Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈسکہ: تھانہ موترہ کا جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن  جاری

    ڈسکہ: تھانہ موترہ کا جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن جاری

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض کی رپورٹ) ڈسکہ میں تھانہ موترہ کا جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن جاری
    ڈسکہ تھانہ موترہ کے ایس ایچ او ملک افضال حسین کا جسم فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری رکھا ہوا ہے
    گذشتہ روز ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی گھمن ٹاور ریسٹ ہاؤس کی آڑ میں چلنے والے قحبہ خانہ سے منیجر سمیت تین مرد دو عورتیں رنگ رلیاں مناے گرفتار کر لیں.

    یہ خبربھی پڑھیں
    سیالکوٹ: بیوٹی سیلون پر مساج کی آڑ میں فحاشی کا دھندہ ،متعدد لڑکیاں اور مرد گرفتار

    ملزمان سے مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے. اس موقع پر ایس ایچ او ملک افضال حسین کا کہنا تھا کہ قبحہ خانوں کو معاشرے سے ہر صورت ختم کیا جائے گا تا کہ نوجوان نسل تباہ ہونے سے بچائی جا سکے.

    یاد رہے کہ 27 ستمبر کو بھی سیالکوٹ تھانہ صدر کے سب انسپکٹر مرزا ادریس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیئر سلون مساج سنٹرپکی کوٹلی میں چھاپہ مار کر فحش حرکات کرتے ھوئے 8خواتین اور2مردوں کو گرفتار کر لیا۔

    تھانہ موترہ کے SHO افضال احمد نے بھی اپنی ٹیم کے ھمراہ سلون مساج سینٹر پر فحاشی کرتے ھوئے 4 مرد 8خواتین کو گرفتار کرلیے تھے۔

  • سرگودھا: ژوب میں شہید ہونے والے میجر سید علی رضا شیرازی کو سپرد خاک کردیا گیا

    سرگودھا: ژوب میں شہید ہونے والے میجر سید علی رضا شیرازی کو سپرد خاک کردیا گیا

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ )ژوب میں شہید ہونے والے میجر سید علی رضا شیرازی کو سپرد خاک کردیا گیا
    بلوچستان کے علاقہ ژوب میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید میجر سید علی رضا شیرازی کو سرگودھا میں سپرد خاک کردیا گیا ، سرگودھا سے تعلق رکھنے والے شہید میجر سید علی رضا شیرازی کا  نماز جنازہ شاہ پور سٹی دربار شاہ محمد شیرازی میں ادا کی گئی-

    شہید کا جسد خاکی پرعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی ، شہید ک کی نمازہ جنازہ میں پاک افواج کے افسران ، رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر شہید کے جسد خاکی کو پاک افواج کے چاک و چوبند دستے نے فائر کرکے سلامی بھی پیش کی جبکہ ڈی جی رینجرز سندھ نے شہید میجر سید علی رضا شیرازی کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی

    شہید میجر سید علی رضا شیرازی کی نماز جنازہ میں جنرل اسد چیمہ ،بریگیڈر کامران حیدر،بریگیڈر کاشف ،جنرل عادل،آر پی او سرگودہا شارق کمال اور کرنل حارث ودیگر افواج پاکستان کےاعلی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

  • چونیاں:جگیردارانہ سوچ کو بدلنا ہو گا غریب کے بچے کو بھی تعلیم دینا ہو گی،شیخ علاؤالدین

    چونیاں:جگیردارانہ سوچ کو بدلنا ہو گا غریب کے بچے کو بھی تعلیم دینا ہو گی،شیخ علاؤالدین

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)زبیدہ رفیع الدین ٹرسٹی سکول سے15 سال سے 700ے زائد بچے فری تعلیم حاصل کر رہے ہیں،ہمیں جگیردارانہ سوچ کو بدلنا ہو گا غریب کے بچے کو بھی تعلیم دینا ہو گی،شیخ علاؤالدین
    تفصیلات کیمطابق سابق صوبائی وزیر شیخ علاؤالدین نے چونیاں میں اپنے ڈیرے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان میں مخیر حضرات ہیں انہیں چاہئے کہ اپنے علاقے میں مستحق افراد کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اسکول یا مدرسہ کا قیام کریں۔ تعلیم حاصل کرنا غریب کے بچوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا امیر کے بچے کا۔

    میں نے اپنے والدین زبیدہ رفیع الدین کے نام سے 15 سال قبل چونیاں کے نواحی علاقہ گلانوالا میں سکول قائم کیا تھا پلے گروپ سے لے کر میٹرک تک فری تعلیم کے ساتھ طلباء وطالبات کو کتابیں اور یونیفارم بھی مہیا کی جاتا ہے جس میں کمپیوٹر کلاسیں بھی جاری ہیں علاقہ میں میٹرک کا رزلٹ ہمارے سکول کا بہترین آ رہا ہے۔

    بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں انہیں تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ ہمیں بھی اقدامات کرنے ہوں گے، تھائی لینڈ، کوریا کی لٹریسی 100 فیصد ہو چکی ہے اور وہ ملک تعلیم کی طاقت سے کہاں سے کہاں چلے گئے۔
    مخیر حضرات کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔

    محمد خالد، شیر علی، حاجی ولائت، عبدالوحید و دیگر علاقہ مکینوں نے بتایا کہ شیخ علاؤالدین کے والد کے نام پر قائم اسکول علاقہ کیلئے نعمت سے کم نہیں اسکول میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ 7 سو بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں کشادہ کمرے بہترین فرنیچر کا انتظام کیا گیا ہے جہاں ہمارے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اسی لئے علاقہ مکین شیخ علاؤالدین کو بہترین کردار کی وجہ سے سیاسی و معاشرتی طور پر پسندیدہ شخصیت سمجھتے ہیں۔

  • اوچ شریف انٹرچینج ،موٹروےپولیس کی کارروائی،بین الصوبائی منشیات سمگلرز گرفتار

    اوچ شریف انٹرچینج ،موٹروےپولیس کی کارروائی،بین الصوبائی منشیات سمگلرز گرفتار

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) موٹر وے پولیس کی ایم 5 پر اوچ شریف انٹرچینج کے قریب کارروائی ، بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گرفتار ، 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 136کارٹن غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹ ، 34 چھالیہ کے کارٹن اور 133 چھالیہ کی بوریاں بھی برآمد کی گئی۔مزکورہ سامان ملزمان فروٹس کے کارٹن میں چھپا کر کوئٹہ سے ملتان سمگل کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی موٹر وے فیض اللہ جتوئی

    تفصیل کے مطابق موٹر وے ایم 5 بیٹ 25 کے ڈی ایس پی فیض اللہ خان جتوئی کی سربراہی میں موٹروے پولیس آفیسرز گاڑیوں کی آن لائن ویریفیکیشن ، چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران 3 عدد مشکوک پک اپ لوڈر روکے جس پر ویریفیکیشن کے بعد جب گاڑیوں پر لدے سامان کو چیک کیا گیا تو ملزمان نے سمگل شدہ ممنوعہ 136 کارٹن سگریٹ جس میں 42 ہزار سگریٹ کی ڈبیاں موجود ہیں اور 133 بوری اور 34 کارٹن چھالیہ گٹکا وغیرہ فروٹس کے کارٹن میں چھپا کر لوڈ کیا ہوا تھا

    جسے کوئٹہ سے ملتان لے کر جا رہے تھے۔ موٹروے پولیس اوچ شریف نے سمگل شدہ سامان اور سمگلنگ میں ملوث ڈرائیورز مراد خان ، خلیل اور سید محمد کو اپنی تحویل میں لے کر انٹیلیجنس کسٹم آفیسران کے حوالے کر دیا جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی ایس پی موٹر وے فیض اللہ خان جتوئی نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے آفیسرز اور جوان موٹر وے پر سمگنگ کو روکنے ، منشیات سمیت دیگر جرائم کے خاتمہ کے لئے بھرپور طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈمن آفیسر محمد اسماعیل، پٹرولنگ آفیسر محمد عثمان، عاطف حلیم اور محرر رفیق ، و دیگر موجود تھے۔

  • اوچ شریف :ٹریکٹر ٹرالی اور منی ٹرک میں تصام ،ایک عورت جاں بحق،ڈرائیور سمیت 3 عورتیں شدید زخمی

    اوچ شریف :ٹریکٹر ٹرالی اور منی ٹرک میں تصام ،ایک عورت جاں بحق،ڈرائیور سمیت 3 عورتیں شدید زخمی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) احمدپورشرقیہ محراب والا روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی منی ٹرک کی ٹکر ٹریکٹر ٹرالی پر بیٹھی عورتیں گرگیں ڈرائیور سمیت تین عورتیں شدید زخمی ایک عورت جاں بحق

    تفصیل کے مطابق کپاس کی چنائی کرنے والی عورتوں کو ٹریکٹر ٹرالی پر لے کر خان پور جارہے تھے محراب والا بستی کھوئیاں کے نزدیک سامنے سے منی ٹرک کراس کرتے ہوٰے الٹ گیا جس سے چار عورتیں گر گیں ایک عورت موقع پر جاں بحق ہو گی اور دو عورتوں سمیت منی ٹرک ڈرائیورشدید زخمی ہوگئے ،

    جاں بحق ہونے والے عورت کی لاش اور زخمیوں کو ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا

  • میرپورخاص :میٹرک امتحانات میں نمایاں کامیاب طلبہ کے اعزاز میں تقریب معززین کی شرکت

    میرپورخاص :میٹرک امتحانات میں نمایاں کامیاب طلبہ کے اعزاز میں تقریب معززین کی شرکت

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )طلباء محنت و لگن کے ساتھ قدم بڑھائیں تو انہیں یقینی کامیابی ملے گی۔میڑک کے امتحانات میں نمایاں کامیاب طلبہ کے اعزاز میں تقریب معززین کی شرکت ۔
    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ کو اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا اور شہر کے لیے نمایاں کام اور خدمات کو سراہتے ہوئے مختلف شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو فخر میرپورخاص ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    تقریب میں آئے معززین نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ اس مسابقتی دور میں اگر طلبہ محنت لگن کے ساتھ اونچے عزائم کو اگے رکھ کر قدم بڑھائیں تو انہیں یقینی طور پر کامیابی وہ کامرانی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا ایسی تقریب کا ہونا خوش آئند عمل ہے اور ایسے پروگراموں کا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایم ٹی ایس کے عہدیداران نے طلباء وطالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ گزشتہ دو سالوں سے اس خطے کے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے آ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی کامیابی استاد کی محنت پر منحصر ہوتی ہے۔

    تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی محنت لگن اور جذبہ خلوص کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ان ہی طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سینکڑوں طلباء وطالبات کو اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے آخر میں شعبہ تعلیم اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہیروز کو فخر میرپورخاص ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔جن میں ایڈوکیٹ پرویز تالپور ، پروفیسر محمد جمیل قریشی، پروفیسر محمد وسیم مغل، رضوان خاصخیلی ،ظہر بابر ،محمود صابری، غضنفر علی ،مس ریحانہ، مس نبیلہ بشیر الہی، مس زینت ، شاہد محمود،ڈاکٹر عبد القادر خان ،مرک مری ،انعم رضوان ،روشن عالم اور دیگر شخصیات کو فخر میرپورخاص ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

  • اوچ شریف:باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن، پک اینڈ ڈراپ رکشوں پر اوور لوڈنگ  کے خلاف ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی

    اوچ شریف:باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن، پک اینڈ ڈراپ رکشوں پر اوور لوڈنگ کے خلاف ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی

    اوچ شریف باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن ،پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں پر اوور لوڈنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائی
    تفصیل کے مطابق باغی ٹی وی نے انتہائی اہم مسئلے کی طرف اپنی خبر میں انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی تھی اس خبر کے مطابق اوچ شریف شہر وگردونواح کے علاقوں میں واقع سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشہ ڈرائیور جو کہ دیہات سے معصوم بچوں کو سکول لانے اور لیجانے کیلئے جانوروں کی طرح رکشوں میں لاد دیتے ہیں نیز ان رکشے کی سیٹوں کے علاوہ ایکسٹرا سیٹیں لگا کر بچوں کو بٹھایا جاتا ہے

    اس کے علاوہ بچوں کورکشوں کی چھتوں اور پائیدان پر بھی کھڑا کردیا دیا جاتا ہے اور رکشے اوور لوڈ ہوجاتے ہیں جس کے باعث ابتک کئی حادث رونما ہو چکے ہیں جو مقامی پولیس ٹریفک پولیس اور مقامی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے اور ان با اثر سکولوں کے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرنے میں بے بس نظر آرہی ہے

    اس خبر کی اشاعت پر انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے ان سکولوں کے اورلوڈ رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی کئی رکشہ ڈرایئوروں کے چلان کرکے قانونی کارروائی کاآغازکردیا گیا ہے

  • ننکانہ صاحب : میونسپل کمیٹی کے افسران نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے،ایک کروڑ روپے کا سکریپ 61 لاکھ  میں اڑا دیا

    ننکانہ صاحب : میونسپل کمیٹی کے افسران نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے،ایک کروڑ روپے کا سکریپ 61 لاکھ میں اڑا دیا

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)میونسپل کمیٹی کے افسران نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے،ایک کروڑ روپے کا سکریپ 61 لاکھ 30 ہزار میں فروخت
    میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے افسران نے ذاتی لالچ اور کک بیک کیلئے میونسپل کمیٹی کو 40 لاکھ کا چونا لگا دیا ایک کروڑ روپے مالیت کا سکریپ 61 لاکھ 30 ہزار میں فروخت,ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سے فوری نوٹس لیکرانکوائری کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث یہ ادارہ پہلے ہی مسائل کاشکار ہے, کبھی ملازمین کی تنخواہیں دستیاب نہیں تو کبھی ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن نہیں ہوتی , صفائی کے لیے میسر مشینری جو اس وقت سکریپ کا روپ دھار چکی ہے ,میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب سے معتبر ذرائع نے بتایا ہے گذشتہ روز ہونے والی سکریپ کی بولی کا ٹارگٹ ایک کڑور روپے تھا اور جس سے میونسپل کمیٹی کے بہت سارے مسائل حل ہو جانے تھے لیکن میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے افسران کی غفلت ,لاپرواہی, ہٹ دھرمی اور ذاتی لالچ کے باعث افسران نے تقریبا (40)چالیس لاکھ روپے کا چونا لگا دیا ہے ,

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مزمل الیاس اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب راؤ انوار کی طرف سے سکریپ کی بولی کے لیے اخبار اشتہار جاری کیا گیا تھا,اخبار اشتہار کے مطابق 4 اکتوبر کو سکریپ بولی کے لیے دوردراز سے سکریپ کا کام کرنے والے تقریبا77 ٹھیکیداروں نے 31 نمبر شمار اشیاء کے لیے کل مالیت سات لاکھ روپے کے حساب سے سی ڈی آر کالز جمع کروائیں تھیں ,ذرائع نے مزید بتایا کہ میونسپل کمیٹی برانچ آئی اینڈ ایس کے میونسپل آفیسر , میونسپل آفیسر فنانس اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی ملی بھگت سے 61 لاکھ 12 ہزار 4 روپے سرکاری بولی کی پرائس تھی اور بولی کو پول کر کےتقریبا61 لاکھ 30 ہزار روپے پر ذاتی مفاد کی خاطر صرف اور صرف (18) اٹھارہ ہزار روپے منافع پر بولی کو فائنل کر دیا گیا ہے,

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب نے دن رات ایک کر کے سکریپ کا وزن کیا جس کا مقصد تھا کہ ایک کروڑ روپے کی رقم آ جانے سے مسئل کم ہو جائیں گے لیکن افسران نے مبینہ کرپشن کر کے مزید مسائل کو پیدا ہونے کا موقع فراہم کر دیا ہے

    سماجی وسیاسی شہری اور مذہبی حلقوں نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد ,صوبائی محتسب اعلی پنجاب ,ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب کو کرپشن کے اس سکینڈل کا نوٹس لینا چاہیے-

  • اوچ شریف :قتل کا اندوہناک واقعہ ،نامعلوم افراد کے ہاتھوں خاتون ٹیچرقتل

    اوچ شریف :قتل کا اندوہناک واقعہ ،نامعلوم افراد کے ہاتھوں خاتون ٹیچرقتل

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )اوچ شریف میں قتل کا اندوہناک واقعہ ،نامعلوم افراد کے ہاتھوں خاتون ٹیچرقتل
    تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں اندوہناک قتل کاواقعہ رونما ہواہے جس میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر خاتون سکول ٹیچر کو قتل کردیا مقتولہ ٹیچر کی شناخت 52 سالہ صغریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے قتل کا یہ افسوسناک واقعہ شہرکے گنجان آباد علاقہ جہانیاں روڈ پر پیش آیا مقتولہ ایک بیوہ خاتون تھی اور گورنمنٹ سکول ٹیچر تھی

    اوچ شریف پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بیٹے کی 15 دن بعد شادی تھی،قتل کے اس لرزہ خیز واقعہ پرہر آنکھ اشکبارتھی

    دوسری طرف شہریوں نے قتل کے اس وقعہ احتجاج بھی کیا اور مطالبہ کیاکہ نامعلوم قاتلوں کوٹریس کرکے فوری گرفتار کیاجائے اور قرار واقعی سزادلوائی جائے-

  • گوجرخان:تیز رفتار موٹرسائیکل کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

    گوجرخان:تیز رفتار موٹرسائیکل کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) تیز رفتار موٹرسائیکل کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق
    گوجرخان کے معروف علاقے حیات سر روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے وارڈ نمبر 7کا رہائشی عبدالحق قریشی ولد احسان الحق قریشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا نامعلوم موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب

    تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے معروف علاقے حیات سر روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے عبدالحق نامی شخص شدید زخمی ہو گیا متوفی کو فوری طور پر تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان پہنچایا گیا جہاں سے اسے راوالپنڈی منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا