Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: قومی انسداد پولیو مہم ،جائزہ کیلئے ڈپٹی کمشنر کامختلف علاقوں کا دورہ

    سیالکوٹ: قومی انسداد پولیو مہم ،جائزہ کیلئے ڈپٹی کمشنر کامختلف علاقوں کا دورہ

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن( ر) شاہ میر اقبال نے آج ضلع سیالکوٹ میں جاری قومی انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور موبائل پولیو ٹیموں کی جانب سے گھر گھر بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور قوت مدافعت بڑھانے کیلئے وٹامن اے کے قطرے پلانے کے عمل کا مشاہدہ کیا اور جن بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے تھے ان کی فنگر مارکنگ چیک کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شیراز مسعود کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کو پابند کریں کہ وہ پولیو کے قطرے پلانے کے فنگر مارکنگ احتیاط سے کریں بالخصوص ہائی رسک پاپولیشن جو کچی آبادیوں اور خانہ بدوشوں بستیوں میں مقیم بچے ان کی فنگر مارکنگ کرنے وقت یہ خیال کریں یہ مٹے نہ تاکہ مانیٹرنگ اور اوویلوایشن ٹیمیں مہم کی کوالٹی چیک کرسکیں اور درست اعدادوشمار اور نتائج اخذ کئے جاسکیں۔

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے پولیو ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنایا جاسکے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی بھی موجود تھے۔

    یاد رہے 2اکتوبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم 6اکتوبر تک جاری رہے گی۔ جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 72ہزار 711بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    اس سلسلہ میں 2676موبائل ٹیمیں گھروں، سکولوں،مدارس اورخانہ بدوش اور افغان بستیوں میں جاکر، 132فکسڈ ٹیمیں بنیادی و دیہی مراکز صحت اور ہسپتالوں جبکہ 69رومنگ و ٹرانزٹ ٹیمیں لاری اڈوں، بس اسٹاپس، ائیر پوعٹ،اہم مقامات اور بازاروں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا قومی انجام دے رہی ہیں۔

  • سرگودھا:تھانہ صدر پولیس کی کارروائی،اشتہاری ملزمان گرفتار

    سرگودھا:تھانہ صدر پولیس کی کارروائی،اشتہاری ملزمان گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ )سرگودہا تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائی مختلف14 مقدموں میں مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار۔
    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدرحافظ نوید اکرم کی سربراہی میں اے ایس آئی عمر فاروق نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف 14مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم امان اللہ ولد عمر حیات اور مختار ولد زمان کو گرفتار کر کے 2عدد پسٹل،موٹرسائیکل،موٹریں،بیٹریاں اور نقدی برآمد کر لی۔

    اہل علاقہ نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے عرصہ دراز سے علاقے میں خوف وہراس پھیلا رکھا تھا۔

  • سرگودھا:بروز سوموار پریس کلب کے باہرصحافیوں کے ڈرائیونگ لائسنس بنائے جائیں گے-

    سرگودھا:بروز سوموار پریس کلب کے باہرصحافیوں کے ڈرائیونگ لائسنس بنائے جائیں گے-

    سرگودھا،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ )صدر سرگودھا پریس کلب مہر آصف حنیف کی سفارش پر سرگودھا کے صحافیوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کر دی ہے اور سرگودھا پریس کلب میں بروز سوموار صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ٹریفک پولیس کی موبائل وین کمپیوٹرائزڈ لرنر لائسنس کا اجرا کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک ارشد گوندل نے سرگودھا پریس کلب آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

    اس موقع پر صدر کلب مہر آصف حنیف ،جنرل سیکرٹری راناساجد اقبال، نائب صدر عثمان شیخ، جوائنٹ سیکرٹری سلیمان معظم سمیت بڑی تعداد میں صحافی موجود تھے۔انھوں نے مذید بتایا کہہ گذشتہ تین ماہ کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے ہیں اس کارکردگی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی ٹریفک اور ان کی ٹیم کو تین لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا ہے،

    ڈی ایس پی ارشد گوندل نے مذید بتایا کہہ سرگودھا ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے 8 سب انسپکٹر اور 16 اسسٹنٹ سب انسپکٹر تعینات کردئیے گئے ہیں اور 89 کنسٹیبل ودیگر اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ 180 نئے کنسٹیبلان کی بھرتی کی سفارش کی گئی ہے،

    شہر میں مقررہ اوقات کے علاوہ ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر پابندی عائد ہے اور اندرون شہر ٹریفک کے بہاؤ کو جاری رکھنے کے لئےٹریفک پولیس انتظامیہ کی بھرپور معاونت کررہی ہے ۔

    ڈی ایس پی ارشد گوندل نے کہا شہری اپنی جان کے تحفظ کے لئے ہیلمٹ کا استعمال کریں اور اس مہم کو کامیاب بنائیں ۔

  • سیالکوٹ:2 عورتوں سمیت 6 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ:2 عورتوں سمیت 6 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)2 عورتوں سمیت 6 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے

    ڈی ایس پی ڈسکہ سرکل سعادت علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ موترہ سب انسپکٹرافضال حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع میں منشیات فروشی کے بڑے نیٹ ورک کو کو بریک کرتے ہوئے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ منشیات 1. ملک حفیظ ولد ملک عزیز سکنہ کوٹلی علی باب ، ڈسکہ،2. محمد پرویز ولد سلطان سکنہ کوٹلی علی باب ، ڈسکہ 3. واجد علی ولد محمد حسین سکنہ بیڑھ ،ڈسکہ،4. عنصر علی عرف مستنصر ولد محمد اسلم سکنہ کوٹلی علی باب ، ڈسکہ،5. مسمات فائقہ زوجہ عنصر علی عرف مستنصر ولد محمد اسلم سکنہ کوٹلی علی باب ، ڈسکہ ،6. شمیم بی بی زوجہ عرفان سکنہ کمال پور ڈسکہ کو لیڈیز پولیس کی مددسے گرفتار کر لیا

    ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 28کلو 50گرام چرس، 6کلو500گرام آئس ، 120گرام ہیروئن، 2الیکٹرانک کنڈے ،اسلحہ ناجائز2پسٹل 30بور معہ متعدد گولیاں ،3موٹر سائیکلیں اور 10ہزار روپے سے زائد رقم وٹک برآمد کرلی ہے۔ ملزمان منشیات سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ جن کو گرفتار کر کے ضلع میں منشیات کی سپلائی کی ایک اور چین کو بریک کر دیا گیا ہے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلیے چھوٹے موٹے نشئیوں کی بجائے اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑا جا رہا ہے شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے

  • سیالکوٹ :پی ٹی آئی حکومت کا 4سالہ ملبہ  صاف کرتے ،ہمیں بھاری سیاسی قیمت ادا کرنا پڑی ۔خواجہ آصف

    سیالکوٹ :پی ٹی آئی حکومت کا 4سالہ ملبہ صاف کرتے ،ہمیں بھاری سیاسی قیمت ادا کرنا پڑی ۔خواجہ آصف

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)پی ٹی آئی حکومت کا 4سالہ ملبہ صاف کرتے ،ہمیں بھاری سیاسی قیمت ادا کرنا پڑی ۔خواجہ آصف
    تفصیل کے مطابق خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اگرپی ٹی آئی حکومت پانچ سال پورے کرتی تو شاید یہاں پرملبہ اٹھانے والا بھی کوئی نہ ہوتا اس کے لیے ہمیں ایک سیاسی قیمت جوادا کرنا پڑی ہے

    ہمیں اس کا پورا احساس ہے کہ لیکن جب انسانی جسم ہو یا قوموں کے جسم ہو ان میں بڑا اپریشن کیا جاتا ہے تو وہ ایک تکلیف دہ عمل ہوتا ہے اس اپریشن کے لیے مریض کو تکلیف اور درد اٹھانا پڑتا ہے، برداشت کرنا پڑتی ہے، یہی حال جو ہے پچھلے ڈیڑھ، پونے دو سال سے ہمارے ملک کا ہے اور جو کاروباری مرکز یا دکانیں یا سٹور یا دفاتر لاہور میں ہوا کرتے تھے وہ پچھلے دو تین سال میں سیالکوٹ آگئے ہیں کیونکہ فاصلہ ختم ہو گیا جب شہروں کے فاصلے کم ہوتے ہیں تو شہر پھر پھیلتے ہیں شہروں میں روزگار مہیا ہوتا ہے کاروبار بڑھتا ہے

    آج سے تین سال قبل لاہورجانے کیلئے ساڑھے تین یا چار گھنٹے لگتے تھے،اب سیالکوٹ سے سوا گھنٹے میں آپ لاہور پہنچ جاتے ہیں

    خواجہ محمدآصف نے کہا کہ کاموں کی ایک لمبی فہرست ہے الیکشن قریب آئے گا تو وہ فہرست جو ہے انشااللہ تعالی سیالکوٹ کی عوام کو ذہن نشین بھی کروائیں گے لیکن ایک میں مختصر سی بات کروں گا نواز شریف پر بڑے اونچ نیچ کے وقت آئے تین دفعہ اقتدار سے محروم کیا گیا ایک دفعہ آیا تو اس کو ڈیپورٹ کر دیا گیا

    جنرل مشرف دور میں میاں نواز وطن واپس آیا توانہیں سعودی عرب جبری جلا وطنی پرمجبورکیاگیا،اس نے دوبارہ وطن واپس سے آنے کی کوشش کی وہ کوشش پوری نہ ہوئی اوراب تیسری دفعہ نواز شریف واپس آ رہا ہے انشااللہ تعالی جس طرح پہلے بھی وہ آیا، 2008 میں تو پاکستان کی عوام کی حکمرانی کی نوید لے کے آیا اس کی خوشخبری لے کے آیا، پنجاب میں پی ایم ایل این کی حکومت بنی اور پی ایم ایل این نے پنجاب میں جو کام کیے وہ آج بھی ہر شخص کی یادداشت میں ہے

    میاں نواز شریف کی بیوی بستر مرگ پر پڑی ہوئی تھی اس کی قید کے دوران اس کی بیٹی کو بھی قید کر دیا گیا لیکن آپ بتائیں کہ اس شہر میں نواز شریف پر عروج آیا یا زوال آیا نواز شریف کے ساتھوں نے نوازشریف کا ساتھ نہ چھوڑا، ہر اچھے اور برے وقت میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہے وہ بھاگے نہیں وہ روپوش نہیں ہوئے ، اس کی یاد کو اور اس تمنا کو اور اس دوا کو سینے کے ساتھ لگائے رکھا

    انہوں نے نواز شریف کوان کی غیر موجودگی میں دھوکہ نہیں دیا لیکن آپ کا شہر گواہ ہے کہ آج پی ٹی آئی کا ایک لیڈر نہیں ہے تواسکا ووٹ ہو سکتا ہے جب پارٹیاں زبردستی بنائی جاتی ہیں توزبردستی ان کو اقتدار دیا جاتا ہے تو بہت سے موسمی پرندے جو ہیں مختلف پارٹیاں چھوڑ کے اس میں اکٹھے ہو جاتے ہیں اور جب اقتدار ان سے چلا جاتا ہے وہ نئے ٹھکانے ڈھونڈ لیتے ہیں

    جنھوں تین تین چار چار پارٹیاں بدلی ہیں ان کا عوام کو معلوم ہے ہم اچھے ہیں یا برے ہیں لیکن ہمارے پاس سب سے بڑا اثاثہ عوام ہیں اور وفادار لوگ ہیں نواز شریف اور نواز شریف کے ساتھی مشکل وقت میں اس کے ساتھ کھڑے رہے میں یہ بات آپ کو صرف اس لیے بتا رہا ہوں کہ ہم میں اور پی ٹی آئی میں کیا فرق ہے ہمارا سب سے بڑااثاثہ جو ہے ہماری وفاداری ہے ،

    مہنگائی ہمیں ورثہ میں ملی ہے تحریک انصاف کی حکومت میں چیف منسٹر پنجاب اور پرائم منسٹر سمیت ہر شخص نے خواتین سے مل کر جس طرح ملک کو لوٹاہے اس قوم کے تن سے کپڑے بھی اتار لیے ہیں میرے خلاف اسی شہر میں میرے سیاسی مخالفوں نے درخواست دی جس کے اوپر مجھے پہلے ڈس کوالیفائی کرایا گیا میری ڈس کوالیفکیشن سپریم کورٹ نے ختم کی وہی درخواست نیب کو دی گئی چھ مہینے میرے خلاف انکوائری چلی مگر میرے خلاف کوئی مقدمہ نہ بن سکا اللہ تعالی کا شکر ہے آپ لوگوں کی دعائیں ہیں

    خواجہ آصف نے کہا کہ مختصر سی بات میں آپ یہ بتانا چاہتا تھا انھوں نے کیا کہ چار سال میں پی ٹی ائی کا یہاں پہرکوئی لیڈر رہا ہو اوروہ آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے تو بتائیں۔

  • خانقاہ شریف:چلتی بس سے طالب علم اترتے ہوئے گر کر جاں بحق

    خانقاہ شریف:چلتی بس سے طالب علم اترتے ہوئے گر کر جاں بحق

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )بہاولپورکے علاقہ خانقاہ شریف میں چلتی بس سے طالب علم اترتے ہوئے گر کر جاں بحق، طلباء نے KLP روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا ,احتجاج کے باعث کراچی کے ایل پی روڈ مکمل بند گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
    تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم بہاولپور کو کال موصول ہوئی ہے جس میں کالر نے بتایا کہ ایک لڑکا بس سے نیچے گر کر زخمی ہو گیا ہے
    ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر ایک ایمبولینس روانہ کروا دی ہے۔

    ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ ایک لڑکا جس کی عمر 15 سال ہے مدرسہ میں جانے کے لیے گلن ہٹی سے بس میں سوار ہوا خانقاہ سٹاپ پر چلتی بس سے اترنے کی کوشش میں بس سے نیچے گر کر شدید زخمی ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا ہے۔

    نجی کمپنی کی بس سے اترتے ہوئے طالب علم گر کر جاں بحق ہونے پر طلباء نے KLP روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا ، احتجاج کے باعث کراچی کے ایل پی روڈ مکمل بند ہوگئی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    بہاولپور پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ،جاں بحق طالب علم کی شناخت 15 سالہ احمد کے نام سے ہوئی۔

  • ننکانہ :  پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن،غیر معیاری نمک تلف اورجرمانہ عائد

    ننکانہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن،غیر معیاری نمک تلف اورجرمانہ عائد

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن،غیر معیاری نمک تلف اورجرمانہ
    ننکانہ صاحب میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کے جڑانوالہ روڈ، سبزی منڈی، ریلوے روڈ پر واقع نمک یونٹس پر چھاپے، 5 یونٹس کی چیکنگ، 20کلو غیر معیاری نمک تلف، 35ہزارکےجرمانے عائد،

    نمک کے سیمپل ناقص پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ڈی جی فوڈ اتھارٹی نمک میں آئیوڈین کی مقدار مقررہ حد سے کم پائی گئی صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، زنگ آلود گرائنڈنگ مشین زیر استعمال تھی یونٹس میں موجود ملازمین کے میڈیکل بھی عدم موجود پائے گئے

    پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں، مکھیوں کی بھرمار پائی گئی پیکنگ کے لیے تیار نمک ٹوٹے گندے فرش پر رکھا پایا گیا صوبہ بھر میں خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے

    اپنے اردگرد موجود ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223پر دیں

  • سرگودھا:گھروں میں ملازمت کا بہانہ ، زیورچور عورتیں گرفتار

    سرگودھا:گھروں میں ملازمت کا بہانہ ، زیورچور عورتیں گرفتار

    سرگودھا ،باغی ٹی وی(نامہ نگا ر ملک شاہنواز جالپ) گھروں میں ملازمت کا بہانہ ، زیور چوری کرنے والی عورتیں گرفتار
    سرگودھا تھانہ ساہیوال پولیس کی بڑی کامیابی،گھروں میں ملازمت کا بہانہ کرکے زیور چوری کرنے والی عورتیں گرفتار ،گرفتار عورتوں نے ایک گھر میں کچھ روز ملازمت کی اور پھر اپنے مالک کے گھر سے 13 تولہ طلائی زیورات چوری کیے اور فرار ہوگئی

    مقامی پولیس نے چوری شدہ زیور اور اس زیور کو فروخت کرکے حاصل کی گئی رقم برآمد کر لی ،برآمد ہونے والا مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا

    بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے

  • سرگودھا: ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری

    سرگودھا: ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک شاہنواز جالپ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد فیصل کامران کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری
    کھلی کچہری میں آنے والے 55 شہریوں کے مسائل سنے ،ڈی پی او نے تمام موصول درخواستوں پر فوری قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے،ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد فیصل کامران نے مزید کہا کہ شہریوں کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،کوئی بھی شہری بلا روک ٹوک مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتا ہے،آپ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا

  • گوجرہ : تھانہ صدرکی حدود میں کھیتوں سے سربریدہ لاش برآمد

    گوجرہ : تھانہ صدرکی حدود میں کھیتوں سے سربریدہ لاش برآمد

    گو جرہ ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبد الرحمن جٹ کی رپورٹ )تھانہ صدرکی حدود میں کھیتوں سے سربریدہ لاش برآمد
    تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کر کے نعش کو کھیتوں میں پھینک دیاگیا ، معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 438 ج ب علاقہ تھانہ صدر گوجرہ غلام حضور والد شاہ محمد کے رقبہ میں فصل کپاس سے سر کٹی ایک نوجوان کی نعش مقام بالا سے ملی ہے جسکو بذریعہ ریسکیو 1122 THQ ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا ہے

    اطلاع پا کر ڈی ایس پی گوجرہ افتاب احمد صدیقی اور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے اور تلاش وارثان جاری ہے