Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف : شہر میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

    اوچ شریف : شہر میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت، اکثر ہوٹلوں و دکانوں میں سپلائی سمیت مختلف نوعیت کی بے ضابطگیوں کے انکشافات نے محکمہ لائیو سٹاک کی کار کردگی کا پول کھول دیا،
    ذرائع کے مطابق سے میڈیا کو موصول ایک سورس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شہر میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت میں ملوث مافیا کے افراد دیہی علاقوں سے لاغر، بیمار اور مردہ جانور اور اسی طرح پولٹری شیڈ سے مردہ مرغیاں لاکر اوچ شریف شہر وگردونواح علاقوں حلیم پور خیر پور ڈاہا نلکا اڈا بیٹ بخیتاری چوک بھٹہ سمیت مختلف مقامات اور رات کے اوقات میں ہی گوشت ٹکڑوں میں تقسیم کر کے ہوٹلوں اور دوکانوں میں سپلائی کیا جا رہا ہے ،

    جہاں قصاب انسانی جانوں سے کھیلنے کا مکروہ دھندے میں ملوث ہوٹل مالکان کو ناقص اور مضر صحت گوشت ہڈیوں سمیت تین سو روپے فی کلو اور ہڈی کے بغیر چار سو روپے فی کلو سپلائی کرتے ہیں اور ہوٹل مالکان ناقص گوشت کو مرچ مصالحوں اور ممنوعہ چائنیز نمک سے چٹخارے دار بنا کر شہریوں کو خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں،

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکار کارکردگی دکھانے کیلئے فرضی کارروائیاں کرتے ہیں لیکن ان ہوٹل مالکان کے خلاف کبھی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی،جبکہ ان ہوٹلوں پر گندے اور غلیظ برتنوں کو ایک ہی جگہ پر بار بار دھو کر خطرناک بیماریوں میں مبتلا افراد کی بیماریوں کو صحت مند افراد میں پھیلایاجا رہا ہے

    شہریوں نے ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف :سی او ہیلتھ بہاولپورکا پولیو مہم کی چیکنگ کیلئے مختلف ہسپتالوں کا دورہ

    اوچ شریف :سی او ہیلتھ بہاولپورکا پولیو مہم کی چیکنگ کیلئے مختلف ہسپتالوں کا دورہ

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)سی او ہیلتھ بہاولپور ڈاکٹر تنویر احمد شاہ نے ضلع بھر میں پولیو مہم کی چیکنگ کا عمل شرو ع کردیا مختلف ہسپتالوں کا وزٹ
    تفصیلات کے مطابق سی او ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد شاہ نے ضلع بھر میں پولیو مہم کی چیکنگ کا عمل شرو ع کردیا گیا۔اوچ شریف کے مختلف ہسپتالوں میں وزٹ کرتے مختلف علاقوں میں گئے اور گھروں میں موجود بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کئے ۔انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے وہاں رہائش پذیر افراد سے پولیو ٹیموں کے آنے اور بچوں کو قطرے پلانے کے بارے میں تصدیق کی۔

    انہوں نے خانہ بدوشوں کے علاقوں میں جاکر مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹرز،بنیادی مراکز صحت میں قائم پولیو کاؤنٹرز پر بچوں کو قطرے پلانے کا ریکارڈ بھی چیک کیا ۔بعدازاں سی او ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد شاہ نے بی ایچ یو رتہر لعل خان ہسپتال کا وزٹ مین بلڈنگ کی صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش تھی لائٹنگ کا نظام بھی غیر تسلی بخش تھا۔ ایم او کو انہوں نے صفائی ستھرائی سمیت لائٹنگ درست کرنے کے احکامات جاری کیے

  • میرپورخاص: کمشنر نے ڈی ایچ کیوہسپتال کے مسائل کےحل کیلئے صوبائی حکومت کوخط لکھ دیا

    میرپورخاص: کمشنر نے ڈی ایچ کیوہسپتال کے مسائل کےحل کیلئے صوبائی حکومت کوخط لکھ دیا

    میرپورخاص (باغی ٹی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپورخاص میں درپیش مسائل کی نشاندہی پر وزیر اعلیٰ سندھ اور سیکریٹری صحت کو مسائل کے حل کے لئے خط کے ذریعے سفارش بھیج دی ہے

    تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپورخاص میں درپیش مسائل جس میں گائنی وارڈ ، آپریشن تھیٹر اور لیبر روم کی مرمت کروانے ، بچوں کے وارڈ میں بچوں کے ماہر ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے، پیتھیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں بلڈ بینک کو فعال بنانے ، شعبہء حادثات کی مرمت کروانے ، ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے سینٹری ورکرز کی خالی آسامیاں پر کرنے ، ہسپتال میں حفاظتی انتظام کو یقینی بنانے ، مین روڈ سے ہسپتال کی طرف آنے والے روڈ کے کام کو مکمل کروانے اور ہسپتال میں لگے سولر سسٹم کو فعال بنانے کے مسائل شامل ہیں

    مذکورہ مسائل کے حل کے لیے ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے وزیر اعلیٰ سندھ ، اور سیکریٹری صحت سندھ کو خط کے ذریعے سفارش بھیج دی ہے ۔

  • میرپورخاص:کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیک کی گئی

    میرپورخاص:کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیک کی گئی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )وہیکل انسپکٹر ضلع میرپورخاص رافع روشیل کا انچارج ٹریفک اور ٹریفک پولیس کے ساتھ نزد چونا فیکٹری کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ کی گئی ۔
    اس دوران متعدد کمرشل وہیکلز بسیں ، کوسٹرز ، ٹرک اور دیگر گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ تمام رکشہ ڈرائیورز کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اپنے رکشوں کا جلد از جلد فٹنس سرٹیفکیٹ بنوائیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

    واضح رہے میرپورخاص میں مختلف محکموں کی جانب سے قواعد و ضوابط پر عمل کرانے کے لئے سختی سے پیش آیا جارہا ہے ،عمل نہ کرنے پر جرمانے بھی کئے جارہے ہیں ،اسی طرح کچھ دن پہلے ٹریفک پولیس کے محکمے کی جانب سے میرپورخاص کی عوام کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لئے ایک پمفلٹ بھی تقسیم کیا گیا تھا، جس پر آج سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور قواعد و ضوابط اور ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے پر جرمانے بھی کئے گئے ہیں ۔

  • میرپور ماتھیلو:نیو قربان مہر یارو لُنڈ میں،محفل میلاد منعقد ہوئی

    میرپور ماتھیلو:نیو قربان مہر یارو لُنڈ میں،محفل میلاد منعقد ہوئی

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)نیو قربان مہر یارو لُنڈ میں،محفل میلاد منعقد ہوئی
    آج 05 اکتوبر نماز ظہرکے بعد نیو قربان مہر یارو لنڈ ضلع گھوٹکی میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں مولانا یار محمد مہر، عاشق علی مہر ،حبیب احمدلنڈ قادری، استادماہیوال پتافی کے زیر اہتمام محفل میلاد کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
    خصوصی خطاب مولانا غلام یاسین سکندری، مولانا مولا بخش سکندری اور دیگر علماء و مشائخ اور مشہور نعت خوانوں نے نعتیں پیش کیں ،محفل میلاد کا پروگرام کے آخرمیں لنگرکااہتمام بھی کیاگیا،محفل میلاد کا پروگرام پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گیا۔

  • میرپور خاص:عید میلاد النبی کی مناسبت سے شاہ ولی اللہ ہائی سکول میں پروگرام کا انعقاد

    میرپور خاص:عید میلاد النبی کی مناسبت سے شاہ ولی اللہ ہائی سکول میں پروگرام کا انعقاد

    میرپور خاص (باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم عید میلاد النبی کی مناسبت گورنمنٹ شاہ ولی اللہ ہائی اسکول میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی کونسل سندھ کے نائب صدر وچیئرمین حاجی محمد علی جبکہ دیگر مہمان گرامی میں چیئرمین عبدالسلیم خان،شاکر حسین شاکر اور دیگر مہمان رونق ک محفل رہے

    پروگرام کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے شروع کیا گیا نظامت کے فرائض عبدالجبار قادری نے انجام دیے ،اس پر رونق روحانی تقریب میں بچوں کے مابین نعت کے مقابلے منعقد ہوئے مہمانان گرامی کی آمد پر گسٹا یونین کے روح رواں محمد اسماعیل نہڑی نے آے والے تمام مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اور آمد پر شکریہ ادا کیا دوران محفل طالب علموں نے اپنے منفرد انداز میں نعت پیش کی جس پر چیئرمین حاجی محمد علی نے اپنی جانب سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نقدانعام سے نوازا۔

    چیئرمین حاجی محمد علی نے اپنے مختصر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے اس اسکول میں آکر بڑی خوشی محسوس ہوئی کیونکہ میں نے بھی اس سکول سے تعلیم حاصل کی ہے اور کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم آخر ی نبی ہے ان کے بعد کوئی دوسرا نبی نہیں آئے گا ،سچ بولیں اپنے اساتذہ کی عزت کریں کیونکہ سچے آدمی کی عزت ہے جھوٹ بولنا اور منافقت مسلمان کا شیوا نہیں آخر میں پوزیشن لینے والے طلبہ میں ٹرافی میڈلز تقسیم کیے گئے۔

  • چنیوٹ: معروف برانڈ کی پانی کی جعلی بوتلیں بھرنے والا یونٹ پکڑاگیا

    چنیوٹ: معروف برانڈ کی پانی کی جعلی بوتلیں بھرنے والا یونٹ پکڑاگیا

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگرا ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ)معروف برانڈ کی پانی کی جعلی بوتلیں بھرنے والا یونٹ پکڑاگیا
    تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی چینیوٹ سٹی کو سیف فوڈ سٹی بنانے کے لیے متحرک-
    فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ٖڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں پانی کی معروف برانڈ کی جعلی بوتلیں بھرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا اور دورانِ معائنہ معروف برانڈ کے جعلی لیبلز اور پانی کی بوتلیں برآمد کر لی ، یونٹ کو سربمہر کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا-

    جعلی برانڈ کی پانی کی بوتلوں کے 50 پیٹس اور جعلی لیبلز بحقِ سرکار ضبط کر لیے گئے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وژن کے مطابق جعل ساز مافیاکاخاتمہ کرنا پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی اولین ترجیح ہے۔

  • چنیوٹ: اغواء ہونے والی  لڑکی کا معمہ حل،غیرت کے نام پرقتل

    چنیوٹ: اغواء ہونے والی لڑکی کا معمہ حل،غیرت کے نام پرقتل

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ)تھانہ کانڈیوال پولیس نے اغواء ہونے والی لڑکی کا معمہ حل کر دیا
    غیرت کے نام پر جواں سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد بے دردی سے قتل کر کے نعش کو چھپایا گیا، مرکزی ملزم گرفتار، ڈی ایس پی سرکل لالیاں بابر نوازکی پریس کانفرنس

    چنیوٹ تھانہ کانڈیوال پولیس نے موضع بھبھڑانہ سے اغواء ہونے لڑکی کا معمہ حل کر دیا۔ سولہ سالہ لڑکی عظمیٰ بی بی کو اغواء کے بعد قتل کیا گیا اور شواہد کو مٹانے کے لیے نعش کو چھپا دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی سرکل لالیاں بابر نواز نے پریس کانفر نس کے دوران میڈیا کو بتا یا کہ تھانہ کانڈیوال میں پانچ ماہ قبل ریحانہ بی بی کی درخواست بنام چار کس ملزمان گزاری کہ اس کی بیٹی عظمیٰ بی بی بعمر 16 سال کو اغواء کر لیا۔

    تھانہ کانڈیوال پولیس نے ریحانہ بی بی کی درخواست پر مقدمہ نمبر 165 مورخہ 15.05.2023 بجرم 365 ت پ درج کیا۔ ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ کی بازیابی کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال انسپکٹر صفدر حسین، سب انسپکٹر ظفر شاہد ہمراہی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی و ہیومن انٹیلی جنس استعمال کرتے ہوئے ملزم مختار کو گرفتار کیا۔

    دوران انٹیروگیشن ملزم مختار نے انکشاف کیا کہ اس نے غیرت کے نام پر عظمیٰ بی بی کو گلہ دبا کر قتل کیا اور شواہد کو مٹانے کے لیے نعش کو ضلع سرگودھا کے علاقہ موضع منگووالی میں گڑھا کھود کر چھپا دیا۔ملزم مختار کی نشاندہی پر موضع منگووالی ضلع سرگودھا سے مقتولہ عظمیٰ بی بی کی نعش برآمد کی گئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ورثاء کو انصاف فراہم کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او عبداللہ احمد کی طرف سے پولیس ٹیم میں شامل پولیس افسران و اہلکاران کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا۔

  • میرپور ساکرو: کم عمر لڑکی اغواء،زبردستی شادی،عدالت کے حکم پر بھی پولیس نے ملزمان  گرفتار نہ کئے

    میرپور ساکرو: کم عمر لڑکی اغواء،زبردستی شادی،عدالت کے حکم پر بھی پولیس نے ملزمان گرفتار نہ کئے

    میرپور ساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگار قادرنواز کلوئی) کم عمر لڑکی اغواء،زبردستی شادی،عدالت کے حکم پر بھی پولیس نے ملزمان گرفتار نہ کئے
    تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور ساکرو میں کم سن لڑکی کو اغوا کرکے زبردستی شادی کرنے پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی
    تھانہ میرپور ساکرو کوارڈنمبر 7 کے رہائشی مبارک علی واریو اور دیگر نے میرپور ساکرو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی رشیدا ں جوکہ 14سال کی ہے اور نابالغ ہے ،جسے اغواکرکے زبردستی شادی کی گئی

    جبری شادی کے خلاف میری درخواست پر سندھ چائلڈمیرج ایکٹ 2013 کے عدالتی حکم پر تھانہ میرپور ساکرومیں چارافراد شہزاد ولد میر محمد بلوچ شہزاد ولد ممنی بلوچ، حاجی رستم ولد خمیسو بلوچ، اللہ بچایو ولد میر محمد بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    لڑکی کے والد نے کہا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں میری کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی پولیس بھی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے
    متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • نوری آباد : سائٹ ایریا انڈسٹری روڈ کے قریب قائم غیر قانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں

    نوری آباد : سائٹ ایریا انڈسٹری روڈ کے قریب قائم غیر قانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں

    نوری آباد ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایا پالاری) نوری آباد سائٹ ایریا انڈسٹری روڈ کے قریب قائم غیر قانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں اور سڑکوں پر لگے سٹال سائن بورڈ گرا دیے گئے۔ نوری آباد اور اس کے گردونواح میں سرکاری پلاٹوں پر ناجائز قبضہ کیا گیا تھا جسے گرا دیا گیا ہے۔

    سائٹ انجینئر نادر جاگیرانی کے مطابق صوبائی وزیر انچارج سائٹ انڈسٹری کی ہدایات پر نوری آباد کے سڑک سے سینکڑوں دکانیں اور اسٹال ہٹا دیے گئے۔ جو بھی غیر قانونی تعمیرات کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    دکانداروں نے شور مچایا کہ ہم غریب ہیں اوپرسےمہنگائی بھی عروج پر ہے اور ہمارے بچوں کا روزگار بھی چھین لیا گیا ہے۔