Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: ڈسکہ روڈ پکی کوٹلی کے قریب  ٹریفک حادثہ ،5 مزدور شدید زخمی

    سیالکوٹ: ڈسکہ روڈ پکی کوٹلی کے قریب ٹریفک حادثہ ،5 مزدور شدید زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تھانہ صدر کے علاقہ ڈسکہ روڈ پکی کوٹلی کے قریب ٹریفک حادثہ کے نتیجے میی 5 مزدور
    جو ریڑھی بان تھے شدید زخمی ہسپیتال منتقل
    تفصیل کت مطابق ڈسکہ روڈ پکی کوٹلی کے قریب ایک تیز رفتار ہنڈا کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے ریڑھی بانوں کو ٹکر مار دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں پانچ ریڑھی بان زخمی ہوگئے ،ریسکیو نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    حادٹے کے نتیجے میی ریڑھیاں چکنا چورہوگئیں جبکہ کار کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا،کارڈرائیوار موقع سے فرار ہوگیا،گاڑی کو صدر پولیس نے قبضہ میں لیکر ڈرائیوار کی تلاش شروع کردی ہے.

  • سیالکوٹ:واپڈاکی غفلت، لائن مین کھمبے پر مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے جھلس گیا، لاہور ہسپتال منتقل

    سیالکوٹ:واپڈاکی غفلت، لائن مین کھمبے پر مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے جھلس گیا، لاہور ہسپتال منتقل

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) محکمہ واپڈا کی غفلت کی وجہ سے لائن مین کھمبے پر بجلی کی مرمت کرتے ہوے جھلس گیا جسے لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

    سیالکوٹ کے علاقہ پنڈی پنجوراں کا نوجوان شہزاد علی نجوال گاؤں میں بجلی کی مین تار 11000 کے وی کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک بجلی آن کر دی گئی جس کی وجہ سے وہ جھلس گیا ۔

    واپڈا ایکئسین کی غفلت کی وجہ سے نا اہل اور نا تجربہ کار ملازم رکھے گئے ہیں ۔جس کی وجہ سے گزشتہ سال بھی ایک لائن مین شبیر بھی اسی طرح جلس کر جان بحق ہوا تھا

    اسکے علاوہ گاؤں نجوال میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے ٹرانسفارمر کو بنا کسی فیوز اور جمپر کے لگا دیا گیا ہے جو اس حادثے کا سبب بنا ہے ۔اگر سکول میں خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوتا ہے تو پورے سکول کے بچوں کا بہت بڑا جانی نقصان ہو سکتا ہے

    اہل علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اس بات کا نوٹس لے اور قصور وار کو قرار واقعی سزا دی جائے-

  • ڈی جی خان : سیوریج سسٹم تباہ ،گندے پانی کی وجہ سےرکشہ کھلے مین ہول میں جاگرا

    ڈی جی خان : سیوریج سسٹم تباہ ،گندے پانی کی وجہ سےرکشہ کھلے مین ہول میں جاگرا

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہد خان ) سیوریج سسٹم تباہ ،گندے پانی کی وجہ سےرکشہ کھلے مین ہول میں جاگرا
    پورے ڈیرہ غازی خان شہر میں سیوریج کا نظام تباہ کر دیا گیا ہے آج رکن آباد کالونی میں روڈ پر سیوریج کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ایک رکشہ جس پرایک فیملی سوار ہوئی تھی وہ سیوریج والے مین ہول میں گر گیا جس کی وجہ سے دو بچوں اور خواتین کو شدید چوٹیں آئیں

    پورے شہر کی سیوریج کا صرف پراپر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے برا حال ہے اور سیوریج لائنز کے بند ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ سڑکوں پہ گڑھے پڑنا اب معمول چکا ہے،ڈیرہ غازیخان کے باسیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسے کردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے جو ہم نے کئے ہی نہیں
    شہریوں اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے نہم کےسالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاہے

    تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے نہم کےسالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاہے

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے نہم کےسالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔کامیابی کا تناسب56.96 فیصد رہا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش نے کلک کرکے رزلٹ کا اعلان کیا۔طلبہ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاکر رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں

    ایڈیشنل کمشنر کوآرڈنیشن کریم بخش نے تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے نہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کو کمپیوٹر پر کلک کر کے آن لائن کیا.سیکریٹری بورڈ عبدالرحمن رشید ،کنٹرولر امتحانات مرزا ظہیر اصغر اور دیگر موجود تھے۔

    ڈی جی خان بورڈ میں کامیابی کا تناسب 56.96 فیصد رہا۔امتحانات میں 107777 امیدواروں نے حصہ لیا اور 61400 امیدوار کامیاب ہوئے.ضلع مظفر گڑھ 65.54 فیصد کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر،کوٹ ادو 61.68 فیصد کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر،ضلع لیہ 53.86 فیصد کے ساتھ تیسرے،تونسہ 53.80 فیصد کے ساتھ چوتھے،ڈی جی خان ضلع 51.76 فیصد کے ساتھ پانچویں اور راجن پور ضلع 49.98 فیصد کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا.

    بورڈ میں طالبات کی کامیابی 64.93 فیصد اور طلباء کی کامیابی کی شرح 59.89 فیصد رہی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش نے کہا کہ امتحانی عمل کو شفاف بنایا گیا۔

  • اوچ شریف:9 بہنوں کا اکلوتا بھائی، 2 بچوں کا باپ 27 سالہ نوجوان نشے کی بھینٹ چڑھ کر ہلاک

    اوچ شریف:9 بہنوں کا اکلوتا بھائی، 2 بچوں کا باپ 27 سالہ نوجوان نشے کی بھینٹ چڑھ کر ہلاک

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف اور نواح میں منشیات فروشی کے اڈے بند نہ ہو سکے، 9 بہنوں کا اکلوتا بھائی 2 بچوں کا باپ 27 سالہ نوجوان نشے کی بھینٹ چڑھ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، منشیات کے زہر نے درجنوں گھر اجاڑ دیئے ، منشیات فروشوں نے منشیات نوشی کے اڈے بنا لئے، منشیات فروخت کرنے کی بجائے ڈیروں اور چوباروں پر بلا کر رقم وصول کر کے نشے کی طلب پوری کرانے لگے،

    ہیروئن ،آئس ،چرس اور شراب کی لت میں مبتلا نوجوان نشے کی طلب پوری کرنے کیلئے وارداتیں کرنے لگے، مقامی پولیس منشیات فروشی کا دھندہ بند کرانے میں ناکام،ہر ماہ کئی مقدمات درج ہونے کے باوجود منشیات کا مکروہ کاروبار بند نہ ہو سکا، آئس کا گھناؤنا دھندہ ہیروئن سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے پھیلنے پر شہریوں میں تشویش، ضلعی پولیس انتظامیہ سے منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے اقدامات کا مطالبہ،

    اوچ شریف اور نواح میں منشیات فروشی کے دھندے پر قابو نہ پایا جا سکا منشیات فروشوں نے شہر کے گنجان آباد محلوں سے لے کر دیہی علاقوں میں اپنے نیٹ ورک بنا لئے ہیں شہر اور مضافات میں اب تک درجنوں گھرانوں کے نوجوان نشے کی لت میں مبتلا ہو کر جان گنوا بیٹھے ہیں لیکن اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی،

    منشیات فروشوں کے کارندے نوجوانوں کو عیاشی اور آوارہ گردی کی ترغیب دے کر نشے کا عادی بنا لیتے ہیں جو بعد میں اپنی نشے کی طلب پوری کرنے کیلئے اپنے ہی گھروں سے چوری چکاری کا آغاز کرتے ہیں، اور نشے کی ہی حالت میں مبتلا ہو کر موت کو گلے لگا لیتے ہیں

    گزشتہ روز محلہ گیلانی کے رہائشی حاجی فضل حسین کا جواں سال شادی شدہ بیٹا شہزاد حسین بھی اسی نشے کی بھینٹ چڑھ کر جان کی بازی ہار گیا، 27 سالہ نوجوان شہزاد جو کہ 9 بہنوں کا اکلوتا بھائی ہونے کے علاوہ 2 بچوں کا باپ بھی تھا کی موت سے پورے خاندان میں سوگ کی کیفیت طاری تھی اور ہر زبان پر ایک ہی سوال تھا کہ پولیس منشیات فروشی پر قابو کیوں نہیں پا سکتی،

    جبکہ دوسری جانب ذرائع نے انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب آئس کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں نے اپنے ڈیروں اور چوباروں پر منشیات نوشی کے پوائنٹ بنا کر مکروہ کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں جہاں نوجوانوں کو بھاری رقوم کے عوض نشے کی طلب پوری کرنے کے علاوہ دیگر عیاشی کے لوازمات بھی مہیا کئے جاتے ہیں شہریوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاول پور سے منشیات فروشی ختم کرنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے

  • سیالکوٹ :تھانہ سمبڑیال کی حدود سے امن غائب،شہری گولی لگنے سے زخمی

    سیالکوٹ :تھانہ سمبڑیال کی حدود سے امن غائب،شہری گولی لگنے سے زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے)تھانہ سمبڑیال کی حدود بھوپالوالہ میں فائرنگ کا واقعہ،نامعلوم ملزم فائرنگ سے شہری کو مضروب کر کے موقع سے فرارہوگیا

    تھانہ سمبڑیال کے ایریا میں آئے روز ایسے واقعات کا رونما ہونا معمول کی بات بن گیا جبکہ متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں اور عملی طور پر انکی کارکردگی بالکل صفر دکھائی دے رہی ہے

    تھانہ سمبڑیال کی حدود میں جرائم کی شرح میں بے حد اضافہ ہونے سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔آئے روز چوری ڈکیتی رہزنی اور قتل و غارت کا ہونا متعلقہ پولیس کی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،شہریوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آر پی او گجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈیرہ اسماعیل خان : پٹرول، ڈیزل ، آتشگیر مادہ یا آگ پکڑنے والی غیر مستند گاڑیوں کا داخلہ منع ہے

    ڈیرہ اسماعیل خان : پٹرول، ڈیزل ، آتشگیر مادہ یا آگ پکڑنے والی غیر مستند گاڑیوں کا داخلہ منع ہے

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنواز مغل) پٹرول، ڈیزل ، آتش گیر یا آگ پکڑنے والی غیر مستند گاڑیوں کا داخلہ منع ہے، محمد یوسف ملک ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹرویز نارتھ، قومی شاہراؤں پر محفوظ سفر یقینی بنانا ہی ہماری پہلی ذمہ داری ہے، فرہاد وزیر سیکٹر کمانڈر

    تفصیلات کے مطابق M-14 سانحہ پنڈی بھٹیاں کے تناظر میں تمام فیلڈ افسران اس امر کو یقینی بنائیں اور مسافروں کی زندگی کو محفوظ بنائیں،غیر متعلقہ اور غیر مستند گاڑیاں جن میں پٹرول ، ڈیزل یا آگ خطرہ کا سامان لوڈ ہو اسے ٹال پلازہ پر ہی واپس کیا جائے۔ یوسف ملک ڈی آئی جی موٹرویز کے احکامات پر سیکٹر کمانڈر ہکلہ میانوالی تا ڈیرہ اسماعیل خان نے تمام سیکٹرز میں احکامات فیلڈ افسران تک پہنچائے اور فوری عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے بیٹ کمانڈر صاحبان کو ہدایات جاری کی۔

    اس ضمن میں تمام ٹال پلازہ پر موثر بریفننگ اور کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور عوامی آگاہی کیساتھ افسران بالا کے احکامات پر مکمل عمل درآمد جاری ہے۔

  • ڈی آئی خان : ڈاکو پٹرول پمپ منیجر سے 13لاکھ 8ہزار 5سو روپے چھین کرفرار

    ڈی آئی خان : ڈاکو پٹرول پمپ منیجر سے 13لاکھ 8ہزار 5سو روپے چھین کرفرار

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) ڈاکو پٹرول پمپ منیجر سے 13لاکھ 8ہزار 5سو روپے چھین کرفرار
    موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ملزمان نے غزنی خیل فلنگ سٹیشن کے منیجر خان بہادر اور اس کے ساتھی سے اسلحہ کی نوک پر لغاری گیٹ کے قریب 13لاکھ 8ہزار 5سو روپے چھین لئے ، دوران مزاحمت منیجر اور اس کا ساتھی بھی معمولی زخمی ۔

    تفصیلات کے مطابق غزنی خیل فلنگ سٹیشن کے منیجر خان بہادر اور اس کا ساتھی موٹرسائیکل پر 13لاکھ 8ہزار 5سو روپے لیکر جا رہے تھے کہ اس دوران ایک موٹرسائیکل پر تین مسلح ملزمان آئے اور ان کو زبردستی روک لیا، دوران مزاحمت منیجر اور اسکا ساتھی معمولی زخمی بھی ہوئے ، تاہم ملزمان ان سے 13لاکھ 8ہزار 5سو روپے چھین کر فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر کینٹ پولیس موقع پر پہنچی اور اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی ۔

  • بلوچستان کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    بلوچستان کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان آکاخیل)بلوچستان کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا
    حلف بردار کی تقریب گور نر ہاؤس میں منقعد ہوئی، گورنر بلوچستان ملک عبد الولی خان کا کڑنے 5 وزراء سے حلف لیا۔ حلف
    اٹھانے والوں میں جان اچکزئی، امجد رشید ، ڈاکٹر قادر، کیپٹن ریٹائرڈز بیر جمالی اور پرنس احمد شامل ہیں۔

    تقریب حلف برداری میں نگران وزیر اعلیٰ علی مردان خان ڈومکی، سیکر ٹریز کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بھی شرکت کی۔
    حلف برداری کی تقریب کے بعد علی مردان ڈو کمی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا نگر ان کا بینہ میں 14 وزراء اور باقی ایڈوائر ز ہوں گے ، جلد ہی دوسرے مرحلے میں مزید نگران وزراء حلف اٹھائیں گے۔

    نگران وزیر اعلیٰ نے کہا امن و امان کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، ناراض لوگوں سے آئین کے دائرہ میں بات
    کرنے کو تیار ہیں، جو پہاڑوں سے اترے گا اسے ویلکم کہیں گے ، نگران حکومت کا کام صاف و شفاف الیکشن کرانا ہے۔

  • تنگوانی : پولیس پکٹ کے ساتھ ہی سکول سے واپسی پرڈاکو سکول ٹیچرسے نقدی اورموٹرسائیکل چھین کر فرار

    تنگوانی : پولیس پکٹ کے ساتھ ہی سکول سے واپسی پرڈاکو سکول ٹیچرسے نقدی اورموٹرسائیکل چھین کر فرار

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پکٹ کے ساتھ ہی سکول سے واپسی پر سکول ٹیچرکو لوٹ کر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر ، پولیس پکٹ مانجھی پل کے سامنے ڈاکوؤں نے سکول ٹیچر کو واپسی پرگاؤں جاتے ہوئے لوٹ لیا ہے

    ڈاکوؤں نے اسلحہ کی زور پر ٹیچر نظیر احمد کھوسہ سے نقد رقم ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر ان کاموٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے اور پکٹ پر موجود پولیس تماشا دیکھتی رہی

    جبکہ اساتذہ تنظیم نے ایس پی کشمور سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ٹیچر نظیر احمد کھوسہ کی موٹرسائیکل اور ان سے چھیناگیاسامان ،نقدی اور موبائل فون واپس کرایا جائے ورنہ احتجاج کیا جائے گا