Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چونیاں :لاغراور مردار مرغیوں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف

    چونیاں :لاغراور مردار مرغیوں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) تحصیل بھر میں ناقص، لاغر چکن اور مردار مرغیوں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف، مقامی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کارروائی کرنے سے گریزاں

    تفصیلات کے مطابق چونیاں، الہ آباد، کنگن پور اور گردونواح کے دیہاتوں مضر صحت اور لاغر مرغیوں کے گوشت کی سر عام فروخت ہو رہا ہے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں

    باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ ہے تحصیل کے سینکڑوں کنٹرول شیڈ مالکان اور چکن سپلائرز ساز باز ہو کر رات 3 سے 5 بجے کے درمیان مذکورہ دکانوں اور پھٹوں پر گوشت فروخت کرنے والوں کو مردہ اور بیماری مرغیاں فراہم کی جاتی ہیں دکاندار حضرات رات کو ہی لاغر اور بیمار مرغیوں کا گوشت بنا کر رکھ لیتے ہیں اور وہی گوشت سارا دن سادہ لوح شہریوں کو فروخت کرتے ہیں۔

    ناقص، لاغر اور مردہ مرغیوں کو فروخت کرنے والے دکاندار سارہ دن دوسرے دکانداروں کی نسبت کم ریٹ پر گوشت فروخت کرتے ہیں بلکہ چکن گوشت کی سیل لگاتے ہیں جنہیں کوئی ادارہ پوچھنے والا نہیں۔

    شہریوں نے مقامی انتظامیہ اور فوڈ انتظامیہ قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹرول شیڈ سے چیکنگ کے بعد مرغیوں کی سپلائی کروائی جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور معیاری گوشت میسر آ سکے

  • چونیاں : فراڈئےٹرک ڈرائیور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    چونیاں : فراڈئےٹرک ڈرائیور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)نوسرباز ٹرک ڈرائیور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
    ملز مالکان کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے والا گروہ پکڑا گیا، ملزمان ٹرک کی تہہ میں بجری اور مٹی بھر وزن کرواتے رہے، تھانہ سٹی پولیس نے ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد کر لئے، 8 ملزمان کو گرفتار کر کے چار ٹرک بھی پکڑ لئے

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں نے انوکھا فراڈ کرنے کا طریقہ ایجاد کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے فراڈ کرنے والا بین الصوبائی گینگ تھانہ سٹی کی حدود میں رائس ملز مالکان کو کروڑوں روپے کا چونا لگا چکا تھا ایس ایچ او اسلم بھٹی نے مزید پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان دھان یا چاول کا ٹرک لوڈ کرتے جس ٹرک کی نچلی سطح پر 100 من بجری اور مٹی ہوتی رائس ملز میں وزن کرواتے تھے،

    ملزمان نے ایک ہی رنگ اور نمبر کے 4 ٹرک بنا رکھے تھے اور صوبہ بھر میں فراڈ کر رہے تھے بجری اور مٹی والے ٹرک کو جلدی سے علحیدہ کرتے اور دوسرے ٹرک کا وزن کروا لیتے تھے گینگ ایک ٹرک میں 100 من بجری اور مٹی کا زائد وزن شامل کروا کر ملز مالکان کو ایک پھیرے میں 5 لاکھ کا نقصان پہنچا رہے تھے

    اس طرح ملزمان رائس ملز مالکان کو کروڑوں روپے کا ماہانہ نقصان پہنچاتے سٹی پولیس نے ملزمان سے ایک کروڑ پچاس ہزار روپے برآمد کر لئے ہیں اور چار ٹرک اور 8 ملزمان کو گرفتار جبکہ فرار سرغنہ ظفر اللہ، عمران سمیت 3 ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

  • گو جرہ : نجی گودام سے 800 بوری چینی برآمد ،گودام سیل

    گو جرہ : نجی گودام سے 800 بوری چینی برآمد ،گودام سیل

    گو جرہ باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے )گوجرہ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف متحرک ہوگئی۔

    اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان علی ڈوگر کی انٹیلیجنس بیور کی رپورٹ پر چینی مافیا کے خلاف بڑی کارروائی شروع، کارروائی کے دوران نجی گودام سیل کرکے 800 بیگ چینی ضبط کر لئے گئے۔

    ضبط شدہ چینی کو سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔ضبط شدہ چینی سرکاری ریٹ 140 روپے کلو ، کل زینب ہال اور میونسپل کمیٹی گوجرہ میں سٹال لگا کرفروخت کی جائے گی۔

    ذخیرہ اندوزی جرم، کسی کو بھی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں۔خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور کاروائیاں جاری ہیں ۔

  • ننکانہ:این اے 112پی پی133میں  مرکزی مسلم لیگ نے اپنی باڈی کااعلان کردیا

    ننکانہ:این اے 112پی پی133میں مرکزی مسلم لیگ نے اپنی باڈی کااعلان کردیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )این اے 112پی پی133میں مرکزی مسلم لیگ نے اپنی باڈی کااعلان کردیا
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ صاحب این اے 112 پی پی 133 دیہی ضلع ننکانہ کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا

    اجلاس کی صدارت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سرپرست اعلی ضلع ننکانہ صاحب کے رانا جبران ،میاں عابد نے کی جس میں پی پی133 کی سیاسی باڈی کا اعلان اور ذمہ داران کونوٹیفکیشن جاری کیے گئے
    1سرپرست اعلی – پیر عبدالغفور شاہ
    2صدر. پیر ناصر شاہ
    3سینئرنائب صدر- رائے محمد طفیل
    4نائب صدر-پیر عزیر شاہ
    5نائب صدر-رائے محمد عباس
    6نائب صدر-خالد وسیر
    7نائب صدر-عبدالمالک ڈار
    8نائب صدر-ملک زید
    9نائب صدر-فقیر حسین
    10جنرل سیکرٹری-پیر فیصل شاہ
    11ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابو سفیان
    12فنانس سیکرٹری.- پیر احسن شاہ
    13جوائنٹ سیکرٹری-محمد نوید سرور
    14 صدرمسلم یوتھ لیگ- عبدالعزیز
    15جنرل سیکرٹری مسلم یوتھ لیگ- کاشف ڈوگر
    16صدر مسلم سٹوڈنٹ لیگ محمد وقاص
    17جنرل سیکرٹری مسلم سٹوڈنٹ. ظہیر احمد
    18 صدرعلماءومشاءئخ. اویس سلیم محمدی
    19جنرل سیکرٹری علماءومشائخ.احسان الہی
    20سیکرٹری ویلفیئر.محمد انور
    21 سیکرٹری پبلک ریلیشنز.خلیل الرحمن
    22صدرمسلم ویمن. مس انور
    23جنرل سیکرٹری مسلم ویمن. اخت ایوب

  • اوکاڑہ :ڈی پی ایس کی فیس میں 500 روپے اضافہ بچوں کے والدین کا شدید احتجاج

    اوکاڑہ :ڈی پی ایس کی فیس میں 500 روپے اضافہ بچوں کے والدین کا شدید احتجاج

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ ضلعی انتظامیہ کے زیر سایہ چلنے والے ڈی پی۔ایس سکول نے بھی فیسیں بڑھا کرعوام کے لئے مشکلات میں اضافہ کردیا ہر طالب علم کی فیسں میں 500 روپے اضافہ بچوں کے والدین کا شدید احتجاج ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور فیس میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ بتایا گیا ھے

    ڈسٹرکٹ پبلک سکول جو کہ گزشتہ کئی برسوں سے ضلعی انتظامیہ کے زیر سایہ طالب علموں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا چلا آرہا ہے اور ماہانہ فیس کم ہونے کی وجہ سے کم آمدنی اور تنخواہ دار طبقے کے بچے بھی ایک اچھے ادارے میں زیور تعلیم سے آراستہ ہوتے چلے آرہے ہیں مگر اب اس ادارے نے بھی فیسوں میں اضافہ کرکے کم آمدنی والے والدین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف ڈی پی ایس سکول کو تعلیم کے فروغ کے لئے خطیر رقعم کے فنڈ دیئے جاتے رہے ہیں اور اب ان فنڈ زمیں خاطر خواہ کمی کر دی ہے جس کی وجہ اس کا بوجھ فیسوں کی مد میں طالب علموں پر ڈالا جا رہا ہے

    مہنگائی میں پسے سفید پوش والدین کو اب بچوں کو اچھی تعلیم دلوانا مشکل ہو گیا ہے ڈی پی ایس سکول میں زیرتعلم بچوں کے والدین نےشدید احتجاج کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے نوٹس لیتے ہوئے بڑھائی گئی فیسوں کا حکم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • سابق سپرنٹنڈنٹ انجنیئر حیسکو کو واپس میرپورخاص بھیج دیاگیا

    سابق سپرنٹنڈنٹ انجنیئر حیسکو کو واپس میرپورخاص بھیج دیاگیا

    میرپورخاص،باغی ٹی وی) نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )حیسکو چیف نے میرپورخاص میں بجلی چوری، بقایاجات کی ریکوری میں سست روی اور ڈائریکٹ کنڈا کنکشن کاٹنے کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیئے سابقہ سپرینٹنڈنٹ انجنیئر حیسکو میرپورخاص امیراحمد میمن کو واپس میرپورخاص تبادلہ کرکے انچارج ٹاسک فورس بنادیا.

    امیر احمد میمن کی واپسی کے بعد میرپورخاص شہر سمیت دیگر علاقوں میں بڑا کریک ڈاؤن کرنے کے لئے حیسکو میرپورخاص ریجن کی ایکسیئنز ایس ڈی اوز اور لائن سپریڈنٹس پر مشتمل ٹیمیں بنادی.

    امیر احمد میمن کی ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن، متعلقہء پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز سے ملاقاتیں پولیس سیکیورٹی دینے کے لئے درخواست کی

    آج جمعہ نماز کے بعد بڑا کریک ڈاؤن کیاگیا کسی بھی صورت میں بجلی چوروں کو چھوڑا نہیں جائے گا بجلی چوری میں ملوث حیسکو کے ملازمین کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا، مقدمات کے اندراج میں تیزی لائی جارہی ہے ، حیسکو میرپورخاص رینج میں بڑے آپریشن کیا جارہاہے ۔

  • میرپورخاص :تاجر برادری اور شہریوں کےمسائل حل کرنا میری اولين ترجیح ہے- عادل میمن

    میرپورخاص :تاجر برادری اور شہریوں کےمسائل حل کرنا میری اولين ترجیح ہے- عادل میمن

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )شہریوں کو انصاف انکی دہلیز پر فراہم کیا جاۓ گا ۔۔ تاجر برادری اور شہریوں کے ہر مسائل حل کرنا میری اولين ترجیح ہے ایس ایس پی عادل میمن۔
    شہر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرنے سے ٹریفک کے اہم مسائل حل ہوۓ ہیں مرکزی انجمن تاجران اور شہریوں کو آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں عبدالجبارخان۔
    ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن نے مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص سندھ کے صدر عبدالجبار خان سانبھری سے اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوۓ کہی کہ مرکزی انجمن تاجران کی سوشل میڈیا پر کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کے شہریوں کو انصاف دہلیز پر فراہم کیا جاۓ گیا تاجر برادری اور شہریوں کے ہر مسئلے کو حل کرنا میری اولين ترجیح ہے

    ضلعی پولیس کی کسی بھی قسم کی شکایات کی صورت میں مجھے اطلاع دی جاۓ انشاءاللہ فوری مسئلہ حل کیا جاۓ گا مرکزی انجمن تاجران کے شعبہء شکایتی سیل پر موصول ہونے والی شکایات کا بھی نوٹس لیا جاۓ گا اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص سندھ کے صدر عبدالجبارخان سانبھری نے چند شعبوں کے عہدیداران سے تعارف کراتے ہوۓ کہا کہ مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص سندھ تاجر برادری کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہءجات میں بھی اپنے فرائض سرانجام دی رہی ہے ہمارا سب سے بڑا شعبہ شہری حقوق کمیٹی ہے جو اس وقت غریب بچوں کو اعلی اساتذہ کی زیر نگرانی اعلی تعلیم فراہم کر رہی ہے جبکہ دوسرا غریب کو انصاف فراہم کروانے کے لیے لیگل ایڈ کمیٹی مسلسل اپنی جدوجہد جاری رکھتی ہے جبکہ کے ہم اہم شعبہء شکایتی سیل شہریوں کے حقیقی مسائل کو حکام بالا تک پہنچا کر ان کے مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرتی آرہی ہے

    انہوں نے مزید کہا کےشہر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرنے سے ٹریفک کے اہم مسائل حل ہوۓ ہیں مرکزی انجمن تاجران اور شہریوں کو آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اس موقع پر عبدالجبارخان سانبھری کے ہمراہ شعبہ تعلیم کے چیٸرمین پروفيسر عبدالحمید شیخ سانبھری لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر ایڈووکيٹ دلاور حسین پھنور مرکزی انجمن تاجران رنگ روڈ کے صدر حاجی علی حسن جونیجو سیکٹرٸیری اطلاع و نشریات سیلم غوری سانبھری مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری چاچا اکرام قریشی بھی موجود تھے بعدازاں عبدالجبارخان نے ایس۔ایس۔پی عادل میمن کو خوش آمدید کیا اور سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا

  • میرپورخاص :12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے اجلاس منعقد ہوا

    میرپورخاص :12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے اجلاس منعقد ہوا

    میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود اور میئر عبدالرؤف غوری کی صدارت میں کمشنر کانفرنس ہال میں اجلاس منعقد کیا گیا .

    اجلاس میں امن کمیٹی کے علماء کرام مفتی شریف سعیدی، مولانا صادق سعیدی، مولانا حافظ محمود قادری ، سید حمزہ علی نقوی ، واحد حسین پہلوانی مولانا سید ضیاء حیدر نقوی ، ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن ، چیف میونسپل کمشنر رفیق احمد سیھڑ ، ڈی ایم پی پی ایچ آئی جیٹھانند ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صدر انجمن تاجران میرپورخاص انیس الرحمن شیخ ، جنرل سیکریٹری محمد امین میمن نے شرکت کی .

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود نے کہا کہ 12 ربیع الاول ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا دن ہے اور اس دن کو جشن عید کی طرح شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کہا کہ اس ضمن میں جو بھی درپیش مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔

    ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے تمام علماء کرام سے کہا کہ 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں صفائی ستھرائی ، سیکیورٹی ، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کروایا جائے گا اور کہا کہ تمام تحصیلوں پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے تعلقوں میں اجلاس منعقد کریں گے .

    اس موقع پر میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ ہماری زندگی میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے بڑی اہمیت کا دن ہے اس لئے میونسپل کارپوریشن کے حوالے سے صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کی فراہمی اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں حل کیا جائے گا .

    اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں اور پروگراموں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں اپنے اپنی جانب سے رضاکار ٹیمیں بھی معمور کریں تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے .

    اجلاس میں تمام علماء کرام نے اپنے اپنے مسائل کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود اور مئیر عبدالرؤف غوری نے تمام علماء کرام کو یقین دلایا کہ پیش کردہ تمام مسائل کو حل کیا جائے گا .

  • اوچ شریف :زندہ لال قبرستان جانوروں کے بھانے میں تبدیل،قبروں کے درمیان گوبر کے ڈھیر

    اوچ شریف :زندہ لال قبرستان جانوروں کے بھانے میں تبدیل،قبروں کے درمیان گوبر کے ڈھیر

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقہ زندہ لال کے لوگوں نے قبرستان کو جانوروں کا باڑا بنا دیا قبریں مسمار ہونے لگی جانوروں کے گوبر سے تعفن پھیل گیا اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ زندہ لال قبرستان کا تقدس پامال لوگوں نے قبرستان کو جانوروں کا باڑا بنا دیا ہے قبرستان میں لوگوں نے پالتو جانور اور گدھے باندھ دیئے ہیں جس سے قبروں کے پاس گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں رات بھر گدھے قبرستان کا تقدس پامال کرتے رہتے ہیں جس سے متعدد قبریں مسمار ہو چکی ہیں

    قبرستان میں مردے دفنانے کی بجائے گدھے اور جانور باندھ کر قبرستان کی بے حرمتی کی جا رہی ہے قبرستان کی مناسب دیکھ بھال اور نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانور اور منشیات استعمال کرنے والوں کے اڈے بن گئے ہیں

    گزشتہ روز میڈیا ٹیم نے اطلاعات پر قبرستان دربار حضرت زندہ لال کا سروے کیا تو وہاں پر جانور اور گدھے باندھے پائے گئے اور جانور قبرستان میں چر رہے تھے،قبرستان کی حالت زار انتہائی دگرگوں ہے، ہر طرف خود رو جھاڑیاں اگی ہوئی ہیں جو جانوروں کے چارے کا کام کرتی ہے

    قبرستان میں روشنی کے انتظامات نہ ہونےکا فائدہ اٹھا کر نشئی لوگوں کا مسکن اور گدھوں کا باڑا بن چکا ہے کمشنروڈپٹی کمشنر بہاول پور اور اسسٹنٹ کمشنراحمدپورشرقیہ او معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم جاری کریں اور قبرستان کا تقدس بحال کروائیں ،گدھے اور جانور باندھنے والے لوگوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ دوبارہ ایسی مزموم حرکت کوئی نہ کر سکے

  • ڈی جی خان :معاشی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں ہے- کمشنر

    ڈی جی خان :معاشی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں ہے- کمشنر

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ فنی تعلیم وقت کی ضرورت ہے اور معاشی بحران سے نکلنے کا بھی واحد راستہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار میر چاکر خان رند یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں گرمیوں کی تعطیلات کے دوران مختلف سکولوں کے سکلڈ پروگرام مکمل کرنے والے 150 سے زائد طلباء میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا

    انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم کے ہمراہ کورس مکمل کرنے والے بچوں کو اسناد،فیکلٹی ممبران اور مہمانوں کو سووینئردیئے۔میر چاکر رند یونیورسٹی میں سی اے، آٹو کیڈ ،ہوم اپلائنسز، ریپئرنگ کی فنی تعلیم دی گئی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فنی تعلیم حاصل کرکے ملازمت لینے کی بجائے دینے والے بنیں۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے بغیر قومیں معاشی طور پر ترقی نہیں کرسکتیں۔معاشی بحران کا بھی واحد حل فنی تعلیم ہی ہے اور موجودہ حکومت پنجاب کا فوکس بھی ٹیکنیکل ایجوکیشن پر ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید دنیا میں ترقی کا واحد راستہ سائنس اور ٹیکنالوجی ہے۔

    وائس چانسلر میر چاکر رند یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم نے کہا کہ یونیورسٹی نے حکومت پنجاب کے سکلڈ پروگرام کی خود پیش کش کی اور بچوں کو مفت فنی تعلیم دی گئی۔تمام اخراجات میر چاکر رند یونیورسٹی نے خود برداشت کئے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دیکر برآمدات بڑھا سکتے ہیں۔ٹیکنالوجی سے بہتر استفادہ کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوان فورس ہماری طاقت ہے اور سکلڈ افراد کی ملک اور بیرون ملک میں بڑی مانگ ہے۔تقریب میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد جنید جتوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالحز پروفیسر حق نواز حجانہ، یونیورسٹی رجسٹرار محمد عارف خان، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکج محمد اسماعیل،ہائیر ایجوکیشن کے پروفیسر محمد نعیم،کنٹرولر صفدر کھوسہ، عارف گل اور دیگر موجود تھے۔