Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں بجلی چوروں کیخلاف شکنجہ تیار

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں بجلی چوروں کیخلاف شکنجہ تیار

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں بجلی چوروں کیخلاف شکنجہ تیار،میپکو،ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز مشترکہ کریک ڈاؤن کریں گی۔بجلی کے بڑے چوروں،ڈیفالٹرز کو قانون کے دائرہ میں لایا جائے گا۔جرمانوں اور گرفتاریوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ،پولیٹیکل اسسٹنٹ مشتاق احمد ٹوانہ،ایکسیئن عمیر قاسم،اللہ وسایا،ملک خورشید احمد ودیگر شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں،انہیں ہرصورت قانون کے شکنجے میں لائینگے،

    بجلی چوروں کے جرم کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑتا ہے اب ایسا نہیں ہوگا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیس،بی ایم پی اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں بجلی چوروں کو پکڑیں گی،نو گو اور ہائی تھیفٹ ایریازمیں بلا امتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے گا،

    ڈپٹی کمشنر نےکہاکہ ضلعی انتظامیہ میپکو افسران کومکمل سپورٹ فراہم کرے گی،منظم کریک ڈاؤن کیلئے باہمی روابط کو فروغ دیا جائے گا،ڈیفالٹروں کو جیلوں میں بند اور انہیں سخت سزائیں دلوائیں گے،

    کریک ڈاؤن کی روزانہ کی بنیاد پر معلومات بھی شیئر کی جائیں گی۔اجلاس میں بجلی چوروں کیخلاف ایکشن پلان پر تفصیلی غور بھی کیا گیا۔
    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ کو ضلع کا فوکل پرسن مقرر کیا ہے جب کہ اس حوالے سے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے،

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کا کہنا ہے کہ شہری ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے نمبر064-9260337 پر بجلی چوروں کی اطلاع دے سکتے ہیں جن کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔

  • اوکاڑہ :سنٹر آف ایکسی لینس،مارشل آرٹس کے طالب علموں کا ریسکیو 1122کے سنٹرل اسٹیشن کا معلوماتی دورہ

    اوکاڑہ :سنٹر آف ایکسی لینس،مارشل آرٹس کے طالب علموں کا ریسکیو 1122کے سنٹرل اسٹیشن کا معلوماتی دورہ

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) دی سنٹر آف ایکسی لینس (مارشل آرٹس) کے ماسٹرز اور طالبعلموں کا ریسکیو 1122کے سنٹرل اسٹیشن کا معلوماتی دورہ ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال ، ریسکیو سیفٹی آفیسر 1122میڈیم عائشہ نے ماسٹرز اور طلباء کا پر تپاک استقبال کیا ۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے معلوماتی دورہ کے دوران طلباء کو ریسکیو سنٹرل اسٹیشن کا تفصیلی معائنہ کروایا ۔ انہوں نے طلباء کو کنٹرول روم میں فون کال کے بعد کی جانے والی کارروائی سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔

    چوہدری ظفر اقبال اور ان کی ٹیم نے بچوں کو ایمرجنسی کی صورت میں (سی پی آر) سانس کی بحالی کی تکنیک سے متعلق آگاہ کیا سنٹر آف ایکسی لینس کے بچوں نے سی پی آر (سانس کی بحالی ) کا عملی مظاہرہ بھی کیا جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بہترین عملی مظاہرہ کرنے پر ادارہ کے طلباء کی تحسین کی ۔

    بعد ازاں ریسکیو 1122کے ماسٹرز ٹرینیرز نے طلباء کو ایمبولینس میں موجود آلات اور ان کے استعمال کے بارے میں بتایاعلاوہ ازیں آگ لگنے کی صورت میں فائر فائٹنگ کے طریقہ کار اور آگ بجھانے سے متعلق بھی طلباء کو آگاہ کیا گیا ،طلباء نے آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے سنٹر آف ایکسی لینس کے طلباء کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ معلوماتی دورہ میں ادارہ کے طالبعلموں نے جس انداز سے سی پی آر ،فائر فائٹنگ و دیگر معلومات حاصل کیں اور فوری طور پر اس کا بہترین عملی مظاہرہ کر کے دکھایا وہ لائق تحسین ہے

    کم عمر طلباء میں اس طرح کی قابلیت کسی نعمت سے کم نہیں اور یقیناََ ادارہ کے ماسٹرز محمد وسیم طارق ،نعیم اختر ،محمد اکرم ،شیخ بلا ل شاباش کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معلوماتی دوروں سے نہ صرف بچوں کو آگاہی ملتی ہے بلکہ یہی وہ راستہ ہے جس سے بچے سیکھتے ہیں اپنے فیملی ممبرز اور عزیز و اقارب کو ان معلومات سے آگاہ کر سکتے ہیں اور یہی طرز عمل انسانی جان بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔

  • سیالکوٹ:قتل یاخودکشی؟پسرورکےنواحی علاقہ میں نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

    سیالکوٹ:قتل یاخودکشی؟پسرورکےنواحی علاقہ میں نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)قتل یاخودکشی،پسرورکےنواحی میں نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد
    پسرورکےنواحی گاؤں ڈوگری ہندلاں کا رہائشی بلال ریاض ولد محمد ریاض پُراسرارطور پر ہلاک ہوگیا ہے ،ہلاک ہونے والا نوجوان گذشتہ تین دن سے لاپتہ تھا اس کی نعش ڈوگری ہندلاں اور امین شاہ کے درمیان ایک درخت پر لٹکتی ہوئی پائی گئی.

    پسرور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی، قتل یا خود کُشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی. پولیس مصروف تفتیش ہے

  • ڈی جی خان: کم عمر لڑکوں سے منشیات فروخت کرانے والا مرکزی ملزم منشیات سمیت گرفتار

    ڈی جی خان: کم عمر لڑکوں سے منشیات فروخت کرانے والا مرکزی ملزم منشیات سمیت گرفتار

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان)ڈی پی او ڈی جی خان حسن افضل کے نوٹس پر تھانہ گدائی کی حدود میں کم عمر لڑکوں کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والا مرکزی ملزم منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا

    منشیات فروخت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے معاملے کا ڈی پی او حسن افضل نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔جس پر گدائی پولیس نےکارروائی عمل میں لاتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید وڈانی ولد مٹھو کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار کئے گئے ملزم کے قبضے سے 520 گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 1085/23 بجرمCNSA / 9(1)6C درج کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او حسن افضل کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے ہماری قوم کامستقبل ہیں۔ ہم منشیات فروشوں کو قوم کے بچوں کے مستقبل سے ہر گز کھیلنے نہیں دیں گے۔کم عمر بچوں کو منشیات کے قبیح دھندے میں استعمال کرنے والے معاشرے کے ناسور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

    ڈی پی او ڈی جی خان حسن افضل کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی خان کو منشیات سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے-

  • اوکاڑہ :ہائر الیکٹرونکس پر 3 مسلح ڈاکو عملے اور کسٹمرز سے نقدی اورموبائل چھین کرفرار

    اوکاڑہ :ہائر الیکٹرونکس پر 3 مسلح ڈاکو عملے اور کسٹمرز سے نقدی اورموبائل چھین کرفرار

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ کے معروف تجارتی مرکزتھانہ اے ڈویژن کی حدوددیپالپور روڑ پرہائر الیکٹرونکس پر ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکو عملے اور کسٹمرز سے ساڑھے تین لاکھ نقدی اور قیمتی موبائل لے اڑے ۔
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں گزشتہ کئی دنوں سے تین رکنی موٹر سائیکل سوار ڈکیت گینگ نے شہریوں کا ناک میں دم کررکھاہے سٹی ایریا میں روزانہ کئی واردتیں اس گروہ نے معمول بنا رکھی ہیں

    گذشتہ روز دو سپر سٹور پر ڈکیتی کے بعد آج اوکاڑہ کے معروف تجارتی مرکز دیپالپور بازار میں ہائر الیکٹرونکس پر ڈکیتی کی واردات میں تینوں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے دوکان پر موجود عملے اور کسٹمرز کو یرغمال بناکر ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی اور 4 قیمتی موبائل فون لوٹ لیے ۔

    متاثرہ شہریوں کا کہناہے کہ ڈاکوؤں کے چہرے واضع نظر آنے کے باوجود پولیس انہیں گرفتار نہیں کرپارہی، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • یونیورسٹی آف سرگودھا اور ایس ڈی اے  کے درمیان رہائشی منصوبہ ، معاہدہ طے پاگیا

    یونیورسٹی آف سرگودھا اور ایس ڈی اے کے درمیان رہائشی منصوبہ ، معاہدہ طے پاگیا

    سرگودہا،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ سے )سرگودہا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی اے )کے بورڈ آف گورنرز نے ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی میں جامعہ سرگودہا کے ملازمین کے لئے رہائشی پلاٹس کے الاٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ بی او جی نے ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی میں گالف کورس کے قیام کیلئے جم خانہ کو این او سی جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی ۔

    اس طرح ٹرسٹ پلازہ میں خالی دکانوں کی نیلامی کیلئے کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ۔ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کمشنر وچیئرمین ایس ڈی اے محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ ڈی جی افتخار علی ‘ ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ انوارالحق طور اور سی او ایم سی طارق پرویا کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

    بی او جی نے فیسکو کنسلٹنٹ کی تبدیلی کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں طے پایا کہ جامعہ سرگودہا کے پلاٹس کی قیمت کو فائنل کرنے کیلئے کیس حکومت کو بھجوایاجائیگا ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ واسا کی سمری سیکرٹری ہاؤسنگ کے دفتر پہنچ چکی ہے جس پر کارروائی کا عمل جاری ہے ۔

    اجلاس کو مزید بتایاگیا کہ ٹرسٹ پلازہ کی چھت پر کیفے ٹیریاکے قیام کیلئے اشتہار تیار کر کے اخبار میں اشاعت کیلئے بھجوایاجارہاہے ۔ اجلاس میں ایس ڈی اے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے ‘ ریونیو میں اضافہ کرنے اور ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔

  • ڈیرہ غازی خان: شاہ سکندر روڈ سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گیا

    ڈیرہ غازی خان: شاہ سکندر روڈ سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گیا

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹرشاہد خان) شاہ سکندر روڈ سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گیا، گزشتہ 10 دن سے روڈ پر سیوریج کاگندہ پانی روڈ پر ٹھاٹھیں ماررہا ہے جس سے روڈ تباہ ہوچکا ہے، مقامی لوگوں اور شہریوں کو یہاں سے گذرنے میں کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    مغربی طرف سے ڈیرہ غازی خان شہرکو بین صوبائی کوئٹہ روڈ سے ملانے والا ایک خاص روڈ ہے اور ڈی جی خان سرکٹ ہاؤس بھی اسی مین روڈ کے قریب واقع ہے، نکاسی آب نہ ہونے سے سیوریج کے پانی سے روڈ میں گڑھے پرگئے ،ان گڑھوں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں

    شہریوں نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے یہ اپیل کی ہے کہ خدارا اس اس روڈ پر سیوریج سسٹم کو جلد سے جلد ٹھیک کیا جائے فوراََ اس روڈ پر سکر مشین لگا کر پانی کو خشک کیا جائے تاکہ مقامی لوگ اور شہریوں کی تکالیف کاازالہ ہوسکے

  • کندھ کوٹ :سیپکو کا  بلوں کی ریکوری اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

    کندھ کوٹ :سیپکو کا بلوں کی ریکوری اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) واپڈا سیپکو کا سٹی ٹو اور سٹی فور میں بلوں کی ریکوری اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن
    سی او سیپکو سکھر ایس ای سیپکو شکارپور ایکسئین کندھ کوٹ ایس ڈی او کندھ کوٹ ون کی ہدایت پر ایل ایس سٹی ٹو اور سٹی فور نور اللہ سومرو اپنی سیپکو ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں گورنمنٹ کے بلوں کی ریکوری اور غیر قانونی کنڈا چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا

    آپریشن میں سب ڈویژن کندھ کوٹ ون کے تینوں نے حصہ لیا جس میں عید گاہ محلہ۔ حبیب روڈ۔ بھٹائی محلہ۔ زنگیجہ روڈ۔ گلشیر محلہ۔ ڈگری کالج روڈ سمیت مختلف علاقوں کیا گیا، اس موقع پر ایل ایس نور اللہ سومرو کہنا تھا کہ گورئمنٹ کے بقایا بل ادا نہ کرنے والوں اور غیر قانونی کنڈی کنکشن چلنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے جرمانہ کے ساتھ قانون کارروائی کی جائے گی

    ایکسئین سب ڈویژن کندھ کوٹ کا کہنا تھا کہ بجلی صارفین سے گذارش ہے کہ گورنمنٹ کی اپنے قانونی طریقے سے میٹر سے چلائیں اگر کوئی بھی شکایت اور مشکل درپیش ہو تو فوری ایل ایس کو آگاہ کریں تاکہ وہ بروقت اپنے صارفین کا مسائل حل کر سکیں۔

  • سیالکوٹ :مبینہ پولیس مقابلہ ، اشتہاری ہلاک

    سیالکوٹ :مبینہ پولیس مقابلہ ، اشتہاری ہلاک

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)مبینہ پولیس مقابلہ ، اشتہاری ہلاک
    تھانہ کینٹ کے علاقہ بھاگو بھٹے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں عظیم نامی اشتہاری ہلاک ہو گیا ہے عظیم نے اپنے ساتھیوں سلطان عرف شیرا اور صدام کے ہمراہ 28 اگست کو اسی مقام پر پولیس کانسٹیبل انضمام الحق ساہی کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا اور فرار ہو گیا تھا

    واقعہ میں ملوث سلطان عرف شیرا 30 اگست کو اسی مقام پر مارا گیا جبکہ عظیم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزم اور اسکے ایک ساتھی نے پولیس پر فائرنگ کر دی دو طرفہ فائرنگ رکنے پر عظیم مردہ حالت میں پایا گیا پولیس اہلکار انضمام الحق ساہی کو شہید کرنے والے دونوں ملزمان اسی مقام پر مارے گئے

  • میرپورخاص:چہلم حضرت امام حسین عقیدت و احترام سے منایا گیا

    میرپورخاص:چہلم حضرت امام حسین عقیدت و احترام سے منایا گیا

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپور ٹ )جس طرح پاکستان بھر میں نواسہء رسول سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، اسی طرح میرپورخاص سٹیلائٹ ٹاؤن میں بھی حیدری امام بارگاہ سے ایک بڑا علم ، تعزیہ اور ذوالجناح کا جلوس انجمن حسین مظلوم کی جانب سے سید ظہیرالحسن نجمی ، سید اعجاز حسین رضوی ، سید سجاد حسین رضوی(پپا) سید امیر حسین نقوی(بھولے بھائی) سید خورشید زیدی اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا ۔۔ جلوس کے شرکاء تمام راستے نوحہءخوانی اور سینہ کوبی کرتے رہے

    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے جلوس کے اطراف رینجرز اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کا سخت حفاظتی حصار قائم کیا ہوا تھا،جبکہ یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک کی ہدایت پر جنرل کونسلر لیاقت علی شاہ ندیم خان اور ارشاد ملک نے جلوس کا استقبال کیا

    ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جلوس کے ساتھ رواں دواں تھی ، جبکہ محمد میڈیکل کالج کی فرسٹ ایڈ دینے والی ٹیم بھی جلوس کے ہمراہ تھی،جلوس کے راستوں میں کئی جگہوں پر سبیلیں لگائی گئی تھیں اور کئی جگہوں پر گل پاشی بھی کی گئی جبکہ سٹیلائٹ ٹاؤن کے مرکزی چوراہے پر جلوس کے شرکاء نے زنجیر زنی اور چھریوں کا ماتم بھی کیا گیا ، اس موقع پر علماء اور ذاکرین نے افکار امام حسین پر روشنی ڈالی، اسطرح جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ حیدری امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا