Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :گرانفروشوں کیخلاف ایکشن،28 گرفتار،228 کولاکھوں روپے جرمانے

    سیالکوٹ :گرانفروشوں کیخلاف ایکشن،28 گرفتار،228 کولاکھوں روپے جرمانے

    سیالکوٹ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)گرانفروشوں کیخلاف ایکشن،28 گرفتار،228 کولاکھوں روپے جرمانے
    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں تعینات 42 اسپیشل پرائس مجسٹریٹس نے اپنی حدود میں گزشتہ 10روز کے دوران 13 ہزار 328 پرائس انسپکشنز کیں اور گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کی پاداش میں 28افراد کو گرفتارکیا اور پرائس ایکٹ کے تحت پانچ مقدمات درج کروائے

    228 دکانداروں کو مجموعی طور پر 7لاکھ 78ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ بات سیکرٹری ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی سیالکوٹ راشد بتول نے بتایا کہ عوام الناس کو مقررہ داموں پراشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام پرائس مجسٹریٹس کو متحرک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا ماہ ستمبر میں اب تک کی گئی انسپکشن کے دوران 967 دکانداروں کو لاسٹ وارننگ جاری کی گئی جبکہ 13دکانوں اور گوداموں کو سربمہر کیا گیا۔ 216 دکاندار مقررہ نرخوں سے زیادہ وصول کرنے، 2ذخیرہ اندوزی، 91ملاوٹ کرنے اور 87 نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے۔

  • گوجرہ:تیز رفتارموٹرسائیکل سوار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر ہلاک

    گوجرہ:تیز رفتارموٹرسائیکل سوار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر ہلاک

    گوجرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے)تیز رفتارموٹرسائیکل سوار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر ہلاک
    گوجرہ کے نواح میں موٹر سائیکل سوار راہ چلتے نوجوان سے ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا معلوم ہوا ہے کہ مونگی بنگلہ کے نوا حی چک 160 گ ب کالیکی کاموٹر سائیکل سوار نوجوان عثمان ارشد مو روڈ پر راہگیر کے ساتھ ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرا گیا۔

    موٹر سائیکل سوار نوجوان اور راہگیر شدید ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا

    جبکہ راہگیر عبداللہ ظفر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے متوفی عثمان ارشدکی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے دیا گیا ہے۔

  • تنگوانی : سماجی رہنما دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

    تنگوانی : سماجی رہنما دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )سماجی رہنما دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے رہائشی سماجی رہنما استاد غلام یاسین ملک شکار پور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،ان کی ڈیڈ باڈی کو شکاپور سے تنگوانی میں ان کے آبائی گاؤں مولوی غلام محمد ملک میں لایا جارہا ہے جہاں ان کی نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا

  • ننکانہ :ہسپتال میں لاپرواہی اور غفلت کے باعث ادویات نایاب ہیں- ینگ ڈاکٹرز

    ننکانہ :ہسپتال میں لاپرواہی اور غفلت کے باعث ادویات نایاب ہیں- ینگ ڈاکٹرز

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی ناہلی لاپرواہی اور غفلت کے باعث ادویات نایاب ینگ ڈاکٹر ایسوی ایشن کا شدید احتجاج وزیر اعلی پنجاب سے غفلت کے مرتکب ملازمین اور افسران کے خلاف محکمانہ شفاف انکواٸری کا مطالبہ,انتظامیہ کی نااہلی چھپانے کی کوشش کی گئی تو شدید احتجاج کیا جاۓ گا,مریضوں کے حقوق کے لیے ہر حد تک جائیں گے,

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب انتظامیہ کی ہٹ دھرمی ،غفلت،لاپرواہی اور نااہلی کے باعث اپریشن تھیڑ سمیت او پی ڈی سے بھی ادویات نایاب ہوچکی ہیں جس کے باعث ڈاکٹرز اور مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،

    گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع ننکانہ صاحب کی ضلعی قیادت نے صدر ڈاکٹر خواجہ جنید کی قیادت میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر افضال احمد سندھیلہ سے ملاقات کی جس میں سنیئر ڈاکٹر راحیل احمد ,ڈاکٹر عدنان اقبال گجر سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے اس موقع پر ایم ایس سے گفتگو کرتے ہوۓ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے سب سے بڑے ہسپتال ڈی ایچ کیو میں انتظامیہ اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آپریشن تھیٹر ، ایمرجنسی میں تمام قسم کی ادویات نایاب اور او پی ڈی میں قلت ہو چکی ہے، فی الفور اس نااہلی کا فوری نوٹس لیں اور ایک اعلٰی درجے کی انکوائری کمیٹی بناکر اِس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے –

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ضلعی قیادت کا کہنا تھا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اس انتظامی نااہلی کو چھُپانے یا پردہ ڈالنے سے پہلے یاد رکھا جائے کہ ہمیں جِس حد تک احتجاج کرنا پڑا ہم کریں گے اور مریضوں کو ان کا حق لے کر دیں گے ,وائی ڈی اے ننکانہ اس ظلم کے خلاف جلد صوبہ بھر اور ضلع ننکانہ میں احتجاج کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی

  • اوچ شریف:زمین کا تنازعہ، گھرمیں سویا 10 ماہ کابچہ مبینہ گولی لگنے سے جاں بحق

    اوچ شریف:زمین کا تنازعہ، گھرمیں سویا 10 ماہ کابچہ مبینہ گولی لگنے سے جاں بحق

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) زمین کا جھگڑا، گھر میں سویا ہوا 10 ماہ کا بچہ مبینہ طور پر گولی لگنے سے جاں بحق، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل، پولیس نے بچے کے والد کی رپورٹ پر تین نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا، تحقیقات جاری،

    تفصیل کے مطابق نواحی موضع مانجھی والی کی بستی ثقلین بلوچ میں زمین کا تنازعہ دس ماہ کے بچے کی جان لے گیا، مدعی مظہر حسین کے مطابق مخالفین نے گزشتہ شب زمین کے تنازعہ پر گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں سویا ہوا اس کا دس ماہ کا بیٹا گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا،

    مقتول بچے کے والد کی رپورٹ پر پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی جبکہ تین نامزد ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے مدعی کا اپنے چچا زاد بھائیوں سے زمین کا جھگڑا تھا،

    تاہم مقامی پولیس نے کرائم سین ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے ہر پہلو سے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ حتمی رپورٹ پوسٹ مارٹم کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں

  • اوچ شریف :باغی ٹی وی کے نامہ نگارحبیب اللہ خان کی فیملی ادائیگی عمرہ  کیلئے  روانہ

    اوچ شریف :باغی ٹی وی کے نامہ نگارحبیب اللہ خان کی فیملی ادائیگی عمرہ کیلئے روانہ

    اوچ شریف(باغی ٹی وی )باغی ٹی وی کے نامہ نگارحبیب اللہ خان کی فیملی ادائیگی عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے مقامی سینئر صحافی اورباغی ٹی وی کے نامہ نگار حبیب اللہ خان کی فیملی والد ، والدہ اور بہن عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں

    جنہیں انکے عزیز و اقارب عبد الحمید خان ، حاجی محمد الطاف حسین ، حافظ محمد افضل ، امیر معاویہ ، سمیع اللہ عثمانی ، مولانا بابر علی صدیقی،حبیب اللہ خان اور نصراللہ و دیگر نے پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ حرمین شریفین کیلئے رخصت کیا

  • ڈی جی خان: حوالہ ہنڈی، غیرقانونی دھندے میں ملوث ،پابند سلاسل ہوں گے

    ڈی جی خان: حوالہ ہنڈی، غیرقانونی دھندے میں ملوث ،پابند سلاسل ہوں گے

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔چینی اور آٹا کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے بھی پابند سلاسل ہوں گے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے۔اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،سلمان لودھی،خالد پرویز،ڈاکٹر منصور بلوچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹرز غلام محمد بزدار،الیاس رضا کلاچی،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،حیات اختر،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگرمتعلقہ افسران شریک تھے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ایرانی پٹرول و ڈیزل کی سمگلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائیگا۔چینی اور آٹا کی ذخیرہ اندوزی پر بھی کارروائی کریں گے کھاد اور زرعی ادویات میں ملاوٹ اور ناجائز منافع خوری پر کارروائی ہوگی۔

    کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں کھاد کی زائد قمیت وصول کرنے پر رواں مالی سال کے دوران 58 مقدمات درج،12 گرفتار ہوئے اور 96 لاکھ 63 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اسی طرح زرعی ادویات میں ملاوٹ پر 23 مقدمات کا اندارج کرکے 24 گرفتار اور ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی زرعی ادویات ضبط کی گئیں.

    کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے ضرورت کے مطابق نہری پانی فراہم کیا جائے۔اجلاس میں ہیلتھ،پرائس کنٹرول اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

  • ڈی جی خان : منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی،شراب برآمد ،ملزم گرفتار

    ڈی جی خان : منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی،شراب برآمد ،ملزم گرفتار

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی،شراب برآمد ،ملزم گرفتار

    ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل کی ہدایت پر گدائی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ، 48 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،
    تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی لاری اڈہ محمد سیلم si نے مورخہ 08/09/23 کو ملزم مقصود احمد ولد محمد اسماعیل کھوسہ کے قبضہ سے 48 لیٹر شراب بصورت 104 کپی دیسی برآمد کر کےمقدمہ نمر 1088/23 درج کر دیا۔

    ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل نے کہا ہے کہ منشیات فروش ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں جو لوگوں کے خون میں منشیات کے ذریعے زہر گھول رہے ہیں. انکا قلع قمع کرنے کے لئے ڈی جی خان پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔

    تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ انچارج چوکی لاری اڈہ محمد سیلم si نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل کے احکامات پر بھی عمل کیا اور اپنا یارانہ بھی خوب نبھایا اورمنشیات فروش کو وی آئی پی پروٹوکول دیکرہتھ کڑی لگانے کی بجائے اس کے ہاتھ میں دے دی اور کارروائی مکمل کردی

  • میرپورخاص:نجی سکول میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی

    میرپورخاص:نجی سکول میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کیرپورٹ) میرپورخاص سٹلائٹ ٹاؤن کے نجی کے ایسبٹ اسکولنگ سسٹم میں 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک عظیم الشان رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پہلی دوسری کلاس سے لیکر دسویں کلاس تک کے طلباء وطالبات نے ٹیبلو تقریروں کے علاوہ نعت خوانی کی سعادت بھی حاصل کی،

    پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض مس سمرا اور مس سکینہ نے انجام دئیے ، کے۔ایس۔بٹ گروپ ، سفیان گروپ اور ننھی طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے، زنید مس رجا صبا اور کنزا نے یوم دفاع پاکستان کے موضوع پرجوش تقریریں کیں ، اس موقع پر اسکول کے پرنسپل منور پنھور نے میڈیا اور پروگرام میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم آج جو دن اپنے طلباء وطالبات کے ساتھ منارہے ہیں اسکا مقصد نوجوان نسل اور طالب علموں میں وطن کی محبت اجاگر کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل کو پتہ چلے کہ ہماری افواج نے پاکستانی قوم کے بےمثال اتحاد کے ذریعے اپنے سے کئی گناہ بڑے ازلی دشمن بھارت کو کس طرح مار بھگایا –

    ہردلعزیز معروف سوشل ورکر مہمان خصوصی رؤف قریشی نے پروگرام میں آئے ہوئے لوگوں سے کہا کہ اپنے بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں لگائیں یہ ہی وطن کی خدمت کرنے کا بہترین انداز ہے ، جبکہ میرپورخاص کی مشہور سماجی شخصیت سید طیب علی شاہ صاحب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کی جانب سے پہلا پروگرام اتنا پیارا ہوا ہے کہ دل باغ باغ ہوگیا ہے –

    پروگرام میں کے۔ایس۔بٹ گروپ سفیان گروپ کلاس سکس سیون اول دوئم کے طلباء وطالبات نے یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کے حوالے سے خوبصورت ٹیبلو پیش کئے ۔۔ زنید صبا ، کنزا ، انسہ مناہل نے تقریریں کیں جبکہ خوشبو اور دیگر نے ملی نغمہ پیش کیا ، اس موقع پر بہترین پرفارمنس پر پرنسپل منور پنھور کی جانب سے کے۔ایس۔بٹ گروپ کے نوجوانوں کو کیش انعام بھی دیا –

    اس موقع پر مہمان خاص رؤف قریشی اور پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ کے صدر فیصل خان زئی کو پرنسپل منور پنھور اور دیگر کی جانب سے سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے میرپورخاص کی مشہور سماجی شخصیت سید طیب علی شاہ پیش کئے گئے ، اسکول انتظامیہ اور دیگر اسٹاف کی جانب سے پرنسپل منور پنھور کو بھی اجرک پیش کی گئی ۔

    آخر میں طلبا و طالبات نے کہا کہ ہمیں یہ پروگرام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے ، آئندہ وطن کی محبت میں اس سے بھی بہتر کرنے کی کوشش کرینگے ،اسکے ساتھ ہی یہ پروگرام پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ۔

  • ننکانہ : معروف کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر حمیرا اکرم ڈی ایچ کیوہسپتال تعینات

    ننکانہ : معروف کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر حمیرا اکرم ڈی ایچ کیوہسپتال تعینات

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)معروف کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر حمیرا اکرم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے

    تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے معروف کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر حمیرا اکرم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نکانہ صاحب تعیناتی کے احکامات جاری کر دۓ ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب پہنچنے پر پیرا میڈکس اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے عہدے داران و ممبران نے ان کا استقبال کیا پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کی ننکانہ ڈی ایچ کیو میں تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا

    ڈاکٹر حمیرا اکرم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے پیرا میڈکس اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے عہدے داران و ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پہلے ننکانہ تعیناتی کے دوران بھی گائنی ڈیپارٹمنٹ میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا اب بھی گائنی ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب میں خواتین کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت حاضر رہوں گی