Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی آئی خان :2 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

    ڈی آئی خان :2 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) محلہ سراج خیل پنیالہ میں پولیس کو دو مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مارا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک دستی بم ، 4میگزین کلاشنکوگ اور 35کارتوس برآمدکرلئے، نواب پولیس نے اشتہاری ملزم کے والد کی رپورٹ پر اس کے بیٹے کے قتل کامقدمہ نامعلوم ملزمام کیخلاف درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب میں بہرام ولد غلام محی الدین قوم منصور خیل سکنہ محلہ اتا خیل پنیالہ کے رہائشی نے قتل و اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی دفعات کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے بیٹے سلیمان کو کسی نے محلہ سراج خیل پنیالہ میں امیر اللہ شیخ نامی شخص کے گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے ، میرے بیٹے کی کافی لوگوں کے ساتھ دشمنیاں چلی آرہی تھیں پولیس نے اس موقع پر ایک دستی بم ، چار میگزین کلاشنکوف اور 35کارتوس بھی کرلئے ، مقتول نواب پولیس کو ڈکیتی ، لڑائی ودیگر دفعات کے تحت 16جون 2023کے دو مقدمات میں اشتہاری مطلوب تھا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان کی مزید خبریں
    ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیرہ ڈویژن میں انتظامی اور امن و امان کے مسائل کے حل میں تمام اداروں میں باہمی مثالی روابط رہے جو خوش آئند بات ہے ،سرکاری ملازمت میں تبدیلیاں معمول کا حصہ ہوتی ہیں ، ڈیرہ اسماعیل خان میں تعیناتی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کی عوام نے ہمیشہ پولیس کیساتھ تعاون کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ عوامی تعاون سے ڈیرہ اسماعیل خان میں آج امن قائم ہوا، ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،پولیس فورس نے ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون کیا اور امن کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دیں ۔ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک ، سابق سیکرٹری ڈی آر سی حاجی اللہ بخش سپل ، سابق صوبائی وزیر حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ ، محمد نواز محسود، قیوم حسام ، مقامی صحافی محمد ریحان ، تحصیل چیئرمین پہاڑ پور مخدوم الطاف حسین شاہ سمیت ڈیرہ ، ٹانک اور وزیرستان کے پولیس افسران سے کیا، اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک نے تبدیل ہونے والے آر پی او عبدالغفور آفریدی کو ان کی اعلیٰ خدمات پر شیلڈ پیش کی ، ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں خاصہ دار فورس کو پولیس فورس کی شکل دے دی گئی ہے، وہاں کی پولیس کو بہترین تربیت کے ذریعے ان کی استعداد کاری بڑھا دی گئی ہے
    ——————————-
    ڈیرہ اسماعیلخان:مقامی صحافی احمد علی راجپوت ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی احمد علی راجپوت گھر جاتے ہوئے موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گئے ، جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں مرہم پٹی کے بعد ان ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
    ———————————
    ڈیرہ اسماعیلخان:ڈیرہ بھکر روڈ پر نخلستان پارک کے قریب بھکر سے ڈیرہ آنیوالی تیز رفتار ڈاٹسن ڈالے نے ٹکر مار کر 9سالہ بچی کا کچل دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بھکر روڑ پر نخلستان پارک کے قریب بھکر سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے تیز رفتار ڈاٹسن ڈالے نے 9 سالہ معصوم بچی کو کچل ڈالا جس کے باعث بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا
    ————————————
    ڈیرہ اسماعیل خان : ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد کی جانب سے ضلع بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ،اسلحہ کی نمائش ، فرقہ وارانہ آڈیو وڈیو کیسٹ چلانے ، پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر دفعہ 144کا نفاذ کردیا، دفعہ 144کا نفاذ 28اگست 2023سے 10ستمبر 2023تک ہوگا۔
    ————————————
    ڈیرہ اسماعیل خان : ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان کی قیادت میں ایس ایچ او سٹی خباب خان نے پولیس نفری کے ہمراہ توپانوالہ کے قریب خالی پلاٹ عقب گرین ہوٹل کاروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا،407گرام آئس برآمد۔

  • میرپور خاص : میڈیا نے بلدیہ کے 100 سے زائد گھوسٹ ملازم ڈھونڈ نکالے

    میرپور خاص : میڈیا نے بلدیہ کے 100 سے زائد گھوسٹ ملازم ڈھونڈ نکالے

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)میڈیا نے بلدیہ کے 100 سے زائد گھوسٹ ملازم ڈھونڈ نکالے
    میرپورخاص کے صحافیوں کی ٹیم کا گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے 100 سے زائد ملازمین کی لسٹ کے ساتھ چھاپہ۔بلدیہ کے گھوسٹ ملازم ڈھونڈ نکالے

    صحافیوں کی ٹیم نے متعلقہ محکمے کے ڈپٹی میئر جنید بلند کو تصدیق کروادی گھوسٹ ملازمین کے خلاف ڈپٹی میئر جنید بلند کی کارروائی ، مکمل رپورٹ تمام ثبوتوں کے ساتھ بلدیہ میرپورخاص کے میئر اور ڈپٹی میئر کو پیش کردی گئی

    گھر بیٹھے ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں،عوامی و سماجی کاکہناہے کہ اگر گھر بیٹھے ملازمین کام کریں اور تنخواہ حلال کریں تو جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر نظر نہ آئیں اور میرپورخاص شہرگلشن بن جائے۔

  • میرپورخاص: ایک ماہ گذرنے کے باوجود سپورٹس گراؤنڈ سے بارش کاپانی نہ نکالا جاسکا

    میرپورخاص: ایک ماہ گذرنے کے باوجود سپورٹس گراؤنڈ سے بارش کاپانی نہ نکالا جاسکا

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہزیب شاہ) ایک ماہ گذرنے کے باوجود سپورٹس گراؤنڈ سے بارش کاپانی نہ نکالا جاسکا،یونین کونسل 4 جہاں سٹلائٹ ٹاؤن گراؤنڈ نمبر 2 کی صورتحال انتہائی خراب،شکاری پرندوں کی شکار گاہ میں تبدیل،ایک سروے کے مطابق بارش کے پانی کے ساتھ ساتھ تین اطراف سے گراؤنڈ میں سیوریج یعنی گٹروں اور نالیوں کا پانی بھی اس میں داخل کیا جارہا ہے،

    بااثرلوگوں نے گراؤنڈ کی چار دیواری کے ساتھ قبضہ کرکے اپنا سامان رکھنا شروع کردیا ہے، اس بارے میں علاقے کی معروف شخصیت ڈاکٹر عبدالصبور نے باغی ٹی وی کے نامہ نگار سید شاہزیب شاہ سے صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں ملیریا ، جلد، گلے اور پیٹ کے تمام مرض اس گندگی کی وجہ سے ہی ہیں ، زہریلے مچھروں نے جینا دوبھر کردیا ہے ،میونسپل کمیٹی کو اس طرف خصوصی توجہ دینا ہوگی

    ڈاکٹر عبدالصبور نے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری اور ڈپٹی میئر جنید بلند اور یونین کونسل 4 کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خدا کے واسطے گھروں سے نکلیں اور سٹیلائٹ ٹاؤن کے لوگوں کی جانوں کو بچائیں ۔۔ ایک اور علاقہ مکین صابر عباسی نے بتایا کہ سورج ڈھلتے ہی مچھر نام کی مخلوق جینا حرام کردیتی ہے

    سونے پہ سہاگہ یہ کہ میگا نالہ پروجیکٹ کے نام پر سٹیلائٹ ٹاؤن کی عوام کو بیوقوف بنایا گیا ہے دو سال کا طویل عرصہ گذر چکا ہے گلی محلوں میں میگا نالے کے سلیپر فاؤنڈیشن جن میں کئی کئی فٹ سریا باہر نکلا ہوا ہے گراؤنڈ نمبر 2 کی چار دیواری کے ساتھ رکھ کر بھلا دئیے
    گئے ہیں ،آئے دن معصوم بچے پرائمری اسکولوں کے طلباء و طالبات زخمی ہوتے رہتے ہیں،گذشتہ دنوں ایک نوجوان بھی شدید زخمی ہوگیا تھا .

    اسپورٹس کے حلقوں اور سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ میئر عبدالرؤف غوری ، ڈپٹی میئر جنید بلند ، میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران ،یونین کونسل 4 کی انتظامیہ اس سنگین مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں-

  • اوچ شریف :انسانی جان بچانے والی ادویات،عوام کی قوتِ خرید سے باہر

    اوچ شریف :انسانی جان بچانے والی ادویات،عوام کی قوتِ خرید سے باہر

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )انسانی جان بچانے والی ادویات،عوام کی قوتِ خرید سے باہر،غریب ،مزدور دیہاڑی دار طبقہ ادویات نہ خرید سکنے باعث بے موت مرنے لگے

    تفصیل کے مطابق انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں سینکڑوں فیصد اضافہ ہو گیا۔ جس کی وجہ سے ادویات مارکیٹ سے غائب ہوگئیں،متبادل ادویات مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ،اس صورتحال سے مریض شدید پریشان ہیں۔ادھر چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم نہ ہو نے کی وجہ سے ملٹی نیشنل کمپنیاں مرضی سے قیمتوں میں اضافہ کرر ہی ہیں، ڈاکٹرز کمپنیوں سے ساز باز کر کے مہنگی ادویات لکھ کر دیتے ہیں جس سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ادویات مہنگائی کے مارے عوام کیساتھ بھیانک مذاق ہے ، غریب کاتو اب یہ عالم ہے کہ نہ وہ جی سکتا ہے اور نہ ہی مر سکتا ہے ،مگر زندہ رہنے کے لئے بیماری کی صورت میں ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جن کو خریدنا عام آدمی کی دسترس سے باہر ہے۔اعلی حکام ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کریں

  • اوچ شریف :چور منہ زور ہوگئے،مکان میں نقب لگاکرنئی نویلی دلہن کے جہیز کاصفایا کرگئے

    اوچ شریف :چور منہ زور ہوگئے،مکان میں نقب لگاکرنئی نویلی دلہن کے جہیز کاصفایا کرگئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے نواحی کے علاقہ میں چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا ،نامعلوم چور گھر میں نقب لگا کر نئی نویلی دلہن کا مکمل جہیز چوری کرکے لے گئے ،پولیس تسلیاں دینے تک محدود ،متاثرین کاڈی پی او بہاول پور سے چوروں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق تھانہ اوچ شریف کی حدود میں چوری نقب زنی کا سلسلہ نہ رک سکا تھانہ اوچ شریف کے نواحی علاقے بستی پیرن آرائیں میں کمرے کو نقب لگاکر چوروں نے صفایا کردیا چور مبینہ طور پر 5 لاکھ 70 ہزار روپے نقدی ، 12 لاکھ روپے مالیتی سوا پانچ تولہ سونا ، عروسی کپڑے و دیگر سامان لے اڑےدلہا دلہن اور اہل خانہ پریشانی سے نڈھال ،

    تھانہ اوچ شریف کی پولیس متاثرین کو تسلیاں دینے تک محدود ہو کر رہ گئی متاثرین کا ڈی پی او بہاول پور سے چوروں کو گرفتار کرکے سامان کے نقصان کے ازالہ کا مطالبہ

  • تنگوانی :مسافر کوچ پرڈاکوؤں کی فائرنگ،4 افراد زخمی، ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار

    تنگوانی :مسافر کوچ پرڈاکوؤں کی فائرنگ،4 افراد زخمی، ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار

    تنگوانی ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنصور بلوچ کی رپورٹ) مسافر کوچ پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی، ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار،ٹھل روڈ پر کوئٹہ سے پنجاب جانے والی بس پر 10 مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کی

    تنگوانی میں ٹھل روڈ ڈیرا سر کی اسٹاپ پر کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار مسافر زخمی ہوگئے۔مسافر کوچ کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی کے 10 سے زائد ڈاکوؤں نے راستے میں نہ رکنے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسافر کوچ میں بیٹھے چار مسافر زخمی ہوگئے۔

    کوچ ڈرائیور خوف سے رک گیا تو مسلح ڈاکو کوچ میں بیٹھے ہوئے تمام مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔زخمی مسافروں کو تنگوانی ہیلتھ سینٹر سے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد مزید علاج کے لیے رحیم یار منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

    واقعہ صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا پولیس کو اطلاع ملنے کے باوجود پولیس تھانہ ڈیرا سرکی تھانہ بروقت جائے وقوعہ پرنہ پہنچی اور ابھی تک اس سنگین اس واقعہ کی ایف آئی آربھی درج نہیں ہوئی ہے-

  • تنگوانی: ڈاکو دن دیہاڑے سکول ٹیچر سے بائیک اور سامان چھین کر فرار،ڈکیتی کیخلاف گاؤں والوں کادھرنا

    تنگوانی: ڈاکو دن دیہاڑے سکول ٹیچر سے بائیک اور سامان چھین کر فرار،ڈکیتی کیخلاف گاؤں والوں کادھرنا

    تنگوانی(باغی ٹی وی ) ڈاکو دن دیہاڑے سکول ٹیچر سے بائیک اور سامان چھین کر فرار، پولیس تماشا دیکھتی رہی واقعے کے خلاف گاؤں کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر کے دھرنا دے دیاجس سے ٹریفک جام ہوگئی

    تنگوانی سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار منصور بلوچ کی رپورٹ کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب پولیس چوکی اوگاہی لاڑو کے سامنے دن دیہاڑے پولیس چوکی کے سامنے سکول ٹیچر خادم حسین جعفری سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کر کے موٹر سائیکل چھین کر با آسانی سے فرار ہوگئے اور پولیس تماشا دیکھتی رہی


    جبکہ جیسے ہی گاؤں والوں کو اس واقعے کی خبر ملی تو اپنے گاؤں کے سامنے مائی مسجد کے ساتھ ٹھل کندھ کوٹ ہائی وے کو بند کر کے دھرنا دے دیا گیا جس سے روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اس دوران پولیس نے گاؤں والوں سے مذاکرات کرکے دھرنا ختم کروایا گیا

  • چترال :دروش ،2 افراد کاجنگل میں سفاکانہ قتل۔ ورثاء کالاشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج

    چترال :دروش ،2 افراد کاجنگل میں سفاکانہ قتل۔ ورثاء کالاشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی) دروش کے علاقہ شاہ نگار سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو شاہ نگار کے جنگل میں سفاکا نہ طریقے سے قتل کرکے ان کی لاشوں کو جنگل میں پھینکا گیا۔ورثاء نے لاشوں کو لیکر پشاور چترال شاہ راہ پر دروش چوک میں رکھ کر راستہ بند کیا۔

    پولیس کی یقین دہانی پر راستہ کھول دیا گیا، دروش پولیس کے مطابق صبح تین بجے معمول کے مطابق مسمی احسان الدین ولد محراب الدین اور اشرف علی ولد گل نایاب ، شاہ ساکنان شانگار دروش کلدام گول جنگل میں سوکھی لکڑیاں لانے گئے تھے۔ واپسی پر پربدقسمتی سے کلدام گول موژو غاری کے مقام پر انکا سفاکانہ اور بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ان پر پچھلی جانب اور قریب سے گولیاں چلائی گئی تھیں۔دونوں افراد زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر دم توڑ گیے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے ہے کہ دونوں مقتولین بے گناہ ہیں۔

    مقامی لوگوں نے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ جاکر لاشوں کو نیچے لائے اور ان کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش پہنچادیا۔ وقار احمد جو شاہ نگار ویلیج کونسل کے چییرمین ہے ان کے مطابق جس جگہ یہ واردات ہوئی ہے وہاں پر نور عالم نامی ایک شحص نے غیر قانونی طور پر گھر بنایا ہوا ہے جو عوامی چراہ گاہ ہے۔ وقار احمد کے مطابق اس واردات کے بعد وہ بال بچوں سمیت روپوش ہے۔

    وقار احمد کے مطابق ورثاء نے بھِی نور عالم کا نام ایف آئی آر میں درج کروایا ہے۔ نعش کی پوسٹ مارٹم کے بعد مقامی لوگوں اور ورثا نے مجرموں کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی خاطر دروش چوک میں ایک گھنٹہ تک دھرنا دیا۔ تاہم سب ڈویژنل پولیس افیسر اقبال کریم نے یقین دہانی کرائی کہ ملزم، ملزمان کو اڑتالیس گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیاجائے گا۔

    پولیس افسر کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان بے گناہ لوگوں کے قاتل کو جلدی گرفتارکرکے ان کو سخت سزا دی جایے تاکہ آئندہ چترال کی مثالی امن کو کوئی برباد کرنے کا جرات نہ کرسکے۔

    واضح رہے کہ چترال کے تاریح میں یہ پہلا موقع ہے کہ لوگوں نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کی ہے۔

  • نوری آباد :ضلعی انتظامیہ جامشورو، محکمہ صحت  میں نوکریوں کی بندربانٹ

    نوری آباد :ضلعی انتظامیہ جامشورو، محکمہ صحت میں نوکریوں کی بندربانٹ

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری)ضلعی انتظامیہ جامشورو، محکمہ صحت میں نوکریوں کی بندربانٹ
    1 سے 4 گریڈ کی سرکاری نوکریوں کے آرڈر تعلقہ تھانہ بولا خان کے بجائے تعلقہ سیہون کے لوگوں میں بانٹ دیئے گئے ،تعلقہ تھانہ بولا خان نوری آباد کی 30 بستروں پر مشتمل سرکاری اسپتال میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے عملے کا احتجاج

    ن 10 سال سے ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں متعدد بار انٹرویوز دینے کے باوجود نوکریوں کے آرڈرز تعلقہ سیہون کے من پسند لوگوں کو دیئے گئے، ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے عملے کی دہائی ، ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، انصاف فراہم کیا جائے، اسپتال عملہ

  • سرگودھا:ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر زپنجاب کی صدارت میٹنگ منعقد ہوئی

    سرگودھا:ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر زپنجاب کی صدارت میٹنگ منعقد ہوئی

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر زپنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کمشنر آفس(کمیٹی روم) سرگودھامیں سپورٹس سہولیات کے بارے میں میٹنگ کی صدارت کی۔

    میٹنگ میں ڈویژنل سپورٹس آفیسرسرگودھا،ڈویژن سرگودھاکے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسران،تحصیل سپورٹس آفیسران اورPMUسپورٹس بورڈ کے آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سرگودھا ڈویژن میں موجود سپورٹس سہولیات کے متعلق آفیسران کی طرف سے ڈی جی سپورٹس کو بریفنگ دی گئی۔

    زیر تعمیر سپورٹس سہولیات کے متعلق بھی PMUسپورٹس بورڈ آفیسران نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر زپنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کو آگاہ کیا۔ زیر تعمیرحیدرآباد تھل،منکیرہ کرکٹ گراؤنڈ او ر زیر تعمیرتحصیل سپورٹس کمپلیکس عیسی خیل کے متعلق آنے والی تکنیکی اور قانونی مشکلات کے بارے میں بھی تفصیلاََ بتایا گیا۔اس سلسلہ میں ڈی جی سپورٹس نے منکیرہ کرکٹ گراؤنڈ پر کام کو ریوائز کرنے اور تحصیل سپورٹس کمپلیکس عیسی خیل پر متنازع زمین کے تنازع کے علاوہ بقیہ رقبہ پر کام جلد سے جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔

    ڈی جی سپورٹس سٹیڈیم سرگودھا، سپورٹس جمنیزیم، فوڈ سٹریٹ، سکوائش کورٹ، پریکٹس کورٹ پچز، ای لائبریری، آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈاور تحصیل سپورٹس کمپلیکس سرگودھا کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈی جی سپورٹس نے تحصیل سپورٹس کمپلیکس سرگودھا اور جمنیزیم منکیرہ کو ہر حال میں دسمبر 2023 تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔

    ہاکی آسٹروٹرف کے کام کے متعلق ایکشن لیتے ہوئے PMU آفیسران کو ہدایت کی کہ اس سکیم کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔