Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورخاص:ایم کیوام کے زیراہتمام ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل بھائی کے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی  کی گئی

    میرپورخاص:ایم کیوام کے زیراہتمام ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل بھائی کے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی کی گئی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ )ایم کیو ایم میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام مرحوم ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل بھائی کے ایصال ثواب کےلئے قرآن و فاتحہ خوانی کی گئی ۔

    قرآن و فاتحہ خوانی میں ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، یوسی کے ذمہ داران منتخب چیئرمینز،کونسلرز اور تحریکی ساتھی بھی موجود تھے،اس موقع پرمرحوم کے ایصال ثواب و بلند درجات تحریک کی سربلندی اور ملکی استحکام کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں

  • بھارت میں 45 پاکستانی ہندو گرفتار

    بھارت میں 45 پاکستانی ہندو گرفتار

    باغی ٹی وی (ویب ڈیسک)بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ٹوڈے“ نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 45 پاکستانی شہریوں کو گجرات کے بانسکنٹھا ضلع سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کو کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو ویزوں کی میعاد ختم ہونے کے باوجود قیام کرنے پر حراست میں لیا گیا اور طویل مدتی ویزا (ایل ٹی وی) کے لیے ان کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

    مقامی انٹیلی جنس بیورو کے پولیس انسپکٹر سنتوش دھوبی نے بتایا کہ پاکستانیوں کو اکولی گاؤں سے حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں پاکستان واپس بھیجنے کی کارروائی جاری تھی۔

    دھوبی نے کہا کہ ’یہ پاکستانی شہری اتراکھنڈ میں ہریدوار جانے کے لیے ہندوستان آئے تھے اور اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے بانسکانٹھا آئے تھے۔ یہ افراد درست ویزے پر پچھلے دو ماہ سے ہندوستان میں موجود تھے۔ لیکن ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باجود وہ واپس نہیں گئے، ان کے LTVs منظور نہیں ہوئے تھے۔‘

  • لکی مروت :سرائے نورنگ کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ،2 لڑکے ہلاک

    لکی مروت :سرائے نورنگ کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ،2 لڑکے ہلاک

    ڈی آئی خان ،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل کی رپورٹ)لکی مروت میں سرائے نورنگ نارصاحبداد میداد خیل کے قریب حادثہ پیش آیاہے ،حادثہ موٹر کار اور موٹر سائیکل کے مابین پیش آیا،پولیس کے مطابق اس حادثہ میں موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا

    پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دوسرے زخمی بچے نے بنوں ہسپتال جاتے ہوئے راستےمیں دم توڑ دیا،جاں بحق دونوں بچوں کی عمریں 12 اور 16 سال ہیں،جاں بحق بچوں کا تعلق مھٹو غزنی خیل سے ہے،جاں بحق ہونے والوں میں مزمل اور بلال شامل ہیں

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بچے چچازاد ہیں

  • اوباڑو: گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہندو برادری کا نوجوان ہلاک

    اوباڑو: گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہندو برادری کا نوجوان ہلاک

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)اوباڑو، گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہندو برادری کا نوجوان ہلاک
    ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑوکے علاقہ خانپور محلہ کا رہائشی ہندو برادری سے تعلق رکھے والا نوجوان انیل کمار گھرمیں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

    بجلی کا کرنٹ لگنے کے بعد نوجوان کو فوری طورپرتعلقہ ہسپتال اوباڑو لایا گیا ،ہسپتال میں ڈاکٹروں نے نوجوان کے مکمل چیک اپ کے بعد اس کے فوت ہونے کی تصدیق کردی،ہسپتال سے جب نوجوان کی لاش گھرپہنچی تو گھرمیں کرام برپا ہوگیا-

  • فلڈ،ریسکیوسیالکوٹ کی ضلع قصور میں امدادی سرگرمیاں جاری

    فلڈ،ریسکیوسیالکوٹ کی ضلع قصور میں امدادی سرگرمیاں جاری

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر) ریسکیو سیالکوٹ کی ٹیم کی ضلع قصور میں امدادی سرگرمیاں جاری۔
    سیکرٹری ایمرجنسی سروس ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ سے ضلع قصور ٹیمیں روانہ کر دیں ہیں جو کہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہیں ہیں۔

    ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر سمیع اللہ گوندل کی کمانڈ میں 7کشتیاں اور 18 ریسکیورز ریسکیو اینڈ ریلیف کے کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

    ریسکیو سیالکوٹ کی ٹیموں نے اب تک تقریبا 600 سے زیادہ لوگوں بشمول بچے اور عورتیں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پرمنتقل کیا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    ریسکیورز نے انسانوں کے علاوہ کثیر تعداد میں جانوروں اور قیمتی املاک کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔

  • سیالکوٹ: اندھے قتل کا معمہ حل، بیوی ہی قاتل نکلی،آشنا سمیت گرفتار

    سیالکوٹ: اندھے قتل کا معمہ حل، بیوی ہی قاتل نکلی،آشنا سمیت گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر) تھانہ مرادپورکے علاقہ میں دو ماہ قبل ہونے والےا ندھے قتل کاپولیس نے سراغ لگا لیا ، بیوی ہی اپنے خاوند کی قاتل نکلی پولیس نے بیوی کوآشنا سمیت گرفتار کر لیا
    کالا گھمناں کے رہائشی سفیان نامی نوجوان کو دوماہ قبل نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کر کے موقع سےفرار ہو گیا نوجوان کے پراسرار قتل سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی

    محمد حسن اقبال نے نوجوان کے اندھے قتل کےافسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن ضیاء اللہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم کو نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کاحکم دیاجس کے فوری بعدایس ایچ اوتھانہ مراد پور انسپکٹرعبدالرزاق نے ایس پی انوسٹی گیشن ضیاء اللہ کی ہدایات پرجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مقتول سفیان کو قتل کرنے والے ملزم فیصل کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا

    دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتول سفیان کی بیوی سائرہ بی بی بھی اس قتل میں ملوث ہےپولیس نے سائرہ بی بی کو حراست میں لیاتو انکشاف ہوا کہ اسکے ملزم کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے، ملزمان نے سفیان کو راستے سے ہٹانے کے لیے بے دردی سے قتل کر دیا

    بتایا جارہا ہے کہ مقتول سفیان کی تین سال قبل ہی سائرہ بی بی سے شادی ہوئی تھی اور ایک سال کی بیٹی بھی تھی ڈی پی او محمد حسن اقبال نے اندھے قتل کا معمہ حل کرنے پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹفیکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے

  • اوچ شریف :مدرسہ  کا معلم ایک ہفتہ سے غائب ،نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج

    اوچ شریف :مدرسہ کا معلم ایک ہفتہ سے غائب ،نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) نواحی علاقے کے مدرسہ کے معلم کا پانچ روز سے لاپتہ ، مقامی تھانہ میں رپورٹ کر دی گئی ، نامعلوم الاسم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج ، تحقیقات شروع ۔
    تفصیل کے مطابق اوچشریف کے نواحی علاقے گمانی کے رہائشی مدرسہ معلم محمد فاروق نے مقامی تھانہ اوچشریف میں رپورٹ کی کہ اس کے بھائی عبدالرؤف عادل کوچھ روز قبل کسی دوست کی کال آئی اور وہ اپنے گھر میں اپنے کسی دوست کو اوچشریف میں ملنے کا کہہ کر چلا گیا اور آج تک واپس نہ آیا ہے جسے تلاش کرتے رہے ہیں جس کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ہے جبکہ اس کے زیر استعمال موبائل پر بھی رابطہ کیا گیا جو بند جا رہا ہے میرے بھائی کو کسی نامعلوم الاسم افراد نے اغواء کیا ہے تاہم مقامی تھانہ اوچشریف کی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں

  • اوچ شریف : ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی کارروائی ،اتائیوں کے کلینک سیل

    اوچ شریف : ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی کارروائی ،اتائیوں کے کلینک سیل

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) تحصیل احمد پور شرقیہ سے اتائیت کا زوال شروع ہوگیا ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زین احمر بھٹی کی کاروائیاں، یہی اتائی لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے والے عرصہ سے سادو لوح لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ان کی نا تجربہ کاری کی وجہ سے کئی لوگ موت کی وادیوں میں دھکیل دیئے گئے ،اتائی کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں -ڈاکتڑزین احمربھٹی

    تفصیل کے مطابق تحصیل احمدپورشرقیہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر زین احمر بھٹی نے آتے ہی اتایئوں کو خبردار کیا کہ اپنا قبلہ درست کر لیں اور لوگوں کی زندگیوں پر تجربات کرنا چھوڑ دیں لیکن کئی اتائی ابھی تک ابنی پریکٹس کرکے قمیتی جانوں کا ضیاع کررہے ہیں اسی سلسہ کی کڑی مذکور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ذین احمر بھٹی نے مختلف علاقوں میں میڈیکل اسٹوروں پر ریڈ کر کے جہاں یہ اتائی غیر قانونی پریکٹس کرتے ہوئے پائے گئے انہیں سیل کیا اور ان کو بھاری جرمانے بھی کئے

    ڈاکٹر زین احمر بھٹی نے کارروائی کے دوران بتا یا ہے کہ محمد ہاشم اتائی ڈاکٹرز عوام کے لئے وبال جان بن کر رہ گیا تھا اور ان کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے تھے انکو موقع پر سیل کردیا

    ڈپٹی ڈی ایچ او کی اس کارروائی کو اہل علاقہ نےزبردست سراہا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او نے بتایا ہے کہ احمد پور شرقیہ کی تحصیل میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے میڈیا کی نشاندہی اور دیگر ذرائع پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں،

    انسانی صحت سے کسی کو کھیلنے کا حق حاصل نہیں ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف ہیلتھ کئیر ایکٹ کے تحت سختی سے نمٹاجائیگا

  • اوچ شریف:تمام حکمرانوں نے ہمیشہ ہی عوام کوقربانی کابکرابنا-مشترکہ بیان

    اوچ شریف:تمام حکمرانوں نے ہمیشہ ہی عوام کوقربانی کابکرابنا-مشترکہ بیان

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)حکمران ایک ہی بارعوام کو مار دیں، اب تو موت ہی سستی نہیں رہی، حکمران خود شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں قربانی غریبوں سے لے رہے ہیں: چیف آف سادات مخدوم الملک مخدوم سید مزمل عون بخاری اور ولی عہد چیف آف سادات مخدوم سید حسنات مزمل بخاری ۔شیخ محمد امین المعروف گڈو ملک صدیق اکبر نمبر دار کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل

    تفصیلات کے مطابق چیف آف سادات مخدوم الملک مخدوم سید مزمل عون بخاری اور ولی عہد چیف آف سادات مخدوم سید حسنات مزمل بخاری شیخ محمد امین المعروف گڈو ملک صدیق اکبر نمبر دار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہم ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے حکومت ایک ہی مرتبہ عوام کو مار دے ۔اب تو صرف موت ہی ہے جوعوام کو سستی دکھائی دیتی لیکرہ گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انکا کہنا ہے کہ غریب افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ آٹے، چاول، گھی، چینی ، دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔ ہماری زندگی مزید مشکل ہوجائے گی۔ ان حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں فیصلہ واپس نہ لیا تو عوام سڑکوں پر ہوں گے.

    انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17/50روپے فی لٹر ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ حکمران آپ شاہانہ اخراجات کر رہے ہیں ، قربانی غریب عوام سے لے رہے ہیں۔ مہنگائی، غربت، بیروزگاری آسمان سے باتیں کر رہیں ۔ غریب افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں، آٹے، چاول، گھی، چینی ، دالوں سمیت اشیاءخور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام کی زندگی مشکل سے مشکل بنا دی ہے

  • دراہمہ:مہنگاٸی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

    دراہمہ:مہنگاٸی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

    دراہمہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارعبدالوحید)مہنگاٸی کے خلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ کمر توڑ مہنگاٸی نے شہریوں کا جینا دو بھر کردیا پی ٹی آٸی کی حکومت ہو یا پی ڈی ایم کی یا نگران حکومت ان کو شہریوں کے بنیادی حقوق کا کوٸی خیال نہیں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوگٸے

    پپٹرولیم مصنوعات اور اشیا خوردو نوش کی قیمتوں میں حالیہ بے پناہ اضافہ کی وجہ سے عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں نگران حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بے تحاشہ اضافہ فی الفور واپس لے ورنہ احتجاجی مظاہروں کا داٸرہ کار ملک بھر میں پھیلا دیں گے یہ بات جماعت اسلامی کے رہنماٶں حافظ عثمان نذیر صفدر سعید قریشی ڈاکٹر میجر اشرف بزدار طاہرطیب ایڈووکیٹ ودیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوۓ کہی

    انہوں نے کہا ہے کہ روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں نے پورکردی ہے پٹرولیم مصنوعات کی میں اضافہ عوام کی سفری سہولیات ختم کرنے کے مترادف ہے

    سابقہ حکومتوں اور نگران سیٹ اپ نے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں عوام کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح اشیا خوردنوش اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا تو ہم احتجاجی داٸرہ کار کو وسیع کرتے ہوۓ پورے پاکستان میں پھیلا دیں گے