Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:نامعلوم ملزمان نے کماد کی تیارفصل کوآگ لگادی

    اوچ شریف:نامعلوم ملزمان نے کماد کی تیارفصل کوآگ لگادی

    اوچ شریف,باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) کاشتکار محمد جاوید وارن کے کماد کی تیارفصل کو نامعلوم افراد نےآگ لگا دی‘ پولیس تھانہ دھوڑکوٹ کو درخواست
    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے دھوڑکوٹ کے رہائشی ملک محمد جاوید وارن کی لاکھوں روپے مالیتی فصل کماد کو گذشتہ روز نامعلوم افراد نے آگ لگا دی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کماد کی فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

    کماد کی فصل کو لگی آگ کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچانے کی کوشش میں نا کام ہو گئے دس ایکڑ پر محیط کماد کی فصل جل کر راکھ ہو گئی ملک محمد جاوید وارن نے مقامی پولیس تھانہ دھوڑکوٹ کو نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دی ہے پولیس موقع معائنہ کرنے کے بعد مصروف بہ کارروائی ہے

  • گوجرہ :ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل حیدر شاہ ہاکی کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ نے جیت لیا

    گوجرہ :ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل حیدر شاہ ہاکی کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ نے جیت لیا

    گو جرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ س) گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری شہباز عمران میموریل ویلج سسٹم ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل حیدر شاہ ہاکی کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہاکی ٹیم نے جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات گوجرہ میں جاری ویلج سسٹم ہاکی ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ حیدر شاہ ہاکی کلب اور کے کے ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدر شاہ ہاکی کلب نے شوٹ آؤٹ پر 4 گول کے مقابلہ میں 5 گول سے جیت لیا ،فیلڈ میں میچ 1-1 گول سے برابر رہا اس کے بعد دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پلنٹی شوٹ آؤٹ دیے گئے جن پر دونوں ٹیمیں 2-2 گول کرسکیں اور اس کے بعد رننگ پلنٹی شوٹ آؤٹ پر حیدر شاہ ہاکی کلب نے میدان مار لیا

    حیدر شاہ ہاکی کلب کو ٹورنامنٹ جیتنے پر انتظامیہ کی جانب سے ونر ٹرافی کے علاؤہ کیش ایک لاکھ روپے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے کے ہاکی کلب کو رنر اپ ٹرافی کے علاؤہ کیش پچاس ہزار روپے انعام کے طور پر دیے گئے

    فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمدنعیم سندھوتھے جنہوں نے فائنل میچ دیکھنے کے بعد انعامات تقسیم کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان علی ڈوگر،ڈی ایس اوچوہدری محمد جمیل بھی موجود تھے اس فائنل میچ کودیکھنے کیلئے خواتین سمیت شائقین ہاکی کی ایک بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی

  • سیالکوٹ :ڈکیتی ،راہزانی کی 69 وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ :ڈکیتی ،راہزانی کی 69 وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تھانہ رنگپورہ پولیس نے ڈکیتی اور راہزانی کی 69 وارداتوں میں ملوث سفیاناں ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ارکان کو گرفتار کر لیا، 75لاکھ روپے سے زائد مالیتی مال مسروقہ، 15تولے طلائی زیورات نقدی11لاکھ 9ہزار روپے، 20موٹر سائیکلیں، 18سمارٹ موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ رنگپورہ سب انسپکٹر قیصر بشیر نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی، راہزانی اور موٹر سائیکل چوری کی 69 سے زائد وارداتوں میں ملوث محمد سفیان عرف سفیاناں گینگ کے سرغنہ سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کی شناخت. 1. محمد سفیان عرف سفیاناں ولد رزاق سکنہ شکر گڑھ، نارووال،2.سعید بہر ولد برات خان سکنہ احمد نگر بونگا،3. شہباز ولد محمد اکرم سکنہ دارہ آرائیاں،4. راشد علی ولد محمد حسین سکنہ جودھے والی

    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 75لاکھ روپے سے زائد مالیتی مال مسروقہ نقدی11لاکھ 9ہزار روپے، 20موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات 15 تولے، 18سمارٹ موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 2 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو محمد سفیان عرف سفیاناں ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے

  • ڈہرکی : سیپکو واپڈا نے آپریشن کی آڑ میں بھتہ خوری شروع کردی،شہریوں کااحتجاج

    ڈہرکی : سیپکو واپڈا نے آپریشن کی آڑ میں بھتہ خوری شروع کردی،شہریوں کااحتجاج

    تعلقہ میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں سیپکو واپڈا نے آپریشن کی آڑ میں بھتہ خوری کا سلسلہ شروع کردیا،نادہندگان صارفین کی ادائیگی کے بعد اتارا گیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کے بعد گزشتہ ایک ہفتہ سے چلایا نہیں جا رہا


    صارفین کاکہنا ہے کہ سیپکو ایکسین معراج الدین شیخ،ایس ڈی او واپڈا ڈہرکی فیاض بھٹو اور لائن مین قاسم علی بجلی بحالی کے لیے بھاری رشوت طلب کر رہے ہیں،جونگ کالونی کے ٹرانسفارمر میں 30 نادہندگان تھے،آپریشن کے دوران ٹرانسفارمر اتار لیا گیا۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ سیپکو واپڈا کے 30نادہندگان نے بل ادا کردیے،واپڈا عملے نے ٹرانسفارمر دوبارہ لگا دیا لیکن افسران چلانے کے لیے رشوت طلب کررہے ہیں۔متاثرہ شہریوں نےواپڈا کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر بجلی بحال کرنے کی اپیل کی ہےبصورت دیگر قومی شاہراہ بلاک کر احتجاج کیا جائے گا۔

  • ننکانہ:مانگٹانوالا پولیس نے پنڈ موڑ کھنڈا میں ناجائز قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی

    ننکانہ:مانگٹانوالا پولیس نے پنڈ موڑ کھنڈا میں ناجائز قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)تھانہ مانگٹانوالا پولیس نے پنڈ موڑ کھنڈا میں ناجائز قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی 10 افراد کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج
    تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ موڑکھنڈا میں با اثر قبضہ گروپ کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات اندراج مقدمہ۔ درج مقدمہ میں بشارت حفیظ، نوید حفیظ، شاہد حفیظ، مہر افتخار، مہر منور، خادم حسین وغیرہ نامزد جبکہ 10 نامعلوم بھی شامل ہیں۔

    ملزمان کرین کے ذریعے قبضہ کی نیت سے محمد افضل مغل کی لاہور جڑانوالہ روڈ پر واقع 4 دوکانیں مسمار کر رہے تھے۔ با اثر قبضہ گروپ نے محمد افضل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

    15 پر کال موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جب کہ پولیس نے ملزمان کی کرین اور دو گاڑیاں قبضہ میں لے لیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    ڈی پی او صاعد عزیز نے ایس ایچ او تھانہ مانگٹانوالا کو بروقت کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ غریب اور پست عوام کی املاک پر قبضہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

  • سیالکوٹ :پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ ڈسکہ کی کاروائی نوجوان اسلحہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ :پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ ڈسکہ کی کاروائی نوجوان اسلحہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ ڈسکہ کی اسلحہ کی نمائش کے خلاف کاروائیاں تیز نوجوان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا
    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ڈی ایس پی پٹرولنگ عرفان الحق سلہریا کہ زیرنگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب نے اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ ناجائز اپنے قبضہ میں رکھنے پر ڈسکہ کے رہائشی نوجوان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پسٹل 9mm برآمد کر کے تھانہ سٹی ڈسکہ میں مقدمہ درج کروا کرحوالات میں بند کردیا

  • میہڑ:سکرنڈ واقعہ کے خلاف بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ:سکرنڈ واقعہ کے خلاف بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )سکرنڈ واقعے کے خلاف بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کا احتجاجی مظاہرہ
    تفصیل کے مطابق سکرنڈ کے قریب گاؤں ماڑی جلبانی میں بے گناہ قتل ہونے والے افراد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بار ایسوسی ایشن کے صدرایڈووکیٹ نجیب اللہ مہیسر اور ایڈووکیٹ سعیداحمد پنہور کی قیادت میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کرکے میہڑ کورٹ سے دعاچوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرےبازی کی ۔

    وکلا نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فورں گرفتار کرکے قتل ہونے والے افراد کے ورثاء کہ ساتھ انصاف کیاجائے.

  • کندھ کوٹ،تنگوانی:جشن عیدمیلادالنبیﷺعقیدت واحترام سے منایا گیا

    کندھ کوٹ،تنگوانی:جشن عیدمیلادالنبیﷺعقیدت واحترام سے منایا گیا

    کندھ کوٹ،تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان،منصوربلوچ کی رپورٹ)جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس کندھ کوٹ کی مرکزی جامع مسجد نورانی سے برآمد ہوا،جلوس اپنے روائیتی راستوں پر گامزن رہا،جلوس میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوئے-

    جلوس میں ہر طرف نعلین مبارک والے سبز پرچموں کی بہار تھی جبکہ جلوس میں بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس میں شامل افراد موٹر سائیکلوں، بسوں، ٹریکٹر ٹرالیوں ودیگر گاڑیوں پر بھی سوار تھے جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا جامعہ مسجد نورے مصطفی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا

    کندھ کوٹ میں دعوت اسلامی کی جانب سے گورنمنٹ گرلز اسکول میں میلاد مصطفی کا ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا، میلاد مصطفی کا پروگرام عمران علی عطاری عبدالوحید عطاری۔ امان اللہ ملک۔ اویس احمد اور دیگر کی قیادت میں کیا گیا

    پروگرام کا آغاز حمد نعت سے شروع ہوا جس میں ثناء خوانوں نے ثناء خوانی کی اور علمائےکرام نے بڑے اچھے انداز میں حضور پاک کی آمد پر بیان کیا ،میلاد مصطفی کے پروگرام میں ہزارون کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی ،پروگرام کے اختتام پذیر کے بعد آخر میں ملک پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی

    تنگوانی میں آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ولادت باسعادت 12 ربیع الاول ملک کے دیگر شھرون کی طرح تنگوانی مین بھی عقیدت او احترام سے منائی گئی ہے ریلی میں ہزاروں کے تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کے پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات بھی انتہائی سخت کئے گئے تھے

  • میرپورخاص:جشن عید میلادالنبیﷺانتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

    میرپورخاص:جشن عید میلادالنبیﷺانتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔۔ جماعت اہلسنت دعوت اسلامی انجمن سرفروشان اسلام تحریک لبیک یا رسول اللہ سنی تحریک اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے میلاد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارہ ربیع الاول کے حوالے سے ریلیاں اور جلوس نکالے گئے

    جلوسوں کے راستے میں دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی اور جلوسوں پر اہلیان محلہ کی جانب سے گل پاشی بھی کی گئی، سٹلائٹ ٹاؤن سے نکالے گئے جلوس کا استقبال یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک نے کیا انھوں نے علماءاکرام کو عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔۔

    اس موقع پر جنرل کونسلر لیاقت علی شاہ کونسلر فرخ راجپوت اور فیصل راجپوت بھی موجود تھے یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےمیلاد کے جلوس کا استقبال کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہوں

    معروف عالم دین اور جماعت اہلسنت میرپورخاص کے امیر علامہ حافظ محمد صادق سعیدی نے جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام عیدوں سے بڑی عید ہے کیونکہ ہمیں ہر خوشی اسکے وسیلے سے ہی ملی ہے انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے استقبالیہ اسٹیج پہ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص کے رہنماؤں اسلم قریشی و دیگر کا شکریہ ادا کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا لائق تحسین ہیں وہ لوگ جو میلاد رسول کا اہتمام کرتے ہیں اور میلاد کے جلوسوں کا استقبال کرتے ہیں

    علامہ صادق سعیدی نے میلاد جلوس کا استقبال کرنے پر اور بہترین صفائی اور دیگر امور انجام دینے پر یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک وائس چیئرمین جاوید احمد خان پاپا اور دیگر یو۔سی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

    اس موقع پہ علامہ قاری محمد حسین مولانا عبدالخالق نقشبندی اوردیگر بھی موجود تھے جبکہ محکمہء پولیس کی جانب سے جلوس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی ۔

  • میرپورخاص:معاشرے کی بہتری و عوامی مسائل کی نشاندہی کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے-ڈپٹی کمشنر

    میرپورخاص:معاشرے کی بہتری و عوامی مسائل کی نشاندہی کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے-ڈپٹی کمشنر

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )معاشرے کی بہتری اور عوامی مسائل کی نشاندہی کرنے میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے . ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ، یہ بات ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے اپنے دفتر میں نیشنل پریس کلب میرپورخاص کے وفد سے تعارفی ملاقات میں کی. وفد میں نیشنل پریس کلب کے صدر قمر الدین شیخ ، جنرل سیکریٹری سہیل احمد خان ، حیات قریشی ، شاہزیب خاصخیلی ، علی محمد بھرگڑی اور سید شاہزیب شاہ موجود تھے .

    ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی بہتری کے لیے متحرک ہے اور کہا کہ میرپورخاص شہر کے عوام کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں جس میں میرپورخاص میں ساڑھے 4 ارب روپوں کی لاگت سے میگا پروجیکٹ کے کام میں تیزی ، صحت ، تعلیم اور صفائی ستھرائی کے کام ترجیحی بنیادوں پر کروائے جا رہے ہیں

    ڈپٹی کمشنرنے بتایاکہ میرپورخاص شہر کو پورے پاکستان میں لوڈشیڈنگ فری زون بنانے کے لئے بھی بجلی کی فراہمی کے لئے تیزی سے کام جاری ہے جس کے لیے حیسکو کا تقریبا ڈیڑھ ارب کا لاگت کا پروجیکٹ ہے،اس ضمن میں بجلی کے مسائل کے حل کے لیے ون ونڈو سینٹرز اور خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کرنے کے لئے میرپورخاص میں جلد ورکشاپ کا قیام عمل میں لانا مراحل میں ہے اور کہا کہ اس سلسلے میں عوام کو آگاہی دینے کے لیے آگاہی سیمینار بھی منعقد کروایا جائے گا یونین کونسل سطح پر عوام کو آگاہی دینے کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں .

    انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں 20 فیصد بجلی کی بچت بھی رہی ہے تاہم صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو اور بھی بجلی کی بچت ہو سکتی ہے . ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے وفد کو بتایا کہ میرپورخاص میں جاری میگا پروجیکٹ کے کام میں تیزی لانے اور درپیش مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میرپورخاص شہر کی مزید بہتری کے لیے ماس ٹرانسپورٹ اور ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبوں جیسے ترقیاتی کاموں کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں .

    ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے وفد کو بتایا کہ میرپورخاص شہر کے کھیلوں کے میدان کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جا سکے اور کہا کہ ضلع انتظامیہ میرپورخاص شہر کے مسائل سے بالکل واقف ہے اور مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کو حل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے .

    انہوں نے وفد سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کی بہتری کے لیے اپنے قلم کے ذریعے مثبت انداز میں مسائل کی نشاندہی کرنے میں ضلع انتظامیہ کی مدد کریں گے اور عوامی فلاحی منصوبوں کو بھی اجاگر کریں گے انہوں نے کہا کہ میرپورخاص کے صحافیوں کی رپورٹنگ قابل غور ہے جو شہر کے مسائل اپنے قلم کے ذریعے اجاگر کررہے ہیں اور ضلع انتظامیہ ان مسائل کو حل کررہی ہے ۔۔

    نیشنل پریس کلب کے وفد نے واپڈا اہلکاروں کی جانب سے بجلی کے بل ریکوری کے نام پہ عوام کو خاص طور پہ متوسط طبقے کو ہراساں کرنے میرپورخاص میں کھیل کے میدانوں کو دوبارہ آباد کرنے میرپورخاص میں یونیورسٹیوں کا قیام صحت و صفائی ہیلتھ اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا، جس کے بارے میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا کہ میں ان مسائل کو انشاءاللہ ترجیحی بنیادوں حل کرونگا ، ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں میرپورخاص کی عوام کی بھلائی اور بہتری کے لئے کررہے ہیں ۔