Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازیخان: تھانہ گدائی کی حدود راجپوت کالونی میں ایک شخص قتل

    ڈیرہ غازیخان: تھانہ گدائی کی حدود راجپوت کالونی میں ایک شخص قتل

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوز رپور ٹرشاہدخان)تھانہ گدائی کی حدود راجپوت کالونی میں ایک شخص کے قتل کی واردات
    گذشتہ روز صبح 9 بجے بذریعہ 15 اطلاع ملی کہ راجپوت کالونی میں ایک شخص اسم و مسکن نامعلوم کی نعش موجود ہے ،اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی پولیس تھانہ گدائی جائے وقوعہ پر پہنچی تو مسمی محمد سلیم ولد فیض محمد زاہد قوم گوراہا سکنہ مکان نمبر 94 بلاک 29 ڈیرہ غازیخان زخموں کی تاب نہ لا کر فوت ہو چکا تھا

    مقامی پولیس تھانہ گدائی نے فورا قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمے کا اندراج کیا،ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے DSP سٹی عبدالرحیم لغاری کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی

    ڈی ایس پی سٹی معہ ٹیم کی خصوصی کاوشوں سے ملزم محمد ابراھیم ولد غلام مصطفیٰ قوم وڈانی سکنہ مانک والا معہ آلہ قتل گرفتار ،مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

  • ڈی جی خان : تھانہ چوٹی کی حدود میں دہرے قتل کی واردات

    ڈی جی خان : تھانہ چوٹی کی حدود میں دہرے قتل کی واردات

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نامہ شہزادخان ) ایس ایچ او تھانہ چوٹی نے ٹیلی فون پر اطلاع دی کہ 2.15 بجیرات RHC ہسپتال چوٹی کے ڈاکٹر نے فون کر کے بتایا کہ یہاں ایک خاتون فائر لگنے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں داخل ہے۔ تھانہ چوٹی پولیس فوری طور پر RHC ہسپتال پہنچی اور جہاں مسماة صغراں بی بی دخترخدا بخش قوم حجانہ سکنہ نائچ والا جس کی عمر تقریباً 65/66 سال تھی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھی

    ان کے بیٹے محمد جمیل نے بتایا کہ ان کے والد بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جو گھر میں پڑے ہیں۔مقامی پولیس برموقع پہنچی تو خدا بخش بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

    محمد جمیل نے بتایا کہ اس کے والدین کو بشیر احمد ولد واحد بخش قوم حجانہ (مرحوم کا داماد) اور عاصم ولد کریم بخش قوم حجانہ (مرحوم کا پوتا) نے ناحق قتل کیا ہے۔ وجہ عناد زمین کا تنازع ہے۔

    اطلاع ملتے ہی DSP/SDPO سرکل کوٹ چٹھہ، PFSA ٹیم اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے۔ آس پاس کے علاقے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقامی پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

    ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے دوہرے قتل کی جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا۔ وہاں سے معلوم ہوا کہ اصل اور مرکزی ملزم عاصم ولد کریم بخش (مرحوم کا پوتا) ہے۔ موقع پر موجود دیگر ملزمان میں کریم بخش (مقتول کا بیٹا)، جمیل (مقتول کا بیٹا) اور آصف شامل ہیں۔

    تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکر لیا گیا ہے ۔مرکزی ملزم عاصم نے فائرنگ کے واقعے کا اعتراف کر لیا ہے۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • شیخوپورہ;گوجرانولہ روڈ غیرقانونی آئل ڈمپنگ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

    شیخوپورہ;گوجرانولہ روڈ غیرقانونی آئل ڈمپنگ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدطلال )ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کی نا اہلی کے باعث گوجرانولہ روڈ غیرقانونی آئل ڈمپنگ اسٹیشن میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے منی ڈمپنگ اسٹیشن اور ٹینکر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا

    منی ڈمپنگ اسٹیشن میں لگنے والی آگ سے اردگرد کی آبادی کے لپیٹ میں آنے کا خدشہ ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی،جن کی بروقت فائرفائیٹنگ سے قریبی آبادی خطرناک آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچ گئی، آگ بجھانے میں 4 ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ گاڑیوں نے حصہ لیا

  • اوچ شریف :مبینہ طور پر کیمیکل اور پاؤڈر ملے دودھ کی سرعام فروخت جاری

    اوچ شریف :مبینہ طور پر کیمیکل اور پاؤڈر ملے دودھ کی سرعام فروخت جاری

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف میں مبینہ طور پر کیمیکل اور پاؤڈر ملا دودھ کی سرعام فروخت جاری، گلی محلوں میں دودھ دہی کی درجنوں دکانیں قائم، چیک اینڈ بیلنس کے انتظامات نہ ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے لگی، شہر بھر میں گوالوں کی جانب سے انتہائی مضر صحت پلاسٹک کی ڈرمیوں میں دودھ سپلائی کا سلسلہ پورے جوبن پر پہنچ گیا ، انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں ، محکمہ فوڈ اتھارٹی محکمہ لائیو اسٹاک آفیسر بھی غائب شہری اپنے ہاتھوں بیماریاں خریدنے پر مجبور ۔

    زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ڈرمیاں مختلف فیکٹریوں اورکارخانوں میں استعمال ہوتی ہیں جن میں انتہائی مضر صحت کیمیکل رکھا جاتا ہے جو انسانی جان کے لئے خطرناک ہو تا ہے لیکن دودھ فروخت کرنے والے ان ڈرمیوں کو سستے داموں خرید کر اس میں دودھ ڈال کر فروخت کرتے ہیں اس ساری صورتحال کے باوجود انتظامیہ کا کوئی چیک سسٹم نہیں ہے اور نہ ہی متعلقہ ویٹنری آفیسر اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے آج تک شہر میں دودھ کو چیک کیا ہے

    شہریوں کے ایک وفد نے میڈیا کو بتایا کہ موجودہ ویٹنری آفیسر سے قبل تعینات آفیسر نے چیکنگ کا نظام سخت رکھا ہوا تھا جو ایک ماہ میں تقریبا چارہ دفعہ بازاروں میں آکر دودھ اور گوشت کو باقاعدہ چیک کرتا تھا اور اس کے دور میں ان ڈرمیوں پر سخت پابندی تھی اور استعمال کرنے والے گوالے کو جرمانہ ہو تا تھا لیکن اب جو ویٹنری آفیسر تعینات ہے اسکو کبھی بھی دودھ اور گوشت چیک کرتے نہیں دیکھا جو سراسر زیادتی ہے انہوں نے ڈی سی بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف :شہر بھر میں منشیات کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا

    اوچ شریف :شہر بھر میں منشیات کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر بھر میں منشیات کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا۔آئس ہیروئن چرس اور پاؤڈر پوری کی فروخت دھرلے کے ساتھ جاری۔منشیات فروشوں کے بھتے سے افسران کی شاہ خرچیاں۔ بھتا وصولی کیلے مخصوص اہلکار تعینات ۔ ایس ایس پی احمد پور شرقیہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی۔ شہری وسماجی حلقوں کا احتجاج۔ایماندار افسر کی تعیناتی کا مطالبہ۔

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر سمیت ملحقہ علاقوں اوچموغلہ ،للو والی، شمیم آباد ،اکبر ٹاؤن ،اوچ گیلانی ،پل رسول پور، بیٹ احمد بختیاری ،کچی شکرانی میں منشیات کی فروخت دھڑلے کے ساتھ بدستور جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اوچشریف میں منشیات کا نیٹ ورک پولیس میں کالی بھیڑیں چلارہی ہیں جن کو اداروں میں بیٹھے اعلیٰ افسران کی مکمل آشیرباد حاصل ہے جن کی ایما پر تھانہ اوچ شریف میں افسران کا تقرر وتبادلہ کیا جاتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے اوچموغلہ کے رہائشی جام اللّٰہ ڈتہ ولد جام خادم حسین اوچ شریف شہر وگردونواح علاقوں منشیات فروشی کھلے عام آئس نشہ فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔ جس کو تھانہ اوچ شریف میں تعینات اہلکاروں کی مکمل آشیرباد حاصل ہے ،جس نے عام لوگوں اور خاص کر نوجوانوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ کیونکہ آئے روز آئس،ہیروئن سے سینکڑوں نوجوان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

    ضلعی انتظامہ نوٹس لیکر منشیات فروش کے خلاف کارروائی کریں۔ کیونکہ منشیات فروشی دہشت گردی سے بھی خطرناک ہے۔ جبکہ معاشرے میں آئس نشے کی وجہ سے بد امنی پھیلنے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔ ایک طرف بے روزگاری تو دوسری طرف منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کی زندگی تباہ کر رکھ دی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ و پولیس کو نشاندہی کے باوجود خاموشی،کئی سوالوں کو جنم لے رہی ہے باغی ٹی وی نے منشات فروش کی ویڈیو بھی حاصل کر رکھی ہے

  • اوچ شریف :چنی گوٹھ میں تاش، پرچی، سنوکر اور کرکٹ میچ پر جواء عروج پر، پولیس خاموش تماشائی

    اوچ شریف :چنی گوٹھ میں تاش، پرچی، سنوکر اور کرکٹ میچ پر جواء عروج پر، پولیس خاموش تماشائی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) جنوبی پنجاب کی تحصیل احمد پور کے شہر چنی گوٹھ دھوڑکوٹ جوئے کی لپیٹ میں ۔تاش، پرچی، سنوکر پر جواء عروج پر، تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی ۔چنی گوٹھ اور دھوڑکوٹ شہر جواریوں کے سپرد۔ شہری ،سماجی ، رفاحی ، فلاحی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے مختلف مقامات چنی گوٹھ ۔دھوڑکوٹ پر تاش، پرچی، سنوکر جوا کے محفوظ ٹھکانے قائم ہوچکے ہیں ،روزانہ لاکھوں روپے کا بھاؤ تاؤ اور وارداتیں جاری ہیں۔ تاش، پرچی، سنوکرجوا سے سینکڑوں جواری سادہ لوگوں کو امیر ہونے کا لالچ دیکر ان کی جمع پونجی بھی ہڑپ کر رہے ہیں ، بعض ادھار اور سود پر رقم لیکر جواریوں کے اڈے پر جھونک رہے ہیں۔

    جوا کروانے والے بکیئے راتوں رات کروڑ پتی اور محلات و کوٹھیوں کے مالک بن گئے ۔جواریوں نے جوا کرانے والے بکیوں نے وٹس ایپ پر رابطے کرنے شروع کررکھے ہیں ۔قریبی علاقے احمد نائچ، پل بھلکہ، نور اللہ پنو، جھلن ماند، محمود ماتم چوک بھٹہ ککس موڑ۔ دھوڑکوٹ، خیر پور ڈاہا، حامد پور کلاں بستی نوناری ،کوٹلہ موسی خان ،چوک بھٹہ کے جواریوں نے دھوڑکوٹ چنی گوٹھ کو محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہوئے دھوڑکوٹ چنی گوٹھ کا رخ کرنا شروع کررکھا ہے جس کی بنیادی وجہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں نہ کرنا ہے۔

    انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جواریوں اور منشیات فروشوں کو سیاسی شخصیات کی پست پناہی حاصل ہے بیشتر جواریوں نے خیر پور ڈاہا، چنی گوٹھ، پل بھلکہ کے اڈے پر جوئے کا کام شروع کررکھا ہے جہاں پر تاش، پرچی، سنوکر پر جوا کروایا جاتا ہے ۔ جبکہ اندرون شہر کے بیشتر مقامات پر بکیوں نے آن لائن اڈے قائم کررکھے ہیں اور کرکٹ میچ پر جوا کرانے والے بکئے دیدہ دلیری کے ساتھ مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں جو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے آنکھوں سے اوجھل ہیں۔

    اوچ شریف کے مختلف علاقوں محلوں شمس کالونی شمیم آباد نواز آباد عمرٹاون ناصر ٹاؤن اکبر ٹاؤن اوچ موغلہ للو والی پل سمیت متعدد علاقوں میں کرکٹ میچ پر جوا سر عام کھیلا جانے لگا ، ایشیا کپ 2023کاکھیلے جانے والے میچ پر لاکھوں روپے کا جوا لگانے والے میچ فکسنگ اور جوا لگا کر نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے درجنوں بکیوں اور میچ فکسنگ کا کاروبار کرنے والوں کو پولیس تھانہ اوچ شریف نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے

    پولیس کو انفارمیشن دینے کے باوجود بھی پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے میچ فکسنگ کے کارندوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ

  • کراچی: بجلی کے بلوں کیخلاف تاجر وں کی شٹرڈاؤن ہڑتال، تمام کاروباری مراکز بند

    کراچی: بجلی کے بلوں کیخلاف تاجر وں کی شٹرڈاؤن ہڑتال، تمام کاروباری مراکز بند

    کراچی: بجلی کے بلوں کیخلاف تاجر وں کی شٹرڈاؤن ہڑتال، تمام کاروباری مراکز بندرہے، ناقابل برداشت بجلی کے بلوں کے خلاف آج تاجرتنظیموں کی ہڑتال کے اعلان پر تمام کاروباری مراکز بند کردیے گئے،

    تاجر رہنما الیاس میمن کے مطابق ہڑتال کے سبب کراچی کا کاروبار آج بند ہے، شہر کے وہ بازار جو جلد کھل جاتے ہیں اور جمعے کے بعد کھلنے والی مارکیٹیں بھی بند رہیں۔ تاجر برادری کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل اور بجلی کے ٹیرف ناقابل برداشت ہیں ہمارا مطالبہ صرف بجلی کی قیمت کم کرنے کا ہے۔

    دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے ستائے عوام آج بھی ریلیف کے منتظر ہیں، لاہور میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف سرکاری ملازمین بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔،سیالکوٹ میں جماعت اسلامی نے بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی

    کوئٹہ میں بجلی، پیٹرول اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں تو وہاڑی میں خواتین بھی بچوں سمیت واپڈا آفس کے سامنے احتجاج کرنے پہنچ گئیں۔

    دادو میں بھی تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین لالٹین اور کوئلے سے چلنے والی استریاں لے آئے اور بجلی کے بلوں کے ہار بنا لیے۔

  • سیالکوٹ :جماعت اسلامی کی بجلی کے بلوں سے تنگ  اور مہگائی کی ماری عوام کے ہمراہ احتجاجی ریلی

    سیالکوٹ :جماعت اسلامی کی بجلی کے بلوں سے تنگ اور مہگائی کی ماری عوام کے ہمراہ احتجاجی ریلی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)جماعت اسلامی کی بجلی کے بلوں سے تنگ اور مہگائی کی ماری عوام کے ہمراہ احتجاجی ریلی
    جماعت اسلامی یونین کونسل آدمکے چیمہ یونٹ نے ڈاکٹر طاہر بٹ اور انکے رفقاء کی قیادت میںبجلی کے بلوں سے تنگ اور مہگائی کی ماری عوام کے ہمراہ ایک ریلی منعقد کی، ریلی میں سماجی اور رفاحی تنظیموں کے نمائیندوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی

    مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف عوام کا شدید احتجاج، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ ڈاکٹر طاہر بٹ نے کہا کہ اب عوام کا پارہ ہائی ہوگیا ہے اب ہم سے واپڈا کی طرف سے ظالمانہ ٹیکسز زائد بلنگ قبول نہیں ،ہم تو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں اوپر سے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نے ہوش اڑا دئیے ہیں

    ہم نے پر امن احتجاج کرکے دیکھ لیا لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اب ہمارا پارہ ہائی ہوچکا ہے ہماری تو اتنی آمدن نہیں جتنا بجلی کا بل آگیا ہے ہم اب اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں یہی حالات رہے تو بچوں کو بیچنے پر لگادیں گے

    ہمارے ملک کا یہ المیہ ہے کہ یہاں اشرافیہ غریبوں کے ٹیکسز پر پل رہے ہیں جہاں گھر کا چولہا جلانا مشکل ہے وہاں بجلی کی بل کہاں سے ادا کریں آج ہم اس لیے مجبور ہوکر شدید دھوپ میں ننھے منے بچوں کو لیکر احتجاج کرنے آئے ہیں اور جب تک ہمیں ریلیف نا دیا گیا ہم احتجاج کرتے رہیں گے

  • چترال: علاقہ بیستی کی عوام کا زمرد کی کان کے لیز ہولڈر کے خلاف احتجاج

    چترال: علاقہ بیستی کی عوام کا زمرد کی کان کے لیز ہولڈر کے خلاف احتجاج

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حمدفاروقی ) علاقہ بیستی کی عوام کا زمرد کی کان کے لیز ہولڈر کے خلاف احتجاج، ہمیں لیز ہولڈر کے ظلم اور غنڈہ گردی سے نجات دلائی جائے، مظاہرین کی دہائی
    چترال کے علاقے بیستی کے عوام نےلیز ہولڈر کے ظالمانہ رویے کے خلاف احتجاجی جلسہ کرتے ہوئے بیستی کی سڑک کوبلاک کیا اور احتجاج کے طور پر دھرنا بھی دیا۔ بیستی کے مین چوک میں اس احتجاجی جلسے کی صدارت مرزا خان کررہے تھے جو تین مرتبہ اس علاقے سے منتحب ہوچکے ہیں۔

    جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بیستی کے پہاڑوں میں زمرد کے قیمتی پتھروں اور دیگر معدنیات کے ذحایر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نامی ایک غیر مقامی شحص نے انوار الدین کے ساتھ مل کر اس کی لیز لی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محکمہ معدنیات سے جو بیستی کے کان یعنی پہاڑ کا لیز لیا ہوا ہے وہ کسی کمزور معدنیات کے نام پر ہے مگر یہاں قیمتی معدنیات جیسے زمرد وغیرہ نکلتی ہے۔

    انہوں نے جلسہ عام میں کہا کہ ابھی تک لیز ہولڈر نے یہاں سے تقریبا ایک ارب روپے کا زمرد اور قیمتی پتھر ، معدنیات نکال چکے ہیں مگر وہ یہ مال رات کے اندھیرے میں لے جاتا ہے تاکہ اسے کوئی چییکنگ نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ لیز ہولڈر عمران اور انورا لدین بیستی بالا کے اکتالیس گھرانوں کو رائیلٹی اور سروس چارجز کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے دیتے ہیں حالانکہ ان لوگوں کے مال بردار گاڑیاں سات کلومیٹر تک بیستی پایین کے اندر سے سڑک اور لوگوں کے گھروں سے گزرتی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ایک دیہی سڑک ہے جسے علاقے کے عوام نے اپنی مدد اپ کے تحت بنایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ مروجہ قوانین کے مطابق جس علاقے میں کوی قدرتی ذحائر یا وسائل ہوں جیسے معدنیات، قیمتی پتھر، پانی، جنگلی حیات، جنگلات وغیرہ وہاں کے مقامی لوگوں کو رائیلٹی دی جاتی ہے اور سروس چارجز کے مد میں ان کو بھی وہاں سے ہونے والی آمدنی میں سے حصہ ملتا ہے۔مگر مذکورہ لیز ہولڈر ہمیں اپنے جائز حق سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے گاؤں کے نوجوانوں کو مزدوری کیلئے بھی نہیں بلاتے اور اس نے غیر مقامی مزدوروں کو یہاں لایا ہے جس کی وجہ سے ہماری چادر اور چاردیواری کی تقدس پامال ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چترال ایک عورت آباد ضلع ہے جہاں مال مویشی پالنا اور ان کیلئے چارہ لانے کا کام اکثر خواتین کرتی ہیں مگر ان غیر مقامی مزدوروں کی موجودگی کی وجہ سے یہاں کے خواتین اپنے مال مویشی بھی اپنے کھیتوں میں نہیں لے جاسکتی اور اثر لوگوں نے مجبورا اپنی مال مویشی اونے پونے دام پر فروخت کئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیز ہولڈر کے گاڑیاں جب یہ قیمتی معدنیات اور پتھر لاتی ہیں تو ہماری مائیں بہنیں اکثر اپنی مال مویشی کو بچانے کی خاطر کسی دوسرے کے کھیتوں مِیں گھس جاتی ہیں کیونکہ وہ نہایت بے احتیاطی اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ ایک سینکچوری علاقہ ہے جہاں ای بیکس، مارخور، تیتر، اور قومی پرندہ چکور اپنی نسل بڑھاتے ہیں پاکستان کے مروجہ قوانین کے مطابق پروٹیکٹڈ ایریا میں کسی کو بلاسٹنگ کرنے یا اس قسم کی سرگرمیوں کیلئے این او سی دینا سراسر غیر قانونی بلکہ ایک ناقابل معافی جرم ہے۔مگر ان لوگوں کو محکمہ جنگلی حیات اور معدنیات وغیرہ نے این او سی دیا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔

    ان لوگوں کی آمد کے بعد ان قیمتی پتھروں کو پہاڑ یعنی کان سے نکالنے کیلئے بارود سے دھماکہ کرواتے ہیں جس کی وجہ سے یہ حسین اور جنگلی جانور اور پرندے یہاں سے غائب ہوچکے ہیں۔ جبکہ ماضی میں یہاں انگریز آکر ای بیکس کا ہنٹنگ ٹرافی کے تحت باقاعدہ شکار کرتے تھے جس سے اس پسماندہ علاقے کو کروڑوں روپے کی آمدنی ہوا کرتی تھی۔ مگر اب یہ جنگلی حیات یہاں سے غائب ہوچکہ ہے اور وہ پڑوسی ملک افغانستان کو ہجرت کرچکے ہیں جو ہماری سرحد پر واقع ہے۔ جس کی وجہ سے اس علاقے کا حسن اور نیچر کو سخت نقصان پہنچا ہےاور اس علاقے کی حسن ناپید ہوچکا ہے۔

    مقررین نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے یہاں کے لوگ انتہائی مشکل حالات میں زندگی کے تلخ دن گزارنے پر مجبور ہیں۔ جب یہ لیز ہولڈر ہماری غاریوں یعنی چراہ گاہوں میں اگئے تو ان کی آمد کی وجہ سے ہماری خواتین ان چراہ گاہوں میں جانے سے محروم ہوگئی ہیں کیونکہ ہمیں عزت کا مسئلہ درپیش ہے اب ہم ان کی وجہ سے مجبور ہوکر اپنے مال مویشی بھی بیچ دیے۔ مگر بدقسمتی سے ان کے ساتھ روابط رکھنے کی وجہ سے بستی پایین اور سفید ارکاری کے لوگوں کو سروس چارجز سے محروم رکھا ہوا ہے جو کہ ایک اخلاقی جرم بھی ہے۔

    مقررین نے کہا کہ لیز ہولڈر نہایت غیر سائنسی اور غیر تیکنیکی طریقے سے زمرد اور دیگر قیمتی پتھر اور معدنیات کو پہاڑ یعنی کان سے بلاسٹنگ کرکے نکال رہے ہیں جس کی وجہ سے گلیشیر بھی گررہے ہیں اور اس کے باعث یہاں سالانہ دریا میں طغیانی اور سیلاب کی وجہ سے فصلیں، زیر کاشت زمین، پھلدار درختو ں کے باغآت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پانیوں کے بیچ گلیشیر یعنی برفانی تودے ہیں جن کو گرایے جاتے ہیں اگر یہ عمل جاری رہا تو چند سالوں میں بیستی کا ذرحیز علاقہ بنجر ہوکر رہ جایے گا اور نتیجے کے طور پر یہاں کے لوگ مزید یہاں زندگی نہیں گزار سکیں گے اور وہ نقل مکانی پر مجبور ہوں گے۔

    عمائدین نے الزام لگایا کہ جب ہم لیز ہولڈر سے اپنے جائز حق کا مطالبہ کرتے ہیں تو وہ ہمیں دھمکیاں دیکر کہتا ہے کہ ان کے بڑے لمبے ہاتھ ہیں اور ان کا اعلے عہدہ داروں تک رسائی ہے جس کی وجہ سے ان کا کوئی بھِی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ یہ احتجاجی دھرنا ڈی ایس پی گرم چشمہ تمیزالدین کی تحریری یقین دہانی کے بعد ختم کیا گیا کہ وہ مذکورہ لیز ہولڈر کو بھی بلاکر مذاکرات کے میز پر بٹھائیں گے اور ان لوگوں کو ان کا جائز حق دلوانے میں کردار ادار کرے گا۔ جلسہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لوگوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے جس پر لیز ہولڈر کے خلاف اور انصاف کی حصول کے بارے میں مختلف نعرے درج تھے۔ یہ اختجاجی جلسہ بعد میں پرامن طور پر منتشر ہوا۔

  • شیخوپورہ :ساتویں کلاس کی طالبہ ،استانی کے تھپڑ لگنے سے  بےہوش

    شیخوپورہ :ساتویں کلاس کی طالبہ ،استانی کے تھپڑ لگنے سے بےہوش

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد طلال)ساتویں کلاس کی طالبہ ،استانی کے تھپڑ لگنے سے بےہوش
    گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اکبربازار کی ٹیچر مس حجاب نے ساتویں کلاس کی طالبہ کو تھپڑ مارا جس سے بچی بےہوش ہوگئی ،جس پر سکول میں خوف اور ہراس پھیل گیا، ریسکو 1122 کی ٹیم نے فرسٹ ایڈ اور طالبہ کو ڈرپ لگائی

    طالبہ کے گھر اطلاع بھی نہ دی گئی بعدازاں جب بچی کو ہوش آیا اور ریسکو اہلکار کو سکول انتظامیہ نے غلط انفارمیشن فراہم کی ۔ ذرائع کے مطابق ٹیچر اور پرنسپل بچی کے گھروالوں کو کہا کہ ہم نے تو پیار سے ہاتھ لگایا تھا اور طالبہ بے ہوش ہوگی۔

    یاد رہےگزشتہ روز بھی ایم سی سکول بوائز جنڈیالہ روڈ میں الیکڑک کولر کے کرنٹ لگنے سے 10 سالہ طالب علم جان کی بازی ہار گیا،سکولوں رونما ہونے والے اس قسم واقعات سی ای او ایجوکشن کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،بچیوں کے والدین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.