Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ:5 روزہ انسدادِ پولیو مہم,پہلے دن 3 لاکھ 68 ہزار 449 بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں

    سیالکوٹ:5 روزہ انسدادِ پولیو مہم,پہلے دن 3 لاکھ 68 ہزار 449 بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ضلع میں پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کے پہلے دن 3 لاکھ 68 ہزار 449 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں، 3 لاکھ 22 ہزار 36 بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ریحان احمد نے بتائیں ، ڈی ایچ او، ڈی ڈی ایچ اوز بھی موجود تھے ۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ریحان نے بتایا کہ پہلے دن کا ہدف 3 لاکھ 65 ہزار 480 تھا، پولیو مہم کے پہلے دن ٹیموں نے بھرپور محنت کیساتھ کامیابی سے ہدف حاصل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 6 ماہ سے پانچ سال تک عمر کے بچوں کو وٹامن اے کی ڈوز دی گئی ہیں۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو ٹیموں کو پہلے وزٹ کے دوران 61373 بچے گھروں میں نہیں ملے تھے، ٹیموں نے دوبارہ گھر گھر جاکر ان میں سے 33440 بچوں کو کور کر لیا ہے، 6713 سٹریٹ چلڈرن،30281 مہمان بچوں کو بھی قطرے پلائے گئے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت سے کام کیا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے لیے دو قطرے لازمی پلائے جائیں ۔

  • سیالکوٹ:مظفر پور پھاٹک کے قریب رکشہ ریل گاڑی کی زد میں آگیا،ایک جاں بحق

    سیالکوٹ:مظفر پور پھاٹک کے قریب رکشہ ریل گاڑی کی زد میں آگیا،ایک جاں بحق

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض )مظفر پور پھاٹک کے قریب رکشہ ریل گاڑی کی زد میں آگیا،ایک جاں بحق
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں مظفر پور پھاٹک کے قریب ریل گاڑی کے ساتھ رکشہ کا تصادم ہوا ہے ،اس حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص جو کہ رکشہ ڈرائیورتھا موقع پرجاں بحق ہوگیا ،

    ریسکیو1122 کے ترجمان کے مطابق رکشہ والا ٹرین کی پٹری کے ساتھ جا رہا تھا کہ ٹرین کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور گر کر ٹرین کی زد میں آ گیاجس وہ موقع پرہی دم توڑگیا،ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • میرپورخاص:ذکر مصطفےٰﷺکمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول میں پروگرام منعقد ہوا

    میرپورخاص:ذکر مصطفےٰﷺکمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول میں پروگرام منعقد ہوا

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ذکر مصطفےٰﷺ عید میلاد النبی کی مناسبت گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی صوبہ سندھ کے نائب صدر و چیئرمین حاجی محمد علی جبکہ اعزازی مہمان گرامی میں ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم فوزیہ میمن ،گسٹا یونین کے ضلعی صدر گل حسن لاشاری پرائیویٹ اسکول کے صدر فیصل خان زئی تھے۔

    پروگرام کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے شروع کیا گیا، نظامت کے فرائض اسلام الدین نے انجام دئیے ،اس پر رونق روحانی تقریب میں بچوں کے مابین مقابلہ حسن قرأت ونعت ، ذہنی آزمائش سندھی اور اردو زبان میں تقاریر مقابلے منعقد ہوئے،

    پرنسپل محمد جمیل قریشی نے آنے والے تمام مہمانان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اور آمد پر شکریہ ادا کیا ، دوران محفل طالب علموں نے اپنے منفرد انداز میں تقریریں پیش کیں جس پر چیئرمین حاجی محمد علی کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپے نقد کیش انعام اور کوئز مقابلے میں اول آنے والے کو بھی نقد انعام دیا گیا-

  • میرپورماتھیلو:پانچ بچوں کی ماں اغواء زبردستی نکاح پرنکاح

    میرپورماتھیلو:پانچ بچوں کی ماں اغواء زبردستی نکاح پرنکاح

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)پانچ بچوں کی ماں اغواء زبردستی نکاح پرنکاح
    تفصیل کے مطابق تعلقہ میرپور ماتھیلو کےعلاقہ جروار کے نواحی گاؤں خدابخش لغاری میں ظفر لغاری نے بچوں کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی شازیہ بزدارجوکہ میرے پانچ بچوں کی ماں ہے کو جبار بزدار نے اغوا ء کر کے زبردستی اس کانکاح پرنکاح کرکے سنگین جرم کیاہے میرے معصوم بچے دن رات روتے ہیں مزید اس نوجوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ مجھ پر اور میرے بچوں پے رحم کیا جائے

    اس کاکہنا تھاکہ میں ایک مزدورآدمی ہوں محنت مزدوری کرکے اپنی گذربسرکرتا ہوں لیکن اب اپنے ان پانچ معصوم بچوں جن میں تین بیٹے اوردوبیٹیاں ہیں کس کے آسرے پر چھوڑکرگھرسے باہرجاؤں،پولیس تھانے کے چکرلگالگاکر تھک گیا ہوں،اغواء ہونے والی خاتون کے خاوند نے ایس ایس پی گھوٹکی اور ڈی آئی جی سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے ذریعے کارروائی کرکے اس کی بیوی واپس کرائی جائے

  • میرپورخاص: نبی رحمت ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے -مولانا عبداللہ سندھی

    میرپورخاص: نبی رحمت ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے -مولانا عبداللہ سندھی

    میرپورخاص (باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) نبی رحمت ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے -صحابہ کرام کی بدولت دین اسلام پوری دنیا میں پھیلا – مولانا عبداللہ سندھی
    علماء ایکشن کمیٹی میرواہ گورچانی کے زیر اہتمام مسجد عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں سالانہ عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا – کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سنی رابطہ کونسل سندھ کے صوبائی رہنما حضرت مولانا عبداللہ سندھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی رحمت ﷺ کی پوری حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ضرورت اس بات کی ہے آپ ﷺ کی ایک ایک سنت مبارکہ پر عمل پیرا ہو کر دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے –

    انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا عظیم احسان ہے کہ ان پاک ہستیوں کی بدولت دین اسلام دنیا کے چپے چپے میں پہنچا- انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت عمل ہے وطن عزیز پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا مگر آج دشمنان اسلام و دشمنان پاکستان صحابہ کرام کی شان اقدس میں گستاخی کر کے وطن عزیز کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے

    انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے دفاع صحابہ کے لئے ہمارے دس قائدین ایک ہزار اکابرین اور دس ہزار سے زائد کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا- قائدین ،اکابرین اور کارکنان کی عظیم قربانی کا ثمر ہے کہ ناموس صحابہ بل قانون کا حصہ بنا-اگر اب کسی نے بھی صحابہ کرام و اہلبیت کی شان میں گستاخی کی تو ان کے ساتھ قانون کے ساتھ نمٹا جائے گا –

    اس موقع پر مولانا خورشید عالم ،مفتی عبدالکریم،مفتی عمیر فاروقی ،مولانا احسان الحق فاروقی ،حافظ عبدالغنی،قاری وقار احمد آور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا –

  • گوجرہ : پاورلومز ورکرزکااجرت میں اضافہ ، حکومتی نوٹیفکیشن پرعملدرآمد نہ ہونے پر  پیدل مارچ

    گوجرہ : پاورلومز ورکرزکااجرت میں اضافہ ، حکومتی نوٹیفکیشن پرعملدرآمد نہ ہونے پر پیدل مارچ

    گوجرہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ کی رپورٹ) پاورلومز ورکرزکااجرت میں اضافہ ، حکومتی نوٹیفکیشن پرعملدرآمد نہ ہونے پر پیدل مارچ
    تفصیل کے مطابق پاورلومز ورکرزنے گورنمنٹ آف پنجاب کے اپنی اجرت میں اضافہ کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہ ہو نے پر پیدل مارچ کاآغازکر دیا۔

    پاورلومز ورکرزیونین کے رہنما شبیر حسین کی قیادت میں ایک احتجاجی قافلہ پیدل مارچ کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے روانہ ہو گیا جہاں وہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیبرنے گورنمنٹ پنجاب کے جاری کردہ گذٹ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کروانے سے انکار کر دیا،جس پر پاور لومز ورکرز نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آفس میں پیدل جانے اور دھر نا دینے کا اعلان کیاتھا۔

  • چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اچانک سیالکوٹ پہنچ گئے

    چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اچانک سیالکوٹ پہنچ گئے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اچانک سیالکوٹ پہنچ گئے
    چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ پیسپ پراجیکٹس کی تھرڈ پارٹی ایلویشن کرائی جائے، چیف سیکرٹری نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں جاری کام کا بھی معائنہ کیا،علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی تزئین و آرائش پر 39 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔

    چیف سیکرٹری نے حکم دیاکہ تعمیراتی کام کے دوران ہیلتھ کیئر سہولیات متاثر نہ ہوں،ہسپتال انتظامیہ وارڈز کی متبادل جگہ عارضی منتقلی کا پلان تیار کریں۔

    :چیف سیکرٹری نے اقبال لائبریری کے دورہ کے دوران لائبریری کی تزئین آرائش کا جائزہ لیا۔ لائبریری میں سی ایس ایس اور ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کی کتابیں رکھی جائیں۔لائبریری میں انٹرنیٹ بہترین سہولت،کڈز ایریا معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔:چیف سیکرٹری نے گورنمنٹ خواجہ صفدر گرلز ہائی سکول کا بھی دورہ کیا۔

    ماڈل سکول پراجیکٹس کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔کمشنر گوجرانولہ نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر شاہ میر اقبال ، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • ننکانہ :جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی، پولیس کے خلاف شہری سراپا احتجاج

    ننکانہ :جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی، پولیس کے خلاف شہری سراپا احتجاج

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی، پولیس کے خلاف شہری سراپا احتجاج
    ننکانہ صاحب پولیس کے خلاف شہری سراپا احتجاج ،سینکڑوں افراد کا ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر کے خلاف احتجاج ،مظاہرین کا ننکانہ صاحب شاہکوٹ روڈ پر دھرنا ،مظاہرین کے دھرنے کی وجہ سے ننکانہ شاہکوٹ روڈ بلاک،

    سڑک بلاک ہونے سے ٹریفک کی روانی رک گئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ، شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا،مظاہرین کاکہنا تھاکہ پولیس تھانہ بڑا گھر منشیات فروشوں اور قحبہ خانہ چلانے والوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ،مظاہرین کا ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر کو معطل کرنے کاپولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ-

  • اوکاڑہ: دیپال پور،شاہ یکہ نہر سے نامعلوم سیالکوٹ: دیپال پور،شاہ یکہ نہر سے نامعلوم عورت برہنہ لاش برآمد

    اوکاڑہ: دیپال پور،شاہ یکہ نہر سے نامعلوم سیالکوٹ: دیپال پور،شاہ یکہ نہر سے نامعلوم عورت برہنہ لاش برآمد

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )دیپال پور،شاہ یکہ نہر سے نامعلوم سیالکوٹ: دیپال پور،شاہ یکہ نہر سے نامعلوم عورت برہنہ لاش برآمد
    خاتون کو تشدد کرکے قتل کے بعد نہر میں پھینکا گیا۔ قتل ہونے والی خاتون کی عمر 35سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ خاتون کی تشدد زدہ نعش برآمد ہونے پر علاقہ بھر میں خوف وہراس مقتولہ کی شناخت نہ ہو سکی

    پولیس تھانہ صدردیپالپور اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی ،خاتون کی نعش کو نہر سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،خاتون کے قتل پر ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کانوٹس ،ملزمان کو جلدٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدائت۔

  • چترال گول نیشنل پارک میں مون سون کی شجرکاری ، تین ہزار دیارکے پودے لگائے گئے

    چترال گول نیشنل پارک میں مون سون کی شجرکاری ، تین ہزار دیارکے پودے لگائے گئے

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حمادفاروقی کی رپورٹ)بین الاقوامی اہمیت کے حامل چترال گول نیشنل پارک میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے مون سون شجرکاری مہم کے دوران دیار کے تین ہزار پودے لگایئے۔چترال گول نیشنل پارک کو بین الاقوامی سطح پر اہمیت حاصل ہے۔ یہاں پاکستان کے قومی جانور کشمیر مارخور بڑی تعداد میں رہتے ہیں اس کے علاوہ قومی درخت دیار، قومی پھول چنبیلی اور قومی پرندہ چکور بھِی چترال گول نیشنل پارک میں رہتے ہیں۔

    محمد الطاف علی شاہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف چترال گول نیشنل پارک کے مطابق اس پارک کا کور زون سات ہزار سات سو پچاس ہیکٹر علاقے پر محیط ہے جبکہ بفر زون جو بعد میں اس کے ساتھ شامل کیا گیا ہے یہ دونوں ملاکر پچاس ہزار ہیکٹر رقبہ بنتا ہے۔ان کے مطابق اس پارک میں مارخور کے علاوہ،ہمالین لنکز، برفانی چیتا، بھیڑیا، گیدڑ، مارمیٹ وغیرہ جنگلی حیات کا یہ مسکن ہے۔ ان کے مطابق یہاں دو ہزار دو سو اٹھتر مارخور رہتے ہیں۔ اس پارک میں بعض جگہیں خالی تھے جو نہایت برا لگتے تھے اور جنگلی حیات کیلئے بھی خطرہ تھا کیونکہ جتنا گھنا جنگل ہوگا اتنا ہی جنگلی حیات خود کو محفوظ تصور کرتا ہے اوران درختوں سے ان کو خوراک بھی ملتی ہے خاص کر موسم سرما مِیں جب یہاں شدید برف باری ہوتی ہے تو اس وقت شاہ بلوط کے درخت جو سدا بہار ہوتے ہیں ان کے پتے کھا کر گزارہ کرتے ہیں۔

    شجرکاری مہم کی نگرانی کرنے کیلئےخصوصی طور پر محکمہ جنگلات ملاکنڈ کے کنزرویٹر شوکت فیاض بھِی آئے تھے۔ ان کے مطابق شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات کے نگہبان،اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار بھی اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ باغی ٹی وی سے باتیں کرتے ہویئے کنزرویٹر فارسٹ شوکت فیاض نے کہا کہ درخت ہمارے ساتھ مہد سے لیکر لحد تک کام آتا ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چترال کے جنگلات پر بہت بوجھ ہے خاص کر موسم سرما میں زیادہ تر لوگ شاہ بلوط کی لکڑی کو جلاتے ہیں تاکہ خود کو سردی سے بچاسکیں جس کی وجہ سے جنگلات کی شرح بہت کم ہوتی جارہی ہے اس کا واحد حل یہ ہے کہ چترال کے لوگوں کو سستےنرح پر بجلی یا گیس فراہم کی جائے تاکہ وہ کھانا پکانے اور خود کو گرم رکھنے کیلئے لکڑی کی بجائے بجلی یا گیس کا ہیٹر استعمال کریں۔

    شجرکاری مہیم میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر آصف علی شاہ، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر چترال ڈویژن یوسف فرہاد، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر دروش عمیر نواز، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جنگلی حیات چترال گول نیشنل پارک محمد الطاف علی شاہ، بلاک افسر عزیز ولی اور دیگر اہلکاروں نے بھِی پودے لگانے کی نگرانی کرتے ہوئے نگہبانوں کو پودے صحیح طریقے سے لگانے کی تربیت بھی دی۔

    اس مہم میں دیار کی تین ہزار پودے لگائے گیے امید ہے کہ جب یہ پودے بڑے ہوکر تناور درخت بن جایئیں تو اس سے یہاں ایک گھنا جنگل دیکھنے کو ملے گا اور یہ ریگستان کی طرح بری لگنے والی خالی جگہ پر درخت اگنے سے اس کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا جبکہ سب سے بڑا فائدہ جنگلی حیات کو ہوگا کیونکہ جتنا گھنا جنگل ہوگا جنگلی حیات اتنا ہی اس میں خوش رہتی ہے۔

    اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران نے قوم پر بھی زور دیا کہ وہ بھی ان کے ساتھ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر پاکستانی کم از کم ایک پودا ضرور لگائے تاکہ ملک میں جنگلات کی کمی پر قابو پایا جاسکے۔ ماہرین کے مطابق جنگلات کی شرح جتنا زیادہ ہوگی اتنا ہی وہ موسمیاتی تبدیلی پر مثبت اثرات ڈالیں گے اور قدرتی آفات سے بھی بچاؤممکن ہوگا-