Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں معذور شخص سے ڈکیتی

    تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں معذور شخص سے ڈکیتی

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم ) تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں معذور شخص سے ڈکیتی کی واردات

    تھانہ کوٹ کی حدود تونسہ روڈ نزد بائی پاس روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی وردات ہوئی ہے ،اس ڈکیتی کی واردات میں معذور شخص محمد رفیق سے40 ہزار نقد اور دو عدد موبائل مالیت 1 لاکھ 20 ہزار چھین کر فرار ہوگئے ،

    جس معذور سے نقدی اور موبائل چھینے گئے محمد رفیق بچارہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہے اور اپنے تین پیوں والے موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا

  • بی ایچ یو یارو کھوسہ انچارج لیڈی ڈاکٹراورمیڈیکل ٹیکنیشن کا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک

    بی ایچ یو یارو کھوسہ انچارج لیڈی ڈاکٹراورمیڈیکل ٹیکنیشن کا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم )بنیاد مرکزصحت قصبہ یارو کھوسہ میں تعینات انچارج لیڈی ڈاکٹر خدیجہ ،میڈیکل ٹیکنیشن سعید احمد کھوسہ کا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک، بوڑھی اور بزرگ عورتوں کو گالیاں دینا معمول بنا رکھا ہے ، آنے والے مریضوں کو دوائی باہر سے لینا پڑتی ہے ،مہنگائی کی ستائی غریب عوام پریشان

    تفصیلات کے مطابق بنیادی مرکزصحت قصبہ یارو کھوسہ میں تعینات انجارج لیڈی ڈاکٹر خدیجہ کا مریضوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک،مریض بغیر دوائی لیے ،خالی ہاتھوں گھر لوٹنے پر مجبور، موصوفہ نے دوران ڈیوٹی ہروقت موبائل فون میں مصروف رہتی ہیں ۔

    میڈیکل ٹیکنیشن سعید احمد کھوسہ مریض کو چیک کرتے ،انچارج ڈاکٹر خدیجہ مریضوں کاچیک کرنے کی بجائے دوسرے دن ہسپتال آنے کا کہہ کر ٹرخادیتی ہے۔جب دوسرے دن مریض آتے ہیں تو گالیاں دیکر ہسپتال سے نکال دیتی ہے

    اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازی خان سے فوری ایکشن لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر  نے زیر تعمیرڈسٹرکٹ کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کیا

    چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیرڈسٹرکٹ کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کیا

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر طاہر سیال )ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے زیر تعمیر نئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کی سائٹ کا وزٹ کیا اور وہاں جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ اور متعلقہ محکموں سے بریفنگ لی،

    انہوں نے دونوں پروجیکٹس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل اور کام کے معیار کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسیئن و ایس ڈی او بلڈنگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو حکم دیا کہ تعمیراتی میٹریل کا لیبارٹری ٹیسٹ کروائیں اور کام کو مزید تیز کریں،

    جس پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ افسران نے استعمال ہونے والے میٹریل کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے،

    انکا کہنا تھا اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوالطاف حسین انصاری، ایکسیئن بلڈنگ محمد عدنان، ایس ڈی او محمد اکرام، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق و دیگر بھی موجود تھے

  • چنیوٹ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں-اے ڈی سی آر

    چنیوٹ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں-اے ڈی سی آر

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر طاہر سیال سے )پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کریں، روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں،بازاروں کے وزٹ کریں اور دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹوں کی دستیابی اور قیمتوں پر عملدارآمد کو یقینی بنائیں،وائلیشن کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کریں،انکے خلاف ایف آئی آر درج کروا ئیں، عوام کو لوٹنے والے گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، یہ ہدایات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں،

    اجلاس میں متعلقہ محکموں کے علاوہ دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے،ایس این اے نے تحصیل وائز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں اس سلسلہ میں غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • تنگوانی : سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہرکے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

    تنگوانی : سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہرکے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہرکے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
    تنگوانی میں جے یو آئی ، شہری اتحاد اور صحافیوں نے سکھر کے صحافی جان محمد مہر کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    احتجاجی ریلی ماشاءاللہ سینٹر سے وین اسٹینڈ تک نکالی گئی، ریلی میں شرکاء نے اصل قاتلوں کی گرفتاری اور قتل کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہے
    ریلی میں شریک رہنماؤں میں حافظ کفایت اللہ کھوسہ، رب نواز ملک اور صحافی عطا الرحمن ملک ہادی بخش بھلکانی لطف سندھی ودیگر شامل تھے

  • میرپورخاص :بجلی چوری کی روک تھام ،بقایاجات کی وصولی روزانہ رپورٹ جمع کرانے حکم

    میرپورخاص :بجلی چوری کی روک تھام ،بقایاجات کی وصولی روزانہ رپورٹ جمع کرانے حکم

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )بجلی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے یومیہ اور ہفتہ وار رپورٹ کمشنر آفس میں جمع کرائی جائے . ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی
    تفصیلات کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی وصولی کے لئے ڈویژنل کمشنر میرپورخاص ڈویژن و چئیرمین ڈویژنل انفورسمینٹ کمیٹی فیصل احمد عقیلی نے کمشنر کانفرنس ہال میں بجلی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی وصول کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈویژن بھر میں بہتر حکمت عملی بنانے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کی ،

    اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت، ایڈیشنل کمشنر ٹو سونو خان چانڈیو ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن، ایس ایس پی عمرکوٹ عبدالخالق، ایس ایس پی تھرپارکر علی مردان کھوسو ، سپرنٹنڈنٹ انجنئیر حیسکو منظور علی مگسی ، ایس ڈی او ، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غلام رضا کھوسو اور دیگر افسران نے شرکت کی . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حیسکو اختیارات کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے بجلی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی وصولی مہم کو جاری رکھا جائے گا اس ضمن میں کمشنر آفس میں اور میرپورخاص ڈویژن کے ہر ضلع میں بھی کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے اسی طرح تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ انفورسمینٹ کمیٹیاں تشکیل دے کر بجلی چوری کے روک تھام اور بقایاجات کی وصولی مہم کی کاروائیاں کرنے اور درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا .

    ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ وہ بجلی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی وصولی کے لئے عوام کی بہتر مفاد کے لئے تشہیری مہم چلائیں اور ہدایت کی کہ بجلی چوری میں ملوث جو کوئی بھی ہو ان کے خلاف کارروائی کی جائے . اور کہا کہ اس ضمن میں یومیہ اور ہفتہ وار رپورٹ کمشنر آفس میرپورخاص میں ارسال کی جائے . اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجنئیر حیسکو میرپورخاص ریجن منظور علی مگسی نے بتایا کہ 7ستمبر سے 9ستمبر تک بجلی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی وصولی کے سلسلے میں کی گئی کارروائی کے دوران میرپورخاص ریجن میں ٹوٹل 54 ایف آئی آر کی درخواستیں بھیجی گئی جس میں 30 میرپورخاص ، 19ڈگری اور 5 عمرکوٹ کے شامل ہیں جس میں سے 26 بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہو سکیں جس میں میرپورخاص کے 10، ڈگری کے 11اور عمرکوٹ میں 5 ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ 28ایف آئی آر پر عمل جاری ہے.

  • چنیوٹ :محکمہ زراعت کی کارروائی،جعلی کھاد اور زرعی ادویات برآمد

    چنیوٹ :محکمہ زراعت کی کارروائی،جعلی کھاد اور زرعی ادویات برآمد

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ )اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کی غلہ منڈی میں کھاد اور جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلر کے خلاف کارروائی۔ لاکھوں روپے مالیت کی جعلی کھاد اور زرعی ادویات برآمد

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر امجد گورسی نے غلہ منڈی میں کارروائی کرتے ہوۓ لاکھوں روپے مالیت کی جعلی کھاد اور زرعی ادویات برآمد کر لیں اس موقع پرمدثر علی نامی شخص جو جعلی کھاد اور زرعی ادویات کی فروخت میں ملوث تھا اس کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیاگیا

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر امجد علی گورسی کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے یہ لوگ کسانوں کو لوٹ رہے ہیں جعلی ادویات اور کھاد کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں تباہ ہو رہیں ہیں

    انہوں نے مزید کہا کہ اس آپریشن کے دوران پکڑی گئی کھاد اور ادویات کی مالیت 35 لاکھ روپے کے قریب ہے

  • سیالکوٹ : ملاوٹی مرچیں اور مصالحہ جات تیار کرنے فیکٹری سیل

    سیالکوٹ : ملاوٹی مرچیں اور مصالحہ جات تیار کرنے فیکٹری سیل

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ملاوٹی مرچیں اور مصالحہ جات تیار کرنے فیکٹری سیل
    سیالکوٹ کے علاقوں حاجی پورہ ۔امام صاحب اور ستراہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملاوٹی مرچیں اور مصالحہ جات تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو یونٹس سیل کر دیئے ہیں

    دونوں یونٹس سے برآمد ہونے والی ملاوٹی مرچوں کو تلف کر دیا گیا ہے ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موقع پر ٹیسٹ کئے جو فیل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

  • کوئٹہ :24 گھنٹے کے اندر ڈکیتی شدہ چاولوں سے لوڈ ٹرک برآمد،3 ملزم گرفتار

    کوئٹہ :24 گھنٹے کے اندر ڈکیتی شدہ چاولوں سے لوڈ ٹرک برآمد،3 ملزم گرفتار

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیر خان آکاخیل)تھانہ نیو سریاب کی سنیچرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی،24 گھنٹے کے اندر ڈکیتی شدہ چاولوں سے لوڈ ٹرک برآمد،3 ملزم گرفتار
    مورخہ 08/09/2023 کی رات 4 نامعلوم الاسم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر چاول سے لوڈ ٹرک جس میں چاولوں کی مالیت ایک کروڑ روپے بنتی ہے،چھین کر لے گئے تھے، ڈرائیور کو باند کر ندا محمد کلی میں چھوڑا تھا جس پر تھانہ نیو سریاب میں مقدمہ 129/23بجرم 392 ت پ درج رجسٹر ہوا

    ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالحئ عامر بلوچ کی ہدایات پر ایس ایس پی اپریشن کوئٹہ زوہیب محسن ، زیر سرپرستی ایسپی سریاب ضیاءمندوخیل، زیرنگرانی ایس ڈی پی او شالکوٹ سرکل عبداللہ عمران چیمہ ، IP/SHO عبدالقادر قمبرانی معہ دیگر عملہ نے کارروائی کر تے ہوۓ 24 گھنٹوں کے اندر ٹرک بمعہ چاول کے 1400 پارسل برآمد کرکے 3 ملزمان گرفتار کیئے جن کو بغرض مزید تفتیش حوالے SCIW ٹیم کیا گیا۔

    اس کارروائی پر مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان (رجسٹرڈ) سریاب زون صدر میر بشیر احمد بنگلزئی،جنرل سیکرٹری میر محمد اللہ جان سمالانی،سینئر نائب صدر میر رحیم خان جتک و دیگر نے کوئٹہ پولیس کے اس اہم اقدام کوسراہتے ہوئے کہاں کہ پولیس کی ہمیشہ چوروں،منشیات فروشوں اورڈکیتوں کے خلاف یہ کوشش رہی ہے کہ کہ وہ پولیس سے بچ نہ پائے اور انہوں نے کہاں کہ امن او امان قائم کرنے کیلئے عوام پولیس سے تعاون کرے

    انجمن تاجران علاقے میں بہتری لانے کے لیئے ہمیشہ حکومت اور انتظامیہ سے تعاون کیا ہے اور مزید کوششیں کرینگے کہ کوئیٹہ اور سریاب میں امن ہو اور لوگ سکون سے زندگی بسر کریں

  • امریکا میں کورونا کے کیسز  میں ایک بار پھر اضافہ

    امریکا میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

    باغی ٹی وی .امریکا میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ نے نئے کووڈ بوسٹرز کی منظوری دے دی۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل کمپنیوں کے نئے بوسٹرز کورونا کے ایکس بی بی ویئرینٹ کو ہدف بنا رہے ہیں۔

    امریکہ میں جون کے آخری ہفتہ میں کووڈ کے ترین مریض ہسپتال میں داخل ہوئے ،اب کوویڈ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق، 26 اگست کو ختم ہونے والا ہفتہ، جس کا ڈیٹا دستیاب ہے، وہاں صرف 17,400 افراد کوکووِڈ کے ساتھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جواس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں تقریباً 16 فیصد زیادہ تھے۔