Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف :بدنام زمانہ کوئلہ چور، آئل مافیا کا مبینہ گٹھ جوڑ، دو نمبر دھندے کا وسیع نیٹ ورک قائم

    اوچ شریف :بدنام زمانہ کوئلہ چور، آئل مافیا کا مبینہ گٹھ جوڑ، دو نمبر دھندے کا وسیع نیٹ ورک قائم

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) بدنام زمانہ کوئلہ چور اور آئل مافیا کا مبینہ گٹھ جوڑ، دو نمبر دھندے کا وسیع نیٹ ورک قائم، قومی شاہراہ پر ہوٹلوں کی آڑ میں منشیات کی فروخت جاری، پولیس کو چکمہ دینے کیلئے چھوٹے ملازمین سے رابطے، اکثر کارروائیوں میں بڑے ڈیلر بچ نکلنے میں کامیاب، قومی شاہراہ پر موجود نیٹ ورک توڑنے کیلئے گرینڈ آپریشن ناگزیر ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقوں بستی حافظاں تا پل بھلکہ تک قومی شاہراہ کے دونوں اطراف قائم متعدد ہوٹلوں کی آڑ میں منشیات فروشی کی سپلائی اور فروخت کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ ایرانی اور دو نمبر پیٹرول بھی سرعام فروخت کرکے "مال ” کمایا جارہا ہے، کریانہ شاپس پر پلاسٹک بوتلوں میں دو نمبر پٹرول کی وافر مقدار میں سپلائی بھی عروج پر پہنچ چکی ہے، محکمہ سول ڈیفنس والے اپنا ” حصہ ” وصول کرکے منہ موڑ جاتے ہیں، جبکہ منی پیٹرول پمپس اور ایجنسیاں آئے روز حادثات کا سبب بھی بن رہی ہیں،

    باوثوق زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے مزکورہ پیٹرول سپلائر، منشیات فروشوں اور آئل مافیا کے خلاف ڈی سی بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور کو متعدد بار مراسلے بھی جاری کئے جا چکے ہیں جس میں غیر قانونی طور پر پٹرول بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے چھوٹی موٹی کاروائیاں کی گئی ہیں جن میں منشیات فروش کارندے گرفتار ہونے کے باوجود بڑے ڈیلر اپنے مضبوط نیٹ ورک کی وجہ سے بچ نکلنے میں کامیاب رہتے ہیں ،

    انتظامیہ‘ پولیس اہلکاروں‘ عوامی نمائندوں اور سیاسی شخصیات کا ہوٹلوں سمیت منی پٹرول پمپس اور غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے مالکان کیساتھ مبینہ گٹھ جوڑ بارے بھی اطلاعات ہیں، جبکہ دوسری جانب شہر کے گلی کوچوں میں با اثر دکاندار پلاسٹک کی بوتلوں میں مہنگے داموں دو نمبر پٹرول فروخت کررہے ہیں، اِن غیر قانونی تیل ایجنسیوں اور منی پٹرول پمپس پر کسی قسم کے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے۔

    اسی طرح اوچ شریف شہر کے مختلف علاقوں بستی حافظاں‘ بستی مقبول آرائیں‘ بیٹ احمد ‘ کچی شکرانی، بیٹ بختیاری‘ بنگلہ مستوئی‘ حلیم پور‘جھانگڑہ غربی سمیت شہر سے ملحقہ علاقہ جات میں درجنوں غیر قانونی ایجنسیاں اور منی پٹرول پمپس قائم ہیں جن کیخلاف باقاعدہ قانونی کارروائی نہ ہونے سے اِن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ناقص اور ملاوٹ شدہ پٹرول اور ڈیزل کے استعمال سے موٹر سائیکلوں‘ کاروں اور ٹریکٹروں کے انجن تباہ ہو رہے ہیں،

    اوچ شریف کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور ڈی پی او بہاولپور سے منی پیٹرول پمپس سمیت ہوٹلز میں منشیات فروشی کرنے والے افراد کے خلاف مؤثر گرینڈ آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • میرپورخاص:پی ایف یو جے کی کال پر صحافی جان محمد مہر کی شہادت پراحتجاجی ریلی

    میرپورخاص:پی ایف یو جے کی کال پر صحافی جان محمد مہر کی شہادت پراحتجاجی ریلی

    میرپورخاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شازیب شاہ کی رپورٹ) نیشنل پریس کلب اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اور سندھ صحافی سنگت میرپورخاص کے زیر اہتمام ایک مشترکہ شہید صحافی جان محمد مہر کی شہادت کے حوالے سے نیشنل پریس کلب میرپورخاص سے پوسٹ آفس چوک تک ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

    بڑی تعداد میں صحافیوں نے بینر ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جبکہ احتجاجا بازؤوں پر کالی پٹیاں باندھی ہوئی تھیں نعرے لگاتے ہوئے اور مارچ کرتے ہوئے پوسٹ آفس چوک پر پہنچے جہاں رہنماؤں نے شہید صحافی جان محمد مہر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اس واقعے کی شدید مذمت کی

    سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جوابداروں کو گرفتار کر کے سخت سزائیں دی جائے اور سوگوار فیملی کو بھاری معاوضہ ادا کیا جائے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اج پورے ملک میں صحافی خوف و ہراس میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں جبکہ دہشت گرد جدید اسلحے کے ساتھ دندناتے پھر رہے ہیں اور اس حوالے سے امن و امان کی صورت انتہائی خراب ہے

    مظاہرین نے الزام لگایا کہ مخصوص کریمنلز کا ٹولہ صحافیوں کو ٹارگٹ بنا رہا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید صحافی زبیر احمد مجاہد ، محمود سلطان چانڈیو اور دیگر کے کیس اوپن کر کے دوبارہ انکوائری کرائی جائے اور جوابداروں کو سخت سزا دی جائے ۔ خطاب کرنے والوں میں سلیم شیخ ، قمرالدین شیخ ، نظیر احمد چانڈیو ، خلیل احمد غوری ، خلیل اللہ ، سید لیاقت علی شاہ ، عبدالرشید ، ملازم حسین ، سہیل احمد ، شاہزیب خاصخیلی ، حیات قریشی ، خالد فوجی ، شاہ زیب شاہ ، امید علی لغاری ، محمد اسلم بلوچ ، محمد عارف ، بابر پٹھان اور دیگر نے خطاب کیا ۔

  • چونیاں:محکمہ ہائی وے اورلیسکو کی غفلت ونااہلی روڈ کے عین وسط بجلی کے 2 کھمبے موجود،حادثات کا خدشہ

    چونیاں:محکمہ ہائی وے اورلیسکو کی غفلت ونااہلی روڈ کے عین وسط بجلی کے 2 کھمبے موجود،حادثات کا خدشہ

    چونیاں،باغی ی وی(نامہ نگارعدیل اشرف) محکمہ ہائی وے اورلیسکو سب ڈویژن چونیاں کی مبینہ غفلت اور نااہلی، مین چھانگا مانگا جمبر روڈ پر دو الیکٹرک پول روڈ کے بالکل درمیان میں کھڑے ہیں ٹھیکیدار نے روڈ کی تعمیر مکمل کردی لیکن پول نہ ہٹائے جا سکے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اور پول کو روڈ کنارں پرمنتقل کروائیں، علاقہ مکینوں اور مسافروں کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق لیسکو سب ڈویژن چونیاں میں ایک ماہ میں تین سے چار ایکسیئن تبدیل ہوئے مگر پالیسیاں جوں کی توں ہیں سب ڈویژن لیسکو چونیاں اور محکمہ ہائی وے افسران کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے چونیاں تا جبمر روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اور روڈ تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے لیسکو ڈویژن چونیاں کو روڈ کے درمیان میں آنے والے الیکٹرک پول دوسری جگہ منتقل کرنے کے لاکھوں روپے بھی ادا کر دیئے ہیں مگر اس کے باوجود لیسکو واپڈا نے پول کو عرصہ دراز سے منتقل نہیں کیا۔

    باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے مقامی تحصیل انتظامیہ بھی متعدد بار لیسکو کو تحریری طور پر بھی لکھ چکی ہے کہ پول کو سڑک کے درمیان سے کناروں پر منتقل کیا جائے۔علاقہ مکینوں ظفر جٹ، محمد اسماعیل، شفیق چوہدری، محمد خوشی و مسافروں کا کہنا ہے کہ دونوں الیکٹرک پول روڈ کےدرمیان میں ہیں دن رات سینکڑوں گزرنے والے ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہو سکتا ہے

    انہوں نے مزید کہا کہ لیسکو واپڈا اے سی قصور، ایکسیئن چونیاں اور محکمہ ہائی وے حکام نوٹس لیں اور الیکٹرک پول کو دوسری متعین جگہ پر منتقل کروائیں

  • کوٸٹہ :بی سی ایس ایگزیکٹو ویلفئیر آفیسرز ایسوسی ایشن کے عمائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس

    کوٸٹہ :بی سی ایس ایگزیکٹو ویلفئیر آفیسرز ایسوسی ایشن کے عمائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان آکاخیل)بی سی ایس ایگزیکٹو ویلفئیر آفیسرز ایسوسی ایشن کے عمائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس
    پورے بلوچستان کے تمام سٹیک ہولڈرز، جیسے کہ معزز عدلیہ ، سیاسی اکابرین، سول سوسائٹی، سول سروس کے آفیسرزاور حکومتی حلقوں کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا ہے۔
    پاکستان میں سی ایس ایس یا مقابلہ کے امتحانات پاس کر کے وفاقی سطح پر مختلف سروس گروپ تشکیل پاتے ہیں، جن میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ( جسے ڈی ایم جی سروس) کہا جاتا تھا ،

    صوبائی سطح پر مقابلے کے امتحانات کے نتیجے میں بلوچستان سول سروس ایگزیکٹو برانچ اور بلوچستان سیکرٹریٹ سروس (بی ایس ایس) وجود میں آتے ہیں۔
    مقابلے کا امتحان بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منعقد ہوتا ہے،میرٹ کی بنیاد پر ان امیدواروں کو دو مختلف گروپس میں تعینات کیا جاتا ہے، پھر اسی طرح ان کے کام کے مطابق مخصوص ٹریننگ دی جاتی ہے،سیکشن آفیسر صرف سول سیکرٹریٹ کے لئے بھرتی ہوتے ہیں، ان کی جاب ڈسکرپشن بھی یہی ہے اور اسٹنٹ کمشنر فیلڈ کے لئے بھرتی ہوتے ہیں،

    مذکورہ دونوں سروسز کے آفیسرز کی ٹریننگ، فیلڈ اٹیچمنت، محکمانہ امتحان وغیرہ سب کچھ علحیدہ ہے، ایک گروپ کی ٹرانسفر پوسٹنگ علیحدہ ہوتی ہے اور وہ ایک الگ کیڈر کے طور پر اپنا وجود رکھتا ہے۔

  • میرپور ماتھیلو: دو سال قبل اغواء ہونے والی "پریاکماری” کی بازیابی کیلئے جسقم کا احتجاجی مظاہرہ

    میرپور ماتھیلو: دو سال قبل اغواء ہونے والی "پریاکماری” کی بازیابی کیلئے جسقم کا احتجاجی مظاہرہ

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)دو سال قبل اغواء ہونے والی "پریاکماری” کی بازیابی کیلئے جسقم کا احتجاجی مظاہرہ
    ڈھرکی میں جسقم کی مرکزی قیادت کی کال پر جسقم تعلقہ ڈھرکی کی جانب سے پریا کماری کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کارکنوں نے جی ایم سید چوک سے ریلی نکالی اور شہر کے مختلف مقامات سےہوتے ہوئے ڈھرکی مین چوک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،

    اس موقع پر کارکنوں نے پریا کماری کی بازیابی کے لیے نعرے لگائے۔ ایس یو پی کے رہنما اکرم متلو، جاوید مہر، جاوید دیشی ،پرویز سمیجو نے کہا کہ پریا کماری دو سال سے زائد عرصے سے لاپتہ ہے لیکن پولیس اور دیگر اداروں کی نااہلی کے باعث وہ بازیاب نہیں ہوسکی جس کی ذمہ داری سندھ حکومت پرعائد ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی اغوا، بلیک میلنگ، لاقانونیت حکمرانوں نے پیدا کی ہے، سندھ کے اصل وارث ہونے کے ناطے سندھیوں کو غیر ملکی افغان دہشت گردوں اور دیگرآبادکاروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔احتجاج کرنے والوں نے پریا کماری کو جلد از جلد بازیاب کرانے کامطالبہ کیا۔ ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔

  • تنگوانی :سول کورٹ نے 9 مئی واقعہ کامقدمہ خارج کردیا،تمام گرفتار ملزمان کورہاکرنے کاحکم

    تنگوانی :سول کورٹ نے 9 مئی واقعہ کامقدمہ خارج کردیا،تمام گرفتار ملزمان کورہاکرنے کاحکم

    تنگوانی باغی ٹی ( نامہ نگار منصور بلوچ)سول کورٹ نے 9 مئی واقعہ کامقدمہ خارج کردیا،تمام گرفتار ملزمان کورہاکرنے کاحکم
    تفصیلات کے مطابق تنگوانی سول کورٹ نے 9 مئی واقعہ کے تمام کیسز کی مدِ نظر رکھتے ہوئے آج فیصلہ جاری کردیا، سول کورٹ کے جج عبدالستار نے 9 مئی کے واقعہ میں پی ٹی آئی کارکنان پردرج ہونے والا مقدمہ خارج کر دیا ہے اور تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا ہے

    9 مئی کے واقعہ میں درج ہونے والے مقدمے میں پی ٹی آئے کے کئی رہنما اور کارکنان گرفتار ہوئے تھے تو عدالت نے 9 مئی کیس کو مدِ نظر رکھتے ہوئی پی ٹی آئی کارکنان غالب خان ڈومکی، حنیف ڈومکی ،شعبان جکرانی، دودو خان ،عبدالعزیز باسط پٹھان، قربان ،باجکانی اور مٹھار سیمت تمام قیادت کو سیول کورٹ نے باعزت بری کردیا ہے

  • اوکاڑہ یونیورسٹی کا راولپنڈی وومن یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی سیالکوٹ سے تعلیمی اشتراک کے معاہدے

    اوکاڑہ یونیورسٹی کا راولپنڈی وومن یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی سیالکوٹ سے تعلیمی اشتراک کے معاہدے

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ یونیورسٹی کا راولپنڈی وومن یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی سیالکوٹ سے تعلیمی اشتراک کے معاہدے
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی نے راولپنڈی وومن یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ساتھ تعلیمی و تحقیقی اشتراک کے معاہدے کیے ہیں جن کے تحت یہ ادارے مختلف شعبہ جات میں ایک دوسرے کی سہولیات اور صلاحیتوں سے مستفید ہوں گے۔

    مفاہمت کی ان یاداشتوں پر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد اور رالپنڈی وومن یونیورسٹی سے ان کی ہم منصب پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال جبکہ وومن یونیورسٹی سیالکوٹ کی وی سی پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی نے دستخط کیے۔

    ان معاہدوں کی رو سے اوکاڑہ یونیورسٹی دوسری دو جامعات کے ساتھ مل کر تعلیم و تحقیق کے مختلف پہلووں پر کام کرے گی جس میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول، طلباء کو ایک دوسرے کی لیبارٹریوں اور ہوسٹل کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کرنا، باہمی اشتراک سے ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد، تحقیق اور جدت کے کلچر کو فروغ دینا اور طلباء کی پیشہ وارانہ تربیت کےلیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ یہ ادارے تمام ثفافتی و اخلاقی اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے طالبات کےلیے کھیلوں کے مختلف پروگرامز بھی منعقد کروائیں گے۔

    اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پروفیسر واجد کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن یہ ہے کہ تعلیم و تحقیق سے وابستہ اداروں اور افراد کا قومی اور بین الاقوامی سطع پر ایک وسیع نیٹ ورک تشکیل دیا جائے جس کے ذریعے ایک دوسرے کے وسائل سے فائدہ اٹھاکر پاکستان میں اعلی تعلیم کے میعار کو بہتر کیا جاسکے۔

    اس سے پہلے اوکاڑہ یونیورسٹی تیس سے زائد جامعات کے ساتھ معاہدے کر چکی ہے اور ان پرعملی کام بھی شروع ہو چکا ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان :محکمہ ایکسائز میں افسران کی ایماء پر کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم

    ڈیرہ غازیخان :محکمہ ایکسائز میں افسران کی ایماء پر کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)محکمہ ایکسائز میں کلرک خضر گشکوری نے افسران کی ایماء پر کرپشن کے ریکارڈ قائم کر لیے۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کرپٹ عناصر کو فوری اداروں سے فارغ کریں۔عوامی مطالبہ

    محکمہ ایکسائز میں ای ٹی او اور ڈائریکٹر ایکسائز کا کماؤ پوت خضر گشکوری جو روزانہ کی بنیاد پر ایجنٹوں کے ذریعے 1سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی کرپشن کرتا ہے۔ایسے کرپٹ عناصر کو فوری ہٹایا جائے اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے چالان فیس بنک میں سائل کو خود بھرنے کے لیے پابند کیا جائے تاکہ کرپشن خوری اور کرپٹ عناصر سے عوام کی جان چھوٹ سکے۔

    کلرک خضر گشکوری کافی عرصے سے ایک ہی سیٹ پر براجمان ہے،باہراس کابھائی ایجنٹوں سے ڈیل کرتا ہے اور تمام ایجنٹوں کو سرکاری ریکارڈ اور کمپیوٹرسسٹم تک رسائی حاصل ہے

    کلرک موصوف کا کہنا یہ بھی ہے کہ میڈیا سمیت اینٹی کرپشن میرے ہاتھ میں ہے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتا اور نا ہی میرے خلاف کوئی خبریں لگا سکتا ہے۔

  • سرگودھا: نجی سکول و کالج میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی

    سرگودھا: نجی سکول و کالج میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (ملک شاہنواز جالپ نامہ نگار)سرگودھا: خبیب گرلز سکول و کالج سرگودھا میں پاکستان کے 76واں یوم آزادی کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ سرگرمیوں کا آغاز نماز فجر کے بعد قران خوانی کے ساتھ کیا گیا اور وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام مجاہدین کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی

    اس کے علاوہ جشن آزادی آرٹ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے دل کو چھو لینے والی مختلف تصاویر بنائیں جنہوں نے اپنے پیارے ملک کے ساتھ ان کے جذباتی وابستگی کو ظاہر کیا۔ طالبات نے ماحول کو مزید صاف بنانے کے لیے پودے لگائے،

    طلباء نے اردو اور انگریزی میں گرمجوشی سے بھرپور تقاریر پیش کیں، قومی ترانوں پر مختلف ٹبلیو پیش کئے اور ملی نغموں کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ کھانا پکانے کے مقابلوں میں طالبات نے سبز اور سفید کے تھیم میں مزیدار اور رنگ برنگے پکوان بناۓ

    اس موقع پر پرنسپل خبیب گرلز سکول و کالج ثروت انصر نے پاکستان کی آزادی کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ پاکستان کی آزادی کے لیے اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔ نوجوان ہماری طاقت ہیں اور پاکستان کے اس غیر یقینی اور تکلیف دہ جمہوری دور میں ہمیں مضبوط، خوشحال اور پاکستان کی لمبی زندگی کے لیے خود کو دوبارہ وقف کرنا چاہیے۔

    انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ طالبات کو شاندار تعلیمی ریکارڈ اور اپنے ملک کو پوری دنیا میں باوقار بنانے کے عزم کے ساتھ دیکھنا چاہتیی ہیں پرنسپل میڈم سروت انصر نے مزید کہا کہ خبیب گرلز سکول و کالج یتیم بچیوں کا ایک فلاحی ادارہ ہے جس کو خبیب فاؤنڈیشن چلا رہی ہے ہم چیئرمین خبیب فاؤنڈیشن ندیم احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ان یتیم بچیوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھے ہوئے ہیں اور ان یتیم اور مستحق بچیوں کی کفالت کرتے ہیں

    انہوں نے سرگودھا کے مخیر حضرات سے گزارش کی کہ وہ آئیں اور ہمارے ادارے کا وزٹ کریں اگر دل مطمئن ہو تو ہمارے ادارے کا حصہ بن کر ان یتیم بچیوں کی کفالت کریں

  • تنگوانی : مسلح ڈاکوؤں کا حملہ 2 نوجوان شدید زخمی

    تنگوانی : مسلح ڈاکوؤں کا حملہ 2 نوجوان شدید زخمی

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) مسلح ڈاکوؤں کا حملہ 2 نوجوان شدید زخمی
    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے رہائشی دو نوجوان ندیم احمد گجرانی جمیل احمد گجرانی کو ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی ،جس پران نوجوانوں نے مزاحمت کی ،

    مزاحمت کرنے پرمسلح ڈاکوؤں نے دونوں نوجوانوں کوفائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا،دونوں نوجوان زخمیوں کو فوری طورعلاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے