Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف: مساجدکیلئے دفعہ 144،پھیری والوں کوکھلی چھٹی، لاؤڈ سپیکر سے عوام کا جینا محال

    اوچ شریف: مساجدکیلئے دفعہ 144،پھیری والوں کوکھلی چھٹی، لاؤڈ سپیکر سے عوام کا جینا محال

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف میں پھیری لگانے والوں نے لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرکے شہریوں کا سکون چھین لیا
    شہر اور گردونواح میں پھیری لگانے والوں نے لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرکے شہریوں کا سکون چھین لیا، ریڑھی بان ، علی الصبح گدھا گاڑیوں، چنگ چی رکشوں ، موٹر سائیکلوں ، سائیکلوں پر نصب لاؤڈ سپیکر پر اونچی آوازوں میں سبزی، کپڑا، منیاری کا سامان فروخت کرنے کی صدائیں لگاتے ہیں جس سے علاقہ مکینوں کاسکھ چین غارت ہو کر رہ گیا ہے۔

    حکومت پنجاب کی طرف سے لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال پرعائد پابندی کے باوجود انتظامیہ کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث اندرون شہر اور ملحقہ آبادیوں کے بیشتر علاقوں میں چھلی ، سبزی فروٹ ، آئس کریم ، کباڑیا ، بھکاری مافیا، پھیری لگانے والوں نے گدھا گاڑیوں، موٹر سائیکلوں ، چنگ چی رکشوں ، ریڑھیوں پر لاؤڈ سپیکر لگا رکھے ہیں جس پر دھڑلے سے اونچی آواز میں سامان فروخت کرنے کی صدائیں بلند کی جاتی ہیں۔گدھا گاڑیوں پر مشکوک قسم کی عورتیں اپنے ساتھ دو تین چھوٹے چھوٹے مفلوک الحال بچوں کو بٹھا کر علی الصبح اونچی آواز میں بھیک مانگنے کی صدائیں دیتے ہوئے خدا اور رسول کے واسطے دیتی ہیں، حالانکہ حکومت کی جانب سے لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال پر سخت پابندی عائد ہے ، مسجدوں کے امام اور خطیبوں کولوڈ سپیکر استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے ، مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران ان ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔
    شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپورسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

  • قیامت سے پہلے قیامت ، مہنگائی سے شہری خود کشیوں پر مجبور

    قیامت سے پہلے قیامت ، مہنگائی سے شہری خود کشیوں پر مجبور

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)قیامت سے پہلے قیامت ، مہنگائی سے شہری خود کشیوں پر مجبور، بیروزگار دیہاڑی دار مزدورکا کوئی پرسان حال نہیں،اوچ شریف کے ایک دیہاڑی دار مزدور غریب محمد عامر کے باپ عبد القادر نے گھر میں فاقہ اور علاج کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے کالا پتھر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ،جسے غریب اولاد نے آٹا بیچ کر مقامی ہسپتال لائے جسے مقامی ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک ہونے پر ضلعی ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی نے قیامت برپاکردی ہے ،دیہاڑی دار مزدور مہنگائی کے باعث بیروزگار ہو چکے ہیں جن کی آنکھیں اب حکومتی امداد کا انتظار کرتے کرتے پتھرانے لگی ہیں ۔ نگران حکومت کے آتے ہی مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ، مزدور طبقہ غربت کی چکی پستا جا رہا ہے ، جنوبی پنجاب کے شہر اوچ شریف میں مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آگئی ہے ، اوچ شریف کے ایک دیہاڑی دار مزدور غریب محمد عامر کے باپ عبد القادر نے گھر میں فاقہ اور علاج کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے کالا پتھر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ،غریب اولاد نے آٹا بیچ کر مقامی ہسپتال لائے جسے مقامی ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک ہونے پر ضلعی ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا

    عبد القادر کے بیٹوں محمد عامر اور محمد ندیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا والد کافی عرصہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہے جس کی بیماریوں کا علاج کرتے ہوئے گھر میںنوبت فاقہ پر پہنچ گئی، ہمارے والد نے ہمارے معاشی حالات دیکھ کر کالا پتھر پی کر اپنی زندگی کاخاتمہ کرنے کی کوشش کی ، ان کے بیٹوں کا کہنا ہے کہ محنت مزدوری سے چند سو روپے ہی کماتے ہیں اب ان سے بھی محروم ہو گئے ہیں،والد کے علاج معالجے کے لئے تو دور،گھر کا چولہا چلانے اور دووقت کی روٹی کے بھی لالے پڑ گئے ہیں۔

    کٹھن امتحان سے گذرتے محمد عامر ،محمد ندیم نے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے، مختلف بیماریوں کا شکار عبد القادر کا کہنا ہے کہ انہیں پیسے نہیں چاہئیں،کوئی مسیحا بن کر اس کا علاج ہی کروا دے۔ مہنگائی کے باعث محمد عامر، محمد ندیم کی طرح ہزاروں مزدور ایسے ہیں جن کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے،غربت کے ہاتھوں بے بسی کی تصویر بنایہ گھراناکسی مسیحا کی مدد کا منتظر ہے، انکی حکومت وقت سے بھی ہی اپیل ہے کہ مشکل کہ اس گھڑی میں انکی مدد کی جائے

  • اب چائے بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی

    اب چائے بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )چائے بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی،مہنگائی کی وجہ سے چائے کے ہوٹلوں پر عوام کا رش کم ہوگیا ہے،ہوٹل مالکان پریشانی سے دوچار ہونے لگے،چینی، دودھ اور پتی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے چائے پینا بھی اب عیاشیوں میں شامل ہوگیا،اب مزدور اورمحنت کش تھکن مٹانے کیلئے بھی چائے نہیں پی سکتے کیونکہ مہنگائی سے چائے ان کی استطاعت سے باہر ہوگئی ہے

    ہوٹل مالکان نے چینی مہنگی ہونے کے بعد 50 روپے والا چائےکا کپ 70 روپے کردیا ہے،ہوٹل مالکان آدھاکپ بھی40 روپے کے بجائے 50 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ چینی، دودھ اور پتی کے علاوہ بجلی اور گیس بھی مہنگی ہوگئی ہے پھر ہم کس طرح چائے کم قیمت پر اپنے گاہک کودے سکتے ہیں

  • اوکاڑہ:  ایپکا ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی

    اوکاڑہ: ایپکا ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افس سے ڈی سی افس تک ایپکا ملازمین اور مختلف محکمہ جات کے کلرکس نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی اور حکومت مخالف شدید نعرے بازی کی

    اوکاڑہ کے ایپکا ملازمین اور مختلف محکمہ جات کے کلرکس اور محکمہ ریونیو کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی جو ضلعی ایجو کیشن آفس سے شروع ہوئی اور ڈپٹی کمشنر آفس پہنچی

    ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور فلیکسز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے حکومت مخالف سخت نعرے بازی کی ۔

    مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے ہمیں لولی پاپ دیا اور دھرنا ختم کرنے پر ہمارے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا لیکن ابھی تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے لیو انکیشمنٹ اور پینشن میں کمی ملازمین کے ساتھ سخت زیادتی ہے جوکسی صورت قابل قبول نہیں

    مظاہرین کا مزید کہنا تھاکہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کادائرہ وسیع کیا جائے گا اور صوبائی سطح احتجاج اور دھرنا ہوگا

  • میرپور خاص: تنخواہیں نہ ملنے پر بلدیہ ملازمین کا کام چھوڑ احتجاج

    میرپور خاص: تنخواہیں نہ ملنے پر بلدیہ ملازمین کا کام چھوڑ احتجاج

    میرپور خاص باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) بلدیہ کے ملازمین نے تنخواہ نہ ملنے پر کام چھوڑ کر احتجاج کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں بلدیہ ملازمین سندھ کی شاہ لطیف یونین اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن شہید ساقی کے میرپورخاص ڈویژن کے صدر مظہر عباسی نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر مہینے اپنی تنخواہ کے حصول کے لئے احتجاج کرنا پڑتا ہے ، انہوں نے کہا کہ میرپورخاص بلدیہ کو میونسپل کمیٹی سے کارپوریشن کا درجہ دئے ہوئے 16 ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے،مگر ہاؤس رینٹ کی مد میں 16 مہینوں کے بقایاجات ہمیں ادا نہیں کئے گئے

    مظہر عباسی نے کہا کہ ہم سے کہا جاتا ہے کہ صبح جب ڈیوٹی پر آؤ تو اپنی بائیو میٹرک کراؤ ،انہوں نے بلدیہ کے ذمہ داران سے کہا کہ اگر ہم آئیں تو کہاں بیٹھیں گے بلدیہ کے تمام کمرے یوسی چیئرمینوں کے حوالے کردئیے گئے ہیں ، بس ہمارے اوپر بائیو میٹرک کرانے کا زور ہے مگر ہمارے لئے آفس کی کوئی بات نہیں کرتا –

    مظہر عباسی نے کہا کہ 30 سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود سنیارٹی کی بنیاد پر بلدیہ ملازمین کی پروموشن نہیں کی گئی،انہوں نے شکوہ کرتے ہوۓ کہا کہ کچھ دیر پہلے یہاں میئر میرپورخاص رؤف غوری اور میونسپل کمشنر رفیق سیہڑ آئے مگر ہم سے ملے بغیر چلے گئے ، ہم باغی ٹی وی کے توسط سے میرپورخاص بلدیہ کے ذمہ داران کمشنر و ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم بھی سرکاری ملازم ہیں ہمیں بھی دیگر اداروں کی طرح وقت پر تنخواہ اور دیگرتمام سہولتیں دی جائیں

  • میہڑ: مہنگائی اور بدامنی کے خلاف شہریوں کا 2 کلومیٹر تک پیدل مارچ

    میہڑ: مہنگائی اور بدامنی کے خلاف شہریوں کا 2 کلومیٹر تک پیدل مارچ

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بدامنی کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی قیادت میں شہری روڈوں پر نکل آئے، 2 کلومیٹر مارچ کرکے مظاہرین نے گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی

    مظاہرین نے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے ،مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں اور 2 وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں اور بڑھتی ہوئی بدامنی لوٹمار کی وجہ سے شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں

    پولیس منتھلیا اور بھتے لینے میں مصروف ہے، امن وامان میہڑ شہر میں مکمل ختم ہوچکا ہے، ایس ایس پی دادو سمیت پوری پولیس آرام کی نیند سو رہی ہے.مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میہڑ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لیا جائے دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا.

  • ڈی جی خان :چہلم  حضرت امام حسین ڈیرہ ڈویژن میں سکیورٹی اقدامات مکمل

    ڈی جی خان :چہلم حضرت امام حسین ڈیرہ ڈویژن میں سکیورٹی اقدامات مکمل

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹرشاہد خان ) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے احکامات پر چاروں اضلاع میں چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے سکیورٹی اقدامات مکمل، ڈیوٹی پلان جاری۔ چاروں اضلاع میں 23 جلوس اور 48 مجالس کے پروگرامز کی سیکورٹی کے لیے 1823 افسران و جوان تعینات۔

    چہلم حضرت امام حسین پر 103 افراد کی ضلع بندی اور 58 افراد کی زبان بندی کے احکامات جاری۔ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اور امن وامان کی فضاء کو خراب کرنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا حکم۔

    ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے احکامات کی روشنی میں ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کے روائتی اور لائسنسی پروگرامز کی سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے سیکورٹی پلان جاری کردیئے گئے ہیں ۔

    20صفر کو ریجن بھر میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر 23 مرکزی جلوس اور 48مجالس منعقد ہوں گی جن کی سیکورٹی کے لیے 1823 افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ پنجاب پولیس ،ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، موٹرسائیکل اسکواڈ اور کوئیک ریسپا نس فورس کی ٹیمیں فعال رہیں گی۔ ٹربل سپاٹس اور فلیش پوائنٹس پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔ تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی اور ویڈیو ریکارڈنگ کےلیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں اور حساس مجالس و جلوسوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے سے نگرانی بھی کی جائے گی ۔

    چہلم کے جلوس و مجالس میں شامل ہونے والے عزاداران فیزیکل اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹراور واک تھرو گیٹ چیکنگ کے بعد داخل ہوں گے ۔ مجالس اور جلوس کی گزرگاہوں کی بم ڈسپوزل سکواڈ اور اسپیشل برانچ کے ذریعہ سکریننگ اور سکیننگ کی جائے گی۔ مجالس اور جلوسوں کے روٹ پر آنے والی عمارتوں پر سنائیپرز تعینات کیئے گئے ہیں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عمارت کی چھت پر یا کھڑکی میں کھڑا ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    جلوس کے روٹس میں آنے والے گلیوں اور سٹرکوں کو بذریعہ خادر تار اور بیریئر بند رہیں گی۔ ریجنل پولیس آفس میں تمام پروگرامز کی مانیٹرنگ کےلیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا جو 24 گھنٹے فعال رہے گا ۔ اس موقع پر آر پی او نے احکامات جاری کیئے کہ چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔

    سپروائزری آفیسران خود موقع پر موجود رہ کر جاری کردہ سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کرائیں۔ امن وامان کی فضاء کو خراب کرنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اور تمام مکاتب فکر کے علماء،امن کمیٹی،تاجروں اور انتظامیہ کےباہمی تعاون سے امن کو برقرار رکھیں۔

  • اوچ شریف : موٹر سائیکل کی چین میں کپڑا پھنسنے 20 سالہ خاتون  جاں بحق

    اوچ شریف : موٹر سائیکل کی چین میں کپڑا پھنسنے 20 سالہ خاتون جاں بحق

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار)چین میں کپڑا پھنسنے سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون گر کر شدید زخمی ہو گئی ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا،مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوتے ہوئے 20 سالہ خاتون شہناز جانبحق ہو گئی،

    احمد پور شرقیہ روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار پیچھے بیٹھی اوچ شریف کے محلہ بخاری کی رہائشی 20 سالہ شہناز افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہو گئی، اطلاع کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار خاتون کے گلے میں موجود دوپٹہ موٹرسائیکل کی چین میں پھنس گیا جس کے اچانک جھٹکا لگنے سے 20 سالہ شہناز گر کر شدید زخمی ہو گئی،

    اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ کر زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 20 سالہ خاتون جانبحق ہو گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے

  • سیالکوٹ :پولیس نے 6 سالہ برازیلین بچی کو بازیاب کرواکے برازیلین ایمبیسی کے حوالے کر دیا

    سیالکوٹ :پولیس نے 6 سالہ برازیلین بچی کو بازیاب کرواکے برازیلین ایمبیسی کے حوالے کر دیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) پولیس نے 6 سالہ برازیلین بچی میگن برگس کو بازیاب کرواکے برازیلین ایمبیسی کے حوالے کر دیا۔
    تفصیلات کے مطابق ماجرا کلاں کا رہائشی عبدالرحمن عرصہ قریب 13 سال قبل بذریعہ ڈونکی یونان گیا تھا جہاں پر اس نے برازیلین نیشنل خاتون SUELY BARGAS DO NASCIMENTO سے تعلقات استوار کیے جن سے میگن برگس پیدا ہوئی.

    عرصہ 5 سال قبل عبدالرحمان اور برازیلین خاتون میں علیحدگی ہو گئی جس کے بعد مقامی قوانین کے تحت بچی ہفتہ میں 5 دن ماں کے پاس رہتی اور 2 دن والد کے پاس رہتی تھی.

    20 اگست 2023 کو عبدالرحمن بچی کو والدہ سے مستقل چھیننے کیلے میگن برگس کو لیکر پاکستان آگیا جو اس نے بچی کو اپنے والدین کے پاس ماجرہ کلاں تحصیل سمبڑیال چھوڑا اور مورخہ 27.08.23 کو جر من واپس چلا گیا۔ مورخہ 25.08.23 کو مسمی عبد الرحمن نے بچی کی والدہ کو بذریعہ فون بتلایا کہ کسی نے بچی کو پارک سے اغواء کر لیا ہے.

    کہانی کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے عبد الرحمن نے تھانہ فیکٹری ایریا ضلع شیخوپورہ میں مورخہ 26.08.23 کو مقدمہ 4297/23 بجرم 363 ت پ درج کروایا کہ اسکی بیٹی MEGANBARGHS بعمر 6 سال غائب ہو گئی ہے جس کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے۔

    بچی کی والدہ نے برازیل ایمبیسی واقع میونخ جرمنی میں کونسلیٹ جنرل کو بچی کے اغواء کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے پاکستان میں برازیل ایمبیسی واقع اسلام آباد کو بذریعہ ای میل درخواست کی کہ بچی کو بازیاب کروایا جائے۔ جس پر ڈپٹی ہیڈ آف میشن برازیل ایمبیسی Mr. Fabiom Chaves نے بچی کی برآمدگی کے بارے میں ڈی پی او سیالکوٹ کو خط لکھا.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ڈی ایس پی سر کل سمبڑیال اور ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ کو بچی کی بازیابی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے جنہوں نے عمر فاروق ولد نصر اللہ ( کو نسلر آفیسر برازیل ایمبیسی اسلام آباد) کے ہمراہ بچی کو مورخہ 03.09.23 کو مسمی عبد الرحمن کے والد کے گھر سے بازیاب کر کے برازیلین ایمبیسی کے حوالے کر دیا ہے.

  • شیخوپورہ:محکمہ صحت،کرپشن،ایک کروڑ روپے کی پرانی موٹرسائیکلیں اور سامان،12 لاکھ 80 ہزار میں نیلام

    شیخوپورہ:محکمہ صحت،کرپشن،ایک کروڑ روپے کی پرانی موٹرسائیکلیں اور سامان،12 لاکھ 80 ہزار میں نیلام

    شیخوپورہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد طلال سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر میں درجنوں پرانی موٹر سائیکلوں سمیت ایک کروڑ روپے مالیت کے استعمال شدہ سامان کو ملی بھگت سےصرف بارہ لاکھ 80 ہزار روپے میں نیلام کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے 2 روز قبل اس سامان کی نیلامی 45 لاکھ روپے میں ہوئی تھی مگر اس نیلامی کو سبوتاژ کر کے منسوخ کروانے کی خاطر کباڑیوں کے 2 گروہوں میں تصادم کرایاگیا، جس میں گالی گلوچ کے بعد کرسیاں چل گئیں جس سے محکمہ صحت کے ایک آفیسر سمیت تین افراد کو چوٹیں لگیں

    استعمال شدہ سامان کی نیلامی کے دوران نیلامی ملی بھگت کے ذریعے سے ہوئی ہے سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے مبینہ طور پر نام نہاد نیلامی کے بارے میں ایک درخواست نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محمد محسن نقوی،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان اور کمشنر لاہور ڈویژن کو بھیجی ہے جس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ نیلامی دوبارہ شفاف انداز میں کروا کر سرکاری خزانے کو نقصان سے بچایا جائے اور ملی بھگت کرنے والے افسروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے

    محکمہ صحت میں کروڑوں روپے مالیت کی میڈیسن کی خریداری کو بھی شفاف بنانے کی خاطر ایماندار افسروں پر مشتمل پرچیز کمیٹی بنائی جائے دریں اثناء ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے حکام نے ملی بھگت وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے