Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرہ :گرفتارملزم کے ساتھیوں کا پولیس پر مبینہ حملہ،گرفتارملزم گولیاں لگنے سے زخمی

    گوجرہ :گرفتارملزم کے ساتھیوں کا پولیس پر مبینہ حملہ،گرفتارملزم گولیاں لگنے سے زخمی

    گوجرہ باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ کی رپورٹ) گوجرہ میں مبینہ طور پر4 نامعلوم ملزمان کی زیر حراست ملزم کو چھڑوانے کے لئے پولیس پر فائرنگ گرفتار ملزم اپنے ھی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

    ملازمان تھانہ نواں لاھور پولیس مقدمہ نمبر 263/23 بجرم 392 ت پ تھانہ نواں لاہور گرفتار ملزم آصف ولد ارشاد سکنہ 276 ج ب ڈنڈیوال تحصیل و ضلع فیصل آباد بر ریمانڈ جسمانی کو بسلسلہ برآمدگی مال مسروقہ علاقہ تھانہ ٹھیکریوالا لے کر گئے

    بعد برآمدگی واپس آ رھے تھے کہ بحد رقبہ 337 ج ب نزد قادرپُل سرکاری گاڑی کے سامنے 2 موٹر سائیکلوں پر 4کس نا معلوم مسلح اشخاص نقاب پوش نے آ کر زیر حراست ملزم کو چھڑوانے کے لیے آتشیں اسلحہ سے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی

    پولیس نے حفاظت حق خود اختیاری کے تحت جوابی ہوائی فائرنگ کی فائرنگ رکنے پر دیکھا تو زیر حراست ملزم محمد آصف ولد ارشاد قوم جٹ اپنے ھی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر زمین پر گرا پڑا تھا ، جس کی دونوں ٹانگوں میں فائر لگے تھے جبکہ 4 کس نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل پر فائرنگ کرتے ہوئے پُل ڈنڈیوال کی جانب فرار ہو گئے

    زخمی زیر حراست ملزم کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر برائے علاج معالجہ زیر نگرانی پولیس بسواری سرکاری گاڑی RHC نواں لاہور کا روانہ کیا گیا ہے

    وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ نواں لاہور ڈی ایس پی سرکل گوجرہ افتاب احمد صدیقی اور ایلیٹ ٹیم گوجرہ فوری موقع پر پہنچے ھیں
    تلاش نا معلوم ملزمان جاری ہے

    واضح رھے کہ ملزم محمد آصف ولد ارشاد قوم جٹ سکنہ 276 ج ب تحصیل و ضلع فیصل آباد بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سربراہ ھے اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ھے جو ڈسٹرکٹ ٹوبہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا

  • شیخو پورہ: سفارش کی بجائے محرر ٹیسٹ پاس کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل تھانوں میں محرر تعینات

    شیخو پورہ: سفارش کی بجائے محرر ٹیسٹ پاس کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل تھانوں میں محرر تعینات

    شیخو پورہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد طلال سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابقڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کا میرٹ وشفافیت کو پرموٹ کر نے کے لیے اہم قدم ضلع ہذا کے تمام تھانہ جات و چوکیات میں سفارش کی بناء پر لگنے والے تمام محرران تبدیل میرٹ اور شفافیت پر محرر ی ٹیسٹ اپنی قابلیت پراچھے نمبروں میں پاس کرنے والے ہیڈ کانسٹبلان کو تھانہ جات و چوکیات میں محرر تعینات کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس فورس میں سفارشی کلچر سوچ کو ختم کرنے کیلیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے تمام تھانہ جات و چوکیات میں محرران کی تعیناتی کے لیے میرٹ کو پرموٹ کر نے کیلیے گزشتہ دنوں سپیشل محرری ٹیسٹ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جس کے تحت ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی ہدایت پر ضلع ہذا میں بذریعہ وائرلیس میسج کروایا گیا کہ جو ہیڈ کانسٹیبل محرر تعینات ہو نے کا خوائش مند ہو وہ محررٹیسٹ کے لیے اپنی تحریری درخواست دے جو کہ ضلع بھر سے کافی ہیڈ کانسٹیبلان کی جانب سے محرر ٹیسٹ میں حصہ لینے کے لیے درخواستیں موصول ہو ئیں

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کی زیر نگرانی میں ان تمام سے میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہو ئے محرر ٹیسٹ کا تحریری امتحان لیا گیا جس میں اچھے نمبر لینے والے ہیڈ کانسٹیبلان کو ضلع ہذا کے تھانہ جات و چوکیات میں میرٹ وائزبطور محرر تعینات کر دیا گیا ان محرران کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کی ہدایت پر تعیناتی سے پہلے ایک عوام الناس و سائلین کے ساتھ بہتر رویہ کا 4روز پر مشتمل خصوصی کورس بھی کروایا گیا۔

    ان تمام محرروں میں 5 ایسے محرر بھی شامل ہیں جواس سسٹم کے تحت پہلی باراپنی قابلیت پر محرر تعینات ہو ئے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کا کہنا تھاکہ اس ٹیسٹ سسٹم کا مقصد پولیس فورس میں سفارشی کلچر کو ختم کر نا او ر میرٹ وشفافیت کو پرموٹ کر نا ہے تاکہ بہت سے قابل پولیس ملازمین کی حق تلفی نہ ہو سکے۔

    ڈی پی او شیخوپورہ کا مزید کہنا تھا کہ ان محرران کی ہفتہ وار کارکردگی کو فرداً فرداًچیک بھی کیا جا ئے گااور محررتحریری ٹیسٹ سسٹم جو کہ آئندہ جاری رہے گا۔

  • ڈی آئی خان :تنخواہوں کی عدم ادائیگی،ٹی ایم اے ملازمین سراپا احتجاج

    ڈی آئی خان :تنخواہوں کی عدم ادائیگی،ٹی ایم اے ملازمین سراپا احتجاج

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحمدنوازمغل) ٹی ایم اے سٹاف یونین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ، ٹی ایم اے دفتر میں صدر رفیق چشتی ، چیئرمین قیصرکامران ، جنرل سیکرٹری منیر خان سدوزئی کی قیادت میں ٹی ایم اے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ، نعرہ بازی دو دن میں ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردینگے، قائدین کا اعلان ۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے سینکڑوں ملازمین نے دو ماہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی اور پی ایل اے نہ کھولنے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹی ایم اے میں سٹاف سٹاف یونین کے صدر رفیق چشتی ، چیئرمین قیصرکامران ، جنرل سیکرٹری منیر خان سدوزئی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاشرکاء نے نعرہ بازی کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر رفیق چشتی اور چیئرمین قیصر کامران کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے سٹاف کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی مہنگائی کے اس دور میں غریب ملازمین کے گھروں میں فاقے ہیں ،

    اگردو دن کے اندر ہمارے جائز مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

  • نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 3 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 3 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان آکاخیل)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 3 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے،نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ائرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا

    چیف سیکریٹری شکیل قادر خان اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ بھی موجود تھے ،وفاقی وزیر داخلہ سرفراز خان بگٹی اور سینٹر دھنیش کمار بھی وزیراعظم کے ہمراہ پہنچے.

    وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی کابینہ اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کوئٹہ میں قبائلی عمائدین اور سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے، نگران وزیر اعظم ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے

  • ڈیرہ اسماعیل خان: پانی ملا دودھ فروخت کرنے پر5دکانیں سیل

    ڈیرہ اسماعیل خان: پانی ملا دودھ فروخت کرنے پر5دکانیں سیل

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمد نواز مغل) ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل کی بڑی کارروائیاں، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحا ن احمد کی قیادت میں پانی ملا دودھ کی 5دوکانیں موقع پر سیل جبکہ چمڑے کے کاروبار میں ملوث 8دوکانوں کو بھی سیل کر دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے اقبال ملک شاپ نزد لغاری گیٹ، المکہ ملک شاپ مشن موڑ، اللہ نواز ملک شاپ صدر بازار، اللہ ڈتہ ملک شاپ صدر بازار اور نوید ملک شاپ نزد پولیس لائن کے دودھ کے سیمپل حاصل کرکے موقع پر جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعے سیمپل لئے گئے جن کے رزلٹ مثبت آئے جن میں پانی کی مقدار مقرر کردہ حد سے تجاوز پائی گئی ،

    اس موقع پر 5دکانات کو اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے موقع پر سیل کر دیا۔جبکہ دوسری کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آفیسر، سول ڈیفینس آفیسر ڈیرہ، ریونیو فیلڈ اسٹاف ڈیرہ اور مقامی پولیس کے ہمراہ بلمقابل ڈائیوو بس اڈہ مین بنوں روڈ پر واقع چمڑے اور کھالوں کے کاروبار میں ملوث کارخانوں/دوکانوں کا دورہ کیا، عوامی شکایات پر موقع پر موجود 8 دوکانوں کو سیل کر دیا ۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فرحان احمد کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا مضر صحت دودھ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے والے ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے ۔ماحول دشمن افراد کیلئے کوئی معافی نہیں ہے لہٰذا شہری آبادیوں میں چمڑے کی خریداری پر پابندی عائد ہے اور جو بھی اس سرگرمی میں ملوث پایا گیا انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

  • ننکانہ : بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے،نگران حکومت نامنظور کے نعرے،بلوں کو آگ لگادی

    ننکانہ : بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے،نگران حکومت نامنظور کے نعرے،بلوں کو آگ لگادی

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے،نگران حکومت نامنظور کے نعرے،بلوں کو آگ لگادی

    ننکانہ صاحب کے شہری بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ،واپڈا اور نگران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافے اور ٹیکس کے خلاف نعرے درج تھے

    شرکائے ریلی نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ اور ٹیکسوں کو واپس لیا جائے اور پرانے ریٹ پر بجلی کے بل بھیجے جائیں ،شرکائے ریلی نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر نذر آتش کردیا

    ریلی جب واپڈا آفس کے سامنے پہنچی تو شرکائے ریلی نے واپڈا والوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ریلی میں سیاسی وسماجی رہنماؤں , وکلاء اور شہریوں کی کثیر تعداد نےشرکت کی ریلی کلمہ چوک سے شروع ہوئی اور بیری والا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی

  • تونسہ :بجلی کے بھاری بلوں پر عوام کاشدید احتجاج

    تونسہ :بجلی کے بھاری بلوں پر عوام کاشدید احتجاج

    تونسہ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار عمران لنڈ) تونسہ :بجلی کے بھاری بلوں پر عوام کاشدید احتجاج،حکومت نے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں،‏انجمن تاجران تونسہ کا پیر کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
    تفصیل کے مطابق آج کلمہ چوک تونسہ شریف پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نعیم اللہ عاربی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں بجلی بھاری بلوں اور ناجائز ٹیکسز پر شدیداحتجاج کیاگیا،نمازجمعہ کے ہونے والے احتجاج میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

    نعیم اللہ عاربی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ بلوں کی بھرمار گورنمنٹ نے جو ظلم کے پہاڑ کھڑے کر دیے ہیں غریب آدمی گھر کی روٹی پوری کرے یاناجائز بجلی کے بل ادا کرے ،اس مہنگائی کے عفریت میں ایک مزدورکو اجرات 600 سے 700 روپے ملتی ہے، کبھی کسی غریب آدمی کی دیہاڑی لگتی ہے کبھی نہیں لگتی ،ایسے لوگ مجبوراََ خود کشیاں کر رہے ہیں

    انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوگ مسائل کا شکار ہیں خدارا غریب عوام پر رحم کریں بلوں کے جو ٹیکس ہیں وہ ختم کریں اور غریب لوگوں کو ریلیف دیں تاکہ وہ اپنی زندگی صحیح اور بہتر طریقے سے گزار سکے

    اس موقع پر شہریوں نے بجلی کے بل اٹھا رکھے تھے اور موجودہ نگران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی،عوام کا کہنا تھا کہ ناجائز ٹیکسز نے متوسط طبقے اور سفید پوش شہریوں کی چیخیں نکال دی ہیں جبکہ نیپرا کی جانب سے بجلی مزید مہنگی کر نے کی ہولناک خبر سنا دی گئی جس سے شہریوں میں مزید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    شہریوں نے اپیل کی ہے کہ بجلی کے نرخ میں کمی کی جا ئے یہ بھاری بھرکم بل ادا کر نے کی بالکل بھی سکت نہیں ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم دھرنے کی کال بھی دے دیں گے

    دوسری طرف ذرائع کابتانا ہے کہ انجمن تاجران تونسہ شریف نے پیر کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا، ظالمانہ بجلی بلوں کیخلاف احتجاج، بل جمع نہ کرانے کا اعلان کیا گیا ہے-

  • اوکاڑہ :دیپالپور، نگران وزیراعلیٰ کا وزراء سمیت دریائے ستلج کا دورہ

    اوکاڑہ :دیپالپور، نگران وزیراعلیٰ کا وزراء سمیت دریائے ستلج کا دورہ

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر دیپالپور کے علاقوں میں ہونے والی تباہی اور انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دیپالپور کے علاقہ اٹاری پر قائم کئے جانے والے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا

    سیکرٹری ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے انہیں ریسکیو کے حوالہ سے کئے جانے والے آپریشن پر بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسکیو ٹیموں نے دیپالپورکے 107گاوں متاثر ہوئے 14000سے زائد افراد جبکہ 36000سے زائد جانوروں اور مال مویشیوں کو ریسکیو کیا گیا فلڈ ریلف کیمپوں پر محکمہ۔لائیو سٹاک ،محکمہ نہر ،محکمہ صحت کے حکام موجود ہیں اور متاثرین کی امداد کر رہے ہیں

    انہوں نے خیمہ بستی کا بھی جائزہ لیا اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسان بورڈ پاکستان کے رہنماوں کے مطالبہ پر متاثرہ علاقوں میں۔کسانوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کی بھی ہدائت کی انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے متاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قرار دے کر متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی انہوں نے بروقت انتظامات کرکے قیمتی جانوں کو بچانے پر انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو ٹیموں کو بھی خراج تحسین پیش کیا

    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے علاوہ نگران صوبائی وزیر بلال افضل ،ایس ایم تنویر،اور وہاب ریاض کا دریائے ستلج اٹاری کے مقام کا دورہ کیا
    صوبائی وزرا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے اٹاری کے مقام پر لگی خیمہ بستیوں کا وزٹ کیا

    وزرا نے سیلاب متاثرین سے خیمہ بستی میں ملاقات بھی کی ۔متاثرین سیلاب سے انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات بارے پوچھا گیا
    صوبائی وزرا نے اٹاری کے مقام پر فلڈ ریلیف کیمپ میں دیے جانے والی سہولیات کو بھی چیک کیا

    دورے کے دوران کمشنر شعیب اقبال ۔آر پی او محبوب رشید اور ڈی سی ذیشان حنیف اٹاری موجود تھے ۔

  • شیخوپورہ :فاروق آبادکےسینیٹری ورکر 3 ماہ سے تنخواہیں بند،ملازمین کااحتجاج

    شیخوپورہ :فاروق آبادکےسینیٹری ورکر 3 ماہ سے تنخواہیں بند،ملازمین کااحتجاج

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمد طلال )بلدیہ فاروق آباد کے سینٹری ملازمین تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد بلدیہ کے سینٹری ورکرز کو تقریبا تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی جس کی وجہ سے ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک تو مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے دوسرا تقریبا تین ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں دی گئیں جس کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور تو اور بجلی کے بلوں نے بھی غریب طبقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے

    غریب ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم کب تک قرضے اٹھا اٹھا کر اپنا گھر چلائیں اب تو کوئی قرضہ بھی نہیں دیتا کیونکہ جب تنخواہیں ہی نہیں ملنی تو ہم قرضہ واپس کہاں سے کریں گے اور کہنا ہے کہ بلدیہ ماہانہ لاکھوں میں دکانوں کا کرایہ اکٹھا کرتا ہے اور جب غریب ملازمین کی باری آتی ہے تو ان کو تین تین ماہ تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے

    سینیٹری ورکرکا کہنا تھا کہ ہم صبح اٹھ کر جب لوگ سوئے ہوتے ہیں آ کر اپنا کام کرنا شروع کرتے ہیں ہمیں بھی جب مہینہ پورا ہوتا ہے تو تنخواہ ٹائم پر ملنی چاہئے تاکہ ہم بھی اپنے بچوں کی اپنے گھر والوں کی ضروریات کو پورا کر سکیں

    آج بلدیہ ملازمین نے ہڑتال بھی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے بلدیہ ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں تنخواہیں نہ ملیں تو ہم بھی اسی طرح کام چھوڑ کر ہڑتال پر بیٹھے رہیں گے ان کا کہنا ہے کہ جب تک کوئی اعلی حکام میں سے رابطہ نہیں کرتا ہم یوں ہی بیٹھے رہیں گے اور ہمارے مطالبات کی مکمل یقین دہانی نہیں کرتا ہم کام چھوڑ کر ہڑتال پر ہی رہیں گے۔

  • اوچ شریف: بجلی کے بھاری بل،عوام کی چیخیں اور احتجاج

    اوچ شریف: بجلی کے بھاری بل،عوام کی چیخیں اور احتجاج

    اُوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)اُوچ شریف میں بجلی کے حالیہ زائد بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں،دو وقت کی روٹی کھائیں،بیماری کا مقابلہ کریں،بچوں کو تعلیم دلوائیں،گھر کے اخراجات کریں یا مکان کے کرایہ ادا کریں،عوام کو بل ادا کرنے میں پریشانی،سر پکڑ کر بیٹھ گئے ،میٹر کٹوانے پر مجبور،صارفین کا احتجاج،اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق محمد جمیل کی قیادت میں فرنیچر سے وابستہ دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُوچ شریف اور گردونواح میں بجلی کے آنے والے حالیہ زائد بلوں نے عوام کو رلا کر رکھ دیا ہے عوام کوپہلے ہی دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں، وہ بجلی بل ادا کرنے کیلئے گھر کی کوئی ایسی چیز نہیں جسے بیچ کر بل ادا کرسکیں،بجلی کے زائد بلوں نے ہمیں شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

    صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لوگ تو حکومت کی طرف سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری سے پہلے ہی بہت پریشان ہیں اوپر سے بجلی کے بے جا ٹیکسزاور بجلی کے یونٹ مہنگے کرکے ہماری کمر توڑ کر رکھ دی ہے لوگ اپنے میٹر کٹوانے پر مجبور ہیں۔

    پریشان حال دکانداروں نے کہا کہ ہم لوگ دو وقت کی روٹی کھائیں،بیماری کا مقابلہ کریں، بچوں کو تعلیم دلوائیں،گھر کے اخراجات پورے کریں،مکانوں کے کرایہ جات ادا کریں یا پھر بل ادا کریں یہ کس طرح ممکن ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بجلی بلوں نے ہمارا جینا دوبھر کردیا ہے جو بھی سیاسی جماعت اقتدار میں آئی ہے اس نے عوام سے جینے کے تمام حقوق چھین لئے ہیں۔ انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ بے جا ٹیکسز ختم کرنے اورمہنگے یونٹس کا ریٹ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔