Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: اے ٹی ایم مشین میں بندہ پھنس گیا

    سیالکوٹ: اے ٹی ایم مشین میں بندہ پھنس گیا

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)اے ٹی ایم مشین میں بندہ پھنس گیا

    حبیب میٹرو بینک حاجی پورہ سیالکوٹ برانچ کے اے ٹی ایم میں بندہ پھنس گیا۔ کالر کے مطابق وہ اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے گیا تھا اور پیسے نکلوانے کے لیے اس نے اے ٹی ایم مشین کے کیبن کا لاک لگا دیا تھا،

    پیسے نکلوانے کے بعد جب اس نے لاک کھولا تو لاک نہیں کھل رہا تھا، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاک کاٹ کر باحفاظت 23 سالہ ارشد کو باہر نکال لیا۔

  • سیالکوٹ :ایکسیئن واپڈا ڈسکہ مظفر گھمن کے اعزاز میں الوداعی تقریب

    سیالکوٹ :ایکسیئن واپڈا ڈسکہ مظفر گھمن کے اعزاز میں الوداعی تقریب

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ایکسین واپڈا ڈسکہ مظفر گھمن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں کیا ۔جس میں مہمان خصوصی سابق ایم این اے محترمہ سیدہ نوشین افتخار ،محمد افضل منشاء صدر پاکستان مسلم لیگ ن سٹی ڈسکہ پی پی 43 حلقہ ڈسکہ ظفر اقبال ڈار،رانا انعام اللہ ،وقاص بلال ،لالہ احسان ،ایس محمد حسین سرپرست مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ سرکل کے ایس ڈی اوز اسلم پہلوان مسلم لیگ ن کے عہدیدران ودیگر دوستوں نے شرکت کی

  • ڈیرہ غازیخان :انتظامیہ ان ایکشن ایرانی تیل مافیا کے خلاف بھر پور کارروائیاں،ہزاروں گاڑیاں بند

    ڈیرہ غازیخان :انتظامیہ ان ایکشن ایرانی تیل مافیا کے خلاف بھر پور کارروائیاں،ہزاروں گاڑیاں بند

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)انتظامیہ ان ایکشن ایرانی تیل مافیا کے خلاف بھر پور کارروائیاں ہزاروں گاڑیاں بند کسٹم کے حوالے بی ایم پی کے تھانوں میں ایف آئی آرز درج ،گزشتہ کئی دن سے مسلسل کی گئی کارروائی کے بعد شہر گلی کوچوں میں بوتل اورکین والے باقی رہ گے ۔

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن ، ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،،ڈی پی او حسن افضل، پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان مشتاق ٹوانہ کماندنٹ بی ایم پی،ایڈیشنل کمشنرز محمد اسدچانڈیہ فوکل پرسن ،ایڈیشنل کمشنررضوان نذیر، صوبیدارمیجر بلوچ لیوی غلام رسول بزدار اوراسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس رب نواز گورمانی بی ایم پی لائن افسر درمحمد لغاری ان یکشن ایرانی تیل کی سمگلنگ روکنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کاسلسلہ جاری

    افسران پوری طرح متحرک جبکہ گزشتہ دنوں آفیسران نے روڈ پر دھوپ میں کئی گھنٹے کھڑے ہو کر سینکڑوں گاڑیوں کی تلاشی کرائی،ڈرائیوروں کے کوائف اور گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی،پورے کوائف والی گاڑیوں کو تلاشی کے بعد روانہ کر دیا گیا،

    سمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے ایرانی تیل سے بھری گاڑیاں ائرپورٹ روڈ کے نزدیک پکڑ لیں،اس دوران ڈرائیوروں اور عملہ کے موبائل فون قبضہ میں لے لئے گئے،روٹس پر موجود پنجاب پولیس اور بی ایم پی کے ایس ایچ اوز بلوچ لیویز کے اہلکاربھی موقع پر طلب کرلئے گئے۔انہوں نے شاہراہوں پر ٹریفک جام،مظاہرے اور دیگر تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی او کو مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی.

    کمشنرنے کہا کہ پنجاب پولیس،بی ایم پی، بلوچ لیویز کے اہلکاراور د یگر فورسز کسٹم اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گی۔انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے کہ کھلا ایرانی تیل اور ڈیزل آتشزگی اور خوفناک حادثات کا باعث بننے کے ساتھ غیر قانونی اقدام ہے۔

    نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ایرانی تیل کی غیر قانونی نقل و حمل پر سخت کارروائی ہوگی،ایرانی تیل سمیت دیگر اشیاء کی سمگلنگ پر گاڑیاں تھانوں میں بند ہونگی،کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ایرانی تیل اور غیر ملکی اشیاء کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث چیک پوسٹ عملہ کے خلاف کارروائی ہوگی،تیل اور دیگر اشیاء کی غیر قانونی ترسیل سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے ،

    ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او حسن افضل،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان مشتاق ٹوانہ کماندنٹ بی ایم پی،ایڈیشنل کمشنرز محمد اسد چانڈیہ فوکل پرسن ،ایڈیشنل کمشنررضوان نذیر، صوبیدارمیجر بلوچ لیویز غلام رسول بزدار اوراسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس رب نواز گورمانی بی ایم پی لائن افسر درمحمد لغاری زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائی کریں ۔

    حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مہرشاہدزمان لک کی زیرنگرانی ضلع ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس اور نجی تیل ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صدرعثمان غنی اور سول ڈیفنس آفیسر رب نواز نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منی پیٹرول پمپس کی مشینری اور سامان بحق سرکار ضبط کرلیا ہے، اسسٹنٹ کمشنرعثمان غنی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد اپنے دھندے سے باز آجائیں،حکومتی ہدایات کے مطابق انہیں گرفتار کرنے کے ساتھ مشینری وسامان ضبط اور انکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔

  • سیالکوٹ :مریم آباد ٹریفک حادثہ،ہلاک شدہ 6 افراد کی آخری رسومات ادا

    سیالکوٹ :مریم آباد ٹریفک حادثہ،ہلاک شدہ 6 افراد کی آخری رسومات ادا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رورٹر سے ) زیارت مقدسہ مریم آباد جاتے ہوئے خانقاہ ڈوگراں صفدر آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ آج بروز اتوار صبح دو بجے پیش آیا ہے جس میں مریم ٹاؤن اڈھاسیالکوٹ کے رہائشی چھ نوجوان شارون گلزار، چاند جاوید ،امن جوزف، ذیشان اقبال ، عادل اسلم ،ساحل شاہدموقع پر ہلاک ہو گئے ہیں

    ذرائع کے مطابق 50 افراد سے زائد شدید زخمی ہیں۔ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی آخری رسومات ریورنڈ فادر فرانسس گلزار ،ریورنڈ فادر ولیم بشارت، ریورنڈ فادر اشرف مسیح گل، ریورنڈ فادر بابر خوشی نےکیتھولک چرچ آدھا سینٹ میری سکول میں میں ادا کیں6 نوجوانوں کہ جسد خاکی کو جب اٹھایا گیا تو ہر طرف کہرام برپاتھا، رونے کی آواز اور آہ و بُکا تھی ہر آنکھ نم تھی

    آخری رسومات میں جرنلسٹ جاوید گل ، بشپ سراج مسیح، ریورنڈ شارون،بابو نوید جوزف، بابو کاشف،بابو اند ریاس۔سابق ایم پی اے امجد غوری،باؤ عمران انور۔ ڈاکٹر انصر گل۔ندیم سہوترہ۔اسٹیفن جان ،ہارون اقبال، پرویز مسیح ،عدیل منظور،ڈاکٹر رفیق سلویسٹر، عامر وقار، انیل سہوترہ، ریاض بھٹی، آصف ناظر،ایلڈر صابر،ذیشان سہوترہ شاہد لبان کے علاوہ سیاسی اور سماجی و مذہبی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

  • اوچ شریف:محکمہ زراعت کے اقدامات صرف واٹس ایپ گروپ میں،کپاس کی فصل تباہ ہونے لگی

    اوچ شریف:محکمہ زراعت کے اقدامات صرف واٹس ایپ گروپ میں،کپاس کی فصل تباہ ہونے لگی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف سمیت جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل پر کیڑے مکوڑوں اور مختلف بیماریوں کا حملہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے اقدامات صرف واٹس ایپ گروپ تک ہی محدود رہ گئے ہیں

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف وگردونواح علاقوں ترنڈ بشارت ،سرور آباد ،دھوڑکوٹ،حلیم پور، بکھری چناب، رسول پور، بیٹ احمد، بیٹ بختیاری ،کچی شکرانی میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کاحملہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کی سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہو رہی ہے لیکن موجودہ صورتحال میں کپاس کی فصل پر سبز تیلہ، سفید مکھی، تھرپس اور گلابی سنڈی کا حملہ شدید ہو گیا ہے

    کیڑے مکوڑوں اور مختلف بیماریوں کے حملے کے باوجود محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دینے کیلئے تاحال کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی۔جبکہ محکمہ زراعت کے اقدامات صرف وٹس ایپ گروپ تک ہی محدود رہ گئے ہیں

    دوسری جانب ناقص سپرے کی وجہ سے بھی کاشتکار شدید پریشانی سے دوچار ہیں – کاشتکار کہتے ہیں کہ محکمہ زراعت کے عملے کی ملی بھگت سے غیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت جاری ہے – ایک طرف بیماریوں کا حملہ اور دوسری طرف غیر معیاری زرعی ادویات کے استعمال نے ان کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے –

    کاشتکاروں نے مطالنہ کیا ہے کہ محکمہ زراعت کے افسران غیر معیاری زرعی ادویات کے خلاف آپریشن میں تیزی لائیں اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو کڑی سزا دیں تاکہ آئندہ کوئی اپنے اس مکروہ کاروبار کے ذریعے کاشتکاروں کو مزید نہ لوٹ سکے

  • اوچ شریف:مخالفین کو ہر پلیٹ فارم پر شکست دوں گا-علی حسن گیلانی

    اوچ شریف:مخالفین کو ہر پلیٹ فارم پر شکست دوں گا-علی حسن گیلانی

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویثرنل جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا میرے مخالفین جتنے مرضی ہتھکنڈے استعمال کرلیں انہیں ہر پلیٹ فارم پر شکست دوں گا، میر ی بی اے کی ڈ گری کو بنیاد بنا کر مجھے سیاسی میدان سے آؤٹ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا

    پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں موجودہ مہنگائی کی ذمہ دار مسلم لیگ ( ن ) ہے، پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے اور پاکستان میں مہنگائی کے طوفان کو برپا کرنے میں سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بڑا ہاتھ ہے دونوں پاکستان کی عوام کو مہنگائی کا تحفہ دینے کے بعد لندن میں جا بیٹھے ہیں

    جنوبی پنجاب کی پسماندگی میں سب سے زیادہ کردار سابق وزیراعظم شہباز شریف کاہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلا ول بھٹو زرداری سب سے پہلے جنوبی پنجاب سے اپنے دوروں کا آغاز کررہے ہیں چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر ملکی معیشت کی بحالی اور ملکی مسائل حل کرنے کی جو کاوشیں کررہے ہیں ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

    عام انتخابا ت مقرر مدت میں ہونے چاہیں آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ( ن ) سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو بہاول پور ڈویثرن میں تاریخی شکست کا سامنا کر نا پڑے گا۔

    اس مو قع پر سابق سٹی ناظم سید حسنین عسکری، سابق ناظم ملک راشد نائچ ، ملک سنی کریم کے علاوہ سابقہ کونسلر محمد حنیف قریشی ،محمد حذیفہ قریشی ،محمد اکبر انصاری ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ،محمد ناصر خان نیازی ،شیخ عزیز الرحمن ،بشیر احمد مغل ،محمد اصف بخاری، جاوید مغل خادم حسین سومرو، عمران اکبر خان وغیرہ بھی موجود تھے۔

  • اوچ شریف:موٹروے پولیس بیٹ 21 کے پیٹرولنگ آفیسر کیخلاف احتجاج

    اوچ شریف:موٹروے پولیس بیٹ 21 کے پیٹرولنگ آفیسر کیخلاف احتجاج

    اوچ شریف , باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)موٹروے پولیس بیٹ 21کے پیٹرولنگ آفیسر محمد وسیم کی نیشنل ہائی وے پر غنڈہ گردی عروج پر پہنچ گئی، غریب ڈرائیور پر تھپروں کی برسات گریبان سے پکڑ کرگالیاں دیتے ہوئے اپنی موٹروے کی گاڑی میں ڈال کر تشدد کا نشانہ بنایا،واقعہ کی نشاندہی کرنے پر بیٹ 21 کے چیف پیٹرولنگ آفیسر اکرم کھوکھرنے بھی مکمل خاموشی اختیار کرلی، دوران ڈیوٹی گاڑیوں کے ڈرائیوراز سے بدتمیزی غنڈہ گردی کرتے ہوئے جھگڑے کرنا موٹروے انسپکٹروسیم کا معمول بن گیا ہے، آئی جی موٹروے سے واقع کا نوٹس لے کر کاروائی کرنے کی اپیل۔

    تفصیل کے مطابق نیشنل ہائی وے این 5پر بیٹ 21 کے پیٹرولنگ آفیسر محمد وسیم کا غریب ڈرائیورز کے ساتھ غنڈہ گردی کو معمول بنا لیا آئے روز غریب ٹرانسپورٹرز اور کسانوں کی ٹریکٹرز ٹرالیوں کو روک کران سے نشے کی حالت میں خوب بدتمیزی کرتے ہوئے جھگڑوں کو اپنا معمول بنا لیا گزشتہ روز شام کو گلن ہٹی سٹاپ کے قریب محمد اعظم ڈرائیور کو روک کر اپنے پاس بلا لیا اور پوچھا کیا سامان لے کر جارہے ہو تو ڈرائیور اعظم نے جواب دیا چیک کرلیں موبل آئل اور ڈیزل اپنی زمین کے ٹیوب ویل کے لیے لے کر جا رہا ہوں تو پیٹرولنگ آفیسر محمد وسیم نے کہا تم اسے ٹریکٹر ٹرالی پر لے کر نہیں جا سکتے تو ڈرائیور نے جواب دیا پورے ملک میں ہر کاشتکار ایسے ہی لے کر جاتا ہے تو اس میں کیا ایسی غلط بات ہے تو اس پر پیٹرولنگ آفیسر محمد وسیم تعیش میں آگیا کہ تمھاری کیا اوقات تم مجھے قانون بتاتے ہو اور غریب ڈرائیور اعظم کو سڑک پر ہی گریبان سے پکڑ کر مارتے ہوئے تھپروں کی برسات شروع کردی

    اسی اثناء میں جب وہاں موقع پر موجود افراد محمد سرمد، محمد خلیل، نسیم احمدنے چھڑوانے کی کوشش کی تو موٹروے پولیس انسپکٹر محمد وسیم نے سرعام سب کے سامنے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہاگر کوئی قریب آیا تو میں اس کے دانت توڑ دوں گااور بیچارے غریب ڈرائیور اعظم کوروڈ پر سب کے سامنے مارتے ہوئے گریبان سے پکڑ کر اپنی موٹروے کی گاڑی میں ڈال کر وہاں سے لے گیا اور تشدد کرنے کے بعد کلانچ والا روڈ پر دور جا کر چھوڑ دیا

    اس واقع کی اطلاع جب بیٹ 21 کے چیف پیٹرولنگ آفیسر اکرم کھوکھر کو دی گئی تو انہوں نے اس پر اب تک کچھ نہ کیا جس پر اب ڈرائیور محمد اعظم اور اس کے کسان ساتھی محمد قاسم، محمد جاوید، منظور حسین، محمد اختر، شبیر حسین و دیگر نے آئی جی موٹروے اور ایس پی موٹروے رحیم یار خان ریجن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس انسانیت سوز واقع کا نوٹس لیں اور شفاف تحقیقات کروا کر بیٹ 21 کے موٹروے پیٹرولنگ آفیسر محمد وسیم کے ظلم و بربریت کے غیرانسانی رویے پر اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

  • میہڑ: معمولی بات پر تصادم ،گولیاں لگنے سے 2سگے بھائی قتل ،ایک زخمی

    میہڑ: معمولی بات پر تصادم ،گولیاں لگنے سے 2سگے بھائی قتل ،ایک زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)معمولی بات پر تصادم ،گولیاں لگنے سے 2 جاں بحق ،ایک زخمی
    معمولی بات پر کھوسہ برادری کہ دوگروپ میں جھگڑا ہونے پر گولیاں چل گئیں ،گولیاں لگنے سے دو سگے بھائی قتل ایک زخمی ہوگیا

    قتل ہونے والوں کہ نام منور کھوسو اور نثار کھوسو ہیں جبکہ زخمی ہونے والے کانام علی دوست کھوسوبتایا گیاہے ،میہڑپولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کرنعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاہے، اور تفتیش شروع کردی ہے.

  • تنگوانی: اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

    تنگوانی: اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ )اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

    تنگوانی قریب تھانہ جمال کے حدود میں واقع گاؤں حبیب اللہ جعفری میں 20 سال نوجوان میر ولد عبد الغفار جعفری اپنے پسٹل کو صاف کرتے ہوئے اتفاقی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے ، جان بحق ہو نے والے نوجوان کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے

  • تنگوانی:ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پراساتذہ سے  2 موٹرسائیکل چھین لئے

    تنگوانی:ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پراساتذہ سے 2 موٹرسائیکل چھین لئے

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی میں دو الگ واقعات میں اساتذہ سے ڈاکوگن پوائنٹ پر لوٹ مار کر کے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،شہر یوَں کی طرف احتجاجی مظاہرہ، روڈ بلاک کر کے دھرنا دیاگیا

    تنگوانی کے قریب دو واقعات میں اساتذہ نثار احمد کھوسہ اور سعد اللہ کھوسہ سے ڈاکوؤں نے اسلحہ کی زور پے تھان تنگوانی ک حدود سے لوٹ مار کر کے دونوں سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے

    جبکہ اس واقعہکے بعد اساتذہ اور شہریوں نے تنگوانی ریلوے پھاٹک کو بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کر کے دونوں اطراف کے روڈ بلاک کر کے دھرنا دے دیا گیا،پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرنے کے بعد دھرنا ختم کروایا