Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف : جھانگڑہ انٹر چینج  پر دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر، ٹریلر کی زد میں آکر ایک جاں بحق

    اوچ شریف : جھانگڑہ انٹر چینج پر دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر، ٹریلر کی زد میں آکر ایک جاں بحق

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )جھانگڑہ انٹر چینج پر دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر، ٹریلر کی زد میں آکر ایک جاں بحق

    ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق جھانگڑہ انٹر چینج جلال پور پیر والا روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے اور دونوں موٹر سائیکل سوار گر گئے اور اوپر سے ٹرالر گزر گیا محمد رمضان ولد محمد مراد موضع گلشن فرید قاسم والا بنگلہ کا رہائشی موقع پر جاں بحق اور بھورل ولد غلام قادر شدید زخمی ہو گیا

  • اوچ شریف :اسسٹنٹ کمشنر کی مبینہ آشیرباد سے کھاد مافیا نے کسانوں کی کھال ادھیڑ ڈالی

    اوچ شریف :اسسٹنٹ کمشنر کی مبینہ آشیرباد سے کھاد مافیا نے کسانوں کی کھال ادھیڑ ڈالی

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اسسٹنٹ کمشنر کی مبینہ آشیرباد سے کھاد مافیا نے کسانوں کی کھال ادھیڑ ڈالی، گوداموں میں یوریا کھاد سٹاک، جبکہ کسان حصول کے لیے در بدر خوار، سرکاری ریٹ پر کھاد ملنا خواب بن گیا، شہر وگردونواح میں کھاد مافیا بے لگام، ڈپٹی کمشنر بہاولپور فوری ایکشن لیں،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر وگردونواح میں یوریا کھاد بلیک میں دھڑلے سے فروخت کی جارہی ہے، جس سے کاشتکار شدید مشکلات سے دو چار ہیں، باوثوق زرائع کے مطابق ڈیلرز نے کھاد اپنے گوداموں میں چھپا رکھی ہے، محکمہ زراعت فیلڈ آفیسران کھاد کی سرکاری نرخوں میں فروخت کرانے میں بے بس دیکھائی دے رہے ہیں،

    جبکہ انتظامیہ کے کچھ ملازمین کا کھاد مافیا کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ ہونے بارے بھی انکشاف ہوا ہے، کاشتکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات ملک ظہورِ احمد سابق کونسلر، ملک شفیع اعوان، محمد عارف، ملک محمد عطاء حسین، ملک حاجی احمد، ملک صدیق اکبر، ملک صابر رڈ، سید ہاشم رضا شاہ، سید مرتضی رضوی، زین حیدر بخاری اور ملک پرویز خان و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ اوچ شریف شہر گردونواح کے علاقوں میں ڈیلروں نے یوریا کھاد اپنے خفیہ گوداموں میں سٹاک کر رکھی ہے عام کسانوں کو کھاد نہ ہونے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے

    جبکہ بلیک میں 3100سو روپے والی یوریا کھاد 3950روپےتک فی بوری کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے جوکہ سراسر ظلم ہے، اور اس بارے انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے باہر ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اپیل کی ہے کہ بڑے مگرمچھوں کے گوداموں پر چھاپے مارے جائیں اور کھاد کو کنٹرول ریٹ پر فروخت کرایا جاۓ،

  • تنگوانی :پراسرار بیماری کی وجہ سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق

    تنگوانی :پراسرار بیماری کی وجہ سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)پراسرار بیماری کی وجہ سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں معصوم شاہ میں پر اسرار بیماری کے وجہ سے 22 سالہ نوجوان صدا م حسین ولد بدلو بھلکانی فوت ہو گیا

    بتایا گیا ہے کہ اس کے بوڑھے باپ نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے اپنا سب کچھ بیچ دیا اس قدر کہ اس نے اپنے گھر کے اینٹ اور برتن بیچ کر علاج کروایا لیکن اس کا نوجوان بیٹا جانبر نہ ہوسکا پرسرار بیماری میں فوت ہو گیا

  • نواب شاہ : موٹر سائیکل اور رکشہ میں ٹکر، خاتون جاں بحق ،شوہر اور3 بچے زخمی

    نواب شاہ : موٹر سائیکل اور رکشہ میں ٹکر، خاتون جاں بحق ،شوہر اور3 بچے زخمی

    نواب شاہ ،باغی ٹی وی (عنایت اللہ نامہ نگار)موٹر سائیکل اور رکشہ میں ٹکر، خاتون جاں بحق ،شوہر اور3 بچے زخمی
    قاضی احمد میں نواب شاہ لنک روڈ کے مقام پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں آمنے سامنے سے ٹکر ہوئی ،حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے تین بچے حادثے کا شکار ہوگئے ،حادثے کے نتیجے میں زخمیں خاتون جانبحق ہوگئی جبکہ دیگر افراد تشویک ناک حالت میں پی ایم سی اسپتال نواب شاہ منتقل

    پولیس کے مطابق قاضی احمد میں نواب شاہ لنک روڈ کے مقام پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوا جس میں میاں بیوی اور تین بچے زخمی ہوئے تھے جن میں 3 بچوں کے ماں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جب کے دیگر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں قاضی احمد سے نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے –

  • گورنمنٹ گریجویٹ کالج چونیاں میں آزادی کے حوالے سے شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا

    گورنمنٹ گریجویٹ کالج چونیاں میں آزادی کے حوالے سے شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگارمیاں عدیل اشرف) گورنمنٹ گریجویٹ کالج چونیاں میں آزادی کے حوالے سے شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج چونیاں میں شاندار آزادی سیمینار منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمد عامر بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس سیمینار کی نقابت پروفیسر علی بابر صدر شعبہ پنجابی نے کی۔ تلاوت و نعت کی سعادت بالترتیب حافظ محمد عمر فاروق اور پروفیسر محسن علی حسرت نے حاصل کی۔ محمد عادل نے ملی نغمہ پیش کیا۔

    اس سیمینار میں محمد عامر بٹ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں، پرنسپل پروفیسر محمد خالد بابر، پروفیسر ڈاکٹر خاور خورشید، پروفیسر عبدالقیوم شاد،پروفیسر علی بابر، پروفیسر افتخار حسین، حافظ محمد عمر فاروق اور سید حسن رضا نے خطاب کیا اور آزادی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اپنا اپنا نقظہ نظر پیش کیا۔

    آزادی سیمینار میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آزادی سیمینار سے پہلے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی اور سیمینار کے بعد آزادی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی اور سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی

  • سیالکوٹ : شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

    سیالکوٹ : شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر) شہید اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی.
    نماز جنازہ میں آرپی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او، پولیس افسران ، وکلاء اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت.

    شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ڈسکہ سے پولیس لائنز لایا گیا. تمام راستہ شہریوں نے فرض کی خاطر جان قربان کرنے والے شیر جوان کا شایان شان استقبال کیا.:شہر کے تمام اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر شہید کے قافلے پر بھرپور گل پاشی کی گئی جبکہ پولیس کے افسران و جوانوں نے شہید کو سلامی پیش کی.

    آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سیالکوٹ نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی شہید کی بلندی درجات کیلیے دعا کی گئی.

    آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہید اے ایس آئی کے بھائی اور بیٹے سے ملاقات کی،پولیس کے بہادر سپوت اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی. واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.

    آرپی او نے کہا کہ پوری قوم شہداء اور ان کی فیملیز کی قرضدار ہے شہید کے ورثاء کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا. نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی تدفین کیلیے آبائی گاؤں تھانہ موترہ کے بھانوں پنڈی روانہ کر دیا گیا.

  • پی ایف یو جے کا سینیئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف 17 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

    پی ایف یو جے کا سینیئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف 17 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا سنیئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف17 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان,پی یو جے یونٹ ننکانہ صاحب کے صحافی جمعرات کو ننکانہ صاحب پریس کلب باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس یونٹ ننکانہ صاحب کے صدر سمیع اللہ عثمانی ,جنرل سیکرٹری راٶ توقیرالسلام , ننکانہ صاحب پریس کلب کے صدر آصف اقبال شیخ اور جنرل سیکرٹری عرفان رشید بھٹی نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اعلامیے کے مطابق سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کے سابق صدر، کے ٹی این ٹی وی اور روزنامہ کاوش (سکھر) کے بیوروچیف جان محمد مہر کے بیہمانہ قتل کو اڑتالیس گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزرنے کے باوجود پولیس تاحال قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے

    ,جس پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری، خزانچی لالہ اسد پٹھان ,صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس زاہد رفیق بھٹی اور جنرل سیکرٹری خاور بیگ , جوائنٹ سیکرٹری حسنین اخلاق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جان محمد مہر کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جاۓ کم ہے، 17 اگست، بروز جمعرات ملک بھر کے پریس کلبز کے باہر احتجاج کیا جاۓ گا۔پی ایف یو جے نے وفاقی و صوبائی حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس حکام کو متنبہ کیا ہے کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے وگرنہ احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا

    دوسری طرف سکھر پولیس نے صحافی جان محمد مہر کے قتل میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطبق گرفتار ملزمان میں بخش علی اور بابر مہر شامل ہیں۔ جن کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ 14 اگست کو صحافی جان محمد مہر کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کی ایف آئی آر 15 اگست کو سکھر کے تھانہ سی سیکشن میں درج کی گئی تھی۔

    ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • چترال : اکنامک زون کا قیام پسماندہ ضلع کی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا

    چترال : اکنامک زون کا قیام پسماندہ ضلع کی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا

    چترال(گل حماد فاروقی) چترال خیبر پختون خواہ کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع ہے جو 14850 مربع کلومیٹر پر محیط ہے مگر ترقی کے لحاظ سے یہ سب سے پیچھے ہے۔ چترال میں کوئی انڈسٹری یعنی کارخانہ، کوئی بڑا کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی زیادہ تر لوگ پشاور، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پاکستان کے چاروں صوبوں کے بڑے شہروں میں محنت مزدوری اور کام کاج کیلئے جاتے ہیں۔

    چترال کی تاریح میں پہلی بار اور پاکستان بننے کے 75 سالوں میں چترال اکنامک زون منظور ہوا ہے جس پر بہت تیزی سے نہایت معیاری کام جاری ہے،سابق تحصیل ناظم اور چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان کی خدمات اس سلسلے میں کسی پوشیدہ نہیں ہے جن کی انتھک محنت سے چترال اکنامک زون منظور ہوا ہے جس کے لئے صوبائی حکومت نے چالیس کروڑ روپے منظور کئے ہیں جس میں بیس کروڑ روپے اے ڈی پی کی جانب سے او ر 20 کروڑ خیبر پختون خواہ اکنامک زون کی جانب سے ہے۔

    اس فنڈ سے چترال اکنامک زون کے دفاتر، سڑک، نالیاں، ٹیوب ویل، ٹرانسفارمر اور بجلی، نکاسی آب اور دیگر تعمیراتی کام کیلئے مختص ہیں اور اس میں سو سے زیادہ کارخانے لگیں گے۔چونکہ یہاں سنگ مرمر یعنی ماربل کے بہت اعلےٰ قسم کے ذحایر موجود ہیں تو اس اکنامک زون میں زیادہ تر ماربل فیکٹریاں لگیں گی۔ اس کے علاوہ جیم اور قیمتی پتھروں کی پالشنگ اور کٹائی، خشک میوے کے پراسیسنگ، خواتین کیلئے دستکاری اور سلائی کڑھائی کے مراکز کا منصوبہ بھی اس میں شامل ہے۔

    اکنامک زون کے منیجر خبیب خان نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ یہ چالیس ایکڑ پر محیط ہے۔ اس میں انڈسٹریل زون اور دفاتر وغیرہ شامل ہیں۔ حبیب خان نے مزید بتایا کہ اگر یہاں خشک میوے کے پلانٹ لگ جائے تو اس سے اس کی بہترین پیکنگ ہوکر بیرون ممالک بھی بھیجا جاسکتا ہے

    جان سنز تعمیراتی کمپنی کے ترجمان راشد منہاس خٹک کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اکنامک زون کے ذریعے چترال کو ترقی دینا چاہتی ہے تو ہم بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اکنامک زون کا سارا کام نہایت معیاری ہو ہم کبھی بھی مقدار اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ چترال ایک دور آفتادہ اور پسماندہ ضلع ہے جب کوئی مشین خراب ہوتی ہے تو ہمیں اسے پشاور، نوشہرہ یا راولپنڈی لے جانا پڑتا ہے مگر ان تمام تم مشکلات کے باوجود ہم نے اسے ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے او راس وقت بھی ہمارے ساتھ ڈیڑھ سو تک مزدور کام کرتے ہیں۔

    چترال اکنامک زون کی تکمیل سے جب یہاں سو کے قریب کارحانے لگیں گے تو اس سے اس علاقے کی قسمت بدلے گی۔ چترال کے زیادہ تر لوگ محنت مزدوری کیلئے چترال سے باہر او ر ملک سے بھی باہر جانے پر مجبور تھے اب اس کی تکمیل سے یہاں کے لوگوں کو ہنر سیکھنے اور روزگار کے مواقع ملیں گے اور یہ لوگ اب مزدوری کیلئے باہر جانے پر مجبور نہیں ہوں گے۔ اس کی وجہ سے چترال کی سڑکوں کی حالت بھی بہتر ہوگی کیونکہ یہاں جو اعلیٰ ٰ معیار کا سنگ مرمر یعنی سفید ماربل پالش کرنے کے بعد تیار ہوں گے تو ان کو لے جانے کیلئے سڑکیں بھی بنانا پڑیں گی۔

    ماہرین کے مطابق چترال اکنامک زون اس علاقے کی قسمت بدلنے اور یہاں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

  • اوکاڑہ :نیشنل پریس کلب دیپالپور میں 76 ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی

    اوکاڑہ :نیشنل پریس کلب دیپالپور میں 76 ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی

    اوکاڑہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)نیشنل پریس کلب دیپالپور میں 76 ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب میں تمام عہدہداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی
    تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب دیپالپور کے زیر اہتمام ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیاگیا اور یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نیشنل پریس کلب دیپالپور رانا عرفان علی خاں اورمقررین کا کہنا تھاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جس جدوجہد اور جن قربانیوں سے وطن عزیز پاکستان حاصل کیاگیا تھا کوئی شک نہیں کہ ہم آزادی کی اس دوڑ میں گزرتے وقت کے ساتھ بہت پیچھے رہ گئے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں بحثیت قوم اپنی سیکورٹی فورسز کا بھرپور ساتھ دیناہوگا اور وطن عزیز کو دوبارہ سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا

    تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

  • سیالکوٹ :ساجو بلا چور گینگ سرغنہ سمیت 3 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ :ساجو بلا چور گینگ سرغنہ سمیت 3 ارکان گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر)پولیس تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی 22 وارداتوں میں ملوث ساجو بلا چور گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ 4 موٹر سائیکلیں، نقدی3لاکھ 55ہزار روپے، سمارٹ موبائل فونز، دیگر قیمتی الیکٹرک سامان اور اسلحہ ناجائز برآمد

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ سب انسپکٹر محمد عرفان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موٹر سائیکل اور گھروں میں چوری کی 22 سے زائد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ساجو بلا گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 4عدد موٹر سائیکلیں ، نقدی 3 لاکھ 55 ہزار روپے، سمارٹ موبائل فونز، الیکٹرک موٹریں، گھریلو قیمتی سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 3 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو چور گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔