Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ:کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار لنک روڈ  ملگدا چوک عوام کے لیے وبال جان بن گیا

    اوکاڑہ:کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار لنک روڈ ملگدا چوک عوام کے لیے وبال جان بن گیا

    اوکاڑہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار لنک روڈ ملگدا چوک عوام کے لیے وبال جان بن گیا
    تفصیل کے مطابق اڈہ گیمبر سے لنک روڑ ملگدا چوک گذشتہ کئی ماہ سے مرمت ہونے والا روڈ عوام کے لیے وبال جان بن چکا ہے ،انتہائی مصروف روڈ ہے جو گذشتہ کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے

    اس روڈ پر نہ تو ساہیوال انتظامیہ توجہ دیتی ہے اور نہ ہی اوکاڑہ انتظامیہ اس مسئلہ کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، لوگوں کا کہنا تھا کہ جو سفر ہم نے 20منٹ میں کرنا تھا وہ ایک گھنٹہ میں طے ہوتا ہے اور ہر ایک بندہ اپنی کار موٹر سائیکل کو پنکچر لگائے بغیر اس راستہ سے گزر نہیں سکتا،گڑھوں اور دھکوں کی وجہ سے نئی گاڑیاں کھٹارا ہورہی ہیں ۔

    لوگوں کا کہنا تھا کہ پچھلے 6ماہ سے اس روڈپر پتھرڈال دیا گیاہے جو ہمارے لئے وبال جان بن گیا ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کانوٹس لیکر فوری طور پر مصروف ترین روڈ ک وپختہ کیا جائے –

  • چترال : دروش میں دریا پر اوسیک کے مقام پر نیا بنایا گیا پل ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

    چترال : دروش میں دریا پر اوسیک کے مقام پر نیا بنایا گیا پل ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی)چترال کے تاریحی قصبے دروش میں اوسیک کے مقام پر دریایے چترال پر آر سی سی پل کی تعمیر مکمل ہوئی۔ اس سے پہلے اوسیک میں دریا پر لکڑیوں کا بنی ہوئی ایک پرانی پل تھی جو اپنی طبعی عمرپوری کرچکی تھی اور خطرناک ہو چکی تھی اسی جگہ ماضی میں متعدد حادثات پیش آنے سے کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں۔

    اوسیک میں دریا سے پار افغانستان کے سرحد تک درجنوں دیہات میں ہزاروں لوگ رہتے ہیں۔ مگر اس دریا پر جیپ ایبل پل نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ نہ تو گھر کا سامان اس پرانے پل پر لے جاسکتے تھے اور نہ اس پر مال بردار گاڑی گذرسکتی تھی۔ یہاں کے لوگ جلانے کی لکڑی اور دیگر بھاری سامان اکثر اس پل کے اس پار گاڑی سے اتارنے پر مجبور تھے اور صرف ہلکی گاڑی اس پر گذرسکتی تھی۔

    اب اس دریا پر آر سی سی یعنی سیمنٹ کی پکی پل بن گئی ہے تو یہ لوگ بھاری مشینری اور مال بردار گاڑی بھِی اس پرآسانی سے لے جاسکیں گے۔ اس پل کی لمبای بانوے میٹر، چوڑائی سات میٹر اور اونچائی تیرہ میٹر ہے جو ایک سو دو ملین کے لاگت سے تعمیر ہوئی۔ اس پل کا ٹینڈر سال دو ہزار سولہ میں ہوا تھا مگر اس کا راستہ ایک سرکاری باغ میں گزرنے کی وجہ سے رکاوٹ بنی اب اس کا راستہ وہاں جانے کی بجایے اسے موڑ کر پل کے دائیں جانب سے گزارا گیا۔ اس پل کی تعمیر پر علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

    قاری جمال ناصر، آفتاب احمد خان،محمد احتشام ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس، مولانا خان شیرین، اور دیگر لوگوں نے ہمارے نمایندے سے باتیں کرتے ہویئے کہا کہ اس پل کی تعمیر سے یہاں کے ہزاروں لوگوں کی زندگی میں اب اسانی پیدا ہوگی جو اس دریا سے اس پار رہتے ہیں کیونکہ ماضی میں یہاں کے لوگ اپنا سامان جب گھر لے جاتے تو اس پرانے پل پر مال بردار گاڑی نہیں گزرسکتی اور لوگ سامان اتار کر کندھوں پر لے جانے پر مجبور تھے۔
    اب چونکہ ار سی سی پل بن گئی ہے تو اس علاقے میں بہت زیادہ معدنیات، جنگلات اور دیگر قدرتی وسایل موجود ہیں جن کو نکالنے اور یہاں لانے کیلیے بھاری مشینری بھی جاسکے گی۔

    تعمیراتی کمپنی کے نمایندے اسمار خان نے بتایا کہ اب اس میں تھوڑا سا کام باقی ہے۔ چونکہ یہ پل دریا پر بنا ہے مگر یہاں آنے والی سڑک بہت اونچائی سے آتی ہے اب اس سڑک کے کنارے حفاظتی دیوار اور سڑک پر شولڈر بھی بنیں گے تو اس سے یہ سڑک اور پل نہایت محفوظ ہوگا اور لوگ بغیر کسی خطرے کے اس پر سفر کرسکیں گے۔ اس علاقے کے عمائدین نے بھی ٹھیکیدار اسمار خان کی بے حد تعریف کی کہ انہوں نے نہایت ایمانداری سے کام کیا کیونکہ اس سے پہلے جو ٹھیکیدار نے اس کا ٹھیکہ ٹینڈر مِیں لیا تھا اس نے کام شروع نہیں کروایا تھا اور اس لالچ میں تھا کہ اس کا نرح مزید بڑھے گا تو اسے زیادہ فائدہ ہوگا جس پر محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس یعنی سی اینڈ ڈبلیو نے اس کی سیکورٹی فنڈ ضبط کیا۔ اب اسمار خان نے نہایت معیاری کام بہت تیزی سے کیا اور لوگ اسے دعائیں دےرہے ہیں۔

    اوسیک کے مقام پر دریایے چترال پر اس پل کی تعمیر ہونے سے اب سیاح بھی آسانی سے وادی جنجیریت کوہ میں صدیوں پرانی تاریخی مقامات اور قلعے دیکھنے کیئیے اس پر بغیر کسی خطرے کے سفر کرسکیں گے جس سے سیاحت بھی فروغ پایے گی اور سیاحت کو فروغ دینے سے یہ علاقہ بھی ترقی کرسکے گا۔

  • سیالکوٹ :ڈسکہ  مسجد میں دہشت گردوں کی فائرنگ، دو نمازی شہید امام مسجد شدید زخمی

    سیالکوٹ :ڈسکہ مسجد میں دہشت گردوں کی فائرنگ، دو نمازی شہید امام مسجد شدید زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض ) ڈسکہ منڈیکی گورائیہ میں فجر کے وقت مسجد میں تین نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو نمازی شہید امام مسجد شدید زخمی
    تفصیل کے مطابق ڈسکہ منڈیکی گورائیہ میں جامع مسجد النور میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو نمازی شہید جبکہ امام مسجد شدید زخمی ،فجر کے وقت تین نامعلوم افراد موٹر سائیکل مسجد کے باہر کھڑی کرکے مسجد میں داخل ہوئے اور نمازیوں کے ساتھ ہی صف میں کھڑے ہوگئے جیسے ہی نماز شروع ہوئی تو ان نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی

    فائرنگ کی زد میں آکر مسجد انچارج شاہد،گارڈ ہاشم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ امام مسجد عبد الاحد شدید زخمی ہوگیا،جاں بحق ہونے والے شاہد کا تعلق ایمن آباد ،گارڈ ہاشم کا تعلق بکھر جبکہ زخمی امام مسجد کا تعلق لودھراں سے بتایا جارہا ہے پولیس نے مسجد کو گھیرے میں لے لیا-

  • سیالکوٹ:اس بار ووٹ کی عزت اور حرمت پامال نہیں ہو گی- خواجہ آصف

    سیالکوٹ:اس بار ووٹ کی عزت اور حرمت پامال نہیں ہو گی- خواجہ آصف

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرشاہدریاض) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ الیکشن جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے اب الیکشن لازمی ہوں گے

    ووٹ کو جو عزت دو کا نعرہ تھا وہ سچ ہو گااس بار ووٹ کی عزت اور حرمت پامال نہیں ہو گی آپ کے ووٹ جس کسی کے بھی حق میں ہوں گے وہ تلف نہیں ہوں گے سیاست میں تلخی کی وجہ سے بہت سے لوگ بکھر چکے ہیں نواز شریف کو اقتدار سے محروم کرکے ایک ایسے شحض کو لائے جس نے پاکستان کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا

    خواجہ محمد آصف نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے آپکے حلقے سے چھ الیکشن لڑے جبکہ مجھ سے پہلے میرے والد لڑتے تھے کبھی کہیں یہ خوف نہیں ہوتا تھا کہ سے گذرتے ہوئے کہ کوئی گالی دے گا یا گریبان پکڑے گا،خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ اس ملک میں تلخی والا ماحول چھوڑ گئے ،محبت ختم ہو گئی ،چار سال جس طرح اس ملک میں لوٹ مار کی گئی اور ملکی خزانے کو اور ریسورسز کو لوٹا گیاہمارے پاس اتنا ٹائم نہیں تھا کہ اسکو قابو کر سکتے ،ہمیں علم ہے کہ مہنگائی کا ایسا طوفان ہے جس پر ہم قابو نہ پاسکے

    اقتدار میں آنے کے لئے اس نے فوج کو للکارا آپ بتائیں متعدد بار نواز شریف کو مشرف نے پابند سلاسل کروایا ،عمران خان نے جیل میں بند کروایا،ہمیں سڑکوں سے گرفتار کیا گیا، ہم یہاں سے نہیں بھاگے ہم نے اپنے حلیے بھی تبدیل نہیں کیے، آنے والے وقتوں میں ملک سے مہنگائی ختم کرنے کی جنگ ہم نے لڑنی ہے

    2013 میں جب نواز شریف آیا تو بھی بہت سے چیلنجز تھے لیکن جب تک نواز شریف کی حکومت رہی حوشحالی کا سفر چلتا رہالیکن جونہی نواز شریف کو نکالا گیا تو یہ سفر رک گیاہم اپنے سولہ مہینے کے سفر میں ہونے والی مہنگائی سے انکار نہیں کر رہے،

    فلسطین کی فتح کے لئے دعا کریں جس طرح وہ بہادری کے ساتھ لڑ رہے ہیں اس کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی ،آپ اپنی اپنی مسجدوں میں دعا کریں وہ اس وقت بڑی آزمائش سے گذر رہے ہیں آپ لوگ بھی اپنے وطن اور مٹی سے وفادار رہیں اسی طرح اپنے لیڈر کے ساتھ بھی کھڑے رہیں

    میں نے چار سال قبل اسمبلی میں کہا تھا کہ میرا لیڈر واپس آئے گااسکو جلا وطن کیا گیا لیکن پھر بھی وہ واپس آیامیری التجا ہے کہ آپ سب لوگ الیکشن کی تیاری کریں کسی کی باتوں میں نہ آئیے گا ہماری کل بھی شناحت نواز شریف تھا اور اج بھی نواز نواز شریف ہے

  • سیالکوٹ : ڈسکہ، منشیات فروشوں اور  پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم گرفتار

    سیالکوٹ : ڈسکہ، منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) ڈسکہ تھانہ ستراہ کے علاقہ میں منشیات فروش اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم گرفتار
    ایس ایچ او اویس بسراء اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ملزم صغیر اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کرنے گئے،ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی،کئی گھنٹے پولیس مقابلہ جاری رہا ،ملزم صغیر اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ نامعلوم ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

    ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور ساڑھے پانچ کلو منشیات برآمد،پولیس نے ملزم سے ناجائز اسلحہ اور منشیات قبضہ میں لیکر زخمی کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا ہے،تھانہ ستراہ پولیس نے ملزم اور اسکے ساتھیوں پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

  • اوچ شریف: مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ڈکیت ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    اوچ شریف: مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ڈکیت ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)جھانگڑہ غربی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ، قتل ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ملوث ڈاکو ذوالفقار دبئی اور حنیف گوپانگ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف پولیس مقابلہ قتل ڈکیتی اقدام قتل راہزنی میں ملوث انتہائی خطرناک ملزمان حنیف گوپانگ بلوچ، ذوالفقار دوہائی بلوچ تھانہ اوچشریف پولیس کے پاس ریمانڈ جسمانی زیر حراست تھے ۔پولیس دونوں خطرناک ملزمان سے آلہ قتل برآمد کروا کر آرہی کہ راستے میں ملزمان کے نامعلوم ساتھوں نے فائرنگ کر دی

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ،تھانہ اوچشریف پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود علاقہ کی ناکہ بندی کی جارہی ہے، ہلاک ڈاکوؤں نے چاند رات کو اوچ شریف کے نوجوان علی شفیع اور پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی بابر لاشاری کے قتل میں ملوث تھے ،

    ملزمان ریمانڈ پر تھے ، پولیس ٹیم اسلحہ کی ریکوری کرکے آرہی تھی کہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ، دونوں ہلاک ڈاکوؤں پر درجنوں سے زائد مقدمات درج تھے ،ایک ملزم پر چالیس سے زیادہ جبکہ دوسرے پر تیس سے زائد مقدمات درج ہیں ۔

  • میرپورخاص:نیپال میں ایشیا کپ وہیل چئیر کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی میں  ریلی نکالی گئی

    میرپورخاص:نیپال میں ایشیا کپ وہیل چئیر کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی میں ریلی نکالی گئی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں دوسرا ایشیا کپ وہیل چئیر کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان وہیل چئیر کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیکر جیت لیا، گلستان معذورین میرپور خاص کی جانب سے نیپال میں ہونے والے دوسرے ایشیا کپ کی فاتح قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ایک ریلی نکالی گئی ،یہ ریلی گلستان معذورین میرپور خاص گاما اسٹیڈیم سے میرپورخاص پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی اور افراد باہم معذورین میں مٹھائی تقسیم کی گئی

    اس موقع پر صدر میرپورخاص پریس کلب نظیر پنھور،سینئر صحافی شوکت پنھور،امجد کاظمی گلستان معذورین کے سرپرست اعلی آفاق احمد خان، صدر قمر الدین ملک ، نائب صدر حفیظ سرھیو،جنرل سیکرٹری علی نواز سرھیو،خازن صلاح الدین،فیصل بروہی اور افراد باہم معذورین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جو کہ اس خوشی کے موقع پر پریس کلب پر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے تھے اور پاکستانی ٹیم اور کپتان ذیشان تقی کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھےاور پاکستانی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کررہے تھے

    انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی کہ جب فاتح پاکستانی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچے تو ایئرپورٹ پر پوری ٹیم کا سرکاری سطح کا والہانہ استقبال کیا جائے اور ایشیا کپ جیتنے پر پوری ٹیم کو انعامات و اعزازات سے نوازا جائے تاکہ آئندہ بھی یہ وہیل چیئر کرکٹرز اسی طرح محنت کر سکیں اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں

  • میرپورخاص:ہیومن رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفنڈرز آرگنائزیشن کے 6 سال مکمل ہونے پرپروقار تقریب

    میرپورخاص:ہیومن رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفنڈرز آرگنائزیشن کے 6 سال مکمل ہونے پرپروقار تقریب

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )انسانی حقوق کمیشن ہیومن رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفنڈرز آرگنائزیشن ڈویژن میرپورخاص آفس میں انسانی خدمت فلاح بہبود کے 6 سال کامیابی سے مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد کیک کاٹنے سے کیا گیا

    منعقدہ تقریب میں تمام عہدیداران و ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نگران حکومت کا عام انسان کو ریلیف نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا اور ڈویژنل صدر و کمپلین سیل انچارج فاروق آرائیں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سید حافظ عاصم منیر سے بے جا و خود ساختہ مہنگائی کی چکی میں پستی قوم کو فوری ریلیف دینے کے لئے انقلابی قدم اٹھانے کی اپیل کی تاکہ عام انسان کو دو وقت کی روٹی نصیب ہو سکے-

    لیگل ایڈ کمیٹی ضلع میرپورخاص کے ایڈوکیٹ شہروز علی مہر نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے کے ساتھ عام انسان کو ریلیف دینا چاہئے تھا نہ کہ حیسکو افسران و اہلکاران کی کرپشن سے ہونے والا خسارہ عام انسان کا خون نچوڑ کر پورا کرنا جس کی وجہ سے لوگ اپنا گھریلو سامان یا مہنگائی کے ہاتھوں مجبور و بےکس خواتین اپنا جسم بیچ کر بجلی کا بل بھرنے پر مجبور ہوجائیں تو یہ حکومتی پالیسی سازوں کی نااہلی ہی نہیں بلکہ باعث شرم بھی ہے-

    ایڈوکیٹ جاوید علی پنھور نے اس ضمن میں کہا کے اگر کسی بھی کنزیومر کے ساتھ ناجائز ہو یا ان پر جھوٹا مقدمہ داخل ہو تو یہ رابطہ کریں انکی قانونی معاونت سمیت مدد فی سبیل اللہ کی جائے گی انسانی حقوق کمیشن جسٹس اینڈ ڈیفنڈرز کی سازشوں اور فتنہ گری کے باوجود 6 سال کامیابی سے ہمکنار ہوئے

    منعقدہ تقریب میں شامل لیڈیز ونگ ڈویژن میرپورخاص کی صدر میڈم پروین عباسی ، میڈم راحیلہ اور مرکزی رہنما میڈم عظمی سندھ کے نائب صدر نعمان پنھور ، زمان خان مری اور نیاز احمد پلی و دیگر نے ہر دلعزیز چئیرمین ہیومن رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفنڈرز آرگنائزیشن بہترین قانون دان ایڈوکیٹ عبدالوہاب عباسی و ٹیم سمیت ہر مظلوم و مسکین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے عزم کیا کے جلد تنظیم سازی مکمل کر کے مزید انسانی خدمت اور اداروں کی فلاح و بہبود کے لئے جس سے عام انسان کو جلد اورسستاانصاف اور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرتی کرپشن کی روک تھام کے لئے سیسہ پلائی دیوار کا کام کیا جاسکے اقدامات کئے جائیں گے-

  • اوکاڑہ :پٹرول پمپ مالکان اپنے پٹرول پمپس پر لیڈیز واش رومز کےلئے اقدامات کریں-چوہدری طاہر

    اوکاڑہ :پٹرول پمپ مالکان اپنے پٹرول پمپس پر لیڈیز واش رومز کےلئے اقدامات کریں-چوہدری طاہر

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک ظفراقبال)پٹرول پمپ مالکان اپنے پٹرول پمپس پر لیڈیز واش رومز کےلئے اقدامات کریں-چوہدری طاہر
    تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ جی ٹی روڈ اوکاڑہ پر واقع پٹرول پمپس مالکان کے درمیان میٹنگ منعقد ہوئی ،چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس جاوید اختر نے حکومتی ہدایات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا پٹرول پمپس مالکان حکومت پنجاب کی ہدایات پر مکمل عمل در آمد کو یقینی بنائیں،پٹرول پمپ مالکان اپنے پٹرول پمپس پر لیڈیز واش رومز کے قیام کے سلسلہ میں اقدامات کریں ۔ صفائی ستھرائی ،آگ بجھانے کے آلات سمیت تمام ایس او پیز پر بھی عمل در آمد کیا جائے ۔ اوگرا کے نوٹیفائی ریٹس کے مطابق بل بورڈز پر قیمتیں آویزاں کئے جائیں ۔

    پٹرول پمپ مالکان 10دن میں حکومتی ہدایات پر عمل در آمد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عمل در آمد نہ کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

  • سرگودھا :ہائی کورٹ کے حکم پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی ہوگی- ٹریفک پولیس

    سرگودھا :ہائی کورٹ کے حکم پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی ہوگی- ٹریفک پولیس

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہنوازجالپ)سرگودھا میں بھی ہائی کورٹ کے حکم پر 48 گھنٹے بعد سرگودھا میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کراروائی اور خلاف ورزی پر 2ہزار روپے جرمانہ ہو گا،

    یہ بات ڈی ایس پی ٹریفک ارشد گوندل نے بتائی انھوں نے کہا کہہ ٹریفک حادثات کے دوران جان کے تحفظ کے لئے ہیلمٹ کا استعمال بہت اہم ہے اور شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں

    سرگودھا میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہو گا ۔