Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: 20 ماڈل سکولوں میں جاری کام 10 دن میں مکمل کئے جائیں-ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ: 20 ماڈل سکولوں میں جاری کام 10 دن میں مکمل کئے جائیں-ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ۔ ( باغی ٹی وی سٹی رپورٹر شاہد ریاض) 20 ماڈل سکولوں میں جاری کام 10 دن میں مکمل کئے جائیں-ڈپٹی کمشنر
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے ہدایت کی ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت ماڈل قرار دیے جانے والے 20 سکولوں میں جاری کام 10 دن میں مکمل کئے جائیں، سکول کونسلوں کے کا کردار زیادہ موثر بنانے کے لیے ممبران کا اجلاس بلایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل سکولز پراجیکٹ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال، اے سی سیالکوٹ غلام سرور، سی ای او ایجوکیشن معروف احمد بھی موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز دلچسپی لیکر سکولوں میں کلاس رومز میں بہتری، واش رومز، دیواروں پر پینٹ سمیت دیگر سہولیات بہتر بنانے کیلئے پراجیکٹ کی نگرانی کریں، مقررہ وقت کے بعد وہ خود ان سکولوں کا دورہ کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سہولیات بہتر بنانے کیلئے مخیر حضرات کے تعاون کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

  • سیالکوٹ:ریسکیو 1122 نے ایک دن کی بچی کو بچا لیا

    سیالکوٹ:ریسکیو 1122 نے ایک دن کی بچی کو بچا لیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )ریسکیو 1122 نے ایک دن کی بچی کو بچا لیا
    کالر کے مطابق علاقہ بھیگووالہ میں ایک دن کی بچی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے۔ ریسکیورز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر بچی کو دیکھا جس کی سانسیں نہیں چل رہی تھیں۔

    ریسکیورز نے بچی کو تقریبا 4منٹ CPR جاری رکھا تو ہسپتال منتقلی کے دوران ہی اس کو ہوش آ گیا۔ بچی کے لواحقین نے ریسکیو کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کاوش ے بچی کی جان بچ گِئی۔

  • دریائے چترال میں نوجوان نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

    دریائے چترال میں نوجوان نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی ) دریائے چترال میں نوجوان نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
    تفصیل کے مطابق لوئرچترال میں ایک نوجوان جس کانام وقاص ولد عمر احمد جبکہ تعلق کوشٹ گاؤں اپر چترال بتایا گیا ہے،یہ نوجوان بی۔ایس کا سٹوڈنٹ تھا جوکہ چترال شہر میں رہائش پذیر تھا

    ریسکیو1122 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش دریائے چترال سے نکال لی گئی
    نوجوان کی لاش دریائے چترال سے برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چترال منتقل کر دی گئی ہے،

    پولیس کاکہنا ہے کہ اس واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور پولیس مزید تحقیقات کاآغازکردیا

    غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق نوجوان کے امتحان میں کم نمبر آے پر صدمہ ہوا تھا اور اس نے زندگی کا خاتمہ کرلیا تاہم آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی۔

    واضح رہے کہ چترال میں خودکشی کرنے کارحجان دوسرے اضلاع کے نسبت زیادہ ہے اور خاص کر نوجوان طلباء و طالبات جب امتحان میں کم نمبر لیتے ہیں تو اکثر دریا میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرتے ہیں۔ مگر سرکاری سطح پر اس کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے ابھی تک کوئی کام نہیں ہوا ہے۔

  • اوکاڑہ:سابق صوبائی وزیرکا 3دن میں ترقیاتی کام شروع نہ کرانے پربھوک ہڑتال کی دھمکی

    اوکاڑہ:سابق صوبائی وزیرکا 3دن میں ترقیاتی کام شروع نہ کرانے پربھوک ہڑتال کی دھمکی

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )سابق صوبائی وزیرکا 3دن میں ترقیاتی کام شروع نہ کرانے پربھوک ہڑتال کی دھمکی
    اوکاڑہ کے سابق صوبائی وزیر اشرف خاں سوہنا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےبھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی،سابق صوبائی وزیر اشرف خاں کا کہناہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبے التوا کاشکار ہیں، جاری منصوبوں میں بےنظیرروڈ ایم اے جناح روڈ ،علامہ اقبال روڈ گارڈن ٹاون روڈ شامل ہیں جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں

    انکا مزید کہناتھاکہ زیر التوا منصوبوں کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہورہے انہوں نے کہاکہ اگر ان منصوبوں پر 3یوم میں کام شروع نہ کروایاگیا تو میں سی ایم آفس کے سامنے بھوک ہڑتال کرونگا-

  • سیالکوٹ :اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا گیا

    سیالکوٹ :اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ضلع سیالکوٹ کے لئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا گیا ہے، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق چاول باسمتی سپر نیا کی قیمت305روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، چاول اری 70روپے کلو، دال چنا موٹی210، دال چنا باریک 200روپے فی کلو گرام، دال مسور موٹی 300روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 527روپے کلو، دال ماش بغیر دھلی ہوئی460روپے کلو، دال مونگ دھلی ہوئی245روپے کلو، کالے چنے (موٹے)215روپے کلو، سفید چنے (موٹے)325روپے کلو، بیسن215روپے کلو، دودھ155روپے لٹر، دہی 160روپے کلو، چھوٹا گوشت1600روپے کلو، بڑا گوشت800روپے کلو، تندوری روٹی 100گرام 15روپے، جبکہ 120گرام وزنی نان کی قیمت 20روپے مقرر کی گئی ہے،

    آٹا، گھی، چینی کی قیمت حکومت پنجاب کے پالیسی کے مطابق ہوگی، سبزیوں، پھلوں، انڈوں، چکن کی قیمت کا تعین روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی کریگی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گرانفروشی کی شکایت اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے دفتر کے نمبر 0529250790، اے سی سمبڑیال کے فون نمبر0526524032 اے سی پسرور کے فون نمبر 0526443566 اے سی ڈسکہ کے فون نمبر 0529200115پر کر سکتے ہیں

  • ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کا  ڈی جی خان کادورہ

    ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کا ڈی جی خان کادورہ

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے ڈی جی خان کادورہ کیا ،کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی ،محکمے سرکاری فرائض دیانتداری سے انجام دیں۔
    میونسپل سروسز بہتر کی جائیں ،حکومت کے بجلی چوری،ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل روکنے،گاوں چمکیں گے مہم،پرائس کنٹرول میں سختی کی جائے ۔سرکاری فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔اے سی ایس نے مختلف امور پر ہدایات بھی جاری کیں۔

    انہوں نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کا بھی دورہ کیا۔ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔زیر تعمیر زچہ بچہ ہسپتال کے کام کا بھی جائزہ لیا۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور ٹیچنگ ہسپتال میں موجود مریضوں،لواحقین اور طبی عملہ سے بھی معلومات لیں۔جدید مشینری کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ڈی جی خان کے تعمیراتی کام پر 66 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں منصوبہ کو آئندہ سال مئی تک مکمل کرنے کی تاریخ دی گئی ہے۔

    44 کنال رقبہ پر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں علاج معالجہ کی سہولیات شروع کردی گئی ہیں۔سیکریٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ مہر حیات لک نے بریفنگ میں بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران جنوبی پنجاب میں 76لاکھ 68ہزار 481بچوں کو کور کرنے کا ہدف مقررکیا گیا۔ 31307 ٹیمیں فیلڈ میں ہیں جن میں 61093 اہلکار بھی شامل ہیں۔موجودہ پولیو مہم کے دوران ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 25لاکھ 77ہزار649 بچوں کو کور کیا جائے گا۔

  • تنگوانی: پولیو ٹیم سے ڈکیتی کی واردات،ڈاکو موبائل فون نقدی چھین کر فرار

    تنگوانی: پولیو ٹیم سے ڈکیتی کی واردات،ڈاکو موبائل فون نقدی چھین کر فرار

    تنگوانی باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی کے قریب پولیومہم کے دوران بچوں کوحفاظتی قطرے پلانے والی پولیو ٹیم سے ڈکیتی کی واردات ہوگئی،پولیس تھانہ جمال کے حدود میں دن دہاڑے پولیو ٹیم کی ساتھ ڈکیتی کی واردات میں مُسلح ڈاکوؤں نے ڈاکٹر سشیل کمار اور یوسی انچارج سے موبائل فون نقدی رقم چھین کر فرار ہوگئے

    ڈکیتی کی واردات پر پولیو ٹیم میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، اطلاع کے باوجود مقامی تھانہ جمال کی پولیس موقع واردات پر نہ پہنچی ،پولیس کے عدم تعاون اور غفلت برتنے پر پولیومہم میں قطرے پلانے والے پولیو ورکرز شدید خوف میں مبتلاہوگئے ہیں ،اس واقعہ پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • میرپورخاص:محکمہ فوڈ حرکت میں آگیا،دودھ،سوئیٹس اینڈ بیکرز کیخلاف کارروائیاں

    میرپورخاص:محکمہ فوڈ حرکت میں آگیا،دودھ،سوئیٹس اینڈ بیکرز کیخلاف کارروائیاں

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص میں محکمہ فوڈ کی کاروائیاں زور پکڑ گئیں
    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں حال ہی میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ میرپورخاص اخلاق پنھور اور فوڈ سیفٹی آفیسر علی حمزہ قائمخانی نے میرپورخاص میں کئی ملک شاپ سوئیٹ اینڈ بیکرز شاپس پر کارروائی کرتے ہوئے مالکان کو جرمانے کئےاسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اخلاق پنھور نے بتایا کہ ہم دودھ میں کیمیکل کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں

    جبکہ دوسری طرف شاپ مالکان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی آگاہی نہیں تھی ہم بالکل پیور دودھ فروخت کررہے ہیں، ہم ملک شاپ کے لائسنس کے بارے میں لاعلم تھے ہمیں اسکا پتہ نہیں تھا کہ چھوٹی سی ملک شاپ کا لائسنس بھی ہوگا ، صرف اتنی سی بات پر ہمارے اوپر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے .

  • ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال گائنی وارڈ ،لیڈی ڈاکٹرزکی من مانیاں،خواتین مریض رُل گئیں

    ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال گائنی وارڈ ،لیڈی ڈاکٹرزکی من مانیاں،خواتین مریض رُل گئیں

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث گائنی کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا،وومن میڈیکل آفیسر کی من مانیاں عروج پر ایم ایس ڈی ایچ کیو بےبس,ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس کامطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا شدید فقدان پایا جاتا ہے جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے,حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نےچارج لینے کےفوری بعد ڈی ایچ کیو کا دوبارہ کیا جس سے جو ضلع بھر کی عوام کے لیے ایک تازہ ہوا کا جھونکا تھا کہ اب ہسپتال کے تمام مسائل درست ہو جائیں گے اور حکومت پنجاب کی طرف سے ملنے والی مریضوں کو ہرسہولت میسر ہو گی ایک دو دن کی بہتری کے بعد صورت حال پھر ابتر ہو گئی ہے,

    ڈی ایج کیو ہسپتال کے متعبر ذرائع نے بتایا کہ اس وقت تقریبا أیک سو 86 ڈاکٹرز ہیں جو ڈی ایچ کیو ننکانہ صاحب کے اندر ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے تعینات کیے گۓ ہیں اور اگر ڈیوٹی کے لیے کسی کی تلاش کی جاۓ تو کوئی بھی ڈاکٹر ڈیوٹی روسٹر کے لیے میسر نہیں ہوتا

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کمرہ نمبر10 گائنی کے مریضوں کے لیے ہے لیکن وومن میڈیکل آفیسر کی عدم دستیابی کے باعث دور دراز سے آنے والی خواتین کوزنانہ امراض کے علاج کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ,ذرائع کا کہنا تھا کہ سابقہ ڈیوٹی ڈاکٹر دیگر ڈاکٹرز کی عدم تعاون کے باعث چھٹی پرہیں اور کئی ہفتے گزرجانے کے باعث مستقل ڈیوٹی ڈاکٹر تعینات نہیں ہو سکی ہے جس کے باعث خواتین کو شدید ذہنی کوفت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    جبکہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر افضال سندھیلہ جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انتہائی شریف النفس انسان ہے جو ڈاکٹرز کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں اور ڈاکٹرز اپنی مرضی سے ڈیوٹی پر آتے جاتے ہیں ,ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ کی بے بسی قدم قدم پر نظر آتی ہے لہذا ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کو فوری طور پر اس بات کا نوٹس لیتے ہوۓ ایک اجلاس طلب کرنا چاہیے تاکہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات میسر ہو سکیں اور غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز اور ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاۓ-

  • سیالکوٹ: 21,ا کتوبر نزدیک آ رہی ہے کارکنوں میں جوش و جزبہ بڑھ رہا ہے-خواجہ  آصف

    سیالکوٹ: 21,ا کتوبر نزدیک آ رہی ہے کارکنوں میں جوش و جزبہ بڑھ رہا ہے-خواجہ آصف

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جوں جوں 21اکتوبر نزدیک آ رہی ہے کارکنوں میں جوش و جزبہ بڑھ رہا ہے 21اکتوبر کو قائد کی وطن واپسی ہو رہی ہے ،ملکی اور مسلم لیگ ن کی جماعت کے لئے بہت بڑا ایونٹ ہے ،میاں نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ ہے

    مشرف نے جب میاں نواز شریف کو جلا وطن کیا میاں نواز شریف نے اس وقت لینڈ کیا لیکن انہیں ڈی پورٹ کر دیا گیا،وہ مارشل لا کا دور تھا میاں نواز شریف 2018 میں اپنی بیٹی کے ہمراہ وطن آئے، میاں نواز شریف کو پتہ تھا کہ انہیں گرفتار ہونا ہے

    مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویثرن کی کوآرڈینیٹر سائرہ افضل تارڑنےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ وی لاگز کے ذریعے میاں نواز شریف کے حوالے سے ابہام پیدا کیا جا رہا ہے , میاں نواز شریف 21اکتوبر کو واپس آئیں گے صوبائی امیدواروں کو پانچ ہزار کارکن اکٹھے کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے میاں نواز شریف کا استقبال آدھا الیکشن ہے

    میاں نواز شریف کی آمد پر استقبال آئندہ الیکشن کے پیرامیٹرز کا تعین کریں گے،میاں نواز شریف کی آمد پر ہر کسی کو اسٹیج پر نہیںجانے دیا جائے گا