Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • پاکستان میں بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا ا ندیشہ

    پاکستان میں بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا ا ندیشہ

    اسلام آباد،باغی ٹی وی (ویب نیوز) مزدوروں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے کہا ہے کہ پاکستان کی لیبر مارکیٹ اب تک عالمی وبا کورونا وائرس اور معاشی بحران سے مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی اور اس سال بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا اندیشہ ہے، جس میں 2021 کے بعد سے 15 لاکھ کا اضافہ ہے۔

    ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق آئی ایل او نے گزشتہ روز جاری روزگار کے آؤٹ لک رپورٹ میں کہا کہ یہ تخمینہ آئی ایم ایف کی 2023 میں 8.5 فیصد کی متوقع بے روزگاری کی شرح سے منسلک ہے، جو 2021 کے 6.2 فیصد سے زیادہ ہے۔رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ خواتین کی بے روزگاری کی شرح 11.1 فیصد کی بلند ترین سطح تک پہنچ سکتی ہے۔

    آئی ایل او نے خبردار کیا کہ ملازمتوں میں کمی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری پاکستان کی پیش رفت کو کئی دہائیاں پیچھے دھکیل سکتی ہے۔آئی ایل او کے تخمینے کے مطابق 2023 میں پاکستان کی آبادی سے روزگار کا تناسب 47.6 فیصد پر بحران سے پہلے کے رجحان کی لکیر سے بہت نیچے گر گیا ہے، جبکہ بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے جو 2021 کے بعد سے 15 لاکھ کا اضافہ ہے۔

    لیبر مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے چیلنجز پاکستان کی مجموعی معاشی بدحالی کی عکاسی کرتے ہیں، کووڈ کی عالمی وبا اور 2022 کے سیلاب اور حالیہ معاشی بحران کی وجہ سے چیلنجز مزید بڑھ گئے ہیں۔پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ حالیہ معاہدہ کرنے کا مقصد ڈیفالٹ کو روکنا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانا ہے۔آئی ایل او نے کہا کہ پاکستان کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے جو اس کی لیبر مارکیٹ پر نقصانات مرتب کر رہے ہیں۔

    پاکستان کے لیے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ آئی ایل او اپنے ’چوتھے ڈیسنٹ ورک کنٹری پروگرام‘ کے ذریعے محنت کشوں اور جدوجہد کرنے والے کاروباری اداروں کی صورتحال بہتر کرنے اور ایسے حل تلاش کرنے کے لیے وقف ہے تاکہ اس مشکل وقت میں لوگوں کے روزگار کو تحفظ میں اضافہ کرنے میں مدد کی جاسکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ تنظیم سماجی استحکام کے لیے سماجی مکالمے کو تقویت دے گی اور خواتین اور نوجوانوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے باوقار ملازمت پیدا کرنے کے لیے صوبائی سطح پر مربوط بحالی کی حکمت عملی تیار کرے گی۔ کنٹری ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ 2023 میں ملک میں روزگار کا آبادی کے لحاظ سے تخمینہ 47.6 فیصد ہے جو 2019 کے بحران سے تقریباً 2 فیصد کم ہے۔

    آئی ایل او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد کے آؤٹ لک میں 2022 میں روزگار کی تعداد کا تخمینہ توقع سے 18 لاکھ کم لگایا گیا ہے اور 2023 میں اندازے کے مطابق نوکریوں کا فرق بڑھ کر 24 لاکھ ہونے کا امکان ہے۔2022 کے تباہ کن سیلاب اور اس وقت سامنے آنے والے مالیاتی بحران کے پیش نظر پاکستان کی معیشت منفی نمو اور افراط زر کے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے جو کاروباری اداروں اور لوگوں کے لیے برداشت کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

  • 110 سالہ بابے اور55 سالہ خاتون کی شادی،4 روز ہی چل سکی

    110 سالہ بابے اور55 سالہ خاتون کی شادی،4 روز ہی چل سکی

    مانسہرہ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 110 سالہ عبد الحنان اور 55 سالہ دلبر کے درمیان ہونے والی شادی کی دھوم مچی ہوئی تھی لیکن 4 روز بعد ہی علیحدگی ہوگئی۔

    گرانتھلی بھوگڑمنگ کے رہائشی عبدالحنان سواتی نے چند روز پہلے ہی 55 سالہ دلبر بی بی سے چوتھی شادی کی تھی۔ جوڑے کا نکاح مقامی مسجد میں ہوا تھا جس میں حق مہر5 ہزار روپے طے پایا تھا۔

    ان کے نکاح کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ جوڑے نے ولیمہ بڑے شاندار طریقے سے منایا ہے جس میں رشتہ داروں نے بھی شرکت کی تھی۔

    کہانی میں نیا موڑ تب آیا جب ایک نجی میڈیا رپورٹ نے دعوی کیا کہ شادی کے چار روز بعد اہلیہ دلبر کے بیٹے انہیں ساتھ لیکر چلے گئے ساتھ گھر والوں نے جعلی نکاح ہونے کا بھی الزام عائد کردیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ شنکیاری میں خاتون کے بھانجے عبداللہ نے درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف کیا گیا کہ خالہ دلبر جان ذہنی مریضہ ہیں جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

    بھانجے نے کہا کہ ہماری خالہ دلبر بی بی ذہنی مریضہ ہیں، گھر سے غائب ہو گئی تھی، ہماری خالہ کا علاج دماغی ہسپتال میں چل رہا ہے۔
    مزید کہا کہ ہم خالہ کو ڈھونڈتے رہے، سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا، ذہنی بیمار خاتون اور معمر شخص کے نکاح میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    درخواست گزار عبداللہ کا کہنا ہےکہ عبد الحنان اور دلبر بی بی کا نکاح جعل سازی سے ہوا ہے۔ پولیس نے کہا کہ متعلقہ کیس خلع کا کیس ہے جو عدالت سے ہی ہوسکتی ہے۔

  • ڈیرہ: شادی کا جھانسہ،فراڈی ٹولہ شہر ی کو 5 لاکھ کاٹیکہ لگا کرفرار

    ڈیرہ: شادی کا جھانسہ،فراڈی ٹولہ شہر ی کو 5 لاکھ کاٹیکہ لگا کرفرار

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(ویب نیوز)شادی کا جھانسہ،فراڈی ٹولہ شہر ی کو 5 لاکھ کا ٹیکہ لگا کرفرار،
    ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ بستی گھائیانوالی کے رہائشی محمد عرفان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان رسول بادشاہ ولد گل داد بادشاہ سکنہ بنوں ،شاہ فیاض ولد میر احمد سکنہ بنوں ،رئیس خان ولد عجب خان سکنہ ٹانک ،مسماة کائنات بی بی دختر گل داد سکنہ بنوں ،عمران ولد شریف سکنہ لکی مروت نے گزشتہ ماہ مجھے شادی کا جھانسہ دے کر تین لاکھ روپے کی رقم وصول کی اور خاتون مسماة کائنات بی بی کا نکاح وشادی میرے ساتھ کرکے رخصتی بھی کردی ،

    لڑکی 20 روز تک میرے ساتھ رہی بعدازاں شادیوں کا ڈھونگ رچا کرعورتوں کا کاروبارکرنے والے گروہ کے سرغنہ اور لڑکی کے بھائی رسول بادشاہ نے ٹیلی فون کیا کہ والدہ سیدہ بی بی کا پشاور میں آپریشن ہے لہذا آپ میری بہن مسماة کائنات بی بی کو لے کر بنوں آجائیں ،انہوں نے علاج وادویات کے نام پر میرے سے مزید دو لاکھ روپے بطور قرض وصول کیے ، بیوی کو بنوں چھوڑ کر میں واپس گھر آگیا ،ایک ہفتہ انتظار کے بعد میں جب بنوں انکے گھر گیا تو اہل محلہ نے بتایا کہ وہ تو مکان چھوڑ کر جاچکے،نوسر باز گروہ کوکافی تلاش کیامگر میری بیوی کائنات بی بی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

  • پشاور : پٹرول مہنگا ہوتے ہی شہریوں نے "زوبائسائیکل” چلاشروع کردی

    پشاور : پٹرول مہنگا ہوتے ہی شہریوں نے "زوبائسائیکل” چلاشروع کردی

    پشاور،باغی ٹی وی (ویب نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کے بعد سائیکل خریدنا بھی اب عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا انہیں حالات میں عوام نے اس حل بھی بالآخر نکال ہی لیا

    پشاور میں شہریوں نے منفرد حل نکالتے ہوئے کرائے کی سائیکل کا استعمال شروع کردیاہے۔ شہری بی آر ٹی سے منسلک زوبائیسائیکل کو ترجیح دینے لگے۔

    صوبائی حکومت کے زیر انتظام اس منفرد سہولت کے ذریعے شہری ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ایک اسٹاپ سے اگلے یا اپنی مطلوبہ منزل تک سائیکل کا استعمال کرسکتے ہیں۔

    اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے نقد کے بجائے ایپ پر بنائے گئے کارڈ سےرقم ادا کی جاتی ہے۔

    ٹرانس پشاور کی ترجمان صدف کامل کے مطابق ایک سال کے دوران نہ صرف سائیکل استعمال کرنیوالوں کی تعداد میں ایک ہزار اضافہ ہوا ہے بلکہ زو بائسائیکل کے ٹرپس بھی 26 ہزار سے 1 لاکھ 44 ہزار پر پہنچ گئے ہیں۔

    شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو پیٹرول کی قیتموں میں واضح کمی کرنی چاہئے بصورت دیگر یونیورسٹی اور حیات آباد کی طرح پورے شہر میں بھی سائیکل سروس شروع کرنا پڑے گی۔

  • تنگوانی: پریس کلب کی عمارت کی چھت دھماکے کے ساتھ گرگئی

    تنگوانی: پریس کلب کی عمارت کی چھت دھماکے کے ساتھ گرگئی

    تنگوانی باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی پریس کلب کی عمارت کی چھت دھماکے کے ساتھ گرگئی
    پریس کلب کی چھت گرنے کے زوردار دھماکے کے باعث آس پاس کے رہنے والے رہائشی پریس کلب پہنچ گئے ، پریس کلب میں بیٹھے ہوئے صحافی معجزانہ طور پر محفوظ رہے

    تنگوانی پریس کلب کی بلڈنگ کی ٹینڈر اور پیسے ریلیز ہونے کے باوجود بھی کام شروع نہیں کیا گیا ،پریس کلب کے بلڈنگ کی کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے صحافیوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی ۔

    تنگوانی پریس کلب کے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کر کے جلد تنگوانی پریس کلب کی مرمتی کام شروع کرایا جائے صحافیوں کا مطالبہ

  • شادی شدہ شخص کی ایک ساتھ مزید7 لڑکیوں سے شادی

    شادی شدہ شخص کی ایک ساتھ مزید7 لڑکیوں سے شادی

    باغی ٹی وی ،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگنڈا کے شہری 43 سالہ حاجی حبیب سکونین نامی ایک بزنس مین نے ایک ہی تقریب میں 7 لڑکیوں سے شادیاں کیں، اس کی دو بیویاں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

    حبیب سکونین نے شادی کے بعد ایک عالیشان ولیمے کی تقریب منعقد کی جس میں رشتے داروں سمیت لڑکیوں کے گھر والوں اور شہر کے معززین نے بھی شرکت کی۔

    https://twitter.com/dmcnewzSA/status/1701657532538699811?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1701657532538699811%7Ctwgr%5E009be712cb9c2014e886b6c0c3ff5cf5b57d5775%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F340945-

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ حبیب نے اپنی ہر بیوی کو تحفے میں زیرو میٹر گاڑی دی، یعنی حبیب نے 7 گاڑیاں بیویوں کو منہ دکھائی کے طور پر تحفے میں دیں، اس کے علاوہ اس نے اپنی 6 ساس اور سُسر کو قیمتی تحائف دیے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حبیب کی پہلی شادی نہیں، اس سے قبل وہ شادی شدہ تھا اور اس کی شادی کو 7 سال ہوچکے ہیں۔

    غیر ملکی رپورٹس کے مطابق وہاں موجود کچھ لوگ یقین نہیں کر سکے تھے کہ یہ سچ ہے، ایسا پروگرام پہلی بار دیکھنے کو ملا، شاندار استقبال کے بعد حبیب اپنی دلہنوں کے ساتھ گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے میں اپنے گھر پہنچے۔

    اپنی بیویوں کا تعارف کراتے ہوئے حبیب نے بتایا کہ ‘میں نے اپنا خاندان بڑا کرنے کے لیے ان سب سے ایک ہی وقت میں شادیاں کی ہیں، میں چاہتا ہوں میری فیملی بہت بڑی اور خوش ہو’۔

    دلہے کا کہنا تھا کہ وہ 100 بچے پیدا کرنے کے لیے مزید بیویاں رکھنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

    اس نے کہا ‘میرے خاندان میں بہت تھوڑے لوگ ہیں، اس لیے میں بہت سے بچے پیدا کرنا چاہتا ہوں تاکہ ہم ایک بڑا خاندان بنا سکیں’۔

  • اوچ شریف : سیوریج کا گندہ پانی قبرستان میں داخل،درجنوں قبریں زمیں بوس

    اوچ شریف : سیوریج کا گندہ پانی قبرستان میں داخل،درجنوں قبریں زمیں بوس

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر کے نواحی علاقے کا قدیمی زندہ لعل قبرستان بنیادی سہولیات سے محروم، نالیوں اور گھروں کا پانی قبرستان میں داخل، کئی فٹ جمع پانی سے درجنوں قبریں زمین بوس ہوگئیں، متعدد کے نشانات مٹ جانے سے پہچان کرنا مشکل ہوگیا۔ سادات خاندان کے آباؤ اجداد کی قبریں بھی شدید متاثر، چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ناصفائی، نا پانی کی سہولت، نئی قبربنانے کے لیے کھدائی کے دوران زمین سے پانی نکلنے لگا، گندے پانی اور کچرے کے باعث تعفن اور بدبو پھیلنے لگی، اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ کے لیے آنے والے عزیز واقارب پریشان شہریوں کی جانب سے کمشنر و ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

    اوچ شریف کے نواحی علاقے زندہ لعل میں قدیمی قبرستان ضلعی انتظامیہ کی غفلت ونااہلی کے باعث گزشتہ کئی سال سے ناصرف بنیادی سہولیات سے محروم ہے، بلکہ قبرستان کے گرد غیرقانونی تجاوزات کی بھرمار اور ان گھروں کا کچرہ اور گھروں اور نالیوں کا سیوریج کا گندابدبودارپانی بھی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث قبرستان میں داخل ہورہاہے جسکی وجہ سے قبرستان کی بڑی اراضی سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب چکی ہے اور جمع شدہ کئی فٹ پانی کے مسلسل جمع رہنے کے باعث درجنوں قبریں زمین بوس ہوچکی ہیں اور بیشتر کوشدیدنقصان پہنچنے کے باعث ان کے نشانات ختم ہونے سے ان کی پہچان کرنا بھی مشکل ہوچکا ہے جبکہ قبرستان کی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے

    قبرستان میں روشنی و پانی کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے قبرستان آوارہ جانوروں کی بھی آماجگاہ بن چکا ہے اور قبروں کے گرد جنگلی جھاڑیاں اُگ آئی ہیں۔ دوسری جانب قبرستان میں مسلسل پانی جمع رہنے سے نئی قبر بنانے کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران زمین سے پانی نکل آنا معمول بن چکا ہے۔ قبرستان میں بدبودار پانی اور گندگی کے باعث قبرستان میں تعفن اور بدبو کے باعث اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے عزیز و اقارب کے لیے فاتحہ خوانی کرنا بھی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

    واضح رہے یہ شہر اوچ شریف کے نواحی علاقے کا اہم اور قدیمی قبرستان ہے۔ دوسری جانب قبرستان کی تباہ حالی کیخلاف شہریوں عبدالقدیر، محمد اقبال، کمال، نورمحمد، صدام حسین ، سہیل احمد، کاشف حسین سمیت دیگر نے سخت مذمت کرتے ہوئے کمشنر و ڈپٹی کمشنر بہاولپور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان میں قبضوں، سیوریج کے جمع پانی ودیگر سہولیات کے فقدان کا نوٹس لے کر غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی جائے

  • ڈی آئی خان: سوشل میڈیا پرعدالت مخالف پوسٹ، ڈی ایس پی پشاور ہائیکورٹ میں طلب

    ڈی آئی خان: سوشل میڈیا پرعدالت مخالف پوسٹ، ڈی ایس پی پشاور ہائیکورٹ میں طلب

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) عدالت مخالف پوسٹ، ڈی ایس پی19 ستمبرکو پشاور ہائیکورٹ میں طلب
    ڈی ایس پی سٹی ڈیرہ اسماعیل خان حافظ عدنان کو معزز جج کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ چلانا مہنگا پڑگیا،معزز عدالت ہائی کورٹ پشاور نے محمد عدنان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

    حافظ عدنان نے فیس بک پر پوسٹ میں غیر مہذب الفاظ کا چناؤ کیا جس پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے سامنے ذاتی طور پر اپنا موقف بیان کرنے کے لیے 19 ستمبر کو طلب کرلیا

    رواں ہفتے محمد الیاس خان ایڈیشنل سیشن جج-VI ڈیرہ نے چادروچاردیواری کا تقدس پامالی پرفیصلہ سنایاتھا،جس میں ملزم مختیار احمد، ایس ایچ او کو دفعہ 32 کے تحت تین سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی
    ڈی ایس پی کو ابھی تک لیٹر نمبر 879 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

    عدالت عالیہ کی طرف جاری کیا گیا طلبی کالیٹر

    واضح رہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس کی جانب سے پولیس اہلکار کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔پابندی کے باوجود ڈیرہ اسماعیل خان پولیس اہلکار اور افسران سوشل میڈیا استعمال کرنے کا واضح ثبوت ہے،سوشل میڈیا پر پابندی کے باوجود اہلکار وا افسران سوشل میڈیا کے استعمال میں ملوث۔

    ڈی ایس پی کی جانب سے فیس بک پر کی گئی پوسٹ کاعکس

  • سرگودھا: 2 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

    سرگودھا: 2 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

    سرگودھا، باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ سے)سرگودھا کے سرکاری ہسپتال مولا بخش کی دیوار کے ساتھ ریڑھی پر سےملیں، پولیس ذرائع کا بتانا ہے کوئی نامعلوم شخص نومولود بچوں کی لاشیں رات کو پھینک کر فرار ہو گیا تھا

    اہل علاقہ نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی، ریسکیو 1122اور متعلقہ تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ مولا بخش ہسپتال میں کسی نے ابارشن کروایا ہو گا اور یہاں ان بچوں کو پھینک گیا

  • نوری آباد : ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

    نوری آباد : ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری) ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق
    نوری آباد کے قریب ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے تھانہ نوری آباد کے پولیس کانسٹیبل شفقت حسین ناریجو ولد عثمان ناریجو شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو نوری آباد اسپتال لے جایا گیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہلاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    جاں بحق اہلکار اپنی ڈیوٹی کے لیے بلوچ ہوٹل کے قریب چیک پوسٹ پر جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا، متوفی کی نعش کو ضروری کارروائی کے لئے تعلقہ ہسپتال تھانہ بولاخان منتقل کر دیا گیا۔ نوری آباد پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیاہے-