Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ :ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز  کا آفس مسائل اور کرپشن کی آماجگاہ بن گیا

    ننکانہ :ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کا آفس مسائل اور کرپشن کی آماجگاہ بن گیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ننکانہ صاحب کا آفس مسائل اور کرپشن کی آماجگاہ بن گیا ,لاکھوں روپے کی سی سی گرانٹ کاغذات میں دفن ,عوامی حلقوں کا سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سے فوری نوٹس محکمانہ آڈٹ اور انکوائری کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز آفس کے متعلق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی سی آفس ننکانہ صاحب اس وقت کرپشن اور مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ,ڈی ڈی سی آفس ننکانہ صاحب کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوۓ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر ملک مختار احمد نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوۓ آفس میں موجود تمام عملہ کو یرغمال بنارکھاہےاور یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر ملک مختار احمد کے اختیارات کے سامنے تمام عملہ اس وقت بے بس نظر آتا ہے

    ذرائع نے بتایا کہ یکم جولائی 2022 سے لیکر 31جون 2023 تک اب تک فرنیچر مرمت ,سٹیشنری ,اخبارات اور کتب کی خرید ,پرنٹنگ اخراجات سمیت دیکر آفس اخراجات کی مد میں لاکھوں روپے بوگس طریقہ سے نکلوا لیے ہیں اور جبکہ عملہ ڈی ڈی سی اپنی جیب سے پنسل تک خرید کر کے آفس ورک کرتا ہے ,ذرائع کے مطابق فرنیچر مرمت کی مد میں تقریبا 20 ہزار اور دیگر اخراجات کی مد میں تقریبا 3 لاکھ چار سو چالیس روپے کے بوگس بل بنواۓ گۓ ہیں ,جس پر عملہ ڈی ڈی سی آفس کی متعدد بار ڈاکٹر ملک مختار احمد سے شدید تکرار ہو چکی ہے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک مختار احمد اپنے عملہ میں محکمانہ انکوائری کا ڈر اور خوف پیدا کر کے دن رات مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوۓ کرپشن میں مصروف عمل ہیں ,اگر منصفانہ اور شفاف انکوائری کی جاۓ تو مزید انکشافات سامنے آئیں گے

    سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب ,ڈی پی آئی کالجز لاہور سید انصر اظہر ,ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن لاہور محمد زاہد میاں ,صوبائی محتسب اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مزمل الیاس کو فوری طور پر ایکشن لے کر انکوائری شروع کرنا ہو گی تاکہ کرپشن کا سدباب کیا جا سکے-

  • ڈی آئی خان :گومل یونیورسٹی کااعزاز 78طلبا نمایاں پوزیشن حاصل کرکےویٹرنری آفیسر منتخب

    ڈی آئی خان :گومل یونیورسٹی کااعزاز 78طلبا نمایاں پوزیشن حاصل کرکےویٹرنری آفیسر منتخب

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)گومل یونیورسٹی کیلئے ایک اور اعزاز، گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز (فواس)کے 78طلبا نے نمایاں پوزیشن حاصل کرکے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن ویٹرنری آفیسر میں میدان مار لیا’وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کامیا ب ہونیوالے طلبا کو مبارک باد اور بہترین تعلیمی ماحول فراہمی پر یونیورسٹی اساتذہ کو خراج تحسین پیش۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن ویٹرنری آفیسر کے امتحانی نتائج کا اعلان ہوا جس میں گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے 78طلبا نے نمایاں پوزیشن حاصل کرکے قدیم جامعہ گومل کا نام روشن کر دیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب نے کہا کہ میں تمام خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن ویٹرنری آفیسر کے امتحان میں سلیکٹ ہونیوالے تمام طلبا کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے آج اپنی فیکلٹی’ اپنے اساتذہ، والدین اور خصوصا گومل یونیورسٹی کا نام روشن کردیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے نتائج گومل یونیورسٹی میں اساتذہ کی طلبا پر کی جانے والی محنت اوربہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کا منہ بولتا ثبوت ہے جن کی وجہ سے یہ کامیابی گومل یونیورسٹی کوفیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کو ملی۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا مزید کہنا تھاہمارے طلبا گومل یونیورسٹی کے وہ سفیر ہیں جو اپنی محنت، لگن اور قابلیت سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنا اور اپنے ادارے کا نام روشن کرتے ہیں

    انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ گومل یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیز کے اساتذہ مستقبل میں اسی طرح طلبا کو معیاری تعلیم فراہمی اور اچھا شہری بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔

  • ڈی آئی خان :ڈیرہ اور پنجاب پولیس کو 20 سے زائداغواء اور ڈکیتی کے مقدمات مطلوب پولیس مقابلے میں پار

    ڈی آئی خان :ڈیرہ اور پنجاب پولیس کو 20 سے زائداغواء اور ڈکیتی کے مقدمات مطلوب پولیس مقابلے میں پار

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) ایس ایچ او پہاڑ پور آفتاب عالم بلوچ کی بڑی کاروائی، دوران گشت ڈیرہ اور پنجاب پولیس کو 20سے زائد ڈکیتی اور اغوائیگی کے سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم فتح اللہ عرف فتحی اور اس کے دیگر ساتھیوں کی طرف سے ان پر اچانک فائرنگ کرنے اور پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران فتح اللہ عرف فتحی مارا گیا ، دیگر ساتھی فرار ،پولیس نے اسلحہ و غیرہ قبضہ میں لے لیا ، پولیس نے مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پہاڑ پور آفتاب عالم بلوچ سرکاری گاڑی میں پولیس نفری کے ہمراہ لنک روڈ حافظ آباد نزد خاکی پہنچے تو روڈ کنارے موٹرسائیکل کے قریب چند مشکوک افراد کھڑے تھے جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اس دوران رات کا وقت ہونے کی وجہ سے ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قریبی فصلات میں فرار ہوگئے،

    جب فائرنگ بند ہوئی تو موقع پر ایک ملزم ہلاک شدہ پڑا تھا ، جس کے قریب ایک کلاشنکوف فولڈنگ بلا نمبر بمعہ میگزین اور 7کارتوس ، دو سپیئر میگزین کلاشنکوف جن میں 40 کارتوس برآمد ہوئے، دروان شناخت ہلاک شدہ ملزم بدنام زمانہ ڈکیت اور اغواء کار فتح اللہ عرف فتحی ولد شائستہ خان قوم خیبری بلوچ سکنہ لاڑ سے ہوئی

    پولیس نے موقع پر موٹرسائیکل ہنڈا 125نمبرRF2462اور اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا، پولیس نے دیگر دوملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ مارا جانے والا ملزم فتح اللہ عرف فتحی ڈیرہ اور پنجاب پولیس کو 20سے زائد اغوائیگی و ڈکیتی وغیرہ کے مقدمات میں مطلوب تھا

  • ڈیرہ غازی خان :پٹرولنگ پولیس شادن لُنڈ  کی ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری

    ڈیرہ غازی خان :پٹرولنگ پولیس شادن لُنڈ کی ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )پٹرولنگ پولیس شادن لُنڈ کی ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری
    پیٹرولنگ پوسٹ شادن لُنڈ کے انچارج محمد ارشد جاوید Si نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پٹرولنگ پولیس شادن لّنڈ نے 06 عدد غیر قانونی سلنڈر لگانے والی گاڑیوں کے خلاف Fir درج کرا کے ڈرائیورز کو حوالات بند کیے ہیں، ایک عدد چوری شدہ ویگن کو برآمد کر کے FIR درج کرائی گئی۔

    جبکہ بغیر ہیلمٹ اور بغیر رجسٹریشن اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف دفعہ 115.mvo کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ EPP کے تحت پرسن اور گاڑیاں چیک کی جا رہی ہیں۔ جبکہ اوور لوڈ گاڑیوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف چالان کیۓ جا رہے ہیں۔

    04 مقام پر ضرورت مند مسافروں کو مدد بہم فراہم کی گئی۔اور اوور سپیڈ گاڑیوں کے خلاف سپیڈ گن کیمرے کی مدد سے اوور سپیڈ گاڑیوں کے چلان کئے جارہے ہیں ۔حادثات سے بچاؤ کے لیۓ سست رفتار گاڑیوں کی بیک سائیڈ پر چمک دار پٹیاں لگائی گئیں۔جبکہ ناجائز تجاوزات کو ہٹوا کر ٹریفک کی روانی میں آسانی پیدا کی گئی۔

    جبکہ ایکسیڈنٹ سے بچاؤ بارے ڈرائیوران کو لیکچرز دئیے گئے ۔گرین اور کلین پاکستان مہم کے تحت پوسٹ پر اور بیٹ ایریا میں پھلدار اور پھولدار پودے لگائے گئے ہیں۔ جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو ہدایات دی جا رہی ہیں کہ ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں شیشے اور لائیٹس مکمل ہوں اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بتلایا جا رہا ہے کہ سیٹ بیلٹ باندھ کے رکھیں ۔

    قانون کی بالادستی کے لیے اور عوام الناس کی مدد جاری رکھنے کے لیے پٹرولنگ پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

  • شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ایک شخص جانبحق ، ایک زخمی

    شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ایک شخص جانبحق ، ایک زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ایک شخص جانبحق ، ایک زخمی
    پولیس کے مطابق تھانہ حدود میرعلی میں پتی اڈہ کے مقام پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ، ثناء اللہ ولد نسیم خان جانبحق جبکہ ابرار ولد نبی خان سکنہ بوبلی زخمی ہے

    شمالی وزیرستان پولیس ترجمان کے مطابق زخمی آور جانبحق افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں

  • ملک کے کونے کونے میں بجلی کے بلوں میں ناجائزاضافہ اورمہنگائی کے خلاف احتجاج

    ملک کے کونے کونے میں بجلی کے بلوں میں ناجائزاضافہ اورمہنگائی کے خلاف احتجاج

    سیالکوٹ ،ڈیرہ اسماعیل خان،ڈیرہ غازیخان،کراچی، پشاور، سرگودھا،میہڑ، گوجرخان،شیخوپورہ(نمائندگان باغی ٹی وی+ ویب نیوز)ملک کے کونے کونے میں بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے،جس سے ملک بھر میں چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند ہیں اورپنجاب بار کونسل نے بھی مہنگائی کےخلاف ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے وکلا نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیاہے

    سیالکوٹ –

    سیالکوٹ سے باغی ٹی وی کے سٹی رپورٹر شاہد ریاض کی رپورٹ کے مطابق ہڑتال مرکزی انجمن تاجراں کے ہدایت پر کی گئی
    دکانیں،مارکیٹیں اور بازار بند رہے،انجمن تاجران نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کر ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔بھاری بھرکم بجلی کے بل کہاں سے ادا کریں،مزدور دو وقت کے نوالے کو ترس رہا ہے،دوسری طرف سیالکوٹ میں وکلاء برادری نے بھی مکمل ہڑتال کر رکھی ہے،آج کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا.
    سیالکوٹ میں جماعت اسلامی کی مقامی قیادت کے زیر اہتمام پٹرول بجلی اور اشیاء کی مہنگائی کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،جن پر مہنگائی کے زمہ دار حکمرانوں کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکا کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے غریب آدمی کو خود کشی پر مجبور کر دیا ہے،حکمرانوں کی شہ خرچیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے۔ ملک میں مہنگائی ،پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے جینا مشکل کر دیا ہے۔ شرکا ریلی نے کہاحکومت فوری طور پر بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ واپس لے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان

    ڈیرہ اسماعیل خان سے باغی ٹی وی کے نامہ نگاراحمدنوازمغل کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی مہنگائی اور بجلی بلوں و پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال کی اپیل پر ڈیرہ اسماعیل خان میں ہڑتال کا ملاجلا رجحان تھا،

    جماعت اسلامی ڈیرہ کے زیر اہتمام ضلعی امیر جماعت اسلامی منظر مسعود خٹک ، زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ، عقیل ڈمرہ ، صدر مرکزی انجمن تاجران سہیل احمد اعظمی ، سینئر نائب صدر چوہدری جمیل احمد ،محمد شفیق انفوزون، مرکزی تاجر اتحاد کے صدر حامد علی رحمانی ، جنرل سیکرٹری اشفاق چغتائی ، حاجی خالد ناز ودیگر کی قیادت میں ڈیرہ پریس کلب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، یہ ریلی مسگراں بازار ، چوگلیہ ، کلاں بازار اور توپانوالہ چوک پہنچ کر مظاہرے میں تبدیل ہوگئی ،

    اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، غریب خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں ، حکمران اپنی عیاشیاں اور فضول خرچیاں بند کریں

    ڈیرہ غازیخان

    ڈیرہ غازی خان سے باغی ٹی وی کے نیوز رپورٹر شاہد خان کی رپورٹ مطابق آج ڈیرہ غازیخان شہر کے تمام بازاراورمارکیٹیں بند کر دی گئی ہیں
    سابقہ اورموجودہ حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف آج ڈیرہ غازی خان کی تاجر برادری اور عوام نے تمام کاروبار اور دکانیں بند کر کے ہڑتال کر رکھی ہے

    ڈیرہ غازی خان کی تاجر برادری اور عوام نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس وقت معاشی لحاظ سے بہت کمزور ہو گیا ہے دوسری جانب آئی ایم ایف سے کیے ہوئے معاہدوں کی وجہ سے بجلی اور پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں غریب آدمی کے پاس اس وقت ایک ٹائم کے کھانے کے پیسے نہیں ہیں ، مہنگی بجلی پٹرول اور خورد ونوش چیزوں کے خلاف ہمارا جہاد جاری رہے گا اور ہم اس جدوجہد سے اپنا حق ان حکمرانوں سے لیں کر رہیں گے ۔

    ڈیرہ غازی خان کے تمام تاجر برادری نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ پاکستانیوں ظلم کے خلاف متحد ہو جاؤٴ اور ان حکمرانوں سے اپنا حق چھین کر حاصل کرو ورنہ تمہیں ساری زندگی اسی طرح مہنگائی کی چکی میں پسنا پڑے گا

    میہڑ:

    میہڑسے باغی ٹی وی کے نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی خلاف جماعت اسلامی، شہری اتحاد،سندھ یونائیٹڈ پارٹی اورعوام نے احتجاجی ریلی نکال کر واپڈا آفیس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے غریب دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں

    نگراں حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں ، کرپشن ملک کے لئے ناسور بن گئی ہے، دیہاڑی دار مزدور خودسوزی کرنے پر مجبور ہیں- بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی قمر توڑ دی ہے عام آدمی سخت پریشان ہیں حکومت اپنے ظالمانہ اقدام بند کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے نہیں تو عوام کا سمندر سب کو بہا کرلےجائے گا

    کراچی:

    کراچی میں مہنگائی کے خلاف شہریوں کا شاہ لطیف ٹاون میں احتجاج ریکارڈ کروایا، جس کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

    سرگودھا:

    جماعت اسلامی کی شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال پر تاجر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے۔صدر انجمن تاجران شیخ ندیم خاور کا کہنا ہے کہ شٹرڈاؤن ہڑتال میں حصہ لیں گے لیکن ریلی نہیں نکالیں گے۔جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے کہنے پر ہڑتال نہیں کریں گے، بلکہ آل پاکستان انجمن تاجران ہڑتال کا اعلان کرے تو حمایت کریں گے۔

    گوجرخان:

    گوجرخان باغی ٹی وی کے نامہ نگار شیخ ساجد قیوم کی رپورٹ کے مطابق گوجرخان میں بھی بجلی بلوں میں اضافے اور ٹیکسوں کی بھر مار کے خلاف ھفتہ کے روز مکمل طور پر شڑ ڈاون اور پہیہ جام ھڑتال کی گئی شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازار کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے، شہر میں بیکریاں اور مٹھائی کی دکانیں بھی احتجاج میں بند رہیں، مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ گوجرخان اور گوجرخان تاجر اتحاد نے تمام کاروبار مکمل طور پر بند رکھے

    مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ گوجرخان کے صدر راجہ محمد جواد اور گوجرخان تاجر اتحاد کے صدر مرزا محمد وقاص نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ شہر بھر کا دورہ کیا اور کہا کے آج کی مکمل ہڑتال نے ثابت کر دیا کے تاجر بجلی بلوں میں بہیمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں

    شیخوپورہ ،فیصل آباد،راولپنڈی ،پشاور،عارف والا،چیچہ وطنی،ٹھٹہ،حافظ آباد،لوئر دیر،بنوں،جیکب آباد،شکر گڑھ،گوجرہ،بہاولپور،مظفرگڑھ ودیگرملک کے کئی شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتاکی گئی –

  • چترال : بیستی خوبصورت علاقہ لیکن لوگ اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج

    چترال : بیستی خوبصورت علاقہ لیکن لوگ اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج

    چترال(باغی ٹی وی ) بیستی خوبصورت علاقہ لیکن لوگ اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج
    وادی بیستی اگر ایک طرف ایک خوبصورت علاقہ ہے تو دوسری جانب نے قدرت نے ان پہاڑوں میں زمرد جیسے قیمتی پتھروں کا خزانہ بھی چھپایا ہوا ہے جہاں سے اربوں روپے کا قیمتی پتھر نکلتا ہے مگر اس کے باوجود یہ لوگ غریب ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے اپنے جائز حق کیلئے اختجاجی جلسہ کرتے ہوئے دھرنا دیا اور حکام سے اپنے جائز حقوق دلوانے کا مطالبہ کیا۔ تفصیل چترال سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارگل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • شیخوپورہ: نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ گولیاں لگنےسے ایک شخص موقع پرجاں بحق دوسرازخمی

    شیخوپورہ: نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ گولیاں لگنےسے ایک شخص موقع پرجاں بحق دوسرازخمی

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد طلال سے) بنک الفلاح نزد کرکٹ اسٹیڈیم نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ گولیاں لگنے ایک شخص شدید زخمی اور ایک موقع پر جاں بحق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑی روانہ کی۔

    ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوراً ریسپانس کر کے زخمی شخص ریاض ولد سلطان 55 سال ساکن فیروز وٹواں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد DHQ ہسپتال شفٹ کر دیا۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے جاں بحق نوجوان آصف ولد محمد علی 30 سال ساکن فیروز وٹواں کی لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • سیالکوٹ : آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا

    سیالکوٹ : آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا
    آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی چوتھی سالگرہ کا کیک شہر اقبال آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے آفس چوک علامہ اقبال منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے سابق چیرمین اور روزنامہ ملت نیوز کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد صفدر مہمان خصوصی تھے

    دیگر مہمانوں میں خاورمغل چیف ایگزیکٹو روزنامہ مونم ۔ چوہدری طفیل چیف ایگزیکٹو ہفتہ روزہ حلیف – شیخ امجد چیف ایگزیکٹو ہفتہ روزہ جہاد – خرم میر چیف ایگزیکٹو روزنامہ سکالرز نیوز – صدر پروفیشنل پرنٹ میڈیا رانا نوید – نائب صدر فہد سعید – نائب صدر چوہدری سہیل -.نائب صدر مرزا ساجد – سیکرٹری جنرل رانا محمود – – عامر حسین بیورو چیف روزنامہ عبادت – مہر مصطفی بیورو چیف 5پلس – چیف ایگزیکٹو QNN NEW PLUS مدثر رتو – مہر علی رضا – ملک ساجد- شیراز – ارحم میر کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

    صدر غلام مرتضی جٹ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے بارے میں نیک خواہش کا اظہار کیا اور سیالکوٹ میں مکمل تعاون کا یعقین دلایا۔

  • ڈیرہ غازی خان :سمگلروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں – محمد عثمان چھٹہ

    ڈیرہ غازی خان :سمگلروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں – محمد عثمان چھٹہ

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزادخان سے) اسٹنٹ کمشنر کسٹم محمد عثمان چھٹہ نے کہا ہے کہ اس وقت کسٹم ڈیرہ کی سمگلروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں غیر قانونی طور پر ہونیوالی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کسٹم ٹیمیں دن رات کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں

    انہوں نے کہا ہے کہ کسٹم عملہ نے میانوالی ،بھکر ڈیرہ غازی خان میں کامیاب چھاپے مار کر مختلف اقسام کا سامان چھالیہ گٹکا ڈیزل کی درجنوں گاڑیوں کو پکڑ کر بند کر دیا ہے جبکہ تاجر برادری کو بھی چاہئے کہ وہ غیر قانونی ممنوعہ مال کی خریدوفروخت سے اجتناب کریں

    محکمہ کسٹم کی انتھک کوششیں ہیں کہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے ریونیو ضروری ہے جبکہ ملکی معیشت کو مال کی غیر قانونی برآمد اور درآمد کو ملکی خزانے کو سمگلروں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے کسٹم نے کئی شر پسند لوگوں کو سلاسل جیل منتقل کیا ہے کم نفری کے باوجود بھی کسٹم حکام کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں ۔