Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سرگودھا:  میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں 38 ہاؤسنگ سکیمیں غیر قانونی قرار

    سرگودھا: میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں 38 ہاؤسنگ سکیمیں غیر قانونی قرار

    سرگودھا،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ سے)کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں 38 ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیا،ان کالونیوں کے پلاٹوں کی ٹرانسفر اور فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی، ریونیو کو مراسلہ جاری

    غیر قانونی قرار دی گئی کالونیوں میں روز ویلی، آئیڈیل گارڈن، الفجر ہومز، بسم اللہ ہومز، آرائیں کالونی ، عبد اللہ سٹی،سابق مئیر اسلم نوید کی خیابان نوید ، پیراگون ویلی ، ڈریم لینڈ ، رضا گارڈن،غوث گارڈن ،قرطبہ فیز 11، رائل آرچرڈ ، شاہین انکلو، شادمان سٹی، گرین ہومز ، شالیمار سمارٹ سٹی وغیرہ شامل ہیں

    میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز میں تعمیر مکانات، گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،سی ای او میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا کہنا ہےکہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے دفاتر سیل کر دیئے گئے ہیں

  • گوجرہ :مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

    گوجرہ :مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) مسلح افرادنے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
    تفصیلات کے مطابق کہ چک نمبر347ج ب کے محمد اصغر کے گھرکی دیواریں پھلانگ کرگاؤں کے عباس او روسیم وغیرہ اسلحہ سے مسلح ہوکر اس کے گھر داخل ہو ئے اورملزمان نے اصغر پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور ملزمان فائرنگ کر تے ہو ئے موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہوگئے۔

    قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی ایس ایچ او نواں لاہور پولیس نفری سمیت موقع پر پہنچے اور مقتول کی نعش کو اپنی تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹرنواں لاہور منتقل کیااور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    ملزمان تھانہ نواں لاہور میں درج قتل کے مقدمہ میں اشتہاری بیان کئے جاتے ہیں۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

  • میرپور خاص :سوشل ورکر سعید ملک گھر معروف سیاستدان بابو تالپر کی آمد

    میرپور خاص :سوشل ورکر سعید ملک گھر معروف سیاستدان بابو تالپر کی آمد

    میرپور خاص باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) آج میرپورخاص کے معروف سوشل ورکر سعید ملک کی رہائشگاہ پر سندھ سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان میر بابو تالپر اور میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کی آمد ہوئی، مہمانان گرامی کی آمد کے موقع پر سعید ملک انکے فرزند عبداللہ اور تمام اہلخانہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور معزز مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا

    اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر سینئر صحافی قمرالدین شیخاور باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ میرپورخاص کے صحافی حیات قریشی کے علاوہ قاضی امام الدین بھی موجود تھے ،سعید ملک اور اہلخانہ کی جانب سے تمام مہمانوں کے لئے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا،

    اسکے بعد سعید ملک ان کے فرزند عبداللہ اور تمام اہلخانہ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، آخر میں میر بابو تالپور میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری اور دیگر لوگوں کے درمیان پاکستان سندھ خاص طور پہ میرپورخاص کی سیاسی صورتحال پہ تبادلہ خیال ہوا ۔

  • میرپور خاص :بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    میرپور خاص :بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    میرپور خاص باغی ٹی وی(نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان آل سٹی تاجر اتحاد میرپورخاص اور شہری ایکشن فورم میرپوررخاص کی جانب سے مارکیٹ چوک پر بڑھتی ہوئی بجلی کے بلوں میں اضافے اور کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    مظاہرے میں رہنماؤں نے بجلی کے بلوں میں مختلف ناجائز ٹیکسوں کے خلاف تقریریں کیں انہوں نے مزید کہا کہ ایسا وقت آگیا ہے کہ غریب بجلی کے بل کی وجہ سے اعلانیہ خودکشی کرنے پہ مجبور ہوگیا ہے،آئے دن میرپورخاص میں غریب لوگ اپنے بیوی بچوں سمیت خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں

    مظاہرے میں کھلم کھلا کہا گیا کہ اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو بجلی کے بل نہ بھرنے اور سول نافرمانی کی تحریک بھی زیرغور ہیں ، مظاہرے میں میرپوررخاص کی تاجر برادری کے کامران میمن ،سول سوسائٹی کے واجد لغاری، دستگیر فاؤنڈیشن کے محمود صابری، علماء کرام میں علامہ حافظ محمد صادق سعیدی ،سینئر صحافی شہزاد خان کے علاوہ معززین شہر اور میرپورخاص کے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

  • تنگوانی : رورل ہیلتھ سینٹر ,غفلت برتنے پر2 جڑواں پیدا ہونے والے بچے دم توڑ گئے

    تنگوانی : رورل ہیلتھ سینٹر ,غفلت برتنے پر2 جڑواں پیدا ہونے والے بچے دم توڑ گئے

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ ) رورل ہیلتھ سینٹر ,غفلت برتنے پر2 جڑواں پیدا ہونے والے بچے دم توڑ گئے
    تنگوانی شہر کے رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور گیس کی عدم موجودگی کے باعث ڈیلیوری ہونے کے بعد 2 نومولود جڑواں بچے تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئے،تنگوانی شہر مدرسہ محلہ کے رہائشی معشوق علی ملک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی غفلت اور گیس کی عدم موجودگی کے باعث ان کی بچوں نے تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا ہے،جبکہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچوں کا اسپیشلسٹ ڈاکٹر نہ ہو نے کے وجہ سے انہیں دوسرے اسپتال ریفر کیا گیا تھا

    تنگوانی تحصیل کے سرکاری ہسپتال جو کہ کئی عرصہ سے اب تک رورل ہیلتھ سنٹر کی درجہ پر قائم ہے جس میں سرکاری ملازمین اور ڈاکٹروں کی عدم دلچسپی کے باعث اس کا انتظام پی پی ایچ سندھ کے حوالے کر دیا گیا ہے لیکن اس ہسپتال کی انتظامیہ حالات اور علاج معالجہ پہلےسے بھی بدتر ہیں جبکہ کہ اس ہسپتال کے انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے خلاف شکایت سننا والا کوئی نہیں ہے

  • اوچ شریف : ہوس زر،پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں پر اوور لوڈنگ،طلباء کی زندگیاں غیرمحفوظ

    اوچ شریف : ہوس زر،پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں پر اوور لوڈنگ،طلباء کی زندگیاں غیرمحفوظ

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)ہوس زر،پبلک سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشوں پر اوور لوڈنگ،طلباء کی زندگیاں غیرمحفوظ
    ہوس زر اوچ شریف شہر وگردونواح کے علاقوں کے سکولوں کے طلباء وطالبات سکولوں کے اوور لوڈڈ رکشوں کے باعث بچے غیر محفوظ ، سکول کے بچوں کو رکشوں میں جانوروں کی طرح لاد کر لایا اور لے جایا جانے لگا،ٹریفک پولیس مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ و چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے خبر، حادثات رونما ہونے کے خدشات

    اوچ شریف شہر وگردونواح کےعلاقوں میں واقع سکولوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشہ ڈرائیور جو کہ دیہاتسے معصوم بچوں کو سکول لانے اور لیجانے کیلئے جانوروں کی طرح رکشوں میں لادا جاتا ہے ،نیز رکشے کی سیٹوں کے علاوہ ایکسٹرا سیٹیں لگا کر بچوں کو بٹھایا جاتا ہے،اس علاوہ بچوں رکشوں کی چھتوں اور پائیدان پر بھی کھڑا کردیا دیا جاتا جس کے باعث رکشے اوور لوڈ ہوجاتے ہیں اور اس باعث ابتک کئی حادث رونما ہو چکے ہیں

    مقامی پولیس، ٹریفک پولیس اور مقامی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے اور ان با اثر سکولوں کے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرنے میں بے بس نظر آرہی ہے، شاید کسی بڑے حادثہ کا انتظار کیا جارہا ہے

    ٹریفک پولیس اہلکار بھی اوور لوڈنگ پر کارروائی نہیں کرتے ، رکشوں اور ویگنوں میں بچوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسا جاتا ہے صورتحال سے پریشان والدین اور شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر ملوث کرداروں کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے

  • چنیوٹ :پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکہ بندی کر کے مضر صحت دودھ پکڑ لیا

    چنیوٹ :پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکہ بندی کر کے مضر صحت دودھ پکڑ لیا

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکہ بندی کر کے مضر صحت دودھ پکڑ لیا

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکہ بندی کرکے چنیوٹ میں فروخت کے لئے آنے والا مضر صحت دودھ پکڑ لیا ،چنیوٹ میں مضر صحت دودھ کی بڑی ترسیل پکڑی گئی،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے 208 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا –

    چنیوٹ میں 51 ہزار لیٹر سے زائد دودھ کی لیکٹو سکین مشین سے چیکنگ کی گئی،چنیوٹ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ڈھائی ہزار لیٹر سے زائد غیر معیاری دودھ موقع پر تلف کیا گیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کو سوا لاکھ جرمانے کیے

  • میرپورماتھیلو: اکاؤنٹ آفس، کرپٹ افسران کی مبینہ زیادتی، دل کے دورہ سے ہلاک اے ایس آئی کے ورثا ء کااحتجاج

    میرپورماتھیلو: اکاؤنٹ آفس، کرپٹ افسران کی مبینہ زیادتی، دل کے دورہ سے ہلاک اے ایس آئی کے ورثا ء کااحتجاج

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) اکاؤنٹ آفس، کرپٹ افسران کی مبینہ زیادتی، دل کے دورہ سے ہلاک اے ایس آئی کے ورثا ء کااحتجاج
    ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس میرپور ماتھیلو کے کرپٹ افسران ایڈیشنل اکاؤنٹ افسر سرفراز اعوان غلام سرور چاچڑ و آفاق بلوچ کی مبینہ زیادتیوں سے چار دن قبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہونے والے سندہ پولیس کے اے ایس آئی عاشق حسین کولاچی کے ورثاء نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی آفس کے باہر کولاچی برادری کی معزز شخصیت مزمل حسین کولاچی مختیار احمد کولاچی رئیس اسلم خان کولاچی حافظ احمد الدین کولاچی جاوید ہیرو کولاچی نعمت اللہ کولاچی خان محمد کولاچی و دیگر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی و محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کا اشیرواد حاصل ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کے ایڈیشنل اکاؤنٹ افسر سرفراز اعوان غلام سرور چاچڑ آفاق بلوچ قربان و دیگر نے رشوت کی بازار گرم کر رکھا ہے جس وجہ سے پرائیویٹ ایجنٹوں کی معرفت ہر جائز کام پر ملازمین سے پچیس سے چالیس پرسنٹ کمیشن وصولی کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے

    ان افسران کی زیادتیوں کے باعث چار دن قبل ریٹائرڈ اے ایس آئی عاشق حسین کولاچی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں مرحوم عاشق حسین کولاچی کی سروس مکمل ہونے میں 6 سال باقی تھے لیکن سود خوروں کے ظلم کے باعث اس نے ایک سال قبل قرض اتارنے کے لئے ریٹائرمنٹ لی لیکن اکاؤنٹ آفس کے کرپٹ افسران غلام سرور چاچڑ، آفاق بلوچ و سرفراز اعوان نے ایک لاکھ روپیہ بطور ٹوکن ایڈوانس حاصل کرنے کے بعد مزید چار لاکھ روپے رشوت طلب کی جس وجہ سے وہ ایک سال تک آفس کے دھکے کھاتا رہا ،چار دن قبل ریٹائرڈ منٹ پینشن نہ ملنے کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

    جس کی موت کے ذمہ دار غلام سرور چاچڑ، آفاق بلوچ و سرفراز اعوان ہیں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ایڈیشنل اکاؤنٹ افسر سرفراز اعوان، غلام سرور چاچڑ اور آفاق بلوچ کو معطل کر کے مرحوم عاشق حسین کولاچی کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا سلسلہ جاری رہے گا

  • ڈی جی خان :چیف آفیسر ضلع کونسل کا ٹھیکیداروں سے ناروا سلوک،دھمکیاں دے کر آفس سے نکال دیا

    ڈی جی خان :چیف آفیسر ضلع کونسل کا ٹھیکیداروں سے ناروا سلوک،دھمکیاں دے کر آفس سے نکال دیا

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (شہزادخان نامہ نگار) چیف آفیسر ضلع کونسل کی ٹھیکیداروں کے ساتھ ناروا سلوک سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر آفس سے باہر نکال دیا

    تفصیل کے مطابق 30 نومبر 2022 کو ضلع کونسل میں ہونیوالے ٹینڈروں کو تقریباً 10 ماہ کے قریب ہوگئے ہیں دوران بولی درجنوں سے زائد ٹھیکیداروں نے ٹینڈروں میں حصہ لیا تھا،کامیاب ٹھیکیداروں نے اپنے اپنے مختلف علاقوں میں مکمل ہونے والے ٹینڈروں کی کمپلینشن سرٹیفکیٹ ہونے کے باوجود بھی مہنگائی کے اس دور میں نصف درجن کے قریب ٹھیکیداروں کی سیکورٹی فیس واپس نہ ہوسکی

    گزشتہ روز ٹھیکیداروں نے اپنے سیکورٹی بلوں کے بارے میں بات کی تو چیف آفیسر آصف قریشی نے متعدد ٹھیکیداروں کے ساتھ ناروا سلوک کرتے ہوئے ان کو اپنے آفس کے باہر نکال دیا اور فائیلیں میز پر دے ماریں

    ٹھیکیداروں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا دوسری طرف چیف آفیسر ضلع کونسل آصف قریشی کا موقف تھا کہ میں نے متعدد بار سیکورٹی بلز ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے پاس دستخط کرانے کیلئے گیا مگر انہوں نے بلز پر کسی قسم کے کوئی دستخط نہ کیے ہیں ۔

  • ڈیرہ غازی خان : مہنگی بجلی کے خلاف انجمن تاجران وموٹر کارڈیلرایسوسی ایشن سراپا احتجاج.

    ڈیرہ غازی خان : مہنگی بجلی کے خلاف انجمن تاجران وموٹر کارڈیلرایسوسی ایشن سراپا احتجاج.

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزاد خان ) مہنگی بجلی کے خلاف انجمن تاجران وموٹر کارڈیلرایسوسی ایشن اورلیبریونین موٹرکار ورکشاپ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی

    ڈیرہ غازی خان میں مہنگی بجلی کے خلاف انجمن تاجران سراپا احتجاج،احتجاج میں مظاہرین بڑی تعداد میں شریک،احتجاج صرافہ بازار میں کیا گیا،احتجاج میں تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

    ڈیرہ غازی خان میں بجلی کے بلوں کے خلاف انجمن تاجران کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا احتجاج میں تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چیمبر اف کامرس ڈیرہ غازی خان کے عہدے داران بھی احتجاج میں شریک ہوئے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور بجلی کے بل بھی نظر آتش کئے گئے

    اس موقع پر احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے نے مشکلات میں بھی مزید اضافہ کر دیا ہے عام ادمی کے لیے جینا دو بھر ہو چکا ہے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کوبھی 25 سے 30 ہزار روپے کے بل موصول ہو رہے ہیں لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ، احتجاجی مظاہرین کی جانب سے صرافہ بازار سے گولائی کمیٹی تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی

    بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف موٹر کارڈیلرایسوسی ایشن اورلیبریونین موٹرکار ورکشاپ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی ، بجلی کے بل نظرآتش،شرکاءنے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر شدید نعرہ بازی کی ،مظاہرین نے گریڈ اسٹیشن سے پل ڈاٹ تک ریلی نکالی ،

    مظاہرے میں گلی محلوں سے سینکڑوں افراد نکل آئے،مظاہرین نے بجلی کے بل جلادیئے، نگران حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکسز نے ہماری مشکلات بڑھادیں، بجلی کے بلوں کو ادا کرنے کے لیے گھریلو سامان فروخت کرنے پر مجبور ہیں،

    بلوں میں ظالمانہ ٹیکس سے عوام کی کمرتوڑ دی گئی ہے غریبو ں کو دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں حکومت ظالمانہ ٹیکسز کو واپس لے۔