Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی آئی خان :حکومت اساتذہ کے اپگریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کرے -محمد فاروق

    ڈی آئی خان :حکومت اساتذہ کے اپگریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کرے -محمد فاروق

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیراہتمام صدر جی ٹی اے محمدفاروق کی قیادت میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری 4 سے ریلی نکالی گئی جو کہ ڈیرہ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ،

    ریلی میں اساتذہ کرام نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی ٹی اے کے صدر محمد فاروق سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ ہماری اپگریڈیشن بارے حکومت مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے،حکومت اساتذہ کے اپگریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کرے ،

    ظالمانہ پنشن اصلاحات ختم کی جائیں، اہڈہاک اساتذہ کو ریگولر کیا جائے، جبری پروموشن کو ختم کیا جائے، انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہمارے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • ڈی آئی خان :بھائی نے فائرنگ کر کے 15 سالہ بہن کوقتل کردیا

    ڈی آئی خان :بھائی نے فائرنگ کر کے 15 سالہ بہن کوقتل کردیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) تھانہ کینٹ کی حدود علاقہ بلال آباد میں بھائی نے فائرنگ کرکے 15سالہ بہن کو قتل کردیا، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ایمبولنس کے ذریعے خاتون کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔

    علاقہ بلال آباد میں نیاز اللہ ولد ملک ربنواز نے گھر میں اپنی15سالہ بہن (ن بی بی )پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ سے اس کی بہن موقع پر جاں بحق ہوگئی ، واقعہ کے بعد ملزم بھائی فرار ہوگیا ، اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی جبکہ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔

  • لٹیروں کو اقتدار دیتے رہے تو پسماندگی ، غربت اور مشکلات رہیں گی- پرویزخٹک

    لٹیروں کو اقتدار دیتے رہے تو پسماندگی ، غربت اور مشکلات رہیں گی- پرویزخٹک

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے مرکزی چیئرمین و سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ لٹیروں کو اقتدار دیتے رہے تو پسماندگی ، غربت اور مشکلات رہیں گی۔ہم امن ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ سارے مداری دیکھ چکے ہیں۔عوام کی حالت نہیں بدلی اور چند لوگ خوش حال ہو گئے۔آئندہ الیکشن میں عوام کارکردگی و کردار کو مد نظر رکھ کر ووٹ کا استعمال کر یں،بد دیانت لیڈر ملک کو ترقی نہیں دے سکتا، ڈیرہ، ٹانک اور وزیرستان کے ابتر حالات دیکھ کر شرم آتی ہے،35 برس حکمرانی کرنے والے دوبارہ اقتدار میں آئے تو لوٹ مار ہی کریں گے۔تبدیلی کے نعرے پر صرف ہم نے عمل کیا۔ایسے لوگوں کی بد شکل عوام کو دکھا رہے ہیں،عوام ان سے انتقام لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پا کستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے زیر اہتمام حق نواز پارک ڈیرہ میں گزشتہ شب ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،

    ا س موقع پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان ، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری محمد یعقوب شیخ ، سابق ایم پی اے سردار آغاز خان گنڈہ پور، سابق ایم پی اے احتشام جاوید اکبر ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سٹی ون ملک قیوم نواز حسام ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پروآ خالد سلیم استرانہ ، عرفان خان کامرانی ، سجیل برکی ، محمد رمضان شوری ودیگر قائدین موجود تھے ،

    پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے مرکزی چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان میں سب کچھ ہے مگر قرض کی واپسی کا وقت آیا تو ملک بدحال ہو گیا۔اجارہ داروں سے نجات پانے کا وقت آ چکا ہے۔سی پیک مغربی روٹ ہماری جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال میں نہ کرپشن ختم کر سکی نہ نظام درست کیا۔

    خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی عمران خان کی نہیں ہماری کارکردگی تھی، وہ جھوٹ بول رہا ہے، سولہ ماہ چوروں کی حکومت رہی، مہنگائی کا طوفان آ گیا۔خدا کا واسطہ ہے ہمیں ووٹ مت دو لیکن چوروں سے بچیں، اقتدار میں آئے تو چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال بنائیں گے۔

    ڈیرہ کی ترقی ہماری مرہون منت ہے۔ہم نے اربوں روپے مہیا کیے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے عوام کا اعتماد تو حاصل کریں، سیلاب زدگان کو مالی امداد دلوائیں گے، ٹانک زام ڈیم بنائیں گے، وائس چیئرمین وسابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر ڈیرہ کے عوام کا اعتماد نہیں ہم نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے، ٹانک کے لیے 75 کروڑ روپے آب نوشی منصوبے کے لیے دیے۔ٹانک زام ڈیم پر کام پی ڈی ایم حکومت نے روک دیا،عوام نے الیکشن میں ہم پر اعتماد کیا تو گل امام و پنیالہ کو تحصیل بنائیں گے۔سی آر بی سی لفٹ کینال تعمیر کریں گے۔موٹر وے بنائیں گے۔رابطہ سڑکیں بنائیں گے۔ایجوکیشن و فوڈ کارڈز جاری کریں گے۔

    ایمل ولی خان کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم والے چور ہیں۔آئندہ حکومت پی ٹی آئی پی کی ہو گی، سابق ایم پی اے احتشام جاوید اکبر نے کہا کہ سیاست کو پرویز خٹک کی ضرورت ہے۔ان کی کارکردگی نے عمران خان کو وزیر اعظم بنایا، یہ ہمارے محسن اور اچھائی کے مالک ہیں، پرویز خٹک ہی وفاق سے ہمارے حقوق کی جنگ لڑ سکتے ہیں۔ سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سردار آغاز خان گنڈاپور نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جھاڑو پھیر دیں گے۔ہماری حکومت ترقی و خوش حالی کے لیے اقدامات کرے گی۔

    امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سٹی ون ملک قیوم نواز حسام نے کہا کہ ماضی میں عوامی انتخاب کا احترام کرنے کے بجائے نتائج تبدیل کیے گئے،ہمیں امید ہے کہ ڈیرہ کے مسائل پرویز خٹک حل کریں گے۔عوام ہمارے ساتھ ہیں۔مہنگائی بھی کم کی جائے گی، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پروآ خالد سلیم خان آسترانہ نے پروآ کے لوگوں کی جلسے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا

    ٹانک سے رمضان شوری نے کہا کہ ڈیرہ و ٹانک کو ماضی میں ترقی سے محروم رکھا گیا ہے۔پینے کا صاف پانی و بجلی دستیاب نہیں، ٹانک ذام ڈیم بنایا جائے،صحت و مواصلات اور آب نوشی کی سہولیات فراہم کی جائیں،

    سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری محمد شیخ یعقوب نے تلاوت کلام کے بعد مہمانوں سمیت عوام کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقے سے تحریک کی ابتدا خوش آئند اقدام ہے۔امید ہے پرویز خٹک اقتدار میں آکر ڈیرہ کو میگاپراجیکٹ دیں گے۔اگر حکومت ختم نہ ہوتی تو چشمہ رائٹ بینک کینال کے لیے دس کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے،

    جلسہ میں عابد پرویز نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے۔ قبل ازیں ملک قیوم نواز حسام کی قیادت میں ان کی رہائشگاہ حسام ہاؤس ظفر آباد کالونی سے موٹرکاروں ، موٹرسائیکلوں کی ایک بڑی ریلی نکالی گئی ، اس موقع پر شرکاء نے پرویز خٹک ، محمود خان ، یعقوب شیخ اور ملک قیوم نواز حسام کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی ، جلوس کے شرکاء پر مختلف راستوں پر لوگوں نے گل پاشی بھی کی ،یہ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی حق نواز پارک میں منعقدہ جلسہ پر پہنچ کر اختتام پذیرہوئی ۔

  • اوچ شریف میں یوریا کھادکی ذخیرہ اندوزی جاری، انتظامیہ غائب

    اوچ شریف میں یوریا کھادکی ذخیرہ اندوزی جاری، انتظامیہ غائب

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر سمیت تحصیل بھر میں یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی عروج پر، انتظامیہ منظر سے غائب,ذخیرہ اندوزوں اور ڈیلروں نے کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ٹھان لی، بلیک میں کھاد کی فی بوری 4300 تک فروخت کی جانے لگی، کسان لٹنے پر مجبور ہیں۔
    تفصیلات کیمطابق کھاد ڈیلروں اور ذخیرہ اندوزوں نے محکمہ زراعت کے متعلقہ ذمہ داران کی سرپرستی میں اوچ شریف شہر سمیت تحصیل بھر میں بڑے پیمانے پر یوریا کھاد ذخیرہ کروانی شروع کررکھی ہے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کے لئے حکمت عملی بھی مرتب کرلی ہے۔

    محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران کی ملی بھگت کیوجہ سے کھاد ڈیلرز سرکاری نرخ 3210 میں فروخت کرنے کی بجائے 3950 روپے سے لیکر 4300 روپے فی بوری فروخت کر رہے ہیں کاشتکاروں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیلروں اور ذخیرہ اندوزوں نے محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران سے گٹھ جوڑ کی وجہ سے خفیہ گوداموں میں بڑے پیمانے پر کھاد سٹاک کر نا شروع کررکھی ہے اور بلیک میں من مرضی کی قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں۔

    انتظامیہ اور متعلقہ محکمے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرر ہے ہیں اور کسانوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کھاد دلوانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں اور کسانوں کو بے رحم منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، کسان ان معاشرتی درندوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔

    کھیتی باڑی سے وابستہ کسانوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ یوریا کھاد کے بحران کو ختم کرنے اور لوٹ مار کرنے والے ڈیلرز کی سرپرستی کرنے والے محکمہ ذراعت کے متعلقہ افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ کماد دھان سبزیوں سمیت دیگر کی فصل کوبر وقت خوراک مل سکے اور پیداوار میں اضافہ ہو سکے کاشتکاروں نے کہااے سی احمد پور شرقیہ اور زراعت افیسران کی ملی بھگت سے اوچ شریف اور تحصیل بھر میں بلیک پر یوریا کھاد بکنے لگی کسانوں نے الزام لگایا کہ اے سی احمد پور شرقیہ اور زراعت افیسروں نے اوچ شریف کے ڈیلروں سے مک چک کی ہوئی ہے کھاد بلیک پر سرعام بک رہی ہے

    دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ندیم احمد ہاشمی نے اپنے موقف پر کہا کہ میں کاروائیاں تو کر رہا ہوں لیکن میرے آنے کی خبر ان کو پہلے مل جاتی ہے کہ میں نے گزشتہ شب بھی کھاد مافیا کے گوداموں سے 2 ہزار بوری برآمد کی ہے

    سینئرزراعت افیسر محمد ارشد سے موقف لینے کے لیے کال کی تو ان کا کہنا تھا کہ اوچ شریف میں یوریاکھاد کے ڈیلر با اثر ہیں میں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتا، ان کے افسران بالا کے ساتھ بھی تعلقات اچھے ہیں ،میرے علم میں بھی ہے کہ اوچ شریف شہر کے مقامات عباسیہ روڈ اوچ موغلہ اوچشریف اور خیرپور ڈاہا روڈ پر گوداموں میں یوریا کھاد موجود ہے لیکن افسران بالا نے میرے ہاتھ باندھ رکھے ہیں

  • تنگوانی کے قریب سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکہ

    تنگوانی کے قریب سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکہ

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)سوئی سےکراچی جانےوالی گیس پائپ لائن میں دھماکا ہونےسےکراچی کوگیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق تنگوانی میں سوئی سےکراچی جانےوالی گیس پائپ لائن میں دھماکا ہواہے،دھماکاگاؤں غلام رسول ملک کےمقام پر گیس پائپ لائن میں ہوا۔

    پولیس کےمطابق دھماکے کے فوری بعدپولیس اورحساس اداروں کےاہلکارجائےوقوعہ پرپہنچ گئے،گیس پائپ لائن پھٹنےسےکراچی سمیت متعددشہروں کوگیس کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

    ایس ایس پی کشمور روحل کھوسوکاکہناہےکہ ابتدائی تفتیش سےمعلوم ہواہےکہ پائپ لائن میں دھماکاگیس پریشرکی وجہ سےہواہے، اس حوالےسےمزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • گوجرہ:مردارگوشت بیچنے والے قصابوں کے خلاف ایکشن،2 پکڑے گئے

    گوجرہ:مردارگوشت بیچنے والے قصابوں کے خلاف ایکشن،2 پکڑے گئے

    گو جرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمان جٹ کی رپورٹ ) گوجرہ میں مردارکاگوشت فروخت کرنے والے قصابوں کی شامت آگئی اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان ڈوگرمردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف متحرک ہوگئے

    اسسٹنٹ کمشنر نے ویٹرنری ڈاکٹرٹیم کے ہمراہ محلہ گلشن کالونی نزد ڈیرا امان اللہ میں اپنے گھرمیں خودساختہ سلاٹر ہاؤس بناکرعرصہ دراز سے مبینہ طورپرمردہ جانوروں کوذبح کر نے والے قصاب اویس احمد والد عبدالعزیز اور عرفان ولدہاشم کورنگ ہاتھوں پکڑلیاجنہوں نے اپنے گھر میں ایک عرصہ سے مبینہ طورپرسلاٹرہاؤس قائم کر کے مکروھ دھندہ شروع کر رکھا تھا

    اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان احمد ڈوگر نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزمان کو قابو کر لیا اورذبح کیاگیاجانور کا بدبودارگوشت برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے کر کارروائی کاآغاز کر دیا

    اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کی اس کارروائی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ شہرکے مختلف علاقوں میں قصابوں کے دیگرسلاٹرہاؤسز پربھی چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ایسے مکروہ دھندہ میں ملوث قصابوں کا قلع قمہ کریں گے

  • ننکانہ : ڈی ایچ کیو ہسپتال،منیجمنٹ کی غفلت و لاپرواہی، خواتین مریض پریشان

    ننکانہ : ڈی ایچ کیو ہسپتال،منیجمنٹ کی غفلت و لاپرواہی، خواتین مریض پریشان

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ننکانہ : ڈی ایچ کیو ہسپتال،منیجمنٹ کی غفلت و لاپرواہی، خواتین مریض پریشان
    ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا شدید فقدان ،لیبر روم کے باہر علاج ومعالج کے لیے آنے والےمریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا، وزیر اعلی پنجاب ,صوبائی وزیر صحت پنجاب ,سیکرٹری ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں ایڈمنسڑیشن کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو دی جانے والی سہولیات کا بھی شدید فقدان پیدا ہو گیا ہے,ڈی ایچ کیوہسپتال ننکانہ صاحب کے لیبر روم کے باہر مریضوں اور ان کے لواحقین کے بیٹھنے کے لیے سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ,لیبر روم کے باہر صرف اور صرف تین بینچ ہیں جن پرصرف نو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جب کہ باقی چیک اپ کے لیے آنے والی مریض خواتین اور ان کے لواحقین کے لیےکوئی بیٹھنے کی سہولت نہیں ہے,

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایڈمنسٹریشن کی ناقص حکمت عملی کے باعث یہ مشکلات پیش آ رہی ہیں,لیبر روم کے دروازہ کے باہر لیب سیمپلنگ کے لیےبناۓ گئے ڈیسک کو ختم کر کے ایک بہترین سہولت مریضوں اور ان کے لواحقین کو دی جاسکتی ہے اور مزید بینچ لگاۓ جاسکتے ہیں اور لیبر روم کے سامنے سے رش بھی ختم کیا جا سکتا ہے اور مریضوں کو سٹریچر اور ویل چیئرز پر اپریشن ٹھیٹر جانے میں بھی آسانی ہو جاۓ گی اور لیبر روم میں تعینات ڈاکٹرز اور میڈیکل عملہ کو بھی آنے جانے میں آسانی میسر ہو گی جبکہ مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد لواحقین کا جو رش لیبر روم کے دروازے کے سامنے بنا رہتا ہے وہ بھی ختم ہو جاۓ گا,

    لیبر روم کے دروازے کے باہر لیب سیمپلنگ کی وجہ سے بھی شدید رش رہتا ہے ،شہریوں کاکہنا ہے کاس ڈیسک کو جنرل وارڈ کے باہر لیب کے قریب شفٹ کر دیا جانا چاہیے ,

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایڈمنسٹریشن کام کرنا شروع کر دے تو ڈی ایچ کیو ہسپتال کو پنجاب بھر کا ایک بہترین ہسپتال بنایا جا سکتا ہے,وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے اور جلد از جلد اس درینہ مسئلہ کو حل ہونا چاہئے

  • ڈی جی خان :سیکورٹی اہلکار اور نکے تھانیدار کا ستایا شہری تحفظ کیلئے عدالت جاپہنچا

    ڈی جی خان :سیکورٹی اہلکار اور نکے تھانیدار کا ستایا شہری تحفظ کیلئے عدالت جاپہنچا

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) سیکورٹی اہل کار اور نکے تھانیدار کی من مانیاں غریب شہری کو ہراساں اور حبس بے جامیں رکھنا۔باربار تھانہ لے جاکر بے عزت کرنامعمول بنالیا شہری غلام رسول آرائیں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا ڈی پی او حسن افضل کو بھی درخواست میں التجائیں

    تفصیل کے مطابق پیر عادل کے رہائشی غلام رسول ولد غلام فرید قوم آرائیں نے اپنی تحریری درخواستوں جو انہوں نے سیشن کورٹ اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل کو دیں ،اس نے درخوستوں میں مؤقف اپنایا کہ تھانہ کوٹ مبارک کے محمد اسماعیل ASI ،محمد قاسم سیکیورٹی آفیسر، ارشاد ولد مشتاق قوم جندانی نے ہماری زندگی اجیرن کردی ہے

    اس نے درخواست میں لکھا کہ محنت مزدوری کے لئے سبنری کی دکان لگائی ہوئی مجھ سمیت میرا بھائی اور بھتیجا کو ناحق طور پر تنگ، پریشان و ہراساں کرتے رہتے ہیں اور آئے روز تھانہ لے جاتے ہیں اور کئی کئی گھنٹوں تک سائل کو تھانہ میں ناحق طور پر محبوس کر کے رکھتے ہیں اور بعد میں چھوڑ دیتے ہیں۔ ارشاد جندانی کا میرے بھائی عظیم آرائیں سے کو مسئلہ پچھلے کئی سالوں سے چل رہا ہے، 2020میں بھی مجھے ناجائز ہراساں کیا گیا تھا میں نے معزز عدالت سے رجوع کیا تھا ، اس وقت کے ایس ایچ اوجعفر حبیب کو معزز عدالت نے منع کردیا تھا تین سال بعد اب ارشاد جندانی پولیس والوں سے ملکر کر پھر سے ہماری زندگی عذاب بنا رکھی ہے

    ارشاد جندانی کہتا ہے کہ تمھارے برادر حقیقی عظیم نے میری کار کی کاپی دینی ہے۔ ہم نے متعدد بار کہا کہ ہمارا بھائی عظیم کے ساتھ کوئی تعلق واسطہ نہ ہے اور نہ ہی مجھے پتہ ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ اس کے باوجود مجھ سمیت کریم بخش، محمد حسین، غلام حیدر، عبد العزیز اور بھتیجا محمد ریاض کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے مورخہ 2023-09-11 کو بوقت تقریبا10:30 بجے سائل اپنی دکان واقع پیر عادل پر موجود تھا کہ اسی دوران مسؤل علیہم باہم ساز باز ہو کر سائل کی دکان پر آگئے اور زبردستی سائل کو رو برو گواہان محمد شہزاد ولد غلام حیدر اور محمد ریاض ولد حسین بخش اٹھا کر لے گئے۔ سائل نے متعدد بار مسؤل علیہم سے وجہ پوچھی مگر مسؤل علیہم بغیر کسی وجہ اور بغیر کسی وارنٹ و FIR کے سائل کو زبردستی لے گئے اور سارا دن سائل کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر مختلف جگہوں پر لے جاتے رہے۔ سائل کی گرفتاری سوشل میڈ یا پر وائرل ہوگئی۔ جس کی وجہ سے مسؤل علیم نے سائل کو بوقت تقریبا 4 بجے شام تھانہ کوٹ مبارک کے باہر چھوڑ دیا۔

    یہ کہ مسؤل علیہم نے باہم ساز باز ہو کر سائل کو ناحق اور ناجائز طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی وارنٹ و FIR کے گرفتار کر کے حبس بے جا میں رکھ کر سخت زیادتی کی ہے۔ سائل کی گرفتاری کی بابت تھانہ کوٹ مبارک کے سی سی کیمروں سے تصدیق کی جاسکتی ہے۔بحالات بالا استدعا ہے کہ مسؤل علیہم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور انکو آئندہ ہمیں ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے

    دوسری طرف اس معاملے سے متعلق سیکورٹی اہلکار محمد قاسم نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ میرا اس معاملے سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے-

  • میرپورخاص: کمشنر کا سول  اور  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

    میرپورخاص: کمشنر کا سول اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

    میرپورخاص ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہزیب شاہ)کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی کا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان کے ہمراہ پرانے سول ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ ، دورے کے دوران ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر عبدالشکور جروار ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر جیرام داس ، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ہیمجی چوہان ان کے ہمراہ تھے

    .اس موقع پر کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے پرانے سول ہسپتال میں بچوں کے غذائی وارڈ ، بچوں کے نرسری وارڈ ، ڈائیلاسز وارڈ ، گائنی وارڈ اور ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا. جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں امراض قلب وارڈ، سرجری وارڈ، ایمرجنسی وارڈ اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا .

    اس موقع پرکمشنر نے کہا کہ دورے کا مقصد عام لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے سول سرجن کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صحت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بھی یقینی بنایا جائے .

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے اس ضمن میں محکمہء صحت کے افسران کو مکمل رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے . انہوں نے نے یقین دلایا کہ صحت شعبے کے جو بھی مسائل ہیں وہ میڈیا کی نشاندہی سے مل کر حل کیے جائیں گے .

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں نصب سولر سسٹم کو فعال بنانے کے لیے سیکرٹری انرجی سے بات کی جائے گی اور کہا کہ میرپورخاص کے شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے

  • شیخوپورہ : عورت نے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

    شیخوپورہ : عورت نے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد طلال سے)عورت نے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی
    شیخوپورہ فیصل آباد روڈ QB لنک کینال بھکھی میں ایک عورت نے دو بچوں سمیت چھلانگ لگا دی۔عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم وجہ سے عورت نے بچوں کو نہر میں پھینکا اور خود بھی چھلانگ لگا دی۔

    اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیموں نے فوراً ریسپانس کر کے ماں بچوں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا، بچوں کی عمریں 3 سے 5 سال کے درمیان ہیں، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ایک بچے کی لاش کو نکال لیا ہے ،مزید ریسکیو اپریشن جاری ہے-