Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • قصور: زمین کے تنازعہ پر فائرنگ 3 افراد قتل، 2 شدید زخمی

    قصور: زمین کے تنازعہ پر فائرنگ 3 افراد قتل، 2 شدید زخمی

    قصور ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو سے )تھانہ منڈی عثمان والا کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ تین افراد قتل، دو شدید زخمی،
    تفصیلات کے مطابق منڈی عثمان والا کے نواحی سرحدی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر مبینہ فائرنگ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق، پنجاب پولیس کے انسپکٹر طارق بشیر چیمہ اور ایک پولیس اہلکار مبینہ زخمی ہوگئے

    زخمی افراد کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں اور انسپکٹر طارق بشیر چیمہ پر اکرم ٹونڈا نے مبینہ فائرنگ کی جس پر انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں نے بھی مبینہ جوابی فائرنگ کی، فائرنگ سے انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کے مخالفین اکرم ٹونڈا، مقصود عرف صودا اور عمران موقع پر جاں بحق ہو گئے

    انسپکٹر طارق بشیر چیمہ انویسٹیگیشن انچارج جو کہ نصیر آباد لاہور تعینات ہیں طارق بشیر چیمہ کو پیٹ اور ٹانگوں پر فائر لگے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کا مقتول پارٹی کے ساتھ عرصہ دراز سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا آج دونوں پارٹیاں آمنے سامنے ہوگئیں جس پر کراس فائرنگ سے تین افراد قتل جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

  • چترال:خوبصورت وادی بےستی کے لوگ بنیادی انسانی ضروریات وحقوق سے محروم

    چترال:خوبصورت وادی بےستی کے لوگ بنیادی انسانی ضروریات وحقوق سے محروم

    چترال(باغی ٹی وی) خوبصورت وادی بیستی قدرتی حسن سے مالا مال ہے یہاں ہر طرف ہریالی اور صاف پانی کے چشمے بہتے ہیں مگر یہاں کے لوگ اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اس سے قبل یہاں کوئی میڈیاٹیم اس وادی یاعلاقہ میں نہیں گئی،باغی ٹی وی کی ٹیم ، پہلی میڈیاٹیم ہے جو اس دور دراز علاقے میں پہنچ گئی۔ اس علاقے میں اس موسم میں خوبانی اور گندم پک چکی ہے جو نہایت دلکش اور عجیب منظر پیش کرتا ہے۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • تنگوانی:زمین کاتنازعہ،کزن کے ہاتھوں نوجوان قتل

    تنگوانی:زمین کاتنازعہ،کزن کے ہاتھوں نوجوان قتل

    تنگوانی ،باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ )زمین کاتنازعہ،کزن کے ہاتھوں نوجوان قتل
    تنگوانی کے قریب زمین کی پیمائش پر جھگڑا کزن نے کزن کو گولی مارکر قتل کر دیا، گاؤں ہاصو واہ میں کزن بابو بھلکانی نے اپنے کزن شبیر بھلکانی کو پسٹل سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے

    بتایا گیا ہے کہ زمین کی پیمائش میں آدھے فٹ کی کمی بیشی پر جھگڑا کرنے پر کزن نے کزن کو گولیاں مارکر قتل کر دیا، پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے،جبکہ ابھی تک اس واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے

  • ميرپورماتھيلو :شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری،صحافیوں سے ناانصافیوں کے خلاف احتجاج

    ميرپورماتھيلو :شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری،صحافیوں سے ناانصافیوں کے خلاف احتجاج

    ميرپورماتھيلو،باغی ٹی وی ( مشتاق علي لغاري)شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری،صحافیوں سے ناانصافیوں کے خلاف احتجاج
    سندھ صحافی اتحاد کے مرکزی قیادت کی کال پر پوری سندھ کی طرح رونتی میڈیا سینٹر پر بھی شہید جان محمد مھر کے قاتلوں کی گرفتاری اور صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کیا اور سخت ناری بازی کی گئی

    احتجاج رونتی میڈیا سینٹر کے صدر علی گوہر مہر جنرل سیکرٹری غلام رسول رند کی سربراہی میں کیا گیا ہے ،احتجاج میں یوسی رونتی کے وائس چیئرمین محمد اسلم ملک اور جی یو آئی کے رہنما محمد عالم کوش اور سیاسی سماجی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

    مزید مظاہرین کا کہنا تھا کہ صحافی جان محمد کے قاتلوں کو اگر جلد سے جلد گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

  • سرگودھا:کنوگرورز ایسوسی ایشن کا اجلاس ،کنوکا نرخ 3ہزارروپے فی من کرنے کامطالبہ

    سرگودھا:کنوگرورز ایسوسی ایشن کا اجلاس ،کنوکا نرخ 3ہزارروپے فی من کرنے کامطالبہ

    سرگودھا،باغی ٹی وی (ملک شاہنواز جالپ ) کنو گرورز ایسوسی ایشن کا اجلاس چوہدری حامد سلیم وڑائچ کی زیرصدارت منعقد ہوا ،
    اجلاس سے منیر حسین شیرازی۔ احمد نور ڈھڈی۔ میاں خالد افضل۔ عابد وڑائچ۔ راؤ عبدالغفار۔ محمد زبیر لنگڑیال۔ حاجی فیاض گورائیہ۔ راجہ خالق داد۔ ملک عبدالغفور اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طوفانی مہنگائی کی وجہ سے کسانوں کو انتہائی دشواری کا سامنا ہے

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے فصلوں کو سیراب کرنے کا خرچہ کئی گنا بڑھ چکا ہے ہمارا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ ہے اس دفعہ کنو کا ریٹ 3000 ہزار روپے فی من مقرر کیا جائے تاکہ کسانوں کی کچھ داد رسی ہو سکے

    اجلاس میں انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیا کہ جعلی کھاد اور زرعی ادویات بنانے والے افراد اور انہیں فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری اور بھر پور کارروائی کی جائے تاکہ انہیں قرار واقعہ سزا مل سکے اور جعلی کھاد اور سپرے کرنے سے جو ہماری فصلیں تباہ ہو رہیں ہیں وہ بھی بچ سکیں

    اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ کنو گرورز ایسوسی ایشن کو ایک عدد سرکاری سطح پر دفتر بھی مہیا کیا جائے تاکہ ایسوسی ایشن اپنے روز مرہ کے کام بہتر طریقہ سے سر انجام دے سکے

    کیونکہ سرگودھا کا کنو دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے اور حکومت کو بھی چاہئے کہ زمینداروں سے تعاون کرے تاکہ وہ دلبرداشتہ ہو کر اپنی زمینوں سے باغ نہ کٹوائیں-

  • سیالکوٹ: سموگ کی روک تھام کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے- مظفر حیات

    سیالکوٹ: سموگ کی روک تھام کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے- مظفر حیات

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)سموگ کی روک تھام کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے- مظفر حیات
    سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ مظفر حیات نے کہا ہے کہ سموگ کی روک تھام کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے، بڑھتی فضائی آلودگی کے باعث اسموگ ایک چیلنج بن چکا ہے اس کے سد باب کیلئے نوجوان نسل کو آگاہی او شعور دینا ہوگا،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیوٹا کے زیر اہتمام ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اساتذہ کرام، ٹریفک پولیس افسران، کثیر تعداد میں طلبہ موجود تھے۔

    سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات نے کہا کہ سکولوں اور کالجز میں آنے والے طالب علم اپنی موٹر سائیکل کی باقاعدگی سے ٹیوننگ کروائیں اور دھواں چھوڑنے والے بائیکس کو مرمت کروا کر روڈ پر لائیں تاکہ دھواں سے فضائی آلودگی میں اضافہ نہ ہو۔

    دریں اثناء سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات نے سٹوڈنٹس میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔

  • سیالکوٹ :ضلع بھر کیلئے کھادوں کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا گیا

    سیالکوٹ :ضلع بھر کیلئے کھادوں کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا گیا

    سیالکوٹ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر سجاد محمود نے ضلع بھر کیلئے کھادوں کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے۔
    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اینگرو کمپنی کی یوریا کھاد کی قیمت3411اورزبردست یوریا4726، ڈی اے پی 12130، این پی 5855روپے، اینگرو زرخیز گرین پلس ایم او پی8625روپے، ایس او پی 9915روپے، ایس او پی پوٹاش(پی) 10155روپے فی بوری، ایس او پی پوٹاش (جی)10578روپے فی بوری، اینگرو پاور پوٹاش 25کلو گرام 13277روپے، ایم او پی پوٹاش8806روپے، زرخیز خاص (ایم او پی(7778روپے، ایس او پی 8933روپے، ایلومینم سلفیت 4001روپے،

    ایف ایف سی کمپنی کی یوریا(پی) کی قیمت 3210روپے اوریوریا (ج) 3535 روپے، یوریا این سی کی قیمت3420روپے ہوگی، ڈی اے پی ایف ایف سی کی قیمت 11682روپے، سونا 11732روپے، ایس او پی پوٹاش 12204روپے،

    فاطمہ پاک عرب کی سر سبز یوریا کی قیمت 3210روپے، ببر شیر فی بوری 3411روپے، ڈی اے پی سر سبز کی قیمت 11733، ببر شیر 11734روپے، این پی 7433روپے، سی اے این جی 3169، سی اے این ایف 3149روپے،

    ایگری ٹیک کی یوریا 3411روپے، ایس ایس پی 18فیصد3425روپے، ایگون کی ڈی اے پی (واہ) کی قیمت 12500روپے،

    یونائٹیڈ ایگرو کی ڈی اے پی (سٹار) کی قیمت 12500روپے،ایس او پی پوٹاش (سپر سیون سٹار) کی قیمت 12500ایم او پی پوٹاش سپر سیون سٹار) کی قیمت9500روپے فی بوری مقرر کی گئی ہے۔

  • ننکانہ: ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی مبینہ پشت پناہی،اوقاف کی اربوں روپے کی اراضی پر قبضے جاری

    ننکانہ: ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی مبینہ پشت پناہی،اوقاف کی اربوں روپے کی اراضی پر قبضے جاری

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی مبینہ پشت پناہی،اوقاف کی اربوں روپے کی اراضی پر قبضے جاری
    ننکانہ صاحب میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرمحکمہ اوقاف کی مبینہ پشت پناہی اوقاف کی اربوں روپے کی زمین پر قبضے جاری ہیں محکمہ اوقاف کا عملہ قبضہ مافیا سے مل کر محکمے کی اربوں روپے کی قیمتی زمین معمولی رشوت لے کر قبضہ کروانے میں مصروف ، حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان

    تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کی ننکانہ صاحب میں موجود سات سو مربع زرعی زمین پر محکمہ اوقاف کے عملہ نے ملی بھگت سے تعمیرات کروا کر قبضے کروانے شروع کر دئیے ہیں مانگٹانوالہ روڈ، بچیکی بائی پاس،مانانوالہ روڈ،شاہکوٹ روڈ ، کرمانوالہ کوٹ، مدینہ ٹاؤن سمیت شہر میں موجود اربوں روپے کی قیمتی زمین پر قبضہ مافیا دھڑلے سے سرعام تعمیرات کرنے میں مصروف ہے

    محکمہ اوقاف کا عملہ مبینہ طور پر کروڑوں روپے رشوت لے کر خاموش تماشائی بن چکا ہے شہری حلقوں نے چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عطا الرحمن سے نوٹس لے کر محکہ کی قیمتی زمین کو قبضہ گروپوں سے واگذار کروانےاورقبضہ کروانے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

    اس بابت جب ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ فضل الرحمان بٹ سےان کامؤقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ افسران کی پالیسی کے مطابق چلوں گا اگر افسران نے کہا کہ قبضہ کروانا ہے تو کرواؤں گا اور اگر کہا کہ رکوانا ہے تو رکوانے کی کوشش کروں گا

  • سیالکوٹ:سوئی نادرن گیس کمپنی کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں،120 کنکشن منقطع

    سیالکوٹ:سوئی نادرن گیس کمپنی کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں،120 کنکشن منقطع

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) گورنمنٹ آف پاکستان کی ہدایت پر ایم ڈی سوئی نادران گیس مسٹر عامر طفیل کے حکم پر سیالکوٹ ریجنل مینجر سہیل اکرم کی زیر نگرانی گیس چوری اور کمپریسر استعمال کرنے والوں کےخلاف کاروائی کرتے ہوئے 120 گیس کنکشن منقطع کر دیے گے ہیں

    سیالکوٹ سوئی نادران گیس کی ٹیم نےمختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے120 گیس کنکشن منقطع کر دیے ہیں جن علاقوں میں کاروائی کی گئی ان میں میانہ پورہ،ہینٹر پورہ اراضی یعقوب کرسچن ٹاؤن مراد پورشامل ہیں

    ریجنل مینیجر سہیل اکرم کا کہنا ہےکہ گیس چوری کرنےاورکمپریسر استمال کرنے والوں کے کمپریسر قبضہ میں لے کران کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ربڑ پائپ استعمال کرنے پر بھی ڈسکہ سے 12 کنکشن منقطہ کر دیے ہیں گھریلو میٹر سے کمرشل استعمال پر جامکےچیمہ ڈسکہ رنگ پورہ نیکاپورہ محلہ منڈی سمریال بڑتھ بوتھ اور مراد پور سیالکوٹ سے کنکشز منقطہ کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے

  • میرپور خاص:ملک ویلفیئر ہسپتال ہیرآباد کا قیام اورافتتاحی تقریب

    میرپور خاص:ملک ویلفیئر ہسپتال ہیرآباد کا قیام اورافتتاحی تقریب

    میرپور خاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپور ٹ) ملک ویلفیئر ہسپتال ہیرآباد کا قیام کی تقریب رونمائی اور افتتاح میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری میرپورخاص کی سیاسی و سماجی شخصیت چیئرمین حاجی محمد علی اور امین میمن نے ربن کاٹ کر کیا .

    اس موقع پر مجلس شوریٰ ، ملک یوتھ خدمت کمیٹی ، ملک فلاحی کمیٹی ، میڈیکل ایڈ کمیٹی ، وقف قربانی کے ذمہ داران ، ملک برادری کے نوجوانوں اور بزرگوں، عمائدین ، اور بڑی تعداد میں اہل محلہ نے شرکت کی، اس موقع پر صدر ابراہیم چوہان نے ہسپتال کے قیام کے اغراض ومقاصد اور سردار یاسین ملک ، سینیٹر امام الدین شوقین ، اسلم ملک کی جانب سے میرپورخاص میں تمام چلنے والے پروجیکٹس پر ان کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت پیغام بھی حاضرین مجلس کو بتایا ،

    دیگر مقررین میں ، مئیر بلدیہ میرپورخاص عبدالروف غوری ، چئیرمین حاجی محمد علی مجلس شوریٰ کے چیئرمین حاجی غلام نبی ، جاجی نعیم الدین قریشی ، انجنیئر عبدالزاق کھتری ، نور محمد طالب، جمیل پتھورو والے شہزاد دائمہ ، احسان الحق چوہان، حفیظ چوہان، شفیق چوہان، تاجر رہنما اسحق چوہان، جنرل سیکریٹری امین میمن ، صدر بلدیہ چوہدری آصف ، نے اپنے مختصر خطابات بھی کئے ۔