Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرخان :بجلی بلوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال ،احتجاجی مظاہرہ

    گوجرخان :بجلی بلوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال ،احتجاجی مظاہرہ

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) جمعرات کے روز بجلی بلوں میں بہیمانہ اضافے کے خلاف بارایسوسی ایشن گوجرخان، مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ گوجرخان ،گوجرخان تاجر اتحاد، صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا

    گوجرخان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جبکہ گوجرخان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی گئی ، وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے
    شہر کے مختلف علاقوں سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ،احتجاجی ریلیوں نے ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کرلی

    گزشتہ روز گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے صدر عرفان قریشی ایڈووکیٹ نے تاجر تنظیموں ۔ صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا ایک اجلاس منعقد کیا اجلاس میں احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کا متفقہ فیصلہ کیا گیا

    جمعرات کے روز گوجرخان چوک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ گوجرخان کے صدر راجہ محمد جواد گوجرخان تاجر اتحاد کے صدر مرزا محمد وقاص، گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد عرفان قریشی اور دیگر رہنماوؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکسوں کی بھر مار کو مسترد کردیا

  • میرپور خاص:سی آئی اے پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی  چور گینگ کے کارندے گرفتار

    میرپور خاص:سی آئی اے پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی چور گینگ کے کارندے گرفتار

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف سی آئی اے پولیس میرپورخاص کی کاروائی، مسعود چیمہ کے گھر سے چوری کرنے والے بین الضلاعی گروہ کے کارندے گرفتار، مسعود چیمہ کے گھر سے چوری ہونے والا سامان برآمد ہوا.

    تفصیلات کے مطابق مورخہ 11 نومبر 2022 کو نامعلوم ملزمان مسعود چیمہ کے گھر سے 2 پسٹل، گولڈ، اور چاندی کے زیورات لے کر فرار ہو گئے تھے. جس کا ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی ہدایت پر عمل کرتے ہوۓ انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری، کی سربراہی میں ہمراہی ٹیم ڈی آئی بی انچارج دانش احمد، ایس ایچ او ٹاؤن افتخار باجوہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوۓ بین الاضلاعی گروہ کے ملزمان بنام مصری عرف ڈاڈو ولد عبدالرحیم پنھور، غلام دین ولد بولو پنھور گرفتار ،ملزمان سے مسعود چیمہ کے گھر سے چوری ہونے والا2 پسٹل ،گولڈ اور چاندی کے زیورات برآمد۔

    واضح رہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے مندرجہ ذیل چوریوں کا بھی اعتراف کیا ہے.محمودآباد کی ہاشم نگر یامین مٹھائی والے کی دکان سے 2 لاکھہ 20 ہزار کیش چوری کیا۔ ٹاؤن کی حدود خان ناکہ بیٹری کی دکان سے چوری کی۔ ٹاؤن کی حدود خان ناکہ مہندی کے کارخانے سے مشین اور موٹر چوری کی۔
    محمودآباد کی حدود کوس گھر پمپ کے ساتھہ والی پرچون کی دکان سے کیش اور دیگر سامان چوری کیا۔

    ملزمان نے محمودآباد کی حدود شوگر مل کے قریب دکان سے کیش چوری کیا۔ محمودآباد کی حدود ہاشم نگر کے پاس دکان سے بیٹری اور ups چوری کیا۔ملزمان نے غریب آباد کی حدود کھپرو پھاٹک سے موٹر اسپیئر پارٹس کی دکان سے اسپیئر پارٹس کا سامان چوری کیا۔

    ملزمان نے غریب آباد کی حدود کھپرو ناکہ آٹے کی چکی میں چوری کے ارادے سے داخل ہوۓ۔
    انہی ملزمان نے غریب آباد کی حدود کھپرو ناکہ ڈاکٹر گجو کے اسٹور میں چوری کے ارادے سے داخل ہوۓ.ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر ،151/2023 زیر دفعہ 380,457,34 ٹاؤن تھانے میں درج۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر ،101/2023 زیر دفعہ 23ia ٹاؤن تھانے میں درج.ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر ،102/2023 زیر دفعہ 23ia ٹاؤن تھانے میں درج.

  • میرپور خاص: یو سی 3 میں خصوصی صفائی مہم کا آغازکردیا گیا

    میرپور خاص: یو سی 3 میں خصوصی صفائی مہم کا آغازکردیا گیا

    میرپور خاص باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ )میرپورخاص یونین کونسل 3 میں میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کی خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا گیا، جسمیں یونین کونسل 3 کے انچارج خلیل احمد نے بھرپور تعاون کرتے ہوئے صفائی مہم میں حصہ لیا،اس موقع پریو سی چیئرمین خلیل احمد نےباغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کام کوئی بھی کرے اسکی حوصلہ افزائی کرنیچاہئے ، ہم میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کے صفائی کے بارے میں اٹھائے گئے احسن اقدام کی تعریف کرتے ہیں

    انھوں نے خصوصی طور پرسید شاہزیب شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکو بھی کہیں صفائی کا فقدان نظر آئے تو آپ نشاندہی کریں، ہم انشاءاللہ فوری طور پر کارروائی کریں گے کیونکہ صفائی کے معاملے پپ کسی قسم کا سمجھوتہ ہی نہیں ہے-

  • تونسہ شریف:سیکرٹری ہیلتھ علی جان کا ٹی ایچ کیوہسپتال  تونسہ کا دورہ

    تونسہ شریف:سیکرٹری ہیلتھ علی جان کا ٹی ایچ کیوہسپتال تونسہ کا دورہ

    تونسہ شریف باغی ٹی وی(نامہ نگار عمران لنڈ) سیکرٹری ہیلتھ علی جان اور سی ای او ہیلتھ ڈی جی خان ڈاکٹرمحمد ادریس لغاری کاٹی ایچ کیوہسپتال تونسہ کا اچانک دورہ اورتمام شعبہ جات کا معائنہ کیا،اس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور جنرل سر جن ڈاکٹر شعیب اختر خان میانہ کی کار کردگی کو بھی سراہا گیا

    ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیاگیا،مریضوں اور انکے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات اور سروسز کو چیک کیا ،سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال کے تمام معاملات کا جائزہ لیا،ایم ایس ہسپتال تونسہ ڈاکٹر محمدقاسم بزدار کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا

  • تنگوانی:  نوجوان بیٹے کی موت کا صدمہ،ماں بھی چل بسی

    تنگوانی: نوجوان بیٹے کی موت کا صدمہ،ماں بھی چل بسی

    تنگوانی باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ )نوجوان بیٹے کی موت کا صدمہ،ماں بھی چل بسی
    تنگوانی کے قریبی گاؤں معصوم شاہ میں کچھ قبل 22 سال نوجوان بیٹا صدام حسین بھلکانی فوت ہو گیا تھا ،جس کی موت کا صدمہ ماں برداشت نا کرسکنے پر جیجل مائی آج صبح سے فوت ہو گئی،ایک ہی گھر میں دوسری موت پر گھر میں ماتم جیسے ماحول ہے

    یاد رہے کہ کچھ دن پہلے جیجل مائی کا 22 سال نوجوان بیٹا صدام حسین پر اسرار بیماری کے باعث فوت ہو گیا تھا ،جس کے علاج معالجہ کے لیے ماں نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے گھر کے برتن تک بیچ ڈالے تھے-

  • شیخوپورہ، ضلع انتظامہ کا تجاوزات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے لائحہ عمل مرتب

    شیخوپورہ، ضلع انتظامہ کا تجاوزات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے لائحہ عمل مرتب

    شیخوپورہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد طلال سے) ضلع انتظامیہ نے شیخوپورہ شہر سے تجاوزات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے اور بڑی شاہرات پر لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے

    اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ محترمہ لاریب اسلم نے شہر کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا تو بلدیہ شیخوپورہ کے عملے کی ملی بھگت سے گلی ککے زئیاں میں ہونے والی تجاوزات کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ آنے والی سروے ٹیم بھی گلی سے نہ گذر سکی جبکہ اس گلی کا 85 فیصد حصہ تجاوزات کی زد میں آیا ہوا ہے۔

  • سرگودھا:پاکستان مسلم لیگ(ن) عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے -شاہ کمیرقریشی

    سرگودھا:پاکستان مسلم لیگ(ن) عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے -شاہ کمیرقریشی

    سرگودھا،با غی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ)سنیئرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)تحصیل سلانوالی مخدوم شاہ کمیرقریشی نے چک نمبر 157شمالی میں رانا محمد وسیم کے ڈیرے پر آمدپر رانا محمد سیلم،رانا محمد ندیم،رانا نعیم اور ملک قیصر نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔

    اس موقع پرمخدو م شاہ کمیر قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کودرپیش موجودہ مسائل سے صرف اور صرف میاں محمد نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے جسکا نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اپنے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کئے ہیں۔

    اُنہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں آتے ہی تحصیل سلانوالی کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔اس موقع پر رانا محمد وسیم کا کہناتھا کہ مخدوم شاہ کمیر قریشی نے ہمیشہ علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا اورعوام کے دیرینہ مطالبات جن میں سولنگ کے علاوہ دیگرتمام مطالبات پورے کئے۔

    رانامحمد وسیم نے اپنے علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مخدوم شاہ کمیر قریشی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پرمکمل اعتمادہے۔

  • سیالکوٹ :تھانہ ستراہ ، مبینہ طورپر 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    سیالکوٹ :تھانہ ستراہ ، مبینہ طورپر 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    سیالکوٹ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)تھانہ ستراہ ، مبینہ طورپر 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
    پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے چند گھنٹے قبل پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا جبکہ دوسری واردات میں شہری سے نقدی اور موٹرسائیکل چھینی لی تھی،

    پولیس کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ڈاکوؤں نے تھانہ ستراہ کے علاقہ گولیاں چوک میں اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھیننے کی واردات کی،

    واردات کی اطلاع پر تھانہ ستراہ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو وڈالہ روڈ پر موٹر وے پل کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی سے سامنا ہونے پر سیدھی فائرنگ کردی ، کچھ دیر بعد فائرنگ رکنے پر جائزہ لیا تو 3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکے تھے جبکہ 3 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ہیں.

    ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت1. جاوید عرف جیدا،2. اشرف عرف تلیر ،3. عدنان منور کے ناموں سے ہوئی ہے. جو ڈکیتی، چوری، راہزنی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں.

    ملزمان چند گھنٹے قبل تھانہ ستراہ کے علاقہ جھاورانوالہ میں پولیس کانسٹیبل ہارون کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کی واردات میں بھی ملوث ہیں.
    قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.

  • سیالکوٹ :پولیس کانسٹیبل کوشہیدکرنے والاڈکیت جہنم واصل

    سیالکوٹ :پولیس کانسٹیبل کوشہیدکرنے والاڈکیت جہنم واصل

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر ) پولیس کانسٹیبل کوشہیدکرنے ڈکیت جہنم واصل
    سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقہ بھاگو بھٹے میں پولیس مقابلہ، کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ملزم جاں بحق ملزم اور پولیس کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم جاں بحق ہوا ، ایس ڈی پی او سٹی سرکل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی ،ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت سلطان عرف شیرا کے نام سے ہوئی ہے

    پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے دو روزقبل پولیس کانسٹیبل انضمام الحق کو بذریعہ فائرنگ شہید کیا تھا ، ملزم معتدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم ڈکیتی راہزنی اور اقدام قتل جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے

  • چونیاں:ڈاکوؤں شہری سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار

    چونیاں:ڈاکوؤں شہری سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)تھانہ صدر چونیاں کی حدود گاؤں مستوال کے قریب ببرکھائی روڈ پر گاؤں مستوال کے رہائشی مدثر مشتاق نامی شہری سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کی،ڈاکو شہری سے ہنڈا 70 موٹرسائیکل، تقریباً دس ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین کر باآسانی فرار ہو گئے،

    15 پر اطلاع کے بعد تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی شہریوں نے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف قصور دیپالپور روڈ کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا پولیس مخالف نعرے بازی بھی کی, احتجاج میں شریک مظاہرین کاکہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی کی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔