Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف :منرل واٹرکے نام پر غیرمعیاری اور آلودہ پانی خوبصورت بوتلوں میں بکنے لگا

    اوچ شریف :منرل واٹرکے نام پر غیرمعیاری اور آلودہ پانی خوبصورت بوتلوں میں بکنے لگا

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )اوچ شریف اور احمدپورشرقیہ میں منرل واٹرکے نام پر غیرمعیاری اور آلودہ پانی خوبصورت بوتلوں میں بکنے لگا،مشہور برانڈ کی جعلی لیبلنگ اور پیکنگ کا انکشاف
    تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ تحصیل بھر میں منرل واٹر کے نام پر غیر معیاری اور آلودہ پانی مختلف ناموں کی لیبل لگی بوتلوں میں فروخت ہونے لگا مافیا غیرمعیاری بوتلوں پر خوبصورت مختلف ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں کے معروف برانڈز کے لیبل لگاکر عام پانی پیک کر کے فروخت کرنے لگا شہری بوتلوں میں بند غیر معیاری اور مضر صحت پانی خریدکرمختلف بیماریوں کا شکارہونے لگے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ارباب اختیار خاموش تماشائی بن گئے ،

    تحصیل احمد پور شرقیہ اور اس کے گردونواح کے چھوٹے بڑے شہروں اورقصبوں میں کئی جعلی منرل واٹر بنانے اور بوتلوں میں پیکینگ کرنے کے پلانٹ لگ گئے ہیں جو کہ پی سی آر ڈبلیو آر کے معیار پر پورے نہیں اترتے اور نہ ہی منرل واٹر کے پلانٹس میں تربیت یافتہ عملہ کام کرتاہے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بھی انتظام نہیں ہوتا

    منرل واٹر کی تیاری اور فروخت کرنے والے پلانٹس کی چیکنگ نہ ہونے کے برابر ہے اور اکثر پلانٹس دورددراز علاقوں میں لگائے گے ہیں جن میں کوئی چیکنگ نہیں ہوتی اور ذمہ داران کارراوئی نہیں کرتے ،کئی پلانٹس تو کاغذوں میں رجسٹرڈ ہیں اور زمین سے عام پانی نکال کر بوتلوں میں بھرا جارہا ہے اورمنرل واٹر کے نام سے فروخت کیا جارہا ہے

    ذرائع کا بتانا ہے تحصیل احمدپورشرقیہ میں جتنے بھی منرل واٹر پلانٹس لگے ہوئے ہیں ان میں سے کوئی بھی محکمہ صحت کے سٹینڈرڈ پر پورا نہیں اترتے ،اس سب کے باوجود محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کرتادھرتائوں کی مجرمانہ چشم پوشی اور غفلت پر عوام سراپا احتجاج ہیں اور عوام ایک تاثریہ بھی پایاجاتا ہے کہ یہ سب فوڈاتھارٹی کے ذمہ داران کی آشیرباد سے ہورہا ہے ،

    دوسری طرف ذرائع نے انکشاف کیا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران اپنے دفتروں میں بیٹھ کر ان مافیا سے ملی بھگت کر کے مال بنانے میں مصروف ہیں اورشہری ان غیر معیاری بوتلوں میں پیک مضر صحت پانی پینے سے متعدد موذی امراض میں مبتلا ہوں یا ممرجائیں انہیں کسی سے کچھ غرض نہیں ہے

    اہلیان شہر نے ان غیر رجسٹرڈ فیکٹریوں میں غیر معیاری مضر صحت منرل واٹر بنانے والے مافیا کے خلاف اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے کا مطالبہ کیا ہے

  • سیالکوٹ:کوٹ دینہ جیٹھیکے، میاں بیوی کوگولیاں مارکرقتل کردیاگیا

    سیالکوٹ:کوٹ دینہ جیٹھیکے، میاں بیوی کوگولیاں مارکرقتل کردیاگیا

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض):کوٹ دینہ جیٹھیکے، میاں بیوی کوگولیاں مارکرقتل کردیاگیا، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ کوٹ دینہ جیٹھیکے میں گولیاں مار کر میاں بیوی کو قتل کر دیا۔
    ریسکیو 1122 کے مطابق کالرنے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نےمیاں بیوی کو گولیاں مار کرقتل کر دیا،25سالہ کاشف اور ا کی بیوی 16 سالہ نور فاطمہ کی لاشوں کو ریسکیو نے ضروری کاروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالےکردیاہے

    دونوں میاں بیوی کا تعلق دھمتل گاؤں ضلع نارووال سے بتایا گیاہے۔

  • ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی زیر صدارت پولیو  مہم کے  حوالے سے اجلاس

    ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراحمداعوان )کڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ امیر فضل اویسی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ڈپٹی کمشنر کشمور امیر فضل اویسی نے 2 اکتوبر 2023 سے 7 اکتوبر 2023 تک جاری قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

    اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پولیو فوکل پرسن کمیونیکشن افسر بشیر احمد نے بتایا کہ قومی مہم کے دوران 317677 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ، جس کیلئے 836 موبائل ٹیمیں 66 ٹرانزٹ ٹیمیں 59 مقررہ ٹیمیں پانچ سال کی عمر تک بچوں کے گھر گھر جاکر پولیو سے بچائو کے قطرے پلارہی ہیں جبکہ 66 یو سی ایم او اور 06 تعلقہ آفیسر مہم کی نگرانی کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر متعلقہ افسران سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ لو پرفارمنس والی یو سیز کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی پانچ سال تک کی عمر والا بچہ انسداد پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محررم نہ رہ سکے جبکہ انکاری کیسز پر بھی بھرپور توجہ دی جائے

    اس موقع پر ،ڈاکٹر سشیل کمار، این اسٹاپ محمّد موسیٰ ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ گان، دیگر آفیسران اور این جی اوز کے نمائندگان بھی وہاں موجود تھے۔

  • کشمور : گندم اور کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی

    کشمور : گندم اور کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمختیار احمد اعوان)اسسٹنٹ کمشنر کشمور عمران نظیر شیخ کی ہدایات پر تحصیلدار خالد حسين اسسٹنٹ تحصیلدار نور محمد چاچڑ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گندم اور کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی۔
    تفصیلات کے مطابق آج اسسٹنٹ کمشنر کشمور عمران نظیر شیخ کی ہدایات پر تحصیلدار خالد حسین اسسٹنٹ تحصیلدار نور محمد چاچڑ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڈانی اور اس کے گردو نواح میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ۔

    اناج ذخیرہ کرنے کے دکان اور کھاد ذخیرہ کرنے کے دکان سیل ۔اس موقع پر مختیارکار نے کہا کہ نگراں حکومت کے حکم پر ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں آج بڈانی شہر اور اس کے گردونواح میں کاروائی کرتے ہوئے 50 کلو گندم کے 86 ہزار 500 تھیلے جبکہ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی کھاد کے تھیلے برآمد کر کے 60 دکان سیل کر دیے گئے جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • میرپورخاص:مسٹر و جونیئر مسٹر باڈی بلڈنگ چیمپین شپ 2023 منعقد ہوئی

    میرپورخاص:مسٹر و جونیئر مسٹر باڈی بلڈنگ چیمپین شپ 2023 منعقد ہوئی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )گولڈز جیم فٹنس کلب کی جانب سے دوسرا شاہ مراد بلوچ مرحوم اوپن ڈویژن میرپورخاص باڈی بلڈنگ چیمپین شپ 2023 مسٹر سینئر و جونیئر میرپورخاص ڈویژن باڈی بلڈنگ کونٹیسٹ2021-22 مقابلے اجرک کلب میرپورخاص میں منعقد ہوئے جس میں مختلف اضلاع کے45 تن سازوں نے حصہ لیا پروگرام میں چیئرمین یونین کونسل حاجی محمدعلی راجپوت، سردار ذیشان وسان،فیصل وسان نے شرکت کی ججنگ کے فرائض عمران ناگوری اور رمیزابراہیم خان، آفاق احمدانی اورشعیب جیلانی نے انجام دئیے

    پروگرام میں جنرل سیکریٹری میرپورخاص و سندھ جمال بلوچ،ڈویژنل صدر آفتاب بلوچ، ضلعی سیکریٹری عبدالسلام بلوچ،غفار خان اور دیگر تن سازوں نے بھی شرکت کی، تن سازی کے جونیئرکلاس اے مقابلے میں پہلی پوزیشن گولڈ جیم کےاسد علی، دوسری گولڈ جیم کے یاسر،تیسری گولڈ جیم کے دانیال،چوتھی علی خان جیم کے فضیل،پانچویں زیڈ ایم جیم کے مکرم خان اورچھٹی پوزیشن آرم اسٹرونگ جیم جھڈو کے محمد رضا نے حاصل کی مسٹر جونیئر میرپورخاص ڈویژن 2021 گولڈجیم کے اسد بلوچ، مسٹر جونیئر میرپورخاص ڈویژن 2022 ایم ایچ جیم کے سیف الرحمان،مسٹر سینئر میرپورخاص ڈویژن 2021گولڈ جیم کے غلام مصطفی،مسٹرسینئر میرپورخاص ڈویژن 2022زین بن منصور، مسٹر جونیئر ماڈل فزکس میرپورخاص ڈویژن 2023 ایم ایچ جیم کے سیف الرحمان، مسٹر سینئر ماڈل فزکس میرپورخاص ڈویژن 2023 ایم ایچ جیم کے زید بن منصورنے حاصل کیا،سینئر کلاس
    بی میں پہلی پوزیشن گولڈ جیم کے حسام بلوچ، دوسری گولڈ جیم کے غلام مصطفی، تیسری گولڈ جیم کے دلاور، چوتھی گولڈ جیم کے مکیش نے حاصل کی

    سینئر کلاس اے میں پہلی پوزیشن ایم ایچ جیم کے زید بن منصور، دوسری گولڈجیم کے اویس قریشی، تیسری گولڈ جیم کے فہیم بلوچ نے حاصل کی۔ اس موقع پرچیئر مین محمد علی سردار زیشان وسان فیصل وسان غفار خان آفتاب بلوچ علی بلوچ جمال بلوچ سلام بلوچ نے پوزیشن حاصل کرنے والے تن سازوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

  • سیالکوٹ: ہیڈمرالہ پولیس نےخودکشی کرنے والی  8 بچوں کی ماں کو بچا لیا

    سیالکوٹ: ہیڈمرالہ پولیس نےخودکشی کرنے والی 8 بچوں کی ماں کو بچا لیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) تھانہ ہیڈمرالہ پولیس کا 15 کال پر فوری ریسپانس خودکشی کی کوشش کرنے والی 8 بچوں کی ماں کو بچا لیا
    تفصیل کے مطابق تھانہ ہیڈ مرالہ زندہ پونچا کی رہائشی 8 بچوں کی ماں 45 سالہ ساجدہ بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر چھری سے اپنی اور بچوں کی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی. محلہ داروں کی طرف سے 15 پر واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے معاملہ کا نوٹس لیا

    ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ نے ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر خاتون کی جان بچائی 45 سالہ ساجدہ 8 بچوں کی ماں ہے جن میں چار بچے پیدائشی طور پر معذور ہیں ، خود کشی کرنے کی کوشش کرنے والی ساجدہ نامی خاتون کرایہ کے مکان میں رہتی ہے،خاتون کا تین ماہ سے کرایہ واجب الادا تھا بجلی بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کا میٹر بھی منقطع ہو چکا تھا

    خاتون کا خاوند معمولی مزدوری کرتا ہے جس سے 10 افراد پر مشتمل بڑی فیملی کی گزر بسر مشکل ہے خود کشی کی وجہ بچے چارروز سے بھوکے تھے
    خاتون ساجدہ نے دل برداشتہ ہو کر بچوں کے ساتھ خودکشی کی کوشش کی اور چھری سے خود کو زخمی کر لیا۔ ایس ایچ او ہیڈمرالہ نے ڈی پی او حسن اقبال کی کی ہدایت پر ساجدہ کے مکان کا 3 ماہ کا کرایہ ادا کیا اور خاتون کو ساتھ والے گھر سے بجلی کا کنکشن فراہم کروایا اور خاتون کو ایک ماہ کا راشن لے کر دیا

    ڈی پی او نےشوہر کو مناسب روزگار دلانے کا وعدہ کیا جس پر خاتون نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے اقدام پر شرمندگی کا اظہارکیا بچوں کی خاطر آئندہ ایسے انتہائی اقدام سے باز رہنے کا خاتون نے عہد کیا ہے

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 بچوں کی ماں کی زندگی بچانے جیسے شاندار اقدام پر ہیڈ مرالہ پولیس کو شاباش دی ہے

  • اوچ شریف :مہنگائی کی وجہ سے  بچے  تعلیم کے ساتھ  جیب خرچ  سے بھی محروم

    اوچ شریف :مہنگائی کی وجہ سے بچے تعلیم کے ساتھ جیب خرچ سے بھی محروم

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے بچے تعلیم کے ساتھ جیب خرچ سے بھی محروم
    تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے شہر اوچ شریف میں مہنگائی کا طوفان برپا ہونے کی وجہ سے والدین نے بچوں کو سکول پڑھانے کی وسعت نہ رکھنے کی وجہ پر سکول چھوڑوانے پر مجبور ہو گئے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورسز کی کتابوں اور کاپیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے، کورسز کی قیمت بڑھنے سے بچوں کو پڑھانا مشکل ہوچکا ہے۔کورسز کی قیمت بڑھنے سے صرف غریب ہی نہیں بلکہ متوسط طبقہ بھی پریشان ہے۔

    سموسہ، چنا چاٹ، برگر ہو یا چپس، ہر چیز کی قیمتوں میں اضافے نے سکول کے بچوں کوانتہائی پریشان کردیا ہے۔ مہنگائی نے بچوں کی پاکٹ منی پر بھی اثر ڈالا ہے۔ہوشرباء مہنگائی نے بچوں کا بجٹ شدید متاثر کیا ہے، بچے کہتے ہیں کہ اس پاکٹ منی میں گذارہ مشکل ہوگیا ہے۔

    بچے اب سکول کے لیے اپنی من پسند اشیاء بھی نہیں خرید سکتے، والدین کے لیے بچوں کی اسٹیشنری خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔والدین کہتے ہیں کہ تعلیم تو پہلے ہی بہت مہنگی تھی اب کورسز مہنگے ہونے سے گھر کا بجٹ تباہ و برباد ہوچکا ہے، مہنگائی نے تو جینا دوبھر کردیا ہے۔

    والدین نے اپنے دکھ اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی چھوٹی چھوٹی خواہشیں بھی پوری نہیں کرسکتے، بچوں کی پسندیدہ چیزیں اب ان کی حسرت بن گئی ہیں، والدین مزید کا کہنا ہے کہ حکومت مفت تعلیم کے صرف دعوے ہی کرتی ہے، کتاب قلم اور دیگر ضروریات کی من مانی قیمتوں پر کنٹرول رکھنے کا کوئی نظام نہیں اور نہ ہی تعلیم کے نام پرلوٹ مچانے والوں کا نوٹس لینے والا کوئی ہے۔

    سکول جانے والے بچوں کے والدین نے دکھ کا اظہارکیا اور نجی سکولوں کی من مانیوں پر بھی نالاں ہیں ، والدین کہتے ہیں کہ آئے روز ہیلے بہانوں سے فیسوں میں اضافے کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ہم بچوں کو سکول چھوڑوانے پر مجبور ہیں

  • اوچ شریف : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ

    اوچ شریف : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) ملک بھر کی طرح اوچ شریف شہر میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سبزیاں اور پھل خریدنا عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں، سرکاری ریٹ لسٹوں پر سبزیوں کی فروخت نہیں ہو رہی جبکہ منڈی میں مافیاز بے لگام ہو چکے ہیں، سبزیوں اور پھلوں کے من چاہیے دام وصول کئے جا رہے ہیں۔ذرائع

    آلو اور ٹماٹر 100 روپے کلو، پیاز 120، لیموں 160، بھنڈی 120 ، گوبھی 135 روپے، کریلا 110، توری 120، سبز مرچ 120 روپے میں فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھلوں کی قیمتیں بھی غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، سیب 300، انار 350 روپے اور انگور 300 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں مہنگائی، سبزیاں، پھل غریبوں کی پہنچ سے دور، انتظامیہ غائب شہری سبزیوں کی قیمتیں سن کر پریشان ہیں،

    شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں گوشت تو دور سبزی اور پھل کھانا بھی مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے۔خود ساختہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا آٹا سمیت دیگر اشیا خوردونوش غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں موسمی سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں

    500سے700روپے یومیہ کمانے والا شخص سبزی نہیں خرید سکتایہی وجہ ہےکہ غریب آدمی کے مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ بتایا جاتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ لوگ مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں

    عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر خود ساختہ مہنگائی کو روکا جائے اور سرکاری نرخوں پر سبزیاں فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائی-

  • اوچ شریف :ریسکیو 1122 نے  ابو ظہبی نہر میں ڈوبنے والےلڑکے کی لاش نکال لی

    اوچ شریف :ریسکیو 1122 نے ابو ظہبی نہر میں ڈوبنے والےلڑکے کی لاش نکال لی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ریسکیو 1122ٹیم کی انتھک کوششوں کے بعد ابو ظہبی نہر میں ڈوبنے والے محمد شہزاد کی ڈیڈ باڈی مل گئی شہریوں کا ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش
    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز موضع گندہ کھوہ تحصیل احمدپور شرقیہ کے رہائشی محمد شہزاد ولد محمد اکمل پاؤں پھسلنے سے ابو ظہبی نہر میں جا گرا تھا، جس کی لاش کی تلاش کیلئے 1122ریسکو آپریشن جاری کرتے ہوئے دوسرے دن نہر میں ڈوبنے والے محمد شہزاد کی لاش ابو ظہبی نہر سے برآمد کر لی

    محمد شہزاد کے والد محمد اکمل نے بتایا کہ اس کا بیٹا گذشتہ روز نہر کے کنارے کھیل رہا تھا کہ پاؤں پھلسنے سے نہر میں جا گرا انہوں نے کہا کہ ہم نے ریسکیو ٹیم کو فون کیا تو بروقت ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر میرے بیٹے کی تلاش شروع کردی رات ہونے پر ریسکیو آپریشن بند کرنا پڑا اگلی صبح پھر ریسکیو ٹیم نے آپریشن شروع کیا اور چند گھنٹوں کے بعد میرے بیٹے کی ڈیڈ باڈی ملی محمد شہزاد کے والد سمیت اہلیان علاقہ نے ریسکیو ٹیموں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا

  • اوچ شریف:تھانہ عباس نگرکے علاقہ میں غیرت کے نام پر 2 نوجوان قتل

    اوچ شریف:تھانہ عباس نگرکے علاقہ میں غیرت کے نام پر 2 نوجوان قتل

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )مسافرخانہ میں تھانہ عباس نگرکی حدود میں غیرت کے نام پر 2 نوجوان قتل ہوگئے
    ریسکیو 1122 کے مطابق آج رات تقریباََ 2:30 کے بعد حدود تھانہ عباس نگر کے علاقہ موضع گُُدھ پور جھانگی روڈ بہاولپورمیں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واقعہ رونما ہواہے جس میں دو نوجوان محمد صفدرولدظہوراحمدبعمر31 سال اور محمدحنیف ولدیت نامعلوم بعمر35 سال سکنہ بستی چاکرموضع ڈتہ بلوچ فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہوگئے

    ریسکیو1122 کے مطابق لواحقین کاکہنا ہے کہ راشد نامی نوجوان لڑکی بھگا کر جا رہا تھا ،لڑکی کے ورثاء نے پیچھا کرکے روکنے کی کوشش راشد نامی نوجوان نے فائر کھول دئیے،جس کے نتیجہ میں یہ اندوہناک واقعہ رونما ہوا ،

    راشد نامی لڑکا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ریسکیو سٹاف نے متعلقہ تھانے کی پولیس کو اطلاع کی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی
    وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا-