Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • فیصل آباد: خاتون سے مبینہ زیادتی،3 پولیس اہلکار گرفتار

    فیصل آباد: خاتون سے مبینہ زیادتی،3 پولیس اہلکار گرفتار

    فیصل آباد،باغی ٹی وی (ویب نیوز) خاتون سے مبینہ زیادتی،3 پولیس اہلکار گرفتار

    پنجاب کے شہر فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔گرفتار پولیس ملازمین میں شجاعت بلوچ، صہیب اخلاق شامل ہیں۔

    واقعہ تحصیل سمندری میں پیش آیا، پولیس اہلکاروں نے خاتون اور مرد کو پکڑا تھا جس کے بعد وہ خاتون کو تھانے کی بجائے نامعلوم مقام پر لے گئے

    تینوں پولیس اہلکاروں نے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی لیکن جب معاملہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں آیا تو تینوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

  • ڈیرہ غازیخان : خود ساختہ مہنگائی، خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا

    ڈیرہ غازیخان : خود ساختہ مہنگائی، خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)حکومت پنجاب مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کوریلیف دلانے کیلئے کوشاں ہے

    مانیٹرنگ کیلئے وزراء،مشیروں،کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کو منڈیوں کے دوروں کی ہدایت،سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے،ریٹ لسٹوں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،ڈیرہ غازیخان میں بھی حکومتی احکامات پر فوری عملدرآمد کیلئے انتظامی افسران اور پرائس مجسٹریٹس کو ٹاسک دیدیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا ہنگامی اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر اور پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

    ڈ پٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے بارے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا،خود ساختہ مہنگائی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے،مہنگائی ختم کرکے لوگوں کو حقیقی ریلیف دلائیں گے،،

    ڈپٹی کمشنر نے کہا ذخیرہ اندوزوں،منافع خوروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،میں خود اور انتظامی افسران منڈیوں میں نیلامی عمل کا معائنہ کرینگے،ہر پرائس مجسٹریٹ فیلڈ میں روزانہ50انسپکشن ضرور کرے،نیلامی عمل کی روزانہ کی بنیاد پر پڑتال کی جائے گی،

    ڈپٹی کمشنر نے احکامات پر فوری عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ناقص کارکردگی والوں کے خلاف پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی،افسران فیلڈ میں رہیں،منافع خوروں کو نشان عبرت بنائیں گے،تمام تر معاملات میں شفافیت لائی جائے .

  • ارجنٹائن : ہوشربامہنگائی، عوام نے دکانوں میں لوٹ مار شروع کر دی

    ارجنٹائن : ہوشربامہنگائی، عوام نے دکانوں میں لوٹ مار شروع کر دی

    باغی ٹی وی ،رائٹرز کے مطابق جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں بدترین معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ستائے لوگوں نے دکانوں میں لوٹ مار شروع کر دی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں پورے ملک میں لوٹ مار کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے، لوٹ مار کے خوف سے کچھ دکانداروں نے دکانیں بند کردیں اور کچھ دکانداروں نے حفاظت کے لیے ہتھیار رکھ لیے ہیں۔

    سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز میں لوٹ مار کرنے والے افراد دکانوں سے کیش سمیت ہر چیز اٹھا کر فرار ہوتے نظر آرہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے، دوسری جانب ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈس نے لوگوں سے امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ کرنسی کی قدر میں تیزی سے کمی نے اشیاء ضروریات کو مزید مہنگا کر دیا ہے جس کے باعث ارجنٹائن کے عوام ان دنوں معاشی بحران اور سو فیصد سے زیادہ مہنگائی کا شکار ہیں۔

    عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے بدھ کو ارجنٹائن کے لیے 7.5 ارب ڈالر کی منظوری دی ہے۔حالیہ سالوں میں شدید معاشی بحران کے باعث ارجنٹائن آئی ایم ایف کا سب سے بڑا مقروض رہا ہے۔

    ارجنٹائن کی حکومت کو امید ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رقم کی منظوری سے ملک کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

  • کشمور:حکومت سندھ ، یو ایس ایڈ اور پاتھ فائنڈر کے تعاون سے11 ایل ایچ وی کو لیبر روم کا سامان فراہم

    کشمور:حکومت سندھ ، یو ایس ایڈ اور پاتھ فائنڈر کے تعاون سے11 ایل ایچ وی کو لیبر روم کا سامان فراہم

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان)ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھيانی نے سندھ حکومت، یو ایس ایڈ اور پاتھ فائنڈر کے مشترکہ تعاون سے 11 ایل ایچ وی کو لیبر روم کا سامان فراہم کیا۔
    تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھيانی ڈی ایچ او بابو لال سول ہسپتال نے نرسنگ سکول مین 11 LHVs کو لیبر روم کا سامان دیا، اس موقع پر پاتھ فائنڈر کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اشفاق احمد نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر حکومت سندھ، یو ایس ایڈ اور پاتھ فائنڈر کے مشترکہ تعاون سے ایل ایچ وی کو لیبر روم کا سامان دیا جا رہا ہے تاکہ ایل ایچ وی اپنے گاؤں کے غریب اور ناقابل رسائی لوگوں کی صحت کے حوالے سے مدد کر سکیں۔

    اس موقع پر پرنسپل نرسنگ سکول میڈم سشیلا مہیندر، میڈم ماہ جبین، ڈاکٹر محمد یوسف بھی موجود تھیں۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او نے سول ہسپتال میں ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ کیا اور حکومت کی جانب سے ملنے والی نئی ڈائیلاسز مشین کا معائنہ بھی کیا۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او سرسو اور این آر ایس پی کے تعاون سے نجی ہوٹل میں ملیریا کیس مینجمنٹ کی تین روزہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں پہنچے اور میڈیکل آفیسرز، ڈسپنسریوں اور ہیلتھ ٹیکنیشنز کو سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔

    واضح رہے کہ ملیریا سے متعلق میڈیکل آفیسرز، ڈسپنسریوں اور ہیلتھ ٹیکنیشنز کو تین روزہ ملیریا کیس مینجمنٹ ٹریننگ دی گئی تاکہ مریضوں کی صحیح تشخیص اور علاج کیا جا سکے۔

  • اوچ شریف:دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،نشیبی علاقے زیرآب آگئے

    اوچ شریف:دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،نشیبی علاقے زیرآب آگئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، سیلابی پانی شمس آباد، وزیر آباد سمیت متعدد مواضعات میں رہائشی علاقوں کے قریب پہنچ گیا، تحصیل احمد پور شرقیہ کے مضافات بیٹ کے علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں دریا برد ہوگئی ہیں،جبکہ باقی ماندہ فصلوں کو بچانے کیلئے مقامی کاشتکار زمیندارہ بندوں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،

    تحصیل انتظامیہ کی زیر نگرانی ریسکیو ٹیمیں نشیبی علاقوں میں مصروف عمل ہیں ریسکیو ترجمان کے مطابق نشیبی علاقے کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے 24 مواضعات میں ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے اور اب تک 30000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ تحصیل بھر میں پانچ ریلیف کیمپ جن میں سے دو ماڈل ریلیف کیمپ فعال ہیں جہاں خیمہ بستی، میڈیکل اور وٹرنری کیمپس میں ادویات فراہم کر دی گئی ہیں

    شفٹ وائز عملے کو بھی 24 گھنٹے چوکس رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ، جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے متاثرہ علاقوں میں لگائے گئے ریلیف کیمپس میں مویشیوں کے چارے کا بندوبست کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے ، جبکہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پانچ فلڈ بوٹنگ پوائنٹ بھی فعال ہیں ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے الرٹ ہیں اور تحصیل انتظامیہ کی زیر نگرانی فرائض کی انجام دہی کیلئے تیار ہیں

  • نواب شاہ :تحصیل قاضی احمد ڈاکوؤں کے حوالے،شہری نقدی و موبائل فون سے محروم

    نواب شاہ :تحصیل قاضی احمد ڈاکوؤں کے حوالے،شہری نقدی و موبائل فون سے محروم

    نواب شاہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عنائت اللہ)قاضی احمد ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی موبائل فون سے محروم امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک شھری گھرو تک محدود

    نواب شاہ کے تحصیل قاضی احمد میں آئے روز چوری،رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں نے علاقہ مکینوں کو سخت پریشان کر رکھا ہے علاقے مکین گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملزمان کو گرفتار نہ کئے جانے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر نہ بنائے جانے کے باعث علاقہ مکینوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    راہگیر نوجوان عبدالرحمان آرائیں سے شام کے وقت جام پیٹرول پمپ کے سامنے دو مسلح ملزمان جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے اسلحہ کے زور پر دس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،نوجوان عبدالرحمان جوکہ یو بی ایل بینک میں بطور ملازم کام کرتا ہے نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں بینک سے واپس گھر جارہا تھا کہ مجھے مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا نوجوان نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے اس کا موبائل فون اور رقم واپس لے کر دی جائے اس کاکہنا تھا کہ اس کے اہم کاغذات کا ڈیٹا موبائل میں موجود ہے جس کے نہ ملنے کے باعث اسے سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا

    جبکہ دوسری واردات کولڈ ڈرنک ایجنسی پر ہوئی جس میں 4 لاکھ روپے نقدی موبائل فون چھین کر ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، سیام راہو نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اپنی ایجنسی پر بیٹھا ہوا حساب کتاب میں مصروف تھا اسی دوران دو مسلح ملزمان آئے اور اسلحہ کے زور پر مجھ سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے

    شہر کے سیاسی،سماجی اور تاجر برادری نے آئی جی سندھ پولیس،ایس ایس پی نوابشاہ سے مطالبہ کیا ہے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انہیں سزا دی جائے اور عوام کی بے چینی ختم کی جائے ،شہریوں نے کہاکہ اگر پولیس حکام نے کوئی نوٹس نہ لیاتو دوسری جانب سخت احتجاج کیا جائے گا

  • اوچ شریف:موٹر وے ایم فائیو پرلوڈر مزدا کی ٹریلر کو ٹکر 2جاں بحق

    اوچ شریف:موٹر وے ایم فائیو پرلوڈر مزدا کی ٹریلر کو ٹکر 2جاں بحق

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) موٹر وے ایم فائیو پر حادثہ، لوڈر مزدا کی ٹرالر کو ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق، ریسکیو 1122 ٹیم نے نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں،

    تفصیل کے مطابق موٹر وے ایم فائیو پر اوچ شریف انٹر چینج کے قریب کراچی سے لاہور جانے والے لوڈر مزدا ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں مزدا کا ڈرائیور اور ہیلپر موقع پر جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 30 سالہ سیف اللہ اور 22 سالہ مجاہد اللہ کے نام سے ہوئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعشیں نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف منتقل کر دیں

  • میرپورساکرو:دوگروپوں میں تصادم ،ایک ہلاک

    میرپورساکرو:دوگروپوں میں تصادم ،ایک ہلاک

    میرپورساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقادرنوازکلوئی)دوگروپوں میں تصادم ،ایک ہلاک
    تفصیل کے مطابق میرپورساکرو کے بھارہ شہر میں خاصخیلی برادری کے دو گروپوں میں لڑائی ہوئی ہے جس میں چھریوں کے وار سے خمیسو ولد بسر خاصخیلی نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا، جسے شیخ زیڈ ہسپتال میرپور ساکرو لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،
    وجہ تنازعہ کے بارے معلوم نہیں ہوسکا کہ خاصخیلی برادری کے دو گروپوں میں لڑائی کیوں ہوئی،دوسری طرف پولیس نے بھی ابھی تک کوئی قانونی کارروائی نہیں کی ہے.

  • اوچ شریف: طالب علم کا اعزاز،نہم امتحان میں نمایاں نمبروں سے کامیابی

    اوچ شریف: طالب علم کا اعزاز،نہم امتحان میں نمایاں نمبروں سے کامیابی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) الائیڈ پبلک ہائی سکول کے ہونہار طالب علم سید نفیس حسین رضوی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کے سالانہ امتحانات 2023 جماعت نہم میں شاندار کامیابی حاصل کی الائیڈ پبلک سکول کے ہونہار طالب علم سید نفیس حسین رضوی نے 555 نمبروں میں سے 496 نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی

    جس پر احمد پور شرقیہ کے معززین ناصر خان نیازی چوہدری سہیل احمد قادری عمران حفیظ خان سید خواجہ محبوب الحسن سید سبطین حیدر بخاری چوہدری محمد ساجد وڑائچ شھباز حسین بڈانی ارشاد خان بلوچ شفیق عطاری محمد اکبر خان سجاد خان کلاچی ایڈووکیٹ ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ محمد محسن کلاچی سید غلام حسنین رضا بخاری سید ناظم علی بخاری سبز پوش زاہد حسین مغل سید رضا حسین رضوی سید الیاس حسین رضوی سید ابرار حسین رضوی سید خضر عباس رضوی علی حمزہ خان جلوانہ علی حسین جلوانہ علی اکبر مسلم قریشی سید تصور حسین رضوی علی لعل خان جلوانہ سید نجف حسین رضوی اور ہردلعزیز شخصیت اےڈی خان جلوانہ نے الائیڈ پبلک سکول کے پرنسپل حسن رسول اور ہونہار طالب علم سید نفیس حسین رضوی اور انکے والد ماجد سینئر صحافی سید صدا حسین مبین رضوی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی

  • ڈی آئی خان : وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی کا ریڈیو پاکستان کادورہ،پودا بھی لگایا

    ڈی آئی خان : وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی کا ریڈیو پاکستان کادورہ،پودا بھی لگایا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کے اسٹیشن کا دورہ اور پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا اسٹیشن ڈائریکٹر نجم الحسن نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا استقبال کیا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ٹرانسمیٹر ہال سٹوڈیوز اور دیگر حصوں کا بھی دورہ کیا

    ریڈیو پاکستان کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی اہمیت ختم نہیں ہو سکتی، ریڈیو پاکستان سے ہمارے دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے لوگ ملکی صورتحال اور دیگر خبروں سے باخبر رہتے ہیں ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ گومل یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کے اثاثہ جات کی تقسیم بہت جلد ہو جائے گی، جس یونیورسٹی کا جو حق ہوگا اس یونیورسٹی کو پورا ملے گا، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ زرعی یونیورسٹی میں نمبر آف سٹوڈنٹ کو بڑھایا جائے

    زرعی یونیورسٹی کی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے زرعی یونیورسٹی ڈیر اسماعیل خان نے نہایت ہی کم عرصے میں تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے ،زرعی یونیورسٹی میں اس وقت داخلوں کا سلسلہ شروع ہی یونیورسٹی علاقے میں تعلیمی میدان میں بہت تیزی سے کام کر رہی ہے ،زرعی یونیورسٹی میں جدید شعبہ جات میں داخلوں سے یہاں کے علم کے متلاشی جوانوں کو تعلیمی پیاس بجھانے کے لیے اب کہیں اور نہیں جانا پڑے گا بلکہ ان کو گھر کی دہلیز پر تعلیم دینے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے

    وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ ادارے وسائل کی کمی سے نہیں بد نظامی سے ناکام ہوتے ہیں سرکاری پیسہ قومی امانت ہے اسے دیانت داری اور ایمانداری سے استعمال کیا جا رہا ہے بہتر انتظامی اقدامات کے باعث بچت ہو رہی ہے ادارے کی کی کامیابی استحکام و مضبوطی اور بقا و سلامتی کی خاطر میڈیا کا تعاون چاہیے

    مختصر عرصے میں یونیورسٹی کے ماحول اور تعلیمی و انتظامیہ امور میں واضح بہتری دکھائی دینے لگی ہے، ملک کے مختلف اضلاع سے طالب علم زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں داخلے کے خواہش مند ہیں زرعی یونیورسٹی اب نئی بلڈنگ میں شفٹ ہو چکی ہے جس میں تمام سہولیات طلبہ و طالبات اور اسٹاف کو دی گئی ہیں ۔