Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • احمدپورشرقیہ کے نواحی علاقوں کے سیلاب زدگان حکومتی امداد کے منتظر

    احمدپورشرقیہ کے نواحی علاقوں کے سیلاب زدگان حکومتی امداد کے منتظر

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)جنوبی پنجاب کے شہراحمدپورشرقیہ کے نواحی علاقوں میں سیلاب زدگان حکومتی امداد کے منتظر، بیٹ کے علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسائل بڑھنے لگے، حکومتی اقدامات اعلان کی حد تک محدود، نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے شروع نہ ہو سکا،نہ ہی کوئی امدادی کارروائیاں شروع ہو سکیں، دال چاول کے دو دو پیکٹ دے کر ضلعی انتظامیہ نے ہمارا مذاق اڑایا ہے”سیلاب زدگان

    تحصیل احمد پور شرقیہ کے نواحی مواضعات بہاول پور گھلواں،سماعیل پور ، پپلی راجن، بیٹ لنگاہ ،بقا پور و دیگر میں سیلابی ریلے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ مکانات منہدم ہو گئے جگہ جگہ سے سڑکیں بہنے سے بیٹ کے علاقوں کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا

    سیلابی صورتحال گزرنے کے بعد مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اعلانات کے باوجود ان علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے شروع نہیں کیا گیا، متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا سیلاب سے ہونے والی تباہی نے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے بہاول پور گھلواں بقا پور پپلی راجن بیٹ لنگاہ کو خاص طور پر شدید متاثر کیا ہے ،ہزاروں ایکٹروںپر فصلیں تباہ ہوگئیں ،

    افسوس ناک امریہ ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے سرکاری سطح پر اس خطہ کو اتنا اہمیت نہیں دی گئی، جتناضلع بہاول پور کے دیگر سیلاب زدہ علاقوں کو دی گئی، افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے سیاسی وسماجی شخصیات اور ضلعی انتظامیہ نے توجہ نہیں دی کہ یہاں سیلاب زدگان کے ساتھ کیا بیتی ،کسی نے پلٹ کر اس کی خبر نہیں لی،

    تحصیل احمد پور شرقیہ جو سیاست دانوں کا گڑھ ہے اہل علاقہ حیران ہیں کہ اس مصیبت کی گھڑی میں سیاست دان بھی ان کا دکھ بانٹنے نہیں آئے ، اور نہ ہی فلاحی و مذہبی تنظیموں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کچھ کیا ،گزشتہ سیلاب میں اوچ شریف کے نواحی علاقوں میں بیٹ احمد بیٹ بختیاری کچی شکرانی ودیگر علاقوں میں سیلاب مثاثرین کے لئے بہاولپور احمد پور شرقیہ اوچ شریف دیگر علاقوں سے لوگوں نے خوراک ، امدادی سامان ، خیمے اور کپڑے پہنچائے تھے لیکن امسال مذہبی وسماجی تنظیمیں بھی خاموش ہیں،

    اس ضمن میں سیاسی جماعتوں کا کردار بھی خاصامنفی نظر آیا، کسی سیاسی جماعت نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے منظم کوششیں شروع نہیں کیں اور نہ ہی اپنی امدادی ٹیمیں وہاں بھیجیں اور نہ امدادی سامان پہنچانے کا کوئی مربوط سلسلہ قائم کیا

    سیلاب زدگان نے بتایا کہ ہمارے علاقے کو آفت زدہ قرار دیا گیا اور نہ ہی کوئی امدادی پیکیج شروع کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو خوراک ادویات اور مویشیوں کے چارے کی شدید قلت کا سامنا ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے بھی دال چاول کے دو دو پیکٹ دے کرہمارا مذاق اڑایا ہے”

    سیلاب زدگان نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور، کمشنر بہاول پور اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہمارے حال پر رحم کریں، ہمیں جلد از جلد فری میڈکل کیمپ، شیلٹر اور راشن مہیا کیا جائے، اگر بروقت امداد اور راشن ہمارے علاقوں تک نہ پہنچایا گیا تو ایک بڑا انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے

  • ننکانہ :خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے آگاہی پروگرام منعقد ہوا

    ننکانہ :خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے آگاہی پروگرام منعقد ہوا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) آواز نسواں فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بابا گرو نانک یونیورسٹی میں خواتین پر تشدد کی روک تھام پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،سیمینار کا آغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا،

    سکھ کمیونٹی سے نمائندگی کرتے ہوئے صورب سکھ نے گرو گرنتھ صاحب سے بابا گرو نانک جی کی چند تعلیمات پر روشنی ڈالی سمینار کے مہمان خصوصی جینڈر اسپیشلسٹ سیکورٹی اینڈ لا یو ایس قونصلیٹ مس زوویے رچرڈ اور بابا گرو نانک یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد افضل اور ایشیا فاؤنڈیشن کے سینیئر پروگرامر اعجاز وٹو پنجاب وومین پروٹیکشن اتھارٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر گل حسن عباس اور آواز نسواں فاؤنڈیشن کی صدر ذکیہ رانی سماجی کارکن ڈاکٹر عابد علی عابد ،انم شکیل اور طلبہ و طالبات اور مختلف سماجی و سیاسی اور گھریلو خواتین نے سیمینار میں شرکت کی

    سیمینار میں آئے ہوئے مہمانوں نے اپنی تقریر میں بتایا کہ اگر کوئی حادثہ پیش آجائے تو اسے کیسے اور کہاں رپورٹ کرنی ہے اور ہم کیسے خواتین پر تشدد کو روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور آخر میں آئے ہوئے مہمانوں کو خصوصی شیلڈ تقسیم کی گئی اور گردوارے کا وزٹ بھی کرایا گیا

  • ڈی جی خان :ٹریفک پولیس شاہین کنکریٹ فیکٹری میں ٹریفک قوانین پر آگاہی لیکچر

    ڈی جی خان :ٹریفک پولیس شاہین کنکریٹ فیکٹری میں ٹریفک قوانین پر آگاہی لیکچر

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹرشاہد خان ) ایجوکیشن یونٹ  سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ  کی طرف سے   فیکٹری ایریا  ڈی جی خان شاہین کنکریٹ فیکٹری میں ٹریفک قوانین پر اگاہی لیکچر دیا گیا ہے جس میں فیکٹری مالکان و افسران چوہدری عبدالرشید ،انچارج فیکٹری منیجر  خرم شہزاد، محمد عاطف ،صابر حسین خٹک و دیگر ورکرز فیکٹری موجود تھے

    انچارج ایجوکیشن محمد الطاف حسین نے ٹریفک قوانین پر آگاہی لیکچر دیا ہے   ۔ دوران لیکچر انچارج ایجوکیشن یونٹ نے کہا ہے دوران سفر موٹر سائیکل پر اپنی جان کی سلامتی کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں اور ہیلمٹ کا استعمال آپ کی جان کی سلامتی ہے ۔

    ڈی ایس پی ٹریفک امتیاز احمد خان چنگوانی کی طرف سے اسپیشل ہدایت دی گئیں ہیں  کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنانا ہے ۔ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے عوام کو گھر کی دہلیز تک سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

      انچارج فیکٹری مینیجر خرم شہزاد نے اپنے تمام ورکرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا آج کے بعد ہر وہ شخص جو فیکٹری میں کام کرتا ہے چاہے افسران ہوں یا ورکرز وہ اپنے لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں ۔خرم شہزاد نے مزید کہا ہے یہ ڈی ایس پی ٹریفک امتیاز احمد خان چنگوانیو سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کو اس قسم کے پروگرام کرنے پر  بے حد مشکور ہیں۔

    فیکٹری مالک چوہدری عبدالرشید خان نے کہا ہے ایسے پروگرام جاری و ساری رکھنے چاہئیں تاکہ عوام میں شعور پیدا کیا جا سکے ۔

  • سیالکوٹ : گلوز بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ : گلوز بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈیفنس روڈ گلوز بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی.ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا،آگ دوسری منزل کے ہال میں موجود لیدر میٹیریل، مشینیوں کو لگی۔ آگ ممکنہ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

    فیکٹری مالک ناصر کے مطابق آگ لگنے سے 4کروڑ کا نقصان ہوا ہے جبکہ ریسکیو کی بروقت کارروائی سے 25کروڑ مالیت کا سامان اور فیکٹری کو بچا لیا گیا۔

    ریسکیو نے ایک گھنٹہ فائرفائیٹنگ کا آپریشن کرکے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

  • سیالکوٹ: "اقبال لائبریری”کی اپ گریڈیشن اور بحالی 30ستمبر تک مکمل کرلی جائے گی-ڈی سی

    سیالکوٹ: "اقبال لائبریری”کی اپ گریڈیشن اور بحالی 30ستمبر تک مکمل کرلی جائے گی-ڈی سی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا کہ "اقبال لائبریری”کی اپ گریڈیشن اور بحالی کا منصوبہ 30ستمبر تک مکمل کرلیا جائیگا،

    علامہ اقبال لائبریری میں واش رومز کی تعمیر نو، نیا فرنیچر، دیواروں اور چھتوں کی پی وی سی پینلنگ اور سیلنگ کی انسٹالیشن، الیکٹرسٹیآلات کی تبدیلی اور ائیر کنڈیشن لگائے جارہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے آج اقبال لائبریری میں جاری کام کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل محسن علی ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے چوک علامہ اقبال میں دیوار شہداء کے سامنے پروٹیکشن گرل کی انسٹالیشن کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کام کی کوالٹی کو یقینی بنایا جائے۔

  • الرجی کاٹیکہ پلیول دونمبرقرار مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم

    الرجی کاٹیکہ پلیول دونمبرقرار مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم

    ڈریپ الرٹ کے مطابق فارما کمپنی پلائیول انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے، کمپنی کو پلائیول انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    الرجی کی ملاوٹ شدہ مِس برانڈڈ دوا کی مارکیٹ میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ڈریپ نے ”پلائیول 25 ایم جی“ (Plivil 25mg Injection) انجکشن کے بیچ 847 کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے کمپنی کو انجیکشن فوری مارکیٹ سے واپس اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

    Recall Alert: Drug Product; Plivil 25mg Injection (Batch # 847) by M/s. Pliva Pakistan, (Pvt) Ltd, Baluchistan

    ڈریپ کے مطابق ملاوٹ شدہ پلائیول انجکشن میں غیر متعلقہ ذرات پائے گئے ہیں، پلائیول انجکشن پلائیوا فارما لسبیلہ بلوچستان کی تیارکردہ ہے۔
    پلائیول کے سیمپل کا ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کوئٹہ میں معائنہ کیا گیا، لیب نے پلائیول کے بیچ کو ملاوٹ شدہ اور مس برانڈڈ قرار دیا ہے۔

    ڈریپ نے کہا کہ کیمسٹ پلائیول انجکشن کے متاثرہ بیچ کی سیل روکنے کیلئے اسٹاک چیک کریں اور فارما کمپنی کو واپس کریں، ڈاکٹرز بھی مریضوں کو پلائیول انجکشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔

    ڈریپ کے مطابق ملاوٹ شدہ انجکشن کا استعمال انسانی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے۔پلائیول 25 ایم جی انجکشن الرجی کے علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

  • ڈی آئی خان : 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

    ڈی آئی خان : 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمدنوازمغل)ڈیرہ کے علاقہ کڑی شموزئی میں 10 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، سبحان نامی بچے کے ساتھ پڑوسی داؤد نے زیادتی کی بچے کے ماموں کا پولیس کو بیان

    بچے کے ماموں نے پولیس کو بیان دیا گھر والے پورا دن سبحان کو تلاش کرتے رہے جبکہ داؤد نامی پڑوسی نے اسے زیر تعمیر گھر کے کمرے میں زیادتی کے بعد بے دردی سے آزار بند سے گلہ گھونٹ کر قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد بچے کو مفتی محمود ہسپتال لایا گیا جہاں ابتدائی طور پر زیادتی اور گلے میں پھندہ ڈالنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    سبحان کے ماموں نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا علاقے کی مستورات کی نشاندہی پر سبحان زیر تعمیر گھر میں نیم برہنہ حالت میں فرش پر پڑا تھا۔ نیم برہنہ سبحان کے گلے میں آزار بند کا پھندہ ڈلا ہوا تھا جبکہ ہسپتال میں ان کے مرنے کی تصدیق ہوئی۔

    تھانہ کھوئی بہارہ میں بچے کے ماموں کی مدعیت میں داؤد نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تاحال داؤد خان نامی شخص علاقے سے لاپتہ ہے جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں

  • ڈیرہ:بلاوارنٹ شہری کے گھر میں داخل ہونے پر ایس ایچ اوکو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا

    ڈیرہ:بلاوارنٹ شہری کے گھر میں داخل ہونے پر ایس ایچ اوکو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا

    ڈی آئی خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمدنوازمغل)بلاوارنٹ شہری کے گھر میں داخل ہونے پر ایس ایچ اوکو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا
    سابق ایس ایچ او مختیار خان کو بغیر وارنٹ شہری کے گھر میں داخل ہونے مہنگا پڑ گیا،ایڈیشنل سیشن جج 6 الیاس خان نے مختیار کو گرفتار کرکے جیل بھیجوانے کے احکامات جاری

    عدالت نے سیکشن 32کے تحت 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے عائد کی سزاکاحکم سنایا،مختیارخان سابق ایس ایچ او ڈیرہ ٹاؤن تھے،مختیارخان شہری کے گھر بغیر کسی سرچ وارنٹ کے داخل ہوا تھا

    جس پر شہری برکت اللہ نے چادروچاردیواری کا تقدس پامال ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا

  • نوری آباد:18سالہ محنت کش فیکٹری کی مشین میں گردن پھسنے جاں بحق

    نوری آباد:18سالہ محنت کش فیکٹری کی مشین میں گردن پھسنے جاں بحق

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری)نوری آباد انڈسٹریل زون میں 18سالہ محنت کش فیکٹری میں ڈیوٹی کے دوران مشین میں گردن پھنس جانے سے جاں بحق ہو گیا،عرفان میتلو ایشیا بورڈ فیکٹری میں مشین پر ہیلپر تھا،

    نوری آباد پوليس اور کمپنی انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہ کرتے ہوئے جاں بحق عرفان میتلو کی لاش اس کی آبائی گاؤں راجو خانانی بھیج دی گئی
    نوری آباد انڈسٹریل ایریا میں تقریباً کسی بھی فیکٹری میں سیفٹی کا نظام نہیں ہے جس کی وجہ سے فیکٹری ورکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ایشیا بورڈ کمپنی میں سیفٹی نہ ہونے کی وجہ سے ایسے حادثات روز کا معمول بنے ہوئے ہیں

    جامشورو کے لیبر اہلکار رشوت لے کر خاموش ہو گئے فیکٹری انتظامیہ مزدوروں پر ظلم کر رہی ہے نوجوان عرفان میتلو اپنے والدین کا واحد کمانے والا تھا عرفان شادی شدہ تھا اور اس کا ایک بیٹا ہے۔

  • سیالکوٹ : ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف گیپکو کی کاروائیاں جاری

    سیالکوٹ : ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف گیپکو کی کاروائیاں جاری

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف گیپکو کی کاروائیاں جاری
    گورنمنٹ آف پاکستان، منسٹری آف پاور اور لوکل انتظامیہ کی مدد سے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، ایس ای گیپکو عامر محمود

    سیالکوٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں 55 لوگوں کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے،- اب تک 45 لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، ایک لاکھ یونٹس جرمانے کی مد میں چارج کیے گئے ہیں، سات لاکھ روپے سے زائد ریکوری کر لی ہے،41 لاکھ روپے ابھی ریکوری کرنا ہے،

    ایس ای گیپکو عامر محمود کے مطابق بجلی چوری کی زیادہ وارداتیں چپراڑ، پسرور اور پسرور روڈ پر کنڈا لگا کر ہوئی ہیں، بجلی چوری میں اگر کوئی گیپکو اہلکار ملوث پائے گئے تو سخت ایکشن لیا جائے گا، عوام سے اپیل ہے کہ کسی کے کہنے پر بجلی چوری میں ملوث نا ہوں،