Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کابینہ کا 30 واں اجلاس سرگودھا میں ہوگا،تیاریاں جاری

    تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کابینہ کا 30 واں اجلاس سرگودھا میں ہوگا،تیاریاں جاری

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ )تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کابینہ کا 30 واں اجلاس سرگودھا میں ہو رہا ہیں ، وزیراعلی پنجاب اجلاس کی صدرات کرینگے،صوبائی کابینہ کے اجلاس کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ، اجلاس سرکٹ ہاؤس میں جمعرات 12 اکتوبر کو ہوگا،

    ذرائع کے مطابق پنجاب کی صوبائی کابینہ کا 30 واں اجلاس جمعرات 12 اکتوبر کو ہوگا،صوبائی کابینہ کے اجلاس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی انتظامات کرنے کیلئے پلان تشکیل دے کر کام شروع کر دیا ہے تمام متعلقہ محکموں کو نے اپنے اپنے انتظامات شروع کردئیے ،

    ذرائع کے مطابق کمشز سرگودھا اجمل بھٹی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے باعث مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر دئیے گئے کاموں کو سر انجام دے کر رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہوں گے ،

    صوبائی کابینہ کے اجلاس کے پیش نظر پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دے گیا ہے ،جو وزیراعلی محسن نقوی سے لیکر دیگر وزراء کی سیکورٹی سمیت ان کے آمد راستوں پر بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،صوبائی کابینہ کا اجلاس سرگودھا کی تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے

  • سرگودھا:مکان کی چھت پر کام کرتے ، بجلی کا کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق

    سرگودھا:مکان کی چھت پر کام کرتے ، بجلی کا کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ سے)سرگودھا کے نواحی گاؤں میں مکان کی چھت پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے کے باعث تین مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے مزدور کو تشویشناک حالت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،

    ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصل چھوٹا ساہیوال کے نواحی علاقہ رانا ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان کی چھت پر مزدور شٹرنگ کا کام کررہے تھے کہ اس دوران بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کو چھو لینے باعث چار مزدوروں کو کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجہ میں ضامن عباس اور محمد شبیر سمیت 3 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے مزدور کو تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا ہے

  • چترال:اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد

    چترال:اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد

    چترال:اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول میں تقریب کا انعقادکیا گیا، 80 سال پرانی یادیں تازہ کرنے کیلئے اسمبلی اور کلاسیں بھی لگائی گئیں
    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ) گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال مِیں پڑھنے والے طلباء پر مبنی تنظیم اولڈ بوائز ایسوسی ایشن چترال ہائی سکول پر مشتمل اس سکول میں پڑھنے والے سابقہ طلباء کی تنظیم نے اپنی پرانی یادیں تازہ کرنے کیلئے اس سکول میں تقریب منعقد کی۔ اس تقریب کا اہتمام الحاج عید الحسین نے کیا تھا جو اسی سکول میں پڑھ چکا ہے۔اس سلسلے مِیں اسی سکول میں پڑھنے والے تمام سابقہ طلباء کو اس تقریب میں شرکت کرنے کیلیے دعوت دی گئی جن میں بعض ڈاکٹر، پروفسیر، فوجی اور سول افسران اور کاروباری حضرات شامل ہیں۔

    تقریب کے سلسلے میں سب سے پہلے ان تمام سابقہ طلباء کو سکول کے لان میں اکٹھا کیا گیا جن کی عمریں اب80 سے لیکر 90 سال تک پہنچ چکی ہیں۔ سکول کے گراؤنڈ میں پرچم کشائی کی گی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا اور اس کے بعد اسمبلی بھی کرائی گی جس کی قیادت اسی سکول کے طالب علم اور اسی سکول میں تعینات فزیکل ایجوکیشن ٹیچر فاروق اعظم نے کی۔

    اسمبلی برحاست ہونے کے بعد ان تمام طلباء کو کلاس روم میں بٹھایا گیا جس طرح اج سے پچاس، ساٹھ سال پہلے سکول میں طالب علم کی حیثیت سے بیٹھ کر سبق پڑھتے تھے۔ اس دوران الحاج عید الحسین نے استاد کا کردار ادا کرتے ہویئے طلباء کو سبق پڑھایا اور ان سے پرانا سبق بھی یاد کروایا جس میں بعض طلباء کو سبق یاد نہ کرنے پر ان کی سرزنش بھِی کی گئی۔

    کلاس کے بعد یہ یہ تمام لوگ سکول کے ہال میں گئے جہاں ایک سادہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت دروش سے تعلق رکھنے والے اسی سکول کے ایک طالب علم محمد عالم نے کی جو محکمہ خوراک سے ریٹائرڈ ہے جبکہ اس شاہ عجم مہمان خصوصی تھے جواسی سکول سے پڑھ کر محکمہ معدنیات سے بطور ڈائریکٹرریٹائرڈ ہوئے، تقریب سے مختلف لوگوں نے اظہار خیال کرتے ہویئے اس پر نہایت خوشی کا اظہار کیا کہ اسی بہانے ہم سب کلاس فیلو زایک دوسرےکے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع ملا اور ایک دوسرے کی خیریت سے آگاہ ہوئے،

    اس موقع پر اس تقریب کا اہتمام کرنے والے الحاج عید الحسین نے کہا کہ اس پروگرام کو منعقد کرنے میں اس کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد صرف یہ تھا کہ اسی سکول میں پڑھنے والے وہ سابقہ طلباء ایک بار پھر اکٹھے ہوکر اپنی پرانی یادیں تازہ کریں اور اس زمانے کی طرح اسمبلی میں حصہ لیں ، کلاس روم میں سبق پڑھیں اور بعض کمزور شاگرد کو استاد کے ہاتھ سے ڈھنڈے سے بھی سرزنش کی جائے جو اکثر ہمارے زمانے میں استاد اپنے کمزور شاگر کو لاٹھی سے مارتا تھا بعد میں جسمانی سزا پر پابندی لگ گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد اگر ایک طرف تمام پرانے دوستوں کو اکٹھا کرنا تھا تو دوسری جانب اس کا ایک بنیادی مقصد یہ بھی تھا کہ اس سے نوجوان نسل کو ایک پیغام دیا جائے کہ وہ بھی محنت اور لگن سے سبق پڑھیں تاکہ وہ بھی عملی زندگی میں اس طرح کامیاب ہوجائیں جس طرح یہ سابقہ طلباء نے محنت کرکے شوق سے سبق پڑھا اور سکول کے بعد بعض طلباء نے کالج اور یونیورسٹی سے بھی ماسٹر ڈگری لیکر اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہوئے۔ ان سابقہ طلباء میں سے کوئی فوج میں تو کوئی سول محکموں میں افسران ہیں اور بعض لوگوں نے کاروبار کو ترجیح دی جہاں وہ کامیاب تاجر ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں کوئی بڑا کارخانہ، انڈسٹری، بڑا کاروبار یا معاش کے دیگر ذرائع بہت کم ہیں اسی لیے ہماری ترقی کا راز صرف اور صرف معیاری تعلیم میں پنہاں ہے۔

    اس موقع پر دیگر شرکاء نے بھی اظہارخیال کرتے ہوئے عید الحسین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے بل بوتے پر ان تمام طلباء کو اکٹھا کیا اور ان کو ایک دوسرے سے ملنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے پرانی یادیں تازہ کرائیں۔ مقررین نے سکول میں لگے ہوئے آنر بورڈ جس میں پوزیشن لینے والے طلباء کے تصاویر لگی ہوئی تھیں ان کو ہٹانے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان تصاویر کو دوبارہ لگایا جائے تاکہ ان کو دیکھ کر اج کے طالب علم کو بھی شوق پیدا ہو کہ وہ بھی محنت کرتے ہوئے اپنا نام پیدا کریں اور اسکی تصویر بھی یہاں لگ جائے، جن طلباء نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہیں۔

    کچھ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ ان کا تعلق فٹ بال سے تھا اور جب ہم نے آج سے50سال پہلے فٹ بال کا ڈسٹرکٹ کپ جیتا تو چترال سکاوٹس کے دستے نے بھِی ان کو سلامی دی تھی۔

    یہ تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس میں اسی سکول میں سبق پڑھنے والے سابقہ طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

  • ننکانہ :قدرتی آفات  سے بچاؤ اور نمٹے کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی

    ننکانہ :قدرتی آفات سے بچاؤ اور نمٹے کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)08اکتوبر2005کے ہولناک زلزلے کو 18برس مکمل،ضلعی انتظامیہ اور رسیکیو 1122کے زیراہتمام قدرتی آفا ت سے بچاﺅاور نمٹنے کے حوالے سے آگاہی ریلی کاانعقادکیاگیاجس قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس رسیکیو آفیسر اکرم پنوارنے آگاہی ریلی کی قیادت کی

    ریسکیو1122محکمہ تعلیم صحت ودیگر کے افسران و اہلکاران سمیت طلباءوطالبات کی ریلی میں شرکت ریلی کے شرکاءنے قدرتی آفا ت سے بچاﺅ سے متعلق آگاہی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےآگاہی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر کچہری پھاٹک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی

    عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہےریلی کا مقصد لوگوں میں قدرتی آفات سے بچاﺅ کی آگاہی فراہم کرنا تھاآفت کی ہر گھڑی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ اور 1122 ہر وقت کوشاں ہے

    کسی بھی قدرتی سانحہ سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام ادارے بہتر کوارڈینیشن کے ساتھ کام کریں ریلی کے اختتام پر2005 زلزلہ میں شہید ہونے والے شہداءاور امدادی ٹیموں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

  • ڈیرہ غازی خان: ٹارگٹ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے

    ڈیرہ غازی خان: ٹارگٹ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزاد خان)ضلع ڈیرہ غازیخان میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 2سے 6، اکتوبر تک پانچ سال سے کم عمر بچوں کے مجموعی ٹارگٹ 772848 سے زائد 797668 بچوں کو 103.21فیصد کوریج کے ساتھ حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں. محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی ہدایت پرضلع سے پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں. صوبوں کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے ضلع ڈیرہ غازیخان میں مسافربچوں کی آمدورفت رہتی ہے اور ان بچوں کو قطرے پلانے پر فوکس کیاگیا ہے اور پانچ سال تک کے ہر بچے کو قطرے پلانے کیلئے موبائل، ٹرانزٹ اور فکسڈپوائنٹس پر پولیو ٹیموں نے محنت اور مستعدی سے کام کر کے سوفیصد سے زائد ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بنایا ہے

  • اوچ شریف :گندم سے لوڈ ٹریلر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

    اوچ شریف :گندم سے لوڈ ٹریلر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )گندم سے لوڈ ٹریلر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق،روڈ خراب ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ طاہروالی علی پور روڈ تحصیل احمدپورشرقیہ میں پیش آیا
    تفصیل کے مطابق گندم سے لوڈ ٹریلر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق،روڈ خراب ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ طاہروالی علی پور روڈ اوچ شریف میں پیش آیا ،ریسکیو سٹاف احمد پور شرقیہ نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ ایک ٹریلر جو کہ گندم کی بوریاں لے کے جا رہا تھا روڈ خراب ہونے کی وجہ سے الٹ گیا تھا

    ٹریلر کے اوپر موجود گندم کی بوریوں کے اوپر ایک آدمی سویا ہوا تھا جو کہ ٹریلر الٹنے کی وجہ سے ان بوریوں کے نیچے آ گیا تھا آدمی کو بوریوں کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے اور جو کہ جان بحق ہو چکا ہے،جاں بحق ہونے والا نوجوان ٹریلر ڈرائیور کاہیلپر تھا جس کی شناخت محمدحسنین ولدمحمدیوسف سکنہ ضلع خانیوال ہوئی ہے ، لاش کو ار ایچ سی اچ شریف شفٹ کردیاگیا ہے

    یہ بھی پڑھیں
    اوچ شریف: ریسکیو1122 کی زیرتعمیر عمارت ،کھنڈرات میں تبدیل

    دوسری طرف اوچ شریف کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 نے اپنی رپورٹ میں ریسپانس ٹائم 39 منٹ لکھا ہے ،اگراوچ شریف میں بنایا جانے والا ریسکیو سنٹربروقت مکمل کرلیاجاتا تو ریسکیو اوچ شریف بروقت ریسپانس دیتا اور جان بحق ہونے والے نوجوان کی قیمتی جان بچ جاتی ،اسی طرح اوچ شریف مصروف قومی شاہراہ پر واقع ہے جہاں روزانہ حادثات ہوتے ہیں ،جائے حادثہ پراحمدپورشرقیہ سے ریسکیو 1122 کی ایمبولنس کا کم وقت میں نہ پہنچ پانے سے بھی ہونے والے حادثات میں اموات کی شرح بڑھ چکی ہے

    یا د رہے کہ اوچ شریف میں ریسکیو 1122 کی عمارت گذشتہ ایک سال سے زیرتعمیر ہے

  • سرگودھا:  پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی کے زیر اہتمام،تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    سرگودھا: پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی کے زیر اہتمام،تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    سرگودھا،باغی ٹی وی( نامہ نگا ر ملک شاہنواز جالپ )پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی کے زیر اہتمام اراضی ریکارڈ ز سنٹرز سٹاف کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے سرگودھا میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے سرگودھا ڈویژن میں فیلڈ عملہ کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں تمام اراضی ریکارڈ زسنٹر کے عملے کو تربیت فراہم کی گی۔

    اس ضمن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹر آئی ٹی اسامہ بن سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری شفیق اور لیگل ایڈوائزر مغیث احمد ملک نے شرکت کی۔ورکشاپ ریونیو کے مختلف حصوں جن میں ویلوایشن ٹیبل کے مطابق فیس کی پڑتال، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں ریکارڈ اور نام کی درستگی، فرد کا طریقہ کار، لینڈ ریونیو ایکٹ کے مطابق وراثتی انتقال کا عمل درآمد، ای رجسٹری اور پرانی رجسٹریوں کے انتقال کا طریقہ کار، لینڈ ریکارڈ سسٹم میں ملکیت /خسرہ بلاک کرنا، حکم امتناعی، منسوخی حکم امتناعی کا عمل، ایف بی آر فیس کی پڑتال جیسے ریونیو امور سے متعلق مروجہ اور تجدیدی مراحل پر تربیت فراہم کی گئی۔

    وقفہ سوالات میں شرکا کی جانب سے سروس ڈلیوری میں فراہمی کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں اور حل کے لیے تجویز پیش کی گئیں۔ڈائریکٹر آئی ٹی اسامہ بن سعیدکا کہنا ہے پنجاب کے تمام شہروں میں کمپیوٹرائزڈ لینڈ ایڈمنسٹریشن کے معیاری اور منظم نظام کے تحت اراضی ریکارڈ سنٹرزپر خدمات کی آسان اور شفاف فراہمی یقینی ہوگی۔

  • سیالکوٹ:پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ نے ماہ ستمبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    سیالکوٹ:پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ نے ماہ ستمبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ نے ماہ ستمبر میں لاکھوں روپے مالیت کی 9 موٹر سائیکلیں برآمد
    ڈسٹرکٹ انچارج ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی محنتی ٹیم نے جدید سافٹ ویئر کی مدد سے مختلف تھانہ جات تھانہ سٹی ڈسکہ 3،تھانہ صدر ڈسکہ 1،تھانہ بمبانوالہ 1،تھانہ دھلے گوجرانوالہ 1،تھانہ ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ1،تھانہ ظفروال نارووال 1،تھانہ اگوکی سیالکوٹ 1سے ڈکیتی شدہ اور چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کی 9 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں

    نہ صرف برآمد کیں بلکہ اصل مالکان کو موٹر سائیکل برآمدگی کے متعلق بتایا تاکہ جلد از جلد ان کے نقصان کا ازالہ ہو.جن مالکان کو ان کی موٹر سائیکلیں واپس مل گئی انہوں نے پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا

    اس موقع پر ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کا کہنا تھا کہ پٹرولنگ پولیس عوام الناس کی خدمت کے لیے 24 گھنٹے مصروف عمل ہے۔

  • میہڑ:انڈس ہائی وے پر موٹرسائیکل پھسلنے سے 3 افراد شدید زخمی

    میہڑ:انڈس ہائی وے پر موٹرسائیکل پھسلنے سے 3 افراد شدید زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظور علی جوئیہ)انڈس ہائی وے پر موٹرسائیکل پھسلنے سے 3 افراد شدید زخمی
    اس حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں 2بچے اور ایک مرد شامل ہے ،جن کے نام ممتاز علی، زین اور زویہ معلوم ہوئے ہیں

    تینوں زخمیوں کو علاج کے لئے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے،جہاں ان کاعلاج جاری ہے
    ———————
    وہاڑی میں اوباش رشتہ دار نے اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق تیزاب کے باعث خاتون کا پچاس فیصد چہرہ اورآنکھیں متاثر ہوئیں۔

    تیزاب کی چھینٹوں سے قریب گزرتے 2 بچے بھی جھلس کر معمولی زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق ملزم مٹھو کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

  • میر پورخاص : کیلی گرافی اور مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا

    میر پورخاص : کیلی گرافی اور مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا

    میر پورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) مین اجرک کلچر ہال میں "واقعی نور کی برسات تھی "جونیئر کیٹگری اور سینیئر کیٹگری کے نعت اور کیلی گرافی کے مقابلے منعقد ہوئے اس پروگرام کے مہمان خاص چیئرمین حاجی محمد علی اور دیگر مہمانان گرامی میں سیاسی، سماجی ،مذہبی شخصیات کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی

    ان مقابلوں کے علاوہ سکول کے بچوں نے ڈیجیٹل اسٹیج پر قصیدہ بردہ شریف پیش کیا وہ قابل دید تھا۔اور ساتھ ہی سوالات کا سلسلہ بھی جاری رہا درست جواب دینے پر گفٹ بھی دیے گئے۔

    مہمانان گرامی کو نور کی برسات کے میزبانوں فیصل سویٹ،سلمان قریشی ،معروف بیگ ذکاسلیم کی جانب سے قران پاک کے نسخے شیلڈز اور اجرک کے تحائف بھی پیش کی گئے۔نعت کمپٹیشن کی جونیئر کیٹیگری میں اول پوزیشن حاصل کرنے اور قصیدہ بردہ شریف پیش کرنے پر طلبہ و طالبات کو چیئرمین حاجی محمد علی نے نقد انعام سبھی دیے۔