Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف : ون ویلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

    اوچ شریف : ون ویلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) ون ویلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق
    تفصیل کے مطابق ریسکیو سٹاف کے مطابق اوچ شریف روڈ پر ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار نے سامنے سے آتے ہوئے دوسرے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا ون ویلنگ والے لڑکے کو ہیڈ انجری ہوئی اور سامنے والا موٹرسائیکل سوار جان بحق ہو گیا ،

    جاں بحق والے شخص کی شناخت کاشف ولدحقنواز بعمر25 سال ہوئی ہے جبکہ ون ویلرجس نے ٹکرماری اس کی شناخت عارف ولدنورمحمدسکنہ چکی موڑ جس کا سر چوٹ لگنے سے زخمی ہے ،جسے ریسکیو 1122 نے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے

  • ڈی جی خان : آرٹس کونسل میں مقامی خطاط کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش کا افتتاح

    ڈی جی خان : آرٹس کونسل میں مقامی خطاط کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش کا افتتاح

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان )آرٹس کونسل میں مقامی خطاط کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش کا افتتاح کیا گیا
    ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں12 ربیع الاول کے با برکت دن کے موقع پر ڈی جی خان کےمقامی خطاط کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ نے کیا،

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان غنی،ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فضل کریم خطاط اور شہری موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ضلع و ڈویژن کے خطاط خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں،

    انہوں نے خطاط کی صلاحیتوں کو سراہا اور انکی حوصلہ افزائی بھی کی۔نمائش میں اخترتحسین،سہیل حسنین قریشی،عبدالعزیز،مجاہد مصطفی،زاہد فرید،صلاح الدین،
    حاکم القلم،طاہر رضوان کے خطاطی کے نمونے رکھے گئے ہیں،نمائش میں خط ثلث، خط نستعلیق،خط کوفی کے علاؤہ مصورانہ خطاطی کے بہترین نمونے شامل ہیں۔

    آرٹس کونسل میں خطاطی فن پاروں کی نمائش تین تک جاری کھلی رہے گی۔

  • سیالکوٹ:عید میلادالنبیﷺکا مرکزی جلوس بڑی عقیدت و احترام کےساتھ نکالا گیا

    سیالکوٹ:عید میلادالنبیﷺکا مرکزی جلوس بڑی عقیدت و احترام کےساتھ نکالا گیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرشاہدریاض)ملک بھر کی طرح سیالکوٹ گھوئنکی میں بھی عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت اور احترام کیساتھ منائی گئی مرکزی جلوس کی قیادت خطیب سیالکوٹ معروف عالم دین حافظ عادل جمال اور انکے رفقاء نے کی، جلوس مرکزی جامع مسجد محلہ ملک آباد سے شروع ہو کر اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا بھٹہ چوک پھر جی ٹی روڈ اڈہ گھوئنکی پر پہنچا ،جہاں پر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پر تباک استقبال کیا گیا

    جلوس کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور فضا میں درود سلام کی صدائیں گونج رہی تھی، شہر بھر کی گلیوں بازاروں میں سبز پرچموں کی بہاریں بھی نظر آئی جلوس میلاد چوک گھوئ،نکی پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا جہاں پر مرکزی جمع مسجد کے خطیب معروف عالم دین حافظ عادل جمال نے جلوس کے شرکاء سے خطاب کیا اور سیرت النبی اور میلاد مصطفی ﷺ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اپنے ایمان افروز بیان سے حاظرین ریلی کے دلوں میی عشق مصطفی ﷺ کو بیدار کیا

    دوسری طرف جشنِ عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس مسجد ابو حنیفہ سے برآمد ہوا،جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغرب کے بعد دربار امام صاحب اختتام پذیر ہو گا، جلوس میں عاشقان رسول اور علماء کرام کی بڑی تعداد موجود ہے درودِ سلام کی صدائیں فضا کو معطر کر رہی ہیں جلوس کے راستوں پر پانی و دودھ کی سبیلیں اور نذرو نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے

    ضلع بھر میں 168 چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہو رہے ہیں،انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے 1000 سے زائد پولیس اہلکار، افسران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں

  • سیالکوٹ:جشن عید میلاد النبیﷺ پولیس کاسیکیورٹی پلان پر عمدرآمد

    سیالکوٹ:جشن عید میلاد النبیﷺ پولیس کاسیکیورٹی پلان پر عمدرآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض)جشن عید میلاد النبیﷺ پولیس کاسیکیورٹی پلان پر عمدرآمد
    ضلع سیالکوٹ میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں 6 مرکزی جلوس نکالے جارہے ہیں ۔ مرکزی جلوس سمیت 168 جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی دی جارہی ہے، مرکزی جلوس میں 1000 سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی اداکررہے ہیں

    ضلعی پولیس نے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں 12ربیع الاول کے حوالے سے جامع سیکیورٹی پلان جاری کیا۔ آج 12ربیع الاول کو ضلع بھر میں 168 جلوس بسلسلہ عیدمیلادالنبیﷺ نکالے جارہے ہیں جس میں Aکیٹیگری کے 6، Bکیٹیگری کے 22 اور Cکیٹیگری کے 140جلوس برآمد ہورہے ہیں۔ جس کی سیکیورٹی کے لیے 1000 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران اور قومی رضاکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں

    جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں، شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت ہدی گئی ہے ، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ ضلعی پولیس عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

  • ننکانہ: جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس جامع مسجد اقصٰی سے نکالا گیا

    ننکانہ: جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس جامع مسجد اقصٰی سے نکالا گیا

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس جامع مسجد اقصٰی سے نکالا گیا
    ننکانہ صاحب جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس جامع مسجد اقصٰی سے شروع ہوا جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول کی شرکت جلوس میں عاشقان رسول نے سرکار کی آمد مرحبا دلدار کی آمد مرحبا کے نعرے

    جب جلوس گوردوارہ جنم استھان کے سامنے پہنچا تو سکھ کمیونٹی نے جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی، سکھ کمیونٹی نے عاشقان رسول کو پھولوں کے ہار پہنائے اور خوشی کا اظہار کیا ،سکھ کمیونٹی جلوس میں گھل مل گئے اور نبی پاک کا پرچم بھی پکڑا، سکھ کمیونٹی نے جلوس میں عاشقان رسول کو کھانے پینے کی چیزیں بھی تقسیم کی نبی پاک کی آمد پر تمام مسلمانوں کو بہت بہت مبارک ہو

    گوپال سنگھ چاولہ رسول نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ تمام انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے نبی اکرم ﷺ نے امن محبت اور رواداری کا درس دیا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں ، گوردوارہ جنم استھان کے سامنے پوری دنیا اور ملک پاکستان میں امان وامان کیلئے دعا بھی کی گئی

    جلوس کی فضا آمد مصطفیٰ مرحبا مرحبا کے نعروں سے گونجتی رہی ،جلوس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ضلعی انتظامیہ نے جلوس کے راستوں میں صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات اور پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا ، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا گول چکر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا

  • ڈیرہ اسماعیل خان:جشن عید میلادالنبی نے پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیا

    ڈیرہ اسماعیل خان:جشن عید میلادالنبی نے پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)جشن عید میلادالنبی نے پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیا،ضلع کو 06 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا،02 ایس پیز مرکزی جلوسوں کو سپروائز جبکہ ڈی ایس پی سیکٹر کمانڈر ہیں،شہر بھر میں ناکہ بندیاں اور پولیس موبائلز گشت کرینگے،تمام جلوسوں کی ڈی پی او ڈیرہ خود نگرانی کررہے ہیں

    ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں 47 جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے 1300 اہلکار وافسران تعینات ہیں، شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں اور پولیس موبائلزکا شاہراہوں پر گشت جاری ہے،تمام جلوسوں کے روٹس کی BDU کی ٹیمیں سوئیپنگ کررہی ہیں

  • چترال:واٹرسپلائی پائپ لائن منتقلی،کام کا آغاز کردیا گیا

    چترال:واٹرسپلائی پائپ لائن منتقلی،کام کا آغاز کردیا گیا

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی )چترال کو پینے کاصاف پانی فراہم کرنے والی واٹرسپلائی پائپ لائن کو سڑک کے بیچ سے نکال کر اسے محفوظ کنارے منتقل کرنے پر کام کا آغاز کردیا گیا۔چترال ٹاون کو 13 سال قبل گولین کے قدرتی چشموں سے جو پینے کی صاف پانی کو پائپ لائن کے ذریعے سڑک کے کنارے لایا گیا تھا یہ سڑک کشادہ ہونے کی وجہ سے وہ پائپ سڑک کے درمیان میں آگئی۔اب اسے سڑک کے بیچ سے نکال کر محفوظ کنارے پر منتقل کیا جارہا ہے تاکہ بھاری گاڑیوں کی وجہ سے یہ پائپ لائن بھی نہ ٹوٹے اور پانی لیک ہونے کی صورت میں سڑک کو بھِی نقصان نہ پہنچے ۔
    تفصیلات کے مطابق گولین کے قدرتی چشموں سے چترال ٹاون کے چالیس ہزار سے زیادہ آبادی کیلئے پینے کا صاف پانی13سال قبل محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیرنگ نے پائپ لائن کے ذریعے لایا تھا۔اس وقت یہ سڑک صوبائی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے پاس تھی جسے بعد میں وفاقی محکمہ این ایچ اے یعنی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کےحوالہ کیا گیا۔

    سڑک پرٹریفک کا رش زیادہ ہونے اور بڑھتی ہوی آبادی کی ضرورت کے مطابق اس سڑک کو کشادہ کیا گیا۔ جس وقت یہ پائپ لائن ڈالی گئی تھی تو اس وقت اسے سڑک کے کنارے پہاڑ کے دامن میں سے گزارا گیا تھا مگر سڑک کشادہ ہونے کے بعد اب یہ پائپ لائن سڑک کے درمیان میں آگئی اور خدشہ تھا کہ مال بردار گاڑیوں اور بھاری ٹرکوں کی گزرنے کی وجہ سے یہ پائپ لائن جلدٹوٹ جائے گی جس سے پختہ سڑک کو بھی نقصان پہنچے گا اور لوگ بھی پینے کے پانی سے محروم ہوجائیں گے۔

    محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیرنگ نے اس پائپ لائن کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کیلئے 29کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا اور اس کا ٹینڈرجاری کیا۔ ضروری کارروائی کے بعد اب اس پائپ لائن کو سڑک کے بیچ سے نکال کر محفوظ جگہ منتقل کرنے پر کام کا آغاز کردیا گیاہے۔

    پی پی سی کے پشاور پائپ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی کے پراجیکٹ منیجر حسن خان کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد اس پائپ لائن کو محفوظ جگہ شفٹ کرکیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

    تعمراتی کمپنی کے ڈایریکٹر فہد اعظم کے مطابق اس پائپ لائن کو شفٹ کرنےسے آئندہ کیلئے بھی اس سڑک پر بھاری گاڑیاں گزرنے کی وجہ سے ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہے گا اور لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہمی بھی باقاعدگی سے جاری رہے گی۔

    گولین کے قدرتی چشموں سے یہ پائپ لائن کو 22 کلومیٹر بونی سڑک کے کنارے چترال ٹاؤن تک لایا گیا تھا اب اس میں 3 ہزار میٹر سے زیادہ نیا پایپ استعمال ہوگا اور باقی جگہ میں پرانا پائپ نکال کر اسے سڑک کے کنارے منتقل کیا جارہا ہے تاکہ آئندہ اسے ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے ۔

    واضح رہے کہ اس پائپ لائن کو ایک خاص قسم کے راڈ سے ویلڈنگ کرنے کے بعد اس پر تارکول کی پلستر اور مضبوط سلوشن ٹیپ بھی لگائی جارہی ہے تاکہ زنگ لگنے سے بھی محفوظ رہے۔

  • نوری آباد انڈسٹریل ایریا،ملکی ترقی میں اہم مقام کاحامل ہے-سلطان علی خواجہ

    نوری آباد انڈسٹریل ایریا،ملکی ترقی میں اہم مقام کاحامل ہے-سلطان علی خواجہ

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایا پالاری) نوری آباد انڈسٹریل ایریا،ملکی ترقی میں اہم مقام کاحامل ہے-سلطان علی خواجہ
    تفصیل کے مطابق نوری آباد انڈسٹریل ایریا میں ٹریڈ آف انڈسٹریز کے چیئرمین کی دعوت پر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ نے نوری آباد انڈسٹریل ایریا میں پروگرام میں شرکت کی

    اس موقع پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ نے کہا کہ نوری آباد انڈسٹریل ایریا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بڑامقام رکھتا ہے،یہاں کی صنعتیں ملکی ترقی میں رول ادا کررہی ہیں ،ان صنعتوں کو مزید ترقی دی جائے، صنعتیں ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح حیثیت رکھتی ہیں

    انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ کو چیئرمین ٹریڈ آف انڈسٹریز نوری آباد انڈسٹریل ایریا میں ایف ڈبلیو اور دیگر اداروں کو نوری آباد انڈسٹریل ایریا میں موٹر وے پر مختلف مسائل سے آگاہ کیاجس پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ نے ان مسائل کے حل کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے مزید کہا کہ بہتر سہولیات کی فراہمی سے نوری آباد انڈسٹریزایریا ملکی ترقی میں مزید آگے آسکتا ہے

    انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ کا کہنا تھا کہ ایم نائن موٹر وے پر دیگر موٹر ویز کے مقابلے زیادہ ٹریفک ہے جو کہ انتہائی مشکل صورتحال ہے،موٹروے پولیس کی جانب سے صنعت کاروں کو سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ موٹرویز پر کیمرے نصب کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں فیصل آباد، لاہور، کے روڈوں پہ آٹومیٹک کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں

    اس تقریب میں نوری آباد انڈسٹری کے صدر کنور ضیاء الرحمن، محمود حسین، ساؤتھ ایڈیشنل موٹروے جاوید احمد مہر اور دیگر نے خطاب کیا، چیئرمین ٹریڈ آف انڈسٹریز کنور ضیاء الرحمن اور محمد محمود حسین ، درمحمد پالاری ،رئیس محمد عالم پالاری اور دیگر صنتکارون نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • اوچ شریف: ریسکیو1122 کی زیرتعمیر عمارت ،کھنڈرات میں تبدیل

    اوچ شریف: ریسکیو1122 کی زیرتعمیر عمارت ،کھنڈرات میں تبدیل

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ریسکیو 1122 اوچ شریف سنٹر کی زیر تعمیر عمارت کا کام سست روی کا شکار ، کروڑوں روپے مالیت سے نئی بننے والی اوچ شریف ریسکیو سنٹر کی عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگی ، آورہ جانوروں نے ٹھکانے لگا لئے ۔

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں ریسکیو 1122 سنٹر کی عمارت کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار ہے جو کہ گزشتہ سال سے ٹھیکیدار اور محکمہ بلڈنگ کی مبینہ نااہلی کے باعث ریسکیو سنٹر کا کام بند ہوا پڑا ہے کروڑوں روپے مالیت سے بننے والی ریسکیو 1122کی عمارت اس وقت کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگی ہے

    ریسکیو کی عمارت کا کام شروع نہ ہونے سے اہل علاقے میں مایوسی بڑھنے لگی ہے جبکہ عمارت مکمل نہ ہونے کے باعث آوارہ جانوروں نے اسے اپنا مسکن بنا لیا ہے جس کے حوالے سے شہریوں محمد افضل ,محمد یعقوب, حفیظ اللہ خان, عبد الوہاب, فاروق احمد, مختار احمد, سیکندر عباس ,مسرت عباس ,ذیشان علی, حیدر علی محمد سلیم ,اللہ نواز ,زبیر احمد, منظور حسین, ثقلین عباس ,ناصر عباس ,جعفر عباس, آصف علی, محمد ایوب و دیگر نے بتایا کہ شہر میں آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں ریسکیو کی بلڈنگ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مزید عملہ تعینات نہیں کیا جا رہا ریسکیو کی سہولت نہ ہونے کے باعث کئی شہری ہسپتال پہنچنے سے پہلے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں

    شہریوں نے کہا کہ اگر اوچ شریف شہر میں ریسکیو سنٹر کی زیر تعمیر عمارت جلد از جلد مکمل ہو جائے اور فنکشنل کردی جائے تو کافی حد تک حادثات میں زخمی مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جاسکتی ہے اور بروقت ہسپتال منتقل کرنے سے کئی مریضوں کی زندگیاں بچ جائیں گی

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا کہ غفلت برتنے پر محکمہ بلڈنگ بہاولپور کے افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ریسکیو کی عمارت کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے اسے فعال کیا جائے

  • سرگودھا۔وزیر اعظم یوتھ پروگرام، سکواش ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے ٹرائل

    سرگودھا۔وزیر اعظم یوتھ پروگرام، سکواش ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے ٹرائل

    سرگودھا،باغی ٹی وی( نامہ نگارملک شاہنواز جالپ )وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت سکواش ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے ٹرائل سکواش کمپلیکس سرگودھا میں منعقد ہوئے جس میں ریجن بھر کے 149کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ٹرائلز میں 60 مرداور 89 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

    اس موقع پر چیف سلیکٹر ڈائریکٹر سپورٹس بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میڈم عابدہ خان نے کہا کہ مذکورہ کھلاڑیوں میں سے منتخب ہونیوالے کھلاڑی ملتان میں منعقد ہونے والی سکواش ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ میں حصہ لیں سکیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لیگ کا مقصد پاکستان بھر سے سکواش کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ابھار کر سامنے لانا ہے۔

    ٹرائلزکے موقع پر سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سرگودھاکے صدر ملک طارق اعوان،ڈائریکٹر سپورٹس سرگودھا یونیورسٹی ملک احمد خان کھرل اور میڈم شازیہ بھی موجود تھیں۔

    اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام زیادہ سے زیادہ ہونے چاہیئے تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکے۔