Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :پولیس رسول اکرم ﷺ  کے اسوہ حسنہ خیر النّاس من یّنفع النّاس پر عمل پیراہے

    سیالکوٹ :پولیس رسول اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ خیر النّاس من یّنفع النّاس پر عمل پیراہے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)پولیس رسول اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ خیر النّاس من یّنفع النّاس پر عمل پیراہے، 15 کالز پر ضرورت مند فیملیز کی مدد کا سلسلہ جاری
    حاجی پورہ بن کی رہائشی خاتون نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ اس کا خاوند فالج کا مریض ہے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ، بچی بھوکی ہے. ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کے نوٹس لینے پر ایس ایچ او حاجی پورہ مہینے بھر کا راشن لے کر خاتون کے گھر پہنچ گئے.

    ایس ایچ او نے خاتون کے شوہر کو علاج میں مدد کی یقین دہانی کرائی. ضرورت مند فیملی نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور خوب دعائیں دیں.

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےصوبہ بھر کے پولیس افسران کو اپنے ارد گرد مجبور اور ضرورت مند لوگوں کا خیال رکھنے اور ان مدد کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مشکل حالات میں ضرورت مند لوگوں کی مدد جیسے مستحسن اقدام پر پولیس کو شہریوں کے طرف سے خوب پذیرائی مل رہی ہے.

  • میرپورخاص :ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ کا تعلقہ کوٹ غلام محمد کادورہ

    میرپورخاص :ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ کا تعلقہ کوٹ غلام محمد کادورہ

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ میرپورخاص ذوالفقار علی جونیجو اور ان کی ٹیم نے کوٹ غلام محمد میں تعلقہ ہسپتال کوٹ غلام محمد کے ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ کیا جس میں 32 لاکھ کی لاگت کی مشین نصب کی گئی اور 10 لاکھ کے فلٹر پلانٹ کا معائنہ کیا۔

    تعلقہ ہسپتال کوٹ غلام محمد میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے اور اسے بہتر بنانے کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی ذوالفقار علی جونیجو نے کہا کہ صوبائی محتسب اعلی کی ہر ممکن کوشش ہے کہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ صحت اور پینے کے پانی کی سہولیات میسر کی جائیں .

    دورے کے دوران ریجنل محتسب اعلی میرپورخاص کے سجاد احمد سومرو، پبلک ہیلتھ کے عبدالکلیم، ، صحافی علی غلام کھوسو، معشوق خاصخیلی، حمید کھوسو، اکبر راجپوت، شاہد آرائیں، حاجی عبدالرشید سانبھری اور دیگر موجود تھے۔

  • میرپورخاص :سول ڈیفنس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

    میرپورخاص :سول ڈیفنس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )سول ڈیفنس میرپورخاص کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت عبدالرؤف غوری چیف وارڈن و میئر میونسپل کارپوریشن منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس محمد فھیم میمن۔ایڈشنل چیف وارڈن پروفیسر عبدالحمید شیخ۔ڈپٹی چیف وارڈن خلیل اللہ خان۔ڈپٹی ڈویژنل وارڈن نذیر احمد شیخ انسٹرکٹر عبدالوحید جیلانی۔ڈپٹی گروپ وارڈن محمد برہان سیکٹر وارڈن عارف نے شرکت کی

    اجلاس میں میرپورخاص میں سول ڈیفنس کو فعال کرنے رضاکاروں کے لئے اعزازیہ مقرر کرنے اوریونیفارم مہیا کرنے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ، چیف وارڈن و میئر عبدالرؤف غوری نے سول ڈیفنس کو فعال کرنے کے لئے اعلیٰ حکام سے بات کرنے اور رضاکاروں کو سہولتیں پہنچانے شہریوں کو عملی تربیت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی

    آخر میں ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر کی جانب سے جاری کردہ پرموشن آرڈر پروفیسر عبدالحمید شیخ اور خلیل اللہ خان میں تقسیم کئے۔جسکے تحت ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس پروفیسر عبدالحمید شیخ کو ترقی دیکر ایڈشنل چیف وارڈن اور ڈویژنل وارڈن خلیل اللہ خان کو ڈپٹی چیف وارڈن کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے

  • میرپور خاص : تمام ڈپٹی کمشنرزعوام کو ریلیف فراہمی کیلئے فوری اقدامات کریں -کمشنر

    میرپور خاص : تمام ڈپٹی کمشنرزعوام کو ریلیف فراہمی کیلئے فوری اقدامات کریں -کمشنر

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپور خاص ڈویژن بھر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے ، مشکلات کے فوری حل ، اور ریوینیو مسائل کے حل اور ضلع میں ہونے والی ترقیاتی اسکیموں پر خصوصی توجہ دے کر ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے اضلاع میں بہتر اور موثر حکمت عملی بنا کر کام کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے ان خیالات کا اظہار کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کمشنر کانفرنس ہال میں ضلع میرپورخاص ، ضلع عمرکوٹ اور ضلع تھرپارکر کے ڈپٹی کمشنرز سے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا .

    انہوں نے ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مفاد میں ہونے والی ترقیاتی اسکیموں پر خصوصی توجہ دے کر اسکیمیں بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے . انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں روزمرہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے ، نقلی اور بلیک پر کھاد کے فروخت کو روکنے ، انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرنے کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی جائیں .

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود نے ضلع میرپورخاص کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی . اسی طرح ضلع عمرکوٹ کے ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ اور ضلع تھرپارکر ڈپٹی کمشنر عبدالحلیم جاگیرانی نے اپنے اپنے اضلاع کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی . اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت ، ایڈیشنل کمشنر ٹو سونو خان چانڈیو تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں نے بھی شرکت کی

  • ڈرگ مافیا بے لگام،جان بچانے والی بیشتر ادویات بلیک میں فروخت ہونے لگیں

    ڈرگ مافیا بے لگام،جان بچانے والی بیشتر ادویات بلیک میں فروخت ہونے لگیں

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) ڈرگ مافیا بے لگام،جان بچانے والی بیشتر ادویات بلیک میں فروخت ہونے لگیں
    اوچ شریف سے بہاولپور تک جان بچانے والی بیشتر ادوایات ناپید ہوگئیں،بلیک میں وہی ادویات 10 گنا مہنگے داموں فروخت ہونےکا انکشاف ہواہے،
    ادوایات ناپید ہونے سے ہزاروں مریضوں کی جان بھی خطرے میں ہے،مرگی کےمریضوں کی دوا ٹیگرال 4 گنا زیادہ قیمت ادا کرنے کے باوجود مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے،شوگرکےمریضوں کی جان بچانےوالی داوانسولین لائف لائن مارکیٹ میں دستیاب نہیں، بیشتر مارکیٹس میں ہیوملن 70/30 بھی دستیاب نہیں ہو رہی۔ دل کے مریضوں کی دوا ہیپارین انجیکشن بھی غائب ہے-

    پھیپھڑوں کے کینسر کی ایڈوانس سٹیج میں استعمال ہونے والی دوالوریک مارکیٹ میں ناپید ہو گئی ہے جبکہ، آئی برینس بھی مارکیٹ میں کمیاب ہے۔ کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی دوا لیپیگیٹ کی قیمت میں دوا کی قلت کے باعث چالیس روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔پیراسیٹامول کا 20 روپے والا 10 گولیوں کاپتا 100 روپے تک بکنے لگا-

    شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ادویات مہنگائی کے مارے عوام کیساتھ بھیانک مذاق ہے ، غریب کاتو اب یہ عالم ہے کہ نہ وہ جی سکتا ہے اور نہ ہی مر سکتا ہے ،مگر زندہ رہنے کے لئے بیماری کی صورت میں ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جن کو خریدنا عام آدمی کی دسترس سے باہر ہے۔اعلی حکام ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کریں

  • کندھ کوٹ :سندھ کی نگران کابینہ پر کوئی دباؤ نہیں نہ ہی وہ  برداشت  کریں گے -عمر سومرو

    کندھ کوٹ :سندھ کی نگران کابینہ پر کوئی دباؤ نہیں نہ ہی وہ برداشت کریں گے -عمر سومرو

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان ) نازیہ اور کوثر کو جلد ریکور کروایا جائے۔ صوبائی نگراں وزیر قانون انسانی حقوق محمد عمر سومرو۔
    نگراں سندھ کابینہ پر کوئی دباؤ نہیں نہ ہی وہ برداشت کریں گے۔ ڈاکوؤں کا کسی بھی سیاستدان یا وڈیرے سے رابطہ ہوا تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔کشمور کے عوام کو ڈاکو کلچر سے نجات دلاؤں گا اور مجھے سندھ میں امن و امان کے لیے رکھا گیا ہے۔ صوبائی وزیر کا اجلاس سے خطاب۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون، مذہبی امور و انسانی حقوق محمد عمر سومرو نے ضلعی انتظامیہ سے کشمور میں امن و امان کی صورتحال اور اقلیتی برادری کے انسانی حقوق کے حوالے سے اجلاس کیا۔جس میں سیکریٹری انسانی حقوق جاوید صبغت اللہ مہر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی کشمور روحیل احمد کوسو اور انسانی حقوق سے متعلقہ افسران، بار کے نمائندگان اقلیتی برادریوں کے رہنمائوں اور صوبائی محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں اقلیتی برادری اور بار کے نمائندوں و دیگر نے کہا کہ ضلع کشمور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے،اغوا برائے تاوان لوٹ مار سے زندگی اجیرن ہوگئی ہے،رینجرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ مغوی اقلیتی برادری اور دیگر یرغمالیوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔ چند وڈیروں اور سیاست دانوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے جو ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں۔جس کے جواب میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے ایس ایس پی کو ہدایت کی کہ پولیس سہولت کار وڈیروں اور سیاست دانوں کی فہرستیں تیار کی جائیں تاکہ آئندہ اجلاس میں ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

    نازیہ اور کوثر کو پہلی فہرست میں شامل کیا جائے۔ پولیس پر کوئی دباؤ نہیں، نگراں حکومت وزیراعلیٰ سندھ اور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ایس ایس پی کشمور نے کہا کہ ہم نے حکومت کو اسلحہ اور اہلکاروں کے لیے خط لکھ دیا ہے، شہر اور گردونواح میں گشت بڑھایا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا نگران حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پولیس کے تعاون سے شہر اور دیہی علاقوں میں جرائم پر قابو پایا جائے گا اور پولیس گشت میں اضافہ کرکے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا۔ کچے میں اپریشن لازمی ہوگا، ہم وقت اور تاریخ نہیں بتا سکتے۔ حکومت کے پاس اسلحے کی کوئی کمی نہیں، پولیس کا مطالبہ جلد پورا کیا جائے گا تاکہ کچے اور پکے پر ہونے والے جرائم پر قابو پایا جا سکے۔

  • اوچ شریف:قومی شاہراہ پر الکوحل سے بھرا  ٹینکر الٹ گیا

    اوچ شریف:قومی شاہراہ پر الکوحل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی: (نامہ نگار حبیب خان) قومی شاہراہ پر الکوحل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیوٹ سے صادق آباد جانے والا الکوحل سے بھرا ٹینکر اوچ شریف کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، ٹینکر الٹنے سے 47 ہزار لیٹر الکوحل ضائع ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق حادثہ حادثہ سوئی گیس کوٹنگ پلانٹ کے قریب پیش آیا ، آگ سمیت کسی بھی خدشہ کے پیش نظر شاہراہ کو کارڈن آف کردیا گیا ،ریسکیو فائر وہیکل ، فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز موقع پر موجود ہیں

  • اوچ شریف: معصوم بچے کے قتل کا مقدمہ درج

    اوچ شریف: معصوم بچے کے قتل کا مقدمہ درج

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) معصوم بچے کے قتل کا مقدمہ درج، مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں تین افراد عنصر، یعقوب اور بلال ایف آئی آر میں نامزد، ملزمان نے قتل کے وقوعہ میں ملوث کرنے کو مخالفین کی سازش قرار دے دیا، گرفتار ملزم بلال کی معمر والدہ حیات مائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس کو حقائق پر مبنی تفتیش کرتے ہوئے اصل ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا،

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی موضع مانجھی والی کی بستی ثقلین بلوچ میں ہونے والے دس گیارہ ماہ کے معصوم بچے مزمل حسین کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقتول کے والد مظہر کی مدعیت میں تین افراد محمد عنصر، یعقوب اور بلال ایف آئی آر میں نامزد ملزم قرار دیئے گئے ہیں جنھیں مدعی کی نشاندہی پر پولیس نے وقوعہ کے فوراً بعد حراست میں لے لیا تھا، جبکہ تینوں ملزمان نے اپنے بیان میں قتل کے واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے مخالفین کی سازش قرار دیا،

    گزشتہ روز ملزم بلال کی معمر والدہ حیات مائی نے صحافیوں کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے انصاف کیلئے اپنی آواز پولیس کے اعلی افسران تک پہنچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بیٹا بلال جو کہ دل کا مریض ہے اور دیگر گرفتار عنصر اور یعقوب کو زمین کے جھگڑے کی رنجش کا بدلہ لینے کیلئے قتل کے من گھڑت مقدمے میں گرفتار کرا دیا ہے اس قتل سے ان تینوں کا کوئی تعلق نہیں ہے

    حیات مائی نے کہا کہ پولیس نے خود جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے جہاں سے ملنے والے شواہد پولیس کو اصل ملزمان تک رسائی میں ضرور مدد دیں گے بزرگ خاتون نے آئی جی پنجاب، آر پی او اور ڈی پی او بہاول پور سے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ناحق قتل کے الزام میں ملوث اپنے مریض بیٹے بلال سمیت تینوں الزام علیہان کو رہا کرتے ہوئے معصوم بچے کے قتل کی سازش میں مخالفین کو پھنسانے والوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور : تہرے قتل کا معاملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 مبینہ ملزمان گرفتار

    قصور : تہرے قتل کا معاملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 مبینہ ملزمان گرفتار

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگارطارق نوید) منڈی عثمان والا کے علاقہ میں تہرے قتل کا معاملہ ،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 2پولیس اہلکاروں سمیت 5 مبینہ ملزمان کو تحویل میں لے لیا

    ریت کی ٹرالیاں گزرنے کی وجہ سے راستہ خراب ہونے پر اکرم عرف ٹنڈی اور انسپکٹر طارق بشیر چیمہ گروپ میں لڑائی جھگڑا ہوا، دونوں فریقین میں تو تکرار سے لڑائی جھگڑا شروع ہوا اور بعد ازاں فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا

    فائرنگ کے نتیجہ میں اکرم ٹنڈی، مقصودعرف صودا اور عمران موقعہ پر جاں بحق جبکہ انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کو جسم کے مختلف حصوں میں فائر لگے،

    پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کانسٹیبل صدیق اور کانسٹیبل عبدالرحمان سمیت 5 مبینہ ملزمان کو تحویل میں لے لیا ہے،انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کو بھی ہسپتال میں پولیس گارڈ تعینات کر کے تحویل میں لے لیا گیا ہے

    ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی ڈیڈ باڈیز کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن خود سارے واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں، میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

  • چترال:کم وولٹیج،ٹرانسفارمروں کی خرابی دور کرانا،سابق ایم این اے کا کردار قابل تحسین ہے

    چترال:کم وولٹیج،ٹرانسفارمروں کی خرابی دور کرانا،سابق ایم این اے کا کردار قابل تحسین ہے

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی)کم وولٹیج،ٹرانسفارمروں کی خرابی دور کرانا،سابق ایم این اے کا کردار قابل تحسین ہے
    چترال ٹاؤن کے مختلف دیہات میں بجلی کی کم وولٹیج اور ٹرانسفارمروں کے بار بار خراب ہونے کی وجہ سے عوام کو نہایت مشکلات سامناتھا۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے چترال سے منتخب سابقہ رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے اپنے صوابدیدی فنڈز سے آٹھ کروڑ چار لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف ٹراسنفارمرز اور بجلی کے کھمبے لوگوں میں تقسیم کئے۔ اس سلسلے میں گریڈ اسٹیشن جوڈی لشت میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں جماعت اسلامی کے اراکین اور مختلف دیہات سے آئے ہوءے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی عبد الاکبر چترالی نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی میں سودی نظام کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ میں نے چترال کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ، بجلی کے ٹرانسفارمر، کھمبے اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے اربوں روپے منظور کروائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے مجھ پر اعتماد کیا تھا اور میں نے قوم کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ مجھے خدمت کا موقع ملا تو دوبارہ قوم کی بھر پور انداز سے خدمت کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی سے توہین صحابہ کے مرتکب افراد کی سزا بڑھوائی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کی بارہ کروڑوں روپے کمیشن کی پیشکش ہوئی مگر میں نے اسے ٹھکرادیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتحابات میں جماعت اسلامی کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی، البتہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیسو، بروز، ایون، شیشی کوہ، ارندو، عشریت وغیرہ کے چھ فیڈر کی منظوری لے چکا ہوں اور چار ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبے تکمیل تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی مد میں حکومت سے ڈیڑھ ارب روپے لے چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فنڈ بھی نہیں ملتا تھا مگر میں نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالت جانے کے بعد اپنا حق لینے میں کامیاب ہوا۔

    باغی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے عبد الاکبر چترالی نے کہا کہ ٹاؤن علاقے میں بجلی کا بہت مڑا مسئلہ تھا، جب چترال ٹاؤن میں بجلی کی ترسیل ہورہی تھِی اس وقت آبادی کم تھِی اب آبادی بڑھ گئی تو وولٹیج کا مسئلہ پیدا ہوا اور اکثر علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہونے سے لوگ کیلئے ہفتے اندھیروں میں رہنے پر مجبور تھے۔ اب میری کوششوں سے چترال ٹاؤن کیلئے میں نے اپنی صوابدیدی فنڈز سے ایس ڈی جی سے آٹھ کروڑ چار لاکھ روپے بجلی کی مد میں لئے جس سے میں نے سو کے وی کے دس ٹرانسفارمر،نو ٹرانسفارمر پچاس کے وی، اور ایک ٹرانسفامر پچیس کے وی، اسی طرح دو سو پچاس چھوٹے کھمبے اور سات بڑے کھمبے لاکر لوگوں میں آج تقسیم ہورہے ہیں۔ اس سے چترال میں وولٹیج کا مسئلہ حل ہوگا۔

    اس موقع پر مختلف دیہات سے آئے ہوئے لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ان کا ٹرانسفارمر بار بار خراب ہوتا تھا اور وہ اکثر اندھیروں میں رہتے اب امید ہے کہ اس نئے ٹرانسفارمر لگنے سے ان کا مسئلہ حل ہوتا۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جو بعد میں مولانا جمشید کے دعاییہ کلمات سے اختتام پذیر ہوئی۔ علاقے کے لوگوں نے اس موقع پر کافی جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ساتھ لائے ہوئے گاڑیوں میں یہ ٹرانسفارمر اور بجلی کے پول لوڈ کرکے لے گئے۔