Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چونیاں: سٹریٹ کرائم اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بلالی ڈکیت کے 4 ارکان گرفتار

    چونیاں: سٹریٹ کرائم اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بلالی ڈکیت کے 4 ارکان گرفتار

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگارمیاں عدیل اشرف) سٹریٹ کرائم اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بلالی ڈکیت گینگ کے چار خطرناک ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے نقدی لاکھوں روپے، موبائل فون اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا، ڈی پی او قصور نے احسن کارکردگی پر سٹی پولیس کو سراہا

    تفصیلات کے مطابق سٹریٹ کرائم اور راہزنی کی وارداتوں میں ایکٹو ڈکیت گینگ کے چار خطرناک ارکان گرفتار سٹریٹ کرائم اور راہزنی میں ایکٹو ڈکیت گینگ بلال عرف بلالی گینگ کے چار ارکان گرفتار ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں اسلم بھٹی نے مزید میڈیا کو بتایا کہ ڈکیت گینگ کے خلاف ڈی پی او قصور طارق عزیز اور ڈی ایس پی چونیاں سرور اعوان کی ہدایت اور نگرانی میں کی جا رہیں ہیں۔

    ملزمان میں سرغنہ بلال عرف بلالی، پرویز، محمد اشفاق اور بشیر شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی 2 لاکھ 70 ہزار کی نقدی، 4 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ،ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چھانگا مانگا، الہ آباد اور چونیاں شہر اور لنک راستوں پر وارداتیں کرتے تھے

    ملزمان نے دوران تفتیش سرکل میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 20 کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے بلالی ڈکیت گینگ کے خلاف سرکل کے متعدد تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں ملزمان پہلے بھی کئی بار جیل کاٹ چکے ہیں۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ سٹی پولیس چونیاں کو شاباش دی اور سراہا

  • چونیاں:ہسپتال میں بنایا گیا "نشوونما” مرکز کارکردگی میں ضلع قصور میں اول پوزیشن پرآگیا

    چونیاں:ہسپتال میں بنایا گیا "نشوونما” مرکز کارکردگی میں ضلع قصور میں اول پوزیشن پرآگیا

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارمیاں عدیل اشرف) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بنایا گیا "نشوونما” مرکز کارکردگی میں ضلع قصور میں پہلے نمبر پرآگیا،نشونما مرکز سے ابتک 2000 سے زائد حاملہ خواتین مستفید ہوئی ہیں جن کو مالی امداد اور خوراک فراہم کی گئی۔نشونما پروگرام کا مقصد حاملہ خواتین میں غذائی کمی کو پورا کرنا ہے تاکہ صحت مند بچوں کی پیدائش ممکن ہو سکے،اقصیٰ طاہر انچارج مرکز

    تفصیلات کیمطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں میں شروع کیا گیا نشوونما پروگرام جس کے تحت حاملہ خواتین میں غذائی کمی کو پورا کرنے اور صحت مند بچوں کی پیدائش کو ممکن بنانے کے لیے غریب حاملہ خواتین کو بیٹے کی پیدائش پر 2000 جبکہ بیٹی کی پیدائش پر 2500 روپےمالی معاونت کی جاتی اور خوراک بھی فراہم کی جاتی تاکہ ماں کے ساتھ ساتھ بچے بھی صحت مند رہیں،

    تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چونیاں میں قائم نشونما مرکز کارکردگی کے لحاظ سے ضلع قصور میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ابتک 2000سے زائد غریب حاملہ خواتین کی مالی معاونت کیساتھ ساتھ خوراک فراہم کی گئی۔ مرکز انچارج اقصیٰ طاہر کا اپنی پوری ٹیم کو اچھی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا ہےکہ زیادہ سے زیادہ حاملہ خواتین کو اس پروگرام میں شامل کرنا اور ان کی غذائی کمی کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ مستقبل میں پیدا ہونے والے بچے صحت مند ہوں، بہتر غذا ہی بہتر صحت کی ضامن ہے۔نشونما پروگرام کا مقصد ماں اور بچے دونوں کو صحت مند بنانا ہے۔

  • سیالکوٹ:20 سال سے اشتہاری ملزم ، انٹرپول کے ذریعے بحرین سے گرفتار

    سیالکوٹ:20 سال سے اشتہاری ملزم ، انٹرپول کے ذریعے بحرین سے گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)20 سال سے اشتہاری ملزم ، انٹرپول ذریعے بحرین سے گرفتار
    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری، سیالکوٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب عرصہ 20 سال سے اشتہاری ملزم ذوالفقار علی کو انٹرپول کی مدد سے بحرین سے گرفتار کرلیاہے ملزم تھانہ کینٹ میں قتل کے مقدمہ نمبر 74/04 میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا جو بیرون ملک فرار ہو چکا تھا.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر انچارج ایکسٹراڈیشن سیل سب انسپکٹر نصیر احمد نے ریڈ وارنٹ جاری کراکے ملزم کو بذریعہ انٹرپول بحرین سے ڈی پورٹ کرواکے گرفتار کر لیا ہے.

    ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ مظلوم کی دادرسی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری ضروری ہے اس سلسلہ میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں.

  • سیالکوٹ: ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش  اور ہوائی فائرنگ،2 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    سیالکوٹ: ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ،2 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹر شاہد ریاض ) ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ،2 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا

    جس پر ہیڈمرالہ پولیس نے چکرالہ اور مچھرالہ کے رہائشی سعید اختر اور عثمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں.

  • سیالکوٹ:غیرقانونی منی پٹرول پمپ, کم پیمانہ،زائد قمیت، کئی دوکانیں سیل،پٹرول پمپوں کوجرمانے

    سیالکوٹ:غیرقانونی منی پٹرول پمپ, کم پیمانہ،زائد قمیت، کئی دوکانیں سیل،پٹرول پمپوں کوجرمانے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر)غیرقانونی منی پٹرول پمپ, کم پیمانہ اورزائد قمیت پرپٹرول کی فروخت پرایکشن ،کئی دوکانیں سیل ،پیمانہ کم رکھنے والے پمپوں کو بھاری جرمانے

    سول ڈیفینس اور اسسٹنٹ کمشنرکا مشترکہ کریک ڈاؤن پسرورشہر،کلاس والا،سوکن ونڈ میں غیرقانونی تیل ایجنسیاں اور کم پیمانہ والے پٹرول پمپ سیل ،غیرقانونی تیل ایجنسیوں کی مشینیں ضبط دکانیں سیل کردی گئیں،

    مجموعی طور پر دو لاکھ کے قریب جرمانے عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کاعمل شروع کیاگیاہے-انتظامیہ

  • میرپورخاص : مسیحی برادری نے سانحہ جڑانوالہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی

    میرپورخاص : مسیحی برادری نے سانحہ جڑانوالہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی

    میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ ناگار سید شاہزیب شاہ ) میرپورخاص کی مسیحی برادری نے سانحہ جڑانوالہ کے خلاف مرد و خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر سینٹ ٹریضہ ہسپتال سے مین روڈ تک ایک احتجاجی ریلی نکالی اور احتجاج ریکارڈ کرایا –

    ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر معصوم مسیحی عوام کا قتل عام بند کرو جبکہ نوجوان ہاتھوں میں صلیب اٹھا کر رہنمائی کرتے ہوئے چل رہا تھا ، ریلی کے شرکاء مسیحوں کو تحفظ دو کے نعرے لگا رہے تھے

  • ڈی آئی خان: زائد قیمتیں،ایکسپائری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر گلشن کیش اینڈ کیری سیل کردی گئی

    ڈی آئی خان: زائد قیمتیں،ایکسپائری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر گلشن کیش اینڈ کیری سیل کردی گئی

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمدنواز مغل)زائد قیمتیں،ایکسپائری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر گلشن کیش اینڈ کیری سیل کردی گئی
    اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان فرحان احمد نے سرکاری نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے اور زائد المیعاد اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر گلشن کیش اینڈ کیری نزد اسٹیٹ لائف بلڈنگ کو موقع پر سیل کر دیا. ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کا عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے و سرکاری نرخ نامے کو من و عن عمل درآمد کرانے پر کاروائیاں جاری ہیں۔

    آج مورخہ 21-08-2023 بروز سوموار ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان منصور ارشد کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان فرحان احمد نے ہمراہ فیلڈ اسٹاف اور لوکل پولیس ڈیرہ کے گلشن کیش اینڈ کیری نزد اسٹیٹ لائف بلڈنگ کا دورہ کیا ، اس بابت عوام الناس کی جانب سے متعلقہ اسٹور کے خلاف سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، دوران وزٹ اسسٹنٹ کمشنر نے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کیں ۔

    اسٹور پر مختلف اشیاء زائد المیعاد ہونے کے باوجود فروخت کی جا رہی تھیں، جنکو فیلڈ اسٹاف نے اپنی تحویل میں لے لیا، علاوہ ازیں دوران وزٹ دیکھا گیا کہ سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کی جا رہی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خلاف ورزی پر گلشن کیش اینڈ کیری کو موقع پر سیل کر دیا اوران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    اسسٹنٹ کمشنر فرحان احمد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کے افسران عوام االناس کو سرکاری نرخ نامے پر اشیاء فروخت کرنے پر ہر ممکن کوشاں ہے اس ضمن جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ اس ضمن اپنے دورے جاری رکھے گی۔

  • سیالکوٹ : پسرور، 35سالہ شخص فائرلگنے سے ہلاک

    سیالکوٹ : پسرور، 35سالہ شخص فائرلگنے سے ہلاک

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر) پسرور 35سالہ شخص فائرلگنے سے ہلاک
    سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے تھانہ پھلورہ کے گاؤں جوشن جٹاں میں نشہ کےلیے رقم نے دینے پرمقتول نےبیوی اوربہن پرپسٹل تان لیا، مقتول کے بھانجے اصغر علی نے ماموں کوایسا کرنے سے منع کیا اور پسٹل چھیننے کے دوران فائراللہ دتہ کو جالگا

    فائرلگنےسے 35 سالہ اللہ دتہ نامی شخص موقع پرہی جاں بحق،ریسکیو1122 کی اطلاع پرپولیس نے اصغرعلی کوگرفتارکرکےنعش کو سول ہسپتال پسرور منتقل کر دیاہے

  • میہڑ:بڑھتی ہوئی بدامنی،شہری پھر احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے

    میہڑ:بڑھتی ہوئی بدامنی،شہری پھر احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)بڑھتی ہوئی بدامنی،شہری پھر احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے
    روزبروز بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سول سائٹی و شہری اتحاد کے چئرمین نیاز علی برڑو ،غلام عباس مہیسر اور دیگر کی قیادت میں دعاچوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    گھنٹہ گھر پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی ذمہ دار میہڑ پولیس اور ایس ایس پی دادو ہے کیونکہ پولیس صرف منشیات فروشوں چوروں اور دیگر جرائیم پیشہ افراد سے منتھلی لیکر انکی پشت پناہی کرنے میں مصروف ہے

    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ میہڑ شہر میں بدامنی قابوپاکر ایس ایس پی دادو کا فوراََ تبادلہ کیا جائے دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا.

  • میرپورخاص:شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی

    میرپورخاص:شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگارسید شاہزیب)شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی
    میرپور خاص میں شہید جان محمد مہرکے قتل پر احتجاجی ریلی یونین آف جرنلسٹ میرپورخاص کی جانب سے صحافی شہید جان محمد مہر کے قاتوں کی عدم گرفتاری پر ایک احتجاجی ریلی صحافی یونین آف جرنلسٹ کے رہنما سلیم شعاعی ، شاہد خان، اور دیگر کی قیادت میں پوسٹ آفس چوک سے نکالی گئی جس میں صحافیوں کے علاوہ سیاسی، کاروباری، سماجی تنظیموں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔

    پی ٹی آئی ڈویزن کے صدرآفتاب حسین قریشی،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد علی راجپوت،ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری عنایت مری،میر شیر محمد ،ٹاؤن کے نائب صدر ظفر احمد خان بھائی نے شرکت کی
    احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب حسین قریشی نے کہا کہ شہید جان محمد مہر ایک بلند پائے کے بہادر نڈر اور بیباک صحافی تھے جو سچ اور حق بات کرنے سے نہیں گھبراتے تھے ، ظالموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا تھا، یہی بات بعض لوگوں کو کھٹکتی تھی اسی وجہ سے ایسے راستے سے ہٹا دیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ شہباز دور میں جتنا ظلم و بربریت صحافی برادری پر ہوا، وہ آج تک کسی دور میں نہیں ہوا، ارشد شریف کا قتل ہو یا جو بیرون ملکوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ ہم صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

    سول سوسائیٹی کے مسود عباس، تاجر برادری کے صدر کامران میمن، جماعت اسلامی کے رہنما نور الہی مغل ، زاہد قائم خانی، و دیگر عہدیدران نے خطاب کیا اورمطالبہ کیا کہ شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔