Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپور خاص: ضلعی پولیس عوام کی محافظ ہے،جرائم کے واقعات کو چیلینج سمجھ کر کام کرتی ہے

    میرپور خاص: ضلعی پولیس عوام کی محافظ ہے،جرائم کے واقعات کو چیلینج سمجھ کر کام کرتی ہے

    میرپور خاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ضلع پولیس کے عوام کی محافظ ہے اور ہر جرائم کے واقعات کو چیلینج سمجھ کر کام کرتی ہے ، ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری

    ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے کہا ہے کہ پولیس ضلع کے عوام کی محافظ ہے اور ہر جرائم کو چیلنج سمجھ کر کام کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نیشنل پریس کلب میرپورخاص کی جانب سے محکمہء پولیس کی بہتر کارکردگی اور میرپورخاص ضلع میں جرائم ، منشیات کے خاتمے ، ڈکیتیوں ، چوریوں ، جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری مال مسروقہ کی برآمدگی کی اعلی کارکردگی پر تعریفی ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس سی آئی اے کی مدد سے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے میں ہر وقت تیار رہتی ہے اور کہا کہ میرپورخاص پولیس کی کارکردگی چوری کی واردات میں مال مسروقہ کی ادائیگی میں سندھ بھر کے دیگر اضلاع کی پولیس سے کافی بہتر ہے اور کہا کہ عوام اور نیشنل پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے پولیس کی کارکردگی کو سراہنا پولیس کا اعتماد بڑھانا ہے جو خوش آئند بات ہے ۔

    اس موقع پر سی آئی اے انچارج عنایت علی زرداری نے کہا کہ محکمہ پولیس ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری کی سربراہی میں ڈکیتی اور چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے فعال طور پر کام کر رہی ہے جس کا سراہا جانا پولیس کی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے

    پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، تلاوت قرآن مجید کی سعادت مقامی صحافی حیات قریشی نےحاصل کی، اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ آفاق احمد ، صدر قمرالدین ، جنرل سیکریٹری سہیل احمد خان ، سید شاہزیب شاہ ، حیات قریشی ، سینئر صحافی لیاقت علی شاہ ، نظیر احمد چانڈیو ، شاہزیب خاصخیلی اور دیگر نے پولیس کی بہتر کارکردگی پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری اور ان کی ٹیم کو تعریفی ایوارڈ سے بھی نوازا ۔

    اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی منظور حسین لکھی ، ڈی ایس پی سٹیلائٹ ٹاؤن محمد قاسم ملک ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد اسلم جاگیرانی ، ایس ایچ او تعلقہ غازی خان راجڑ ، سید لیاقت علی شاہ ، خالد شیخ ، حیات قریشی ، محمد علی بھرگڑی ، سید شاہزیب شاہ ، غلام قادر چانڈیو ، اصغر منگریو ،اعجاز احمد ، سھیل احمد ، ،محمد عارف ، محمد اسلم بلوچ اور دیگر موجود تھے

  • سیالکوٹ : جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے والا افغانی5 ایجنٹوں سمیت گرفتار

    سیالکوٹ : جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے والا افغانی5 ایجنٹوں سمیت گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے والا افغانی5 ایجنٹوں سمیت گرفتار
    ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والا مسافر 5 ایجنٹوں و سہولتکاروں سمیت گرفتار،ڈپٹی ڈائریکٹر علی امام زیدی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    نجیب اللہ نامی افغان مسافر نے پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔ ملزم فلائٹ نمبر پی کے GF773 سے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاکستانی پاسپورٹ پر جعلی پروٹیکٹر اسٹیمپ بھی لگی ہوئی تھی۔ملزم کی نشاندہی پر ائرپورٹ کی پارکنگ سے 5 ایجنٹوں و سہولتکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد احد، شیراز خان، فیاض خان، وحید اور نعیم شامل۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گرفتار ایجنٹوں کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا۔ ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا۔

    انسانی سمگلنگ جیسے گھناونے جرم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے۔ جعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث ایجنٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے

  • توکیا ہوا

    توکیا ہوا

    توکیا ہوا
    تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفےٰ بڈانی
    غریب لوگوں کے پاس کھانے کو روٹی نہیں تو وہ کیک کھا لیں، یہ اساطیری جملہ فرانس کی ایک ملکہ سے منسوب ہے جن کا نام میری انتونیت تھا۔یہ غیر حساس جملہ میری انتونیت نے کہا یا نہیں لیکن ہمارے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پورے ملک کے مطلق العنان بنائے گئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایک ایسا جملہ ضرورکہا کہ جس سے ملکہ فرانس انتونیت کی یاد تازہ ہوگئی ہے ،جب نگران وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ ہمارے نوجوان ملک چھوڑ کرجارہے ہیں تو انہوں نے اس کا جواب دیا کہ ‘ تو کیا ہوا ‘جوملک چھوڑ کرجارہے ہیں تو انہیں جانے دیں،اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کتنے سنجیدہ شخصیت کے مالک ہیں ،جن کے ہاتھ میں تقریباََ 24 کروڑ پاکستانیوں کی تقدیر سے کھیلنے کی باگ ڈور دے دی گئی ہے

    اس وقت پورے ملک کی عوام مہنگائی اور خاص طورپر بھاری بجلی کے بلوں کے خلاف سڑکوں پر روزانہ احتجاج کررہی ہے ،پورا ملک سراپااحتجاج ہے، 64ویں عیسوی کے ماہ جولائی میں جب روم آگ کی لپیٹ میں آیا اور 5 دن تک انتہائی خوفناک آگ روم کے بڑے حصے کے درودیوار کو خاکستر کر رہی تھی تو روایت کے مطابق اس وقت نیروایک پہاڑی پر بیٹھا بانسری بجا کر اس نظارے سے لطف اندوز ہو رہا تھاجو کہ حادثاتی طور ملک کابادشاہ بن گیا تھا،اسی طرح ہمارے ملک کے حادثاتی طور پر وزیراعظم بن جانے والے انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلزکا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے بجلی کے بلوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔انہیں عوام کی مشکلات کا ادراک ہی نہیں ہے اور وہ ہیں نیروکی طرح چین کی بانسری بجارہے ہیں اور کہہ رہے ہیں ‘توکیا ہوا’

    ایک خبرکے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اس طرح ڈالر کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی بھی ٹرپل سنچری مکمل ہوگئی ہے’توکیا ہوا’

    عوام پہلے ہی مہنگائی سے اتنا پریشان ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباء ا ضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غریب عوام کو خود کشی پر مجبور کرنے کی سازش قرار دے دیا۔مہنگائی نے غربت کی چکی میں پسے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، نان شبینہ کے لیے دن بھر محنت کرنے والوں پر بجلی کے بلوں کی شکل میں ایک نئی افتاد آن پڑی ہے۔پورے ملک میں عوام سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے وزیراعظم کہتا ہے’توکیا ہوا’

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک خاتون کارمیں بیٹھے ہوئے شخص کومتوجہ کرنے کیلئے شیشہ پر ناک کرتی ہے ،کار میں بیٹھا شخص شیشہ نیچے کرکے پوچھتا ہے جی ،تووہ خاتون کہتی ہے چلوگے صاحب، تو وہ شخص اسے سرسے پاؤں تک حیرانی سے دیکھتا ہے اور پوچھتاہے کیا لیں گی،پھراسے کارمیں بٹھاکرایک گھرمیں لے آتا ہے اسے بٹھاتاہے اورکولڈڈرنک پینے کیلئے دیتا ہے تواس خاتون کے ہاتھ کانپ رہے ہوتے ہیں ،تووہ شخص اسے تسلی دیتا ہے اور کہتا ہے تومیری بہن ہے اسے پی لو ،میں تجھے اپنی ہوس مٹانے کیلئے یہاں نہیں لایا،مجھے بتاؤ تمہاری ایسی کیا مجبوری بن گئی ہے جس کی وجہ سے تواپنی عزت بیچنے پر مجبورہوئی ہے تووہ خاتون بتاتی ہے کہ میں ایک بیوہ عورت ہوں میرے دو بچے ہیں اورایک فیکٹری میں کام کرتی ہوں اس مہینے بجلی کا بل35 ہزار روپے آیا گیا ہے ،میں کیا کروں ،بچوں کوکھاناکھلاؤں یا بجلی کا بل ادا کروں،اگربجلی کابل نہ دیا تو بجلی کاٹ دیں گے،میٹرکٹ گیا تو میں بچوں کوکہاں سے کھلاؤں گی؟،سب سے مدد مانگی،کوئی مدد نہیں کرتا،فیکٹری میں ایک بندے سے بات کی تھی ،اس نے کہا میرے ساتھ رات گذاروگی تو وہ مدد کریگا،میرے پاس تو اتناپیسے بھی نہیں کہ ایک وقت کی روٹی خریدوں، پھرمیں35 ہزار کابل کیسے جمع کراؤں،مجبورہوکراپنی عزت کاسوداکرنے نکل پڑی،

    وہ عورت کہتی ہے میں طوائف نہیں ہوں اور نہ ہی وحشیا ہوں،میں کوئی دھندہ کرنے والی نہیں ہوں،مجھے توحالات نے دھندے والی بنادیا ہے،وہ عورت کہتی ہے مجھے اپنا جسم نیلام کرکے اور دھندہ کرکے بجلی کابل جمع کروانا ہے ،یہ بل مجھ جیسی بے سہارا عورتوں کی عزتیں نیلام کرنے کیلئے بھیجے جاتے ہیں ،وہ عورت روتے ہوئے کہتی ہے خداکی قسم اگرخودکشی حرام نہ ہوتی تو میں کب کی اپنے بچوں سمیت یہ کرچکی ہوتی،میں کہاں سے اتنا بل جمع کرواؤں ،میں کس کے سامنے روؤں،میں کس کواپنی بے بسی سناؤں،یہ ایسا ویڈیو کلپ تھا جس نے ہلاکررکھ دیا ،یہاں پاکستان میں بجلی مہنگی ہے اور عزت سستی لیکن ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں ‘توکیا ہوا’

    ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹ بک بورڈ نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ اگلے تعلیمی سال میں طلباء کو مفت کتابیں نہیں ملیں گی،حکومت 10 ارب روپے کی مقروض ہے کتابیں چھاپنے میں مشکلات کا سامنا ہے ،سرکاری سکولوں میں وزیروں مشیروں اور بیوروکریٹس یا سرکاری افسروں کے بچے کب پڑھتے ہیں ،عوام کے بچے ہیں انہوں نے پڑھ لکھ کر کونسا ملک کی عنان اقتدار سنبھالنا ہے ،کتابیں نہیں ملیں گیں ‘توکیا ہوا’
    لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں ‘توکیا ہوا’
    ملک میں مہنگائی ہے ‘توکیا ہوا’
    لوگ بھوکے مر رہے ہیں ‘توکیا ہوا’
    لوگ خودکشیاں کررہے ہیں ‘توکیا ہوا’
    بجلی کابل جمع کرانے کیلئے بے سہاراعورتیں اپنی عزت نیلام کررہی ہیں ‘توکیا ہوا’
    اگلے تعلیمی سال میں طلبا کو مفت کتابیں نہیں ملیں گی’توکیا ہوا’
    ڈالر 300 سے اوپر چلاگیا ‘توکیا ہوا’
    پیٹرول مہنگا ہوا ‘توکیا ہوا’
    آخرمیں صرف اتنا ہی عرض کریں گے کہ ایوان اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں ڈرو اس وقت سے جب مجبورعوام کاجم غفیر قہربن کرباہرنکلا توتمہیں خس وخاشاک کی طرح بہاکرلے جائے گا ، پھرتمہیں دنیاکی کوئی طاقت ان کے غضب سے بچا نہیں پائے گی اور تمہیں یہ کہنے کاموقع بھی نہیں ملے گا’تو کیا ہوا’

  • ڈی آئی خان : 2 کنال اراضی قبضہ تنازعہ،خاتون جاں بحق

    ڈی آئی خان : 2 کنال اراضی قبضہ تنازعہ،خاتون جاں بحق

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) 2 کنال اراضی قبضہ تنازعہ،خاتون جاں بحق
    محمد نواز عرف کاکا اور بریگيڈیئر (ر) کامران حیات کے درمیان 2 کنال اراضی قبضہ تنازعہ، کامران حیات بھاری پولیس کے ہمراہ قبضے لینے گئے تو دونوں فریقين میں لڑائی شروع ہوگئی، بیچ بچاؤ میں محمد نواز کی چچی کو کلاشنکوف کا بٹ گردن پر لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی

    اہل علاقہ نے ڈیرہ بنوں روڈ پر لاش رکھ کر روڈ بند کردیا،لواحقين کا کہنا ہے کہ مقتولہ شریفاں بی بی کو پولیس نے کلاشنکوف کے بٹ مارے ہیں،
    جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ ہمارے اہلکاروں نے نہیں بلکہ فریقین نے مارا ہے،

    پولیس کی کوششوں سے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا،خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد لواحقين کے حوالے کردیا گیا،یہ افسوس ناک واقعہ گاؤں شورکوٹ میں پیش آیا

  • میرپور ماتھیلو:اوباڑو میں دونمبر پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر  کا کریک ڈاؤن

    میرپور ماتھیلو:اوباڑو میں دونمبر پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا کریک ڈاؤن

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)اوباڑو میں دو نمبر پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کا کریک ڈاؤن اوباڑو میں وائٹ کاربن پیٹرول کے کاروبار کی نشاندہی پر کاروائیاں اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو نے الوزیر پیٹرول پمپ کو سیل کرتے ہوئے پمپ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پچاس ہزار جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وائٹ کاربن پیٹرول کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا اوباڑو قومی شاہراہ الوزیر پیٹرول پمپ کو سیل کرتے ہوئے پمپ مالک اسد شاہ کے خلاف مقدمے کا حکم بھی دیا اور پچاس ہزار جرمانہ بھی عائد کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کا کہنا تھا کے اوباڑو تحصیل میں ہر دو نمبر کام کے خلاف کریک ڈاؤن بلاتعطل جاری رہے گا

  • میرپورخاص:ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے سال 2023 کی جماعت دہم کے نتائج کا اعلان کردیا

    میرپورخاص:ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے سال 2023 کی جماعت دہم کے نتائج کا اعلان کردیا

    میرپورخاص ,باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے سال 2023 کی جماعت دھم کے نتائج کا اعلان اجرک ہال میرپورخاص میں کردیا.

    تعلیمی بورڈ میرپورخاص سال 2023 کے کلاس دسویں جماعت سائنس اور جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں نجی اسکول کے طالب علم عباد نے 1014 مارکس حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ اورگورنمنٹ اپواء اسکول کی طالبہ عریبہ 1010 مارکس لیکر دوسرے نمبر پر رہیں اور گورنمنٹ ہائی اسکول کھان کے طالب علم محمد مزمل 1009 مارکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ دسویں جماعت سال 2023 کے سائنس گروپ میں 25 ہزار 595 امیدواروں نے حصہ لیا۔سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 95.81 فیصد رہا۔

    6 ہزار 28 امیدواروں نے اے ون گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔11 ہزار 256 امیدواروں نے اے گریڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کی.بی گریڈ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 6 ہزار 482 رہی . جنرل گروپ میں کامیابی کا تناسب 74.52 فیصد رہا۔تقریب میں چیئرمین تعلیمی بورڈ سید ذوالفقار علی شاہ سیکریٹری بورڈ انیس الدین صدیقی اور ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ راجپوت میئر بلدیہ کارپوریشن و ڈپٹی میئر جنید بلند اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

  • میرپورماتھیلو: اوباڑو میں وکیل اپنے شہرکیلئے فریادی بن کر عدالت جاپہنچا

    میرپورماتھیلو: اوباڑو میں وکیل اپنے شہرکیلئے فریادی بن کر عدالت جاپہنچا

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)وکیل اپنے شہرکیلئے فریادی بن کر عدالت جاپہنچا
    اوباڑو جی ٹی روڈ نزد ٹیکسی اسٹینڈ گندگی کا ڈھیر بن گیا، تمام خطرناک صورت حال، بارش کا گندا پانی جمع اور ایکسائز پولیس کی ضبط شدہ گاڑیاں شہر کے آوارہ کتوں کی پناہ گاہ بن گئے، علاقہ ملیریا سمیت اور تمام بیمار کا گڑھ بن گیا۔

    وکیل عباس شاہ بخاری کی اس معاملے پر پیش رفت اور خود فریادی بن کے سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ کی کورٹ میں درخواست دائر کر دی،عدالت نے درخواست پر تمام متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری۔

  • کندھ کوٹ :چہلم حضرت امام حسین کی مناسبت سے ضابطہ اخلاق  کا خیال رکھا جائے-ڈپٹی کمشنر

    کندھ کوٹ :چہلم حضرت امام حسین کی مناسبت سے ضابطہ اخلاق کا خیال رکھا جائے-ڈپٹی کمشنر

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی ( مختیار احمد اعوان)چہلم حضرت امام حسین کی مناسبت سے ضابطہ اخلاق کا خیال رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندکوٹ منورعلی مٹیانی . چہلم میں سیکورٹی کے حوالے سے ضلع بھر میں مکمل اہتمام کیا جائے گا۔ ایس ایس پی امجد شیخ. اور رینجرز کے کرنل جمیل احمد۔

    تفصیل کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر آفس میں چہلم حضرت امام حسین کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس بلوایا گیا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اور ضلع چیئر مین میر گل محمد خان جکھرانی نے کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندکوٹ منورعلی مٹیانی اور چیئر مین میرگل محمد خان جکھرانی کا کہنا تھا کہ ہمارا ضلع ایک پرامن ضلع ہے۔ محرم الحرام مشترکہ تعاون اور امن سے گزرا جس میں علماء کا تعاون قابل تعریف ہے ۔

    ڈپٹی کمشنر نے مختلف مکاتب فکر علماء کو مشورہ دیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔آپس میں امن اور امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر مختلف علماء نے چہلم کے دوران اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    اس موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی امجد شیخ اور رینجرز کرنل جميل احمد نے کہا کہ جلوس میں سخت سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا ، پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور امن قائم رکھا جائے گا۔گشت کو شہروں اور دیہاتوں تک بڑھایا جائے گا جیسا کہ مشکوک لوگوں پر نظر رکھی جا سکے ۔

    ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ چہلم کے جلوس کے مقررہ راستوں پر صفائی اور لائٹنگ کا انتظام کریں۔ حیسکو حکام کو ہدایت کی کہ وه چہلم کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کریں۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • ڈی آئی خان: گزشتہ روز سٹور کیپر پر سیاسی جماعت کے فوکل پرسن کے تشدد کیخلاف ٹی ایم اے ملازمین کااحتجاج

    ڈی آئی خان: گزشتہ روز سٹور کیپر پر سیاسی جماعت کے فوکل پرسن کے تشدد کیخلاف ٹی ایم اے ملازمین کااحتجاج

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)گگزشتہ روز سٹور کیپر پر سیاسی جماعت کے فوکل پرسن کے تشدد کیخلاف ٹی ایم اے ملازمین کااحتجاج کیا گیا ،زبردست نعرے بازی کی گئی ،ٹی ایم اے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کررکھی ہے،ٹی ایم اے اہلکاروں نے روڈ پر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا

    ٹی ایم اے ملازمین نے اعلان کیا کہ جب تک نامزد سیاسی فوکل پرسن کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی تب تک احتجاج جاری رہے گا، سیاسی فوکل پرسن نے ناجائز بلوں کی منظوری بارے سیخ پا ہوکر یہ اقدام اٹھایا ہے،ڈی پی او ڈیرہ کو کارروائی کے لئے درخواست دی ہے

    یہ بھی پڑھیں
    ڈی آئی خان: علی امین گنڈاپور کے فوکل پرسن کاٹی ایم اے آفس میں دھاوا،ملازم پرتشدد،کپڑے بھی پھاڑ دیئے

    یاد رہے گذشتہ روزسابق تحصیل ممبرو سابق وفاقی وزیرکےفوکل پرسن محمد خان کامرانی پاکستان تحریک انصاف اور نامعلوم افراد کے ہمراہ ٹی ایم اے آفس میں توڑ پھوڑ کی تھی اہلکار محمد نیاز خان بلوچ اور منیر انور کلرک کو زدو کوب کیا تھا،ناجائز بل نہ کرنے پر گالی گلوج کرتے ہوئے دونوں ملازمین کے کپڑے پھاڑدئے تھے

  • سیالکوٹ :پولیس کا اشتہاری کی گرفتاری کے لئے چھاپہ۔فحش حرکات کرتے جوڑا پکڑا گیا

    سیالکوٹ :پولیس کا اشتہاری کی گرفتاری کے لئے چھاپہ۔فحش حرکات کرتے جوڑا پکڑا گیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)پولیس کا اشتہاری کی گرفتاری کے لئے چھاپہ۔فحش حرکات کرتے جوڑا پکڑا گیا۔
    تھانہ مراد پور پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر میاں عبدالرزاق کی نگرانی میں رتیہ سیداں میں حمزہ کے گھر پر اشتہاری سلیم اقبال کی موجودگی پر چھاپہ مارا تو حمزہ اور اسکی بیوی شازیہ نے پولیس کو دیکھ کر اشتہاری کو چھت کے راستے فرار کروا دیا

    گھر کی تلاشی کے دوران ایک کمرہ سے عبداللہ اور لاہور کی رہائشی کوثر بی بی کو نیم عریاں حالت میں فحش حرکات کرتے گرفتار کیا گیا، جنہوں نے انکشاف کیا کہ حمزہ اور اسکی بیوی شازیہ قحبہ خانہ چلاتے ہیں، جس پر پولیس نے حمزہ و شازیہ کے خلاف اشتہاری کو فرار کروانے اور قحبہ خانہ چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔