Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ :دریائے ستلج سیلابی صورت حال کے پیش نظر، مدد کیلئے پاک فوج طلب

    اوکاڑہ :دریائے ستلج سیلابی صورت حال کے پیش نظر، مدد کیلئے پاک فوج طلب

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) دریائے ستلج سیلابی صورت حال کے پیش نظر پاک آرمی بھی طلب کر لی گئی دریا کی ملحقہ آبادیوں سے ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی اور ریسکیو 1122 کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری، 11 مقامات پر ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل
    بتایا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے 11 مقامات پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    ریسکیو ٹیموں کی ہمراہ پولیس، ریونیو سٹاف اور پاک آرمی کی دو کمپنیاں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 34 بوٹس اور 150 سے زائد ریسکیورز حصہ لے رہیں ہیں۔ پاک آرمی کی دو کمپنیاں بھی لوگوں کے انخلإء کے لیے اقدامات کر رہی ہیں.

    اب تک مختلف مقامات سے 850 سے زائد افراد جن میں عورتیں، بچے اور بوڑھے شامل ہیں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاہے ۔ریسکیو ریلیف آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر قیادت کیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے مختلف مقامات پر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لے رہے ہیں

    لوگوں سے ایپل ہے کہ انتہائی اونچے درجے کے سیلاب پیش نظر ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر جلد از جلد منتقل ہوں۔

  • سیالکوٹ : عدالتی حکم پرعثمان ڈار کی فیکٹری سیل،فیکٹری ورکرز شدید پریشان

    سیالکوٹ : عدالتی حکم پرعثمان ڈار کی فیکٹری سیل،فیکٹری ورکرز شدید پریشان

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر)عدالتی حکم پرعثمان ڈار کی فیکٹری سیل،فیکٹری ورکرز شدید پریشان
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار کی عدالتی حکم پر فیکٹری سیل ہونے پر فیکٹری ورکرز شدید پریشان،فیکٹری ورکرز کاکہنا ہے کہ فیکٹری سیل ہونے سے 2500 سے ذائد گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے،

    فیکٹری ورکرز کاکہنا ہے کہ آج بجلی کی آخری تاریخ ہے اگر بل جمع نا کروایا تو میٹر اتر جائے گا ،ہفتہ کے دن لیبر کا حساب کیا جاتا ہے خالی جیب کس منہ سے گھر جائیں گے، حکومت پٹرول کی قیمت جتنی مرضی بڑھا لے روزگار تو نا چھینے، فیکٹری ورکرزنے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فیکٹری کھول کر 2500 خاندانوں کو بھوک سے مرنے سے بچائیں-

  • سیالکوٹ :ڈسکہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز کاسرعام ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں پر تشدد

    سیالکوٹ :ڈسکہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز کاسرعام ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں پر تشدد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر)ڈسکہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز کاسرعام ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں پر تشدد،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
    ڈسکہ تھانہ ستراہ کے علاقہ میانوالی بنگلہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (آغاز ہاؤسنگ سوسائٹی)کے گارڈز کا پولیس پر تشدد گارڈز اور انتظامیہ نے تھانہ ستراہ کے ایس ایچ او سمیت متعدد اہلکاروں کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر پولیس موقع پر پہنچی تو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز اور انتظامیہ نے پولیس پارٹی کو گالم گلوچ اور تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔

    9 ملزمان کے خلاف تھانہ ستراہ میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے پولیس اہلکاروں اور ایس ایچ او پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد آر پی او گوجرانوالہ نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں کہا کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    دوسری طرف پولیس نے مرکزی ملزم کوگرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ہے

  • گوجرخان:بدبخت بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

    گوجرخان:بدبخت بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) ہفتہ کی صبح بدبخت بیٹے نے چھریوں کے پے در پے وار کرکے حقیقی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا قتل کا افسوس ناک واقعہ گوجرخان کی یونین کونسل قاضیاں کی ڈھوک آڑہ میں رونما ھوا

    نزاہت حسین ولد محمد حسین نے اپنی سگی ماں کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا گوجرخان پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان پہنچایا، قتل کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آئیں ذرائع کے مطابق 65 سالہ پروین اختر کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ سنگدل نوجوان بیٹے نے حملہ آور ہوکر حقیقی ماں کو بیدردی سے قتل کر دیا

  • گھوٹکی:شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ،پولیس سے ڈیل،قتل کو خود کشی قرار دینے کی کوشش،ورثاء کاالزام

    گھوٹکی:شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ،پولیس سے ڈیل،قتل کو خود کشی قرار دینے کی کوشش،ورثاء کاالزام

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ،پولیس سے ڈیل،قتل کو خود کشی قرار دینے کی کوشش،ورثاء کاالزام
    داد لغاری کے نواحی گاؤں گل بہار لغاری میں نوجوان شادی شدہ خاتون مسمات ثمینہ لغاری کو مبینہ طور پراس کے شوہر نے سر میں گولی مارکر قتل کر دیا گیا ہے۔

    قتل ہونے والی خاتون کے ورثاء نے الزام لگایا کہ بیوی کے قتل قدیر لغاری کی مبینہ ڈیل پولیس کے ساتھ بااثر وڈیرے کی بیٹھک پر گئی،ورثاء کاکہناہے کہ اس مبینہ ڈیل کے بعد پولیس اس قتل کے واقعہ کوخودکشی کارنگ دینے کی کوشش کررہی ہے

    ورثاء نے کہا ہے کہ قدیرلغاری نے رات کے وقت بیوی ثمینہ لغاری کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا ، خاتون کے اہل خانہ نے مقتولہ کی لاش کو پولیس کے آنے تک کمرے میں بند رکھا ،تین گھنٹے کے بعد داد لغاری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی-

    پولیس نے مقتولہ کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کے سول ہسپتال منتقل کر دیا ، ہسپتال کے ڈیوٹی ڈاکٹرکاکہناہے کہ خاتون کو سر میں گولی ماری گئی ہے –

    جبکہ خاتون کے ورثاء کاکہناہے کہ داد لغاری پولیس قاتل کے خلاف کوئی بھی قانونی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے،مقتولہ کے اہل خانہ نے ایس ایس پی گھوٹکی اور آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کے قاتل کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف دیا جائے –

  • تنگوانی: کرسی کے لیے پرنسپل اورہیڈ ماسٹردست وگریباں، ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ ڈالے

    تنگوانی: کرسی کے لیے پرنسپل اورہیڈ ماسٹردست وگریباں، ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ ڈالے

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)ہائرسیکنڈری سکول میں کرسی کے لیے پرنسپل اورہیڈماسٹردست وگریباں ہوگئے، ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ ڈالے،دونون افسران کی حمایتی اساتذہ اور انکے حمایتی لوگوں میں بھی تصادم

    تفصیلات کے مطابق تنگوانی ہائرسیکنڈری سکول میں دو افسران کا کرسی پر بیٹھنے کے تنازعہ پر جگھڑا ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ سکول میں 21 گریڈ کے پرنسپل رضا محمد باجکانی پہلے سے موجود تھا اوراس دوران 17 گریڈ کے غلام نبی ڈاہانی نے ہیڈماسٹرکے آرڈر لیکر آ یا تھا اس لیے دو نوں افسران میں اختیارات کی کرسی پر بیٹھنے کا جھگڑابڑھ گیا جس پردونوں افسروں میں ہاتھا پائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دونوں افسران کی کپڑے بھی پھٹ گئے ،

    جبکہ دونوں افسران کے حمایتی اساتذہ اور دونوں افسروں کی حمایتی لوگ بھی اس جھگڑے میں شامل ہو گئے جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر کنٹرول سنبھال کر کے جھگڑا ختم کروایا اسی دوران ہائیر سیکنڈری سکول کے طلبہ نے سکول خالی کر کے بھاگ گئے جبکہ پرنسپل آفس کو بھی تالا لگا دیا گیا ہے

    دوسری جانب دونوں افسران نے ایک دوسرے پر جھگڑا کرنے کی تھانے میں درخواست داخل کروادی ہے ۔ جبکہ پہلے سے موجود پرنسپل رضا محمد با جکانی اپنے موقف صحافیوں کوبتایا کہا کہ میں پہلے سے 21 گریڈ میں موجود ہوں جبکہ غلام نبی ڈاہانی اپنے آرڈر انچارج پرنسپل کا لے کر آیا ہے، میں نے اس کو جوائننگ دی ہے اس کے بعد اس نے میری کرسی پر بیٹھ کر قبضہ کر لیا تھا اور میں نے اس کو اپنی کرسی خالی کرنے کی ہدایت کی لیکن اس نے ایک بھی نہیں مانی دوسری طرف غلام نبی ڈاہانی کا کہنا ہے کہ میں ہائی سکول کا انچارج ہوں یہ کرسی میری تھی اور رضا محمد ہائرسیکنڈری سکول میں اپنی کرسی الگ رکھوالیں

  • ڈیرہ اسماعیل خان: ریجنل سپورٹس آفس کی جانب سے دریائے سندھ کنارے ایک روزہ سکیٹنگ میلہ

    ڈیرہ اسماعیل خان: ریجنل سپورٹس آفس کی جانب سے دریائے سندھ کنارے ایک روزہ سکیٹنگ میلہ

    ڈیرہ اسماعیل خان(باغی ٹی وی )پاکستان میں مختلف کھیل کھیلے جاتے ہیں مگر سکیٹنگ سپورٹس کا رجحان اتنا نہیں ہے پاکستان کے پسماندہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ریجنل سپورٹس آفس کی جانب سے سکیٹنگز کے ایک روزہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اس حوالے سے دیکھتے ہیں احمد نواز مغل کی یہ رپورٹ۔

  • اوچ شریف:بجلی کے بھاری بلوں نےشہریوں کی چیخیں نکلوا دیں،چیف جسٹس سوموٹوایکشن لینے کا عوامی مطالبہ

    اوچ شریف:بجلی کے بھاری بلوں نےشہریوں کی چیخیں نکلوا دیں،چیف جسٹس سوموٹوایکشن لینے کا عوامی مطالبہ

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)بجلی کے بھاری بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوا کر رکھ دیں اکثرلوگوں نے ادھارلیکر یاپھر بالیاں یادیگرقیمتی اشیا فروخت کرکے بجلی کے بل ادا کرنے پر مجبور ہو گئے،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ ازخود نوٹس لیتے ہوئے حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کوواپس لیاجائے

    تفصیل کے مطابق شہریوں مخدوم زادہ سید حسنات مزمل بخاری، حافظ جمیل احمد لنگاہ ،حسن جمیل لنگاہ، صدر انجمن تاجران رشید احمد لنگاہ ملک ظہورِ احمد، ملک شان نے بجلی کے بلوں میں غریب عوام پر لگنے والے ظالمانہ ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئےباغی ٹی وی کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے حکومت ملکی معیشت اور تاجر برادری سمیت عام آدمی کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے ،ہزاروں روپے سیلز ٹیکس ماہوار لگانا گھریلو صارفین و دوکانداران پر ظلم ہے،

    سیاست دانوں نے اپنی حکومت کو بچانے کے چکر میں عوام کے پیٹ چاک کرنے شروع کر دیئے ہیں روزگار نہ ہونے کی وجہ سے تاجر برادری سمیت غریب عوام پہلے ہی بے حال ہے اوپر سے حکومت بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس عائد کر کے معاشی قتل کرنا چاہتی ہے

    شہریوں کا کہنا تھا کہ غریب عوام پریشان ہے۔شہریوں کا مذید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بھی وڈیروں اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کو نہیں کہتا صرف عوام کا خون نچوڑنے کے احکامات دیتا ہے اور حکمران بھی عوام پر مختلف قسم کے ٹیکس لگاتے ہیں،فیول پرائس ایڈجسمنٹ کا جو ٹیکس بجلی کے بل میں آتا ہے وہ اس قدر زیادہ ہے کہ بجلی کی رقم اصل بل سے بھی زیادہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کی رقم ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ان ٹیکسز کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا شکار ہے پہلے ہی انتہائی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑی ہوئی ہے اوپر سے بجلی بلوں نے عوام پر بجلی گرا دی ہے،

    گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین کو بھی اس ماہ واپڈا نے بھاری ٹیکسز لگا کر بلز بھجوا دئیے ہیں ، جس کے باعث عوام میں حکومت کی جانب سے ٹیکسز لگائے جانے پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے شہریوں نےباغی ٹی وی سےبات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ہی پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں اورمہنگائی نے ہماری کمرتوڑ رکھی ہے اب ان بجلی بلوں نے ہماری رگوں سے خون بھی نچوڑ لیاہے

    انہوں نے کہاکہ اکثرلوگوں نے ادھارلیکر یاپھراپنی بچیوں کی سونے کی بالیاں یادیگرقیمتی اشیا فروخت کرکے بجلی کے بل اداکئے ہیں انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ ازخود نوٹس لیتے ہوئے حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کوواپس لیاجائے

  • اوچ شریف:ورلڈ بینک ٹف ٹائل منصوبہ،ٹھیکیدار کرپشن اور نااہلی چھپانے کیلئے سرگرم

    اوچ شریف:ورلڈ بینک ٹف ٹائل منصوبہ،ٹھیکیدار کرپشن اور نااہلی چھپانے کیلئے سرگرم

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ورلڈ بینک ٹف ٹائل منصوبہ،ٹھیکیدار کرپشن اور نااہلی چھپانے کیلئے سرگرم، ٹف ٹائل اکھاڑ کر گڑھوں میں ریت بھر دی، پورے منصوبے میں ٹف ٹائل کے نیچے مٹی کچرا بھرنے کے باعث منصوبہ ناکام، کئی جگہوں پر کام بھی ادھورا چھوڑ دیا گیا، ٹھیکیدار اور محکمے کے ذمہ داران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کارروائی کرے، اہلیان علاقہ کا مطالبہ،

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں عالمی شہرت یافتہ مقبرہ بی بی جیوندی و دیگر تاریخی مزارات تک رسائی کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے بی بی جیوندی کمپلیکس شاہراہ بنانے کیلئے ورلڈ بینک نے میگا پراجیکٹ منظور کرتے ہوئے ٹھیکہ جاری کر دیا اس منصوبے میں شفافیت کیلئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سمیت دیگر اداروں کو ذمہ داری سونپی گئی منصوبے میں ٹھیکیدار نے بھاری کرپشن کرنے کیلئے بدنیتی کرتے ہوئے ردو بدل کر دیا اور سابقہ میٹل روڈ کو اکھاڑ کر کنکریٹ روڈ بنانے کیلئے نشانات لگانے کے کچھ ہی عرصہ بعد پرانی سڑک کا ملبہ اٹھا کر لے گئے اور گلیوں کا کچرا اور پرانی اینٹوں ملا ملبہ سڑک پر ڈال کر ناقص سب بیس تیار کر دی جسے آٹھ ماہ تک شہریوں کو اذیت میں مبتلا کرنے کیلئے یونہی چھوڑ دیا گیا

    گزشتہ ماہ اسی سڑک پر ایک فٹ سے زیادہ ریت بچھا کر ٹف ٹائل بچھا دی گئی جو ایک ہفتے میں ہی ٹریفک گزرنے سے کئی جگہوں سے بیٹھ گئی اور بارش ٹف ٹائلوں کو بہا کر لے گئی، جس پر شہریوں کے احتجاج کے نتیجے میں ٹف ٹائل اکھاڑ کر دوبارہ ریت ڈال کر ناقص سڑک بنا دی گئی، جو کچھ دنوں بعد جگہ جگہ سے بیٹھ گئی اور گڑھے پڑ گئے جس کے خلاف شہریوں نے سیٹیزن پورٹل سمیت دیگر اداروں کو تحریری درخواستیں ارسال کیں

    گزشتہ روز ٹھیکیدار کی طرف سے کرپشن اور نااہلی چھپانے کیلئے تیسری مرتبہ گڑھوں کو ریت ڈال کر بھرنے کا کام جاری ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیٹیزن پورٹل سمیت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو تحریری درخواستیں ارسال کرنے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ ٹھیکیدار نہایت ڈھٹائی سے غیر معیاری کام کرنے میں مصروف ہے

    شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف: دریائے ستلج کنارے بیٹ کے علاقوں میں مقیم افراد کیلئے فلڈ وارننگ جاری

    اوچ شریف: دریائے ستلج کنارے بیٹ کے علاقوں میں مقیم افراد کیلئے فلڈ وارننگ جاری

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) دریائے ستلج کنارے بیٹ کے علاقوں میں مقیم افراد کیلئے فلڈ وارننگ جاری، محفوظ مقامات پر مال مویشی سمیت منتقل ہونے کی ہدایات، چیف انجینئر انہار بہاول پور ریجن خالد بشیر نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجہ کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔

    18 اگست کو پانی کا ڈسچارج 2لاکھ 16ہزار کیوسک سے زائد رپورٹ ہوا ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی 63ہزار سے زائد پانی کی آمد اور 49ہزار کیوسک سے زائد اخراج ہے۔اسی طرح ہیڈ اسلام میں 31ہزار کیوسک سے زائد پانی کی آمد اور 30ہزار کیوسک سے زائد پانی کا اخراج رپورٹ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔دریائے ستلج سے ملحقہ بیٹ میں رہنے والے افراد اپنے مال مویشیوں کے ہمراہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں