Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :پسرور لنڈا بازار میں رات گئے دکان میں آگ لگ گئی،ریسکیو نے آگ کو پھیلنے  روک دیا

    سیالکوٹ :پسرور لنڈا بازار میں رات گئے دکان میں آگ لگ گئی،ریسکیو نے آگ کو پھیلنے روک دیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)تحصیل پسرور نزد جناح گیٹ لنڈا بازار میں رات گئے دکان میں آگ لگنے کی اطلاع پرریسکیورز نے بروقت کاروائی کر کے آگ پر قابو پالیا اورآگ کو بازار میں مزید پھیلنے سے روک دیا۔

    آگ دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ تنگ گلیوں کے باعث ریسکیورز کو آپریشن میں مشکل سامنا کرنا پڑا،ریسکیورز نے 1200 فٹ ہوز کھول کے فائر فائٹنگ کی جس کے باعث آگ پر بروقت قابو پا کے مزید دکانوں میں پھیلنے سے روک دیا گیا۔ دکان کے اندر کپڑا موجود تھا۔

    ریسکیو سیفٹی آفیسر انچارج تحصیل پسرور بھی موقع پر موجود رہے اور آپریشن کی کمانڈ کی۔ دکان مالک یاسر کے مطابق آگ لگنے سے 2کروڑ کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیو کی بروقت کاروائی سے 10کروڈ مالیت کا سامان اور بازار کو بچا لیا گیا۔

  • جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل پر سبز تیلہ اورگلابی سنڈی کا حملہ شدت اختیار کرگیا

    جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل پر سبز تیلہ اورگلابی سنڈی کا حملہ شدت اختیار کرگیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل پر سبز تیلہ اورگلابی سنڈی کا حملہ شدت اختیار کرگیا،جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کے استعمال سے بیماری کنٹرول سے باہر،محکمہ زراعت کوالٹی اینڈ پیسٹ کنٹرول سکون کی نیند سونے لگا،کپاس کی فصل متاثر ہونے پر کاشتکار پریشان،فصلوں کو بیماریوں سے بچانا محال ہو گیا، زرعی ادویات استعمال کرنے کے باوجود نتیجہ صفر، فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف وگردونواح میں کپاس کی فصل پر سبز تیلے وگلابی سنڈی کے حملوں کے بعد اب تھریپس کے حملے میں شدت سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے کپاس کے پیداواری ہدف کا حصول ممکن ہوتا دکھائی نہیں دے رہا جس سے کاشتکاروں کے مالی نقصان کے ساتھ ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے کاشتکاروں کے مطابق کپاس کی فصل اہم مرحلے سے گزر رہی ہے اور کپاس کی فصل پر بیماریوں کے حملے سے نمٹنے کیلئے محکمہ زراعت کی جانب سے ان کی کوئی بھی رہنمائی نہیں کی جا رہی اور بار بار سپرے کرنے کے بعد بھی فصل ٹھیک ہونے کی بجائے خراب ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب ناقص سپرے کی وجہ سے بھی کاشتکار شدید پریشانی سے دوچار ہیں، کاشتکار کہتے ہیں کہ محکمہ زراعت کے عملے کی ملی بھگت سے غیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت جاری ہے – ایک طرف بیماریوں کا حملہ اور دوسری طرف غیر معیاری زرعی ادویات کے استعمال نے ان کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے –

    کاشتکاروں نے مطالنہ کیا ہے کہ محکمہ زراعت کے افسران غیر معیاری زرعی ادویات کے خلاف آپریشن میں تیزی لائیں اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو کڑی سزا دیں تاکہ آئندہ کوئی اس مکروہ کاروبار کے ذریعے کاشتکاروں کو مزید نہ لوٹ سکے

    کاشتکاروں نے وزیر اعلی پنجاب اور نگران وزیر اعظم پاکستان سے کاشتکار تنظیموں نے جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر پر کاعروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف :سیلاب زدگان کی کشتی درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی، 16 افراد کو بچالیا گیا

    اوچ شریف :سیلاب زدگان کی کشتی درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی، 16 افراد کو بچالیا گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) سیلاب زدگان کو لانے والی کشتی درخت سے ٹکرا کر الٹنے سے 16 افراد ڈوب گئے، مقامی لوگوں اور ریسکیو کی بروقت کارروائی سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا،6 موٹر سائیکل و دیگر سامان بھی نکال لیا گیا، قیمتی سامان سیلابی پانی میں بہہ گیا،
    تفصیلات کے مطابق تحصیل احمد پور شرقیہ کے سیلاب زدہ علاقے موضع ودھنور میں گزشتہ شب بستی کلر والی سے سیلاب زدگان کو لانے والی کشتی اندھیرے کے باعث درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 16 مرد و خواتین سیلابی پانی میں ڈوبنے لگے جن کا شور سن کر قریبی آبادی کے لوگوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی تگ دو کرنے لگے جبکہ فوری اطلاع پر ریسکیو ٹیم بھی پہنچ گئی اور کشتی میں سوار تمام 16 افراد کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے بحفاظت زندہ نکال لیا،

    ریسکیو آپریشن اندھیرا ہونے کی وجہ سے رات کو ملتوی کر دیا گیا اور صبح کشتی سے ڈوبنے والا سامان بھی نکال لیا گیا جن میں 6 موٹر سائیکل اور دیگر سامان نکال کر لوگوں کے حوالے کر دیا گیا، سیلاب متاثرین کے مطابق ان کا بہت سارا قیمتی سامان سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے، اہلیان علاقہ نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا

  • اوچ شریف :غربت ومہنگائی سے تنگ 80 سالہ بزرگ  نے کالا پتھر پی لیا، ضلعی ہسپتال منتقل

    اوچ شریف :غربت ومہنگائی سے تنگ 80 سالہ بزرگ نے کالا پتھر پی لیا، ضلعی ہسپتال منتقل

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)غربت ومہنگائی سے تنگ 80 سالہ بزرگ نے کالا پتھر پی لیا، ضلعی ہسپتال منتقل
    تفصیلات کے مطابق اوچشریف کے محلہ بخاری کے رہائشی عبد القادر ولد محمد یوسف قوم سندھا نے غربت ومہنگائی سے تنگ آ کر کالا پتھر پی لیا حالت غیر ہونے پر مقامی ہسپتال اوچ شریف منتقل کر دیا گیا،

    حالت زیادہ خراب ہونے اور خطرے کے پیش نظر رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف کے ڈاکٹروں نے مریض کو ضلعی ہسپتال بہاولپور منتقل کر دیا

  • چترال : بونی روڈ کشادگی،پہاڑ میں بلاسٹنگ سے ایک شخص زخمی، 8 گھروں کا نقصان

    چترال : بونی روڈ کشادگی،پہاڑ میں بلاسٹنگ سے ایک شخص زخمی، 8 گھروں کا نقصان

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ گل حماد فاروقی )چترال، بونی روڈ کشادگی،پہاڑ میں بلاسٹنگ سے ایک شخص زخمی، 8 گھروں کا نقصان
    چترال بونی کے سامنے پہاڑی پر این ایچ کی بلاسٹنگ سے ایک شخص زخمی اور آٹھ گھروں کوجزوی نقصان، بے مُہار این ایچ اے نہ کسی کی سنتا ہے نہ کسی کو مانتا ہے ۔ بونی کے سامنے پہاڑی پر شام کے وقت بلاسٹنگ کرنے سے گاؤں بونی کے آٹھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک شخص ممتاز حسین زخمی ہوئے ۔

    دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بونی میں زلزلہ کی سی صورت حال پیدا ہوگئی اور لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ،تقریباً تین کلو میٹر دور جاکر پھتر لگنے سے آٹھ گھروں کا جزوی نقصان ہوا جبکہ ایک جوان ممتاز حسین زخمی ہوئے جسے فوری ہسپتال پنچانے پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جس کی حالت خظرے سے باہر بتائی گئی۔

    خبر ملتے ہی تحصیل چیئرمین سردار حکیم نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ویلیج چیئرمین بونی 2 انوار ولی خان بھی موجود تھے علاقے کے مکینوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔ تحصیل چیئرمین موقع پر پراجیکٹ منجیر سے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیل ان تک پہنچائی جبکہ متعلقہ تھانہ بونی کو رپورٹ کرکے این ایچ اے کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کی درخواست دی۔

    یاد رہے کہ علاقہ مکین حالات کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے ایک سال سے انتظامیہ، متعلقہ ادارہ اور یہان تک کی عدالت کو بھی اپنی تحفظات سے آگاہ کررہے ہیں لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا انجام کار ان کے تحفظات درست ثابت ہوئے

    تقریباََ 20 روز قبل ڈپٹی کمشنر اپرچترال کو درخواست دیکر موقع پر خطرات کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کوئی نتیجہ نہ نکلا ،ساتھ ملبے کوبالواسطہ دریا میں ڈال کر قریب کے گاؤں کے لیے مزید خطرات پیدا کئے جا رہے ہیں۔ اس کا کوئی موزوں حل تلاش نہ کیا گیا تو بونی کو دریاہ کی کٹاو کے زد میں آنے کا شدیدخطرہ موجود ہے۔

    جن کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ان میں سید ابراہیم شاہ،سہراب،قدیرشاہ،محمد،شاکر وغیرہ شامل ہیں

  • دریائے چترال خونی بن گیا، ایک اور خاتون کی لاش برآمد

    دریائے چترال خونی بن گیا، ایک اور خاتون کی لاش برآمد

    چترال،باغی ٹی وی(نامگل حماد فاروقی) لوئر چترال ایون چیلم لشٹ دریائے چترال سے ریسکیو1122 کی ٹیم نے نا معلوم خاتون کی لاش کو برآمد کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا ہے، لوئر چترال ایون چیلم لشٹ دریائے چترال کے پانی میں ایک بہتی ہوئی لاش دکھائی دینے کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم فوری طور پر اس موقع پر پہنچی اور ریسکیو ٹیم نے دریائے چترال سے لاش کو برآمد کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا،

    ابتدائی معلومات کے مطابق ڈیڈباڈی نا معلوم عورت کی ہے جس کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ چترال کی اکثر خواتین دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرتی ہیں۔حالیہ میٹرک کے امتحان میں بھی نمبر کم آنے پر اس قسم کے ناخوشگوار واقعات رونماہوئے کہ نمبر کم آنے یا داخلہ نہ ملنے پر اکثر خواتین اور لڑکیوں نے خودکشی کرلی جو ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ چترال میں دوسرے علاقوں کی نسبت خودکشی کرنے کا رحجان زیادہ ہے مگر اس کا تدارک، روک تھام یا اس کی وجوہات معلوم کرکے اس کے حل کیلئے ابھی تک حکومتی سطح پر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔

  • شیخوپورہ:کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال پر تاجر برادری اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں-رانا تحفہ دستگیر

    شیخوپورہ:کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال پر تاجر برادری اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں-رانا تحفہ دستگیر

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد محمد طلال سے )جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رانا تحفہ دستگیر احمد نے ملک بھر کی طرح شیخوپورہ میں بھی کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر ضلع بھر کی تاجر برادری اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے امریکہ اور آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں کی مسلط کردہ پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی اور بجلی کے ظالمانہ بلوں کو مسترد کر دیا ہے ۔

    ہڑتال کے موقع پر سابق امیر ضلع شیخ محمد جمیل ۔سٹی امیر میاں محمد رمضان ۔جے آئی یوتھ کے صدر حافظ عرفان گجر اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ شیخوپورہ کے مین بازار اور مارکیٹوں کے دورہ میں تاجر رہنماؤں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تحفہ دستگیر احمد نے کہا کہ شیخوپورہ شہر اور اس ملحقہ تمام چھوٹے بڑے شہر دن بھر مکمل طور پر بند رہے یہ بات باعث اطمینان ہے کہ ہڑتال کے دوران کہیں بھی بدامنی کا کوئی معمولی واقعہ پیش نہیں آیا جس پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ کے عوام کی جانب سے سابقہ حکومتوں کے غلط فیصلوں نے غریب کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کو اختیار نہیں کہ وہ بجلی،گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کریں،یہ ظلم و ناانصافی ہے۔ غریب نے قرض لیا نہ وہ ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آٹا، چینی دو سو روپے کلو تک پہنچ گئے ہیں لیکن سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں ۔

  • کندھ کوٹ :دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 6 افراد زخمی

    کندھ کوٹ :دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 6 افراد زخمی

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان)دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 6 افراد زخمی،واقعہ گاؤں رحیم بخش کھوسو میں پیش آیا
    جہاں مبینہ طور پر جاوید بھلکانی کے گھر کی بوسیدہ دیوار اچانک گرگئی۔

    دیوار کے ملبے تلے آٹھ افراد دب گئے تھے۔ اہل علاقہ نے ملبے کو ہٹا کر دو بچوں کی لاشیں نکالیں۔ملبے سے دو خواتین سمیت چھ افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔

    مرنے والے دونوں بچوں میں 11 سالہ عبدالرحمان اور 9 سالہ دھنی بخش شامل ہیں، دونوں بچے بھائی ہیں۔واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔دیوار گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

  • کشمور :بڑھتی بدامنی،مغویوں کی بازیابی،ہندو، تاجر،سیاسی، سماجی وتنظیموں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ،احتجاج

    کشمور :بڑھتی بدامنی،مغویوں کی بازیابی،ہندو، تاجر،سیاسی، سماجی وتنظیموں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ،احتجاج

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان)کشمور میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور مغویوں کی بازیابی کے لیے ہندو تاجرو سیاسی سماجی مختلف تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی

    کندھ کوٹ ،کشمور ،تنگوانی ،غوثِ پور سمیت مختلف علاقوں میں ہوئی بدامنی اور مغویوں کی بازیابی کے لیے ہندو تاجرو سیاسی سماجی مختلف تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے ضلع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں

    اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع کشمور کی پولیس مکمل نااہل ہو چکی ہے ہندو بچوں سمیت 42 سے زائدافراد اغوا ہوئے ہیں ، پولیس انتظامیہ امن و امان کرانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے آئے روز اغوا برائے تاوان ،لوٹ مار قتل عام کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مغویوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، بازیابی کے لیے کو کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی

    کاروبار بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مظاہرین نے نگران حکومت کے وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی لاڑکانہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر سے اغوا ہونے والے سب مغویوں کو فی الفور بازیاب کروا کر ضلع کشمور کا امن و امان بحال کروایا جائے بصورت دیگر احتجاج مزید وسیع کیا جائے گا۔

  • اوکاڑہ : ریسکیو 1122 کی ماہ اگست کی منتھلی رپورٹ جاری

    اوکاڑہ : ریسکیو 1122 کی ماہ اگست کی منتھلی رپورٹ جاری

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ اگست میں 3757ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 18679افراد کو مدد فراہم کی۔ 648متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی ا مدادفراہم کی، 2832کو ہسپتال میں منتقل کیا اور 15053 افراد کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال
    تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122 اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 26397کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 3757 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 16213غیر متعلقہ اورمس کالز، 6294 معلوماتی،74رونگ کالزاور 53فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب121کالز فی دن ہے۔3757 ایمرجنسیز میں 812روڈ ٹریفک حادثات، 2469میڈیکل، 20آگ لگنے کے واقعات، 119 کرائم ، 04 ڈوبنے کے اور333متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔

    روڈ ٹریفک حادثات میں 874افراد متاثر ہوئے جن میں 9 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ311 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور554متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 20 واقعات ہوئے جن میں 7کمرشل ایریا اور 13رہائشی علاقے پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (10)، گیس لیکج (02)، کچن فائر (02)، دیگر(02) اور لاپرواہی (04) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 1Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔

    ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 663ایمرجنسیز پر ایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے665 افراد کو مدد فراہم کی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 493مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 174مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ319افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

    دریائے ستلج پر جاری فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران15053 افراد کو مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا