Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • پاکپتن : اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج

    پاکپتن : اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج

    پاکپتن، باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد سلیم کھوکھر) اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج
    تفصیل کے مطابق اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج ،ہمارے حق پر ڈاکہ مار جا رہا ہے، ہمیں رولز میں تبدیلی نا منظور ہے۔ اساتذہ پنشن کو ختم نا کیا جائے،

    اساتذہ کا احتجاج اور نعرے بازی ہمارے مطالبات نا مانے گئے تو پورے ملک میں احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔ اساتذہ نے کہا کہ مطالبات تسلیم نا ہونے تک ہم اپنے حق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے

  • کشمور:چئیرمین تنظیم الاعوان پاکستان محمد فاروق اعوان سے مردان سے آئے ہوئے وفد کی ملاقات

    کشمور:چئیرمین تنظیم الاعوان پاکستان محمد فاروق اعوان سے مردان سے آئے ہوئے وفد کی ملاقات

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمختیار احمد اعوان)چئیرمین تنظیم الاعوان پاکستان محمد فاروق اعوان سے مردان سے آئے ہوئے وفد کی ملاقات
    تفصیل کے مطابق چئیرمین تنظیم الاعوان پاکستان رجسٹرڈ محمد فاروق اعوان (ہلال شجاعت، ستارہ شجاعت) سے حیدر علی اعوان کی سربراہی میں مردان سے آئے ہوئے وفد کی ملاقات

    اس موقع پر صدر تنظیم الاعوان پاکستان رجسٹرڈ محمد صدیق اعوان اور وائس چیئرمین تنظیم الاعوان پاکستان رجسٹرڈ محمد زاہد اعوان بھی موجود تھے
    وفد کے دیگر معززین میں ماسٹر سلطان ، شیر خان ، عابد اعوان ، شاکر علی اعوان اور حیسن اعوان شامل تھ
    ے
    ملاقات میں برادری کو متحد کرنے اور تنظیم الاعوان پاکستان رجسٹرڈ کی سرگرمیوں اور کاوشوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی

  • پاکپتن:الفرید سکول سسٹم میں شجر کاری اور منشیات کی لت  سے  آگاہی بارےتقریب منعقد ہوئی

    پاکپتن:الفرید سکول سسٹم میں شجر کاری اور منشیات کی لت سے آگاہی بارےتقریب منعقد ہوئی

    پاکپتن ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد سلیم کھوکھر)الفرید سکول سسٹم میں شجر کاری اور منشیات سے آگاہی بارےتقریب منعقد ہوئی
    تفصیل کے مطابق پاکپتن شریف کے صف اول کے ادارہ الفرید سکول سسٹم میں پرنسپل سید طارق نصر اللہ شاہ نے شجر کاری اور drug addiction کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے الفرید سکول سسٹم میں انتہائی خوبصورت تقریب کا انعقاد کروایا

    جس میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے ممبران نے بھرپور شرکت کی اور اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو شجرکاری کے فوائد اور نشہ کی لت کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی گئی

    سب انسپکٹر عمران نے بھی خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا بچوں سے متعلقہ موضوعات کے بارے میں سوالات کئے گئے اور ان میں اسناد تقسیم کی گئیں تقریب کے انتظامات HRM اسد ولی اور کوآرڈینیٹر شعیب راؤ نے کئے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انگلش ٹیچر سید وقاص حیدر نقوی نے سر انجام دئیے

    تقریب کے آخر پر پرنسپل طارق نصر اللہ شاہ نے تقریب میں موجود تمام لوگوں سے خطاب کیا آخرمیں شجر کاری کی مہم کیلئے پرنسپل طارق نصر اللہ شاہ نے سکول کے گرین پلاٹ میں پودا لگا کر اس نیک کام میں حصہ ڈالا اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔

  • پاکپتن:تھانہ قبولہ کی حدود میں ڈاکوراج ،عوام ڈاکوؤں کےحوالے ،پولیس خاموش تماشائی

    پاکپتن:تھانہ قبولہ کی حدود میں ڈاکوراج ،عوام ڈاکوؤں کےحوالے ،پولیس خاموش تماشائی

    پاکپتن،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمدسلیم کھوکھر)تھانہ قبولہ کی حدود میں ڈاکوراج قائم عوام ڈاکوئوں کے رحم وکرم پر پولیس خاموش تماشائی بن گئی
    تفصیل کے مطابق ضلع پاکپتن تحصیل عارف وا لاکے تھانہ قبولہ میں ڈکیتی کی بڑی وارداتوں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے

    نقاب پوش ڈاکوؤں نے بہاولنگر روڈ پر سوہاوامل میں سنار کی دکان لوٹ کر فرارہوگئے نقاب پوش ڈاکوؤں نے فنگر پرنٹ سے بچنے کے لیے ہاتھوں پر دستانے چڑھا رکھے تھے،

    مزاحمت پر سنار پر تشدد بھی کیا واردات کے مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈکیت کس دیدہ دلیری سے لوٹ مار کررہے ہیں اور دکاندار کو مزاحمت پر کیسے تشدد کانشانہ بنایا

    دوسری طرف تھانہ قبولہ پولیس کی جانب سے بلال شفیق سنار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے

  • شاہ صدردین :قدیمی قبرستان پیرعادل کاتقدس پامال،  قبرستان کو فلتھ  ڈپو بنا دیا گیا

    شاہ صدردین :قدیمی قبرستان پیرعادل کاتقدس پامال، قبرستان کو فلتھ ڈپو بنا دیا گیا

    شاہ صدردین ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہدعمران گاڈی کی رپورٹ )قدیمی قبرستان پیرعادل کاتقدس پامال قبرستان کو فلتھ ڈپوبنادیاگیا ہر طرف گندگی کے انبارقبضہ مافیا کی وجہ سے قبرستان سکڑنے لگا ،چاردیواری نہ ہونے سے آوارہ کتوں اور جانوروں کی آماجکاہیں بن گئیں ،محکمہ اوقاف کیلئے دربار صرف کمائی کاذریعہ بن گئی شہریوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تٍفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کا نواحی علاقہ پیر عادل مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے مقامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مسائل میں مسلسل اضافہ جاری ہے دربار پیر عادل کے ساتھ ملحقہ قبرستان آوارہ کتوں و دیگرجانوروں کا مسکن بن گیا

    جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، لوگوں نے قبرستان کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے ، متعدد بار سیاسی نمائندوں اور محکمہ اوقاف کی توجہ دلائی گئی مگر ان پر کوئی اثر نہ ہوا ،چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے عوام نے قبرستان میں سے راستے نکال لیے ہیں

    بارش ہونے کی صورت میں نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں ہے پہلے ہی قبرستان کی زمین پر لینڈمافیاء نے قبضے کیئے ہوئے ہیں اگر اس سنگین مسئلہ کی طرف توجہ نہ دی گئی تو شاید چند سال بعد قبرستان کا وجود ہی ختم ہو جائے گا

    اہلیان پیر عادل جن کے آبؤ اجداد اس قبرستان میں دفن ہیں وہ سراپا احتجاج ہیں اور ارباب اختیارسے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف :گورنمنٹ عربیک پرائمری سکول ٹھٹھہ وارن  میں طلباء پر موت کے سائے منڈلانے لگے

    اوچ شریف :گورنمنٹ عربیک پرائمری سکول ٹھٹھہ وارن میں طلباء پر موت کے سائے منڈلانے لگے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )گورنمنٹ عربیک پرائمری سکول ٹھٹھہ وارن میں طلباء پر موت کے سائے منڈلانے لگے
    تفصیل کے مطابق گورنمنٹ عریبک پرائمری سکول ٹھٹھہ وارن کی بوسیدہ عمارت جھولنے لگی،دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں عمارت کی بنیادیں تک ناکارہ ہوچکی ہیں

    سکول کی عمارت کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہے طلباء اور والدین انتہائی پریشانی میں مبتلامحکمہ تعلیم کے ارباب اختیارکی آنکھیں بند ہیں جو کسی بڑے حادثہ کاانتظار کررہے ہیں

    دوسری طرف سکول کے گراؤنڈ میں لگے بجلی کے کھمبے پر لٹکتی تاریں بھی کسی وقت معصوم طلباء کو موت منہ میں دھکیل سکتی ہیں مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس لیکر سکول کی نئی عمارت بنانے اور گراؤنڈ میں موجود بجلی کے کھمبے کویہاں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تاکہ معصوم طلبا ء کی زندگیوں کو کسی بڑے حادثہ کا شکار ہونے سے بچایا جاسکے

  • شیخوپورہ : مبینہ پولیس مقابلہ  دورانِ ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرنیوالے 5 ڈاکو ہلاک

    شیخوپورہ : مبینہ پولیس مقابلہ دورانِ ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرنیوالے 5 ڈاکو ہلاک

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدطلال)شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر میبنہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو ریکوری کیلئے لے جا رہے تھے کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی۔

    ڈی پی او زاہد نواز ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، ہلاک ڈاکو دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرتے تھے۔پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان کی دوران ڈکیتی خواتین سے ذیادتی کے متعدد مقدمات میں شناخت ہوئی اور ان کے ڈی این اے بھی میچ ہوئے ہیں۔

    ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان نے ایک ماہ قبل دوران ڈکیتی 2 بہنوں سے زیادتی کی تھی، البتہ پولیس حملہ آورملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کررہی ہے۔

  • اوچ شریف:قادر آباد انصاف آفٹر نون سکول میں سالانہ محفل میلاد مصطفےٰﷺ کا انعقاد ہوا

    اوچ شریف:قادر آباد انصاف آفٹر نون سکول میں سالانہ محفل میلاد مصطفےٰﷺ کا انعقاد ہوا

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) گورنمنٹ پرائمری سکول قادر آباد انصاف آفٹر نون سکول پروگرام اوچشریف میں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد ہوا جس میں سکول کونسل ممبران، والدین ، اہالیان علاقہ، اے ای او مرکز اوچشریف منہاج احمد خان، جملہ سٹاف گورنمنٹ پرائمری سکول قادر آباد اوچشریف ، طلباء و طالبات نے شرکت کی اور حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی منائی،

    اس موقع پر طلباء و طالبات نے تلاوت و نعت، سوالات کے مقابلے اور مضمون و تقریری مقابلوں میں حصہ لیا ۔ کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ ہیڈ ماسٹر محمد عباس بھٹی و سٹاف نے شرکاء کو سیرت ﷺ کے متعلق احادیث و قران مجید سے رسول خدا ص کی سیرت کے تمام پہلوؤں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ محفل میلاد میں سٹاف ممبر سید تحسین عباس گوہر اوچشریف نے نعت رسول ﷺ پیش کی

    محفل میلاد کے اختتام پر سید تحسین عباس گوہر بخاری اوچشریف نے دعا فرمائی

  • اوچ شریف: اسوہ النبیﷺ پر عمل پیرا ہو کرہم  اپنی زندگیوں میں تبدیلیاں لا سکتے ہیں-سمیرا ارشاد

    اوچ شریف: اسوہ النبیﷺ پر عمل پیرا ہو کرہم اپنی زندگیوں میں تبدیلیاں لا سکتے ہیں-سمیرا ارشاد

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اسوہ النبی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں تبدیلیاں لا سکتے ہیں، رحمتہ العالمینﷺک ا پیغام محبت، برداشت اور انکساری ہر مسلمان کے لیے مشعل راہ ہے،

    ان خیالات کا اظہار پروفیسر سمیرا ارشاد نے گورنمنٹ سیدہ طلعت زہرا گیلانی گرلز ایسوسی ایٹ کالج اوچ شریف میں محفل میلاد کی تقریب میں شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا، پرنسپل انیسہ بتول کے زیر صدارت منعقدہ محفل میلاد کی اس تقریب میں مسز عشرت پروین، مسز ندا زہرا اور زوہا نزاکت سمیت دیگر اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھیں۔

    پروفیسر سمیرا ارشاد نے کہا کہ میلاد النبیﷺ کا مبارک دن درحقیقت پوری انسانیت کا یومِ نجات ہے، آپ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی دنیا لیے ہوئے ہے۔ محفل میلاد میں طالبات نے بارگاہ رسالت میں گل ہائے عقیدت پیش کیے، اس موقع پر انیسہ بتول نے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا کرائی۔

  • اوچ شریف: موٹروے پولیس کی کارروائی،10 لاکھ سے زائد مالیتی غیر ملکی شراب برآمد،منشیات سمگلر گرفتار

    اوچ شریف: موٹروے پولیس کی کارروائی،10 لاکھ سے زائد مالیتی غیر ملکی شراب برآمد،منشیات سمگلر گرفتار

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)موٹروے پولیس کی کارروائی،10 لاکھ سے زائد مالیتی غیر ملکی شراب برآمد،منشیات سمگلر گرفتار
    سیکٹر I ایم فائیو بیٹ 23 موٹروے پولیس کی سروس ایریا کے قریب کاروائی،۔ دس لاکھ سے زائد مالیتی 303 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد منشیات سمگلر گرفتار۔،تفصیلات کے مطابق شجاع آباد انٹرچینج کے قریب بیٹ 23 کے ڈی ایس پی حسن بھٹی اور پٹرول آفیسر فہد شاہ سپروائزری گشت کر رہے تھے دوران گشت ایک سفید رنگ کی سوزوکی مارگلہ کار نمبری AD-8134 کو غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے دیکھا۔ کار کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن مذکورہ کار کے ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی۔

    جس کی اطلاع بذریعہ وائرلیس ٹائیگر ون کے افسران پٹرول آفیسر خادم حسین اور جونیئر پٹرول آفیسر جواد مبارک کو دی گئی،ٹائیگر ون کے افسران نے سروس ایریا ملتان (760NB) کے قریب کار کو روکا، جس پر کار ڈرائیور نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی جسے افسران نے ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور کو پکڑ لیا۔ ڈی ایس پی بیٹ 23 حسن بھٹی گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گیے۔

    کار کی تلاشی کے دوران کار سے غیر ملکی شراب کی 303 بوتلیں برآمد کرلی گئی۔ ڈرائیور کا نام بعد از دریافت رشید بھٹی ولد حق نواز بھٹی سکنہ پاک گیٹ معلوم ہوا۔جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے اے ایس آئی غلام عباس تھانہ مظفرآباد کے حوالے کر دیا گیا۔سیکٹر کمانڈر سیکٹر -I ایم 5 ایس پی قلب عباس نے تمام آفیسران کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔