Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چونیاں:بجلی کے بقایاجات،چوروں کیلئے شکنجہ کسنے کیلئے افسران کی اہم بیٹھک

    چونیاں:بجلی کے بقایاجات،چوروں کیلئے شکنجہ کسنے کیلئے افسران کی اہم بیٹھک

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارعدیل اشرف) بقایاجات اور بجلی چوروں کیلئے شکنجہ کسنے کیلئے تحصیل کے افسران کی اہم بیٹھک، ایکسیئن چونیاں ڈویژن نوید احمد بھٹی اور دیگر یونین عہدیداران کی اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی چونیاں سے اہم ملاقات

    تفصیلات کے مطابق ایکسیئن چونیاں ڈویژن نوید احمد بھٹی، ڈویژنل چیئرمین چوہدری ہمائیوں فیض رسول، ذیشان حیدر بھٹی اور یونین عہدیداران کی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور ڈی ایس پی چونیاں سے ملاقات ہوئی جس میں بجلی چوروں کے خلاف اور محکمے کے واجبات کلیئر نہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا منصوبہ تیار ہوا یہ آپریشن سٹی چونیاں شہر سے شروع ہو گا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ سرپرستی کریں گے اور ڈی ایس پی چونیاں سرور اعوان اپنی نفری کے ہمراہ فل پروف سکیورٹی مہیا کریں گے،

    حالیہ ملک گیر بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید احتجاج جاری ہے وفاقی حکومت کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکسیئن چونیاں نے تحصیل افسران سے میٹنگ کی، بقایاجات اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیار کیا۔ایکسیئن چونیاں نوید احمد بھٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ جو محکمے کے ڈیفالٹر ہیں کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، بڑے بجلی چور بھی اس شکنجے سے نہیں بچ پائیں گے بجلی میٹر، ٹرانسفارمر اور تاریں بھی اتار لیں گے۔ ملکی فلاح کی خاطر اپنا قبلہ درست کر لیں۔

  • میرپورخاص:6 ستمبر 1965 پاک فوج اور قوم نے بے مثال اتحاد کئی گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست – مقررین

    میرپورخاص:6 ستمبر 1965 پاک فوج اور قوم نے بے مثال اتحاد کئی گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست – مقررین

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )6 ستمبر 1965 کو پاک أفواج اور پاکستانی قوم نے بیمثال اتحاد کے ذریعے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن بھارت کو کئی محاذوں پر شکست سے دوچار کردیا تھا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے

    ان خیالات کا اظہار اسپورٹس آفیسر واشدیو نے 6 ستمبر کے حوالے سے گلستان معذورین میرپورخاص کی جانب سے شہید بےنظیر بھٹو اسٹیڈیم المعروف (گاما اسٹیڈیم) میں انعقاد کئے گئے باسکٹ بال میچ کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے کیا ، انھیں اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا-

    اس موقع پر گلستان معذورین کے سرپرست آفاق احمد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وسائل نہ ہونے کے باوجود گلستان معذورین کے گلشن کے ان پھولوں (نوجوانوں) کی اس طرح آبیاری کی ہے کہ ان کی خوشبو سے ان کی مہک سے پاکستان سمیت کئی دوسرے ممالک بھی مہک رہے ہیں ، آفاق احمد خان نے مز ید کہا کہ 6 ستمبر کے حوالے سے یہ پروگرام کرنا اسلئے ضروری سمجھا کہ اس دن بزدل دشمن بھارت نے ہمیں کمزور سمجھ کر ہم پر حملہ کردیا تھا ، مگر افواج پاکستان اور پاکستانی قوم نے اسے چھٹی کا دودھ یاد دلادیا ، آج پھر وطن کو قوم کے اسی محبت اور جذبے کی ضرورت ہے

    ہم گلستان معذورین پاک افواج سے بھرپور اتحاد و یکجہتی کرتے ہیں ، اس پروگرام کی تقریب تقسیم انعامات میں گلستان معذورین کے سرپرست آفاق احمد خان اور آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے اسپورٹس آفیسر واسدیو کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا، موقع پر موجود دیگر افراد کو اجرک کے تحائف پیش کئے گئے ،پروگرام آرگنائزگ کمیٹی اور تمام کھلاڑیوں کی جانب سے سرپرست آفاق احمد خان کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اسٹیڈیم انچارج امام شاہ نے صافی حیات قریشی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا-

    آخر میں مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی اور کیش پرائز جبکہ ہارنے والی ٹیم کو کیش پرائز دئیے ، مہمان خاص کے ساتھ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گروپ کی شکل میں فوٹو سیشن کرایا ،اس موقع پر یوسی انچارج عبدالسلیم محمدعلی بھرگڑی شاہزیب شاہ باغی ٹی وی نامہ نگار کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے-

  • کندھ کوٹ: 6 ستمبر یوم دفاع ضلعی انتظامیہ کی طرف ریلی نکالی گئی

    کندھ کوٹ: 6 ستمبر یوم دفاع ضلعی انتظامیہ کی طرف ریلی نکالی گئی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) 6 ستمبر یوم دفاع ضلعی انتظامیہ کی طرف ریلی نکالی گئی
    پورے ملک کی طرح کندھ کوٹ میں بھی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالوہاب کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس سے گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی۔

    ریلی میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی میں موجود شرکاء نے اپنے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے ۔

    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر یوم دفاع قومی دن کے تحت جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے ۔اس خاص دن پر ‏1965 کی جنگ میں پاکستانی فوج کی بہادری اور قربانیوں کی یاد میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جو کہ ہماری ایک تاریخ ہے
    اس دن بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی آج کے دن پاکستانی فوج کے جوانوں نے اپنی جان کے نذرانے دے کر ملک کی حفاظت کی ہم پوری قوم ان کو مل کر سلام پیش کرتے ہیں ۔

  • کندھ کوٹ : یوم دفاع کے حوالے سے کیڈٹ کالج کرم پور میں شاندار تقریب منعقد کی گئی

    کندھ کوٹ : یوم دفاع کے حوالے سے کیڈٹ کالج کرم پور میں شاندار تقریب منعقد کی گئی

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )یوم دفاع کے حوالے سے کیڈٹ کالج کرم پور میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کیڈٹس نے سندھی، اردو اور انگریزی میں تقاریر کیں اور مادر وطن کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس پرنسپل امجد علی چانڈیو نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دن ہم نے اتحاد، حوصلے اور بہادری سے بھارت کو شکست دی۔آج ہم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

    کیڈٹ کالج کرم پور کے پرنسپل پروفیسر محمد ہاشم میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت سے کم نہیں، آزادی کی قدر غلام ہی بہتر طریقے سے جان سکتا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کے نتیجے میں آزادی ملی، یہی وجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضاؤں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اس دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ علم کے میدان میں محنت کریں گے اور پوری قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔سائنسی علم اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

    اس کے بعد مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے کیڈٹس کو انعامات دیے گئے، جس میں اقبال ہاؤس کے کیڈٹ چمن عباس کو بہترین تقریر، کیڈٹ حسن مصطفیٰ کو بہترین تقریر کا ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین ڈرائنگ اور کیڈٹ خادم حسین اور کیڈٹ مدثر کو مضمون نویسی میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا۔

  • سیالکوٹ :تھانہ کوٹلی لوہاراں کے سب انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا عدالت کا حکم

    سیالکوٹ :تھانہ کوٹلی لوہاراں کے سب انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا عدالت کا حکم

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)تھانہ کوٹلی لوہاراں میں تعینات سب انسپکٹر ارشد علی کے خلاف سینیئر سول جج عثمان سرور نے ایف آئی آر کے آرڈر جاری کر دیے
    تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے سب انسپکٹر ارشد علی نے سینیئر سول جج عثمان سرور کے آرڈر ہوا میں اڑا دیئے ،جس کیس میں جج عثمان سرور نے ملزم کو ضمانت دی ، ذرائع کے مطابق اسی کیس میں ارشد علی نے مدعی سے مبینہ بھاری رشوت وصول کر کے ضمانت لینے والے ملزم کو دوبارہ گرفتار کر کے جج عثمان سرور کے سامنے جب پیش کیا

    جب جسمانی ریمانڈ لینا چاہا تو ملزم کے وکیل نے معزز جج کو آگاہ کیا کہ جناب ملزم 2 روز قبل اس کیس میں ضمانت پر ہے جو کے اگلی تاریخ آنے تک یا فیصلہ ہونے تک کیسے پولیس گرفتار کر سکتی ہے ،حقیقت معلوم ہونے پر معززجج نے فی الفور ملزم کو بری کیا اور سخت الفاظ میں تھانہ کوٹلی لوہاراں کے ایس ایچ او کو حکم صادر کرتے ہوۓ کہا کے فی الفور سب انسپکٹر ارشد علی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ارشد علی کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائے اور ایف آئی آر کی ایک کاپی عدالت میں پیش کی جائے ورنہ آپ کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • سیالکوٹ : نجی فیکٹری میں آگ لگ گئی، 5 گھنٹے طویل ریسکیو اپریشن

    سیالکوٹ : نجی فیکٹری میں آگ لگ گئی، 5 گھنٹے طویل ریسکیو اپریشن

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے)سمبڑیال وزیر آباد روڈ پر موجود نجی فیکٹری شیخان انڈسٹری میں آگ لگ گئی،ریسکیو ٹیمیں فوری جا ۓ وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ،ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال بھی موقع پر موجود

    آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہ ہو سکی۔ ریسکیو کی 11 فائربرگیڈگاڑیاں اور 3 ریسکیو وہیکلز، 2 ائیرپورٹ فائر ٹینڈر اور ایمبولینس کے علاوہ 100 سے زائد ریسکیورز و ریسکیو محافظین نے آپریشن میں حصہ لیا۔

    ریسکیو کی بروقت کارروائی سے آگ کو محدود کر کے ساتھ ملحقہ فیکٹری میں جانے سے روک دیا گیا۔ ریسکیورز نے 5گھنٹے کی انتھک کاوشوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ مزید کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فیکٹری میں لیدر ویٹ لفٹنگ بیلٹس اور ربر گرپس بنانے کا کام ہوتا ہے۔ آگ لگنے سے ہال کا کچھ حصہ گر گیا۔

  • ڈہرکی : 17روز سے نجی پائپ لائن بچھانے والی کمپنی کے خلاف مقامی لوگ سراپا احتجاج

    ڈہرکی : 17روز سے نجی پائپ لائن بچھانے والی کمپنی کے خلاف مقامی لوگ سراپا احتجاج

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں17روز سے نجی پائپ لائن بچھانے والی کمپنی کے خلاف مقامی لوگ سراپا احتجاج
    ڈہرکی ایک طرف مہنگائی تو دوسری جانب کاشتکاروں کی کاشت کا مبینہ لاکھوں کا نقصان کیا جانے لگا،ڈہرکی کے نواحی علاقے کھیروہی کے مکین گزشتہ 17روز سے نجی کمپنی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے،مکینوں کاکہنا ہے کہ کمپنی بلا معاوضہ ہماری زمینوں سے پائپ لائن کراس کرنا چاہتی ہے، ہماری زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے اور لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے،

    مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ کمپنی ان علاقوں سے گیس اور تیل نکال رہی ہے،ان کی مشینری نے ہماری راستوں کو تباہ کردیا ہے،بڑی بڑی پائپ لائن جبری طور پرہماری زرعی زمین سے کراس کی جارہی ہیں جوکہ آنے والے دنوں میں زمینوں کو بنجربنا دے گی –

    احتجاج کرنے والے مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر قدرت نے ان علاقوں میں تیل دیا ہے ،گیس فراہم کی ہو تو کمپنی کو چاہئے کہ مکینوں کو بنیادی سہولیات فراہم کریں،اسپتال،اسکول،صاف پانی اور روزگار ہمارا بنیادی حق ہے کمپنی فراہم کرنے سے انکار کر رہی ہے۔اگر ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے گئے تو کمپنی کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا-

  • سیالکوٹ : 6 ستمبر تجدید عہد کا دن ہے اس دن فقید المثال قربانیاں دیں گئیں – خواجہ آصف

    سیالکوٹ : 6 ستمبر تجدید عہد کا دن ہے اس دن فقید المثال قربانیاں دیں گئیں – خواجہ آصف

    سیالکوٹ۔ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے) سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے یوم دفاع کے موقع پر چونڈہ میں خطاب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر تجدید عہد کا دن ہے اس دن فقید المثال قربانیاں دیں گئیں، ہم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کسی نے بھی ملک کی خلاف سازش کی تو عوام اور فوج اس اندرونی اور بیرونی دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے گے

    جنگ عظیم کے بعد دوسری بڑی ٹینکوں کی جنگ چونڈہ محاز پر لڑی گئی، پاک فوج کے بہادر سپاہی دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گے، دشمن اپنی باقیات چھوڑ کر فرار ہوگیاتھا، ہماری نظریاتی اور جغرافیائی سرحدیں آج بھی قربانی مانگتی ہیں،

    ہمیں دہشت گردی کا سامنا ہے،پاک فوج،رینجرز،ایف سی اور پولیس قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستان آج پھر ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے، ہمیں ملکر پاکستان کے وجود کی حفاظت کے لئے اکٹھے ہونا چاہئے، شہدا کی عظیم قربانی کو قوم آج بھی یاد کرتی ہے،جو میلی آنکھ وطن عزیز کی جانب اٹھے گی اسے نکال دیں گے

    یہ شہید ہمارے ہیرو ہیں، ہم شہدا کے خاندانوں کے احسان مند ہیں، ان شہدا نے اپنی جانیں قربان کر کے ہمارے گھروں کو محفوظ کیا ، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ مجھے یقین ہے ہم اس مشکل دور سے سرخرو ہوں گے

    شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھیں انہوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کیا،ہماری فوج اور عوام متحد ہو کر اس ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرے گی-

  • ڈیرہ غازیخان :پولیس اقلیتوں کے  حقوق اور تحفظ  کیلئے دن رات کوشاں ہے- ڈی پی او حسن افضل

    ڈیرہ غازیخان :پولیس اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے- ڈی پی او حسن افضل

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈیرہ غازیخان پولیس اقلیتوں کے حقوقاور تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے- ڈی پی او حسن افضل
    تفصیل کے مطابق امروز کرسچن کمیونٹی کے وفد کی ڈی پی او آفس میں نئے قائم شدہ میثاق سنٹر آمد، پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کو مکمل تحفظ اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی،

    مسیحی برادری نے آئی جی پبجاب کے اس اقدام کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا،ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق، انکی عبادت گاہوں کا تحفظ اور انکے جان ومال کی حفاظت ڈیرہ غازیخان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

  • سیالکوٹ :وزیر اعلیٰ پنجاب کا آئی جی  کے ہمراہ اچانک سول ہسپتال کادورہ

    سیالکوٹ :وزیر اعلیٰ پنجاب کا آئی جی کے ہمراہ اچانک سول ہسپتال کادورہ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)وزیر اعلیٰ پنجاب کا آئی جی کے ہمراہ اچانک سول ہسپتال کادورہ، ہسپتال کی حالت زار پر مایوسی کا اظہار،جلد ہسپتال کی حالت بہتر ہوتی نظر آئے گی، وزیر اعلیٰ کی اپنے دورہ سیالکوٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو،

    سیکرٹری ہیلتھ اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بھی وزیر اعلیٰ کے دورہ کے موقع پر موجود تھے۔خاتون کی شکایت پر پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ کے خلاف ایکشن

    وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ،اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بھی موجود تھے،وزیر اعلی کے اچانک دورہ پر ہسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، وزیر اعلی نے اپنے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنا بڑا شہر ہے اتنی سہولیات ہسپتال میں میسر نہیں ہیں۔ ہسپتال میں کھٹمل بھی پائے گئے ہیں اور دیگر سہولیات کا بھی فقدان ہے۔

    اگلے تین چار ماہ کے دوران دوبارہ دورہ کروں گا۔آج ہی سے ہسپتال میں کام ہوتا نظر آئے گا۔ہسپتال کو سہولتیں فراہم کرناریاست کی زمہ داری ہے۔
    جلد ہسپتال کی شکل نکل آئے گی۔ پیڈز وارڈ میں ایک ایک بیڈ پر چار چار بچے موجود ہیں لیکن سب کو طبی امداد اور ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ 70،80 لوگوں سے بات چیت ہوئی جنہوں نے بتایا کہ ادویات مفت مل رہی ہیں۔ ہسپتال کی حالت زار کو درست کرنا حکومت کا کام ہے ڈاکٹروں کا نہیں۔برن یونٹ کے قیام کی کوشش کریں گے۔

    وزیر اعلی کے دورہ کے موقع پر ایک خاتون نے شکایت کی کہ اس سے ایک پولیس اہلکار اور گارڈ نے رقم چھین لی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے خاتون کی شکایت پر آئی پنجاب کو فوری انکوائری کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب نے خاتون کی شکایت پر موقع پر ہی انکوائری کر دی گئی،گارڈ اور پولیس اہلکار ملوث پائے گئے، پولیس اہلکار اور پرائیوٹ گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا،ملوث اہلکار اور پرائیوٹ گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے، پولیس اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے ڈس مس کیا جائے گا،خاتون کی چار ماہ پہلے شادی ہوئی ہے خاوند نشہ کرتا ہے علاج کے لئے ہسپتال آئی تھی خاتون کرائے کے مکان میں رہتی ہے فوری اس کے کرائے کا انتظام کر دیا گیا ہے، خاتون کھانا بنانا جانتی ہے وزیراعلی نے جلدی نوکری کے انتظام بھی کا حکم دے دیا۔