Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی پی او بہاولپورسید محمد عباس کا اوچشریف کا دورہ

    ڈی پی او بہاولپورسید محمد عباس کا اوچشریف کا دورہ

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)ڈی پی او سید محمد عباس کا اوچشریف کا وزٹ، اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع، پرتپاک استقبال کیا۔ بہاولپور پولیس زندہ باد کے فلک شگاف نعرے۔ ڈی پی او سید محمد عباس، ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ فرخ جاوید اور ایس ایچ او تھانہ اوچشریف محمد مسلم ضیاء پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کے گھر پہنچ گئے۔ جس کو دوران واردات ڈاکوؤں نے بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔

    دونوں قاتل ڈاکو گذشتہ رات دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے جو کہ پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھےاہل علاقہ کی بڑی تعداد نے ڈی پی او سید محمد عباس اور ایس ایچ او تھانہ اوچشریف محمد مسلم ضیاء کا پرتپاک استقبال کیا۔ بہاولپور پولیس زندہ باد اور ڈی پی او بہاولپور زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے، پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی۔

    بہاولپور پولیس آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ 8 خواتین کا اکلوتا سہارا جس میں مرحوم کی پانچ بہنیں بھی شامل ہیں کے قتل کے بعد تب تک سکون محسوس نہیں کیا جب تک ملزمان پکڑے نہیں گئے۔ ملزمان اپنی موت آپ مر گئے۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کیلئے واضح پیغام ہے۔ بہاولپور کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا
    ڈی پی او سید محمد عباس کی اہل علاقہ اور میڈیا سے گفتگو

  • میرپورخاص:صرف غیر قانونی غیر ملکیوں کو ہی ملک سے نکالا جا رہا ہے- وزیر داخلہ سندھ

    میرپورخاص:صرف غیر قانونی غیر ملکیوں کو ہی ملک سے نکالا جا رہا ہے- وزیر داخلہ سندھ

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے 14 لاکھ افغان تارکین وطن ہمارے مہمان ہیں جب افغان حکومت انہیں بلائے گی ہم انہیں واپس بھیج دیں گے، صرف غیر قانونی غیر ملکیوں کو ہی ملک سے نکالا جا رہا ہے،سندھ کے شمالی علاقوں سے اغواء ہونے والے تمام ہندو بازیاب ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں آئی جی سندھ کے ہمراہ صحافیوں اور عمائدین شہر سے ملاقات کے موقع پر کیا

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز اور آئی جی سندھ رفعت مختار ایک روزہ دورے پرمیرپورخاص پہنچے جہاں انہوں نے ڈویژنل انتظامیہ سے اجلاس کیا جس میں کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی، ڈی آئی جی تنویر عالم اوڈھو، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان، تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز اور دیگر حکام نے شرکت کی اس کے بعد وزیر داخلہ نے میونسپل کارپوریشن کے میئر، ڈپٹی میئراور تینوں اضلاع میرپورخاص، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے تاجروں اور وہاں کی معزز شخصیات سے ان کے علاقوں میں مسائل کے بارے میں معلومات لی اور پوچھا کہ تھر میں خودکشیوں کی وجوہات کیا ہیں جس پر انہیں بتایا گیا کہ تھر میں پسند کی شادیاں نہ ہونا، غربت اور دیگر کئی مسائل لوگوں کو خودکشیوں پر مجبور کر رہے ہیں

    اس موقع پرصوبائی وزیر داخلہ نے صحافیوں اور عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص ڈویژن میں ہندو برادری کے لوگوں کی بڑی آبادی ہے جو اس ملک کے شہری ہیں یہاں سے لوگ بھارت کیوں ہجرت کر رہے ہیں اس مسئلے پر ہمیں سنجیدگی کے ساتھ سوچنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے شمالی علاقوں سے اغوا ہونے والے تمام ہندو بازیاب ہو چکے ہیں

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان تارکین وطن ہیں جو ہمارے مہمان ہیں جب افغان حکومت انہیں بلائے گی ہم انہیں واپس بھیج دیں گے اور جن کے پاس مکمل پاکستانی شناختی کارڈ ہوں گے انہیں ملک سے نہیں نکالا جائے گا اس وقت جو آپریشن کیا جا رہا ہے وہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف ہے جس میں نہ صرف افغان بلکہ دیگر ممالک کے لوگ بھی شامل ہیں اور غیر ملکیوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی وجہ سے ملک میں بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں

    مستونگ کا حالیہ واقعہ اس کی ایک مثال ہے کوئی مسلمان ایسی حرکت نہیں کرسکتا وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پہلے مرحلے میں جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھے ہوئے ہیں ہم ڈاکوؤں کے معاونین کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کر رہے ہیں، ان میں ایسے لوگ شامل ہیں جو ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں

    شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید جان محمد مہرکے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا آئی جی سندھ رفعت مختار نے شہید جان محمد مہر کے کیس سے متعلق مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ہماری کوششوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے جہاں قاتل چھپے ہوئے ہیں وہاں پہنچنے میں تھوڑے مسائل کا سامنا ہے کیونکہ دریا کے کچے کے علاقے میں پانی بہت تھا ہم مجرموں کے بارے میں سب جانتے ہیں ہم نے 3 دن پہلے وہاں چھاپہ مارا تھا جہاں سے مجرم فرار ہو چکے تھے

    وزیر داخلہ نے کہا کہ نگراں حکومت کسی جماعت کی حمایت کے لئے نہیں آئی ہم قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں باہر سے سندھ میں آنے والی منشیات کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی ہیں اور یہ کارروائیاں جاری رہیں گی بعد ازاں صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے آئی جی سندھ رفعت مختار اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

  • میرپورخاص: واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے مطالبات کی منظوری کے لئے ریلی نکالی

    میرپورخاص: واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے مطالبات کی منظوری کے لئے ریلی نکالی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے مطالبات کی منظوری کے لئے ریلی نکالی
    آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین میرپورخاص کی جانب سے مرکزی و صوبائی قائدین کی ہدایات پر مطالبات کی منظوری کے لئے ڈویژن آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں حیسکو ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے نکالے جانے والی ریلی میں شامل حیسکو ملازمین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مذمتی نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اکبر لغاری، یوسف سومرو، شاہد کاظمی، محمد احتشام، سکندر مہر، احد عزیز، عبدالجبار لغاری، اللہ دتہ بلوچ، سلیم رضا، ملک عبدالکریم، ذوالفقار آرائیں اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ و دیگر ملازمین کے دور دراز علاقوں میں جبری تبادلے کردئیے گئے ہیں ۔

    جبکہ افسران کو انہی شہروں میں تعینات کرکے دہرا معیار رکھا گیا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ جن ملازمین کا جبری تبادلہ کیا گیا ہے انکو فی الفور انکے علاقوں میں واپس بھیجا جائے یا پھر افسران کا بھی تبادلہ کیا جائے ، ڈیسکوز کی مجوزہ نجکاری کا خاتمہ اور اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے منصوبوں کو منسوخ کیا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی کے ملازمین کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے پر ہم وفاقی و صوبائی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں افسران کی جانب سے ملازمین سے غیر اخلاقی رویے کا خاتمہ اور انکے خلاف شوکاز، ایل۔او۔ای اور آڈٹ پیراز کوختم کیا جائے،

    بھرتیوں پر عائد پابندی کو فوری ختم کرکے ملازمین کی بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے، کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے مرحوم و شہید ملازمین کے بچوں اور بیواؤں کو تمام مراعات کے ساتھ کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے اور لائن اسٹاف کو حادثات سے محفوظ رکھا جائے جونیئر اور سینئر کلرک کو وفاقی حکومت کی طرح دیئے گئے اسکیل حیسکو، سیپکو اور دیگر کمپنیوں کے ملازمین کو بھی دیئے جائیں ۔۔ انکا کہنا تھا کہ صبر کی بھی کوئی حد ہوتی ہے واپڈا اہلکاروں پر ظلم کی ننگی تلوار لٹکادی گئی ہے

    پاک فوج کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ اموات واپڈا اہلکاروں کی ہوئی ہیں پھر ہمارے ساتھ یہ ظلم کیوں ہورہا ہے ، ہمارے اندر اتنی طاقت ہے کہ ہم چند گھنٹوں میں نظام درہم برہم کرسکتے ہیں ، مگر وطن عزیز کے معاشی حالات دیکھتے ہوئے ہم نے صبر کا پیالہ پی رکھا ہے ، ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، ہمارے تمام کے تمام مطالبات جائز ہیں ، ان پر فی الفور عمل کیا جائے اور حال ہی میں جبری تبادلہ کئے گئے تمام واپڈا ملازمین کو انکے علاقوں میں واپس بھیجا جائے

  • ڈی آئی خان :ریسکیو1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

    ڈی آئی خان :ریسکیو1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) ریسکیو1122 ڈیرہ کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش، تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122کو اطلاع ملی کہ ایک حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کیلئے ہسپتال منتقل کرنا ہے، جس پر ریسکیو1122کی ایمبولنس نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے خاتون کو ایمبولنس میں منتقل کردیااس دوران راستے میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے پیشہ وارانہ انداز میں ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کروادی،

    ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود تھے جسے استعمال کیا گیا،ریسکیو خاتون آئی ایم ٹی کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک ہے،ڈیلیوری کے بعد زچہ و بچہ دونوں کو گھرمنتقل کردیاگیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ اویس بابر نے ڈیلیوری کیس کو بہتر انداز میں سرانجام دینے والے سٹاف کیلئے تعریفی ا سناد کا اعلان بھی کیا ہے۔

  • ڈی آئی خان :فوڈ اتھارٹی کادودھ میں ملاوٹ مافیاء کے خلاف ایکشن

    ڈی آئی خان :فوڈ اتھارٹی کادودھ میں ملاوٹ مافیاء کے خلاف ایکشن

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) فوڈ اتھارٹی کادودھ میں ملاوٹ مافیاء کے خلاف ایکشن
    ڈائریکٹر جنرل فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان اور ڈائریکٹر آپریشنز الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ سجاد احمد نے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر انوار بلوچ کے ہمراہ دودھ مافیا کیخلاف مشترکہ کاروائی کی، دودھ کو لائیو سٹاک کی موبائل لیب کے ذریعے چیک کیا گیا اور موقع پر نتائج دیئے گئے

    جن دودھ فروشوں کا دودھ غیر معیاری تھا اور پانی کی مقدار زیادہ تھی ان پر جرمانے عائد کیے گئے اور آئندہ حلال فوڈ اتھارٹی کے قوانین پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی، ایک دکان سے غیر معیاری دودھ اور دہی کو موقع پر تلف کردیا گیا،

    اس کے ساتھ ہی فوڈسیفٹی ٹیم کے افسران نے سٹاف کے ہمراہ ڈیرہ کے مشہور بازار میں اشیا خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور مزید بہتر کرنے کے لیے امپرومنٹ نوٹس جاری کئے ۔

  • ڈی آئی خان :غیرقانونی مچھلی کا شکار کرنے والے 9 شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج

    ڈی آئی خان :غیرقانونی مچھلی کا شکار کرنے والے 9 شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنواز مغل)غیرقانونی مچھلی کا شکار کرنے والے 9 شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج-
    غفارے والی ٹی پر غیرقانونی شکار کھیلنے والے 9شکاریوں نے منع کرنے پر ٹھیکیدار سمیت واچر کو کشتی کے چپوئوں کے وار سے زخمی کردیا، مقدمہ درج ۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں طارق اعجاز گنڈہ پور ولد ممتاز سکنہ کلاچی نے 186-147-149pccکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزمان نعمان ولد نامعلوم ، غوث علی ولد غلام رسول ، غلام رسول ولد نامعلوم بمعہ دیگر 5/6کسان نامعلوم دریائے سندھ یونٹ ون بالمقابل ٹی غفارے والی پر غیرقانونی مچھلی کا شکار کھیل رہے تھے

    جن سے جال وغیرہ اکٹھے کرکے کنارے پر لائے تو ملزمان نے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ہم سے جال وغیرہ چھین لیئے اور مجھے اور واچر حبیب ولد رفیق بگیڑا کو کشتی کے چپوؤں سے زد و کوب کیا۔

  • ڈی آئی خان :نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 26 اکتوبر تک جمع  کرائے جاسکتے ہیں -عبدالرؤف خان

    ڈی آئی خان :نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 26 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں -عبدالرؤف خان

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالرئوف خان نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کا سلسلہ 26اکتوبر تک جاری رہے گا 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک اعتراضات کی شنوائی ہوگی نئی مردم شماری کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں 188 بلاکس کا اضافہ ہوا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے عمل کی تکمیل کے بعد انتخابی فہرستوں کو نئے بلاکس کے مطابق حتمی شکل دی جارہی ہے۔ 26 اکتوبر تک نئے شناختی کارڈز حاصل کرنے والوں کے ووٹوں کے اندراج اور پتہ کی تبدیلی کے مطابق ووٹ کی منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔

    نئی مردم شماری کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بلاکس کی تعداد ایک ہزار تہتر سے بڑھ کر 1261 ہوگئی ہے جو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چوالیس، پینتالیس اور این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ ، کلاچی تحصیل پنیالہ تحصیل اور یارک قانون گو حلقہ پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری 8300 پر اپنے شناختی کارڈ کا نمبر بھیج کر اپنا ووٹ چیک کرسکتے ہیں اگر مطمئن نہ ہوں تو 25 اکتوبر تک فارم 21کے ذریعے اپنے مطلوبہ پتہ پر ووٹ منتقل کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کے عمل کے لیئے بیس ماسٹر ٹرینرز کی تربیت مکمل ہوچکی ہے یہی ماسٹرز ٹرینرز الیکشن کے لئے مقرر کئے گئے تقریبا نو ہزار سے زائد عملہ کو تربیت فراہم کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ آئین پاکستان کے مطابق اپنے فرائض منصبی محدود وسائل کے باوجود سرانجام دے رہا ہے۔ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 27 کے مطابق شناختی کارڈ پر درج ایک پتہ پر ہی شہری کا ووٹ رجسٹرڈ ہوگا۔

  • آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ڈی پی او اوکاڑہ  کی ٹیم سمیت ملاقات

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ڈی پی او اوکاڑہ کی ٹیم سمیت ملاقات

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان اور ان کی ٹیم کی ملاقات،آئی جی پنجاب نے پولیس اسٹیشن ڈائریز کے سلسلہ میں اوکاڑہ پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

    ڈی پی او اوکاڑہ نے ضلع میں اغوا برائے تاوان، بلائنڈ مرڈر، ڈکیتی اور سنگین جرائم کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ رواں برس اوکاڑہ میں قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم کے درج 23 کیسوں میں سے 21کو ورک آؤٹ کرلیا گیا۔

    اغواء برائے تاوان کے 05 کیس حل کرتے ہوئے 09 ملزمان گرفتار، مغوی بحفاظت بازیاب۔بلائنڈ مرڈر کے 08، رابری مرڈر کے10اور گھر میں ڈکیتی کے21کیسز ورک آؤٹ ہوئے۔1625اے کیٹیگری سمیت 4960 اشتہاری ملزمان گرفتار،ڈکیتی کے35واقعات ورک آؤٹ، 25ملین سے زائد مال ریکور کیا گیا

    اوکاڑہ پولیس نے خواتین شہریوں کے تحفظ کیلئے خواتین اہلکاروں کے پٹرولنگ اسکواڈ“ ردا“ کا آغاز کیا۔ردا اسکواڈ میں شامل لیڈی پولیس بائیک رائیڈنگ، پٹرولنگ،ہجوم کنٹرول، سیلف ڈیفنس اور فرسٹ ایڈ فراہم کر رہی ہیں۔

    ڈی پی او اوکاڑہ نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ میں بتایا کہ ایک کروڑ تاوان کیلئے اغوا ہونے والے بچے کو 24گھنٹوں سے کم وقت میں بحفاظت بازیاب کروایا۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کرائم کنٹرول،شہریوں کو خدمات کی بہترین فراہمی پر اوکاڑہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا،آئی جی پنجاب کا کہناتھاکہ فورس کو متحرک اور فعال بنانے کے لئے ان کی ویلفیئر اور پروموشن سے نہایت مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،

    اس موقع پراوکاڑہ پولیس کے ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز، انچارج آئی ٹی، سب انسپکٹر لیڈی عظمت نسیم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • سیالکوٹ :سیکرٹری یونین کونسل رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سیالکوٹ :سیکرٹری یونین کونسل رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی کاروائی سمبڑیال، جیٹھیکے یونین کونسل کے سیکرٹری رانا جمیل کو سی او اینٹی کرپشن ملک ندیم نے 30 ہزار کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

    تفصیل کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ جھٹیکے کے رہائشی حبیب احمد نے سرکل سیالکوٹ کے انچارج انٹی کرپشن ملک ندیم کو درخواست دی کہ یونین کونسل جھیٹیکے کے سیکرٹری رانا جمیل اس سے جائز کام کروانے کے عوض مبلغ تیس ہزار روپے رشوت طلب کررہے ہیں

    جس پر سی او انٹی کرپشن ملک ندیم نے حبیب احمد سے ملکر ٹائم ایڈجسٹ کرکے سیکرٹری کو رشوت کے نشان زدہ پیسے وصول کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

  • پاکپتن:عارف والہ تھانہ قبولہ کے علاقہ میں گذشتہ رات  چور ٹرانسفارمر  چُرا کرلے گئے

    پاکپتن:عارف والہ تھانہ قبولہ کے علاقہ میں گذشتہ رات چور ٹرانسفارمر چُرا کرلے گئے

    پاکپتن،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد سلیم کھوکھر )تحصیل عارف والہ تھانہ قبولہ کے علاقہ میں رات گئے چور ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب
    تفصیل کے مطابق تحصیل عارف والہ تھانہ قبولہ کے علاقہ میں رات گئے ٹرانسفارمر کی چوری کی واردات ہوئی ہے ،چک نمبر 103 ای بی نور پور میں چوہدری ظفر جٹ نے زمین ٹھیکہ پر لے رکھی تھی جس کی ٹربائن سے چوروں نے بجلی کا ٹرانسفارمر رات کی تاریکی میں اتار کراس کی کوئل نکال کرفرار ہوگئے

    جب صبح کے وقت چوہدری ظفر جٹ کا چھوٹا بھائی چوہدری نثار ڈیرہ پر آیا تو دیکھا کہ ٹرانسفارمر کی باڈی نیچے گری پڑی ہے اور کوائل وغیرہ غائب تھے ٹرانسفارمرچوری کی اس واردات پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.