Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف: دریائے ستلج سیلاب، تباہ کاریاں جاری، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں زیرآب

    اوچ شریف: دریائے ستلج سیلاب، تباہ کاریاں جاری، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں زیرآب

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )دریائے ستلج کے سیلابی پانی کی تباہ کاریاں جاری،متعدد زمیندارہ بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں زیرآب آگئیں
    سیلابی پانی پانی ملتان سکھر موٹر وے ایم 5 کے قریب موجود ، موٹر وے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،

    ریسکیو حکام کے مطابق اس علاقہ میں 25 مواضعات سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں،37 ہزار 1 سو 51 لوگوں کا یہاں سے انخلا کیا جاچکا ہے ،ریسکیوحکام کاکہنا ہے کہ مزید ایمرجنسی بنیادوں پر مزید لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے،231 مکانات سیلابی پانی میں ڈوب چکے ہیں ،۔ 3 ہزار 5 سو 52 ایکڑ کاشتہ رقبہ پر فصلیں تباہ ہوچکی ہیں-

    اہلیان علاقہ کاکہنا ہے کہ سرکاری بند خستہ حالی کا شکار ہیں جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں ،جوکسی بھی وقت ٹوٹ سکتے ہیں ،سرکاری بند ٹوٹنے سے بھاری نقصان کا اندیشہ ہے ،علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام اور انتظامیہ سے سرکاری بند کو محفوظ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

  • اوچ شریف: بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی زدہ عوام پر ظلم ہے،چوہدری اعظم چٹھہ

    اوچ شریف: بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی زدہ عوام پر ظلم ہے،چوہدری اعظم چٹھہ

    اُوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) سیاسی و سماجی شخصیت زمیندار اعلیٰ چیف آف چٹھہ برادری اُمیدوار چیئرمین الحاج چوہدری محمد اعظم چٹھہ نے کہا ہے کہ حالیہ بجلی کے زائد بلوں نے مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر بدترین ظلم ہے بے لگام مہنگائی کی لہر نے تاجروں کیلئے کاروبار چلانے شدید محال بنادیئے ہیں۔

    مہنگائی میں کمی سے ہی ملکی معیشت بحران زدہ حالات سے باہر آئے گی اور کاروبار چل سکیں گے، حکومت مہنگائی کی بے قابو صورتحال پر قابو پانے کیلئے ملکی کاروباری امور کو بحران سے نکالے۔ معاشی بحران کے حل کیلئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضع کمی کی جائے

    ناہموار معاشی حالات کی بہتری کیلئے پائیدار معاشی حکمت لائی جائے،اپنی اقامت گاہ چٹھہ ہاؤس میں صحافیوں سے گفت و شنید کرتے ہوئے مزید کہاکہ بحران زدہ معاشی حالات میں بہتری لانے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ترجیحی بنیادوں پر واپس لیا جائے۔

    اس موقع پرچوہدری محمداقبال رندھاوا،چوہدری محمدشفیق چٹھہ،چوہدری محمد محسن چٹھہ،چوہدری ابراراحمد سندھو، چوہدری محمد فیصل سندھو موجودتھے۔

  • گوجرہ :بجلی بلوں میں اضافہ نے عوام  کی زندگی اجیرن بنادی – ڈاکٹر عطاء اللہ حمید

    گوجرہ :بجلی بلوں میں اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی – ڈاکٹر عطاء اللہ حمید

    گوجرہ باغی ٹی وی( نامہ نگار چوہدری عبدالرحمن جٹ کی رپورٹ)بجلی بلوں میں اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی – ڈاکٹر عطاء اللہ حمید
    مطابق بجلی بلوں میں اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے بجلی بلوں کو جمع کرانے کی بجائے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں عوام کن مشکلات کا شکار ہے حکمرانوں کو کوئی سروکار نہیں ہے حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی گوجرہ کے زیر اہتمام چوک ملکانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر تے ہو ئے امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر عطاء اللہ حمید سمیت دیگر مقررین نے کیا۔

    شہر کی مختلف سیاسی سماجی اور تاجر تنظیموں نے بھی ریلیوں کی شکل میں احتجاج میں حصہ لیا۔ مقررین نے کہاکہ سیاست دانوں نے ذاتی مفادات لوٹ مار اور کرپشن کے زریعے ملک کوکھوکھلاکر رکے رکھ دیاہے یہ کہاں کا انصاف ہے، ہمارے ملک میں پیدا ہو نے والاغریب کا بچہ مقروض ہو اور امیر کابچہ عیاشیاں کر تاپھرے،

    مقررین نے کہاکہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر ملکی خوشحالی ترقی اور غیر ملکی قرضوں سے چھٹکاراممکن نہیں ہے اس لئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی کرپشن سے پاک جماعت ہے عوام لوٹ مار کی سیاست کر نے والے سیاست دانوں کو مستردکریں جماعت اسلامی ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرے گی اورغریب کی خوشحالی کا پروگرام لائے گی۔

  • شہید کانسٹیبل انضمام الحق کی نماز جنازہ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی.

    شہید کانسٹیبل انضمام الحق کی نماز جنازہ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی.

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض) شہید کانسٹیبل انضمام الحق کی نماز جنازہ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی.
    :نماز جنازہ میں ڈی پی او محمد حسن اقبال ، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود، اعلیٰ فوجی و پولیس افسران ، وکلاء اور صحافی سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت.

    شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ پولیس لائنز لایا گیا. راستہ میں شہریوں نے فرض کی خاطر جان قربان کرنے والے شیر جوان کا شایان شان استقبال کیا. شہر کے اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر شہید کے قافلے پر بھرپور گل پاشی کی گئی جبکہ پولیس کے افسران و جوانوں نے شہید کو سلامی پیش کی، ڈی پی او ، ڈی سی و فوجی اعلیٰ افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی.

    :پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، شہید کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی،ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے شہید انضمام الحق کے بھائی اور والد سے ملاقات کی اور ان کی دھاڑس بندھائی .پولیس کے بہادر سپوت انضمام الحق کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی،

    ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، پوری قوم شہداء اور ان کی فیملیز کی قرضدار ہے شہید کے ورثاء کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا.،نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی تدفین کیلیے آبائی گاؤں دھیدووالی روانہ کر دیا گیا.

  • تنگوانی: ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو یرغمال بناکرتشدد،6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار،واقعہ پراحتجاج

    تنگوانی: ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو یرغمال بناکرتشدد،6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار،واقعہ پراحتجاج

    تنگوانی، باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ )ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو یرغمال بناکرتشدد،6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار،واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    خبر کے مطابق تنگوانی کے گاؤں ہیبت شہید کے رہائشی میاں بیوی کندھ کوٹ سے اناج گندم فروخت کر کے واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ اچانک تنگوانی کے قریب ہیبت شہید ریلوے فاٹک میں ڈاکوؤں نے میان ولی محمد گولو اوراس کی بیوی سکینہ گولو کو بڑی بے رحمی سے تشدد کرنے کے بعد ان سے 6 لاکھ روپے نقد اور دیگر سامان چھینے کے بعد آسانی سے فرار ہوگئے

    دونوں زخمی میاں بیوی کو فوری طورعلاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے،اس واقعہ کے فوراً بعد شہریوں نے شٹر بند ہڑتال کرنے کے بعد ٹاہر جلا کر احتجاجاً روڈ بلاک کر کے دھرنا دے دیا –

  • ستمبر میں بجلی فی یونٹ 90 روپے کا ہوجائے گا: سینیٹر مشتاق خان

    ستمبر میں بجلی فی یونٹ 90 روپے کا ہوجائے گا: سینیٹر مشتاق خان

    باغی ٹی وی (ویب نیوز)جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے سینیٹر مشتاق احمد خان نے اگلے ماہ بھی بجلی کے بلوں میں دگنا اضافے کی پیش گوئی کردی
    جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق خان کا کہنا تھاکہ عوام ستمبر کے بلوں کےلیے بھی تیار ہوجائیں، ستمبرکے بل میں فی یونٹ 90 روپے کا ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حکومت کے 15ماہ میں 500 ارب روپےکی بجلی چوری ہوئی۔سینیٹر مشتاق خان کا کہنا تھاکہ جب تک آئی پی پیز ہیں، پاکستان میں کبھی بھی بجلی سستی نہیں ہوسکتی۔

    دوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی احتجاج شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور ملک کے کونے کونے میں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور بل جلائے گئے، سڑکیں بند کی گئیں اور کہیں کہیں کاروبار بھی بند ہوا۔

  • احمدپورشرقیہ: نامعلوم چوروں نےگورنمنٹ پرائمری سکول سے واٹرپمپ اور پنکھے چرالئے

    احمدپورشرقیہ: نامعلوم چوروں نےگورنمنٹ پرائمری سکول سے واٹرپمپ اور پنکھے چرالئے

    احمد پور شرقیہ،باغی ٹی وی (ملک الیاس کلیار ) نامعلوم چوروں نےگورنمنٹ پرائمری سکول سے واٹرپمپ اور پنکھے چرالئے
    تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ تھانہ چنی گوٹھ کی حدود میں گورنمنٹ پرائمری سکول جھوک نائچ(مہند شریف) میں چوری کی وردات، چور سکول کی دیوار پھیلانگ کرالیکٹرک واٹرپمپ ،دو چھت والے پنکھے چوری کرکے لے گئے

    چوروں نے سکول میں رکھی الماری کی بھی توڑ پھوڑ کی، ہیڈ ماسٹر وسیم فاروق کی 15 پر کال کی ،جس تھانہ چنی گوٹھ پولیس ایس ایچ او غلام مصطفٰی کی سربراہی نے موقع پرپہنچ کرموقع کا جائزہ لیااورقانونی کارروائی کا آغاز شروع کر دیا.

  • میرپورماتھیلو:اوباڑو ریتی بائی پاس پرکنٹینر کار پر الٹ گیا

    میرپورماتھیلو:اوباڑو ریتی بائی پاس پرکنٹینر کار پر الٹ گیا

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)اوباڑو ریتی بائی پاس پرکنٹینر کار پر الٹ گیا
    اوباڑو ریتی روڈبائی پاس پر قومی شاہراہپر ٹرالر کنٹینر کار پر الٹ گیا،جس کےنتجے میں کار میں سوار ڈرائیور کنٹینر کی زد میں آکر کار کے اندر پھنس گیا، اطلاع پر متعلقہ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی

    کار میں پھنسے شخص کو ہیوی مشینری کی مدد سے ریسکیو کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر،مقامی پولیس، موٹر وے پولیس اور میڈیکل عملہ بھی ایمبولینس کے ہمراہ جائے حادثہ پرپہنچ گیا،اس وقت ریسکیواپریشن جاری ہے

  • میرپورخاص:ڈپٹی کمشنر کا سول ہسپتال کا دورہ،غیر حاضر اسٹاف کو معطل کرنے کا حکم

    میرپورخاص:ڈپٹی کمشنر کا سول ہسپتال کا دورہ،غیر حاضر اسٹاف کو معطل کرنے کا حکم

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگارسید شاہزیب شاہ) ڈپٹی کمشنر کا سول ہسپتال دورہ،غیر حاضر اسٹاف کو معطل کرنے کا حکم
    تفصیلات کمطابق ڈپٹی کمشنر نور مصطفیٰ لغاری نے ڈسٹرکٹ سول ہسپتال میرپورخاص کا اچانک دورہ کیا ، اور مریضوں کو سہولیات اور انتظامات کے فقدان پر ڈپٹی کمشنرنے سخت برہمی کا اظہار کیا،

    ڈپٹی کمشنر نور مصطفیٰ لغاری نے سول ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے ناقص صورتحال کے ساتھ اسٹاف کی حاضری بھی معمول سے کم تھی جس پر انہیں فوری طور معطل کرنے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سیکریٹری ہیلتھ کو خصوصی طور پر لیٹر ارسال کیا جائے گا جبکہ ساتھ ہی ڈاکٹرز اور ڈیوٹی پر موجود اسٹاف کو مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ انکا آخری سرپرائز دورہ نہیں ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کی پریشانی میں کچھ حد تک کمی لائی جاسکے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان:چوری کے الزام میں معصوم بچے پر تشدد، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے،ویڈیووائرل

    ڈیرہ اسماعیل خان:چوری کے الزام میں معصوم بچے پر تشدد، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے،ویڈیووائرل

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)چوری کے الزام میں معصوم بچے پر تشدد، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے،معصوم بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور ساتھ میں ویڈیو بھی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

    ڈیرہ اسماعیل خان۔چوری کے الزام میں معصوم بچے پر تشدد، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔پچے پر محسن نامی شخص کو تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ،جس جگہ تشدد کیا جا رہا ہے وہ سلیم گلو نامی شخص کی ملکیت ہے ۔ پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ بچہ اور اس کے گھر والے گھر سے غائب ہیں
    بچے کو تاحال تلاش نہیں کیا جا سکا

    سوشل میڈیا پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کی وڈیو وائرل ہوئی ہے ،وڈیو کلپ میں بچے کا سر چارپائی میں جکڑ کر چپلوں سے پیٹا جارہا ہے۔
    تشدد کرنے والا شخص بچے سے زبردستی چوری کا اعتراف کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بچے سے آشیانہ سینٹر میں چوری کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔تقریبا 6 سے 7 سال عمر کا بچہ قسمیں کھا کر چوری سے انکار کرتا نظر آرہا ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں آئے روز معصوم بچوں پر تشدد تو کبھی پولیس کی غیر قانونی حراست کے الزامات اعلیٰ حکام کا آئی جی خیبر پختون خواہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ گزشتہ روز ایک باپ اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے آئی جی خیبر پختون خواہ سے انصاف کی اپیل کرتا نظر آیا تو اج دو ظالموں نے معصوم بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ یہ بچہ چوریاں کرتا ہے اور ساتھ میں بچے پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے

    عوام دوست پولیس کا نعرہ لگانے والی ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ان جرائم کو قابو کرنے اور اپنا قبلہ درست کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز اس قسم کی ویڈیوز سامنے آتی ہیں یادر ہے یہ کہ معصوم بچوں پر تشدد کیا جاتا ہے مگر پولیس قانونی کارروائی میں خامیاں چھوڑ کر ملزمان کو رہائی میں بڑا فائدہ پہنچ جاتا ہے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعے کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے کس معصوم بچے کی چیخ و پکار اور فریاد پر ان ظالم درندہ صفت انسانوں کو رحم تو نہ ایا مگر بچے پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔