Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسویؒ المعروف پیر پٹھان کے عرس کی 3 روزہ تقریبات

    حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسویؒ المعروف پیر پٹھان کے عرس کی 3 روزہ تقریبات

    تونسہ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار عمران لنڈ) حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسویؒ المعروف پیر پٹھان کے عرس کی 3 روزہ تقریبات
    حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک شروع ہے مورخہ 5،6،7 صفرالمظفر 177 واں عرس میں پورے پاکستان سے مریدین کی آمد شروع ہو گئی ہے

    مہمان خانے اور لنگر خانے بھی کھول دیے گئے ہیں جس کی نگرانی حضرت خواجہ عطا اللہ تونسوی سجادہ نشین دربار سلیمانیہ صاحب کی نگرانی میں لنگر خانے اور مہمان خانے بھی وسیع ہیں، سات سفر کو نماز ظہر کے بعد دعائے خیر ہوگی ،تونسہ شریف کی گلیوں ارو محلوں میں رونق بحال ہو گئی

  • احمدپورشرقیہ : مزدوروں کا بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج‘ حکومت مخالف نعرے

    احمدپورشرقیہ : مزدوروں کا بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج‘ حکومت مخالف نعرے

    احمد پور شرقیہ،باغی ٹی وی (ملک الیاس کلیار )محراب والا بستی نظیر آباد میں مزدوروں اور غریبوں کا بجلی کے بھاری بلوں پر احتجاج مزدور لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کا پیٹ پالیں یا بجلی کے بل بھریں ۔

    حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ہمارے اوپر رحم کھائیں ورنہ خودکشی کرنا ہمارے لیے آخری آپشن ہوگا۔مظاہرین نے دوران احتجاج بجلی کے بل بھی ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے

    غریب مزدوروں نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ظلم کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی

  • سرگودھا :مہنگی بجلی ،کھاد کی بلیک میں فروخت ،کل کسان دھرنا دیں گے ،پریس کانفرنس میں اعلان

    سرگودھا :مہنگی بجلی ،کھاد کی بلیک میں فروخت ،کل کسان دھرنا دیں گے ،پریس کانفرنس میں اعلان

    سرگودھا،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک شاہنوازجالپ سے ) پاکستان کسان اتحاد تنظیم سرگودھا کے چیئرمین محمد یونس رانجھا ، صدر عمران رانجھا اور جنرل سیکرٹری وقاص نون نے سرگودھا پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہہ کل 12 بجے دن ضلع بھر کے کسان مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ کی قیادت میں یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف سیال موڑ انٹر چینج پر احتجاجی دھرنا دیں گے

    انھوں نے کہا کہہ کھاد کا جولائی میں سرکاری ریٹ 3170 روپے تھا اور ریٹ میں پٹرول کی قیمت کی طرح اضافہ ہو رہا ہے سرکاری ریٹ پر کھاد کا ایک گٹو بھی دستیاب نہیں ہوتا اور فی گٹو ایک ہزار روپے بلیک میں لیا جارہا ہے 3200 والا گٹو 4200 روپے کا غنڈہ گردی کے ساتھ فروخت کیا جارہا ہے اور کسان بلیک میں کھاد خریدنے پر مجبور ہیں۔

    انھوں نے کہا کہہ سرگودھا سمیت ملک بھر میں جعلی دودھ کی فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں جس میں خشک دودھ ،یوریا کھاد اور دیگر کیمیکل ملا کر دودھ بنایا جاتا ہے یہ دھندا محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت سے ہورہا ہے ،جعلی دودھ سے نہ صرف معصوم بچے اور شہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور جعلی دودھ کی فروخت سے کسانوں کا بھی استحصال بھی ہو رہا ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ کھاد سمیت تمام زرعی ادویات اور مشینری وغیرہ میں اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کی شرح کے حساب سے اضافہ کیا جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ محمکہ زراعت اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کرپشن میں اضافہ کا باعث بن گئے ہیں اور عوام کو کچھ ڈلیور نہیں کررہے۔ اس لئے بہتر ہوگا کہہ ان محکموں کو بند کردیا جائے۔

    انھوں نے کسانوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دھرنا میں شرکت کریں تاکہ اپنے اپنے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے اس موقع پر صحافیوں کی بڑی موجود تھی۔

  • شیخوپورہ :موٹرسائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے  نوجوان شدید زخمی

    شیخوپورہ :موٹرسائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

    شیخوپورہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمد طلال سے) شیخوپورہ نارووال روڈ پر ٹھٹھہ نہرے کے قریب 4 ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر نوجوان شاہ نواز کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے شاہ نواز کو سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے

    دریں اثناء تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کے علاقہ رحمت کالونی میں تاجر حاجی شیخ محمد یاسین کے گھر میں رات کی تاریکی میں چوروں کا گروہ داخل ہو کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔

  • میرپور ماتھیلو: مہنگائی نے غریب آدمی کو زندہ درگور کردیا

    میرپور ماتھیلو: مہنگائی نے غریب آدمی کو زندہ درگور کردیا

    میرپور ماتھیلو(باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری) مہنگائی نے غریب آدمی کو زندہ درگور کردیا
    دیہاڑی دار مزدور تو دو وقت کی روکھی روٹی بھی پیٹ بھرکر نہیں کھا سکتا ہے ، صبح سے شام مزدور آدمی مزدوری کرتا ہے، اس کی دیہاڑی میں دن بدن کمی ہوتی جارہی ہے بے روزگاری عام ہے ،ایک مزدور بمشکل 500 سے 700 روپے کماتا ہے،مزدورکی مزدوری کے برعکس اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہیں آٹا 150 روپے ،چاول 240 روپے کلو ، گھی 600 روپے، چینی 160 روپے کلو ،چنا دال 300 روپے کلو ،مونگ دال 350 روپے کلو، چاۓ کا ایک کلو 1500روپے اور کھانے پینے کی دیگراشیاکی قیمتوں ہوشربااضافہ ،

    مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئی ہے ،شہریوں نے حکام بالا سے مہنگائی پر قابو پانے کی اپیل کی ہے تاکہ غریب مزدور دو وقت کا کھانا پیٹ بھر کرکھا سکے

  • اوچ شریف :یوریا کھاد کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا

    اوچ شریف :یوریا کھاد کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) یوریا کھاد کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا، شہر بھر میں کھاد کی بلیک پر دھڑلے سے فروخت جاری، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کھاد مافیا کے سامنے ڈھیر، تحصیل انتظامیہ کا مبینہ معقول ” مال ” لیکر کسانوں کا خون نچوڑنے کی کھلی چھوٹ دینے بارے انکشاف،کاشتکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں۔نئی کاشتہ فصلات دھان و مکئی کیلئے یوریا کھاد نایاب ہوگئی،

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف شہر اور گردونواح میں یوریا کھاد چار ہزار روپے تک بلیک میں فروخت ہورہی ہے جبکہ یوریا کا کنٹرول ریٹ تین ہزار ایک سو روپے ہے جس کے باعث یوریا کھاد ناپید ہے، ڈیلر حضرات کھاد بلیک میں من مانے ریٹوں پر فروخت کررہے ہیں جبکہ لگے ہاتھوں مبینہ جعلی کھاد کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اور محکمہ زراعت کا عملہ فوٹو سیشن کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹ دے کر اپنا فرض پورا کردیتا ہے اور غریب کسان مہنگے داموں جعلی کھاد خریدنے پر مجبور کردیا گیا ہے،

    کاشتکاروں کے مطابق حکومت پنجاب کے دعوے اور نعرے صرف پینا فلیکس کے اشتہارات کی حد تک ہی رہ گئے ہیں، یوریا کھاد نہ ملنے کے باعث کاشت کی گئی فصلات شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے ۔باوثوق زرائع کے مطابق ڈیلرز نے کھاد اپنے گوداموں میں چھپا رکھی ہے، محکمہ زراعت فیلڈ آفیسران کھاد کی سرکاری نرخوں میں فروخت کرانے میں بے بس دیکھائی دے رہے ہیں، جبکہ انتظامیہ کے کچھ ملازمین کا کھاد مافیا کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ ہونے بارے بھی انکشاف ہوا ہے،

    کاشتکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات ملک ظہورِ احمد سابق کونسلر، ملک شفیع اعوان، محمد عارف، ملک محمد عطاء حسین، ملک حاجی احمد، ملک صدیق اکبر، ملک صابر رڈ، سید ہاشم رضا شاہ، سید مرتضی رضوی، زین حیدر بخاری اور ملک پرویز خان و دیگر نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اوچ شریف شہر گردونواح کے علاقوں میں ڈیلروں نے یوریا کھاد اپنے خفیہ گوداموں میں سٹاک کر رکھی ہے عام کسانوں کو کھاد نہ ہونے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے

    جبکہ بلیک میں 3100سو روپے والی یوریا کھاد 4500روپےتک فی بوری کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے جوکہ سراسر ظلم ہے، اور اس بارے انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے باہر ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اپیل کی ہے کہ بڑے مگرمچھوں کے گوداموں پر چھاپے مارے جائیں اور کھاد کو کنٹرول ریٹ پر فروخت کرایا جاۓ

  • اوچ شریف : ہوشربا مہنگائی ،غریب والدین کی بچیاں جہیز سے محروم ہوگئیں

    اوچ شریف : ہوشربا مہنگائی ،غریب والدین کی بچیاں جہیز سے محروم ہوگئیں

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف وگردونواح علاقوں میں غریب و سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے والدین نیلام گھروں سے بیٹیوں کا جہیز خریدنے پر مجبور، بے لگام مہنگائی کی وجہ سے والدین کا 2 وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطا بق غریب اور سفید پوش طبقے سے تعلق رکھنے والے والدین کی قوت خرید جواب دے چکی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کیلئے 2 وقت کی روٹی کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔ غریب والدین اور بھائی اپنی بہنوں، بیٹیوں کے جہیز کیلئے استعمال شدہ فرنیچر سمیت دیگر اشیاء نیلام گھروں اورامراء سے استعمال شدہ سامان خریدنے پر مجبورہو چکے ہیں۔

    اوچ شریف شہر کے علاقوں میں موجود پرانے فرنیچر کی مرمت کرنے والی دکانوں پر خاصا رش نظر آتا ہے جہاں سے غریب اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے والدین اور بھائی اپنی بہنوں، بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنے کے لئے استعمال شدہ فرنیچر مرمت کرنے والی دکانوں سے خرید کر انہیں دوبارہ سے پالش اور مرمت کروا کے جہیز کی خاطر بہنوں اور بیٹیوں کی شادیاں کرواتے دکھائی دیتے ہیں۔

    اندرون شہر میں قائم فرنیچر کی دکانوں سے خریدا گیا پرانا فرنیچر و گھریلو سامان مرمت کر کے خرید کر گھروں میں لے جاتے دکھائی دیتے ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرنیچر کا کارروبار کرنے والے کاریگروں، دکانداروں نے بتایا کہ اس کارروبار میں جہاں ہمیں چار پیسے بچ جاتے ہیں وہیں غریب والدین اور بچیاں دعائیں بھی دیتی ہیں۔ ہماری معمولی سی محنت وکاوش سے غریب والدین کو فائدہ بھی ہوتا ہے،

    امیر لوگ گھریلو سامان فروخت کرنے کے لئے ہم سے رجوع کرتے ہیں، جسے خرید کر مرمت و پالش کرنے کے بعد ضرورت مندافراد جو پہلے سے ہمارے ساتھ رابطے میں ہوتے ہیں ہم سے گھریلو سامان خرید کر گھروں میں لے جاتے ہیں، جن کے مالی وسائل ٹھیک نہیں یا معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری معمولی سی کوشش کے بعد سفید پوش اور غریب والدین باعزت طریقے سے اپنی بیٹیوں کو جہیز کا سامان دے کر گھروں سے رخصت کردیتے ہیں۔

    اس سے ہمیں معقول منافع بھی حاصل ہوجاتاہے اور دعائیں بھی ملتی ہیں۔ اب مڈل کلاس کے افراد نے بھی مرمت شدہ سامان خریدنا شروع کر دیا ہے۔محنت کشوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانا چاہیے تاکہ غریب والدین بھی اپنی بیٹیوں کو جہیز کا نیا سامان دے کر گھروں سے باعزت طریقے سے رخصت کر سکیں

  • اوچ شریف :شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل،گندگی انبار،تعفن زدہ ماحول

    اوچ شریف :شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل،گندگی انبار،تعفن زدہ ماحول

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر تعفن اور بیماریاں پھیلانے کا باعث بننے لگے ، میونسپل کمیٹی صفائی ملازمین نے خاموشی اختیار کرلی ، شہری سراپا احتجاج،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر و ملحقہ آبادیوں میں کچرے وگندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کیوجہ سے شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں ، میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران سب اچھا ہے کا راگ آلاپ رہے ہیں جبکہ حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔

    شہریوں نےمیڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کمیٹی میں درجنوں کی تعداد میں سینٹری ورکرز تعینات ہیں، سپروائزروں کی سرپرستی میں سینٹری ورکرز پلازوں، کوٹھیوں اور سرکاری افسران کے ڈیروں پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جس کیوجہ سے شہری آبادیوں کے اندر کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،

    سینٹری ورکرز موٹی ” کمائی ” کے چکر میں نجی پلازوں ، مارکیٹوں میں کام کرنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں جس کی بنیادی وجہ میونسپل کمیٹی کے سپروائزر سینٹری ورکروں کی محض اس لئے سرپرستی کرتے ہیں کہ سینٹری ورکر اپنی تنخواہ میں سے کچھ حصہ سپروائزروں کو بھی ادا کرنے بارے انکشاف ہوا ہے،

    شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں تعینات سینٹری ورکرز کو اندرون شہر میونسپل کمیٹی کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری آبادیوں میں پھیلنے والی گندگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور شہری صاف ستھری آب و ہوا میں زندگیاں بسر کر سکیں

  • چترال :واٹرسپلائی پائپ لائن کو سڑک کے درمیان سے ہٹانے کا عوامی مطالبہ

    چترال :واٹرسپلائی پائپ لائن کو سڑک کے درمیان سے ہٹانے کا عوامی مطالبہ

    چترال(باغی ٹی وی ) چترال شہر کیلئے پینے کے صاف پانی کو پائپ لائن کے ذریعے 14 سال قبل گولین کے قدرتی چشمے سے لایا گیا تھا مگر سڑک کی کشادگی کی وجہ سے اب یہ پائپ لائن سڑک کے بیچ میں آگئی ہے اور اس سڑک پر مال بردار ٹرکوں کے گزرنے سے اس پائپ لائن کے متاثر ہونے کا شدید خطرہ پیداہوگیا ہے۔ علاقے کے لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلےاس پائپ لائن کو محفوظ جگہ منتقل کیا جائے پھرسڑک کی تعمیر شروع کی جائے تاکہ پچاس ہزار لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم نہ ہو۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • میرپورماتھیلو:آریوجے حقیقی کے مرکزی صدر کی شہید صحافی شاہد اشرف زہری کی قبر حاضری اور فاتحہ خوانی

    میرپورماتھیلو:آریوجے حقیقی کے مرکزی صدر کی شہید صحافی شاہد اشرف زہری کی قبر حاضری اور فاتحہ خوانی

    ڈہرکی،میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری) ریجنل یونین آف جرنلسٹس (حقیقی) پاکستان رائے سجاد خان کھرل کے مرکزی صدر وزیر احمد مہر کی شہید صحافی شاہد اشرف زہری کی قبر اطہر پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی گئی

    اس موقع پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس (حقیقی) پاکستان رائے سجاد خان کھرل کے مرکزی صدر وزیر احمد مہر نے کہا کہ محب وطنی اور وطن کی آن بان پر شہادتیں صرف وردی والوں کی میراث نہیں، یہاں ہزاروں سویلین ایسے ہیں جنہوں نے دھرتی ماں پر جواں مردی سے اپنی جانیں قربان کی ہیں ان ہزاروں گمنام شہیدوں میں شہید شاہد اشرف زہری بھی شامل ہے، شہید شاہد اشرف زہری پیشہ کے لحاظ سے تو ایک صحافی تھے مگر ان کے دل میں وطن پرستی کا جذبہ پہلے مورچے پر دشمن سے نبر آزما جوانوں سے کسی طور کم نہیں تھا

    بلوچستان کے علاقے حب سے میٹرو ون نیوز کے رپورٹر شہید شاہد اشرف زہری سینے میں وطن کے لئے بے لوث محبت اور ہاتھ میں پاکستان کا پرچم لئے ہر وقت دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو اپنے قلم کی طاقت سے للکارتا رہتا تھا، پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالنا، دہشتگرد مردہ باد کے بینرز لگانا اور دہشت کی علامت بنے اس علاقے میں محب وطنوں کے ایک بڑی ڈھارس تھا،

    بالآخر بزدل دشمن نے 10 اکتوبر 2021 کو اس شیر دل صحافی کو ٹارگٹ کیا اور اس کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا، اور دھرتی کا یہ بیٹا دھرتی کی گود میں ہمیشہ کے لئے سلا دیا گیا، آج ہم حب میں اس شہید کی قبر پر فاتحہ کے لئے حاضر ہوئے ہیں تو قبر کی خستہ حالت دیکھ انتہائی دلبرداشتہ ہوئے ہیں، ہمیں لگا کہ ہم واقعی بے حس قوم ہیں کہ ہم اپنے شہیدوں اور ہیروز کو فراموش کرنے والی قوم ہیں،

    دو سال کے مختصر عرصے میں یہاں کی انتظامیہ اور حساس اداروں کے افسران اس ہیرو کی لازوال قربانیوں کو فراموش کر بیٹھے قبر کی خستہ حالت اور بے سرو سامانی یقیناً ملک دشمن عناصر کی صفوں میں اطمینان کا سبب بن رہی ہوگی، محب وطن افراد شہید شاہد زہری کی پیروی کرنے کا سوچ کر ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہونگے،

    مرکزی صدر وزیر احمد مہر نے کہا کہ میں ایک بار پھر متعلقہ بالا افسران سے اپیل کرتا ہوں، کہ شہید صحافی شاہد اشرف زہری کی قربانیوں کو فراموش مت کریں شہیدوں کی قبریں ہی عوام میں مٹی کے لئے مر مٹنے کی درس گاہ ہوا کرتی ہیں۔