Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورخاص:گرلز و بوائز کالج مٹھی میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

    میرپورخاص:گرلز و بوائز کالج مٹھی میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

    میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین سید ذوالفقارعلی شاہ کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز اور بوائز کالج مٹھی میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین تعلیمی بورڈ کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز کالج اور گورنمنٹ بوائز کالج مٹھی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ سید ذوالفقارعلی شاھ نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تعلیمی بورڈ میرپورخاص کو جدید طریقوں پر استوار کرکے اسے پاکستان کے بڑے شہروں کے تعلیمی بورڈ کے مقابلے میں لایا جائے اس ضمن میں ہماری جانب سے ہر نئے دن کے ساتھ بورڈز کے کام میں تبدیلیاں اور امتحانی اصلاحات پر تیزی سے کام جاری ہے

    چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ اب میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ ایک ہی طرح کی ہوں گی اور نویں سے لیکر فرسٹ ایئر کے طالب علم جو امتحانی فارم بھرتے وقت اپنی مارک شیٹیں جمع کرواتے تھے وہ اب آن لائن فارم بھرسکیں گے جس مٰں انہیں مارک شیٹ جمع کروانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی اس بار ایک نئے طریقے سے امتحانات کے انعقاد کو بھی یقینی بنایا جائے گا اسی سلسلے سے مختلف کالجز کا دورہ کرکے وہاں کے پرنسپلز اور اساتذہ کو امتحانی اصلاحات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے سید ذوالفقارعلی شاہ نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنی تعلیم پر توجہ دیں جو محنت کرے گا اسے اس کا صلہ ضرور ملے گا اس موقع پر کالج کے پرنسپل کی جانب سے سید ذوالفقار علی شاہ اور بورڈ کے دیگر افسران کو اجرک کے تحائف پیش کئے گئے تقریب میں کالج کے اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

  • میرپورخاص:تمام متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کریں -ڈی سی

    میرپورخاص:تمام متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کریں -ڈی سی

    میرپورخاص:تمام متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کرنے کا پلان تیار کریں
    میرپورخاص ، باغی ٹی وی ک( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) تمام متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کرنے کا پلان تیار کریں
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کرنے اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے کانٹیجنسی پلان تیار کر کے فراہم کئے جائیں تاکہ پیشگی انتظامات کو ممکن بنانے میں مدد مل سکے .

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں ڈسٹرکٹ ڈیزازسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران سے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی جانب سے تمام تر انتظامات اور موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حکمت عملی اپنائیں تاکہ ضلع بھر میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ متاثرہ افراد کی مشکلات کو کم کیا جا سکے

  • سیالکوٹ: پرانی دشمنی 2 افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ دونوں ہلاک

    سیالکوٹ: پرانی دشمنی 2 افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ دونوں ہلاک

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض) تھانہ رنگپورہ کے علاقہ میں سابق رنجس پر دو افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ دونوں ہی موقع پر ہی جاں بحق پولیس نے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیا
    تفصیل کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ تلواڑہ مغلاں کے رہائشی علی مقدر اور ندیم بیگ کے درمیان عرصہ دراز سےسابق رنجش چلی ارہی تھی جس کی بناء پر دونوں کے درمیان دوبارہ معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر طیش میں آکر دونوں نے ایک دوسرے پر اپنے اپنے پسٹل سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سےدونوں ہی موقع پرہلاک ہوگئے

    پولیس ترجمان کے مطابق دونوں مقتول کی عمریں 25 سے 30 سال کے قریب ہیں اور وقوع کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھوڈی اور ایس ایچ او رنگپورہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہےڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے معاملہ میں قانون و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا

  • اوچ شریف:  احمد پور شرقیہ  میں پولیو مہم کی چیکنگ کا عمل جاری

    اوچ شریف: احمد پور شرقیہ میں پولیو مہم کی چیکنگ کا عمل جاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )تحصیل احمد پور شرقیہ میں پولیو مہم کی چیکنگ کا عمل شرو ع کردیا گیا ہے، عالمی ادارہ یونیسف کے پنجاب میں ہیڈ نصر عابدی پروونشنل پولیو who آفیسر نے بطور ٹیم لیڈر انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کو چیک کیا۔

    وہ مختلف علاقوں میں گئے اور گھروں میں موجود بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کئے ۔انہوں نے اوچ شریف وگردونواح کے علاقوں کا دورہ کرکے وہاں رہائش پذیر افراد سے پولیو ٹیموں کے آنے اور بچوں کو قطرے پلانے کے بارے میں تصدیق کی۔

    انہوں نے خانہ بدوشوں کے علاقوں میں جاکر مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹرز،بنیادی مراکز صحت میں قائم پولیو کاؤنٹرز پر بچوں کو قطرے پلانے کا ریکارڈ بھی چیک کیا، انہوں نے انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کاجائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات ویگن اسٹینڈ اور شہر بھر کے مختلف مقامات پر گئے اور پولیو ٹیموں کی موجودگی،بچوں کو قطرے پلانے اور اندراجات کے عمل کو چیک کیا

    ان کے علاوہ ڈاکٹر مسعود ڈویژنل whoپولیو آفیسر پنجاب اور انچارج رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف ڈاکٹر رانا محمد ارشد بھی ہمراہ تھے،تحصیل بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 100فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے ویکسینیشن مہم بہت اہمیت کی حامل ہے پولیو کے خاتمے کے لئے گھر گھر جا کر قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں جن کی حفاظت کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے ہر فرد اپنی ذمہ داری پوری کرے

  • اوچ شریف:امامیہ اسٹوڈنٹس کی طرف سے محفل میلاد منعقد کی گئی

    اوچ شریف:امامیہ اسٹوڈنٹس کی طرف سے محفل میلاد منعقد کی گئی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) امامیہ اسٹوڈنٹس کی طرف سے محفل میلاد منعقد کی گئی
    امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اوچ شریف یونٹ کے زیر اہتمام خواجہ فضیلت ، خواجہ ندیم عباس ، خواجہ قمر عباس ، خواجہ فرحان سلیم اور خواجہ دبیر اکمل و دیگر کی سربراہی میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے حوالے سے علمدار چوک المعروف ٹینکی چوک کے مقام پر جشن عید میلاد الصادقین کی محفل کا اہتمام کیا گیا جہاں پر چوک کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا

    محفل میلاد میں ولی عہد درگاہ عالیہ جلالیہ مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری ، جماعت اہلسنت اوچ شریف کے صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی حاجی غلام یسین سومرو کے علاوہ معززین و عمائدین علاقہ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی جن سے ملک بھر کے علمائے کرام ، ذاکرین عظام نے خطاب کیا اور نعت خوانوں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا

    محفل میلاد کے اختتام پر ولی عہد درگاہ عالیہ جلالیہ مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری نے ملک و قوم کے استحکام ، بہتری ، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی

  • چترال:سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کیلئے حکام کی توجہ کی ضرورت ہے۔سیاح

    چترال:سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کیلئے حکام کی توجہ کی ضرورت ہے۔سیاح

    چترال:سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کیلئے حکام کی توجہ کی ضرورت ہے۔سیاح
    چترال سےگل حماد فاروقی کی رپورٹ چترال رقبے کے لحاظ سے خیبر پحتون خواہ کا سب سے بڑا ضلع ہے۔ یہ ایک سیاحتی ضلع ہے اوریہاں اب بھی ایسے خوبصورت مقامات موجود ہیں جو ابھی تک حکام اور سیاحوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کی نظروں سے بھی اوجھل رہے ہیں۔

    وادی بھیستی کے لوگوں کا گرمائی چراگاہ رشو بینی بھِی ان سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے یہ جگہ سطح سمندر سے تیرہ ہزارپانچ سو فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ یہاں ہر طرف ہریالی اور جنگلی پھول نکلے ہوئے ہیں۔ پہاڑوں کے دامن سے قدرتی چشموں میں نہایت ٹھنڈا اور صاف پانی نکلتا ہے۔ یہ پانی ایک نہر کی شکل میں نیچھے بہتا ہے جس کی چوڑائی 12فٹ ہے۔ مقامی لوگ جب بھِی یہاں پکنک پر آے ہیں تو اس نہر سے اس پار چھلانگ لگانے کے مقابلے ضرور کرتے ہیں۔

    یہاں ہر طرف قدرتی طور پر سبز گھاس اُ گی ہوئی ہیں اور یوں لگتا ہے کہ کسی نے یہاں سبز قالین بچھایا ہے۔رشو بینی جاتے وقت راستے میں ہر طرف سبز درخت، جنگل اور پہاڑوں سے نکلنے والا صاف اور دودھیا پانی کے چشموں کی بہتات نے اس وادی کی حسن میں مزید اضافہ کیا ہوا ہے۔

    سطح سمندر سے ساڑھے تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہونے کے ناطے یہاں آنے میں ضرور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر جب انسان یہاں پہنچ جائے تو ان حسین مناظر کو دیکھ کر سب کچھ بھول جاتا ہے۔یہاں کافی پر سکون ماحول ہیں ارد گرد موسمی پرندوں کی چہچہانے اور بہتے پانی کی آواز سے نہایت پرسرور موسیقی جیسی آواز انسان کو مسرورکردیتی ہے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہم اپنے بیل گائیں یہاں لاکر چراتے تھے اور یہ ہماری گرمائی چرا گاہ ہے ۔ یہاں مقامی خواتین بھی آیا کرتی تھیں اور لوگ پکنک منانے کیلیے اپنے اہل خانہ کے ساتھ یہاں آکر لطف اندوز ہوتے تھے۔ مگر آجکل یہاں ان پہاڑوں میں سے زمرد نکالنے کیلیے غیر مقامی لوگوں کی نقل و حرکت زیادہ ہونے کی وجہ سے اب خواتین یہاں نہیں آ سکتیں۔
    جب انسان پہلی بار یہاں پہنچ جاتا ہے تو ارد گرد جنت کا منظر محسوس کرتا ہے۔ مگر راستوں کی خرابی کی وجہ سے یہ جنت نظیر وادی ابھی تک حکام اور سیاحوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کی نظروں سے بھی اوجھل رہی ہے۔

    ہماری ٹیم جب یہاں پہنچ گئی تو علاقے کے لوگوں نےانتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہماری ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان بننے کے بعد پہلی بار میڈیا ٹیم یہاں پہنچی ہے اور اب امید ہے کہ یہ علاقہ بھی میڈیا پوری دنیا کو دکھاکر ہماری قسمت بھی بدلے گا۔ ہماری ٹیم کو یہ اعزاز حاصل ہے ہماری پہلی میڈیا ٹیم ہے جو اس قدر اونچی جگہ پر پہنچ کر خوبصورت علاقے کی کوریج کررہی ہے۔

    مرزا ولی کا کہنا ہے کہ ہم جوانی میں یہاں آیا کرتے تھے اور یہاں آکر اس نہر سے اس پار چھلانگ لگانے کا مقابلہ بھی کرتے تھے جس کی چوڑائی بارہ فٹ ہے یہاں ہم اکثر گرمیوں میں پکنک منانے آیا کرتے تھے اور رات کو ٹینٹ لگا کر یہاں سوتے تھے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ یعنی محکمہ سیاحت دعویِٰ کرتا ہے کہ وہ سیاحت کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے مگر بدقسمتی سے یہ سیاحتی مقام ابھی تک انہوں نے نظر انداز کیا ہوا ہے۔ یہاں کے لوگ وفاقی اور صوبائی حکومت کے محکمہ سیاحت کے ارباب احتیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس خوبصورت علاقے میں بھِی سیاحت کو ترقی دینے کیلیے یہاں کی راستے بنائے جائیں اور یہاں کوئی روائتی کھیلوں کا ٹورنامنٹ منعقد کرے تاکہ یہ علاقہ بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے

    یہاں سیاحت کو فروغ دینے سے اس پسماندہ علاقے سے بھی غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے۔ پکنک کے دوران مقامی لوگوں نے ہماری ٹیم کی آمد کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا اور روائتی رقص پیش کرتے ہوئے خوب محظوظ ہوئے۔

    ان لوگوں کا کہنا ہے کہ انسان جب یہاں آتا ہے تو ان حسین نظاروں کو دیکھ کر انسان کو مَسْحُور ہوجاتا ہے اور یوں لگتا ہے کہ ان حسین نظاروں نے آنے والے سیاحوں پر جادو کردیاہے یہی وجہ ہے کہ یہاں آنے والے تمام سیاح بھنگڑا ضرور ڈالتے ہیں اور چند لمحوں کیلیے اپنا غم بھول جاتے ہیں۔

  • اوکاڑہ : نہ ہمارا بیانیہ بدلا ہے اور نہ ہماری ترجیحات -جاوید لطیف

    اوکاڑہ : نہ ہمارا بیانیہ بدلا ہے اور نہ ہماری ترجیحات -جاوید لطیف

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر رہنما جاوید لطیف نے اوکاڑہ کا دورہ کیا
    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج میں اوکاڑہ میں حاضر ہوا ہوں ،کئی لوگ آج یہ باتیں کر رہے ہیں کی ہمارا بیانیہ بدل گیا ہے ، ہمارا بیانیہ وہی ہے اور ہماری وہی ترجیحات ہیں

    جو بھی سیاسی جماعتیں اقتدار میں آتی ہیں وہ اپنی ترجیحات بناتی ہیں، آج جو بات کی جاتی ہے کہ آپ 2017 کے کرداروں کو معاف کرنے کی بات کررہے ہیں ،آپ نے جس طرح فاطمہ جناح اور ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ کیا ان کو کیا کوئی سزا ملی، اگر عدل کرنے والے ادارے سے بھی عدل نا ہو ، جو انصاف کرتے ہیں ان کے خلاف بھی ریفرنس فائل کردیا جاتا ہے

    انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کے اندر خود احتسابی کے عمل کا طریقہ کار ہے لیکن اس کے باوجود وہ بھی نہیں ہوتا ،جب ایک اداراہ خود احتسابی کی بات کرتا ہے تو ہم یہ کہتے ہیں کہ اس کو تیز کیا جائے

    اگر اداروں کے اندر بغاوت ہوجائے گی تو یہ سسٹم کیسے چلے گا

  • سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی ،دوسرےکے پاسپورٹ پر یونان جانے والا پکڑاگیا

    سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی ،دوسرےکے پاسپورٹ پر یونان جانے والا پکڑاگیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ایف آئی اے کی کارروائی ،دوسرے کے پاسپورٹ پر یونان جانے والا پکڑاگیا
    ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کارروائی،غیر قانونی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔اخلاق فاروق نامی ملزم نے زاہد فاروق کے پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش کی۔

    ملزم فلائٹ نمبر QR631 سے یونان جا رہا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے رشتے دار سے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا۔ملزم نے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے 13 لاکھ روپے ادا کئے۔

    ملزم کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ ائرپورٹ امام زیدی کی جانب سے بروقت کارروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

  • کندھ کوٹ:پولیو مہم کا جائزہ ،ڈپٹی کمشنر کاتنگوانی کے مختلف علاقوں کا دورہ

    کندھ کوٹ:پولیو مہم کا جائزہ ،ڈپٹی کمشنر کاتنگوانی کے مختلف علاقوں کا دورہ

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمختیار احمد اعوان)ڈپٹی کمشنر کشمور فرخ شہزاد قریشی نے تنگوانی آر ایچ سی اور مختلف مقامات کا دورہ کرکےمراکز صحت اور پولیو مہم کا جائزہ لیا۔
    تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر نے تنگوانی آر ایچ سی اور تنگوانی اور گردونواح میں جاری قومی انسداد پولیو مہم کا دورہ کیا۔آر ایچ سی تنگوانی میں ڈاکٹروں، ادویات اور عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پولیو ورکر کو ہدایت کی کہ ضلع کشمور کا کوئی بچہ پولیو مہم سے نہیں بچنا چاہیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ اس موقع پر پولیو ورکرز نے بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 317677 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 836 موبائل ٹیمیں، 59 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 60 فکسڈ ٹیمیں گھر گھر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

    جبکہ 66 یو ایس سی ایم اوز اور 06 متعلقہ افسران مہم کی نگرانی کریں گے۔

  • سیالکوٹ: ڈسکہ میں نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

    سیالکوٹ: ڈسکہ میں نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)ڈسکہ،تھانہ موترہ کے علاقہ بیگ چک میں نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا
    تفصیل کے مطابق ڈسکہ میں گذشتہ روز باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوا بیٹے نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں،نوجوان کی حالت بگڑنےپر ہسپتال لایا گیامگر جانبر نہ ہوسکااور زندگی کی بازی ہار گیا۔

    جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23سالہ شبیر کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی کا آغاز کردیا ہے-