Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات  کے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ

    اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ ،تین روزہ ورکشاپ میں جدید تدریسی رجحانات پہ تربیت فراہم کی جائے گی
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات اور گجرات یونیورسٹی کے سنٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے ‘یو ایس پاکستان یونیورسٹی پارٹنرشپ گرانٹس پروگرام’ کے تحت اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کےلیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کریں گے۔

    اس سلسلے کے پہلے مرحلے کا آغاز اوکاڑہ یونیورسٹی میں ہو چکا ہے۔ اس تین روزہ ورکشاپ کے ٹرینرز میں گجرات یونیورسٹی کے ڈین آف فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف، پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ڈیجیٹل میڈیا کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی اور شعبہ ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ اشفاق سمیت گجرات یونیورسٹی کے ڈاکٹر ارشاد علی، عائشہ کمال اور شہزاد احمد شامل ہیں۔

    ورکشاپ کے دوران ٹرینرز شعبہ ابلاغیات کے استاذہ کوجدید تدریس کے مختلف پہلووں پہ لیکچرز دیں گے۔ تدریس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور تحقیق کے نئے رجحانات پہ سیر حاصل بحث کی جائے گی۔

    ورکشاپ کے پہلے دن ڈاکٹر سویرا شامی نے ڈیجیٹل میڈیا جب کہ ڈاکٹر عائشہ اشفاق نے تحقیق کے طریقہ ہائے کار پہ لیکچرز دیے۔

    ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد واجد، شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر زاہد بلال اور گجرات یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف نے خطاب کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو تدریس کے جدید طریقوں سے آراستہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ ہم قابل اور پیشہ وارانہ تربیت کے حامل طلباء تیار کر سکیں۔

    ڈاکٹر زاہد بلال نے کہا کہ ابلاغیات کے شعبہ میں پچھلے چند سالوں کے دوران بہت سی جدتیں آ چکی ہیں۔ اس ورکشاپ کے ذریعے ہم اپنے اساتذہ کو ان نئے رجحانات سے روشناس کرائیں گے۔

    ڈاکٹر زاہد یوسف نے بتایا کہ اس معاہدے کا مقصد بین الاقوامی سطع پرسوشل سائنسز سے منسک اساتذہ کا ایک نیٹ ورک بنانا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے مستفید ہو سکیں۔

  • سیالکوٹ:ریسکیورز کے اعزاز میں چیمبر آف کامرس کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد

    سیالکوٹ:ریسکیورز کے اعزاز میں چیمبر آف کامرس کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ریسکیورز کی کارکردگی کے اعزاز میں چیمبر آف کامرس کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد۔

    تفصیل کے سیالکوٹ کے مطابق ریسکیورز و ریسکیو محافظین کے اعزاز میں چیمبر آف کامرس سیالکوٹ نے پروقار تقریب کا انعقاد چیمبر آف کامرس نے کیا،جس میں چیمبر ممبرز و کمیونٹی نے بھی ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کے لیے شرکت کی۔ صدر چیمبر آف کامرس عبدالغفور، سینئر وائس صدر وہاب جہانگیر، چئیرمین ڈزاسٹر اینڈ رسک شہباز صائم، ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرنوید اقبال، جوائنٹ گروپ سیکٹری ملک خلیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    ان کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں، ریسکیورز و ریسکیو محافظین اور میڈیا نمائندگان نے ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کے لیے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر چیمبر عبد الغفور نے اپنے خطاب میں ریسکیورز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ریسکیورز کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بلا تفریق اور بروقت موقع پر پہنچ کر اپنی جانوں پر کھیل کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں،

    چئیرمین ڈزاسٹر کمیٹی شہباز صائم نے کہا کہ بلا شبہ ریسکیو1122ایک مثالی ادارہ ہے جو دن رات عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہتا ہے۔

    ریجنل ایمرجنسی آفسیر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے کہاکہ ریسکیو1122نے بانی ڈائریکٹر جنرل/سیکٹری ڈاکٹر رضوان نصیر کی زیر نگرانی میں کمیونٹی کی سیفٹی کے لیے ہر ممکنہ اقدام اپنایا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیورز دن ہو یا رات،آندھی ہو یا طوفان، بارش ہو یا زلزلہ ہر مشکل صورتحال میں جب جب عوام کو ہماری ضروری پڑی ہم ان کی مدد کو پہنچے، ریسکیو1122کے پاس جو جذبہ اور ساخت موجود ہے اس کی مثال دنیا میں نہی ملتی۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے حاضرین کو ریسکیو کی جانب سے دی جانے والی سروسز کے حوالے سے بریف کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ریسکیو 1122 ہمہ وقت آپ کی خدمت کے لیے موجود تھا ہے اور رہے گا۔

    ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانولہ سید کمال عابد نے چیمبر آف کامرس کا ریسکیورز کے لیے پروقار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کے خصوصی وژن کے تحت ریسکیو 1122اپنے معاشرے کو محفوظ بنانے میں کوشاں ہے جس میں ہمیں لوکل کمیونٹی کی طرف سے تعاون درکار ہے تا کہ ہم اپنی کمیونٹی کو محفوظ بنا سکیں، اس سلسلہ میں ضلع میں موجود بلند عمارتیں اور انڈسٹریز میں سیفٹی کے بنیادی اقدامات کرنا بہت ضروری ہے تا کہ ہم اپنی صنعتوں کو محفوظ بنا سکیں۔

    تقریب کے آخر میں ریسکیور آفیسرز کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز کو چیمبر کی طرف سے کیش انعام اور سر ٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا۔

  • اوکاڑہ :تیز رفتار مرغیوں سےلوڈ گاڑی الٹ گئی،ڈرائیور موقع پرجاں بحق

    اوکاڑہ :تیز رفتار مرغیوں سےلوڈ گاڑی الٹ گئی،ڈرائیور موقع پرجاں بحق

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) تیز رفتار مرغیوں سےلوڈ گاڑی الٹ گئی،ڈرائیور موقع پرجاں بحق
    تفصیلات کے مطابق دیپالپورکے گاؤں رسول پور مہمند کے قریب مرغیوں سے بھری گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیورموقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ سینکڑوں مرغیاں بھی ہلاک ہوگئیں

    جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت علی کے نام سے ہوئی جوکہ لاہور کا رہائشی تھا اور دیپالپور کے مقامی پولٹری فارم سے مرغیاں لے کر لاہور جارہاتھا ڈرائیور کےساتھی کرین کے مدد سے گاڑی کو نکال کر اور جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی ڈیڈ باڈی لے کر لاہور روانہ ہوگئے

  • میہڑ:صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ:صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ
    سکھر میں نجی ٹی وی کے رپورٹرجان محمد مھر کے قاتلوں کی گرفتاری پر آل صحافی تنظیموں کی جانب سے میہڑ پریس کلب سے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاکر گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیااور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سخت نعرے بازی کی،

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ قتل ہونے والے صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قتل ہونے والے صحافی جان محمد مہر کو ورثا ء کو انصاف دلایا جائے اور صحافیوں کی بے چینی دور کی جائے دوسری صورت میں صحافی تنظیموں کی جانب سے پرامن احتجاج جاری رہیگا.

  • ننکانہ : پاکستان کا 76واں یوم آزادی ،مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام ریلی نکالی گئی

    ننکانہ : پاکستان کا 76واں یوم آزادی ،مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام ریلی نکالی گئی

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ملک بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی پاکستان کے 76 ویں یوم ازادی کے سلسلے میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سرپرست اعلی رانا جبران نے کی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سب سے بڑی ریلی میں شریک سینکڑوں محب وطن شہریوں نے پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں کے ساتھ ریلی میں شرکت کی ریلی

    یاد گار چوک ننکانہ صاحب سے شروع ھوکر لاھور موڑ سے ہوتی ہوئی گورودوارہ جنم استھان تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ، پنجابی سکھ سنگت کے چیئر مین سردار گوپال سنگھ چاولہ نے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

    آخر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے عہدیداروں رانا جبران سرپرست اعلی،سکھ سنگت کے چیئرمین گوپال سنگھ چاولہ،امیدوار این اے 111 شہباز حسین سدھو ،امیدوار این اے 112 حاجی غریب عالم مٹھل، پی پی 133 میاں عابد ،مسلم کڈز کے صدر انجینیئر علی احمد نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے لازوال مال و جان کی قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ تب جا کر ملک پاکستان کا قیام عمل میں آیا ۔

    وطن عزیز کے لئے ہم اپنا تن من سب کچھ قربان کرنے کے لیے دریغ نہیں کریں گے ہماری یہ دعا ھے کہ پاکستان طلوع قیامت تک اباد رہے اخر میں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے

  • سیالکوٹ:علامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال کی زیر صدارت جشن آزادی سیمینار

    سیالکوٹ:علامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال کی زیر صدارت جشن آزادی سیمینار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)علامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال کی زیر صدارت جشن آزادی سیمینار
    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں رہائش گاہ ڈاکٹر حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ میں آج شام عکس اقبال سرعلامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال کی زیر صدارت جشن آزادی کے حوالہ سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر بزم اقبال محمد شمیم خان لودهى تھے

    اس سیمینار میں محترم منیب اقبال نے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ اور سر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی پاکستان بنتے وقت کی تصانیف بیان کی لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا کراچی میں جو خطاب تھا اس کی تفصیلات بیان کی ،ایسٹ پاکستان اور ویسٹ پاکستان کی تفصیلات بھی بیان کی ،بعد اذاں ضلع سیالکوٹ کی نامور شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے

    سیالکوٹ کے ممتاز صحافی لیجنڈ آف سیالکوٹ صدر سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ والیکٹرانک میڈیا رانا نوید کی صحافتی خدمات کے پیش نظر اور اقبال سے محبت محترم ڈاکٹر علامہ اقبال کی کتب کا بیش بہا مطالعہ اور عبور رکھنے پر اعلیٰ ترین بزم اقبال ایوارڈ سے نوازا، سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ میڈیا گروپ نے بزم اقبال کے قائدین کاشکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پورے ضلع سیالکوٹ میں ہمارے صدر کو اس ایوارڈ کے قابل سمجھا اور انہیں ایوارڈ سے نوازا-

  • چترال :گولین سےچترال ٹاؤن واٹرسپلائی پائپ لائن کوتباہ ہونے سے بچایاجائے-عوامی مطالبہ

    چترال :گولین سےچترال ٹاؤن واٹرسپلائی پائپ لائن کوتباہ ہونے سے بچایاجائے-عوامی مطالبہ

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی کی رپورٹ) گولین سےچترال ٹاؤن واٹرسپلائی پائپ لائن کوتباہ ہونے سے بچایاجائے-عوامی مطالبہ
    چترال ٹاؤ ن کے پچاس ہزار آبادی کو پینے کی صاف پانی فراہم کرنے کیلئے بارہ سال پہلے 44 کروڑ روپے کی لاگت سے گولین سے پائپ لا ئن کے ذریعے قدرتی چشمے سے صاف پانی لایا گیا تھا۔ اس وقت سڑک صرف بارہ فٹ تارکولی تھا اس پائپ لائن کو سڑک کے کنارے پہاڑ کے جانب لایا گیا تھا مگر اب یہ سڑک نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے ہوئی ہے جو اسے کشادہ کرکے اب اس پر تارکول ڈالے گا جس کی وجہ سے یہ پائپ لائن سڑک کے بیچ میں آگئی ہے ۔

    مقامی ماہرین کے مطابق اگر ٹھیکیدار اس سڑک کو پائپ کو محفوظ جگہہ منتقل کرنے سے پہلے پکا کرتا ہے اور اس پر تارکول ڈالتا ہے تو اس صورت میں اگر پائپ سے پانی لیک ہوجائے تو تارکولی سڑک کو بہت نقصان پہنچائے گا اگر محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیرنگ والے اس پائپ لائن کی مرمت بھی کرنا چاہیں تو اس صورت میں بھی سڑک کو توڑنا پڑے گا اور ٹھیکیدار پھر پبلک ہیلتھ والوں سے اس کا تاوان مانگے گا۔

    سماجی اور سیاسی شحصیت شریف حسین چئیرمین کا کہنا ہے کہ بارہ سال پہلے اس پائپ لائن کیلئے صوبائی حکومت نے 44 کروڑ روپے دئے تھے جو چترال ٹاؤن کے پچاس ہزار لوگوں کو پینے کی صاف پانی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کے ٹھیکیدار کا کام ویسے بھی دو سال تاخیر کا شکار ہے اور چترال سے لیکر بونی تک 75 کلومیٹر سڑک اس کے ذمے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار اب راغ کے مقام پر اس سڑک پر اسی جگہ کنکریٹ ڈال رہا ہے جہاں سے پائپ لائن گزررہی ہے حالانکہ اس سے آگے بھی 50 کلومیٹر سڑک باقی ہے وہاں بھی کام کرسکتا ہے اور ویسے بھی اس پائپ لائن کو نکال کر محفوظ جگہ منتقل کرنے کیلئے 29 کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں اور اس کا ٹینڈر بھی ہوا ہے۔شریف حسین نے کہا کہ اس ٹھیکیدار کے کام پر ہم نے بارہا اعتراض اٹھایا مگر لگتا ہے کہ اس کے بہت لمبے ہاتھ ہیں اور کسی نے اس سے پوچھا تک نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ ٹھیکیدار اس طریقے سے محکمہ پبلک ہیلتھ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ ان کی پائپ لائن کو سڑک کی بیچ سے نکالنے سے پہلے اس نے اسی جگہ کنکریٹ کا کام شروع کیا اور جب اس پائپ لائن کو محکمہ پبلک ہیلتھ نکالے گا تو ٹھیکیدار ان سے جرمانے کا مطالبہ کرے گا

    اعجاز احمد بھی ایک منتحب کونسلر ہے اس کا کہنا ہے کہ گولین میں قدرتی چشمے سے جو صاف اور ٹھنڈا پانی پائپ کے ذریعے چترال ٹاؤن اور جغور بکر آباد تک فراہم کیا جاتا ہے۔ سڑک کشادہ ہونے کی وجہ سے وہ پائپ لائن سڑک کے بیچ میں آگیا۔ یہ سڑک پہلے بارہ فٹ تارکولی تھی اب 24فٹ تارکولی ہوگی اور 10 فٹ اس کے ساتھ شولڈر یعنی فٹ پاتھ ہوں گے۔ سب سے پہلے اس پائپ کو سڑک کی بیچ سے نکالنا چاہئے اس کے بعد سڑک کی پختگی پر کام شروع کرنا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ گولین سے بونی کی جانب آگے سڑ ک کشادہ بھی ہوچکی ہے اور پہاڑ کی کٹائی بھی کافی حد تک مکمل ہے ٹھیکیدار کو چاہئے کہ پہلے بونی کی جانب سے کام شروع کرے تب تک یہ پائپ لائن سڑک کے درمیان سے نکال کر دریا کے کنارے منتقل ہوجائے گی کیونکہ اس کیلئے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے اسے تین مہینوں کے اندر سڑک کی بیچ میں سے نکال کر محفوظ جگہہ منتقل کرنا ہے۔

    فخراعظم بھی ایک ویلیج کونسل کا چئیرمین ہے اس کا کہنا ہے کہ گولین گول واٹر سپلائی سکیم سے تقریباً نصف چترال ٹاؤن کی آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم ہورہا ہے۔ جب اس پائپ لائن کو گولین سے لایا گیا تھا اس وقت سڑک تنگ تھی اور چھوٹی ہونے کی وجہ سے اسے پہاڑ کی دامن میں سے گزارا گیا اب اس سڑک کو 34 فٹ تک چوڑ ا کیا جارہا ہے اور جہاں پائپ لائن گزاری گئی تھی اسی جگہ پہاڑوں میں بلاسٹنگ کرکے انہیں گرایا گیا تاکہ سڑک کو کشادہ کیا جائے جس کے نتیجے میں پائپ لاین اب سڑک کے درمیان میں آگئی ہے

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ سب سے پہلے اس پائپ لائن کو سڑک کے بیچ میں سے نکالنا چاہئے اس کے بعد سڑک کی تعمیرکا کام شروع کرنا چاہئے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ گولین پائپ لائن جو 22کلومیٹر لمبی ہے اور بونی سڑک 75 کلومیٹر لمبی ہے اس 22 کلومیٹر والے حصے کو چھوڑ کر ٹھیکیدار اس سے آگے بھی کام کرسکتا ہے جب یہ پائپ لاین تین ماہ کے اندر سڑک سے نکال دی جائے توپھر اس جگہ پرسڑک کو تعمیر کیا جائے ورنہ پچاس ہزار لوگ پینے کی صاف پانی سے محروم رہ جائیں گے۔

    اس سلسلے میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیرنگ کے دفتر سے رابطہ کیا گیا جن کے ترجمان نے کہا کہ جب یہ پائپ لائن گولین سے لائی جارہی تھی اس وقت سڑک چھوٹی تھی اور اسے محفوظ جگہیعنی پہاڑ کے دامن سے گزار کر لایا گیا اب سڑ ک کشادہ ہورہی ہے تو پائپ لائن اس کے درمیان میں آگئی ہے۔ اس کو نکالنے کیلئے ہم نے باقاعدہ ٹینڈرجاری کیا ہوا ہے اور 29 کروڑ روپے اس کیلئے منظور ہوئے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ تین مہینے کے اندر اسے سڑک کے درمیان سے نکال کر سڑ ک کے کنارے محفوظ جگہہ کو منتقل کرکے وہاں سے گزارا جائے تاکہ اگر پائپ سے پانی نکلنا شروع ہوجائے تو وہ تارکولی سڑک کو نقصان پہنچانے کا بھی باعث نہ بنے اور اگر ہمیں اس کی مرمت کی ضرورت پڑے تو اس کیلئے پھر دوبارہ سڑک کو نہ توڑنا پڑے۔

  • نوری آباد،تنگوانی:سکولوں میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئیں

    نوری آباد،تنگوانی:سکولوں میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئیں

    نوری آباد،تنگوانی:سکولوں میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئیں
    نوری آباد سے اللہ وسایا پالاری کی رپورٹ کے مطابق اقرا ایلیمنٹری سکول میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سکول کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ معصوم بچوں نے قومی ملبوسات میں ملبوس پرچم لہرا کر تقریب میں شرکت کی۔

    تقریب کے دوران سکول کے طلباء اور طالبات نے قومی نغمے گائے اور ٹیبلوز پیش کئے اور خوب داد وصول کی۔ طلباء نے پاکستان زندہ باد، یہ ملک ہمارا اور دیگر قومی نغمے گائے۔ ہم ایک آزاد قوم ہیں، ملک کے یوم آزادی کو طلبہ ایک تہوار کی طرح مناتے ہیں۔ سکولوں میں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی 76ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

    تنگوانی سے منصوربلوچ کی رپورٹ کے مطابق تنگوانی میں جشن آزادی بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے مرکزی تقریب کاانعقاد ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن سکول تنگوانی میں منعقد ہوئی جس میں پرنسپل رضاء محمد باجکانی نے پرچم کشائی کرکے افتتاح کیا ۔سکول کے طلباء کو مٹھائیاں تقسیم کیں گئیں ہیں

  • سیالکوٹ:ریسکیو 1122 نے یوم آزادی بھرپو جوش ورجذبہ سے منایا۔ ریلی بھی نکالی گئی

    سیالکوٹ:ریسکیو 1122 نے یوم آزادی بھرپو جوش ورجذبہ سے منایا۔ ریلی بھی نکالی گئی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر) ریسکیو 1122نے یوم آزادی بھرپو جوش ورجذبہ سے منایا۔ ریلی بھی نکالی گئی۔
    ریسکیوترجمان کے مطابق یوم آزادی کے موقع پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے قلعہ پہ منعقد کی گئی، جس میں کرنل وحید الزماں، ڈپٹی کمشنرعدنان محمود، ایس پی ضیاء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید رضا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام نے شرکت

    بعدازاں ریسکیو1122 نے سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا جس میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ سمیت ریسکیورزاور ریسکیو محافظین نے شرکت کی۔

    ریسکیورز و ریسکیو محافظین کے دستہ نے سلامی پیش کی۔ ریسکیو 1122نے یوم آزادی کے موقع پر ریلی کا اہتمام بھی کیا جس کی قیادت ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے کی جن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ اور کثیر تعداد میں ریسکیور ز و ریسکیو محافظین شامل تھے۔

    ریلی کا آ غاز سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ سے کیا گیا جو بعدازاں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ریسکیو اسٹیشن پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے راستہ میں عوام نے مختلف جگہوں پر ریسکیورز پر پھولوں کی پتیاں پھینکیں اور ہار بھی پہنائے۔

    ریلی میں ریسکیو موٹربائیکس، پرائیوٹ موٹرسائیکل سواروں، ریسکیو گاڑیوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریسکیو اسٹیشن پر کیک بھی کاٹا گیا۔ بعد ازاں ریسکیو 1122نے علاقہ بجوات میں 14اگست کی مناسبت سے سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر پودے بھی لگوائے۔

    سینٹرل اسٹیشن کچہری روڈ پر 14اگست کی مناسبت سے سٹال لگا یا گیا جس میں بچوں اور لڑکوں نے ہاتھ اور چہرے پر جھنڈے بھی بنوائے۔

  • ننکانہ صاحب میں بھی وطن عزیز کا 76 واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    ننکانہ صاحب میں بھی وطن عزیز کا 76 واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)پورے ملک کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی وطن عزیز کا 76 واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
    ننکانہ صاحب پولیس، ریسکیو 1122 اورسول ڈیفنس کے دستوں نے پرچم کشائی کے بعد سلامی دی، سلامی سے قبل ساٸرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گٸی جینیمزیم ہال میں ہونے والی تقریب کے دوران مختلف تعلیمی اداروں اور سکھ کمیونٹی کے طلباء اور طالبات نے وطن سے اپنی لازوال محبت کے اظہار کیلئے ملی نغمے پیش کیے

    جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر چیئرمین پنجابی سکھ سنگت پاکستان سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ ہم سب کو ہم سب کو بڑی جدوجہد کے بعد ملنے والی آزادی کی قدر کرنی چاہیے پوری سکھ برادری یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے

    کشمیری کئی دہائیوں سے آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رفیق احسن اور ڈی پی او صاعد عزیز نےکہا کہ ہم سب کو مل کر اس ملک کو عظیم بنانا ہے اسلام اور انسانیت کے دشمن اس ملک کے دشمن ہیں

    اختتامی تقریب کے بعد ڈی سی ننکانہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز سمیت پیرا میڈکس کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا جس کے بعد مریضوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی ان کے ہمراہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین اور ایم ایس بھی موجود تھے –