Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چترال: دروش میں دوبارہ 2 دن بعد پشاور چترال شاہراہ احتجاجاََ بند

    چترال: دروش میں دوبارہ 2 دن بعد پشاور چترال شاہراہ احتجاجاََ بند

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل )حماد فاروقی دروش میں دوبارہ 2 دن بعد پشاور چترال شاہراہ احتجاجاََ بند
    چترال کے علاقے دروش میں عوام نے ایک ہفتے می دوسری مرتبہ پشاور چترال شاہراہ کو احتجاج کے طور پر ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کیا تھا جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہوا۔

    مظاہرین نے کلدام گول کے مقام پر سڑک پر دھرنا دیکر اسے سات گھنٹوں تک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شاہ نگار میں بدھ کے روز جو دو افراد کو بے دردی سے قتل کئے گئے تھے ان کے قاتل کو فوری گرفتار کیا جائے

    بدھ کے روز دروش کے علاقے شاہ نگار سے تعلق رکھنے والے دو افراد اشرف علی اور احسان الدین کو اس وقت بے دردی سے قتل کیا گیا جب وہ شاہ نگار کے جنگل سے جلانے کی لکڑی لارہے تھے۔ علاقے کے لوگوں نے اس وقت ان کی لاشیں دروش چوک میں سڑک پر رکھ کر پشاور چترال شاہ راہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا تھا۔ بعد میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر دروش اقبال کریم نے یقین دیہانی کرائی تھی کہ ملزمان کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیں گے جس پر مظاہرین نے راستہ کھولا تھا۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے باوجود جب ملزمان گرفتار نہیں ہوئے تو ویلیج کونسل شاہ نگار کے چیرمین وقار احمد کے کال پر اٹھارہ مساجد کے لوگ ایک بار پھر کلدام گول چوک میں جمع ہوئے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے اسلئے وہ دوبارہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی جلسہ بھی ہوا جس سے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے اظہار خیال کیا۔ مقررین نے کہا کہ حالیہ واقعہ چترال کی پرامن ماحول کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی ایک سازش لگ رہی ہے اور پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ تین دن گزر گئے مگر ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔

    اس موقع پر مظاہرین نے پولیس اور ضلعی انتظآمیہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔بعد میں ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو دو دن کے اندر گرفتار کرکے ان کے گھروں کو بھی مسمار کیا جائے گا جس پر مظاہرین نے دھرنا ختم کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

  • سیالکوٹ:پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن،41 گرفتار

    سیالکوٹ:پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن،41 گرفتار

    ۔سیالکوٹ ، باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹر شاہد ریاض کی رپورٹ) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن.ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں . گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلیے 76 مقامات پر چھاپے مارے گئے .

    کریک ڈاؤن کے دوران 41 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار.گرفتار منشیات فروشوں کے قبضہ سے 65 کلوگرام منشیات اور 37 لٹر شراب برآمد کی گئی ہے.منشیات فروشوں کے خلاف 41 مقدمات درج کیے گئے.عادی نشئیوں کی کمین گاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے 57 نشئی مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں.

    پولیس ضلع کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہے. ضلع کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کے لئے شہریوں کا تعاون اہم ہے.شہری منشیات فروشوں سے متعلق پولیس کو مطلع کریں نام پوشیدہ رکھا جائے گا. آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے،ڈ پی او کہنا ہے کہ. ضلع سے منشیات کے مکمل خاتمہ تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

  • چترال: ماں اور بیٹا دریا میں ڈوب کر جاں بحق

    چترال: ماں اور بیٹا دریا میں ڈوب کر جاں بحق

    چترال باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی)چترال کے علاقے کجو میں ماں اور بیٹا دریاء میں ڈوب کر جاں بحق۔
    لوئر چترال کجو بالا سے تعلق رکھنے والے ماں اور بیٹا شام کو کھیتوں میں کام کرنے کے بعد گھر واپسی پر دریا کے کنارے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے دریائے چترال میں گر گئے، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر ان کی تلاش شروع کی لیکن ماں اور بیٹا نہ مل سکے،

    ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم نے جائے حادثہ پر دریائے چترال میں سرچ آپریشن کیا لیکن رات کی تاریکی اور دریا کے بہاؤ میں تیزی کے باعث آپریشن مکمل نہ ہو سکا، ریسکیو1122 کی آج دریائے چترال میں مختلف مقامات پر دریا میں گر کر لاپتہ ہونے والے ماں اور بیٹے کی تلاش جاری رکھی

    تازہ ترین اطلاع کے مطابق گزشتہ شام کجو بالا سے دریائے چترال میں گرنے والے خاتون کی لاش کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے دریائے چترال سے برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لوئر چترال منتقل کر دیا، ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم دریائے چترال میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ لوئر چترال کے مقام شیلی میں دریائے چترال سے خاتون کی لاش کو برآمد کر لیا ہے، تاہم ابھی تک بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے

    واضح رہے کہ کجو بالا سمیت چترال کے اکثر علاقوں میں سڑکیں اور راستے دریائے چترال کے کنارے گزرتے ہیں جہاں دریا کی جانب یا تو کوئی حفاظتی دیوار ہی نہیں ہے یا اگر ہے بھی تو وہ انتہائی ناقص اور غیر محفوظ ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگ دریائے چترال میں گر کر جاں بحق ہوتے ہیں۔

    علاقے کے لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ دریائے چترال کے کنارے جہاں سڑک یا راستہ خطرناک ہے کم ازکم اس جگہ پرحفاظتی دیوار بنا کر لوگوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جایے۔

  • ضلع اپراور لوئرچترال میں دو خواتین کی خودکشی

    ضلع اپراور لوئرچترال میں دو خواتین کی خودکشی

    چترال،باغی ٹی وی(نامہ نگارگل حماد فاروقی ) چترال کے دونوں اضلاع میں دو خواتین نے خودکشی کرتے ہوے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پہلا واقعہ لوئر چترال کے علاقے بیلپھوک میں پیش آیا جہاں 19 سالہ نوشین رحمت سکنہ بیل پھوک نے اپنے ہی گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر چھت کے پنکھے کے ساتھ خود کو لٹکا کر خودکشی کرلی۔چترال پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نوشین رحمت نے آغا خان یونیورسٹی کراچی میں بی ایس نرسنگ میں داخلہ لینے کیلیے ٹیسٹ دیا تھا جس میں وہ فیل ہوگئی اور بی ایس سی نرسنگ میں داخلہ نہ ملنے پر اس نے خودکشی کرلی۔ چترال میں اکثر طالبات امتحان میں کم نمبر لینے یا اگلی کلاس میں داخلہ نہ ملنے پر خودکشیاں کرتی رہتی ہیں مگر تاحال حکومتی سطح پر اس کی تحقیق او روک تھام کیلئے کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

    دوسرا واقعہ ضلع اپر چترال تحصیل تورکھو کے علاقے زانگ لشٹ میں پیش آیا۔25 سالہ حلیمہ بی بی جو ایک شادی شدہ خاتون تھِی اپنے ہی گھر میں حالت میں مردہ پائی گئی کہ اس نےگلے میں رسہ ڈالنے کے بعد خود کو چھت سے لٹکاتے ہوئے خودکشی کی تھی۔

    سب ڈویژنل پولیس افیسر تورکہو بہادر خان نے میڈیا کو بتایا کہ خودکشی کرنے والی خاتون دو بچوں کی ماں تھی۔ ایس ڈی پی او بہادر خان نے بتایا کہ فی الوقت خودکشی کرنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی کہ اس خاتون نے کیوں خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق اس خاتون کا شوہر فدا علی شاہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھا جب اس خاتون نے خودکشی کرلی۔پولیس نے خاتون کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پوسٹ مارٹم کرنے کیلیے منتقل کیا۔

    واضح رہے کہ چترال میں خودکشی کا رحجان دیگر اضلاع کے نسبت زیادہ ہے اور نوجوان خواتین اور لڑکیوں میں اس کی شرح زیادہ ہے جس پر تخقیق کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ ان نوجوان خواتین میں خودکشی کرنے کا رحجان کیوں زیادہ ہے۔ اور یہ معلوم کیا جائے کہ ان خواتین اور لڑکیوں کی طبی لحاظ سے تحقیقات ہونی چاہئے کہ ان میں کیا کمی ہے جو ان میں قوت برداشت نہ ہونے کے برابر ہے ۔ اس سلسلے میں حکومتی اور غیر سرکاری اداروں کی سطح پر بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    چترال ٹوڈے کے ایک رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ایک سوشیالوجیکل سروے کا اہتمام بھِی کیا گیا جس میں نور ثناء الدین استاد، پشاور یونیورسٹی کے ڈاکٹر عمران سجاد، اور جہانزیب کالج سوات کے ظفر احمد نے حصہ لیا۔ اس سروے کے مطابق چترال میں سال دو ہزار تیرہ سے دو ہزار انیس تک ایک سو چھیتر لوگوں نے خودکشی کی ہیں اور ان میں اٹھاون فی صد خواتین تھی جن کی تعداد ایک سو دو بنتی ہے۔
    چترال کے دونوں اضلاع میں ابھی کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ہسپتال اور کلینک میں کوئی دماغی ڈاکٹر یعنی سائیکاٹریسٹ نہیں ہے۔ ایک نجی ادارے جو صحت پر کام کرتا ہے انہوں نے چند سال قبل ایک خاتون ماہر نفسیات کو تعینات کیا تھا مگر بدقسمتی سے اس خاتون معالج کو اپنے ہی ایک دماغی مریض نے قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی تھی۔

    .

  • سیالکوٹ:چلڈرن سرجیکل ہسپتال میں ہونٹ اور تالو کٹے کے فری سرجری کیمپ لگایا گیا

    سیالکوٹ:چلڈرن سرجیکل ہسپتال میں ہونٹ اور تالو کٹے کے فری سرجری کیمپ لگایا گیا

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)چلڈرن سرجیکل ہسپتال سیالکوٹ میں فری کلیفٹ لپ / پیلٹ, کٹے ہوئے ہونٹ و تالو سرجری کیمپ کا انعقاد کیا گیا

    فری کیمپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے کیا اس موقع پر صدیق حیدر صدر ایثارویلفیئرفاونڈیشن_اینڈ بلڈ بینک اور ڈاکٹر عمران باجوہ دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے.

  • سیالکوٹ:ڈی پی او محمد حسن اقبال کی شہید اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کے گھر آمد

    سیالکوٹ:ڈی پی او محمد حسن اقبال کی شہید اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کے گھر آمد

    سیالکوٹ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی شہید اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کے گھر آمد.
    شہید اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ چند روز قبل خطرناک اشتہاری ملزمان کا جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے گولیوں کی زد میں آکر جام شہادت نوش کر گئے تھے.

    ڈی پی او نے شہید کی فیملی سے ملاقات کی بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور شہید کی بلندی درجات کیلیے دعا کی ۔ فرض کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والےجرآت و شجاعت کے پیکر ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں.

    ڈی پی او نے کہا کہ پوری قوم شہداء اور ان کی فیملیز کی لازوال قربانیوں کی قرضدار ہے. پنجاب پولیس ہمہ وقت اپنے شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے. شہداء فیملیز کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا.

  • ڈیرہ اسماعیل خان،قتل،ڈکیتی،نقب زنی کی وارداتیں

    ڈیرہ اسماعیل خان،قتل،ڈکیتی،نقب زنی کی وارداتیں

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) تھانہ بندکورائی کی حدود بند کورائی میں سالوں سے جھگڑے کے بعد گھر پہنچ کر ملزم عرفان نے اپنی بیوی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
    ——————————
    ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے علاقہ بچھڑی میں نامعلوم چوری 60سالہ اسلم کی کریانہ کی دکان میں نقب لگا کر گلہ بکس میں پڑی11لاکھ روپے کی نقدی پارکر گئے ، پروآ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
    —————————-
    ڈیرہ اسماعیل خان، تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں چاہ گلے والا کے رہائشی ثناء اللہ گنڈہ پور نے 382-342ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ رات کے وقت میری کرش سٹون فیکٹری بائی پاس نزد اڈا روڈ پر چار نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور میرے چوکیدار عابد کو چارپائی پر باندھ کر لاتوں مکوں سے مارااور جاتے ہوئے میرا ٹریکٹر میسی فرکوس 240اسلحہ کی نوک پر چھین کرلے گئے

    ڈیرہ اسماعیل خان کی دیگر خبریں

    پیپلزپارٹی شیرپائو گروپ کے صوبائی رہنما چوہدری محمد یعقوب تبسم سالاپور والے کی ذوجہ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ کے ممبر عادل ایڈوکیٹ کی والدہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں ، جن کی نماز جنازہ سائنس کالج گرائونڈ میں ادا کر دی گئی جس پیپلزپارٹی شیرپائو گروپ کے عہدیدار وں و کارکنوں ، سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین ، وکلاء برادری، تاجران ، صحافیوں ، رشتہ داروں و معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد مرحومہ کو ان کے آبائی اہل اسلام قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
    —————————————-
    ڈیرہ اسماعیل خان : چیئر مین ہلال احمر برائے ضم شدہ اضلاع عمران وزیر نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں لوئر وزیرستان ، اپر وزیرستان ، شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر کے مختلف سماجی و علاقائی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی واقعی عوامی گورنر ہے ، خیبرپختونخوا و خصوصا قبائلی ضم اضلاع کے عوام کی خوش قسمت ہیں کہ پہلی بار عوام دوست گورنر ملا ۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے دل میں دکھی انسانیت کے خدمت کا جذبہ ان کے دل میں کوٹ کوٹ کے بھرا ہے ۔ چیئرمین ہلال احمر عمران ایڈوکیٹ اپنے دفتر میں مختلف سماجی کارکنوں و علاقائی لوگوں سے بات چیت میں اپنے گزشتہ روز گورنر سے ملاقات کا احوال اپنے الفاظ میں دہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گورنر سے ضم اضلاع کے بچیوں کے خیبر ایجنسی کا اپنا ضلعی آفس ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدامات و ممکنہ سہولت و ادارہ ہذا ہلال احمر کے مختلف مسائل کے بارے تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ گورنر کی جانب سے بارہا یقین دلایا کہ ہر ممکن کوشش کرکے ناممکن کو ممکن بنا کر ان شااللہ ہر قدم بہ قدم دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہلال احمر کے ساتھ ہوں۔

  • تونسہ :چشمہ رائٹ بنک کینال میں ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پانی چلا دیاجائے گا

    تونسہ :چشمہ رائٹ بنک کینال میں ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پانی چلا دیاجائے گا

    تونسہ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار)چشمہ رائٹ بنک کینال میں ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پانی چلا دیاجائے گا
    خواجہ نظام المحمود کی کوششیں رنگ لائیں ، نہر میں پانی کی بحالی ستمبر کے دوسرے ہفتے میں شروع میں کر دی جاے گی ۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈا اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس جس میں خواجہ نظام المحمود کی طرف سے ان کے کزن حاجی شریف اللہ نے نمائندگی کی،

    ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ و ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ انشا اللہ ستمبر کے دوسرے ہفتے نہر میں پانی ڈیرہ اسماعیل خان سے بحال کر دیا جاے گا ۔ کیونکہ رودکوہی و سیلاب کے پانی کا سد باب کر دیا گیا ہے اب مرمتی کا کام شروع کر دیا گیا اور پانی تونسہ تک پہنچ جاے گا، اس بارکسان اب گندم کی کاشت نہری پانی سے کریں گے

  • کوئٹہ:نگراں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی ملاقات

    کوئٹہ:نگراں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی ملاقات

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان)نگراں وزیراعظم سے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،اس موقع پر بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ بلوچستان پر انہیں خوش آمدید کہا۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور نگران صوبائی حکومت وزیراعظم کی آمد کے لیۓ چشم براہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کا تاریخی دورہ بلوچستان دور رس نتائج کا حامل ہے،یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ وزیراعظم کا تعلق بلوچستان سے ہے،نگران وزیراعظم بلوچستان کے دیرینہ مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،

    نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے دورے سے بلوچستان کے عوام کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں،ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سے بلوچستان کے مسائل کے حل میں اہم پیش رفت ہوگی

    اس سے قبل انوارالحق کاکڑ کی کوئٹہ آمد پر مختلف سڑکیں بلاک ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

  • چنیوٹ :ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں کے کندھے سے کندھا ملا کر اقدامات کریں گے-ڈی پی او

    چنیوٹ :ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں کے کندھے سے کندھا ملا کر اقدامات کریں گے-ڈی پی او

    چنیوٹ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ )ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے کہا ہے کہ ضلع چنیوٹ میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں کے کندھے سے کندھا ملا کر اقدامات کریں گے ۔

    منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے کسی منشیات فروش کو معافی نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے جانفشانی سے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں سے مل کر اور انکی نشاندھی پر معاشرتی نظام میں زہر گھولنے والوں کا قلع قمع کیا جائے گا

    ان خیالات کا اظہار ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں سے تعارفی ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چوہدری ، جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ ہیرو ، چئیرمن پروفیشنل میڈیا گروپ اللہ رکھا چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری عامر صدیقی ، سیکریٹری اطلاعات رمضان شعیب ,نائب صدر مہر شوکت ڈاہر،نواب امجد علی، ڈاکٹر مزمل حسین ایڈووکیٹ ، سابق صدر سرور علی چوہدری ، حاجی اکرم ساگر چوہدری ، محبوب عالم بھولا ، کاشف سلطانی ، شیخ سمیر سمی ، بابر منیر ، توصیف الرحمن کانجو ، شاہ زیب چوہدری ، ناصر چوہدری ، ساجد منیر کالرو ، چوہدری دلشاد احمد ، عبدالرحمن کلیار ، جاوید اقبال کامریڈ ، ڈاکٹر ریاض شاہد ، ہارون ملک ڈاکٹر خالد یاسین سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی

    اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے چنیوٹ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی صحافیوں نے ٹریفک مسائل سمیت منشیات فروشوں ، قمار بازوں اور دیگر معاشرتی جرائم سے متعلق گفتگو کی، جس پر ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ معاشرے میں بدامنی منشیات فروشوں اور دیگر جرائم کرنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا

    اس سلسلہ میں تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز تفتیشی افسران کو واضح ہدایات کردی گئی ہیں اور صحافیوں کی نشاندھی پر فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی