Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چونیاں:اسسٹنٹ کمشنر سبزی منڈی کا  دورہ, نیلامی کے عمل کی چیگنگ

    چونیاں:اسسٹنٹ کمشنر سبزی منڈی کا دورہ, نیلامی کے عمل کی چیگنگ

    چونیاں ،باغی ٹی وی(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کا مرکزی سبزی منڈی چونیاں کا اچانک دورہ نیلامی کے عمل کی چیگنگ اور صفائی ستھرائی کے معیار کا جائزہ لیا

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ نے سبزی منڈی چونیاں کا صبح اچانک دورہ کیا انہوں نے مختلف آڈھتوں پر جا کر فروٹ اور سبزیوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے کہا آلو 60 , پیاز 70, ٹماٹر 68, ادرک 840، لہسن چائینہ 370, بھنڈی 68, شملہ 150, سبزمرچ 60, گوبھی 115, کریلہ فارمی 110، دیسی 130, ٹینڈا دیسی 400, بند گوبھی 110 اور گاجر چائینہ 90، لیموں 150, پالک 60،بینگن 90، سیب 170، 125، کیلا 140،80, انار بدانہ 300 , انار قندھاری 240 اور کھجور 200، 300، انگور 290، آم 150 روپے فی کلوگرام میں فروخت کی جائے زائد قیمت پر سبزیوں اور فروٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

    پہلے کی طرح بھاری جرمانہ یا مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی ملازمین اور تمام تحصیل کے پرائس کنٹرول آفسران مقررہ کردہ ریٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، لسٹ آویزاں رکھیں اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ سبزی منڈی کے دورے کا مقصد عوام کو مہنگائی سے ریلیف دلانا ہے آئیندہ بھی امن وامان کی فضا کو برقرار رکھا جائے گا معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے

  • چونیاں:فاسٹ فوڈ برانڈ ‘Cheezious کو "ایمرجنگ برانڈ آف دی ایئر” بیسٹ برانڈ کا اعزاز دیا گیا

    چونیاں:فاسٹ فوڈ برانڈ ‘Cheezious کو "ایمرجنگ برانڈ آف دی ایئر” بیسٹ برانڈ کا اعزاز دیا گیا

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار)فاسٹ فوڈ برانڈ ‘Cheezious کو "ایمرجنگ برانڈ آف دی ایئر” بیسٹ برانڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ہمارے Cheezious خاندان کے ہر فرد کی کوشش لگن اور جذبے نے ہمیں نئی ​​بلندیوں تک پہنچایا ہے اور صنعت کی بہتری کے لیے ایک معیار قائم کیا ہے میں سب کا مشکور ہوں برانڈ مالک عمران اعجاز

    تفصیلات کے مطابق عمران اعجاز برانڈ مالک Cheezious نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے فاسٹ فوڈ برانڈ کو عوام کے اعتماد اور اچھے معیار کی وجہ سے”ایمرجنگ برانڈ آف دی ایئر” بیسٹ برانڈ کے ایوارڈ سے نوازا گیا برانڈ آف دی ایئر کی تقریب میریٹ ہوٹل کراچی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    یہ ایوارڈ محنت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ہمارے Cheezious خاندان کے ہر فرد کی کوشش، لگن اور جذبے نے ہمیں نئی ​​بلندیوں تک پہنچایا ہے اور صنعت کی بہتری کے لیے ایک معیار قائم کیا ہے۔”ایمرجنگ برانڈ آف دی ایئر” کے طور پر پہچانا جانا ہمارے اس راستے پر یقین کو تقویت دیتا ہے۔

    ہمیں اپنی حدود کو آگے بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ہم آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، کیونکہ یہ سب کی اجتماعی کوششوں نے ہمیں کامیابی کے اس عروج پر پہنچایا ہے۔مستقبل میں اس سے بھی بڑے سنگ میل ایک ساتھ ہمارے کامیاب سفر کا آغاز ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان: حکومت پنجاب اور یونیسف کے اشتراک سے ای پی آئی سیمینار،میڈیا  پرسنز کو آگاہی دی گئی

    ڈیرہ غازیخان: حکومت پنجاب اور یونیسف کے اشتراک سے ای پی آئی سیمینار،میڈیا پرسنز کو آگاہی دی گئی

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) حکومت پنجاب اور یونیسف کے اشتراک سے ای پی آئی سیمینار،میڈیا پرسنز کو آگاہی دی گئی
    سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر مہر محمد اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ علی رضا مختار،ایس بی کنسلٹنٹ یونیسیف عقیل سرفراز،ہیلتھ آفیسر یونیسف ڈاکٹر سائرہ خان کی شرکت،

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر علی ہاشم کی سیمینارکے اختتامی وقت آمد،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر مہر محمد اقبال کی طرف سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر علی ہاشم کے غیرسنجیدہ رویہ اور بروقت سیمینار سیشن میں نہ آنے پر تمام میڈیا پرسنز سے معذرت کی گئی

    سیمینار میں ای پی آئی پروگرام بارے ڈیجیٹل میڈیا ٹرینڈز،مؤثر انفارمیشن اور معاشرے پر اسکے اثرات بارے گفتگوکی گئی۔یونیسیف کے کنسلٹنٹ برائے سماجی کردار عقیل سرفراز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی زندگی کے ابتدائی دو سال انتہائی اہم ہوتے ہیں ،اس دوران بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات بہت ضروری ہیں،مؤثر ٹیکہ جات کی مہم کو کامیاب بنانے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے،جدید ڈیجیٹل کیمونیکیشن ٹرینڈز کی بدولت ہم ای پی آئی مہم کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے کہا کہ بچے ہمارا اثاثہ اورمستقبل ہیں،انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،جدید دور میں میڈیا کے تعاون کے بغیر کوئی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی اور ہم میڈیا پرسنز کی رہنمائی کو سراہتے ہیں۔

    ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سائرہ خان نے کہا کہ یونیسف محکمہ ہیلتھ حکومت پنجاب کیساتھ مل کر عوامی خدمت کو یقینی بناتا رہے گا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر علی رضا مختار نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں طبی سہولیات کی شہریوں تک باآسانی رسائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

  • ڈی آئی خان: علی امین گنڈاپور کے فوکل پرسن کاٹی ایم اے آفس میں دھاوا،ملازم پرتشدد،کپڑے بھی پھاڑ دیئے

    ڈی آئی خان: علی امین گنڈاپور کے فوکل پرسن کاٹی ایم اے آفس میں دھاوا،ملازم پرتشدد،کپڑے بھی پھاڑ دیئے

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے فوکل پرسن محمد خان کامرانی کی تحصیل میونسپل افس میں اہلکاروں پر دھاوا۔سابق فوکل پرسن محمد خان کامرانی ٹی ایم اے اہل کاروں کو غیر قانونی کاغذات پر دستخط نہ کرنے پر اگ بگولا۔سابق وفاقی وزیر علی امین کے فوکل پرسن محمد خان کامرانی غیر قانونی کاغذات پر دستخط نہ کرنے پر اہلکاروں کے ساتھ دست و گریبان۔

    محمد خان کامرانی نے کار سرکار میں مداخلت کی اور اہلکاروں کے موبائل فون بھی توڑ دیے۔تحصیل میونسپل افسر کا ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سے فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ۔فوکل پرسن علی امین گنڈاپور نے دفتر کے سامان توڑ دیا اور سرکاری رجسٹر پھاڑ دیے۔تحصیل میونسپل افیسر لیٹر نمبر 10 44 کے تحت ڈی پی او فوری طور پر کارروائی کا لیٹر جاری۔

    سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور کے فوکل پرسن محمد خان کامرانی کے غیر قانونی کاغذات پر دستخط نہ کرنا اہلکاروں کا جرم بن گیا۔سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے فوکل پرسن نے تحصیل میونسپل کے اہلکاروں کو تھپڑ مارے اور کپڑے پھاڑ دیے۔درخواست کا متن۔

    سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے فوکل پرسن نے اہلکاروں کو غیر قانونی کاغذات پر دستخط کرنے پر مجبور کیا۔لیٹر کا متن۔
    تحصیل میونسپل کی سٹاف یونین نے کل سے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔۔پی ٹی آئی کے فوکل پرسن کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ کار صوبے بھر میں بڑھایا جائے گا۔سٹاف یونین۔

    تحصیل میونسپل اہلکار کاکہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈے پور کے فوکل پرسن ساتھ کچھ نامعلوم افراد بھی لایا جنہوں نے دفتر میں توڑ پھوڑ کے۔۔

  • میرپور ماتھیلو :اے ایس آئی کی ہلاکت کے بعد اینٹی کرپشن کا اکاؤنٹ آفس پر چھاپہ ،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

    میرپور ماتھیلو :اے ایس آئی کی ہلاکت کے بعد اینٹی کرپشن کا اکاؤنٹ آفس پر چھاپہ ،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری)اے ایس آئی کی ہلاکت کے بعد اینٹی کرپشن کا اکاؤنٹ آفس پر چھاپہ ،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا
    پانچ دن قبل اکاؤنٹ آفس کے کرپٹ افسران کی زیادتیوں کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہونے والے اے ایس آئی عاشق حسین کولاچی کے ورثاء کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے

    اس سلسلے میں گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا قمر الدین کولاچی کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن افسران حرکت میں آگئے ہیں گزشتہ روز محکمہ اینٹی کرپشن کے سرکل افسر محمد رفیق نے گھوٹکی اکاؤنٹ آفس پر چھاپہ مار کر رکارڈ ضبط کر لیا اور بیس سے چالیس پرسنٹ کمیشن لینے والے افسران غلام سرور چاچڑ، آفاق بلوچ و سرفراز اعوان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں

    یاد رہے کہ مرحوم عاشق حسین کولاچی ایک سال قبل ریٹائرڈ ہوئے تھے ایک سال تک اکاؤنٹ آفس کے کرپٹ افسران کی جانب سے ریٹائرڈ منٹ کی رقم نہ دینے پر پانچ دن قبل پریشانی کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ورثاء سراپا احتجاج بن گئے ہیں

    دوسری جانب سرکل افسر محمد رفیق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن جج گھوٹکی نے مرحوم عاشق حسین کولاچی کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں انکوائری کا حکم دیا ہے آج ہم نے تفتیش شروع کردی ہے بلا وجہ کمیشن کے چکر میں لوگوں کو تنگ کرنے والے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

  • ڈی آئی خان :لاڑ ٹی بنددریائے سندھ پر پرانا تنازعہ،ایک قتل 2زخمی

    ڈی آئی خان :لاڑ ٹی بنددریائے سندھ پر پرانا تنازعہ،ایک قتل 2زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمد نوازمغل) لاڑ ٹی بند دریائے سندھ پرسابقہ لڑائی جھگڑے کے تنازعہ پر اسلحہ ،ڈنڈوں و کلہاڑی سے مسلح 6ملزمان کی فائرنگ اور زد و کوبی سے 1نوجوان جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے، پہاڑ پور پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر اس واقعہ کی دعویداری قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت 6افراد کیخلاف درج کرلیا ہے

    ڈیرہ اسماعیل خان کی دیگر خبریں

    آل کلاس فور ملازمین ایسوسی ایشن کے وفد کی ضلعی صدر کریم نواز بلوچ کی قیادت میں تحصیل صدر برکت اللہ خان بلوچ کے والد محمد رمضان بلوچ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت ۔تفصیلات کے مطابق آل کلاس فور ملازمین کے وفد نے ضلعی صدر کریم نواز بلوچ کی قیادت میں آل کلاس فور ملازمین ایسوسی ایشن کے تحصیل صدر برکت اللہ خان بلوچ کی رہائشگاہ پر ان کے والد محمد رمضان بلوچ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
    ———————————-
    ڈیرہ اسماعیل خان : حکومتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے عوام کو ریلیف دیں موجودہ وقت میں مہنگائی عروج پر اور عوام کا پوچھنے والا کوئی نہیں انتخاب خان چمکنی پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے موجودہ مہنگائی پر پریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ پچھلی حکومت پر تمام برائیوں کا ملبہ ڈالتی ہے لیکن خود کچھ نہیں کرتے اس وقت لوگوں کا یہ عالم ہے کہ بجلی کے بل انتہائی زیادہ لوڈشیڈنگ حد سے زیادہ ہے عوام پر بلوں کے زریعے بوجھ ڈالا جا رہا ہے حکومت صرف آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں میں مصروف ہے لیکن عوام پر کھانے پینے کی چیزوں سے لے کر پٹرول گیس بجلی دیگر ضروریات کی اس قدر مہنگی ہو چکی ہے کہ عوام کا خرید و فروخت مشکل ہو گیا ہے عوام بے بسی اور مایوسی کے عالم میں بے یار و مددگار ہے لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں اور سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہے ہیں جس سے لا اینڈ آرڈر خراب ہو رہا ہے ،
    ——————————
    ڈیرہ اسماعیل خان : گرہ محبت اڈا پر اجناس کی دکان میں آگ کے واقع میں دکان مالک زخمی ، دکان میں موجود 5لاکھ 35ہزار روپے کی نقدی ، 10بوری گندم ،20بوری چنا وغیرہ جل کر خاکستر ہوئے، چچا کی رپورٹ پر ہتھالہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا
    —————————-
    ڈیرہ اسماعیل خان : ایس ایچ او تھانہ صدر عمر فاروق مروت نے گرہ محبت میں قتل و اقدام قتل اور اسلحہ کیس کے اشتہاری ملزمان کو پناہ و خوراک دینے پر اس کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ۔
    —————————-
    ڈیرہ اسماعیل خان : گومل یونیورسٹی وینسم کالج کا اعزاز بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان کے سالانہ میٹرک نتائج میں پہلی 10پوزیشن میں یونیورسٹی وینسم کے 4طلبا شامل،وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا پرنسپل وینسم کالج فتح خان سلیمان خیل کو اور ان کی پوری ٹیم کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ۔

  • ڈی آئی خان :المعز انڈسٹریز لمیٹڈزمینداروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے 2 خوش نصیبوں کو چیک دئے گئے

    ڈی آئی خان :المعز انڈسٹریز لمیٹڈزمینداروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے 2 خوش نصیبوں کو چیک دئے گئے

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی(نامہ نگار احمد نواز مغل) المعز انڈسٹریز لمیٹڈ ڈیرہ نے حسب روایت سال 2022-23میں ملز کو گنا اور چقندر سپلائی کرنے والے زمینداروں میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کا ٹکٹ جیتنے والے دو خوش نصیب زمینداروں شاہ نواز گائوں اعوان اور اعجاز الحق موضع شاہدائو ررنگپور کو ریذیڈنٹ ڈائریکٹر المعز انڈسٹریز لمیٹڈ ڈیرہ محمد بلال بھٹی اور راناسجاد حسین نے عمرہ ادائیگی کیلئے چیک تقسم کئے ،

    چیک وصول کرتے وقت زمینداروں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور ملز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ملز کی ترقی و خوشحالی کیلئے ڈھیروں دعائیں کیں، اس موقع پر محمد بلال بھٹی نے زمینداروں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ ملز مالکان نے الگے سال کیلئے 4عمرہ کے ٹکٹ دینے کی منظوری دی ہے۔

    اس موقع پر رانا سجاد حسین (جنرل منیجر )نے زمینداروں کے ملز کے ساتھ تعاون کرنے پرانکا شکریہ ادا کیا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے چقندراور گنے کی زیادہ سے زیادہ کاشت پر زور دیا ، انہوں نے بتایا کہ زمیندار اس وقت بجلی کے بلوں ، کھادوں اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے پرپریشانی کا شکار ہیں،

    لیکن المعز انڈسٹریز لمیٹڈ اپنے زمیندار بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملز اپنے زمینداروں کو مناسب ریٹ پر معیاری کھادیں اور زرعی ادویات فراہم کریگی اور آبپاشی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی تقریباً دو سو سولر ٹیوب ویل فراہم کرنے کا ادارہ رکھتی ہے۔

  • ڈی آئی خان :دہشتگردی  کا خاتمہ ،مذہبی ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائیگا- ناصر محمود ستی

    ڈی آئی خان :دہشتگردی کا خاتمہ ،مذہبی ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائیگا- ناصر محمود ستی

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے اور مختلف مسالک کے اکابرین کے د رمیان مذہبی ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائیگا، محکمہ پولیس کیلئے بدنامی کا باعث بننے والی پولیس کی کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بنائیں گے،

    محکمہ پولیس کیلئے نیک نامی کا باعث بننے والے پولیس اہلکاروں کو انعامات سے نوازا جائیگا ، پولیس اور عوام کے درمیان خوشگوار روابط کو آگے بڑھایا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ،

    ا نہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ پولیس کرائم کو کنٹرول کرے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس کے کردار کو مزید فعال بنایا جائے ، دہشتگرد ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ، دہشتگردی پر قابو پائینگے ، پولیس کی ویلفیئر ان کی ترجیحات میں شامل ہے ،

    جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آئی ٹی بیسڈ کو زیادہ سے زیادہ متعارف کرایا جائیگا، ٹریفک کے نظام کو بہتر بنائیں گے، سمگلنگ کو روکیں گے،آرپی او ناصر محمود ستی کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں پولیسنگ کے نظام میں بہتری لانے کیلئے پولیس اہلکاروں کی تربیت پر خصوصی توجہ دینگے ،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے حالات ، کرائم کے لحاظ سے اور آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے تھانہ جات کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان :  تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ،تھانہ پر فائرنگ ، دستی بم کا استعمال،خوش قسمتی بم پھٹ نہ سکا

    ڈیرہ اسماعیل خان : تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ،تھانہ پر فائرنگ ، دستی بم کا استعمال،خوش قسمتی بم پھٹ نہ سکا

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ، دہشتگردوں کی جانب سے تھانہ پر فائرنگ ، دستی بم کا استعمال ، خوش قسمتی سے دستی بم پھٹ نہ سکا، پولیس کی موثر جوابی فائرنگ سے دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن پر گزشتہ شب 10سے 12دہشتگردوں نے اچانک حملہ کردیا، دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کی ، اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے ایک دستی بم بھی تھانہ پر پھینکا گیا جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا،

    پولیس کی جانب سے فائرنگ کرکے دہشتگردوں کو مؤثر جواب دینے پر دہشتگرد موقع سے فرا ہوگئے۔

  • سیالکوٹ :مووی اینڈ فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کا بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف احتجاج

    سیالکوٹ :مووی اینڈ فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کا بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف احتجاج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے) مووی اینڈ فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کا بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف احتجاج
    سیالکوٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف ریلی نکالی گئی ،ریلی میں مووی اینڈ فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ذیشان اعوان اور جنرل سیکرٹری ثاقب بٹ نے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافی ٹیکسوں پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام اور سفید پوش پاکستانی شہری پہلے بھی مہنگائی سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور اوپر سے ظالمانہ بلوں کے ٹیکسوں نے عوام کے جینا حرام کر دیا ہے

    ذیشان اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنی پاکستانی شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کے فوری اقدامات کرے اور جو ظالمانہ ٹیکس بلوں میں لگائے ہیں ان کو واپس لیا جائے تاکہ شہری اپنی زندگی معمول کے مطابق چلا سکیں اور مووی اینڈ فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن صدر ملک ذیشان اعوان کا کہنا تھا کہ میٹر ریڈنگ مقررہ تاریخ پر کی جائے تاکہ شہری باسانی اپنےمتعلقہ تاریخ پر بل ادا کر سکیں

    ان کا کہنا تھا کہ فی یونٹ بھی سستا کیا جائے اور ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور متعلقہ محکمہ پاکستان کے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے تاکہ عوام اپنی روز مرہ کی زندگی آسانی سے گزار سکے

    مون سٹوڈیو سے شہاب پورہ گیپکو آفس تک ریلی نکالی گئی ، ریلی میں کثیر تعداد میں مووی اینڈ فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی اور آخر میں وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی-