Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ :سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

    اوکاڑہ :سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے ہیلتھ سیکٹر میں بہتری لائی جائے ۔سروس ڈلیوری کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے ۔

    لوکل سول سوسائٹی سے مل کر ہیلتھ سیکٹر میں بہتری لائی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ فنڈز بڑھانا ایشو نہیں، میڈیسن مریض تک پہنچنا ضروری ہے
    ہسپتال کو اضافی فنڈنگ دی جائے گی ۔

    سیکریٹری ہیلتھ کا علی جان خان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے لوڈ کم کرنے کے لیے کچھ شعبہ جات ساوتھ سٹی منتقل کئیے جائیں گے

  • اوکاڑہ: ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے باہر ملازمین کا احتجاج

    اوکاڑہ: ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے باہر ملازمین کا احتجاج

    اوکاڑہ. باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے باہر ملازمین کا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق مظاہرین کی ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹ ہیلتھ اشتیاق کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کا ہر ورکر کے ساتھ ہتک آمیز رویہ ہوتا ہے جو برداشت نہیں ہے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ہر کسی کو آفس میں بھی اور کالز کر کے بھی گالم گلوچ سے بات کرتا ہے۔ہم نے متعدد بار اعلی افسران کو اسکی بابت کہا ہے پر کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔مظاہرین نے نگران وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا اگر ہمارا کسی نے نوٹس نہ لیا تو ہم احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

  • اوچ شریف:پٹرول پمپ،تیل ایجنسیاں،کم پیمانے،ملاوٹ اور اوور چارجنگ ،عوام کیلئے درد سر بن گئے

    اوچ شریف:پٹرول پمپ،تیل ایجنسیاں،کم پیمانے،ملاوٹ اور اوور چارجنگ ،عوام کیلئے درد سر بن گئے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )پٹرول پمپ،تیل ایجنسیاں،کم پیمانے،ملاوٹ اور اوور چارجنگ ،عوام کیلئے درد سر بن گئے
    شہریوں عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے گورنر پنجاب،نگران وزیراعلیٰ پنجاب کمشنر بہاول پور ڈویڑن،ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لیکر اصلاح واحوال کا مطالبہ۔

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف شہر وگردونواح بھر میں قائم متعدد پٹرول پمپوں اور تیل ایجنسیوں کے کم پیمانے اور ملاوٹ اور اوور چارجنگ اس مہنگائی کے دور میں عوام کیلئے سردرد بن گئے منی پٹرول پمپ اور تیل ایجنسیاں اور پیٹرول پمپ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے،اس مہنگائی کے دور میں پٹرول پمپوں کے کم پیمانوں کے سبب ادا کردہ رقم سے کم ڈیزل پٹرول ملنے لگا اور ملاوٹ شدہ ڈیزل پیٹرول کے سبب موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے انجن خراب ہونے لگے،ایک طرف مہنگائی اور آسمانوں سے باتیں کرتی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے شہریوں کا امتحان لینا شروع کیا ہوا ہے تو دوسری جانب اوچ شریف شہر اور گردونواح میں بھر میں موجود تیل ایجنسی اور پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول ملاوٹ کے ساتھ ساتھ پیمانوں میں واضح کمی کر رکھی ہے جس سے انتظامیہ کی خاموشی اس جرم میں ملوث ہونے کے واضح تاثر دیتی ہے۔

    شہریوں عوامی سماجی حلقوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پٹرول پمپس مالکان جہاں ایک طرف پیمانے کم کرکے شہریوں کو اس مہنگائی کے دور میں لوٹ رہے ہیں وہیں دوسری طرف پٹرول میں ملاوٹ شدہ ڈیزل پٹرول فروخت کرکے شہریوں کے ذرائع آمدورفت اور کاشتکاروں کے پیٹر انجنوں کو کباڑ میں تبدیل کر رہے ہیں شہریوں،عوامی و سماجی حلقوں نے نگران وزیراعظم،وفاقی وزیرپٹرولیم،گورنرپنجاب، نگران وزیراعلیٰ پنجاپ،کمشنر بہاولپور ڈویژن اورڈپٹی کمشنر بہاول پور فوری طور پر نوٹس لیکر قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • گوجرہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے سی ،فریج مکینک قتل

    گوجرہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے سی ،فریج مکینک قتل

    گو جرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے سی فریج مکینک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔نعش رورل ہیلتھ سنٹرمنتقل کردی گئی۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سید کرارحسین نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔

    چک نمبر275ج ب کا حسن نذیراے سی فریج کا مکینک تھا جس کوتھانہ نواں لاہور کے علاقہ نہر ڈنڈیانوالہ کے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے موت کی نیند سلادیااورملزمان فرارہو گئے جس کی شادی چک نمبر277ج ب کے نواز کی بیٹی سے ہوئی تھی

    وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی ایس ایچ او نواں لاہوراور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اورنعش کواپنی تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کیااورملزمان کی تلاش شرو ع کر دی ہے۔

  • سیالکوٹ:سول ڈیفنس کی طوطاچشمی،شہر میں گیس ریفلنگ اور غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار

    سیالکوٹ:سول ڈیفنس کی طوطاچشمی،شہر میں گیس ریفلنگ اور غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر)سول ڈیفنس کی طوطاچشمی،شہر میں گیس ریفلنگ اور غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار
    سیالکوٹ میں گزشتہ سال قبل کئی موت اور درجنوں زخمیوں کے علاوہ کروڑوں مالیت کے مالی نقصان کے باوجود غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور گیس ریفلنگ کا غیر قانونی دھندہ عروج پر،محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی صفر ، سیالکوٹ اوردیگر گنجان آباد علاقوں اور گلی محلوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ اور کھلی گیس کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔ گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کسی بھی وقت مزید کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

    تفصیل کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس سیالکوٹ کے ذمہ داران کی عدم توجہی اور نا اہلی کے باعث شہر کے مصروف ترین بازاروں اور گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور ایل پی جی گیس سلنڈروں کی ری فلنگ اور کھلی گیس کی فروخت کا خوفناک کاروبار کھلے عام جاری ہے۔محکمہ سول ڈیفنس اور مقامی انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے جاری اس خطرناک کاروبار کے نتیجے میں آئے روز گیس سلنڈر پھٹنے اور آتشزدگی کے واقعات نے شہریوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔سلنڈر پھٹنے اور آتشزدگی کے واقعات نے مقامی رہائش پذیر لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ غیر قانونی کاروبار کی وجہ سے کسی بھی وقت مزید بڑے حادثے سے جانی و مالی نقصان ہونے کا اندیشہ لاحق ہے۔

    ایس او پیز کے مطابق مسجد ، سکول، شادی ہالز ، تہہ خانہ ، فٹ پاتھ وغیرہ پر ایسی دکان نہیں بنائی جا سکتی۔ 18 سال سے کم عمر بچوں کو بھی گیس ری فلنگ کا کام کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، صرف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اوگرا قوانین کے مطابق کاروبار کر سکتے لیکن سیالکوٹ میں ایسی ایس اوپیز نام کی کوئی چیز نہیں۔

    اس صورتحال میں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ، ڈی او سول ڈیفنس اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناونے کارروبار کو ویران علاقوں یا شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ شہری بلا خوف و خطر معمولاتِ زندگی جاری رکھ سکیں ، گیس سلنڈرز بارے ضلعی انتظامیہ کے ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • اوچ شریف : تحفظ ختم نبوّت  کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

    اوچ شریف : تحفظ ختم نبوّت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے رسول پور میں جمعیت علمائے اسلام اوچ شریف و عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے تحفظ ختم نبوّت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام مولانا بابر علی صدیقی مولانا جلیل الرحمن عباسی کی زیر نگرانی موضع رسول پور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جسکی سعادت قاری محمد اکرم صابر نے حاصل کی گلدستہ ہدیہ نعت و ترانہ ختم نبوت ملک پاکستان کے مشہور و معروف نعت خواں حافظ عتیق الرحمن نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شخصیت مولانا اللہ وسایا نے خطاب کرتے ہوئے کہا رحمت للعالمین اس دنیا میں سب سے بڑے آئیڈیل بنا کر بھیجے گئے۔ ان کی زندگی صرف مسلمان نہیں بلکہ پورے عالم میں بسنے والے تمام انسانوں کیلئے کامیابی حاصل کرنے کا قیمتی ذریعہ ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورے عالم کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے اور تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کا حق بنتا ہے کہ تاج ختم نبوت کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نا کریں۔

    عوام الناس کو چاہئیے وہ اپنے کاروبار کیساتھ حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت کی پہرہ داری کرتے ہوئے مشن ختم نبوت کا پیغام بھی ہر طرف جاری رکھیں۔مہمانان گرامی میں مولنا اللہ وسایا مولنا سید ابوبکر شاہ حافظ عرفان محمود برق مولنا رشید احمد عباسی مولنا سراج احمد سعیدی قاری سیف الرحمن راشدی مولنا قاضی عمر فاروق فاروقی قاری اکرم صابرنے بھی خطاب کیا۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت کا کام روحانی تسکین کا ذریعہ ہے فتنہ قادیانیت کی تمام چال بازی عوام الناس کے سامنے پیش کرنے کا اصل مقصد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دامن سے پختگی کے ساتھ وابستہ رہنے کی فکر دینا ہے یاد رکھیں عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کا بنیادی اور قیمتی اساس ہے۔جس کی حفاظت کیلئے ہر دور میں اللہ رب العالمین نے جانثاروں کو پیدا کیا ہے اور قیامت کی صبح تک یہ کاروان باغیان مصطفی کی جماعت کو بے نقاب کرتی رہے گی۔

    کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام اوچ شریف کے جنرل سیکرٹری مولانا بابر علی صدیقی مولانا جلیل الرحمن عباسی نے بھی خطاب کیا۔

    کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس سمیت علماء اکرام نے بھر پور شرکت کی

  • اوچ شریف :اہم ترین گذرگاہ ،ایمن ہسپتال گلی،گٹروں کے ڈھکن غائب ،حادثات معمول بن گئے

    اوچ شریف :اہم ترین گذرگاہ ،ایمن ہسپتال گلی،گٹروں کے ڈھکن غائب ،حادثات معمول بن گئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف اختر کالونی شہر کی اہم ترین گزرگاہ ایمن ہسپتال گلی میں گٹروں کے ڈھکن غائب ،گاڑیاں اور رکشے مین ہولز میں پھسنے لگے، کسی بھی وقت کوئی بڑا ناخوشگوار حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کی اہم ترین گزرگاہ اختر کالونی ایمن ہسپتال والی گلی میں گٹروں کی خستہ حالی کی وجہ سے علاقہ مکین گذشتہ ایک ماہ سے اذیت نا ک صورتحال سے دوچار ہیں گلی مذکور میں اکثر گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں جبکہ جو لگے ہوئے ہیں وہ مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں گٹروں کے ڈھکن شکست و ریخت کا شکار ہے

    شہریوں کی جانب سے نشاندہی کے باوجود بلدیاتی ادارے گٹروں پر ڈھکن لگانے کا بندوبست نہیں کرسکی ہے ، اختر کالونی ایمن اسپتال کے عقب میں جامع محمدیہ مسجد کے سامنے گٹر کے مین ہول کھلا پڑا ہے جس میں اسکول بچوں اور مریضوں سمیت نمازیوں کے گرنے کا خطرہ ہے، ایمن ہسپتال اور نجی اسکول کی انتظامیہ نے بلدیاتی اداروں کی توجہ کھلے ہوئے مین ہول کی جانب مبذول کرائی ہے لیکن گٹروں پر ڈھکن لگانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے اور اسکول کے بچے ان مین ہولز میں گرسکتے ہیں،

    مسجد کے قریب بھی گٹر کے کئی مین ہول کھلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں اور رکشے ان مین ہولوں میں پھنس چکے ہیں جبکہ رات کے وقت شہریوں کے مین ہول میں گرنے کا خطرہ ہے جس کی تمام تر ذمہ داری میونسپل کمیٹی اوچ شریف کی انتظامیہ پرعائدہوتی ہے‘

    ڈپٹی کمشنر بہاولپور اورا یڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے بلدیاتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ کھلے ہوئے گٹروں پر ڈھکن لگائے جائیں تاکہ شہریوں کی جان محفوظ ہوسکے

  • حکومت پنجاب نے سموگ سے نمٹنے کیلئےسزائیں اور جرمانے بڑھا دئیے

    حکومت پنجاب نے سموگ سے نمٹنے کیلئےسزائیں اور جرمانے بڑھا دئیے

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )حکومت پنجاب نے سموگ سے نمٹنے کیلئے قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے سزائیں اور جرمانے بڑھا دئیے ہیں۔گرفتاریوں کے ساتھ زہریلا دھواں چھوڑنے پر  انڈسٹریل یونٹ،اینٹوں کے بھٹے اور گاڑیاں بند ہوں گی۔

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیگ زائیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹے سیل،مقدمات اور ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

    فصلوں کی باقیات  جلانے پر 15 ہزار روپے فی ایکڑ جرمانہ ہوگا۔کمشنر نے کہا  کہ اینٹوں کے بھٹوں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اب مقدمات  کے ساتھ بھاری جرمانے بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے فضائی آلودگی اور مصروف شاہراہوں پر ٹریفک حادثات بڑھ جاتے ہیں۔

    ڈی جی خان ڈویژن میں انسداد سموگ مہم میں نرمی نہیں برتی جائے گی۔کریشر  و انڈسٹریل یونٹ بھی خلاف ورزی پر  بند ہوں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں 17 روز کے دوران دھواں چھوڑنے والی 86 گاڑیاں بند کی گئیں۔یکم سے 17 ستمبر تک ڈی جی خان ڈویژن میں دھواں چھوڑنے والی 673 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور تین لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    ڈویژن میں اینٹوں  کے 685 بھٹے جدید ٹیکنالوجی زیگ زائیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کردئیے گئےقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 42 مقدمات درج 29 لاکھ روپے جرمانہ،17 اینٹوں کے بھٹے سربمہر اور 14 بھٹہ مالکان گرفتار کئے گئے ۔

    ڈی جی خان ڈویژن میں 16انڈسٹریل یونٹ سربمہر،تین لاکھ روپے جرمانہ اور دو مقدمات درج ہوئے۔

  • ننکانہ :پنجاب کامثالی ہسپتال،3 بیڈ پرمشتمل چھوٹا کمرہ چلڈرن ایمرجنسی وارڈ بن گیا

    ننکانہ :پنجاب کامثالی ہسپتال،3 بیڈ پرمشتمل چھوٹا کمرہ چلڈرن ایمرجنسی وارڈ بن گیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)اندھیر نگری چوپٹ راج،ڈی ایچ کیو پسپتال چلڈرن ایمرجنسی وارڈ صرف 3 بیڈ پرمشتمل ہے جوکہ محکمہ صحت اور ایم ایس کی نااہلی اور بے تدبیری کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایمرجنسی بچہ وارڈ میں لواحقین کے لیے نہ کھڑے ہونے کی جگہ اور نہ بیٹھنے کی جگہ ،والدین کو علاج کے دوران شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتاہے ایک بیڈ پر کئی بچوں کو علاج کے لیے لٹایا جاتا ہے,والدین کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ننکانہ صاحب میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث روزبروز مسائل جنم لے رہے ہیں سالانہ کڑوروں روپے سرکاری بجٹ ہونے کے باوجود مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا شدید فقدان پایا جاتا ہے ,ڈی ایچ کیو ہسپتال کے معتبر ذرائع کے مطابق کمیشن مافیا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہوا ہے اور کمیشن مافیا انتظامیہ ،افسران کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرتے نظر آتے ہیں,

    ٹھنڈے کمروں میں موجود اعلی افسران ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب کو اپنے کاغذات اور رپورٹوں میں پنجاب کا مثالی ہسپتال بتاتے ہیں جبکہ حالات اس کے برعکس انتہائی ابتر ہو چکے ہیں,کمرہ نمبر 92 جوکہ ایمرجنسی بچہ وارڈ بنایا گیا ہے ، جس میں صرف اور صرف تین بیڈز ہیں اوراس وارڈ کا کمرہ ڈیوٹی ڈاکٹر کے کمرہ سے بھی کافی چھوٹا ہے ,ایمر جنسی بچہ وارڈ میں مریض بچوں کو علاج کے لیے داخل کیا جاتا ہے تو ایک بیڈ پر دو دو ,تین تین اور کبھی رش زیادہ ہونے کے باعث اس تعداد میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے جس کے باعث تنگ وارڈ ہونے کی وجہ سے نہ ہی والدین کے لیے بیٹھنے کی جگہ ہے اور نہ ہی کھڑے ہونے کی جس کے باعث لواحقین کو شدید کرب اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے,جبکہ ڈیوٹی پر موجود ڈکٹرز اورسٹاف نرسز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ,

    ذرائع کامزید کہنا تھا کہ وسائل ہونے کے باوجود ایڈمنسٹریشن ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ہے ,ایمرجنسی بچہ وارڈ کو ایک بہترین اور خوبصورت وارڈ بنایا جا سکتا ہے اور اس پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے تاکہ معصوم بچوں کو بہترین علاج کی سہولیات دی جا سکیں ,والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،صوبائی محتسب اعلی پنجاب ,سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف: کنویں کی تعمیر کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق

    اوچ شریف: کنویں کی تعمیر کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) کنویں کی تعمیر کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق
    ذرائع کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے بھنڈا واینس میں 2 بھائی محمد یونس محمد بلال مرمتی کام کےلیے کنویں میں اترے تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھر جانے سے وہ بے ہوش ہوکر گر پڑے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکالنے کی کوشش کی گئی، تاہم اس دوران آدھا گھنٹے سے زائد دورانیہ لگ گیا۔اور دونوں بھائی موقع پر جانبحق ہو گئے دونوں بھائیوں کی وفات کا سن کر اہل علاقہ سوگوار ہو گیا #