Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف :پٹرولنگ پولیس بھی کرپشن اور لوٹ مار کی بہتی گگنگا میں نہانے لگی

    اوچ شریف :پٹرولنگ پولیس بھی کرپشن اور لوٹ مار کی بہتی گگنگا میں نہانے لگی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) پٹرولنگ پولیس جبار شہید کی ٹرانسپورٹ مافیا سے بڑی ڈیل، بھاری منتھلی کے عوض اوچ شریف تا احمد پور شرقیہ ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے والی درجنوں اوور لوڈ کھٹارا مسافر ویگنوں کو کھلی چھوٹ ، کارکردگی دکھانے کیلئے اِکا دُکا چالان کر کے افسران کے سامنے بھی سرخرو ، مجبور مسافر خطرناک جان لیوا ویگنوں پر سفر کیلئے مجبور، سیکرٹری آر ٹی بہاول پور اور محکمہ سول ڈیفنس کی کاروائیاں بھی بہاول پور شہر تک محدود، شہریوں نے اوگرا کے احکامات کے باوجود مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان اور ان کو تحفظ دینے والے عملہ پٹرولنگ پولیس جبار شہید کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ،

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مسافر گاڑیوں میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد حکومت کی طرف سے تمام مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی گیس کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آر ٹی سیکریٹریز، سول ڈیفنس افسران، ٹریفک پولیس، اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو سخت کارروائی کرنے کے ساتھ گاڑیوں میں نصب سلنڈروں کو ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، لیکن پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل احمد پور شرقیہ میں مسافر ویگنوں میں ایل پی جی سلنڈروں کا استعمال دھڑلے سے کیا جا رہا ہے

    ذرائع کے مطابق اوچ شریف تا احمد پور شرقیہ چلنے والی درجنوں کھٹارا مسافر ویگنوں پر ایل پی جی سلنڈر نصب ہیں جنہیں پٹرولنگ چوکی جبار شہید کی آشیر باد حاصل ہونے کی وجہ سے کھلی آزادی حاصل ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ مبینہ طور پر ٹرانسپورٹ مافیا نے پٹرولنگ پولیس جبار شہید سے ساز باز کر کے بھاری منتھلی کے عوض یہ رعایت حاصل کی ہوئی ہے جبکہ افسران کے سامنے بھی سرخرو ہونے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ایک دو چالان کر دیئے جاتے ہیں

    اوچ شریف سے احمد پور شرقیہ سفر کرنے والے مسافروں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے والی گاڑیوں میں مجبوری کے عالم میں سفر کرتے ہیں لیکن تمام سفر انتہائی خوف سے گزرتا ہے جبکہ پٹرولنگ اہلکار راستے میں ناکوں پر روک کر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر دیکھ کر بھی کارروائی نہیں کرتے،

    شہریوں نے کہا کہ سیکرٹری آر ٹی بہاول پور اور محکمہ سول ڈیفنس کے افسران نے بھی مسافر گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈروں کے استعمال کے خلاف مہم کو صرف بہاول پور شہر تک محدود کر رکھا ہے جہاں کرائے بڑھانے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈروں پر قابو نہیں پایا جا سکا جبکہ احمد پور شرقیہ میں چلنے والی کھٹارا مسافر ویگنوں میں اوور لوڈنگ اور ایل پی جی سلنڈروں کا استعمال کھلے عام جاری ہے جس کے خلاف مقامی پٹرولنگ پولیس جبار شہید سمیت کوئی بھی کارروائی کیلئے تیار نہیں ہے

    شہریوں نے پٹرولنگ پولیس کے مجاز افسران سے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف:مہنگائی کا طوفان، بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئیں

    اوچ شریف:مہنگائی کا طوفان، بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئیں

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)مہنگائی کا طوفان، بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئیں،کاروبار نہ ہونے کے برابر مہنگی بجلی سے تاجر اور صارف دونوں پریشان بجلی،گیس پٹرول سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ریلیف دیا جائے۔ عوامی مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات سمیت آٹا، چینی، گھی کی روز بروز بڑھتی قیمتوں اور آسمان کو چھوتی مہنگائی کے باعث بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ مہنگائی کا جِن دن بدن بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بھی کاروباری طبقے کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے،

    شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔تاجر عمر خورشید سہمن ،خواجہ اسد عباس ،عدنان سجاد ملک فاروق ،ملک شفیع اعوان،محمد افضل .رضوان، مطیع اللہ، حاجی احمد نے نگران وزیراعظم سے ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی بلز ادا کرنا محال ہوگیا ہے، تاجر حضرات دوہری مصیبت میں مبتلا ہیں، گھر اور دکانوں کے بجلی،گیس ٹیلی فونز کے بل ادا کرنے کے لئے رقم میسر نہیں رہی۔

    غلہ منڈی کے دکانداروں کا کہنا تھا کہ پہلے ہی ہر چیز مہنگی ہونے کی وجہ سے کاروبارتباہ ہو چکے ہیں، کرائے کی دکانیں اور ملازمین کے اخراجات نکالنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا ہے ،اوپر سے بجلی،گیس کے بلوں نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں اور بجلی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دیں ،تاکہ دکاندار طبقے کو اورغریب عوام کو سکھ کا سانس مل سکے

  • احمد پور شرقیہ میں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری

    احمد پور شرقیہ میں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) تحصیل احمد پور شرقیہ میں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری، درجنوں مواضعات کے 90 سے زیادہ دیہات کا زمینی رابطہ منقطع، سڑکیں بہہ گئیں، مکانات تباہ، 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر، سانپوں کے کاٹنے کے واقعات، متاثرین بے بسی کی تصویر بنے حکومتی امداد کے منتظر-

    سیلاب زدگان کا اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ پر اقربا پروری کا الزام، مستحقین کو مسلسل نظر انداز کر کے مخصوص علاقوں کے لوگوں کو نوازا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر بہاول پور کے وزٹ میں متاثرین کو نزدیک نہ جانے دیا گیا، متاثرین سیلاب خوراک کی قلت، خیموں کی عدم دستیابی سے پریشان حال، مکھی مچھروں کی بہتات سے وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ-

    تحصیل احمد پور شرقیہ میں دریائے ستلج کے ہیڈ پنجند میں انضمام سے قبل تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، درجنوں مواضعات کے 90 سے زیادہ دیہات کا تاحال زمینی رابطہ منقطع ہونے سے مکینوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے بیٹ کے دیہاتوں کو شہر سے ملانے والی رابطہ سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ کئی مکانات دریا برد ہو گئے ہیں جبکہ بچے کھچے مکانات میں سیلابی پانی کھڑا ہے جس سے گھروں میں پڑا قیمتی سامان بھی تباہ ہو گیا ہے-

    ایک اندازے کے مطابق 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں جو اپنے بال بچوں اور مال مویشیوں سمیت بند اور قریبی بستیوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں اور انہیں خوراک کی قلت، خیموں کی عدم دستیابی سمیت جانوروں کے چارے کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے، کئی مقامات پر سانپوں کے کاٹنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں-

    موضع نخلور، ودھنور اور بیٹ لنگاہ کے متاثرین نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ پر اقربا پروری کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ مخصوص علاقے میں لوگوں کو امدادی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں جبکہ انہیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ ڈپٹی کمشنر بہاول پور کے دورے کے دوران بھی سیلاب متاثرین کو شکایات کے ڈر سے ڈپٹی کمشنر سے ملنے نہیں دیا گیا-

    سیلاب متاثرین اپنے گھر بار اور قیمتی گھریلو سامان برباد ہونے کے بعد حکومتی امداد کے منتظر ہیں، سیلاب زدگان نے کہا کہ سیلابی علاقوں میں مکھی مچھروں اور دیگر حشرات الارض کی بہتات سے ملیریا، ڈینگی سمیت دیگر وبائی امراض کے پھیلنے کا اندیشہ ہے جس سے بچاؤ اور سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے –

    دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے بتایا کہ سیلاب زدگان کو بلا تفریق ریلیف پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں آخری گھرانے کی بحالی تک سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے –

  • ڈیرہ غازیخان : بلوچ لیوی میں کیڈر تبدیل ایک ہی ملازم کی 2 روز  میں2 ترقیاں

    ڈیرہ غازیخان : بلوچ لیوی میں کیڈر تبدیل ایک ہی ملازم کی 2 روز میں2 ترقیاں

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) بلوچ لیوی میں کیڈر تبدیل ایک ہی ملازم کی 2 روز میں 2 ترقیاں ،حقدار اپنے قانونی حق سے محروم، ایک آفیسرنے اپنے گن مین کو بلوچ لیوی کمانڈنٹ کے اختیارات میں مداخلت کرتے ہوئے کوارٹر ماسٹر لگوادیا،مبینہ طور پرسابق بلوچ لیوی کمانڈنٹ کے جعلی دستخطوں سے کیڈر تبدیل،غلط پروموشن سے چہیتے کونواز دیاگیا،اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والے کا دوردراز پہاڑمیں تبادلہ کرکے سزادے دی گئی ،

    جعلی کواٹرماسٹر 14اگست کی لائٹنگ کے نام پر لاکھوں روپے ڈکارگیا،بلوچ لیوی اور بی ایم پی کے کرتا دھرتاؤں کی سرپرستی میں سمگلنگ کانیٹ ورک قائم ،اس نیٹ ورک کو بلاروک ٹوک چلوانے کیلئے کمانڈنٹ بلوچ لیوی و بی ایم پی سے بلوچ لیوی اور بی ایم پی کی مشترکہ چیک پوسٹوں سے بلوچ لیوی کی چیک پوسٹیں زبانی آرڈر کے ذریعے کلوزٹولائن کرادی گئیں ۔

    چہیتے اہلکار انتظامی افسران کی کوٹھیوں میں موج کرنے لگے،بی ایم پی اور بلوچ لیوی کی سرکاری گاڑیوں کاافسرشاہی بے رحمانہ استعمال کرنے لگی،سرکاری پٹرول و ڈیزل انتظامی افسران کے سیرسپاٹوں کے کام آنے لگا،انعامی رقوم ،پروموشن ، ایف ڈی اے اور رسک الاؤنس کے نام پر کلرک بادشاہوں کی لوٹ مار،ذرائع کے مطابق کلرک بادشاہوں کی دوسروں کے ناموں پر بے نامی جائیدادوں کا انکشاف ،

    محب وطن شہریوں ،عوامی وسماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے ارباب اختیار سے اعلی پیمانے پر تحقیقات کرکے ملوث افسران اور ان کے نیٹ ورک میں شامل کلریکل سٹاف کیخلاف انضباطی کارروائی مطالبہ کیا ہے۔

    بلوچ لیوی کی میرٹ لسٹ جس میں 17اہلکار نائک گریڈ5سے حوالدار گریڈ 7میں پروموٹ ہوئے ،یہ پروموشن لسٹ 20فروری 2023کو جاری کی گئی۔

    یہ شاہ نواز نامی کے اہلکار وہ آرڈر ہیں جومبینہ طور جعلی ہیں 20فروری کی پروموشن لسٹ میں شاہ نواز نائک سے حوالدار لسٹ میں 11نمبرپر موجود ہے اور دوسرے ہی دن یعنی 21فروری کو کیڈر تبدیل کرکے گریڈ 7سے گریڈ 9 میں ترقی دے دی گئی اور حوالدار کلرک بنا دیاگیا۔

    یہ ہیں وہ آرڈرجو پانچ ماہ بعد موجودہ کمانڈنٹ بلوچ لیوی ملک مشتاق احمد ٹوانہ نے جاری کئے جس میں شاہ نواز نامی اہلکار کو مورخہ13جولائی 2023کو کوارٹرماسٹر/کمپنی کلرک بلوچ لیوی بنادیا دیا گیا۔

    یہ ہے وہ درخواست جو ایک اہلکار نے سینئرکمانڈنٹ بلوچ لیوی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کو دی جس میں اس اہلکار نے غیرقانونی کیڈر تبدیلی ،قواعد وضوابط سے ہٹ کر پروموشن اور 13جولائی 2023کو کوارٹرماسٹر/کمپنی کلرک تعیناتی پر انکوائری کرانے کی اپیل کی گئی ،لیکن اس درخواست پر کارروائی ہونے کی بجائے اسے دبا دیا گیا اور درخواست گذارکا دوردراز پہاڑی علاقہ میں تبادلہ کردیا گیا۔

  • سرگودھا :نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کادورہ

    سرگودھا :نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کادورہ

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگا ر ملک شا ہنواز جالپ سے)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ،مریضوں کی شکایات،بدانتظامی اور فرائض سے غفلت برتنے پر فوری ایکشن

    ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا تبدیل اور مستقل پرنسپل کی تعیناتی کا حکم ،زیر تعمیر کارڈیک سنٹر کو جنرل وارڈ میں تبدیل کرنے کی ہدایت،وزیراعلی محسن نقوی نے جنرل وارڈ کو فنکشنل کرنے کے لئے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی

  • سیالکوٹ :تھانہ نیکا پورہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ :تھانہ نیکا پورہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض) تھانہ نیکا پورہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
    تفصیلات کے مطابق ائی جی پنجاب کی صوبہ بھر جاری منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران تھانہ نیکا پورہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر محمد حسن اقبال اور ایس پی انویسٹیگیشن ضیاء اللہ کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سٹی طارق محمود کی زیر نگرانی تھانہ نیکا پورہ پولیس کے کرائم فائٹر ایس ایچ او مبین احمد چیمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم عمران عرف مانا کے قبضہ سے2140گرام چرس برآ مد کی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آ غاز شروع کر دیا۔

  • ڈی جی خان :شہر و گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

    ڈی جی خان :شہر و گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی) نیوز رپورٹر شاہد خان ) ڈیرہ غازی خان شہر اور نواحی علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ،ڈیرہ غازی خان حدود تھانہ سٹی بلاک 30 سے محمد عثمان کی موٹر سائیکل سی ڈی 70 نمبر 2724 ایم ایل ایم نامعلوم چور گھر کے باہر سے سرقہ لے گئے شہری گھر کسی کام کے سلسلے میں آیا اپنی موٹر سائیکل لاک کر کے گھر گیا کچھ ہی دیر بعد واپس باہر آکر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی,

    سکول کے تالے توڑ کر 6 عدد پنکھے پانی کی موٹر اور کھڑکیاں چوری جبکہ اسلحہ کے زور پر 3 نامعلوم ملزمان شہری سے موٹر سائیکل اور موبائل فون لے اڑے،اسکے علاوہ میڈیکل سٹور پر دوائی کے حصول کےلیے جانے والا شہری فیصان جب واپس آیا تو موٹر سائیکل چوری ہوچکاتھا ۔

    گیس کے میٹر بھی چوروں سے محفوظ نہ رہ سکے جبکہ گھر میں کام کرنے کی غرض سے آنیوالی نوکرانی نقدی 5ہزار اور انگوٹھی چوری کر کے لے گئی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ،انوکھی چوریوں اور ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے۔انکا مطالبہ ہے کہ پولیس اپنے فرائض تندہی سے انجام دیکر شہریوں کو وارداتیوں اور جرائم پیشہ افراد سے تحفظ فراہم کرے

  • سیالکوٹ: پولیس کا انسانی خدمت کا مشن،ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچادیا

    سیالکوٹ: پولیس کا انسانی خدمت کا مشن،ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچادیا

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)سیالکوٹ پولیس کا انسانی خدمت کا مشن،ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچادیا
    سیالکوٹ پولیس کا انسانی خدمت کا مشن جاری ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں ضرورت مند خاتون کے گھر راشن لے کر پہنچ گئے. بیمار شوہر کے علاج کی ذمہ داری اٹھا لی.

    چک سروانی کی رہائشی خاتون نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ اس کا خاوند بیماری کی وجہ سے مزدوری کرنے سے قاصر ہے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ، بچے بھوکے ہیں.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کے نوٹس لینے پر ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں مہینے بھر کا راشن لے کر خاتون کے گھر پہنچ گئے. خاتون کے شوہر کو ہسپتال لے جاکر ڈاکٹر سے معائنہ کراکے دوائی دلوائی اور مریض کی مکمل صحتیابی تک علاج کی ذمہ داری اٹھا لی.

    ضرورت مند فیملی نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور خوب دعائیں دیں. جبکہ اہل علاقہ نے پولیس کے اس مستحسن اقدام کو خوب سراہا ہے. آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےصوبے بھر کے پولیس افسران کو اپنے ارد گرد مجبور اور ضرورت مند لوگوں کا خیال رکھنے اور ان مدد کرنے کی ہدایت کی ہے.

  • سیالکوٹ : ڈی پی او محمد حسن اقبال کی سربراہی میں  پولیس کا اجلاس

    سیالکوٹ : ڈی پی او محمد حسن اقبال کی سربراہی میں پولیس کا اجلاس

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں سیالکوٹ پولیس کا اجلاس. تھانہ، جات، ایلیٹ فورس ، پی ایچ پی، سی ٹی ڈی ، ٹریفک ، سپیشل برانچ و دیگر برانچز سے پولیس کے افسران و جوانوں کی شرکت.

    ڈی پی او نے انسپکٹر جنرل پولیس کے احکامات سے متعلق بریفنگ دی جوانوں کے محکمانہ و ویلفیئر سے متعلق مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے

  • اوچ شریف : نہر کناروں سے سرکاری قیمتی درختوں کا صفایا ہونے لگا

    اوچ شریف : نہر کناروں سے سرکاری قیمتی درختوں کا صفایا ہونے لگا

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) نہر کناروں سے سرکاری قیمتی درختوں کا صفایا شروع، محکمہ جنگلات کے افسران کی مبینہ ملی بھگت اور ساز باز سے درختوں کی کٹائی سے سرکاری خزانہ کو چونا لگانے کا انکشاف، ٹمبر مافیا راتوں رات کروڑوں میں کھیلنے لگا، ہریالی کا خاتمہ اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر،
    تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولپور کی سب تحصیل اوچ شریف میں ٹمبر مافیا نے مبینہ سیاسی افراد کی چھتری تلے اور محکمہ جنگلات کے کرپٹ آفیسران کی ملی بھگت سے سڑکوں ،نہروں اور سرکاری اراضی سے انتہائی قیمتی درختوں کی کٹائی کرکے سرعام بیچنے کا مکروہ اور قبیح دھندہ شروع کر رکھا ہے ،جس سے سرکاری درختوں کا صفایا ہو رہا ہے ،

    ٹمبر مافیا کی کاروائیوں سے کسی سرکاری ادارے کے درخت محفوظ نہیں ہیں، گذشتہ بیس سالوں میں کیکر ،شیشم، سفیدے سمیت دیگر قیمتی درختوں کو صفحہ ہستی سے مٹا کر قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے بارے انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ٹمبر مافیاکو تیار کرنے اور سر پرستی میں محکمہ جنگلات کے آفیسران و اہلکاروں کے علاوہ محکمہ پولیس کی کالی بھیڑوں کا بھی اہم کردار بتایا جاتا ہے، جو جائے وقوعہ سے لے کر ملک بھر کی بڑی بڑی لکڑ منڈیوں ملتان ، فیصل آباد اور کراچی سمیت دیگر بڑے بڑے لکڑی ڈپوﺅں تک پہنچنے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

    رات کی تاریکی میں درخت چوری کی وارداتوں میں مقامی پولیس کے بعض اہلکاروں سے ملی بھگت کر کے ٹرکوں کے ذریعے بھجوایاجاتا ہے، اگر کوئی بندہ لکڑی چوروں کو پکڑوا بھی لیتا ہے تو جنگلات آفیسران فوراََ پہنچ کر معمولی جرمانہ کی رسید جاری کرکے لکڑی سپر داری کروا کے چلتے بنتے ہیں،

    ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کے عملہ کیلئے ہیڈ پنجند تا صادق آباد تک پورا علاقہ سونے کی چڑیا ثابت ہورہا ہے، اس سلسلے میں مقامی شہریوں محمدآصف، محمدفاروق، محمدزاہد، ظہور و دیگرز نے نگران وزیراعظم پاکستان، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ،وفاقی وزیر ماحولیات اور محکمہ جنگلات سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ گذشتہ بیس سالوں میں تعینات کئے گئے محکمہ جنگلات کے کرپٹ آفیسران واہلکاران اور ٹمبر مافیا کے خلاف تحقیقات کرنے اور ان کے نام اثاثہ جات کو چیک کیا جائے، کیونکہ معمولی تنخواہوں والے ملازمین مبینہ طور پر کروڑوں اربوں روپے کے مالک کیسے بن گئے ہیں