Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سرگودھا : نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ،امام مسجدجاں بحق

    سرگودھا : نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ،امام مسجدجاں بحق

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنواز جالپ) نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ،امام مسجدجاں بحق
    تفصیل کے مطابق سرگودھا کے پوش علاقے نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے امام مسجد کو موت کی نیند سلا دیا اور فرار ہو گئے ،

    امام مسجد محمد رضوان ولد محمد عبید جو کہ جناح کالونی کا رہائشی تھا، قریب مسجد سے نکلتے ہی مدرسہ جامعہ اسلامیہ محمدیہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن موٹر سائیکل پر سوار جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ،

    اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی میت تحویل لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

  • چنیوٹ : واٹس ایپ میسجز کے ذریعہ بلیک میلنگ اور شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں-مہر طارق ڈاہر

    چنیوٹ : واٹس ایپ میسجز کے ذریعہ بلیک میلنگ اور شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں-مہر طارق ڈاہر

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹرطاہرسیال) واٹس ایپ میسجز کے ذریعہ بلیک میلنگ اور شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں
    ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما مہر طارق ڈاہر سرپرست اعلی سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ضلع چنیوٹ،ڈاکٹر ارشاد احمد تھہیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سینئر نائب صدر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ضلع چنیوٹ اور مہر سجاد ڈاہر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نائب صدر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ضلع چنیوٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا

    انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت ہو یا دیگر کوئی بھی ادارہ ہو کسی گم نامی میسیج پر کسی شریف شہری پر اندھا دھند چڑھائی کی شدید مخالفت کرتے ہیں
    سرکاری ادارے اور خفیہ ایجنسیاں جب اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں تو گم نامی میسجز پر کسی شریف شہری کو تنگ کیا جانا شدید زیادتی ہے اور انسانی بنیادی حقوق کی صریحاََخلاف ورزی ہے

    اگر کسی کو کسی سے کوئی شکایت ہے تو وہ باقاعدہ مدعی بن کر بیان حلفی اور شناختی کارڈ لف کرکے شکائیت درج کروائے،سوشل میڈیا کا یوں بلیک میلنگ کے لیے غلط استعمال کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں

    کوئی بھی سینئر آفیسر کسی بھی گم نامی میسیج پر اپنے جونئیرز کو مجبور نہ کرے کہ بغیر تحقیق و تصدیق کے ون سائیڈڈ ایکشن لے،ہمیں اس مسئلہ کو اگر پنجاب حکومت اور معزز اعلی عدالتوں تک بھی لے جانا پڑا تو ہم قطعی گریز نہ کریں گے

    ہم بحیثیت پاکستانی شہری اپنے انسانی بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا بھی جانتے ہیں اور ہر قسم کی قانونی کارروائی کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں

  • ڈی جی خان:انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

    ڈی جی خان:انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

    ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔کمشنر ڈی جی خان و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کلک کر کے رزلٹ آن لائن کیا۔
    کامیابی کا تناسب07۔61 فیصد رہا۔

    انہوں نے بتایا کہ امتحان میں 54 ہزار 770 امیدواروں نے حصہ لیا اور 33 ہزار 446 امیدوار کامیاب ہوئے۔طالبات نے 17۔65 فیصد نمبر لیکر میدان مار لیا اور طلباء نے 52۔57فیصد کامیابی حاصل کی۔

    ضلع مظفر گڑھ 18۔68 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ضلع لیہ 63۔56 فیصد کے ساتھ دوسرے، ضلع ڈی جی خان 69۔55 فیصد کے ساتھ تیسرے اور ضلع راجن پور 48۔54 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔

    اس موقع پر سیکریٹری بورڈ عبدالرحمن رشید ،کنٹرولر امتحانات مرزا ظہیر اصغر،ٹیکنیکل آفیسر احمد علی قریشی اور دیگر موجود تھے۔

  • شیخوپورہ :درجنوں ڈکیت اورچور گینگ گرفتار، 22 کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد

    شیخوپورہ :درجنوں ڈکیت اورچور گینگ گرفتار، 22 کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد

    شیخوپورہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمد طلال سے)شیخوپورہ پولیس کی ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ بابر سرفراز الپاکے سپیشل ٹاسک پر ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کارکردگی متعدد اندھے قتل ٹریس درجنوں اغوابرائے تاوان واغواء شدہ مغویان کوبحفاظت بازیاب کروانے،ناجائز اسلحہ، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ درجنوں ڈکیت،چور گینگزکو گرفتار کر کے ان سے 22 کروڑ روپے مالیت کامال مسروقہ جس میں نقد ی رقم،کاریں، موٹرسائیکلیں، رکشے،قیمتی سامان سے لوڈدیگر وئیکلز،مال مویشی،قیمتی موبائل فونز،طلائی زیورات اور دیگر گھریلو سامان برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔

    ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ بابر سرفراز الپا نے جرائم کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کو انسداد جرائم اندھے قتل ٹریس کرنے اغواء برائے تاوان واغواء شدہ مغویان کو بحاظت بازیاب کروانے ناجائز اسلحہ، منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ ڈکیتی،راہبری،راہزنی اورچوری کے مقدمات میں ملوث ڈکیت وچور گینگزکوجلدٹریس کر کے گرفتار کر نے اورریکوری کے معیار کو بہتربنانے کا ٹاسک دیا۔جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کر وا کر وہاں پرسنیپ چیکنگ اور کرائم پاکٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے ان ایریا میں سرچ آپریشن کرنے و برآمدگی اسلحہ ناجائز،منشیات اور کائٹ فلائنگ کے لیے ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کوخصوصی ٹاسک دیا۔اس کے ساتھ ساتھ اندھے قتل، ڈکیتی،راہزنی،چوری کے درج شدہ مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کر کے عوام الناس سے چھینے گئے مال مسروقہ کی برآمد گی کا بھی خصوصی ٹاسک دیا۔ شیخوپورہ پولیس کے افسران و ملازمان نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے کریمنل ایکٹیوڈکیت و چورگینگز /ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے کا مالِ مسروقہ برآمد کیا۔

    شیخوپورہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نوا ز مروت کی سربراہی میں ڈکیتی، راہبری، چوری کے درج مقدمات کی ریکوری کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے سپیشل ٹاسک پردرجنوں ایکٹیو ڈکیت /چور گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں گرفتارکیا اور ملزمان سے ڈکیتی،راہزنی جیسے256مقامات ٹریس کر نے ساتھ ساتھ ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے کا مالِ مسروقہ جس میں 6کروڑ44لاکھ روپے نقدی، 13عدد قیمتی کاریں،145عدد موٹرسائیکلز،23عدد رکشے،24راس بھینیس،5راس بکریاں،1راس بیل 45تولے طلائی زیورات،70عدد قیمتی موبائلز،1عدد آئل ٹینکر معہ آئل،چاول 400بوری،گندم500بوری،1عدد ٹرک بیڈ فورڈ،1عددڈمپر معہ تیل،1عددگدھا گاڑی،1عدد ٹریکٹر،1عددٹریکٹر ٹرالی معہ گندم مالیتی 70لاکھ،1مزدہ دیگر گھریلو سامان برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

    شیخوپورہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشیخوپورہ زاہد نواز مروت کی سربراہی میں سنگین مقدمات جس میں اندھے قتل، رابری معہ قتل کے مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کر کے حوالات جوڈیشل بھجوایا اور ملٹی پل مرڈرز کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ اغواء برائے تاوان واغواء کے مقدمات میں اغواء شدہ مغویان کو بحفاظت بازیاب کروایا اور ملزمان کو گرفتارحولات جوڈیشل بجھوایا گیا۔ نیز اشتہاری مجرمان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کر تے ہوئے کیٹگری اے کے457اور کیٹگری بی کے 1518 کو گرفتار کیا گیا۔

    شیخوپورہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی سربراہی میں پتنگ فروشوں کے خلاف 189مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں تعدادپتنگیں،ڈور کی چرخیاں، پتنگ بنانے والے کارخانے قبضہ پولیس میں لئے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے1448افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کے قبضہ سے 76کلاشنکوف 84رائفلیں، 69بندوقیں، 1209ریوالور/پسٹل، 3کاربین، 7254گولیاں /کارتوس وغیرہ برآمد کئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1019مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 1208کلو چرس، 106کلو افیون، 8کلو ہیرون، 1112گرام آئس اور 8819لیٹر شراب برآمد کر کے منشیات فروشوں کو حوالات جوڈیشل بھجوایا۔

    عوام والناس نے آر پی او شیخوپورہ بابرسرفراز الپا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کا اپنا چھینے جانے اور چوری ہونے والا قیمتی مالِ مسروقہ واپس دلائے جانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور شیخوپورہ پولیس کی بہترین کارکردگیوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • سیالکوٹ: سروس شوز سٹور میں آگ بھڑک اٹھی

    سیالکوٹ: سروس شوز سٹور میں آگ بھڑک اٹھی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہدریاض) ڈرمانوالا چوک نرالہ سویٹس کے قریب واقع سروس شوز کی دکان میں آگ لگ گئی
    تفصیل کے مطابق ے ڈرمانوالا چوک نرالہ سویٹس کے قریب واقع سروس شوز کی دکان میں آگ لگ گئی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کر کے آگ کو پھیلنے سے روک دیا

    آگ ممکنہ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، آگ لگنے سے تقریبا 30لاکھ کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے کروڈوں مالیت کا سامان اور مارکیٹ کو بچا لیا گیا

  • سیالکوٹ: آج دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    سیالکوٹ: آج دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) آج دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے
    10 اکتوبر کو دنیا بھر میں ذہنی صحت Mental Health کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 45 کروڑ افراد کسی نہ کسی دماغی عارضے میں مبتلا ہیں۔ جس میں سب سے زیادہ پائی جانے والی دماغی بیماریاں ذہنی دباؤ، ڈیپریشن اور شیزو فرینیا ہیں۔ 2002ء میں یہ اندازہ لگایا تھا کہ دنیا بھر میں 15 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ افراد ڈیپریشن کا شکار ہیں۔

    ذہنی صحت ہے کیا؟

    ذہنی صحت سے مراد انسان کی نفسیاتی اور جذباتی صحت ہے۔ نفسیاتی صحت درحقیقت ہمارے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت، جذبات، احساسات اور رویوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ نفسیاتی طور پر صحت مند فرد جہاں روزمرہ زندگی کی سرگرمیوں کو بہتر طور پر سر انجام دے سکتا ہے وہیں وہ ذہنی دباؤ کو بھی بہتر اور مثبت انداز میں ڈیل کر سکتا ہے۔

    کئی حکمت عملیاں ایسی ہیں جو آپ کو اچھی ذہنی صحت قائم کرنے اور اسے برقرار رکھنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں جیسے کہ مثبت رویہ اپنائے رکھنا، جسمانی طور پر متحرک رہنا، دوسرے لوگوں کی مدد کرنا، مناسب نیند لینا اور صحت بخش غذائیں کھانا۔

  • شیخوپورہ:ڈی سی، اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی پہنچ گئے

    شیخوپورہ:ڈی سی، اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی پہنچ گئے

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد طلال)ڈی سی، اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی پہنچ گئے
    ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد ارشد اور اسسٹنٹ کمشنر محترمہ لاریب اسلم نے علی الصبح شیخوپورہ شہر کے وسط میں واقع سبزی و فروٹ منڈی میں پہنچ کر اپنی نگرانی میں پنجاب کے اضلاع سے آنے والے پھلوں اور سبزیوں کی بولی کروائی تو انکشاف ہوا کہ طویل عرصہ سے سبزیوں اور پھلوں کی پرچون قیمتوں کا تعین بولی کی قیمت کی بجائے ملی بھگت سے کیا جا رہا ہے

    بولی میں لگنے والی سبزیوں و پھلوں کی قیمت کی بنیاد پر 10 تا15 فیصد منافع کے ساتھ پرچون قیمتوں کا تعین کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے دفتر مارکیٹ کے دروازے کے باہر اور چاروں اطراف میں شدید تجاوزات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت جاری کی کہ کل صبح تک ان تجاوازت کو ختم کیا جائے

    مارکیٹ کمیٹی کے دفتر کے راستے کی سڑک کو تجاوزات سے سو فیصد پاک کیا جائے انہوں نے دفتر مارکیٹ کمیٹی میں طویل عرصے سے کام کرنے والے ملازمین کی فہرست بھی طلب کر لی ہے

  • ننکانہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا بڑا منصوبہ ناکام

    ننکانہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا بڑا منصوبہ ناکام

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ننکانہ صاحب کے شہریوں کو مردہ گوشت کھلانے کا بڑا منصوبہ ناکام فوڈ سیفٹی ٹیم کی فیصل آباد روڈ پر مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی کی چیکنگ 1200 کلو مردہ مرغیاں تلف مقدمہ درج انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا ، خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی

    مردہ مرغیاں بوریوں اور ڈرموں میں رکھی پائی تھی مضر صحت مردہ مرغیوں کو ڈمپنگ سائٹ پر تلف کردیا گیا مردہ مرغیاں LES-7377نمبری گاڑی میں گوشت تیار کرنے کے لیے لے جا رہیں تھے مردہ مرغیوں کے سپلائر کے خلاف مقدمہ درج ،مردہ مرغیوں کا خوراک میں استعمال معدہ اور جگر کے موذی امراض میں مبتلا کر سکتا ہے ،جعلساز مافیا زیادہ منافع کی لالچ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں

  • لاہور:تیز آندھی اور بارش،200 سے زائد فیڈرز ٹرپ

    لاہور:تیز آندھی اور بارش،200 سے زائد فیڈرز ٹرپ

    لاہور(باغی ٹی وی) تیز آندھی اور بارش،200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے،ساری رات شہر اندھیرے میں ڈوبا رہا
    لاہورشہر کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش سے بجلی کاترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔بجلی کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، تیز بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا۔ساری رات شہر اندھیرے میں ڈوبا رہا

    دوسری طرف لیسکو کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ فیڈر ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • سیالکوٹ : دو نقاب پوشوں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار زخمی

    سیالکوٹ : دو نقاب پوشوں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض ) تھانہ اگوکی نزد کوٹلی مرلہ کے رہائشی انجم حسین نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا
    تفصیلات ریسکیو 1122کے مطابق کوٹلی مرلہ تھانہ موترہ کا رہائشی جس کا نام انجم ولد محمد نصیر عمر 44سال جو کہ موٹر سائیکل پر اگوکی سے اپنے گھر کوٹلی مرلاں جا رہا تھا کہ اچانک دائیں طرف سے دو نقاب پوش نامعلوم مسلح افراد نے انجم کو موٹر سائیکل روکنے کا کہا اور اس نے موٹر سائیکل کو نہیں روکا تو نامعلوم نقاب پوش افراد نے انجم حسین پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں اس کی دائیں ٹانگ زخمی ہو گئی اور وہ موٹر سائیکل سے نیچے گر گیا

    وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی اور ہسپتال ٹی ایچ کیو ڈسکہ منتقل کر دیا۔مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے