چترال میں حالیہ دنوں جو وادی کیلاش اور جنجیریت کے مقام پر پیرا ملٹری فورسز کے پوسٹوں پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا اس کے بعد وادی کیلاش کی سیاحت پر نہایت منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ چترال کے مثالی امن کو دوبارہ بحال کرنے اور اس قسم کے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے چترال میں گرینڈ امن جرگہ بلایا گیا جس میں تمام مذہی اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کے علاوہ سول سوسائٹی کے اراکین نے بھِی شرکت کی۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

چترال : امن بحالی کیلئے گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا
-

سیالکوٹ: حالات تنگ، خاتون نے نہر میں چھلانگ دی،پولیس نے بچالیا
سیالکوٹ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ڈسکہ سٹی پولیس کا 15 کال پر بروقت ریسپانس خودکشی کیلئے نہر میں چھلانگ لگانے والی 35 سالہ شبینہ کو زندہ باہر نکال لیا
منڈی روڈ ڈسکہ کی رہائشی 4 بچوں کی ماں 35 سالہ شبینہ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرنے کیلئے ڈسکہ پل کے اوپر سے نہر میں چھلانگ لگا دی.
15 پر واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر تھانہ سٹی ڈسکہ کی قریبی موبائل ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر رسی کی مدد سے خاتون کو نہر سے زندہ باہر نکال لیا 1122 ٹیم نے موقع پر طبی امداد فراہم کر کے خاتون کی جان بچالی.
خاتون نے بتایا کہ اس کا خاوند بیروزگار ہے اور گھریلو حالات ایسے ہیں سے جس سے گزر بسر نہیں ہو رہا تھا۔ جس کی وجہ سے دل برداشتہ ہو کر یہ قدم اٹھایا ہے۔
ایس ایچ او سٹی ڈسکہ عمران سلطان نے خاتون کی مالی امداد کرتے ہوئے اس کے شوہر کو مناسب روزگار دلانے کا وعدہ کیا جس پر خاتون نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے اقدام پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بچوں کی خاطر آئندہ ایسے انتہائی اقدام سے باز رہنے کا عہد کیا ہے اور سیالکوٹ پولیس اور ریسکیو ٹیم کا شکر یہ اداکیا.
-

کندھ کوٹ :نواحی گاؤں میں “پڑھے گا سندھ، تو بڑھے گا سندھ” کے عنوان سے تقریب
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمکٹیاراعوان )کشمور کے قریب نواحی گاؤں عبدالرحمن مزاری میں تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔“پڑھے گا سندھ، تو بڑھے گا سندھ” کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی
تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محمد حسن سولنگی،ٹی او تنگوانی نہال خان ملک،ٹی او کشمور نبی دوست مزاری اور حاجی غلام حیدر مزاری نے خطاب کیا اس موقع پر علاقہ مکینوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی-
اس موقع پر ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن گلشیر سومرو اور ڈی او پرائمری عبدالغفار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور بچوں سے مزدوری لینا قانونی جرم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوموں کی ترقی اور شناخت کا تعلق تعلیم سے ہے، سندھ ہزاروں سال کی تاریخ اور ثقافت کی حامل سرزمین ہے، آج کا بچہ کل ان کا محافظ اور سفیر بنے گا آئیں اس کی عہد کریں جیسے سکول سے کوئی بھی بچہ محروم نہ رہے۔
-

سیالکوٹ: تھانہ مراد پولیس نے چور گینگ کے چارملزمان سرغنہ سمیت گرفتار
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) تھانہ مراد پولیس نے فیکٹری سےکروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کرنےاور متعدد وارداتوں میں ملوث فیصل گینگ کے سرغنہ سمیت چارملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 8 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر میاں محمد رزاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سرجیکل کا سامان چوری کی 3 وارداتوں میں ملوث فیصل گینگ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہمدردیاں والےملزمان میں فیصل،عمران،حسنین،امتیاز شامل ہیں
ایس ایچ او تھانہ مراد پور کے مطابق دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سےایک کروڑ روپے سے زائد مالیتی مال مسروقہ سرجیکل سامان اور نقدی 8 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہےجن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو فیصل گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
-

رحیم اللہ یوسفزئی کی دوسری برسی
رحیم اللہ یوسفزئی
تحریر:ریاض یوسفزئی
ایک عظیم انسان دوست ،رحیم اللہ یوسفزئی کی دوسری برسی آج 9 ستمبر 2023 کو منائی جارہی ہے۔ ایسے عظیم انسان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے الفاظ کا چناؤ مشکل ہو تا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو بہت سی خوبیوں سے نوازا تھا۔ ان کی پر وقار شخصیت اور پرکشش دراز قد قامت، زرخیز ذہن کے ساتھ ساتھ گہرے مشاہدے اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے عظیم جذ بے سے سر شار تمام رعنائیو ں کا مرقع تھی۔ عوام کی خدمت ان کا محبوب مشن تھا اُنہوں نے ہمیشہ لوگوں کی بہتری کے لیے کام کرنے کی عمر بھر جستجو کی اور مختلف طریقوں سے اسمیں اپنا حصہ ڈالا۔

گو کہ ان کی بامقصد زندگی کے ہر پہلو کو ایک مضمون میں سمونا ممکن نہیں اور یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ وہ عالمی شہرت کے حامل بااعتماد صحافی تھے اور کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کر چکے تھے۔لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ علاقے کے لوگ انہیں ایک سماجی کارکن کے طور پر زیادہ بہتر جانتے تھے۔ اس کی سادہ وجہ یہ تھی کہ وہ ہر وقت علاقے کے غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہے اور ان کی مدد کا موقع کبھی ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ ان عوامل کو مد نظر رکھ کر اس سال ان کی دوسری برسی کے موقع پر ان کی زندگی کے صرف ایک پہلو یعنی ایک عظیم "سماجی کارکن” کے طور پر اور اسی میدان میں ان کی نمایاں خدمات کو اُجاگر کیا جارہا ہے۔

ا نہوں نے اپنی گوں ناگوں مصروفیات میں سے وقت نکالا اور معاشرے کے غریب طبقے کی اپنی استطاعت کے مطابق توقعات سے بڑھ کر خدمت کی، اس مقصد کے لیے وہ بہت سی فلاحی تنظیموں، مخیر حضرات اور ذاتی دوستوں سے رابطے میں رہے اور ان کی وسا طت سے غریب اور نادار لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے ساری زندگی صحافتی سرگرمیوں یا سماجی کاموں کے ذریعے غریبوں کی مدد کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ چوبیس گھنٹے صحافتی سرگرمیوں اور کمزور صحت، متعدد بیماریوں کے باوجود، سماجی شعبے میں ان کے کام کی رفتار حیرت انگیز تھی۔ لیکن یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ جو دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ اللہ ان کی مدد کرتا ہے ” ضرورت مند اور مظلوم لوگوں کی مدد کرنے سے مجھے بے پناہ خوشی اور ذہنی سکون ملتا ہے۔” یقین جانیئے میری زندگی کی خوشی کا سب سے بڑا لمحہ وہ ہوتا ہے جب میں غریبوں کے ساتھ گھل مل کر ان کے مسائل حل کرتا ہوں” یہ کلمات ا نہوں نے اپنی زندگی میں کئی مواقع پر ادا کئے ا ور میدان میں عملی اقدامات سے ان کو ثابت بھی کیا۔بنی نوع انساں کی بے لوث خدمت کا یہ جذبہ انہیں اپنے مرحوم والد (ر) صوبیدار آدم خان سے وراثت میں ملا تھا جو اپنے وقت کے ایک عظیم سماجی کارکن تھے اور انہوں نے اپنی محنت سے علاقے میں عوامی خدمت پر مبنی بہت سے بڑے منصوبے مکمل کرائے تھے۔ درحقیقتاً ان کے والد علاقے میں اس طرح کی سماجی سرگرمیوں کے سرخیل تھے۔ اگرچہ ان کے والد کو اسوقت بہت سے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا تھا تاہم انہوں نے اپنے مشن کو جاری رکھا اور آج تمام لوگ انہیں دعاؤں میں اچھے الفاظ کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ بلاشبہ علاقہ کا ہر ایک فرد باپ بیٹے کی بے لوث سماجی خدمات کا معترف ہیں۔ضرب ا لمثل مشہور ہے کہ عقاب کے گھونسلے سے عقاب کا بچہ ہی نکلتاہے،یوسف زئی خاندان کے معاملے میں بھی یہ سچ ثابت ہوا اور اب انسانیت کی خدمت کا جذبہ توسیع شدہ امیر خیل کی تیسری نسل میں منتقل ہو گیا ہے،

یوسف زئی خاندان کے چشم چراغ اور رحیم اللہ یوسفزئی کے بڑے فرزند ارشد محمود یوسفزئی نے یہ ذمہ داری اپنے کندھوں پر لے لی ہے۔ اپنے والد اور دادا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ارشد محمود نے علاقے کی غریب کمیونٹی کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے اور یہ تمام صلاحیتیں اُن میں بدرجہ ا تم موجود ہیں۔ اب عظیم مشن کے حقیقی معمار اور عظیم سماجی کارکن رحیم اللہ یوسفزئی کی سماجی خدمات پر ایک سرسری نظر ڈالتے ہیں۔

انہوں نے سماجی خدمات کے شعبے کو نئی جہتیں دیں اور اپنی زندگی کے دوران غریب یتیم لڑکوں اور لڑکیوں کی 99 اجتماعی شادیاں کرائیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہر ایک جوڑے کو ایک لاکھ روپے جہیز کا سامان بھی دیا۔ اسی طرح وہ اخوت فاﺅنڈیشن لاہور سے علاقے کے معذور افراد کے لیے 116 وہیل چیئرز حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔ 20 مزید وہیل چیئرز پائپ لائن میں ہیں جو ستمبر میں مل جائیں گی۔ انہوں نے جاپان حکومت کی مدد سے 8ملین روپے کی لاگت سے غریب اور نادار خواتین کے لئے ووکیشنل سنٹر قائم کیا اس سنٹر میں اب تک 100 سے زائد خواتین کو تربیت دی جا چکی ہے جو اب اس سنٹر میں حا صل کردہ تر بیت کا بہترین استعمال کر کے اپنے اپنے خاندانوں کے لیے روزی روٹی کما رہی ہیں۔مزید یہ کہ اُنہوں نے اس وقت کے حکومتی عہدیداروں کی مدد سے گرڈ سٹیشن قائم کیا، کاٹلنگ بونیر روڈ (دونوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے ) بھی تعمیر کرائی، کاٹلنگ واپڈا سب ڈویژن اور علاقے میں بہت سے ٹیوب ویلوں کی منظوری دلوائی۔ وہ ہر سال اسکول جانے والے بچوں کے لیے موسم سرما کی کٹس کا بندوبست کرتے تھے اور غریب طلبہ میں تقسیم کرتے تھے۔ جوتوں کے 8350 جوڑے، ہزاروں موزے وغیرہ، باتھ رومز، پینے کے پانی کی سہولت، بجلی کے پنکھے نیز کرسیاں اور میزیں تک دلوائیں۔
اسی طرح وہ ہر سال بدر اور شموزئی کے سکولوں میں یوم والدین کا اہتمام کرتے تھے اور اس کے تمام اخراجات اپنی جیب سے برداشت کرتے اور مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءکو انعامات سے نوازتے تھے۔ انہوں نے علاقے میں غریب اور نادار لو گوں کے لئے مختلف طبی کیمپوں کا اہتمام کیا جس میں 150 سے زائد اپر یشنز کرائے گئے۔ ان کیمپوں میں معروف سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج بذات خود کیا۔اسی طرح انہوں نے فرانس، جرمنی اور اٹلی کی حکومتوں کی جانب سے ضرورت مند غریبوں کے لیے آنکھوں کے چشموں کا بھی انتظام کیا۔
ہر سال وہ بڑے پیمانے پر غریب ضرورت مندوں میں رمضان پیکج تقسیم کرتے تھے۔ انہوں نے وزیراعظم سے 21 دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری بھی دلوائی جس پر کام جاری ہے اور بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بہت سی نئی تعمیر شدہ مساجد کی مالی معاونت بھی کی اور یتیموں، بیواؤں، معذوروں کو حسب توفیق خفیہ عطیات دینے کے ساتھ ساتھ کئی ہزار بے روزگار جوانوں کو مختلف محکموں میں بھرتی کرنے میں بھی مدد دی۔ انہوں نے مشہور علاقائی کھیل "مخہ” کو بھی دوبارہ بھر پور انداز میں متعارف کرایا اور ہر سال سرکاری عہدیداروں اور معززین کو بطور مہمان خصوصی مدعو کرکے اس کے ٹورنامنٹس کا اہتمام کرایا۔
”زندگی گزارنے کا بہترین راز“ اسی میں ہے کہ جب کوئی کسی بڑے کاز کے لیے خدمت کرتا ہے تو اسے زندگی کا ایک گہر ا مفہوم ملتا ہے اور یہی چیز اصل زندگی کو مزید تقویت اورمعنی دیتی ہے۔ رحیم اللہ یوسفزئی نے بے پناہ شہرت اور نام کے باوجود انتہائی سادہ زندگی گزاری اور اپنے سماجی کاموں کی بدولت اس میدان میں بے مثال کامیابیوں سے لوگوں کے دل جیتے۔ ان کی دوسری برسی کے موقع پر ان کی شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے، شمع ویلفیئر آرگنائزیشن (جس کا قیام انہوں نے اپنی زندگی میں کیا تھا) نے انتہائی غریب خاندانوں کے لیے 10 اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یقینا یہ رحیم اللہ یوسفزئی کی روح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے جنہوں نے انسانیت کی خدمت کرنا پسند کیا۔
قانون قدرت ہے کہ ہم دنیا میں ڈالی گئی توانائی واپس حاصل کرتے ہیں۔ ہم اس میں جو حصہ ڈالتے ہیں وہ ہماری زندگی کو حقیقی معنی دیتا ہے۔ انہوں نے اپنا وقت، تجربہ، پیسہ اور ہنر غریب لوگوں کی مدد کے لیے وقف کیا اور ایک بہتر معاشرہ بنانے کی پوری کوشش کی۔ مختصراً وہ بائیزئی کے علاقے کے ایک ”عظیم خدائی خدمتگار “تھے اور غریبوں کے لیے اس قدر لگن اور دیانتداری سے کام کرتے تھے کہ وہ اس عمل میں ایک بہترین استعارہ بن گئے ہیں۔
اگرچہ ارشد محمود اتنی بڑی ذمہ داری کو سنبھالنے کے لیے کمسن ہیں لیکن جب ارادے پختہ ہوں اور پسے ہوئے طبقے کی خدمت کے لیے دل تڑ پتا ہو تو مطلوبہ اہداف حاصل ہوہی جاتے ہیں۔ امیر خیل یوسفزئی خاندان تمام دوستوں اور خیر خواہوں کا بے حد شکر گزار ہے اس لیے کہ انسانیت کی خدمت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ علاقے کے عوام کو رحیم اللہ یوسفزئی کی سماجی بہبود کے کارناموں پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ تمام اچھے اعمال، جو انہوں نے اپنی زندگی میں کیے، ابد تک قائم رہیں گے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ رحیم اللہ یوسفزئی کی یادعلاقے کے عوام کو بہت شدت سے ستاتی ہے۔ آپ کے تمام رشتہ دار اور احباب آپ سے والہانہ پیار و محبت کو اپنی اپنی زندگیوں کا سرمایہ افتخار اور قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں۔ خدا کی اُن پہ رحمت ہو اور اُنہیں محمد کی شفاعت نصیب ہو۔
گویاد ستاتی ہے تیری پھر بھی دُعا ہے
دن ایسا نہ آئے کہ تیری یاد نہ آئے -

نوری آباد : موٹروے ایم 9 پر منی ٹرک کی ٹریلر کو پیچھے سے ٹکر،2 ہلاک
نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری) موٹروے ایم 9 پر منی ٹرک کی ٹریلر کو پیچھے سے ٹکر2 ہلاک
نوری آباد کے قریب موٹروے ایم نائن پر مزدا ٹرالر کے پیچھے ٹکرا گئی ،حادثے کے نتیجے میں مزدا میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ،
پولیس ذرائع کے مطابق مزدا حیدرآباد سے کراچی جا رہا تھا کہ آگے جانے والے ٹریلر کے پیچھے ٹکرا گئی،ایدھی ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 24 سالہ ارباز اور 23 سالہ معشوق کے نام سے ہوئی،جبکہ زخمی ہونے والے ایک شخص کی شناخت مہتاب کے نام سے ہوئی
زخمی اور جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی لاشیں تعلقہ ہسپتال تھانہ بولا خان منتقل کی جا رہی ہیں جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی،جبکہ پولیس نے بروقت پہنچ کر ٹریلر کو تحویل میں لے لیا،
-

کوٹ مبارک:قبضہ مافیانے سابقہ سیوریج کے گندے پانی کے کنواں پر دوبارہ قبضہ کرلیا
کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداد اللہ تھہیم):قبضہ مافیاسابقہ سیوریج کے گندے پانی کے کنواں پر دوبارہ قبضہ کرلیا
قبضہ مافیا پھر متحرک، سابقہ سیوریج کے گندے پانی کے کنواں اور ایک کمرہ اور اس میں مشینری کی جگہ پر دوبارہ قبضہ کرکے مکان و دکانیں بنائی جارہی ہیں اور اس سرکاری رقبہ پر مٹی بھرائی کراکر عمارت تعمیر ہورہی ہے ۔حالانکہ اس میں شامل رقبہ سرکار کا کیس چل رہا ہے جس پر سابقہ ادارمیں محکمہ ریونیو ۔پٹواری ،قانونگو اور اعلی افسران اور پولیس نےکام رکوادیا تھا ۔جس پر قبضہ مافیا نے دوبارہ کام شروع کرادیا ہے ۔
اس متنازع رقبہ جوکہ تقریبا 16 کنال کے لگ بھگ ہے پر پولیس نے اپنا بورڈ لگوادیا تھا ۔تاکہ کوئی قبضہ نہ کرے ۔اورلڑائی جھگڑا نہ ہو ۔عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور اے سی ڈیرہ سےقبضہ مافیا کے خلاف نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔
-

میرپورخاص: ایس ایس پی تھرپارکر زاہدہ پروین کےاعزاز میں الوداعی تقریب
میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص ڈویژن کے ضلع تھرپارکر کی ایس ایس پی زاہدہ پروین کا الوداعی پیغام
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی تھرپارکر زاہدہ پروین کے تبادلے کے بعد ایس ایس پی آفس تھرپارکر میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔الوداعی تقریب میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی اور ایس ایس پی کو تحائف پیش کئے۔
انہوں نے ایس ایس پی تھرپارکر کا چارج چھوڑنے کے بعد اپنے الوداعی پیغام میں کہا کہ تھرپارکر پولیس کی قیادت کرنے پر مجھے فخر ہے، تھرپارکر پولیس کے افسران و جوانوں نے دن رات کی انتھک محنت کرتے ہوئے تھرپارکر کے امن کو برقرار رکھا ، تھرپارکر کی بہادر عوام ، صحافی حضرات اور ہر مکتبہء فکر کے افراد کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہر موقع پر میرا اور پولیس کا ساتھ دیا.
-

سیالکوٹ:پولیس ہیڈ مرالہ کی کارروائی،جگا ڈکیت گینگ کے 3 رکن گرفتار
سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)پولیس ہیڈ مرالہ کی کارروائی،جگا ڈکیت گینگ کے 3 رکن گرفتار
ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ہیڈ مرالہ محمد عرفان ڈھلوں اور اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی جاری
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ہیڈ مرالہ محمد عرفان ڈھلوں اور اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کاروائی جاری جس کے نتیجے میں بدنام زمانہ جگا ڈکیت گینگ کے تین افراد گرفتار،تفصیلات کے مطابق تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس کو اطلاع ملی کے روال ککر جنگل پیر سبز پٹری نہر پر تین نامعلوم کس افراد واردات کی نیت سے کھڑے ہیں۔ جس پر تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جگا ڈکیت گینگ کے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضے سے 3عدد پسٹل 30 بور بمعہ 10 گولیاں، 2 عدد موبائل فون اور 1588000 روپے نقدی برآمد کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا، تفتیش کی کاروائی جاری۔
ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ہیڈ مرالہ محمد عرفان ڈھلوں نے نیشنل پریس کلب ہیڈ مرالہ کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کاخاتمہ ہی ہماری اولین ترجیح ہے، انشاء اللہ علاقے بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری رہیں اور عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ ہی ہماری اولین ذمہ داری ہے
-

ڈیرہ غازیخان: بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی مسلسل بائیو میٹرک غیر حاضری،پیڈا ایکٹ لگانے کاحکم
ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی مسلسل بائیو میٹرک غیر حاضری پر تنخواہ کی بندش اور معطلی کی بجائے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملازمت سے سیدھا فارغ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔یہ احکامات کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔
چاروں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،محمد سلمان لودھی،خالد پرویز،ڈاکٹر منصور بلوچ کے علاؤہ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کریم بخش،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران شریک تھے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا چاروں اضلاع میں میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری اور گاڑیوں کے ٹریکنگ سسٹم کو فعال رکھا جائے۔
سسٹم میں جان بوجھ کر خرابی پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ریونیو افسران زیر التوا جوڈیشل کیسز جلد نمٹائیں۔ڈپٹی کمشنرز روڈ ایکسل منیجمنٹ،پٹرول پمپس پر مرد اور خواتین کے الگ الگ واش رومز کے قیام کو یقینی بنائیں
کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر ضلع میں ورکنگ ویمن ہاسٹلز اور ڈے کئیر سنٹرز قائم کئے جائیں۔غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیز اور پٹرول پمپس کے این اوسی کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کئے جائیں۔
ڈی جی خان ڈویژن میں موجود تمام سرکاری محکموں کی ناکاریاں گاڑیاں اور کاٹھ کباڑ فوری نیلام کردی جائیں اور نیلامی کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔
”اب گاؤں چمکیں گے”مہم کے تحت دیہاتوں میں گلیوں اور مکانوں کے نمبرز آویزاں کرنے کے ساتھ معیاری صفائی یقینی بناتے ہوئے ڈسٹ بن رکھے جائیں۔صفائی کے اعداد وشمار کی بجائے صفائی عوام کو نظر آنی چاہئے۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب کے 26 انیشیٹوز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں۔
