Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میہڑ: ہائر سیکنڈری سکول رادھن میں ریٹائرڈ اور نئے آنے والے اساتذہ کو عشائیہ دیا گیا

    میہڑ: ہائر سیکنڈری سکول رادھن میں ریٹائرڈ اور نئے آنے والے اساتذہ کو عشائیہ دیا گیا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظور علی جوئیہ) ہائر سیکنڈری سکول رادھن میں ریٹائرڈ اور نئے آنے والے اساتذہ کو عشائیہ دیا گیا،یہ عشائیہ گسٹا تحصیل کی جانب سےدیا گیا
    تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یوم اساتذہ کے موقع پر 30 ریٹائرڈ اساتذہ اور 70 نئے آنے والےاساتذہ کو عشائیہ دیا گیا۔ ریٹارڈ اساتذہ کو ایوارڈ زسے نوازایا گیا-

    تقریب میں مہمان خاص پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز علی بٹ اور رادھن ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین سردار غلام دستگیر تھے، ٹھرڑی محبت ٹاؤن چیئرمین شاہد حسین سہول، رادھن ٹاؤن کے وائس چیئرمین سکندر علی جونیجو، پی پی پی یوتھ ڈسٹرکٹ دادو کے صدر غلام مرتضیٰ گورڑ، مہران سوشل ویلفیئر کے قائد ریاض چانڈیو، ایڈووکیٹ امجد بلہوڑو تعلقہ ایجوکیشن آفیسر ضمیر علی گورڑ، ارشاد سولنگی، ظفر علی گورڑ‚ گسٹا ضلع دادو کے جنرل سیکرٹری مظہر علی بٹ، محمد اشرف چانڈیو اور عاشق حسین کوسو اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    اس موقع پر ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو شیلڈ اور لنگی دی گئی جبکہ نئے اساتذہ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے،آنے والے تمام اساتذہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،اس موقع پر سردار غلام دستگیر گورڑ‚ ایڈوکیٹ امجد حسین‚ ریاض چانڈیو‚ مظھر بٹ‚ ضمیر گورڑ ‚ ذوالفقار جونیجو، عبدالکریم جھٹیال، خالد حسین میمن نے یوم اساتذہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کا خزانہ ہیں اور ہماری تقدیر کو بدلنے کا ذریعہ بھی ہیں-

    گذشتہ حکومت نے سندہ میں ساٹھ ہزار اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کرکے بہت بڑا کام کیا ہے‚ انہون نے مزید کہا کہ اساتذہ کو بھی چاہیئے کہ وہ ہمارے بچوں کو اپنے بچے سمجھ کر پڑھائیں تاکہ وہ اچھے پاکستانی بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں-

  • ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان خالد سلطان القادری کی میرپور خاص آمد

    ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان خالد سلطان القادری کی میرپور خاص آمد

    میرپور خاص( باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) صاحبزادہ خالد سلطان القادری ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کی چیئرمین حاجی محمد علی کے گھر آمد، چیئرمین حاجی محمد علی اور صاحبزادہ حسن راجپوت نے صاحبزادہ خالد سلطان القادری کو خوش آمدید کہا اور سندھ کا روایتی تحفہ سندھی لوئی(شال) اور سندھی ٹوپی پیش کی

    صاحبزادہ خالد سلطان القادری کی آمد پر چیئرمین حاجی محمد علی نے شکریہ ادا کیا، ملاقات کے دوران چیئرمین حاجی محمد حنیف میمن،معروف نعت خواں شہزاد علی قادری سلطانی کے علاوہ دیگر رفقاء کرام بھی موجود تھے ۔اس خوشگوار ملاقات کے بعد صاحبزادہ خالد سلطان القادری نے دعائے خیر بھی کرائی ۔

  • سیاکوٹ:ڈسکہ میں جسم  فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،3 خواتین اور 5 مرد گرفتار

    سیاکوٹ:ڈسکہ میں جسم فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،3 خواتین اور 5 مرد گرفتار

    سیاکوٹ باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ عمران سلطان کا جسم فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری
    بھٹی کالونی سے نائکہ سمیت 3 خواتین اور 5 مرد گرفتار، مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے
    تھانہ سٹی پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال اور ڈی ایس پی سٹی سعادت علی کی ہدایات کے مطابق جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا.

    تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھٹی کالونی گاگا سے مخبر کی اطلاع پر زنا کی تیاری کرتے ارم شہزادی نائکہ کے گھر سے ملزمان 1. دانیال مسیح ساکن متیکے سائیاں 2. حسنین ساکن سوہاوہ 3. کرن ساکن 8 نمبر چونگی 4. شفقت بی بی ساکن دھاموکے 5. امانت ساکن متیکے 6. محمد اقبال ساکن مرزا گورائیہ 7. محمد اشیاق ساکن پرانا ڈسکہ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا.

    ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ عمران سلطان کے مطابق ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ سٹی کی حدود میں جسم فروشی جیسے قبیح فعل کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی.

  • سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کا میانوالی بنگلہ  چینی زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کا میانوالی بنگلہ چینی زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کا میانوالی بنگلہ چینی زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
    چینی زرخیزہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوے دوکانوں کو سیل کر دیا ،مختلف پٹرول پمپس پر بھی چھاپہ مارتے ہوے متعدد پٹرول پمپس کو جرمانے کر دیئے ،

    گلزار احمد میانوالی بنگلہ چینی ذخیرہ کرنے پر 5000 ہزار جرماںہ، محمد فیاض بھکی سندہواں پٹرول پمپس جرمانہ 40000 ہزار، محمد اعظم سکنہ چکری پٹرول پمپس جرمانہ 40000ہزار ، منصب اکن وڈالہ سندہواں گیس ریفلنگ جرمانہ 10000 ہزار ، یاسر وڈالہ سندہواں گیس جرمانہ 10000ہزار، منور گیس ریفلنگ وڈالہ سندہواں جرمانہ 80000 ہزار ، محمد عارف پرائس کنٹرول ایکٹ جرمانہ 2000 روپے ،کئی دکانداروں کو وارننگ

  • تنگوانی:اساتذہ پروموشن ناانصافی،متاثراساتذہ کاپریس کلب میں احتجاج

    تنگوانی:اساتذہ پروموشن ناانصافی،متاثراساتذہ کاپریس کلب میں احتجاج

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی کے اساتذہ نےپروموشن میں ناانصافی ہونے پر پریس کلب پہنچ کر احتجاج کیا
    تفصیلات کے مطابق تنگوانی ہائی سکول کے اساتذہ اپنی پروموشن میں ناانصافی ہونے کی وجہ سے استاد اعجاز کھوسہ ،عبدالعزیز بکھرانی، نبی داد باجکانی فہیم سر کی اور فیاض ڈاہانی کی سرپرستی میں احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب تنگوانی پہنچ کر ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے احتجاج کیا

    احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ڈائریکٹر ایجوکیشن لاڑکانہ نے رشوت کے عوض ہمارے ساتھ نا انصافی کرتے ہوئے جونیئروں کو پروموشن دے دی اور ہمیں پرومیشن نہیں دی گئی ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو ہم اپنا احتجاج مزید بڑھائیں گے-

  • بریکنگ نیوز:ڈیرہ غازی خان میں بہت بڑے دھماکےکی آواز

    بریکنگ نیوز:ڈیرہ غازی خان میں بہت بڑے دھماکےکی آواز

    ڈیرہ غازیخان ( باغی ٹی وی )ڈیرہ غازی خان میں بہت بڑے دھماکےکی آواز سنی گئی ہے،معلوم ہواہے کہ یہ گدائی چٹ سرکانی روڈ کے قریب دھماکہ ہوا ہے
    ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں،زور دار دھماکہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی گاڑیاں چٹ روڈ کی جانب رواں دواں ہیں،دھماکہ کی آواز ڈیرہ غازی خان میں دور دراز تک سنی گئی ،زور دار دھماکہ سے عمارتیں لرز اٹھی ،ہرطرف خوف ہراس ضلعی انتظامیہ نے تاحال تصدیق نہ کی،

    ڈی جی خان سے تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق
    ترجمان کمشنر آفس ڈی خان کے مطابق ڈی جی خان میں دھماکہ کی آواز سنی گئی،متعلقہ اداروں نے ابتدائی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کردی
    1122پولیس15 اور حساس اداروں اور عوام کی طرف سے کسی قسم کی دہشت گردی،تخریب کاری ،حادثہ اور نقصان رپورٹ نہیں کیا

    قوی امکان ہے کہ کسی جنگی جہاز نے ساؤنڈ بیریئر توڑا ہے تاہم حتمی تصدیق کی جارہی ہےکسی قسم کا جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا
    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹرناصرمحمود بشیر کا دھماکہ سے متعلق وضاحتی بیان میں کہنا تھاکہ


    ڈیرہ غازی خان میں دھماکہ کی آواز کا معاملہ پرڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کی عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،
    کسی قسم کے نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں-

  • سرگودھا: وکیل کے بھیس میں شخص نے قتل کے ملزم کو کمرہ عدالت میں ہی قتل کردیا

    سرگودھا: وکیل کے بھیس میں شخص نے قتل کے ملزم کو کمرہ عدالت میں ہی قتل کردیا

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہ نوازجالپ) قتل کے کیس کی سماعت کے دوران ملزم کو کمرہ عدالت میں ہی قتل کردیا گیا،سرگودھا میں قتل کے کیس کی سماعت کے دوران ملزم کو کمرہ عدالت میں ہی قتل کردیا گیا۔مبینہ قاتل وکیل کے بھیس میں آیا اور سب کے سامنے فائرنگ کر کے ملزم امانت علی کو قتل کردیا۔

    مبینہ ملزم کی جانب سے فائرنگ کے بعد عدالتی عملے نےفوری حرکت کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کیا۔گرفتار ملزم نے بیان دیا کہ مقتول امانت نے میرے ماموں کا قتل کیا تھا اور بیرون ملک فرارہوگیا تھا، بدلہ لینے کیلئے اسے قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق سرگودھا میں علاقہ مجسٹریٹ عمران ہارون کی عدالت میں مقدمہ قتل کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران وکیل کے بھیس میں آنے والے ملزم نے اپنی ٹانگ کیساتھ بندھی پستول نکالی اور فائرنگ کرکے مخالف کو قتل کردیا۔

    کمرہ عدالت میں ہونے والے قتل کاا آر پی او سرگودھاکا نوٹس، ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی اوروقوعہ کی مکمل انکوائری کا حکم جاری کردیا

  • ننکانہ :کمشنر لاہور کادورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال،وائی ڈی اے  وفد کی ملاقات

    ننکانہ :کمشنر لاہور کادورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال،وائی ڈی اے وفد کی ملاقات

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )کمشنر لاہور ڈویژن کا دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے وفد کی کمشنر محمد علی رندھاوا کو ہسپتال کے بارے میں مکمل بریفنگ، مسائل کے حل کی یقین دہانی

    تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب نے جاری اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ آج کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کو صدر واۓ ڈی اے ڈاکٹر جنید خواجہ اور چئیرمین ڈاکٹر عدنان اقبال کی قیادت میں ڈاکٹرز نے کمشنر محمد علی رندھاوا کو ڈی ایچ کیو ننکانہ کا تفصیلی دورہ کروایا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد ،ایم ایس ڈاکٹر افضال سندھیلہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین بھی موجود تھے ,

    ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی تمام طبعی سہولیات سے آگاہ کیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کی کمی آپریشن تھیٹر کے مسائل اور مریضوں کودرپیش تمام مسائل سے آگاہ کیا,

    پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ینگ ڈاکٹر ایسوی ایشن ننکانہ صاحب کی کاوشوں کو سراہا اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد کو تاکید کی کہ ینگ ڈاکٹرز کے تمام مسائل کو فوری حل کر کے رپورٹ کریں ،

    اس موقع پر سینئر نائب صدور ڈاکٹر راحیل رضا ,ڈاکٹر بلال امین جنرل سکریٹری ڈاکٹر احتشام عباس,نائب صدر ڈاکٹر فہیم سعید,نائب چئیرمین ڈاکٹر عامر علی, جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر حفیظ الرحمان, فنانس سکریٹری ,ڈاکٹر بلال اسلم سدھو ,ہوسٹل انچارج ڈاکٹر ایاز رانا ,انچارج گائینی ونگ ڈاکٹر نمرا,انچارج ویمن ونگ ڈاکٹر عطوفہ, میل کووارڈینیٹر ڈاکٹر محمد کاشف, ایونٹ آرگنائزرزڈاکٹر سید حمزہ،ڈاکٹر سروت, ڈپٹی فنانس سکریٹری ڈاکٹر محمدقدیر,میڈیا سکریٹری ڈاکٹر ابوذر,ایڈیشنل جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر ابراہیم ذکابھی موجود تھے

  • اوچ شریف : نوجوان پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر کرہلاک ،لاش نہ مل سکی

    اوچ شریف : نوجوان پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر کرہلاک ،لاش نہ مل سکی

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )نوجوان پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر کرہلاک ،لاش نہ مل سکی‘ ریسکیو آپریشن جاری
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے علاقہ موضع گندہ کھوہ تحصیل احمدپور شرقیہ کے رہائشی 25سالہ نوجوان محمد شہزاد ولد محمد اکمل پاؤں پھسلنے سے ابو ظہبی نہر میں جا گرا ،دن بھر ریسکو1122کا آپریشن جاری رہا لیکن نوجوان کی لاش نہ مل سکی

    نہرمیں ڈوبنے والا 25 سالہ نوجوان محمد شہزاد کے والد محمد اکمل نے بتایا کہ اس کا بیٹا گذشتہ روز نہر کے کنارے کھیل رہا تھا کہ پاؤں پھلسنے سے نہر میں جا گرا ،اہل علاقہ نےاس کی چیخ و پکار پر بچانے کی کوشش کی لیکن وہ تیز رفتار پانی کے بہاؤ میں گہرے پانی میں چلا گیا، اس دوران ہم نے 1122 کو اطلاع دی ان کی ٹیم نے تلاش شروع کی اور رات ہونے پر آپریشن روک دیا-

  • اوچ شریف :سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال،طلبہ موت کے سایہ تلے پڑھنے پر مجبور

    اوچ شریف :سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال،طلبہ موت کے سایہ تلے پڑھنے پر مجبور

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر وگردونواح علاقوں میں درجنوں سے زائد سکول خستہ حالی کا شکار ، طلبہ موت کے سایہ تلے پڑھنے پر مجبور
    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر اوچ شریف کے گردونواح علاقوں میں درجنوں سے زائد ایسے تعلیمی ادارے ہیں جن کی عمارتیں کئی کی سال پرانی، انتہائی خستہ حال اور عمارتیں بھوت بنگلہ کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں۔ جبکہ درجنوں سے زائد ایسے سکولز ہیں جن کی عمارتوں کے اکثریتی پورشن خستہ حال اور بارش آنے پر چھتیں ٹپکتی ہیں۔ بچوں کو سکولوں میں جاتے ہوئے خوف تو آتا ہے ، لیکن مجبوراً ان سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان سکولوں کی عمارتوں کو خطرناک قرار دیے جانے کے باوجود لیکن کئی سال گزر جانے کے باوجود ان سکولوں کی حالت کو بہتر نہ بنایا جا سکا۔

    میڈیا نمائندوں کے مختلف سرکاری سکولوں کا سروئے کرنے پر حالت ابتر، گورنمنٹ پرائمری سکول عریبک بوائز سکول ٹھٹہ وارن۔گورنمنٹ پرائمری سکول امیر آباد ، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول قادر آباد گورنمنٹ پرائمری سکول قادر آباد، جی پی ایس موہانہ،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بستی عبدالرحمن سمیت درجن بھر اسکول انتہائی خطرناک مخدوش حالت زار کا شکار کسی بھی وقت ناگہانی حادثے سے افسوسناک انسانی سانحہ کا باعث بن سکتے ہیں ، گزشتہ مون سون سیزن میں ان خطرناک مخدوش عمارتوں کی حالت زار مزید ابتر کردی ہے جو کسی بھی وقت انسانی جانوں معصوم بچوں کی قیمتی زندگی کو نقصان پہنچنے کا باعث بن سکتی ہے سکول کی عمارات 100 سال کے قریب اور عمارات انتہائی خستہ حال ہونے پر انتظامیہ نے اسے خطرناک عمارات تو قرار دے رکھا ہے

    اس کے باوجود ان سکولوں میں بچے خوف کے باوجود زیر تعلیم ہیں سکولوں کے طلبہ اور ان کے والدین نے انتظامیہ سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ خدارا ان خطرناک قرار دی گئی اسکول کی عمارتوں کو فی الفور ترجیحاتی بنیادوں پر تعمیر کرایا جاے کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں پرائیویٹ اسکول کے اخراجات ناقابل برداشت ہیں جبکہ مفت تعلیم کی وجہ سے ہمارے بچے موت کے سائے تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں